Baaghi TV

Category: لاہور

  • جنید صفدر کی شادی، دلہن کے ملبوسات پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

    جنید صفدر کی شادی، دلہن کے ملبوسات پر سوشل میڈیا پر بحث چھڑ گئی

    لاہور: سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے نواسے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات لاہور میں بھرپور انداز سے منعقد ہوئیں۔

    جنید صفدر کا نکاح معروف سیاستدان شیخ روحیل اصغر کی پوتی شانزے علی روحیل سے ہوا، جبکہ شادی کی تقریبات میں سیاسی و سماجی شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مہندی کی تقریب شریف خاندان کی رہائش گاہ جاتی امرا لاہور میں منعقد ہوئی، جہاں دلہن شانزے علی روحیل نے معروف بھارتی فیشن ڈیزائنر سبیاسچی مکھرجی کا تیار کردہ زمردی سبز رنگ کا لہنگا زیب تن کیا۔ اس دیدہ زیب لباس میں سبیاسچی کے روایتی ورثہ سے متاثرہ ڈیزائن، متضاد رنگوں کے پینلز، چوڑا سنہری بارڈر، جبکہ سبز اور گلابی رنگ کے دوپٹے شامل تھے، جس نے تقریب کی رونقوں کو دوبالا کر دیا۔

    مہندی کے بعد نکاح کی تقریب بھی جاتی امرا میں منعقد ہوئی، جس میں وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار سمیت دیگر اہم سیاسی شخصیات شریک ہوئیں۔ ذرائع کے مطابق مرکزی شادی کی تقریب میں دلہن نے ایک اور معروف بھارتی ڈیزائنر ترون تہلیانی کا تیار کردہ سرخ ساڑھی زیب تن کی۔جہاں شادی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں، وہیں دلہن کے بھارتی ڈیزائنرز کے انتخاب نے پاکستان میں ایک نئی بحث کو جنم دے دیا۔ سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے ایک نمایاں سیاسی خاندان کی شادی میں بھارتی ڈیزائنرز کے ملبوسات کو ترجیح دینے پر تنقید کی۔

    کچھ صارفین نے مؤقف اختیار کیا کہ پاکستان میں بے شمار باصلاحیت ڈیزائنرز موجود ہیں جو مقامی ثقافت اور روایات کی بھرپور عکاسی کر سکتے تھے، اس لیے یہ انتخاب غیر ضروری اور مقامی فیشن انڈسٹری کے ساتھ ناانصافی ہے۔ ایک صارف نے لکھا،“ایچ ایس وائے، نومی انصاری، خدیجہ شاہ، زارا شاہجہان، فائزہ ثاقب، بنتو قاضی، فراز منان، ماریہ بی، اور ارم خان جیسے بڑے نام موجود تھے، پھر بھی بھارتی ڈیزائنر کا انتخاب کیا گیا، حیران کن ہے۔”

    ایک اور صارف نے تبصرہ کیا کہ پاکستانی ڈیزائنرز اس سے کہیں زیادہ خوبصورت اور ثقافتی طور پر نمائندہ لباس تیار کر سکتے تھے۔تاہم کئی صارفین نے دلہن کے حق میں آواز بلند کی اور کہا کہ شادی ایک ذاتی معاملہ ہے اور لباس کا انتخاب بھی ذاتی پسند ہونا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ فیشن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور جیسے بھارتی شوبز شخصیات پاکستانی ڈیزائنرز کے ملبوسات پہنتی ہیں، ویسے ہی پاکستانی دلہن کا بھارتی ڈیزائنر کا انتخاب قابلِ اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔

    ایک صارف نے لکھا،“یہ 2026 ہے، دلہن کو اس کی شادی پر اپنی پسند کا لباس پہننے کا حق ہونا چاہیے۔ ہر کسی کو ہر لباس پسند آنا ضروری نہیں۔”واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب شریف خاندان کو اس نوعیت کی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہو۔ دسمبر 2024 میں بھی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو سبیاسچی کا لباس پہننے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

  • لاہور،مکان میں آگ ،5 افرادجھلس کر زخمی

    لاہور،مکان میں آگ ،5 افرادجھلس کر زخمی

    لاہور: بیدیاں روڈ کے علاقے میں واقع ایک رہائشی مکان میں اچانک آگ بھڑک اٹھنے کے نتیجے میں پانچ افراد جھلس کر زخمی ہو گئے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی اہلِ محلہ نے فوری طور پر ریسکیو اداروں کو آگاہ کیا، جس پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ریسکیو حکام کے مطابق آگ لگنے کے باعث ایک خاتون، ایک مرد اور دو بچوں سمیت مجموعی طور پر پانچ افراد جھلس گئے۔ زخمی ہونے والوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات کا تعین کیا جا رہا ہے، تاہم ابتدائی طور پر واقعہ شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آنے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ بروقت کارروائی کے باعث آگ کو مزید پھیلنے سے روک لیا گیا، جس سے بڑے نقصان سے بچاؤ ممکن ہو سکا۔

  • ، پنجاب میں  لوگ بے خوف ہو کر گھروں میں رہتے اور سفر کرتے ہیں، طلال چودھری

    ، پنجاب میں لوگ بے خوف ہو کر گھروں میں رہتے اور سفر کرتے ہیں، طلال چودھری

    گوجرہ: وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہا ہے کہ پنجاب میں کوئی کچے یا پکے کا ڈاکو نہیں بلکہ جو بھی جرم کرتا ہے وہ قانون کی گرفت میں آتا ہے-

    وفاقی وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اس وقت ترقیاتی کاموں میں ملک کے دیگر صوبوں سے آگے ہے، پنجاب میں کوڑا کرکٹ باقاعدگی سے لوگوں کے گھروں سے اٹھایا جاتا ہے، جبکہ کراچی، پشاور اور کوئٹہ میں یہ صورتحال نظر نہیں آتی۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب میں کوئی کچے یا پکے کا ڈاکو نہیں بلکہ جو بھی جرم کرتا ہے وہ قانون کی گرفت میں آتا ہے صوبے کے ہر علاقے میں کارپٹ سڑکوں کا جال بچھا ہوا ہے جو دیگر صوبوں میں موجود نہیں، پنجاب میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے اور لوگ بے خوف ہو کر گھروں میں رہتے اور سفر کرتے ہیں،موجودہ حکومت نے اپنی سیاست نہیں بلکہ ریاست بچانے کو ترجیح دی۔

    امریکہ .گرین لینڈ معاملہ :ٹرمپ نے ساتھ نہ دینے والے ممالک پر 10 فیصد ٹیرف عائد کر دیا

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ پنجاب میں تھانے نہیں بکتے اور شہری بلاخوف سوشل میڈیا پر اپنی رائے کا اظہار کر سکتے ہیں، طلال چودھری نے اعتراف کیا کہ پی ڈی ایم کی حکومت کے دوران مہنگائی میں اضافہ ہوا، تاہم گزشتہ دو سے اڑھائی برسوں میں ملکی معاشی حالات میں نمایاں بہتری آئی ہے اور مستقبل میں مزید بہتری متوقع ہے،طلال چودھری نے عوام سے اپیل کی کہ وہ نعروں کے بجائے کارکردگی اور موازنہ کی بنیاد پر فیصلے کریں اور ووٹ دیں۔

    پنجاب بارکونسل الیکشن:اعظم نذیر تارڑ گروپ کو برتری،56 امیدوار کامیاب

  • پنجاب بارکونسل الیکشن:اعظم نذیر تارڑ گروپ کو برتری،56 امیدوار کامیاب

    پنجاب بارکونسل الیکشن:اعظم نذیر تارڑ گروپ کو برتری،56 امیدوار کامیاب

    لاہور: پنجاب بارکونسل کے حالیہ انتخابات میں اعظم نذیر تارڑ گروپ نے شاندار کامیابی حاصل کی، جہاں ان کے 56 امیدوار کامیاب ہوئے۔

    انتخابات کے بعد اعظم نذیر تارڑ اوراحسن بھون گروپ نے اکثریت کی بنیاد پرپنجاب بار کونسل کے لیے کابینہ منتخب کرلی ہےوفاقی وزیر قانون نے اعظم نذیر تارڑ کی قیادت کو مبارکباد دی اور ساتھ ہی وزیر قانون نے خواجہ قیصر کو وائس چیئرمین منتخب ہونے پر بھی مبارکباد پیش کی۔

    اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وکلا برادری کے مسائل کے حل اور آئین و قانون کی بالادستی کے لیے پنجاب بار کونسل کا کردار انتہائی اہم ہے انہوں نےامید ظاہر کی کہ نومنتخب قیادت مؤثر اقدامات کرے گی اور وکلا کے حقوق اور مسائل کے حل میں پیش رفت ہوگی –

    پنجاب بار کونسل پاکستان کی سب سے بڑی بار کونسل ہے اور اس میں اکثریت حاصل کرنے سے وکلا برادری میں اہم اثر و رسوخ حاصل ہو گیا ہے یہ انتخابات وکلا برادری میں شفافیت اور جمہوری عمل کو فروغ دینے کی اہم مثال ہیں، اور توقع کی جا رہی ہے کہ نئی قیادت قانون اور انصاف کے شعبے میں مثبت کردار ادا کرے گی۔

  • مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

    مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے

    سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر رشتہ اذدواج منسلک ہوگئے۔

    جنید صفدر کی بارات لاہور کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پہنچی جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، وزیراعظم شہبازشریف، وزیراعلیٰ مریم نواز اور اہل خانہ سمیت وفاقی و صوبائی وزرا ملکی و غیر ملکی مہمان بھی شریک تھے جنید صفدر رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے اور ان کا نکاح چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ راغب نعیمی نے پڑھایا، حق مہر کی رقم صرف 1 لاکھ 25 ہزار روپے رکھی گئی۔

    جنید صفدر کی شادی شانزے علی روحیل سے ہورہی جو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں جنید صفدر کے ولیمہ کی تقریب کل جاتی امرا میں ہو گی جب کہ ان کی مہندی کی تقریب گزشتہ شب جاتی امرا میں ہی ہوئی تھی،ولیمے کی تقریب میں 800 مہمانوں کو مدعو کیا گیا،شادی کی تین روزہ تقریبات کے لئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

  • لاہو: گریٹر اقبال پارک میں جدید پلے لینڈ کا افتتاح کر دیا گیا

    لاہو: گریٹر اقبال پارک میں جدید پلے لینڈ کا افتتاح کر دیا گیا

    لاہور کے تاریخی گریٹر اقبال پارک میں پلے لینڈ کا باقاعدہ افتتاح کردیا-

    وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے 2 ایکڑ پرمحیط جدید پلے لینڈ کا باقاعدہ افتتاح کیا افتتاحی تقریب کے موقع پر انہیں منصوبے کی تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ یہ پلے لینڈ عالمی معیار کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈزنی لینڈ کی طرز پر تعمیر کیا گیا ہے۔

    وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین نے اس موقع پر کہا کہ پارکس میں بچوں اور فیملیز کیلئے منفرد اور محفوظ تفریحی سہولیات بے حد ضروری ہیں، قدرتی ماحول میں تفریح کے مواقع نہ صرف صحت مند سرگرمیوں کے فروغ میں مددگار ثابت ہوں گے بلکہ خاندانی تفریح کو بھی فروغ دیں گے۔

    بجلی مہنگی ہونے کا امکان

    بریفنگ میں بتایا گیا کہ پلے لینڈ میں موشن رائیڈ سمیت سفاری موٹر بائیک، بریک ڈانس، میری گولڈ رائیڈ، پیرائٹ شپ اور دیگر جدید جھولے نصب کئے گئے ہیں جو بچوں اور بڑوں دونوں کیلئے دلچسپی کا باعث ہوں گےمنصوبے میں سکیورٹی اور معیار کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے اورتمام جھولوں کے فٹنس سرٹیفکیٹ یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ای ٹی) سے حاصل کیے گئے ہیں۔

    پی ایس ایل کھلاڑیوں کے معاوضوں میں اضافہ ہونا چاہیئے،محسن نقوی

    وزیر ہاؤسنگ نے ہدایات جاری کیں کہ لاہورسمیت صوبے کے تمام پارکس میں فٹنس سرٹیفکیٹس اورایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے تاکہ شہری بلا خوف و خطرتفریح سے لطف اندوز ہوسکیں، حکومت عوامی مقامات کو مزید بہتر اور محفوظ بنانے کیلئے اقدامات جاری رکھے گی۔

  • جنید صفدر کی شادی، جاتی امرا میں مہندی کی رنگا رنگ تقریب،تصاویر وائرل

    جنید صفدر کی شادی، جاتی امرا میں مہندی کی رنگا رنگ تقریب،تصاویر وائرل

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے نواسے جنید صفدر کی شادی کی تقریبات باقاعدہ طور پر شروع ہوگئیں۔

    اس سلسلے کی پہلی تقریب مہندی کی صورت میں جاتی امرا میں منعقد کی گئی جس میں قریبی عزیز و اقارب، سیاسی و سماجی شخصیات اور دوست احباب کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔مہندی کی تقریب میں روایتی انداز اور خاندانی وقار نمایاں رہا۔ تقریب میں مہمانوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے تھے ، جاتی امرا میں ہونے والی اس تقریب کو خاندانی سطح پر سادہ مگر پُروقار رکھا گیا۔جنید صفدر نے شادی کی تقریبات کے آغاز پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اپنی اور ہونے والی اہلیہ شانزے علی روحیل کے ہمراہ تصاویر شیئر کیں، جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ شیئر کی گئی تصاویر میں جنید صفدر نے کالے رنگ کی شلوار قمیض کے ساتھ بھورے رنگ کی شال اوڑھ رکھی ہے، جبکہ شانزے علی روحیل نے شوخ اور خوبصورت رنگوں پر مشتمل دیدہ زیب لہنگا زیب تن کر رکھا ہے۔ دونوں کی جوڑی کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    اس کے علاوہ مہندی کی تقریب کی مختلف تصاویر اور ویڈیوز بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی ہیں جن میں جوڑے کو مختلف انداز اور پوز میں دیکھا جاسکتا ہے۔ صارفین کی جانب سے نیک تمناؤں اور مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

    واضح رہے کہ جنید صفدر کی شادی شانزے علی روحیل سے ہورہی ہے، جو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی شیخ روحیل اصغر کی پوتی ہیں۔ اس شادی کو سیاسی اور سماجی حلقوں میں خصوصی توجہ حاصل ہے۔خاندانی ذرائع کے مطابق جنید صفدر کی بارات 17 جنوری کو ہوگی، جبکہ 18 جنوری کو دعوتِ ولیمہ کا اہتمام کیا جائے گا۔ شادی کی دیگر تقریبات بھی محدود اور خاندانی دائرے میں منعقد کیے جانے کا امکان ہے۔

  • یو ٹیوب نے نوجوانوں اور فیملیز کی معاونت کے لیے نئی اپ ڈیٹس متعارف کرا دیں

    یو ٹیوب نے نوجوانوں اور فیملیز کی معاونت کے لیے نئی اپ ڈیٹس متعارف کرا دیں

    نوجوان کمیونٹی کے لیے یو ٹیوب (YouTube) ایک بہترین ”آماجگاہ“ بن چکی ہے، جہاں اُن کے لیے امتحانات کی تیاری اوراپنی صلاحیتوں میں اضافہ کے لیے کنٹنٹ سے لے کر تازہ ترین ولاگز(vlogs)، پوڈکاسٹس (podcasts) اور کھیلوں کی جھلکیوں تک سب کچھ دستیاب ہے۔ آج کے نوجوانوں کی ضروریات ڈیجیٹل حقیقت ہیں جن کو مدِنظر رکھتے ہوئے، یوٹیوب کئی اپ ڈیٹس متعارف کرا رہا ہے جو والدین کو اپنے بچوں کی آن لائن عادات میں آسانی سے رہنمائی کرنے میں مدد فراہم کریں گی۔

    نوجوانوں کو اپنے وقت کے بہترین اور با مقصد استعمال میں مدد دینے کی غرض سے یوٹیوب خاندانوں کے لیے اسکرین ٹائم کو منظم کرنے کے نئے طریقے متعارف کرا رہا ہے،جن میں درج ذیل شامل ہیں:

    شارٹس ٹائمر (Shorts Timer): یہ اپنی نوعیت کا پہلا ٹول(tool) ہے جو والدین کو اس بات پر مکمل کنٹرول فراہم کرتا ہے کہ اُن کے گھر کے نوجوان افراد شارٹ فارم کنٹنٹ پر کتنا وقت گزاریں۔ مثال کے طور پر، جب ہوم ورک پر توجہ دینے کا وقت ہو تو والدین ٹائمر کو صفر پر مقرر کر سکتے ہیں، اور پھر فارغ اوقات میں، جیسا کہ گھر والوں کے ساتھ طویل سفر یا ویک اینڈز پر، اسے 60 منٹ تک مقررکر سکتے ہیں۔ جلد ہی والدین کے پاس یہ اختیار بھی ہوگا کہ وہ اپنی ترجیح کے مطابق تو اس حد کو مستقل طور پر صفر پر بھی مقرر کر سکیں۔
    مزید یہ کہ، زیر نگرانی اکاؤنٹس استعمال کرنے والے والدین اب ”بیڈ ٹائم(bedtime)“ اور ”بریک ریمائنڈرز“کو حسبِ ضرورت مقرر کر سکتے ہیں، جو صحت کے لیےموجودہ تحفظات کی بنیاد پر نوجوانوں کو مناسب آرام اور نیند یقینی بنانے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

    پورے گھر کے لیے آسان اکاؤنٹ سوئچنگ: چونکہ کئی گھرانوں میں موبائل ڈیوائسز یا ٹیبلٹس مشترکہ طور پر استعمال ہوتے ہیں، یوٹیوب اس تجربے کو زیادہ ہموار بنا رہا ہے۔ آنے والے ہفتوں میں، ایک نیا سائن اپ تجربہ والدین کو اپنے بچوں کے لیے آسانی سے اکاؤنٹس بنانے اور موبائل ایپ میں چند ٹپس کے ذریعے اُن اکاؤنٹس کے درمیان سوئچ کرنے کی سہولت فراہم کرے گا۔

    یہ ٹول اس بات کو بھی یقینی بناتا ہے کہ گھر کا ہر رُکن—سب سے کم عمر فردسے لے کر سب سے بڑے نوجوان فرد تک—دیکھنے کا ایک ذاتی نوعیت کا تجربہ حاصل کرے، جس میں، ُن کی عمر کے مطابق، مواد کی ترتیبات اور سفارشات سیٹ کی گئی ہوں۔

    اعلیٰ معیار کے کنٹنٹ کے لیے رہنما خاکہ: یوٹیوب نئے اصول اور ایک رہنما بھی متعارف کرا رہا ہے جو کری ایٹرزکی مدد کرے گا کہ نوجوانوں کو ایسے کنٹنٹ کی طرف رہنمائی کریں جو دلچسپ، عمر کے مطابق اور اعلیٰ معیار کا ہو۔

    یہ رہنما خطوط عالمی ماہرین کے ساتھ تعاون سے تیار کیے گئے ہیں، جن میں امریکن سائیکولوجیکل ایسوسی ایشن اور بوسٹن چلڈرن ہسپتال کی ڈیجیٹل ویلنس لیب شامل ہیں۔ یہ رہنما خطوط یوٹیوب کے نظام کو تعلیمی اور متاثر کن ویڈیوز کو ترجیح دینے میں مدد دیتے ہیں۔ اس کا مطلب ہے کہ Khan Academy، Crash Course، اور TED-Ed جیسے چینلوں سے تعلق رکھنے والا اعلیٰ معیار کا کنٹنٹ زیادہ نظر آسکے گا تاکہ نوجوان تفریح اور تعلیم کے درمیان درست توازن قائم کر سکیں۔

    اس بارے میں یوٹیوب کی نائب صدر برائے پروڈکٹ منیجمنٹ، جینفر فلینری او کونر(Jennifer Flannery O’Connor) کہتی ہیں:”ہم یوٹیوب پر یقین رکھتے ہیں کہ بچوں کو ڈیجیٹل دنیا میں محفوظ بنانا ضروری ہے، نہ کہ انہیں ڈیجیٹل دنیا سے الگ کرنا۔ہم نے ایک دہائی سے زیادہ عرصہ صرف کیا ہے تاکہ اپنے سب سے کم عمر ناظرین کے لیے بھی تحفظ کے مخصوص اقدامات تیار کریں، جو والدین اور ماہرین کی ضرورتوں پر مبنی ہوں: بہتر کنٹرولز، عمر کے مطابق مواد، اور آسان اکاؤنٹ مینجمنٹ۔“

    یوٹیوب اس عزم پر قائم ہے کہ وہ اُن خاندانوں کے ساتھ ترقی کرتا رہے جو پلیٹ فارم استعمال کرتے ہیں، اور یہ یقینی بنائے کہ یہ یو ٹیوب ہر نسل کے لیے ایک محفوظ اور متاثر کن جگہ رہے جہاں وہ دریافت کر سکیں اور سیکھ سکیں۔

  • پنجاب بھر میں تعلیمی بورڈز کے سالانہ امتحانات کا باضابطہ شیڈول جاری

    پنجاب بھر میں تعلیمی بورڈز کے سالانہ امتحانات کا باضابطہ شیڈول جاری

    پنجاب بھر میں تعلیمی بورڈز کے سالانہ امتحانات کا باضابطہ شیڈول جاری کردیا گیا ہے، جس کے تحت میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات مقررہ تاریخوں پر منعقد ہوں گے۔

    محکمہ تعلیم اور بورڈ حکام کے مطابق پنجاب میں میٹرک کے سالانہ امتحانات کا آغاز 27 مارچ سے ہوگا، جس میں نویں اور دسویں جماعت کے طلبہ و طالبات شرکت کریں گے۔ امتحانات کے لیے تمام تر انتظامات مکمل کرلیے گئے ہیں اور امتحانی مراکز کی فہرستیں جلد جاری کی جائیں گی۔اسی طرح پنجاب میں انٹرمیڈیٹ یعنی 11ویں اور 12ویں جماعت کے سالانہ امتحانات 20 مئی سے شروع ہوں گے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان امتحانات میں لاکھوں طلبہ شرکت کریں گے، جس کے پیش نظر سکیورٹی اور شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔بورڈ حکام کے مطابق جاری کردہ امتحانی شیڈول کا اطلاق پنجاب کے تمام تعلیمی بورڈز پر ہوگا، جن میں لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، ملتان، سرگودھا، ساہیوال، بہاولپور، ڈی جی خان اور راولپنڈی سمیت دیگر بورڈز شامل ہیں۔

  • محفوظ بسنت کے لیے پولیس کا 27 نکاتی سیکیورٹی پلان لاہور ہائی کورٹ میں جمع

    محفوظ بسنت کے لیے پولیس کا 27 نکاتی سیکیورٹی پلان لاہور ہائی کورٹ میں جمع

    لاہور میں محفوظ بسنت کے لیے پولیس نے 27 نکاتی سیکیورٹی پلان لاہور ہائی کورٹ میں جمع کروا دیا۔

    سیکیورٹی پلان کے مطابق بسنت کے دنوں میں فری رکشا سروس کے لیے 5 ہزار رکشے فراہم کیے جائیں گے۔ ریڈ زونز میں بغیر انٹینا موٹر سائیکل لانے کی اجازت نہیں ہوگی،عدالت میں جمع کروائے گئے سیکیورٹی پلان میں کہا گیا ہے کہ موٹر سائیکل سوار دونوں افراد کے لیے ہیلمٹ لازمی ہوگا۔ پتنگ اڑانے کے لیے صرف منظورہ شدہ کاٹن کا دھاگا استعمال کرنے کی اجازت ہوگی،سیکیورٹی پلان کے مطابق کیمیکل اور دھاتی ڈور بنانے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جائے گا۔ ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے کوئیک رسپانس ٹیمز موجود رہیں گی۔ بسنت کے لیے لاہور کو لال،پیلےاور ہرے زونز میں تقسیم کیا گیا ہے۔چھتوں پر شراب نوشی، ہوائی فائرنگ اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔

    لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ حکومت بسنت کےذریعےعوامی جان و مال کو خطرے میں ڈال رہی ہے،ماضی میں دھاتی ڈور اور کیمیکل ڈور سے ہلاکتیں ہوچکی ہیں،2001 اور 2024 کے قوانین کے باوجود ہلاکتیں نہ رک سکیں۔نیا قانون عوامی مفاد کے خلاف ہے،پتنگ بازی مزید جانی نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔چین میں بسنت فیسٹیول کےطور پر منائی جاتی ہے،چین میں پیچ نہیں لڑائے جاتےنہ ہی انسانی جانوں سے کھیلا جاتاہے،چائنہ جاپان میں ڈور نہیں بنتی لوگ پیچے نہیں لگاتے۔ہلاکتوں کے اعدادوشمار، ایف آئی آرز اور نفاذ سے متعلق تفصیلات سامنے لائی جائیں۔پتنگ بازی کی بحالی سے ہونے والا ہر جانی نقصان حکومت پر عائد ہونا چاہئیے۔عدالت بسنت منانے کاقانون واپس لینے کے احکامات صادر کرے۔