Baaghi TV

Category: لاہور

  • اسکوٹی سوار لڑکی سے ڈکیتی،وزیراعلیٰ مریم نواز کا نوٹس

    اسکوٹی سوار لڑکی سے ڈکیتی،وزیراعلیٰ مریم نواز کا نوٹس

    لاہور کے علاقے نواب ٹاؤن میں دن دہاڑے اسکوٹی سوار لڑکی سے ڈکیتی کے واقعے پر وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فوری نوٹس لیتے ہوئے لاہور پولیس کو ملزم کی 8 گھنٹے میں گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

    وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی بیٹی کے ساتھ ڈکیتی کا واقعہ پیش آنا انتہائی تکلیف دہ اور افسوس ناک ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بیٹیاں اور بہنیں حکومت کے لیے ریڈ لائن ہیں اور ان کے تحفظ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔مریم نواز کا کہنا تھا کہ خواتین کے تحفظ کا عہد ہر صورت نبھایا جائے گا اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جو شہریوں خصوصاً خواتین کے امن و امان کو خطرے میں ڈالنے کی کوشش کرتے ہیں۔انہوں نے لاہور پولیس کو ہدایت جاری کی کہ نہ صرف ملزم کو فوری گرفتار کیا جائے بلکہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے مؤثر اور عملی اقدامات بھی کیے جائیں تاکہ شہری خود کو محفوظ محسوس کریں۔

    پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کے والد کی مدعیت میں نامعلوم ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں

  • طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج کا گٹھ جوڑ بے نقاب ،اہم سرغنہ کے ہوشربا انکشافات

    طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج کا گٹھ جوڑ بے نقاب ،اہم سرغنہ کے ہوشربا انکشافات

    گرفتار خارجی دہشتگرد نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کا گٹھ جوڑ بے نقاب کردیا، سرغنہ فتنہ الخوارج کا کہنا ہے کہ پاکستان کیخلاف گمراہ کن پروپیگنڈا کی وجہ سے شامل ہوا۔

    سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں گرفتار فتنہ الخوارج کے سرغنہ عامر سہیل عرف مولوی حیدر نے اعتراف جرم کرلیا، کہا کہ افغان صوبہ پکتیکا میں فتنہ الخوارج کے مرکز میں دہشتگردی کی تربیت حاصل کی، افغانستان میں فتنہ الخوارج کے مراکز کو افغان طالبان کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے۔ان کا کہنا ہے کہ داعش، القاعدہ جیسی دہشتگرد تنظیموں کے ساتھ بھی ہمارے قریبی روابط تھے، ہمیں افغانستان اور را کی جانب سے مالی معاونت فراہم کی جاتی تھی، میری تشکیل میں 20 سے زائد خارجی دہشتگردوں میں افغان شہری بھی شامل تھے، بنوں، لکی مروت اور میانوالی میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں میں ملوث رہا۔خارجی عامر سہیل نے بتایا کہ مجھے پشاور میں علاج کی غرض سے آنے کے دوران گرفتار کیا گیا، فتنہ الخوارج کا اسلام اور جہاد سے کوئی تعلق نہیں، فتنہ الخوارج صرف پیسے کیلئے پاکستان میں دہشتگردی کرتے ہیں۔

    عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ طالبان رجیم کی سرپرستی میں افغانستان دہشتگردوں کی آماجگاہ ہے، پاکستان میں دہشتگردی کیلئے طالبان رجیم اور فتنہ الخوارج کے گٹھ جوڑ کے شواہد موجود ہیں۔

  • امن کی کوششیں،سکھ یاتریوں کا پاکستان کے کردار کو خراج تحسین

    امن کی کوششیں،سکھ یاتریوں کا پاکستان کے کردار کو خراج تحسین

    بیساکھی کی خوشیوں کے موقع پر دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں، خصوصاً بھارت سے آنے والے زائرین نے پاکستان کا رخ کیا۔

    یہ یاتری گوردوارہ پنجہ صاحب ، ننکانہ صاحب اور دیگر مقدس مقامات کی زیارت کے لیے آئے، جہاں انہوں نے مذہبی رسومات ادا کیں اور روحانی سکون حاصل کیا۔،پاکستان کی جانب سے کیے گئے بہترین انتظامات، سیکیورٹی اور مہمان نوازی نے یاتریوں کے دل جیت لیے۔ یاتریوں نے کھلے دل سے اپنے تاثرات کا اظہار کیا،ایک سکھ یاتری نے کہا، “ہم پاکستان حکومت کے بے حد مشکور ہیں کہ انہوں نے ہمیں اتنی عزت دی، یہاں آ کر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے ہم اپنے ہی گھر میں ہوں۔” ایک اور یاتری نے کہا، “یہاں کے لوگ بہت محبت کرنے والے ہیں، ہمیں ہر جگہ عزت اور سہولت ملی، ہم اس مہمان نوازی کو کبھی نہیں بھولیں گے۔”

    عالمی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے یاتریوں نےامریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی میں پاکستان کے مثبت کردار کو بھی سراہا۔ ایک یاتری کے الفاظ تھے، “ پاکستان نے جنگ بندی کے لیے جو کوشش کی وہ قابلِ تعریف ہے، ہم اس پر دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔” انہوں نے مزید کہا، “جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، محبت اور امن ہی اصل راستہ ہے۔” کچھ یاتریوں نے زور دیا کہ دنیا کو نفرت کے بجائے بھائی چارے کی ضرورت ہے۔ایک بزرگ یاتری نے کہا “اگر دنیا امن سے رہے گی تو سب خوشحال ہوں گے، ہمیں لڑائی نہیں بلکہ محبت کو فروغ دینا چاہیے،”

    سکھ یاتریوں نے پاکستان کے کردار کو عالمی امن کے لیے ایک مثبت قدم قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایسے اقدامات مستقبل میں بھی جاری رہیں گے۔ ان کے مطابق، پاکستان نے نہ صرف مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیا بلکہ دنیا کو امن، رواداری اور بھائی چارے کا ایک خوبصورت پیغام بھی دیا،

    دنیا بھر سے آئے سکھ یاتریوں، خصوصاً بھارت سے آنے والے تقریباً 2,800 سے زائد زائرین نے پاکستان کا رخ کیا،سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پاکستان نے 2,800 سے 2,843 تک ویزے جاری کیے جبکہ پہلے قافلے میں تقریباً 2,238 یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان میں داخل ہوئے۔

  • پنجاب میں ریلوے ٹرانسپورٹ کے نئے عہد کا آغاز

    پنجاب میں ریلوے ٹرانسپورٹ کے نئے عہد کا آغاز

    پنجاب میں ریلوے ٹرانسپورٹ کے نئے عہد کا آغاز کر دیا

    حکومت پنجاب اور پاکستان ریلوے کے درمیان تاریخ ساز قرارداد مفاہمت،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور وزیرریلوے حنیف عباسی نے ایم او یو پر دستخط کردئیے،لاہور سے راولپنڈی پاکستان کی پہلی فاسٹ ٹرین، سوا دو گھنٹے میں سفر طے ہوگا،پنجاب کے 20ریجن میں 8لوکل روٹس پر 1415 کلو میٹر طویل روٹس،پنجاب میں فاسٹ ٹرین اور 8لوکل روٹس پر جدید ترین ٹرین چلائی جائیں گی،حکومت پنجاب علاقائی روٹس پر جدید ترین ڈی ایم یو ٹرین مہیا کرے گی،شاہدرہ سے نارووال 79 کلومیٹر، نارووال سے سیالکوٹ 62 کلومیٹر روٹ پر ٹرین چلے گی،رائیونڈ،قصور، پاکپتن سے لودھراں تک 370 کلومیٹر طویل روٹ پر نئی ٹرین چلے گی،شیخوپورہ، جڑانوالہ، شورکوٹ220 کلومیٹر طویل روٹ پر ٹرین چلائی جائے گی،نئی ٹرین لالہ موسیٰ، ملکوال، سرگودھا147کلومیٹرطویل روٹ پر بھی چلائی جائے گی،فیصل آباد سے براستہ چک جھمرہ، شاہین آباد ٹرین 68 کلومیٹر طویل روٹ پر چلے گی،کوٹ ادو سے براستہ ڈیرہ غازی خان،کشمورتک 303 کلومیٹر طویل بین الصوبائی روٹ پر بھی ٹرین منصوبے میں شامل،حکومت پنجاب نئے روٹس پر نئے ریلوے انجن اور نئی جدید ترین کوچ لائے گی

    وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی نےوزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو ریلوے کے تاریخی پراجیکٹ کے اجراء پر خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی تقلید کرتے ہوئے پاکستان ریلوے کی تاریخ بدلنا چاہتے ہیں۔ حکومت پنجاب کی معاونت سے 9 روٹ پر تقریباً 9 کروڑ افراد مستفید ہوسکیں گے۔خوشی ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب ریلوے ٹرانسپورٹ پراجیکٹ کو لیڈ اور سپروائز کریں گی۔پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی سربراہی میں انقلابی اقدامات کیے گئے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پورے صوبے میں ستھرا پنجاب پراجیکٹ شروع کیا۔ہیلتھ، ایجوکیشن، آئی ٹی اور دیگر شعبوں میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تاریخ ساز اقدامات کیے۔ لاہور کے تاریخی ریلوے اسٹیشن کی حالت زار بدلنے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے ممنون ہیں۔ پنجاب بھر ریلوے حادثات کے سدباب کے لئے خودکار سسٹم لایا جارہا ہے ۔ریلوے اسٹیشن کی بیوٹیفکیشن اور عالمی معیار کی پارکنگ بنائی جارہی ہے۔ شاہدرہ سے رائیونڈ تک40 کلومیٹر طویل گرین پارکس بننے سے ٹریک کے اطراف میں یورپی ممالک کی طرز پر خوش کن مناظرنظر آئیں گے۔ پنجاب میں ریلوے ٹریک کے اطراف میں چار لاکھ سے زائد پودے بھی لگائے جارہے ہیں۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی جو سپیڈ ہے، پورے پنجاب کو آٹو پر لگا دیا ہے۔پنجاب کے 70 فیصد سے زائد عوام نے مریم نواز شریف کی لیڈر شپ پر اظہار اطمینان ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کام کیے وہ نظر آرہے ہیں، کام ہی کامیابی ہے۔ماضی میں پاکستان ریلوے کا ایک کلومیٹربھی ٹریک نہیں بنا اور نہ کسی نے سرمایہ کاری کی۔ وزیر ریلوے کا قلمدان سنبھالنے کے بعد پنجاب میں ریلوے ٹرانسپورٹ کی معیاری سہولت کا خواب پورا ہونے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا مشکور ہوں۔ پنجاب کے عوام کو یورپ کے معیار کے مطابق ریل کی سفری سہولت دینے جارہے ہیں۔سینئر منسٹر مریم اورنگزیب نے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے خواب کو عملی تعبیر دینے کے لئے ایک سال بہت محنت کی۔لاہور سے راولپنڈی280 کلومیٹر طویل سفر سوا دو گھنٹے میں طے ہوگا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے عوامی خدمت کے اس پراجیکٹ کی خود نگرانی کی درخواست کی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کے تقریباً 11 کروڑ عوام یورپ کی طرز ٹرانسپورٹ مہیا کرنے کی خواہش کا اظہار کیا

  • مولانا امیر حمزہ پر حملہ قابل مذمت،ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے، مرکزی مسلم لیگ

    مولانا امیر حمزہ پر حملہ قابل مذمت،ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے، مرکزی مسلم لیگ

    مرکزی مسلم لیگ کے رہنماؤں نے تحریک حرمتِ رسول کے چیئرمین مولانا امیر حمزہ پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث ملزمان کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے اور علما کرام کو مؤثر سیکیورٹی فراہم کی جائے،مولانا امیر حمزہ اتحاد امت کے داعی ہیں، ان پر حملہ امت کے اتحاد کو نقصان پہنچانے کی مذموم سازش ہے

    مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو، سیکرٹری جنرل سیف اللہ قصوری، نائب صدر حافظ طلحہ سعید، حافظ عبدالرؤف، جوائنٹ سیکرٹری محمد یعقوب شیخ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل خالد نیک گجر، انجینئر حارث ڈار، مرکزی ترجمان ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی، چیئرمین خدمت خلق شفیق الرحمان وڑائچ اور صدر مسلم یوتھ لیگ تابش قیوم سمیت دیگر رہنماؤں نے مشترکہ بیان میں کہا کہ لاہور میں دن دہاڑے فائرنگ کا واقعہ پنجاب حکومت کی سیکیورٹی کے نظام پر سوالیہ نشان ،حکومتی غفلت اور ناکامی ہے، ایسے وقت میں جب پاکستان عالمی سطح پر قیامِ امن کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کر رہا ہے، دشمن عناصر ملک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے علما کرام کو نشانہ بنا رہے ہیں،مولانا امیر حمزہ نے ہمیشہ اتحادِ امت کے فروغ کے لیے کردار ادا کیا اور مختلف مکاتب فکر کے علما کو ایک پلیٹ فارم تحریک حرمت رسول پر جمع کیا، حکومت فوری طور پر حملہ آوروں کی گرفتاری یقینی بنائے ،علما کرام کو تحفظ فراہم کیا جائے،

  • وزیراعلیٰ مریم کی پنجاب کے 10 اضلاع میں نئی الیکٹرک بسیں فراہم کرنے کی منظوری

    وزیراعلیٰ مریم کی پنجاب کے 10 اضلاع میں نئی الیکٹرک بسیں فراہم کرنے کی منظوری

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے خصوصی اجلاس میں پنجاب بھر میں جدید اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ منصوبوں پر اہم فیصلے کیے گئے۔ اجلاس میں فری ٹرانسپورٹ پروگرام، الیکٹرک بسوں، ای ٹیکسی اور ای بائیک منصوبوں پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ کے فری ٹرانسپورٹ پروگرام کے تحت 21 روٹس پر ایک لاکھ سے زائد مسافر مستفید ہو چکے ہیں، جبکہ بسوں کے 3560 ٹرپس مکمل کیے جا چکے ہیں۔اجلاس میں پنجاب کے 10 اضلاع میں نئی الیکٹرک بسیں فراہم کرنے کی منظوری دی گئی۔ ان اضلاع میں اٹک، بھکر، حافظ آباد، خانیوال، لیہ، شیخوپورہ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، منڈی بہاؤالدین اور اوکاڑہ شامل ہیں۔حکام کے مطابق رواں ماہ 100 الیکٹرک بسیں پنجاب پہنچیں گی، مئی کے وسط تک مزید 350 جبکہ جون کے آخر تک 264 بسیں فراہم کر دی جائیں گی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر ڈویژن میں الیکٹرک بسوں کے لیے خصوصی بس ڈپو قائم کیا جائے گا تاکہ جدید ٹرانسپورٹ نظام کو مؤثر انداز میں چلایا جا سکے۔

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تحصیل سطح پر 1500 الیکٹرک بسیں چلانے کے لیے جامع پلان طلب کر لیا ہے، جس سے دیہی اور نیم شہری علاقوں میں سفری سہولیات بہتر ہونے کی توقع ہے۔اجلاس میں فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ سسٹم پراجیکٹس پر ہونے والی پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پنجاب کی پہلی ای ٹیکسی سکیم پر رپورٹ پیش کی گئی۔ بتایا گیا کہ مئی میں 194 اور جون میں 208 ای ٹیکسیاں پنجاب پہنچ جائیں گی۔وزیراعلیٰ نے میٹرو بس اسٹیشنز کی تعمیر و مرمت جلد مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے نئے ڈیزائن کی منظوری بھی دی۔لاہور میں "ایمپاور۔ہر” پراجیکٹ کے تحت نئے اور جدید ترین بس اسٹیشنز کی تنصیب کا جائزہ بھی لیا گیا۔اجلاس میں سرکاری ملازمین کے لیے ای بائیک پراجیکٹ کی اصولی منظوری بھی دے دی گئی، جس کا مقصد ملازمین کو سستی، آسان اور ماحول دوست سفری سہولت فراہم کرنا ہے۔

  • اقرار الحسن سیاسی بن گئے،صحافت چھوڑدی، اے آر وائی نیوز سے استعفیٰ

    اقرار الحسن سیاسی بن گئے،صحافت چھوڑدی، اے آر وائی نیوز سے استعفیٰ

    معروف صحافی اور ٹی وی میزبان اقرار الحسن نے اے آر وائی نیوز سے 21 سالہ وابستگی کے بعد باقاعدہ استعفیٰ دے دیا ہے۔

    اقرار الحسن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اے آر وائی نیوز اور اپنی سیاسی تحریک “عوام راج” میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا تھا، لہٰذا انہوں نے “عوام راج” کا راستہ اختیار کیا۔اقرار الحسن نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ 21 سال کا شاندار سفر اپنے اختتام کو پہنچ گیا ہے۔ انہوں نے پروگرام “سرِ عام” کو ملنے والی محبتوں، دعاؤں اور عوامی پذیرائی پر ناظرین کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ بے شمار یادوں کے ساتھ اس نئے سفر کا آغاز کر رہے ہیں۔

    اقرار الحسن نے اپنے صحافتی کیریئر کا آغاز اُس وقت کیا تھا جب اے آر وائی نیوز کی نشریات دبئی سے جاری ہوتی تھیں۔ ابتدائی دور میں انہوں نے بطور نیوز کاسٹر اپنی شناخت بنائی، جبکہ بعد ازاں کرپشن کے خلاف اپنے مشہور پروگرام سرِ عام کے ذریعے ملک بھر میں شہرت حاصل کی۔دو دہائیوں سے زائد عرصے تک وہ اے آر وائی نیوز کا نمایاں چہرہ رہے اور پاکستانی میڈیا میں ایک بااثر آواز کے طور پر جانے گئے۔ ان کی صحافتی خدمات اور تحقیقاتی رپورٹس نے انہیں عوامی حلقوں میں خاص مقام دلایا۔

    اقرار الحسن کے استعفے کی بنیادی وجہ ان کی نئی سیاسی جماعت عوام راج کو قرار دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ صحافت اور سیاست کو بیک وقت ساتھ لے کر چلنا ممکن نہیں تھا، اسی لیے انہوں نے اپنی سیاسی جدوجہد اور عوامی خدمت کے مشن کو ترجیح دی۔اپنے الوداعی پیغام میں انہوں نے اے آر وائی نیوز کی قیادت، ساتھیوں اور ناظرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ 21 سال ان کی زندگی کا یادگار ترین باب رہے گا۔انہوں نے اپنے پیغام کے اختتام پر “پاکستان زندہ باد” اور “عوام راج پائندہ باد” کے نعرے بھی درج کیے

  • پنجاب میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ

    پنجاب میں غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ

    پنجاب بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہوگیا۔

    ذرائع کے مطابق ملک بھر کی تمام ڈسکوز میں بجلی کی صورتحال ابتر ہوگئی ہے اور بجلی کا اوسط شارٹ فال ساڑھے 3 ہزار میگاواٹ سے بھی بڑھ گیا ہے، لاہور سمیت پنجاب بھر میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ میں اضافہ ہورہا ہے اور لیسکو میں شارٹ فال ایک ہزار میگاواٹ سے زیادہ ہوگیا ہے۔

    ذرائع این ٹی ڈی سی کے مطابق آر ایل این جی ہائیڈرو اور آئل کی قلت کے باعث زیادہ لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، جان بوجھ کر لوڈشیڈنگ کا شیڈول نہ دینا غیراعلانیہ بندش کا باعث بن رہا ہے 2کی بجائے 6،6 گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری ہے اور یہ سلسلہ کئی روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

  • بجلی کی لوڈشیڈنگ،نظام زندگی مفلوج،حکمران ہوش کے ناخن لیں، ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی

    بجلی کی لوڈشیڈنگ،نظام زندگی مفلوج،حکمران ہوش کے ناخن لیں، ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی

    مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ موسم گرما کے آغاز کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی کی شدید لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے، جس نے شہریوں کی زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے،حکمرانوں کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں،لوڈشیڈنگ نےنظام زندگی مفلوج کر دیا،حکومت ہوش کے ناخن لے اور عوام کو اس عذاب سے نجات دلائے

    ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی کا کہنا تھا کہ ابھی گرمی کا آغاز ہی ہوا ہے لیکن لوڈشیڈنگ کا دورانیہ خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے، لاہور سمیت بڑے شہروں میں بغیر کسی شیڈول کے آٹھ آٹھ گھنٹے بجلی کی بندش معمول بن چکی ہے جبکہ دیہی علاقوں میں صورتحال اس سے بھی زیادہ خراب ہے، اگر یہی حالات برقرار رہے تو شدید گرمی میں عوام کو بجلی کے بغیر زندگی گزارنا پڑے گی،درحقیقت حکمرانوں کی ترجیحات عوامی مسائل نہیں بلکہ کچھ اور ہیں، اگر وہ عوام کے خیر خواہ ہوتے تو اس قدر لوڈشیڈنگ نہ ہوتی، ایک طرف سمارٹ لاک ڈاؤن کے باعث غریب طبقہ پہلے ہی مشکلات کا شکار ہے، جبکہ دوسری طرف بجلی کی طویل بندش سے کاروبار اور روزمرہ زندگی مزید متاثر ہو رہی ہے، حکومت فوری طور پر لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کرے اور بجلی کے بلوں میں شامل اضافی ٹیکسز بھی ختم کیے جائیں تاکہ عوام کو ریلیف ملے،

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا گندم کے کاشتکاروں کو6 ارب روپے کا باردانہ مفت دینے کا اعلان

    وزیراعلیٰ پنجاب کا گندم کے کاشتکاروں کو6 ارب روپے کا باردانہ مفت دینے کا اعلان

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گندم کے کاشتکاروں کو6 ارب روپے کا باردانہ مفت دینے کا اعلان کر دیا

    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے کاشتکارسے 3500 فی من گندم فوری شروع کرنے کی ہدایت کر دی،رجسٹرڈ کاشتکاروں کو پرچیز سنٹر سے فی ایکڑ 10 بوری باردانہ دیا جائے گا،کسان کارڈ ہولڈرز کاشتکاروں سے ترجیحی بنیادوں پر گندم خریدنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے،3500 روپے کے نرخ پر گندم خریداری کے 72 گھٹنے کے اندر کاشتکار کو ادائیگی ضروری قرار دے دی گئی،صوبائی اور ڈویژن کی سطح پر سٹرٹیجک مینجمنٹ کمیٹیاں قائم، گندم خریداری کے امور کی مانیٹرنگ کی جائے گی، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے تاریخ ساز پراجیکٹس پر 88فیصد کسانوں نےا اظہار اعتماد کر دیا

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب میں ”ورک ود پنجاب گورنمنٹ“پروگرام شروع کرنے کا اعلان کر دیا،ایگریکلچر گرایجویٹ سمیت دیگر کو انٹرن شپ کے مواقع فراہم کیے جائیں گے،کسان کارڈ سے 100ارب روپے کے قرضوں کے اجراء کا ریکارڈ، 99 فیصد وصولی کاریکارڈ بھی بن گیا،کسان کارڈ کے ذریعے 9لاکھ کاشتکاروں کی رجسٹریشن، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے رجسٹریشن جاری رکھنے کی ہدایت کر دی،

    اجلاس میں بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ گرین ٹریکٹر سکیم کے تحت 30 ہزار ٹریکٹرز کا ہدف، 20 ہزار ٹریکٹرز کاشتکاروں کو مل گئے،گرین ٹریکٹر سکیم اور ایگریکلچر میکانائزیشن کی وجہ سے مقامی انڈسٹری فروغ پانے لگی۔ ڈسکہ میں ہارویسٹر کی مقامی سطح پر تیاری کے لئے لوکل مینوفیکچرز بھی سرگرم عمل۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ کسان کو متاثر نہیں ہونے دیں گے،زرعی ترقی کو پائیدار بنیادوں پر استوار کیا جارہا ہے،دو سال میں اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے حقیقی زرعی انقلاب لانے کا اعزاز حاصل ہے۔