Baaghi TV

Category: لاہور

  • لیوی ٹیکس  عوام کے ساتھ ظلم، ختم ہوگا تو معاشی سرگرمیاں بڑھ جائیں گی،حافظ نعیم الرحمان

    لیوی ٹیکس عوام کے ساتھ ظلم، ختم ہوگا تو معاشی سرگرمیاں بڑھ جائیں گی،حافظ نعیم الرحمان

    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ لیوی ٹیکس ختم ہوگا تو معاشی سرگرمیاں بڑھ جائیں گی جس کا فائدہ ملک کو ہوگا –

    منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عوام ایک لیٹر پیٹرول پر سوا سو روپے ٹیکس ادا کر رہے ہیں، جنگ بندی پر سوچ رہے تھے کہ وزیراعظم پرانی قیمت پر پیٹرول لے آئیں گے لیکن 12 روپے کم کیا جو افسوسناک ہے، پیٹرول کی قیمت ڈھائی سو روپے لیٹر تک لائی جائے، لیوی ٹیکس ختم ہوگا تو معاشی سرگرمیاں بڑھ جائیں گی جس کا فائدہ ملک کو ہوگا کھرب پتی ٹیکس بچا رہے ہیں اور موٹرسائیکل چلانے والا ٹیکس دے رہا ہے، حکومت لیوی ٹیکس سے پانچ چھ سو ارب روپے کما رہی ہے اسے ختم ہونا چاہئے،پیٹرولیم لیوی ٹیکس کے معاملے پر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے، لیوی ٹیکس عوام کے ساتھ ظلم ہے۔

    امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ پاکستان کی میزبانی میں ایران امریکا مذاکرات خوش آئند بات تھی، ہم چاہتے ہیں کہ ایران امریکا مذاکرات کامیاب ہوں، پاکستان نے بہت اچھا کردار ادا کیا ہے اور مزید ادا کرسکتا ہے، یہ اطلاعات بھی آئیں کہ فریقین معاہدے کے قریب تھے لیکن امریکی نائب صدرکو فون آیا اور وہ معاہدہ کیے بغیر چلے گئے، شیطان کی پوجا کرنیوالواں نے امریکا کو یرغمال بنایا ہوا ہے۔

  • لائیو شو میں غیر اخلاقی حرکت پر تنقید ،فضا علی کا ردعمل سامنے آگیا

    لائیو شو میں غیر اخلاقی حرکت پر تنقید ،فضا علی کا ردعمل سامنے آگیا

    پاکستانی اداکارہ اور میزبان فضا علی کا لائیو شو کے دوران شوہر کے ساتھ وائرل ہونے والی ویڈیو پر تنقید کے بعد ردعمل سامنے آیا ہے-

    سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے اس غیر اخلاقی کلپ پر مختلف حلقوں کی جانب سے شدید ردعمل دیکھنے میں آیا، جس کے بعد فضا علی نے خاموشی توڑتے ہوئے وضاحتی بیان جاری کیا،انہوں نے کہا کہ یہ لمحہ ایک ہلکے پھلکے انداز میں اچانک پیش آیا تھا جسے سوشل میڈیا پر سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔

    انہوں نے کہا کہ اس عمل کے پیچھے کسی بھی قسم کی نامناسب نیت شامل نہیں تھی بلکہ یہ محض ایک قدرتی اور دوستانہ ردعمل تھا،وہ ہمیشہ اپنے پیشے اور ناظرین کا بے حد احترام کرتی آئی ہیں اور آئندہ بھی انہی اصولوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے کیریئر کو جاری رکھیں گی۔

    showbiz

    واضح رہے کہ حال ہی میں فضا علی نے اپنے مارننگ شو میں اپنے شوہر کو مدعو کیا تھا شو کے دوران فضا علی کی بیٹی فِرال بھی موجود تھیں انہوں نے اعجاز خان سے کہا کہ کیا وہ انہیں لائیو شو میں بھی اسی طرح اٹھا سکتے ہیں جیسے گھر پر اٹھایا تھا جس پر اعجاز نے فوراً اپنی اہلیہ کو لائیو پروگرام کے دوران اپنے کندھے پر اٹھا لیا تھا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

  • فضا علی کی شوہر کے ساتھ لائیو شو میں عجیب و غریب حرکتیں،حنا پرویز بٹ کا سخت ردعمل

    فضا علی کی شوہر کے ساتھ لائیو شو میں عجیب و غریب حرکتیں،حنا پرویز بٹ کا سخت ردعمل

    معروف ٹی وی میزبان اور اداکارہ فضا علی کی لائیو شو کے دوران شوہر کے ساتھ ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس پر صارفین کیجانب سے شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لائیو شو کے دوران فضا علی کے شوہر انہیں کندھوں پر اٹھا لیتے ہیں اس منظر کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے اس عمل کو نامناسب قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کی ہے،ناقدین کا کہنا ہے کہ براہِ راست نشریات میں اس نوعیت کا عمل ضابطہ اخلاق کے منافی ہے متعدد صارفین نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس معاملے کا نوٹس لے اور مناسب کارروائی کرے۔

    جہاں صارفین نے وائرل ویڈیو پر فضا علی کو آڑے ہاتھوں لیا وہیں رہنما مسلم لیگ ن حنا پرویز بٹ نے بھی شدید ردعمل دیا ہے،ایکس پر حنا پرویز بٹ نے فضا علی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نیشنل ٹی وی پر ایک خاتون اینکر اور ان کے شوہر نے اپنی بیٹی کے سامنے جس طرز عمل اور چھچھور پن کا اظہار کیا وہ افسوسناک ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ایسا طرزِ عمل نابالغ بچوں کے سامنے گھر میں دہرانا بھی غیر اخلاقی ہے کجا کہ اسے کروڑوں ناظرین کے سامنے ٹی وی پر دکھایا جائے، بڑوں کو اچھے اخلاق اور وضع داری کا مظاہرہ کرنا چاہیے تاکہ بچے اور نوجوان نسل کچھ بہتر سیکھ سکیں،غیر اخلاقی، بچکانہ اور چھچھوری حرکتوں سے ینگسٹرز کے ذہنوں پر برا اثر پڑتا ہے۔ پھر ہم کہتے ہیں کہ آج کل کی نوجوان نسل اخلاقی گراوٹ کی شکار کیوں ہو رہی ہے۔

    صحافی رؤف کلاسرا کا کہنا تھا کہ پیمرا کو آشا جی کے انتقال پر جیو ٹی وی کی طرف سے آن ائر کیے پیکج پر اتنا دکھ اور افسوس ہوا ہے کہ نوٹس لے کر بلا لیا ہے کہ اتنی جرات ہماری سلامتی خطرے میں ڈال دی ہے۔ باقی ہمارے ملک میں مارننگ شوز جو کمال کرتے رہیں ان پر انہیں نہ اعتراض ہے کوئی ایشو۔ یہ سب اپنے جو ہوئے-

  • پی ٹی آئی کا بانی کی صحت پر اظہار تشویش، ذاتی ڈاکٹرز تک رسائی کا مطالبہ

    پی ٹی آئی کا بانی کی صحت پر اظہار تشویش، ذاتی ڈاکٹرز تک رسائی کا مطالبہ

    ‎تحریک انصاف نے بانی پی ٹی آئی کی آنکھ کے علاج سے متعلق شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ان کے ذاتی معالجین کو فوری طور پر رسائی دی جائے تاکہ مناسب اور شفاف طبی سہولیات یقینی بنائی جا سکیں۔ پارٹی ترجمان کے مطابق موجودہ صورتحال نے کئی سوالات کو جنم دیا ہے۔
    ‎تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر عاصم یوسف کو فوری طور پر بانی پی ٹی آئی تک رسائی دی جائے تاکہ وہ ان کا معائنہ کر سکیں اور علاج کے عمل کو بہتر بنایا جا سکے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ علاج کے حوالے سے شفافیت کی کمی نے پارٹی قیادت اور کارکنان میں تشویش پیدا کر دی ہے۔
    ‎پارٹی نے اس بات پر زور دیا کہ ہر قیدی کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا قانونی اور بنیادی حق ہے، جسے کسی بھی صورت نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ ترجمان کے مطابق اگر طبی سہولیات میں تاخیر یا کمی ہوئی تو اس کے سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔
    ‎پی ٹی آئی نے مطالبہ کیا کہ حکومت اور متعلقہ حکام اس معاملے کو سنجیدگی سے لیں اور فوری اقدامات کریں تاکہ بانی پی ٹی آئی کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ صحت کے معاملات پر سیاست سے گریز کیا جانا چاہیے اور انسانی بنیادوں پر فیصلے کیے جائیں۔
    ‎ماہرین کے مطابق قیدیوں کو طبی سہولیات کی فراہمی نہ صرف قانونی تقاضا ہے بلکہ انسانی حقوق کا بھی اہم حصہ ہے، اس لیے ایسے معاملات میں شفافیت اور فوری کارروائی انتہائی ضروری ہوتی ہے۔
    ‎یہ معاملہ سیاسی اور عوامی سطح پر بھی اہمیت اختیار کر گیا ہے، جہاں مختلف حلقے صورتحال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

  • وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کو نوبیل انعام دینے کے لیےپنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

    وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کو نوبیل انعام دینے کے لیےپنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع

    ایوان میں قرارداد میں وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی عالمی سطح پر کی جانے والی سفارتی کوششوں کو بھرپور طریقے سے سراہا گیا ہے۔

    یہ اہم قرارداد پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ کاردار نے جمع کرائی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ شہباز شریف، جنرل عاصم منیر اور اسحاق ڈار کی مشترکہ کاوشوں سے مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کو کم کرنے میں پاکستان کا ایک اہم کردار سامنے آیا ہے، جس کی بدولت عالمی تباہی اور ممکنہ ایٹمی جنگ کا خطرہ ٹل گیا ہے-

    قرارداد میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ اگر پاکستان امن کے لیے یہ کوششیں نہ کرتا تو دنیا ایک بڑی جنگ کی لپیٹ میں آ جاتی جس سے بے گناہ لوگ مار ے جاتے اور عالمی معیشت زمین بوس ہو جاتی،پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کے نتیجے میں اسلام آباد میں مذاکرات ہوئے جس سے امریکہ اور ایران کے درمیان تعلقات میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اس کامیابی کا اعتراف اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی ادارے کر رہے ہیں اور اس سے برطانیہ، کینیڈا اور یورپی ممالک کا پاکستان پر اعتماد مزید بڑھا ہے۔

    قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی عسکری برتری اب دنیا بھر میں تسلیم کر لی گئی ہے اور مسلم امہ کی نظریں بھی پاکستان پر مرکوز ہیں جو ایران اور امریکہ کے درمیان اتحاد کے لیے امید بن کر ابھرا ہے 10 اپریل کے اسلام آباد مذاکرات کو تاریخی اہمیت کا حامل قرار دیتے ہوئے تجویز پیش کی گئی ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور جنرل عاصم منیر کو ان عظیم خدمات کے بدلے نوبیل امن انعام سے نوازا جائے، اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ پاکستان مستقبل میں بھی ایران، امریکہ اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدوں کے لیے اپنی ثالثی کی پالیسی جاری رکھے گا تاکہ دنیا کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکے۔

  • پنجاب میں پاکستان کی پہلی بلا معاوضہ سرکاری  ’میت منتقلی سروس ‘ کا آغاز

    پنجاب میں پاکستان کی پہلی بلا معاوضہ سرکاری ’میت منتقلی سروس ‘ کا آغاز

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بلا معاوضہ سرکاری ’میت منتقلی سروس ‘ کا آغازکردیا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نےلاہور، راولپنڈی اور ملتان کےلیےگاڑیوں کی چابیاں ڈرائیوروں کےحوالےکیں،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی میت منتقلی سروس کے ریسکیو اہلکاروں سے ملاقات ہوئی، انہوں نے ریسکیو اہلکاروں سے بات چیت کی اور خدمات کو سراہااس موقع پر مریم نواز نے کہا کہ کسی بھی پیارےکے بچھڑنےکے دکھ کی گھڑی میں ہم ساتھ ہیں اور ساتھ رہیں گے مریض کی وفات پرپرائیویٹ ٹرانسپورٹرزکا منہ مانگاکرایہ وصول کرناافسوسناک ہے میت منتقلی پرکوئی خود بھی پیسہ دےتو ریسکیو اہلکار ہرگز نہ لیں،میت منتقلی سروس اہلکاروں کو رضائے الٰہی کے لئے عوامی خدمت کے جذبے کے تحت کام کرنا چاہیے۔

    رواں سال جون تک میت منتقلی سروس کا دائرہ کار بتدریج پنجاب کی ہر تحصیل تک شروع کیا جائے گا، ہرتحصیل میں ’’Deceased Care Service‘‘ میت منتقلی کے لیے مخصوصی ایمبولینس مہیا کی جائے گی۔

    صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا کہنا تھا کہ منتقلی سروس کا آغاز، وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا قابل تحسین اقدام ہے۔ میت منتقلی سروس کے ذریعے عوام کو دکھ کی گھڑی میں شریک ہونا کا احساس دلانا چاہتے ہیں لاہور، راولپنڈی اور ملتان میں فی الحال شہر کی حد تک میت منتقلی سروس شروع کی جا رہی ہے۔ دوسرے شہروں میں میت منتقلی سروس کے لیے دوسرے فیز میں پرائیویٹ ایمبولینسز مہیا کریں گے۔

    ڈی جی ریسکیو سروسز ڈاکٹر رضوان نصیر نے میت منتقلی سروس کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ سرکاری اسپتال سے گھر تک میت منتقلی سروس کے حصول کے لیے 1122 پر کال کی جائے۔ سرکاری اسپتال میں 24/7 تربیت یافتہ یونیفارم میں ملبوس ڈرائیور، میت منتقلی سروس کے لیے موجود ہوں گے ہر سرکاری اسپتال میں میت منتقلی سروس کے لیے خصوصی ڈیسک بنایا جائے گا میت کو اسپتال کے سرد خانے میں بھی میت منتقلی سروس کے ذریعے منتقل کیا جا سکے گا، میت منتقلی سروس کی اسمارٹ ریسکیو مینجمنٹ سروس اور ڈسپیچ سسٹم کے ذریعے نگرانی کی جائے گی۔

  • لاہور:19 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی ،2 ملزمان  گرفتار

    لاہور:19 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی ،2 ملزمان گرفتار

    لاہور:گھر سے سودا سلف لینے کے لیے جانے والی 19 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا، جس پر پولیس نے ہیومن انٹیلی کی مدد سے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا-

    پولیس کے مطابق کاہنہ کے علاقے میں 19 سالہ لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ پیش آیا،19 سالہ لڑکی گھر سے باہر سودا سلف لینے گئی تھی، جہاں مرکزی ملزم لڑکی کو ورغلا کر چونگی امر سدھو سے دھلوکی گاؤں لیے گیا ، ملزم نے اپنے ساتھی سے مل کر گاؤں میں واقع حویلی میں زیادتی کا نشانہ بنایا ،بعد ازاں متاثرہ لڑکی کی حالت غیر ہونے پر مرکزی ملزم گھر کے باہر چھوڑ کر فرار ہو گیا ۔

  • نرگس کے ڈانس سے متعلق بیان پر ڈاکٹر عمر عادل کی وضاحت

    نرگس کے ڈانس سے متعلق بیان پر ڈاکٹر عمر عادل کی وضاحت

    ڈاکٹر عمر عادل حالیہ دنوں میں وہ اداکارہ نرگس کے حوالے سے اپنے بیان کی وجہ سے خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں،میزبان و اداکارہ فضا علی کے شو میں انہوں نے اپنے بیان کی وضاحت پیش کی۔

    میزبان فضا علی نے شو کے دوران ڈاکٹر عمر عادل سے نرگس کے رقص کو روحانیت سے جوڑنے کے حوالے سے سوال کیا اور حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک پڑھے لکھے شخص کی جانب سے ایسا بیان کیسے دیا جا سکتا ہے اس پر ڈاکٹر عمر عادل نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ ایک مہذب انسان ہیں اور ان کا مطلب یہ ہرگز نہیں تھا کہ تھیٹر میں ہونے والے تمام رقص درست ہیں ان کے مطابق وہ صرف نرگس کے حوالے سے بات کر رہے تھے اور انہوں نے اس کے انداز میں روحانیت محسوس کی۔

    انہوں نے کہا کہ وہ ہر رنگ اور ہر وجود میں روحانیت دیکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور اگر کوئی شخص ایسا محسوس نہیں کر سکتا تو یہ اس کی سوچ کا فرق ہے اور آپ نے وہ سنا جو آپ سننا چاہتی ہیں، میں تو اپنی بات پر قائم ہوں کہ میں نے جو پرفارمنس دیکھی وہ عمدہ تھیں اور مجھے خوبصورت چیز دیکھ کر خدا یاد آتا ہے، رقص کرنے والی خواتین کو موردِ الزام ٹھہرانے کے بجائے اصل ذمہ داری ان افراد پر عائد ہوتی ہے جو ایسے پروگرامز میں شرکت کرتے ہیں مجھے اپنی رائے کے اظہار کا حق حاصل ہے اور میں نے صرف اپنی ذاتی رائے پیش کی ہے۔

    واضح رہے کہ ڈاکٹر عمر عادل نے نرگس کی پرفارمنس کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ کہتے ہیں ڈانس میں فحاشی نہیں ہوتی آپ کی نظر میں فحاشی ہو گی میں بہت گناہ گار انسان ہوں لیکن نرگس کا ڈانس دیکھ کر آنسو آ جاتے تھے وہ پرفارمنس ہی اس قسم کی دیتی تھیں، حسین چیز میں رب دکھنا چاہیے، ان کے گیتوں کے بول جو ہمیں سمجھ آتے ہیں آپ اپنی توجہ درست سمت میں رکھیں، جس پر کئی صارفین نے ڈاکٹر عمر عادل کے بیان پر تنقید کی۔

  • پنجاب حکومت کی دو سالہ کارکردگی پر مبنی سروے رپورٹ جاری

    پنجاب حکومت کی دو سالہ کارکردگی پر مبنی سروے رپورٹ جاری

    انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ نے حکومت پنجاب کی دو سالہ کارکردگی پر مبنی سروے رپورٹ جاری کر دی ہے۔

    رائے عامہ سروے میں 69فیصد افراد کا وزیراعلی مریم نوازشریف کی قیادت پر اظہار اطمینان،پنجاب کی ترقی کو درست سمت میں پیشرفت قرار دے دیا، عوامی سروے میں 32فیصد افراد نے وزیراعلی مریم نوازشریف کی کارکردگی کو”آؤٹ اسٹینڈنگ اور 31فیصد نے گُڈ قرار دیا ،نوجوانوں کی اکثریت بھی وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی مداح نکلی۔

    پنجاب میں پاکستان مسلم لیگ ن کو 42 فیصد عوامی مقبولیت حاصل ہے، ترقیاتی منصوبے شروع کرنے سے وزیراعلی مریم نوازشریف کی مقبولیت میں اضافہ ہوا،55فیصد افراد نے سروے میں وزیراعلی مریم نوازشریف کو کارکردگی کی بنیاد پر ووٹ دینے کے عزم کا اظہار کیا عوامی سروے میں وزیراعلی مریم نوازشریف کا ستھرا پنجاب پروگرام 33فیصد کے ساتھ سرفہر ست رہا۔

    آئی پی او آر سروے میں 2سال کے دوران وویمن ویلفیئر اور پروٹیکشن 30فیصد، پبلک ٹرانسپورٹ 29فیصداور ایجوکیشن 27فیصد کے ساتھ نمایاں تھا، عوامی سروے میں 26فیصد نے امن وامان کی صورتحال اور 25فیصد نے انفراسٹرکچر کو بہتر قرار دیا۔

  • لاہور میں مہنگائی کا طوفان، سبزیاں اور گوشت عوام کی پہنچ سے باہر

    لاہور میں مہنگائی کا طوفان، سبزیاں اور گوشت عوام کی پہنچ سے باہر

    ‎لاہور میں روزمرہ استعمال کی اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے جس نے شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔ تازہ ترین معلومات کے مطابق سبزیوں اور گوشت کی قیمتیں اس حد تک بڑھ چکی ہیں کہ عام آدمی کے لیے خریداری کرنا مشکل ہو گیا ہے۔
    ‎مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹماٹر کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور یہ 200 روپے فی کلو تک پہنچ چکا ہے۔ اسی طرح لہسن کی سرکاری قیمت 550 روپے مقرر ہے لیکن مارکیٹ میں یہ 600 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ ادرک کی قیمت بھی کنٹرول سے باہر نظر آتی ہے، جہاں سرکاری نرخ 285 روپے ہیں مگر مارکیٹ میں یہ 350 روپے فی کلو دستیاب ہے۔
    ‎پیاز کی صورتحال بھی مختلف نہیں، سرکاری قیمت 62 روپے فی کلو ہونے کے باوجود مارکیٹ میں یہ 70 سے 75 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔ سبز مرچ کی قیمت میں سب سے زیادہ فرق دیکھا گیا ہے، جہاں سرکاری نرخ 105 روپے ہیں لیکن شہریوں کو یہ 180 روپے فی کلو خریدنا پڑ رہی ہے۔
    ‎شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی نے ان کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ٹماٹر جیسی بنیادی سبزی بھی اب عام آدمی کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہے اور حکومت فوری اقدامات کرے تاکہ قیمتوں میں کمی لائی جا سکے۔
    ‎دوسری جانب دکانداروں کا مؤقف ہے کہ ٹرانسپورٹ اور دیگر اخراجات میں اضافے کے باعث قیمتیں بڑھانا مجبوری بن گئی ہے۔ ان کے مطابق اگر اخراجات کم ہوں تو وہ بھی سستی اشیا فراہم کرنے کے خواہاں ہیں۔
    ‎صرف سبزیاں ہی نہیں بلکہ گوشت کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔ مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت 595 روپے ہے جبکہ مارکیٹ میں یہ 600 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے۔ مٹن کی سرکاری قیمت 1600 روپے ہونے کے باوجود مارکیٹ میں 3000 سے 3300 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔
    ‎ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر قیمتوں کو کنٹرول نہ کیا گیا تو آنے والے دنوں میں مہنگائی مزید بڑھ سکتی ہے جس سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔