Baaghi TV

Category: لاہور

  • ایف آئی اے کی تحقیقات میں میڈیا سے منسلک مبینہ منی لانڈرنگ نیٹ ورک بے نقاب

    ایف آئی اے کی تحقیقات میں میڈیا سے منسلک مبینہ منی لانڈرنگ نیٹ ورک بے نقاب

    ایف آئی اے نے پاکستان کے میڈیا سیکٹر میں مبینہ منی لانڈرنگ کے ایک بڑے نیٹ ورک کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کر دیا ہے۔ اس سلسلے میں ہم نیٹ ورک کے کمپنی سیکریٹری کو طلب کر لیا گیا ہے جبکہ متعدد دیگر معروف اداروں کے مالیاتی ریکارڈز بھی حاصل کیے جا رہے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق یہ تحقیقات ابتدا میں ایک معمول کی کارروائی کے طور پر شروع ہوئیں جب ایف آئی اے کے کمرشل بینکنگ سرکل کراچی نے جے ایس بینک کی زمزمہ برانچ پر چھاپہ مارا۔ چھاپے کی وجہ حوالہ اور ہنڈی کے ذریعے غیر قانونی رقوم کی ترسیل اور غیر قانونی طور پر غیر ملکی کرنسی کی فروخت کے الزامات تھے،اس کارروائی کے دوران بینک کے ایریا منیجر نعمان رؤف کو اپنے چند ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا۔ حکام کے مطابق ان پر تقریباً 15 ہزار امریکی ڈالر غیر قانونی طور پر فروخت کرنے کا الزام ہے،تفتیش کے دوران جب حکام نے نعمان رؤف کا ذاتی موبائل فون چیک کیا تو اس میں موجود ڈیٹا نے پورے کیس کا رخ بدل دیا۔ تحقیقاتی ٹیم کو ایسے شواہد ملے جن سے میڈیا انڈسٹری سے مبینہ مالی روابط اور رقوم کی ترسیل کے نیٹ ورک کا انکشاف ہوا۔

    تحقیقاتی حکام کے مطابق حوالہ سسٹم کے ذریعے تقریباً ایک کروڑ متحدہ عرب امارات درہم پاکستان منتقل کیے گئے اور بعد ازاں یہ رقم جے ایس بینک کی زمزمہ برانچ سے مختلف افراد تک پہنچائی گئی۔ بعد کی کارروائیوں میں ایک اور نیٹ ورک بھی سامنے آیا جس میں حوالہ ٹرانزیکشنز اور غیر قانونی ڈالر ٹریڈنگ کا انکشاف ہوا۔ایف آئی اے کے مطابق اس نیٹ ورک کی سرگرمیوں کو چھپانے کے لیے انتہائی منظم طریقہ کار اختیار کیا گیا تھا۔ رقم کی نقل و حرکت میں شامل افراد ایسی سمز استعمال کرتے تھے جو سری لنکا، نیپال، دبئی اور سنگاپور میں رجسٹرڈ تھیں۔ پورے نیٹ ورک میں پاکستانی موبائل نمبرز کا استعمال نہیں کیا گیا،حکام ان نمبرز کے ذریعے متعلقہ افراد تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ تفتیش کاروں کا کہنا ہے کہ کچھ نام فرضی بھی ہو سکتے ہیں تاہم کال اور پیغامات کا ریکارڈ موجود ہے جس کی بنیاد پر مزید تحقیقات جاری ہیں۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی شواہد سے پتہ چلتا ہے کہ یہ مبینہ نیٹ ورک کم از کم تین سال سے خاموشی کے ساتھ کام کر رہا تھا۔ ایف آئی اے کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک سامنے آنے والی معلومات ممکنہ طور پر پورے نیٹ ورک کا صرف پانچ فیصد ہیں۔تحقیقاتی ٹیم کو شبہ ہے کہ جب کمپنیوں کے مکمل مالیاتی ریکارڈ حاصل کر کے ان کا تفصیلی تجزیہ کیا جائے گا تو مزید بڑے نام سامنے آ سکتے ہیں۔

  • بیواؤں اور  یتیم بچوں کی  کفالت کیلئے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

    بیواؤں اور یتیم بچوں کی کفالت کیلئے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

    پاکستان میں پہلی بار وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بیواؤں اور ان کے یتیم بچوں کی سرکاری کفالت کے لیے ایک شفاف ڈیجیٹل سسٹم تیار کر لیا ہے۔

    اس اقدام کے تحت پنجاب میں بیواؤں اور یتیم بچوں کے لیے ’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بیواؤں اور ماں باپ کی شفقت سے محروم بچوں کے لیے ’رحمت کارڈ‘ کی منظوری دے دی ہے اس پروگرام کے تحت مستحق خاندانوں کو ایک لاکھ روپے تک براہِ راست مالی امداد فراہم کی جائے گی۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ پہلے مرحلے میں 50 ہزار سے زائد بے آسرا گھرانوں کی معاشی ڈھال بنے گا جبکہ اس منصوبے کا باقاعدہ آغاز عید کے فوراً بعد کیا جائے گا اس پروگرام کے تحت بیوہ خواتین کو ایک لاکھ روپے اور یتیم بچوں کو 25،25 ہزار روپے فراہم کیے جائیں گے وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ کے لیے موبائل ایپلی کیشن، ویب پورٹل، کال سینٹر اور آفس آف زکوٰۃ کے ذریعے رجوع کیا جا سکے گا۔

    مشرق وسطیٰ میں پھنسے ہوئے برطانوی شہریوں کی پہلی سرکاری چارٹر فلائٹ ٹیک آف کرنے میں ناکام

    صوبائی معاون خصوصی برائے عشر و زکوٰۃ راشد نصر اللہ نے وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ پراجیکٹ پر تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شر یف نے کہا کہ پنجاب میں بیوہ اب محتاج نہیں بلکہ ریاست کی ذمہ داری ہے کہ بیوہ کو خیرات نہیں بلکہ باوقار حق ملے پنجاب کے وسائل پر ہر فرد کا پورا حق ہے اور حقدار تک حق پہنچانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔

    آپریشن غضب للحق:افغان طالبان کا بریگیڈ ہیڈ کوارٹرز 205 کور قندھار تباہ

    مریم نواز شریف نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ کے ذریعے بیوہ خواتین کو خود روزگار کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں،پنجاب ایسا صوبہ ہے جہاں ہر فرد کا خیال رکھا جاتا ہے اور اس پروگرام کے ذریعے بیوہ خواتین اور بچے مالی خود مختاری کے ساتھ باوقار زندگی گزار سکیں گے۔

  • مس کنڈکٹ کی بنیاد پر 3 سول ججز عہدوں سے برطرف

    مس کنڈکٹ کی بنیاد پر 3 سول ججز عہدوں سے برطرف

    لاہور ہائیکورٹ نے مس کنڈکٹ کی بنیاد پر 3 سول ججز کو عہدوں سے برطرف کر دیا۔

    لاہور ہائیکورٹ کی انتظامی کمیٹی کی منظوری کے بعد رجسٹرار کی جانب سے اس حوالے سے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہےنوٹیفکیشن کے مطابق سول جج لاہور نسیم اختر ناز کو عہدے سے برطرف کیا گیا ہے جب کہ سول جج راولپنڈی محمد اسلم کو بھی مس کنڈکٹ کے الزامات ثابت ہونے پر برطرف کر دیا گیا۔

    اسی طرح سول جج جہلم سرمد سلیم کو بھی عہدے سے برطرف کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ سول جج سرمد سلیم ایک ماہ کی چھٹی لے کر بیرون ملک گئے تھے اور انہوں نے دوبارہ چارج سنبھالنے کے بجائے استعفیٰ ارسال کر دیا تھا۔

    عراقی کردوں نے ایران پر زمینی حملہ شروع کردیا، امریکی حکام کا دعویٰ

    اس معاملے پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے سیشن جج جہلم کی سربراہی میں انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی انکوائری میں یہ ثابت ہوا کہ سول جج نے چھٹیوں کے بعد دفتر کا چارج سنبھالے بغیر استعفا بھجوایا تھا جس کے بعد انتظامی کارروائی کرتے ہوئے انہیں عہدے سے برطرف کر دیا گیا۔

    وزیرِاعظم سے جماعت اسلامی کے وفد کی ملاقات

  • کمشنر لاہور ڈویژن کی پرائس کنٹرول کی فیلڈ کارکردگی،قیصر شریف نے بھانڈا پھوڑ دیا

    کمشنر لاہور ڈویژن کی پرائس کنٹرول کی فیلڈ کارکردگی،قیصر شریف نے بھانڈا پھوڑ دیا

    صدر پبلک ایڈ کمیٹی جماعت اسلامی لاہور قیصر شریف نے لاہور ڈویژن کی انتظامی کارکردگی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ تقریباً 3 کروڑ آبادی پر مشتمل 4 اضلاع میں پرائس کنٹرول کی صورتحال تشویشناک حد تک غیر تسلی بخش ہے۔

    قصیر شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ 15 دنوں کے دوران کمشنر لاہور ڈویژن کی جانب سے صرف 3 فیلڈ وزٹس کیے گئے، جو کہ مہنگائی کے موجودہ طوفان کے مقابلے میں نہایت ناکافی ہیں۔سوشل میڈیا پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے قیصر شریف نے اعداد و شمار جاری کیے، جن کے مطابق تقریباً 3 کروڑ کی آبادی اور 4 اضلاع پر مشتمل لاہور ڈویژن میں گزشتہ 15 دنوں کے دوران پرائس کنٹرول کے حوالے سے کمشنر کی جانب سے صرف 3 دورے کیے گئے ہیں۔ ضلع لاہور میں صرف دو اور ننکانہ میں ایک دورہ کیا جبکہ قصور اور شیخوپورہ کے اضلاع میں کوئی دورہ نہیں کیا گیا۔

    https://x.com/Qaisarsharif555/status/2029277798829842731

    قیصر شریف نے کہا کہ رمضان المبارک میں بھی آٹا، چینی، سبزیاں، پھل اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث عوام شدید ذہنی دباؤ اور معاشی مشکلات کا شکار ہیں، مگر انتظامیہ کی فیلڈ میں موجودگی نہ ہونے کے برابر ہے۔ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے اجلاس اور بیانات اپنی جگہ، مگر عملی اقدامات اور اچانک چھاپوں کی کمی نے ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کو کھلی چھوٹ دے رکھی ہے۔انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر لاہور ڈویژن سمیت پورے صوبے میں پرائس کنٹرول نظام کی ازسرنو نگرانی کریں اور فیلڈ افسران کی کارکردگی کا سختی سے جائزہ لیں۔قیصر شریف نے مزید کہا کہ اگر حکومتی مشینری عوام کو ریلیف دینے میں سنجیدہ ہے تو محض کاغذی کارروائی کے بجائے عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مہنگائی پر قابو نہ پایا گیا تو عوامی بے چینی میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔

  • پاکستانی قوم و افواج دشمن کے قدم ڈگمگا دیں گی،خالد مسعود سندھو

    پاکستانی قوم و افواج دشمن کے قدم ڈگمگا دیں گی،خالد مسعود سندھو

    مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ پاکستان پر اسرائیل کی ممکنہ جارحیت ایک خواب ثابت ہوگی اور پاکستانی قوم و افواج دشمن کے قدم ڈگمگا دیں گی،موجودہ حالات میں امت کے اتحاد کی اشد ضرورت ہے، صیہونی قوتوں کا مقابلہ باہمی اتحاد سے ہی کیا جا سکتا ہے،

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی مسلم لیگ حیدرآباد کی جانب سے صحافیوں کے اعزاز میں افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پرترجمان مرکزی مسلم لیگ تابش قیوم ،مرکزی مسلم لیگ حیدرآباد کے صدر عقیل لغاری ،عبد الواحدسمیت دیگر قیادت نے شرکت کی ،خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے،ایٹمی پاکستان کی جانب کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،9 مئی کو پاکستان کی مسلح افواج نے بھارت کو وہ سبق سکھایا جس کی گونج آج بھی عالمی دنیا میں موجود ہے ،امریکہ و اسرائیل کے ایران پر حملے قابل مذمت ہیں،ایران کو جوابی کاروائی میں اپنے دشمن پرفوکس کرنا چاہیے، ہر وہ ریاست جہاں ظلم، جبر یا قبضہ ہو، وہ اس کی مذمت کرتے رہیں گے،ہم ہر ظالم کے خلاف اور ہر مظلوم کے ساتھ ہیں گے۔مرکزی ترجمان تابش قیوم کاکہنا تھا کہ ملک کی سیاسی جماعتیں اپنے منشور پر قائم نہیں رہتیں، جس کی وجہ سے وہ ڈیلیور نہیں کر پائیں۔ ، دشمن جانتا ہے کہ اگر پاکستان پرامن اور مستحکم ہو تو وہ مسلم ممالک کی مدد کر سکتا ہے، اسی لیے پاکستان پر نظریں رکھی جا رہی ہیں، پاکستان میں امن، ترقی اور خوشحالی مرکزی مسلم لیگ کا مشن ہے اور اسی مقصد کے لیے میدانِ سیاست میں سرگرم عمل ہیں۔مرکزی مسلم لیگ حیدرآباد کے صدر عقیل لغاری،ترجمان مرکزی مسلم لیگ حیدرآباد عبدالواحد کا کہنا تھا کہ مرکزی مسلم لیگ کا منشور معاشرے کی تشکیل اور تربیت ہے تاکہ شہری ایک قوم بن سکیں، مرکزی مسلم لیگ واحد سیاسی جماعت ہے جس نے یونین کونسل سطح پر انٹرا پارٹی الیکشن کروائے ہیں، اور جب اقتدار گراس روٹ لیول سے آئے گا تو سیاسی حالات بہتر ہوں گے.

  • ‎پنجاب ایپکس کمیٹی اجلاس، سیکیورٹی صورتحال اور کچے کے علاقوں میں اقدامات کا جائزہ

    ‎پنجاب ایپکس کمیٹی اجلاس، سیکیورٹی صورتحال اور کچے کے علاقوں میں اقدامات کا جائزہ

    ‎وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی ایپکس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں صوبے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال، امن و امان اور ترقیاتی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
    ‎اجلاس میں آپریشن ضرب للحق میں کامیابی پر پاک فوج کو خراج تحسین پیش کیا گیا جبکہ وطن کے دفاع میں جان قربان کرنے والے کرنل گل فراز اور دیگر شہدا کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
    ‎اجلاس میں اداروں کے درمیان مؤثر تعاون اور اشتراک کار پر اطمینان کا اظہار کیا گیا جبکہ غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کے انخلا اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ اقدامات پر زور دیا گیا۔
    ‎مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے مگر ملک کی قیادت اور اداروں پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایران جنگ کے بعد پنجاب میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے فوری اقدامات کیے گئے اور پولیس کو ہدایت دی گئی کہ پرامن مظاہرین کے ساتھ احترام اور تحمل سے پیش آئے۔
    ‎وزیراعلیٰ نے بتایا کہ کچے کے علاقوں میں سیکیورٹی بہتر بنانے کے لیے سیف سٹی، تعلیم، صحت اور دیگر شعبوں میں تقریباً 10 ارب روپے کے ترقیاتی منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں جبکہ 1500 اہلکار تعینات کیے جائیں گے اور بلٹ پروف گاڑیاں بھی فراہم کی جائیں گی۔
    انہوں نے کہا کہ سماج دشمن عناصر کی ڈیجیٹل نگرانی ضروری ہے جبکہ چینی باشندوں کی سیکیورٹی کے لیے سخت اقدامات کیے جائیں گے۔ اجلاس میں کمانڈر لاہور کور سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی شریک تھے۔

  • آپریشن غضب للحق : 481 طالبان ہلاک، 226 چیک پوسٹیں تباہ، 35 پر قبضہ کر لیا گیا

    آپریشن غضب للحق : 481 طالبان ہلاک، 226 چیک پوسٹیں تباہ، 35 پر قبضہ کر لیا گیا

    پاکستان کا افغان طالبان رجیم کے خلاف شروع کیا گیا آپریشن غضب للحق جاری ہے، اور اب تک مختلف کارروائیوں میں 481 افغان طالبان ہلاک ہو چکے ہیں، جبکہ 696 سے زیادہ زخمی ہیں۔

    وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ نے آپریشن غضب للحق کے حوالے سے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کیے ہیں،عطااللہ تارڑ کے مطابق پاکستان کی جانب سے کی گئی کارروائیوں میں اب تک مختلف کارروائیوں میں 481 دہشتگرد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 696 سے زیادہ زخمی ہیں اس کے علاوہ 226 چیک پوسٹیں تباہ کردی گئی ہیں، جبکہ 35 پر پاکستان نے قبضہ کرلیا ہے، 198 ٹینک اور مسلح گاڑیاں تباہ کی گئیں جبکہ افغانستان بھر میں 56 مقامات کو مؤثر انداز میں فضائی کارروائیوں کا نشانہ بنایا گیا۔

    ایران کیخلاف فوجی اڈے نہ دینے پر ٹرمپ کی اسپین کو دھمکیاں

    واضح رہے کہ افغان طالبان نے پاکستان کے سرحدی علاقوں میں عسکری کارروائیاں کی تھیں، جس کے جواب میں پاک فوج نے آپریشن غضب للحق کا اعلان کیا،پاکستان نے افغانستان پر واضح کیا ہے کہ اسے کالعدم ٹی ٹی پی یا پاکستان میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔

    جیفری ایپسٹین کے سائنسدانوں سے تعلقات ؟ جاری دستاویزات میں نئے انکشافات

  • پی ایس ایل 11 کا آفیشل لوگو جاری

    پی ایس ایل 11 کا آفیشل لوگو جاری

    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11 ویں ایڈیشن کے لیے آفیشل لوگو باضابطہ طور پر جاری کر دیا گیا ہے۔

    لیگ کے آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے لوگو شیئر کیا گیا جس میں اردو میں ’گیارہ‘ کے ساتھ ساتھ ہندسہ 11 بھی نمایاں طور پر دکھایا گیا ہے اس سال پی ایس ایل میں مجموعی طور پر 8 ٹیمیں حصہ لیں گی جو اپنے بہترین کھیل کے لیے تیار ہیں شائقین بھی لیگ کے آغاز کے لیے بے حد پرجوش ہیں اور ہر ٹیم کی کارکر دگی دیکھنے کے منتظر ہیں۔

    پی ایس ایل 11 کا باقاعدہ آغاز 26 مارچ سے لاہور میں ہو گا جہاں افتتاحی میچ میں لاہور قلندرز نئی فرنچائز حیدرآباد ہیوسٹن کنگز مین کے مدمقابل ہوں گے، افتتا حی تقریب لاہور میں منعقد کی جائے گی،اس سیزن میں لیگ میں دو نئی ٹیمیں شامل کی گئی ہیں، حیدرآباد ہیوسٹن کنگز مین اور پنڈیز، جبکہ سیالکوٹ اسٹالینز کو ملتا ن سلطانز کے نام سے ری برانڈ کیا گیا ہےاس سیزن میں کچھ میچ پہلی بار پشاور کے عمران خان کرکٹ اسٹیڈیم میں بھی کھیلے جائیں گے۔

    جیفری ایپسٹین کے سائنسدانوں سے تعلقات ؟ جاری دستاویزات میں نئے انکشافات

    ایرانی حملے:پہلے 4 دنوں میں امریکی فوجی اثاثوں کو قریباً 2 ارب ڈالر کا نقصان

    ایرانی جارحیت کا جواب دینے کا مکمل حق رکھتے ہیں،سعودی عرب

  • گھر سے سودا لینے کیلئے جانے والے 14 سالہ بچے کیساتھ زیادتی، ملزم گرفتار

    گھر سے سودا لینے کیلئے جانے والے 14 سالہ بچے کیساتھ زیادتی، ملزم گرفتار

    گھر سے سودا لینے کے لیے جانے والے 14 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کے ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    پولیس کے مطابق بچہ گھر سے سودا لینے گیا تھا کہ ملزم ورغلا کر بچے کو لدھیکی بھلر گاؤں لے گیا ، جہاں ملزم نے گھر میں لے جا کر زیادتی کی اور موقع سے فرار ہو گیا ،14 سالہ بچے کے ساتھ زیادتی کے کیس میں کاہنہ پولیس نے درخواست موصول ہونے پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی کی جانب سے واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او کو اسپیشل ٹاسک دیا گیا تھا ،ایس پی ماڈل ٹاؤن کا کہنا ہے کہ ملزم عظیم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں-

    خطے کی‌صورتحال: وزیراعظم ہاؤس میں سیاسی جماعتوں اور اراکین پارلیمنٹ کو ان کیمرا بریفنگ

    یو اے ای میں پاکستانی سفارتخانے کی سروسز معطل

    آپریشن غضب للحق؛ پاک فوج کی کارروائیاں، فتنۃ الخوارج اور فتنۃ الہندوستان کے کئی ٹھکانے تباہ

  • سرفرازاحمدکو ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ لگانےکا فیصلہ

    سرفرازاحمدکو ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ لگانےکا فیصلہ

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سرفرازاحمدکو ٹیسٹ ٹیم کا ہیڈ کوچ لگانےکا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق سرفراز احمد بنگلادیش کے خلاف شیڈول ٹیسٹ سیریز میں بطور ہیڈ کوچ اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان ٹیسٹ سیریز مئی میں شیڈول ہے سرفراز احمد کو موجودہ عبوری کوچ اظہر محمود کی مدتِ ملازمت ختم ہونے پر عہدہ دیا جارہا ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ جلد ہی سرفراز احمد کی تقرری کا اعلان کردے گا۔

    واضح رہے کہ سرفراز احمد اس وقت قومی انڈر 19 ٹیم کے ساتھ بطور مینجر اور مینٹور فرائض انجام دے رہے ہیں-

    پشاور: دو چیک پوسٹوں پر پولیس نے شدت پسندوں کاحملہ ناکام بنا دیا

    پشاور: دو چیک پوسٹوں پر پولیس نے شدت پسندوں کاحملہ ناکام بنا دیا

    امریکا میں مالیاتی اداروں کو سائبر حملوں کا خدشہ ،ہائی الرٹ