Baaghi TV

Category: لاہور

  • وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ازبکستان کی خود مختار ریاست قراقلی پاقستان کے وفدکی ملاقات

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ازبکستان کی خود مختار ریاست قراقلی پاقستان کے وفدکی ملاقات

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ازبکستان کی خود مختار ریاست قراقلی پاقستان کے وفدکی ملاقات ہوئی ہے

    وفد نے وزیراعلیٰ کو پنجاب کی طرز پر قراقلی پاقستان میں خصوصی اقتصادی زون میں شمولیت کی دعوت دی، دونوں ممالک کے درمیان سیاحت اور ثقافتی تبادلہ کے فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا ،وفد نے وزیر اعلیٰ مریم نواز کو ازبکستان اور قراقلی پاقستان کے دورے کی دعوت دی،وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے دورے کی دعوت کو شکریہ کے ساتھ قبول کیا، قراقلی پاقستان کوآلو کی کاشت کیلئے 100 سے 200 ہیکٹر زمین دینے کا جائزہ لیا گیا،دونوں رہنماؤں نےلاہور اور نوکوس کو جڑواں شہر قرار دینے کی تجویز کا جائزہ لیا،ملاقات میں‌ تجارت، زراعت، لائیوسٹاک اور صنعتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا، پنجاب اور قراقلی پاقستان کے درمیان باہمی تجارتی حجم بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب سے قراقلی اور ازبکستان کی30ہزار مویشیوں کی سالانہ طلب پور ی کرنے کا جائزہ لیا جائے گا،

    وزیراعلیٰ مریم نواز نے لاہور میں ازبکستان کی طرف سے ٹیکسٹائل انڈسٹری میں دلچسپی کا خیرمقدم کیا،اور کہا کہ پنجاب حکومت غیر ملکی سرمایہ کاروں کیلئے بہترین مواقع فراہم کررہی ہے، پاکستان ، ازبکستان تجارتی راہداری اور علاقائی تعاون کو وسعت دینےکے امکانات ہیں ،

  • ہالینڈ سے 15 پر کال،ڈی آئی جی آپریشنز لاہور متحرک،دو گھنٹوں میں غیر ملکی خواتین بازیاب کروا لیں

    ہالینڈ سے 15 پر کال،ڈی آئی جی آپریشنز لاہور متحرک،دو گھنٹوں میں غیر ملکی خواتین بازیاب کروا لیں

    وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف ان ایکشن، لاہور پولیس کا تاریخی اقدام سامنے آیا ہے

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے فوری نوٹس، لاہور پولیس کو دو گھنٹے کا ٹاسک، لاہورپولیس کی برق رفتار کارروائی، غیرملکی خواتین بازیاب کروا لی گئیں،وزیر اعلی مریم نواز نے ہالینڈ سے موصول اغواء کی15 کال فوری ایکشن کے لیے پولیس 2 گھنٹوں کا ٹاسک دیا،پولیس نے دو کھنٹوں میں غیر ملکی خواتین بازیاب کروا کر 4ملزمان کو گرفتارکیا ، ہالینڈ اور وینزویلا سے تعلق رکھنے والی خواتین اپنے دوستوں سے ملنے پاکستان آئیں ،ہالینڈ میں موجود خاتون کے والد نے پاکستان میں ایمرجنسی 15 کال کر کے اغواء کی اطلاع دی،درج مقدمے کے مطابق ملزمان نے خواتین کو اغواء کیا اور 1.5 ملین ڈالر تاوان مانگا ،ملزمان پر خواتین سے زیادتی کرنے کا بھی الزام ہے،

    ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کا کہنا ہے کہ غیر ملکی خاتون کے والد کی اطلاع پر پولیس نے فوری ریسکیو آپریشن شروع کیا،سیف سٹی کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کر کے مغوی خواتین بازیاب کرائی گئیں،ملزمان کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں مقدمہ نمبر 1560/26 درج کر لیا گیا، چار ملزمان گرفتار،دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں،متاثرہ خواتین کا طبی معائنہ، شواہد کی روشنی میں مزید قانونی کارروائی جاری ہے،واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے لیے خواتین کے خلاف جرائم ریڈ لائن ہیں،خواتین کے تحفظ پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،

    واضح رہے کہ لاہور کے علاقے ڈیفنس میں غیرملکی خواتین کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا جبکہ ان سے لاکھوں ڈالر تاوان بھی طلب کرلیا گیا،اس سلسلے میں درج ایف آئی آر کے مطابق ملزم نے متاثرہ خواتین سے بیرون ملک دوستی کی اور انہیں پاکستان بلا لیا،ایف آئی آر کے متن میں تحریر کیا گیا کہ 29 جون کو دونوں خواتین لاہور پہنچیں، ملزم دونوں خواتین کو ڈیفنس میں واقع گھر میں لے گیا، ایک خاتون سے زیادتی کی کوشش کی گئی جبکہ دوسری خاتون کو تین ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنایا،ایف آئی آر کے مطابق خواتین کا بیرون ملک رابطہ کروا کر ڈیڑھ ملین ڈالر تاوان مانگا گیا۔

  • جدہ میں جدید کرکٹ سٹیڈیم بنے گا، پی سی بی اور ایس اے سی ایف میں تاریخ ساز معاہدہ

    جدہ میں جدید کرکٹ سٹیڈیم بنے گا، پی سی بی اور ایس اے سی ایف میں تاریخ ساز معاہدہ

    ریاض: چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی چئیرمین سعودی عرب کرکٹ فیڈریشن شہزادہ سعود بن مشعل آل سعود سے ملاقات ہوئی ہے

    تاریخ میں پہلی بار پی سی بی اور سعودی عربین کرکٹ فیڈریشن کے درمیان جدہ میں جدید ترین کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر کیلئے سٹریٹجک معاہدہ طے پا گیا ،پی سی بی جدہ میں بین الاقوامی معیار اور جدید ترین سہولتوں سے مزین کرکٹ سٹیڈیم بنائے گا،جدہ میں کرکٹ سٹیڈیم میں آئی سی سی کے معیار کے مطابق تمام تر سہولتیں فراہم کی جائیں گی ، پی سی بی اور سعودی عربین کرکٹ فیڈریشن انفراسٹرکچر کی ترقی، تکنیکی مہارت، سٹیڈیم کی منصوبہ بندی اور آپریشنل معیار پر مل کر کام کریں گے، یہ منصوبہ سعودی عرب کو بین الاقوامی کرکٹ میچوں اور بڑے ایونٹس کی میزبانی کے قابل بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا، سعودی ویژن 2030 کے اہداف کے عین مطابق کھیلوں میں سرمایہ کاری، سپورٹس ٹورازم ، عوامی شمولیت اور معیارِ زندگی کو بہتر بنانے کے مقاصد کو بھی سپورٹ کرے گا

    وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ کیلئے یہ معاہدہ ایک سنگ میل ہے، مل کر ایک ایسی شراکت داری قائم کر رہے ہیں جو کھیل کو مضبوط سے مضبوط تر بنائے گی،

  • لاہور سے براہ راست مانچسٹر کیلئے پی آئی اے کی افتتاحی پرواز 235 مسافروں کے ساتھ روانہ

    لاہور سے براہ راست مانچسٹر کیلئے پی آئی اے کی افتتاحی پرواز 235 مسافروں کے ساتھ روانہ

    پی آئی اے نے لاہور اور مانچسٹر کے درمیان براہِ راست پروازوں کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے افتتاحی پرواز پی کے 709 جمعرات کو 325 مسافروں کو لے کر لاہور سے مانچسٹر روانہ ہوئی-

    پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق لاہور سے مانچسٹر کی براہِ راست افتتاحی پرواز پی کے 709، 2 جولائی 2026 کو 325 مسافروں کو لے کر روانہ ہوئی، اس موقع پر لاہور ایئرپورٹ پر سادہ مگر پروقار افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جہاں پرواز کی روانگی کی خوشی میں کیک بھی کاٹا گیا،پی آئی اے کے چیف آپریٹنگ آفیسر خرم مشتاق نے مسافروں کو رخصت کیا اس موقع پر مسافروں نے لاہور اور مانچسٹر کے درمیان براہِ راست فضائی رابطے کی بحالی کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے لیے ایک اہم پیش رفت قرار دیا-

    ترجمان کے مطابق اس سے قبل مانچسٹر سے لاہور کی پہلی براہِ راست پرواز گزشتہ رات روانہ ہوئی تھی، جسے مانچسٹر ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی مقامی انتظامیہ اور مانچسٹر ایئرپورٹ گرو پ کے حکام نے الوداع کیا لاہور سے مانچسٹر براہِ راست پروازوں کا آغاز پی آئی اے کے بین الاقوامی نیٹ ورک میں ایک اہم اضافہ ہے نئی سروس کے بعد پاکستان اور ما نچسٹر کے درمیان پی آئی اے کی ہفتہ وار پروازوں کی تعداد 5ہو گئی ہے، جن میں 4پروازیں اسلام آباد سے جبکہ 1 پرواز لاہور سے آپریٹ کی جائے گی، نئی پروازوں سے پاکستان اور برطا نیہ کے درمیان عوامی روابط مزید مستحکم ہوں گے، جبکہ برطانیہ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو سفر کے لیے مزید سہولت میسر آئے گی۔

  • سانحہ کاہنہ کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھجوا دی گئی

    سانحہ کاہنہ کی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو بھجوا دی گئی

    لاہور:کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 14 بچوں کے جاں بحق ہونے والے سانحہ کاہنہ کی رپورٹ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو بھجوا دی گئی۔

    رپورٹ کے مطابق چھت گرنے کی بنیادی وجہ اس پر ضرورت سے زیادہ ملبہ ڈالنا تھا، جس کے باعث ٹی آئرن اور گارڈر پر مشتمل ڈھانچہ اضافی بوجھ برداشت نہ کر سکا اور منہدم ہو گیا تحقیقاتی ٹیم نے قرار دیا ہے کہ چھت پر بچوں کی موجودگی کے دوران مٹی ڈلوانا واضح غفلت تھی،رپورٹ میں ماہرین کی فنی رائے بھی شامل کی گئی ہے، جس کے مطابق کمزور ڈھانچے پر اضافی وزن ڈالنے سے حادثہ پیش آیا –

    رپورٹ کے مطابق چھت گرنے کے وقت ایک خاتون ٹیچر اور 20 بچے اس کے نیچے موجود تھے،خاتون ٹیچر 34 بچوں کو ٹیوشن پڑھاتی ہے لیکن چھت گرنے کے وقت 20 بچے حاضر تھے جن میں سے 14 بچے جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوئے، جبکہ بچوں کی اموات سر پر شدید چوٹیں لگنے کے باعث ہوئیں، تاحال کسی متعلقہ سرکاری ادارے کے کسی اہلکار کی کوئی غفلت نظر نہیں آئی، مقدمہ درج کر کے گھر کے مالک اور اس کے بھائی سمیت 5 افراد کو حراست میں لیا جا چکا ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجا ب مریم نواز شریف کو بھجوائی گئی رپورٹ پر باریک بینی سے غور شروع ہوگیا، جبکہ ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی جاری رکھنے کا عمل بھی آگے بڑھایا جا رہا ہے،وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ شہر بھر کے ٹیوشن سینٹرز کو بھی ایس او پیز مکمل کرنا ہوں گے۔

  • پنجاب کی تمام تحصیلوں میں الیکٹرک بسیں مہیا کی جائیں گی،وزیر اعلیٰ پنجاب

    پنجاب کی تمام تحصیلوں میں الیکٹرک بسیں مہیا کی جائیں گی،وزیر اعلیٰ پنجاب

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ حکومت کا ہدف پنجاب کی تمام تحصیلوں تک ماحول دوست، جدید اور کم کرائے والی سفری سہولتیں پہنچانا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ عوام اس سے مستفید ہو سکیں۔

    لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ حکومت عوام کو معیاری اور سستی سفری سہولتیں فراہم کرنے کے لیے ٹرانسپورٹ کے شعبے میں مسلسل سرمایہ کاری کر رہی ہےمزید 1500 الیکٹرک بسوں کی شمولیت کے بعد پنجاب میں مجموعی طور پر تقریباً 3 ہزار بسیں عوام کی خدمت کے لیے دستیاب ہوں گی۔

    مریم نواز نے کہا کہ مختلف اضلاع اور تحصیلوں میں بسوں کی ضرورت اور طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے بعض علاقوں کو 10، 15 یا اس سے زیادہ بسیں فراہم کی گئی ہیں، تاہم جہاں مزید ضرورت ہوگی وہاں بھی مرحلہ وار بسیں فراہم کی جائیں گی،انہوں نے صوبائی اسمبلی کے ارکان سے کہا کہ اگر ان کے حلقوں میں مزید بسوں کی ضرورت ہے تو وہ حکومت کو آگاہ کریں انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ جیسے جیسے نئی بسیں موصول ہوتی جائیں گی، انہیں پنجاب کی تمام 147 یا 148 تحصیلوں تک پہنچایا جائے گا اور ہر علاقے کی ضرورت کے مطابق بسوں کی تعداد بھی پوری کی جائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ پنجاب ملک کا وہ صوبہ بن چکا ہے جس نے اپنے شہریوں کو ماحول دوست، جدید، اقتصادی اور مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ الیکٹرک ٹرانسپورٹ فراہم کی ہے ان بسوں سے نہ صرف عوام کو کم کرائے میں بہترین سفری سہولتیں مل رہی ہیں بلکہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی لانے میں بھی مدد مل رہی ہے خوشی ہے کہ عوام اس منصو بے سے بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں، اللہ تعالیٰ سب کے لیے آسانیاں پیدا فرمائے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب نے محکمہ ٹرانسپورٹ، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ، سیکرٹری ٹرانسپورٹ اور پورے محکمے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انہوں نے نہایت محنت، ذمہ داری اور بہترین انداز میں اس منصوبے کو آگے بڑھایا ہے انہوں نے متعلقہ حکام کو شاباش دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے اور محنت سے عوامی خدمت کا یہ سلسلہ جاری رکھیں گے۔

    قبل ازیں وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت ایک اجلاس میں بتایا گیا تھا کہ گوجرانوالہ، گجرات، راولپنڈی، ملتان، ساہیوال، بہاولپور، ڈی جی خان، فیصل آباد اور سرگودھا ڈویژنز کی 91 تحصیلوں میں 1500 بسیں چلائی جائیں گی۔ پہلے فیز میں پنجاب کی 91 تحصیلوں میں 1500 بسیں چلائی جائیں گی اجلاس میں تحصیل لیول پر 1500 الیکٹرک بسوں کی خریداری کے لیے پی سی ون منظور دی گئی، اجلاس میں الیکٹرک بسوں، گوجرانوالہ اور فیصل آباد ماس ٹرانزٹ، ای ٹیکسیز، لاہور SRT، الیکٹرک بائیکس، کمانڈ کنٹرول سینٹر اور مری گلاس ٹرین پر بر یفنگ دی گئی۔

    فیصل آباد اور گوجرانوالہ میں شاہکار ماس ٹرانزٹ سسٹم پر کام تیزی سے جاری ہے۔ گوجرانوالہ اور فیصل آباد ماس ٹرانزٹ کے بارے میں تفصیلی پراگریس رپورٹ پیش کی گئی پنجاب کے اضلاع میں 400 فعال بسیں جلد الیکٹرک ہوں گی۔ اضلاع میں مزید 212 بسیں، 28 اضلاع میں مزید 100 بسیں، 10 جولائی کو افتتاح کے لیے تیار، جبکہ 61 بسیں فوراً لانچ کرنے کا حکم دیا گیا۔

    جھنگ میں 15، کبیر والا 9، بھکر 9، اٹک 9، مانڈی 9، حافظ آباد 9، چنیوٹ 9، لیہ 9، اوکاڑہ 9 اور سیالکوٹ 9 بسیں بھی فوراً فنکشنل کرنے کا حکم دیا گیا۔ مختلف اضلاع میں نئی 189 الیکٹرک بسیں سافٹ لانچنگ کے لیے تیار، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے آن لائن افتتاح کا عندیہ دے دیا۔ مزید 112 بسیں گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، ملتان، مری، وہاڑی، قصور، لودھراں، ننکانہ اور نارووال پہنچ گئیں، 25 جولائی سے چلنا شروع ہوں گی۔

    مزید 488 بسیں 20 جولائی کو چینی بندرگاہ سے پنجاب بھیجی جائیں گی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کوٹ ادو، تلہ گنگ اور تونسہ شریف میں الیکٹرک بس لانچ کو بھی فوری بھیجنے کا حکم دیا۔ وہاڑی اور لودھراں میں بھی بس چلانے کا حکم، جبکہ وہاڑی، لودھراں اور ننکانہ میں الیکٹرک بسوں کی تعداد بڑھانے کی ہدایت کی گئی جہاں جہاں 15 بسوں سے کم ہیں وہاں مزید بسیں بھیجی جائیں، کم از کم 15، 15 بسیں ہونی چاہئیں، مریم نواز شریف۔ پنجاب میں الیکٹرک بسیں بھی لائے ہیں، مینوفیکچرنگ انڈسٹری بھی لائے ہیں۔

  • سانحہ کاہنہ افسوسناک ،حقیقی ذمہ داروں کا تعین ضروری ہے،ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی

    سانحہ کاہنہ افسوسناک ،حقیقی ذمہ داروں کا تعین ضروری ہے،ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی

    مرکزی مسلم لیگ کے ترجمان ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی نے کہا ہے کہ سانحہ کاہنہ افسوسناک،پوری قوم غم میں مبتلا ہے، ذمہ دار وہ ہیں جنہوں نے بچوں‌کو کچی عمارت میں تعلیم پر مجبور کیا،14 بچوں کے والدین سے اظہار افسوس، زخمیوں کی صحتیابی کے لئے دعا گو ہیں،مرکزی مسلم لیگ کاہنہ میں تعلیم و صحت کے منصوبوں پر کام کرے گی

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے کاہنہ ٹیوشن سنٹر واقعہ میں جاں بحق بچوں کے والدین سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،ڈاکٹر مزمل اقبال ہاشمی کا کہنا تھا کہ ٹیوشن سنٹر کی چھت گرنے سے 14 بچوں کی موت کی وجہ سے پوری قوم غم میں مبتلا ہے،ہم والدین سے اہل علاقہ سے تعزیت کرتے ہیں،ضرورت اس امر کی ہے کہ سانحہ کاہنہ کے حقیقی ذمہ داروں کا تعین اور پھر انکے خلاف کاروائی ہونی چاہئے،سانحہ کاہنہ کے ذمہ دار وہ لوگ ہیں جنہوں نے لوگوں کو اس بات پر مجبور کیا کہ بچوں‌کو کچی عمارتوں میں‌تعلیم دی جائے،یہ وہی لوگ ہیں جو 11 ارب کا جہاز خریدتے ہیں اور اسمبلی فلور پر کہتے ہیں کہ ہم نے خریدے ہیں کیا کر لو گے، ذمہ دار وہ ہیں جو بجلی کے بلوں کے نیچے غریبوں کو دفن کر رہے ہیں، دکھ کی اس گھڑی میں مرکزی مسلم لیگ والدین کے ساتھ کھڑی ہے، کاہنہ نو میں مرکزی مسلم لیگ صحت وتعلیم کے منصوبوں پر کام کرے گی،

  • نواز شریف کا ٹیوشن سینٹر سانحہ میں 14 بچوں کی موت پردلی رنج کا اظہار

    نواز شریف کا ٹیوشن سینٹر سانحہ میں 14 بچوں کی موت پردلی رنج کا اظہار

    سابق وزیراعظم و صدر پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف نے لاہور میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 14 معصوم بچوں کے جاں بحق ہونے پر دلی رنج کا اظہار کیا ہے۔

    ایکس پر جاری بیان میں نواز شریف نے کہا کہ یہ ننھے پھول قوم کا مستقبل تھے، دکھ کی اس گھڑی میں میری ہمدردیاں سوگوار خاندانوں کے ساتھ ہیں،مریم نواز شریف نے مجھے بتایا ہےکہ وہ مصمم ارادے کےساتھ اس افسوسناک واقعے کی شفاف اور غیر جانبدارانہ انکوائری کروا کر مجرمان کو قرار واقعی سزا دلوائیں گی،اور اس بات کو یقینی بنایا جائےگا کہ اس سانحے کے ذمہ داروں کو مثالی سزا ملے، اللہ تعالیٰ بچوں کو جوارِ رحمت میں جگہ، زخمیوں کو کامل شفا اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین

    واضح رہے گزشتہ روز لاہور کے علاقے کاہنہ میں ٹیوشن سنٹر کی چھت گرنے سے 14 بچے جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے تھے،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر ابتدائی رپورٹ طلب کر لی تھی۔

  • سانحہ کاہنہ،جاں بحق بچوں کے لواحقین کو 20،20 لاکھ روپےدینےکا فیصلہ

    سانحہ کاہنہ،جاں بحق بچوں کے لواحقین کو 20،20 لاکھ روپےدینےکا فیصلہ

    لاہور: کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے سے 14 بچوں کی ہلاکت کے المناک سانحے پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر جاں بحق بچوں کے لواحقین کو 20،20 لاکھ روپے جبکہ زخمیوں کو 5،5 لاکھ روپے مالی امداد دی جائے گی۔

    مشیر وزیراعلیٰ پنجاب ذیشان ملک کے مطابق وزیراعلیٰ نے متاثرہ خاندانوں کی فوری مالی معاونت کی ہدایت جاری کی ہے تاکہ غمزدہ خاندانوں کی مشکلات میں کمی لائی جا سکے۔دوسری جانب پولیس نے کاہنہ میں ٹیوشن سینٹر کی چھت گرنے کے واقعے کا مقدمہ قتل بالسبب اور انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کی دفعات کے تحت درج کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق مقدمہ پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 322 اور دفعہ 337-H کے تحت درج کیا گیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق دفعہ 322 ناقابلِ ضمانت جبکہ دفعہ 337-H قابلِ ضمانت ہے، اور ان دفعات کے تحت جرم ثابت ہونے پر چھ ماہ تک قید، جرمانہ یا دونوں سزائیں دی جا سکتی ہیں۔ مقدمے میں مالک مکان سمیت پانچ افراد کو نامزد کیا گیا ہے، تاہم کسی سرکاری ادارے کے اہلکار کو ملزم نہیں بنایا گیا اور نہ ہی ایف آئی آر میں کسی انتظامی ادارے کی مبینہ غفلت یا لاپرواہی کا ذکر کیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور شواہد کی روشنی میں قانونی کارروائی کو آگے بڑھایا جائے گا۔

    ادھر حادثے میں زخمی ہونے والی خاتون ٹیچر انیلا ریحان لاہور کے جنرل ہسپتال میں زیر علاج ہیں، جہاں ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت پہلے سے بہتر ہے۔ میڈیکل رپورٹ کے مطابق سر کے دائیں حصے اور پیشانی پر معمولی زخم آئے، جبکہ بازو اور گھٹنے پر خراشیں بھی موجود ہیں۔ سر کے زخم پر ٹانکے لگا دیے گئے ہیں۔ڈاکٹروں کے مطابق جسمانی اور دماغی سی ٹی اسکین، بائیں گھٹنے کے ایکسرے اور بعد ازاں پیلوِس کے ایکسرے کی تمام رپورٹس نارمل آئی ہیں۔ خاتون کو درد کے علاج کے لیے سرجیکل یونٹ ون میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق جنرل ہسپتال میں پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض انجام دے رہے ہیں، جبکہ ہسپتال سے ڈسچارج ہونے کے بعد خاتون ٹیچر کو حراست میں لیے جانے کا امکان بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

  • مون سون کے دوران لاہور ایئرپورٹ پر فضائی حفاظت کے خصوصی اقدامات نافذ

    مون سون کے دوران لاہور ایئرپورٹ پر فضائی حفاظت کے خصوصی اقدامات نافذ

    لاہور: پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) نے مون سون سیزن کے دوران لاہور ایئرپورٹ پر فضائی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے خصوصی آپریشنل اقدامات نافذ کر دیے ہیں۔

    اس حوالے سے جاری کیے گئے نوٹم میں پائلٹس کو پرندوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمی کے باعث غیر معمولی احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔نوٹم کے مطابق حفاظتی اقدامات کے تحت 15 ستمبر تک روزانہ صبح 5 بج کر ایک منٹ سے 8 بجے تک ایئرپورٹ کی رن ویز معمول کی پروازوں کے لیے دستیاب نہیں ہوں گی۔ اس دوران رن ویز پر برڈ ہیزرڈ کے خطرات کو کم کرنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے جائیں گے۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کا کہنا ہے کہ ان عارضی آپریشنل اقدامات کے باعث شیڈول کمرشل پروازیں متبادل اوقات میں آپریٹ کی جائیں گی تاکہ مسافروں کو کم سے کم مشکلات کا سامنا کرنا پڑے۔

    پی اے اے نے واضح کیا ہے کہ اگرچہ معمول کی پروازوں کے شیڈول میں عارضی ردوبدل کیا گیا ہے، تاہم کسی بھی ہنگامی صورتحال میں طیاروں کی لینڈنگ کی سہولت بدستور دستیاب رہے گی۔