وفاقی حکومت جلد رمضان ریلیف پیکیج کا اعلان کرے گی، جو معاشرے کے کمزور اور مستحق طبقات کو رمضان کے مقدس مہینے میں مالی اور ضروری امداد فراہم کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پیکیج کی رونمائی وزیراعظم شہباز شریف خود وزیراعظم ہاؤس میں منعقدہ خصوصی تقریب میں کریں گے۔ اس سے قبل وفاقی کابینہ کا اجلاس آج شام وزیراعظم کی صدارت میں طلب کیا جا سکتا ہے تاکہ پیکیج کی منظوری دی جا سکے۔
اجلاس میں ملک کی موجودہ سیاسی اور اقتصادی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا اور کئی اہم معاملات زیر غور آئیں گے۔ اسلام آباد کے ٹارلائی علاقے میں حالیہ خودکش حملے کی ابتدائی رپورٹ بھی کابینہ کو پیش کی جائے گی تاکہ وزراء کو بریفنگ دی جا سکے۔
کابینہ اجلاس میں موجودہ سیکیورٹی اور اقتصادی چیلنجز کے پیش نظر عوامی مفاد میں مؤثر اقدامات پر بھی غور کیا جائے گا۔
Category: لاہور
-

وفاقی حکومت جلد رمضان ریلیف پیکیج کا اعلان کرے گی
-

بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے خاتمے کیلیے اقدامات کئے جائیں،صدر مرکزی مسلم لیگ
مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ بلوچستان پاکستان کی جان ہے، لاہور میں بیٹھ کر ادھر تم ادھر ہم کی باتیں کرنے والے ملک دشمنوں کی ترجمانی کر رہے ہیں، بلوچستان پاکستان کا حصہ تھا، ہے اور رہے گا ،ملک دشمنوں کی زبان بولنے والوں کے خلاف سخت کاروائی ہونی چاہئے.
خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشتگردی بڑھ چکی ہے، آئے روزنہتے شہریوں، سیکورٹی فورسز کے جوانوں کی شہادتیں ہو رہی ہیں،بھارت کی ہمیشہ سے یہ کوشش رہی ہے کہ وطن عزیز پاکستان کو دہشتگردی،افراتفری سے عدم استحکام سے دو چار کیا جائے ،بلوچستان میں بھارت کی مداخلت کے واضح ثبوت ہیں، کلبھوشن یادیو بھی بلوچستان ہی گرفتار ہوا تھا، اب پاکستان کے نام نہاد رہنما بھی دشمنوں کی زبان بولنا شروع ہو گئے ہیں، لاہورمیں ادھر ہم ،ا دھر تم کا بیان واضح طور پر ملک دشمنی ہے، اس پرکسی صورت خاموشی اختیار نہیں کی جا سکتی،پاکستان کلمہ کے نام پر بنا تھا ،پاکستان کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے،ادھر ہم ادھر تم کی باتیں کرنے والوں کے خلاف کاروائی کی جائے،بلوچوں کو پاکستان سے کوئی الگ نہیں کر سکتا، اہل بلوچستان کی محرومیوں کے خاتمے کی ضرورت ہے،بلوچستان میں بھارتی مداخلت کے خاتمے کے لیے اقدامات کئے جائیں.
-

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سپورٹس سٹی اور کھیلتا پنجاب پنک گیمز 2026 کا آغاز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور کے پنجاب سٹیڈیم نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں کھیلتا پنجاب پنک گیمز 2026 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب کے پہلے سپورٹس سٹی کی تعمیر کا اعلان کیا اور تحصیل سطح پر پنک گیمز کے آغاز کا اعلان کیا۔ انہوں نے پنک گیمز کی خواتین کھلاڑیوں کے لیے 2 کروڑ روپے کے انعامات، رہائش اور طعام کے خصوصی انتظامات کی ہدایت بھی دی۔
وزیراعلیٰ نے خواتین کھلاڑیوں کو "سپر پنجاب کی سپر بیٹیاں” قرار دیتے ہوئے کہا کہ عورتیں ملک، صوبہ، وزارت اور معیشت چلا سکتی ہیں، جنگ لڑ سکتی ہیں، جہاز اڑا سکتی ہیں اور وزیراعلیٰ بن کر مردوں کو ٹف ٹائم دے سکتی ہیں۔ انہوں نے بیٹیوں سے کہا کہ "زمین آپ کی ہے، آسمان آپ کا ہے، آگے بڑھیں اور جیت کر دکھائیں”۔
تقریب میں ہر ڈویژن کی اتھلیٹس نے پنک گیمز کی مشعل لے کر سٹیڈیم کا چکر مکمل کیا اور اولمپین اتھلیٹ فائقہ ریاض نے مارچ پاسٹ کی قیادت کی۔ تقریب میں وزراء، ارکان اسمبلی، ویٹرن کھلاڑیوں اور ہزاروں بچیوں نے شرکت کی۔ تقریب کے دوران وزیراعلیٰ نے صوبائی وزیر کھیل فیصل کھوکھر اور سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم کو شاباش دی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ کھیلوں کو تحصیل تک لے جا رہے ہیں، خواتین کھلاڑیوں کو ماہانہ وظیفے دیے جا رہے ہیں اور ہر ڈسٹرکٹ میں ہاکی کے فروغ کے لیے سینتھیٹک آسٹرو ٹرف سٹیڈیم بنائے جائیں گے۔ انہوں نے ملک کی نوجوان نسل میں ٹیلنٹ اور بیٹیوں کی کامیابی پر فخر کا اظہار کیا اور کہا کہ حالات مشکل بھی ہوں تو گھبرانا نہیں، عورت صنف آہن ہے اور ہر میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کر سکتی ہے۔
اس موقع پر تقریب میں 3,400 خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا اور پورا سٹیڈیم ڈھول کی تھاپ اور نعروں سے گونجتا رہا۔ وزیراعلیٰ نے اعلان کیا کہ رواں سال سپورٹس سٹی کی تعمیر کا آغاز ہوگا اور پنک گیمز کو یونین کونسل سطح تک بڑھایا جائے گا تاکہ زیادہ سے زیادہ نوجوانوں اور خواتین کو کھیلوں میں حصہ لینے کے مواقع فراہم کیے جا سکیں۔ -

عمران خان کی صحت ٹھیک ہے، بیرسٹر سلمان صفدر
توشہ خانہ فوجداری کیس میں سپریم کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جیل میں حالت کا جائزہ لینے کے لیے ایڈووکیٹ بیرسٹر سلمان صفدر کو فرینڈ آف دی کورٹ مقرر کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے سلمان صفدر کو اڈیالہ جیل میں عمران خان کی بیرک تک رسائی کی اجازت دی تاکہ وہ بانی پی ٹی آئی کی سہولیات اور جیل میں موجود حالت کے بارے میں مکمل رپورٹ تیار کر کے عدالت میں جمع کرا سکیں۔
بیرسٹر سلمان صفدر نے اڈیالہ جیل میں عمران خان سے تقریباً تین گھنٹے تک ملاقات کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عمران خان کی صحت اچھی ہے اور انہیں جیل میں تمام سہولیات تک رسائی حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرانے تک وہ کیس کے حوالے سے مزید کوئی بیان نہیں دیں گے۔
سپریم کورٹ نے فرینڈ آف دی کورٹ کے حوالے سے اپنے حکم میں واضح کیا کہ 24 اگست 2023 کے حکمنامے کے تحت جو رپورٹ پہلے حاصل کی گئی تھی، اس وقت عمران خان اٹک جیل میں تھے، اس لیے موجودہ رپورٹ ان کی موجودہ حالت اور سہولیات کے جائزے کے لیے ضروری ہے۔ عدالت نے سلمان صفدر کو ہدایت کی کہ وہ تحریری رپورٹ تیار کریں اور عدالت میں جمع کروائیں۔
سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کو 12 فروری تک ملتوی کر دیا ہے تاکہ رپورٹ عدالت میں پیش کی جا سکے اور بانی پی ٹی آئی کی جیل میں حالت پر مکمل جانچ کی جا سکے۔ -

بیگناہوں کا خون بہانے والے اسلام، انسانیت اور پاکستان کے دشمن ہیں،قدرت اللہ
قرآن پبلشرز ایسوسی ایشن کے صدر قدرت اللہ، چیئرمین سید احسن محمود شاہ اور سرپرستِ اعلیٰ حفیظ البرکات شاہ نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بیگناہوں کا خون بہانے والے اسلام، انسانیت اور پاکستان کے دشمن ہیں اور ایسے عناصر کا کسی دین، مسلک یا نظریے سے کوئی تعلق نہیں۔ قرآنِ کریم ایک انسان کے ناحق قتل کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیتا ہے، دہشت گردی اور قتل و غارت اسلامی تعلیمات کی صریح توہین ہے۔ مساجد، مدارس اور امام بارگاہیں امن، عبادت اور اخوت کا مرکز ہوتی ہیں، ان مقدس مقامات کو نشانہ بنانا صرف عبادت گزاروں پر ہی حملہ نہیں بلکہ ملک کے امن، مذہبی ہم آہنگی اور قومی اتحاد پر براہِ راست حملہ ہے۔ پاکستانی عوام کامطالبہ ہے کہ ملک بھر کی تمام مساجد، مدارس، امام بارگاہوں اور دیگر مذہبی و عوامی مقامات پر فول پروف سیکیورٹی انتظامات فوری طور پر یقینی بنائے جائیں اور غفلت یا لاپرواہی برداشت نہ کی جائے۔
قرآن پبلشرز ایسوسی ایشن کے رہنمائوں نے حکومت اور متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے بلاامتیاز اور فیصلہ کن کارروائیاں کی جائیں، سہولت کاروں اور سرپرستوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور امن دشمن نیٹ ورکس کو جڑ سے اکھاڑ پھینکا جائے۔
قرآن پبلشرز ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے ملک و قوم کے دفاع میں جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہادر سپاہی ہمارے حقیقی محسن، قومی وقار کی علامت اور دشمن کے سامنے آہنی دیوار ہیں۔ ان کی قربانیاں تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھی جائیں گی۔ان حالات میں جبکہ دشمن ہم پر دہشت گردی کی جنگ مسلط کرنے کی کوشش کررہا ہے قوم سے ہماری اپیل ہے کہ وہ مسلکی، لسانی اور علاقائی اختلافات کو پسِ پشت ڈال کر اتحاد، صبر اور شعور کا مظاہرہ کرے، افواہوں اور منفی پروپیگنڈے سے ہوشیار رہے اور ریاستی اداروں کے ساتھ مکمل تعاون کرے۔ پاکستان ایک پُرامن اسلامی ریاست ہے اور ان شاء اللہ دہشت گردی، نفرت اور خونریزی کو ہر صورت شکست دی جائے گی۔
-

پاک بھارت میچ فیصلہ:محسن نقوی کمال کرتا جا رہا جبکہ آئی سی سی نے اپنی ساکھ کھو دی
حکومتِ پاکستان نے قومی کرکٹ ٹیم کو آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کی اجازت دے دی ہے اس فیصلے کے بعد شائقینِ کرکٹ کی جانب سے مختلف ردِعمل سامنے آ رہے ہیں –
سوشل میڈیا پر ایک صارف نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ بالآخر آئی سی سی نے اپنی ساکھ کھو دی ہے پورا بھارت میچ کے لیے پاکستان کی منتیں کر رہا تھا اور اب پاکستان 15 فروری کو ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف میدان میں اترے گا،جبکہ مزمل نامی صارف نے کہا کہ محسن نقوی کمال کرتا جا رہا ہے آئی سی سی کے ساتھ میٹنگ کے لیے بنگلہ دیش کے صدر کو پاکستان بلایا اور اسے ساتھ بیٹھا کر آئی سی سی کے ڈپٹی چئیرمین ساتھ میٹنگ کی بسنت کی خوشیوں میں بھی شامل کیا۔
فیضان لاکھانی نے لکھا کہ جب ایک ایسے ملک کا صدر عوامی سطح پر آپ کا شکریہ ادا کر رہا ہو اور وہ بھی ایسے میچ کے لیے جس میں اس کی اپنی ٹیم نہ کھیل رہی ہو تو یہ واضح ہوتا ہے کہ یہ سب کھیل سے کہیں بڑا معاملہ تھا اس سے پاکستانی کی کرکٹ کی دنیا میں اہمیت کا اندازہ ہوتا ہے اور یہ بھی پتہ چلتا ہے کہ اس معاملے کو حل کرنے کے لیے حکومتی مداخلت کی ضرورت کیوں تھی۔
ایک اور صارف نے لکھا کہ پاکستان جیت گیا، پاکستان کے بنا انٹرنیشنل کرکٹ نہیں ہو سکتی پاکستان نے آئی سی سی سے ساری شرطیں منوا لیں ہیں،ایک صارف نے لکھا کہ پاکستان عالمی کرکٹ کا دل ہے اور پاکستان کے بغیر کرکٹ نامکمل ہے بھارت اور آئی سی سی نے خود یہ ثابت کر دیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان اورآئی سی سی کے درمیان معاملات طے ہونے کے بعد بھارت میں واویلا مچ گیا۔
بھارتی میڈیا پر شائع رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ ورلڈ کرکٹ پاکستان کےبغیر نہیں چل سکتی، ہمیں نہ چاہتے ہوئے بھی ان سے ہاتھ ملانا پڑے گا اور گلے ملنا پڑے گا بھارت میڈیا نے مؤقف اپنایا کہ پاکستان نے سفارتی و اسٹریٹیجک طریقے سے بنگلادیش کوجیت لیا پاکستان نے کمزور ہوکر بھی شرائط منوالی، یہ ہندوستان کی بےعزتی ہے،اس کے علاوہ بھارتی میڈیا نے حارث روف کے اشارے کا حوالہ بھی دیا۔
-

پورے ملک میں بلدیاتی انتخابات ایک ہی وقت میں کرائے جائیں،حمزہ شہباز
سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز سے ن لیگ بیٹ رپورٹرز کی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے پارٹی امور اور ملکی صورتحال پر گفتگو کی۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ پارٹی ورکرز ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ن لیگ کی قیادت کے مشکل ترین دور میں پارٹی ورکرز نے سب سے زیادہ ساتھ دیا، پارٹی ورکرز نے کڑے حالات میں مشکلات اور صعوبتیں برداشت کیں لیکن پارٹی کا ساتھ نہیں چھوڑا،قومی اسمبلی سے ایک ایسا بل منظور ہونا چاہیے جس کے مطابق پورے ملک میں بلدیاتی انتخابات ایک ہی وقت میں کرائے جائیں، بلدیاتی انتخابات سے اختیارات نچلی سطح تک منتقل ہوں گے اور عوام کو بہتر انداز میں ریلیف ملے گا،ن لیگ کی ہمیشہ کوشش رہی ہے کہ عوام کی فلاح و بہبود کے لیے دن رات کام کیا جائے۔
حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پاکستان ڈیفالٹ کے دہانے پر پہنچ گیا تھا لیکن ن لیگ کی مثبت پالیسیوں نے ملک کو اس صورتحال سے بچایا، میرے والد وزیر اعظم شہباز شریف اور میں نے جیل میں مشکل ترین وقت گزارا لیکن غلط باتوں کو تسلیم نہیں کیا،ہمیں سب سے زیادہ محنت ملکی معیشت کو بہتر بنانے پر کرنی ہے جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف اس مقصد کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔
-

علی ڈار کا وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے آرٹیفیشل انٹیلیجنس تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری
علی ڈار کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے معاون خصوصی برائے آرٹیفیشل انٹیلیجنس تعینات کردیے گئے ہیں جس کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے-
نوٹیفیکیشن چیف سیکریٹری زاہد اختر زمان کی جانب سے جاری کیا گیا،سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق علی مصطفیٰ ڈار کو وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا معاون خصوصی برائے برائے مصنوعی ذہانت مقرر کیا گیا ہے،یہ تقرری رضارکارانہ( بغیر تنخواہ کے) بنیادوں پر ہوگی اور فوری طور پر نافذ العمل ہوگی، یہ تقرری آئین پاکستان کے آرٹیکل 130(11) اور پنجاب ایڈوائزرز (تنخواہ، الاؤنس اور مراعات) آرڈیننس 2002 کے سیکشن 3 کے تحت کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ علی ڈار سابق وزیراعظم نواز شریف کے داماد اور نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار کے بیٹے ہیں-
-

ملتان سلطانز پی ایس ایل کی تاریخ کی مہنگی ترین ٹیم بن گئی
پی ایس ایل کی فرنچائز ملتان سلطان کو آج 2 ارب 45 کروڑ روپے میں نیلام کیا گیا جس کے بعد اس ٹیم کا نام بھی تبدیل کر دیا گیا اور یہ ٹیم پی ایس ایل کی تاریخ کی مہنگی ترین ٹیم بن گئی۔
نیلامی کی تقریب ایکسپو سینٹر لاہور میں منعقد کی گئی جہاں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی موجود تھے اس موقع پر سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی اور قومی ٹیم کے سابق کپتان ظہیر عباس بھی موجود تھےملتان سلطانز کی بیس پرائز 182 کروڑ روپے مقرر کی گئی جبکہ ملتان سلطانز کے مالکانہ حقوق کے لیے 5 بڈرز میں مقابلہ ہوا ملتان سلطانز کی نیلامی کی سب سے زیادہ بولی 245 کروڑ روپے لگائی گئی اور یہ فرنچائز 245 کروڑ روپے میں بک گئی۔
پی ایس ایل کی ٹیم ملتان کو ولی ٹیک نے 2 ارب 45 کروڑ روپے میں 10 سال کے لیے خریدلیا اور اس ٹیم کا نام بدل کر راولپنڈی رکھ دیاملتان پی ایس ایل کی سب سے مہنگی فرنچائز بن گئی ہے۔
اس موقع پرچیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ نیلامی میں حصہ لینے والے تمام بڈرز کا شکریہ ادا کرتا ہوں، کوشش تھی کی ملتان سلطانز کو اچھی قیمت میں فروخت کریں ملتان میں کرکٹ سے بہت محبت کی جاتی ہے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے ولی ٹیک کو ملتان سلطانز کی ٹیم خریدنے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ راولپنڈی کے اونرز کے ساتھ ہر قسم کا تعاون کریں گے،ملتان ٹیم کا نام بدلنے پر دکھ ہوا۔
پی سی بی کے مطابق مقررہ وقت کے اندر کُل 6 پروپوزلز موصول ہوئے تھے جن کی تفصیلی اور شفاف جانچ کے بعد 5 بڈرز کو تکنیکی طور پر اہل قرار دیا گیا جنہوں نے نیلامی میں حصہ لیا۔
واضح رہے کہ ملتان سلطانز پی ایس ایل کی نمایاں اور مقبول فرنچائزز میں شمار ہوتی ہے اور اس فرنچائز کے سابق مالک علی ترین نے معاہدے کی تجدید سے انکار کیا تھا جس کے بعد اس فرنچائز کی نیلامی کا اعلان کیا تھا،اس سے قبل پی ایس ایل کی دو نئی فرنچائزز حیدرآباد کو 175 کروڑ جبکہ سیالکوٹ کو 185 کروڑ روپے میں نیلام کیا گیا تھا۔
-

نہ میں دھمکی سے ڈرتا ہوں، نہ حکومت اور فیلڈ مارشل کا آپ کو پتا ہی ہے،محسن نقوی
محسن نقوی نے کہا کہ آئی سی سی اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے درمیان معاملہ چل رہا ہے، پاکستان بھی انتظار کررہا ہے اور بنگلہ دیش کی حمایت میں وہی کیا جو کرنا چاہیے تھا۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ورلڈ کپ میں مسئلہ بنگلہ دیش کا تھا، اور ابھی آئی سی سی سے بات چیت چل رہی ہے، ہم نے بنگلہ دیش کا مؤقف سامنے نہیں آنے دیا تھا، آئی سی سی اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے درمیان معاملہ چل رہا ہے، پاکستان بھی انتظار کررہا ہے اور بنگلہ دیش کی حمایت میں وہی کیا جو کرنا چاہیے تھا۔
انہوں نے کہا کہ گھر آئے مہمان کی عزت کرنا سیکھا ہے، اور اگر کوئی خود چل کر آئے تو بہت ساری چیزیں بھول جاتی ہیں بنگلہ دیش سے اطلاعات کا انتظار ہے،ایک سوال کے جواب میں کہ کیا اس معاملے پر کسی دوست ملک نے مداخلت کی، انہوں نے کہا کہ بہت سارے دوست ممالک نے ہم سے بات کی، ہم نے انہیں اپنے مؤقف سے آگاہ کیا، آگے دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے۔
بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے پر پاکستان پر پابندی کی دھمکیوں اور بھاری جرمانے عائد کیے جانے کے سوال پر چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ نہ میں دھمکی سے ڈرتا ہوں، نہ حکومت اور فیلڈ مارشل کا آپ کو پتا ہی ہے، اس لیے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔