Baaghi TV

Category: لاہور

  • عدالت کے حکم پربزرگ خاتون کو بیٹے کی تحویل سے شوہر کے حوالے کردیاگیا

    عدالت کے حکم پربزرگ خاتون کو بیٹے کی تحویل سے شوہر کے حوالے کردیاگیا

    لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس عالیہ نیلم نے بزرگ خاتون کو بیٹے کی کسٹڈی سے لے کر شوہر کے حوالے کرنے کا حکم دیا۔

    لاہور ہائیکورٹ میں بیوی کی حوالگی کے لیے شوہر کی جانب سے بیٹے کے خلاف دائر انوکھے کیس کا فیصلہ سنایا گیا،فیصلہ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے سنایا، سابق ڈی جی ایف آئی اے میاں محمد امین نے عدالت کو بتایا کہ ان کا بیٹا، جو ایس ایس پی سپیشل برانچ میں تعینات ہے، ان کی اہلیہ کو زبردستی اپنے پاس رکھے ہوئے ہے، عدالت میں بزرگ خاتون کو وہیل چیئر پر پیش کیا گیا تاکہ سماعت میں ان کی موجودگی یقینی بنائی جا سکے۔

    سماعت کے دوران چیف جسٹس عالیہ نیلم نے کہا کہ اگر میاں بیوی اکٹھے رہنا چاہتے ہیں تو بیٹے کو زبردستی ماں کو اپنے پاس رکھنے کا اختیار نہیں، آئین ہر شہری کو اپنی مرضی سے زندگی گزارنے کا بنیادی حق دیتا ہے۔

    مغربی کنارے کی یہودی بستی میں پہلی بار امریکی پاسپورٹ سروس فراہم کرنے کا اعلان

    ایس ایس پی بیٹے نے مؤقف اختیار کیا کہ والدہ شدید بیمار ہیں اور وہ ان کی مکمل دیکھ بھال کر رہے ہیں عدالت نے بیلف کے ساتھ بدتمیزی پر برہمی کا اظہار کیا اور استفسار کیا کہ علاج کس اسپتال سے کرایا جا رہا ہے وکیل نے بتایا کہ ڈاکٹر گھر آ کر معائنہ کرتا ہے جبکہ 2 ملازمین ہمہ وقت موجود رہتے ہیں، تاہم ملازم ڈاکٹر کا نام نہ بتا سکے۔

    دلائل مکمل ہونے پر عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے بزرگ خاتون کو بیٹے کی تحویل سے واپس شوہر کے حوالے کر دیا تاکہ وہ اپنی مرضی کے مطابق زندگی گزار سکیں اور آئینی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

    قرض پروگرام کی چوتھی قسط ، آئی ایم ایف وفد جائزہ مذاکرات کیلئےپاکستان پہنچ گیا

  • لاہورمیں بسنت کے دوران 17 اموات، رپورٹ ہائیکورٹ جمع

    لاہورمیں بسنت کے دوران 17 اموات، رپورٹ ہائیکورٹ جمع

    لاہور میں بسنت کے دوران 17 اموات ہوئیں، رپورٹ لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروا دی گئی

    ہوم ڈیپارٹمنٹ نے بسنت سے وانے والی اموات کی رپورٹ عدالت پیش کردی ،رپورٹ کے مطابق بسنت کے دوران کرنٹ لگنے سے 3 افراد ہلاک ہوئے، درخت سے گر کر دو افراد ہلاک ہوئے۔بارہ افراد چھتوں سے گر کر جان کی بازی ہار گئے۔ لاہور ہائیکورٹ نےبسنت کے دوران ڈور پھرنے سے زخمی ہونے والے افراد کی تفصیلات بھی طلب کرلیں،وکیل درخواست گزار اظہر صدیق نے کہا کہ بسنت کے دوران ڈور پھرنے سے زخمیوں کا ڈیٹا نہیں دیا گیا۔

    جسٹس اویس خالد نے جوڈیشل ایکٹوزم پینل سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی ،درخواست میں بسنت کے دوران ہونے والی اموات اور زخمیوں کی تفصیلات فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے

  • پنجاب اب ایک رنگ اور ایک معیار سے پہچانا جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب

    پنجاب اب ایک رنگ اور ایک معیار سے پہچانا جائے گا، وزیراعلیٰ پنجاب

    پنجاب بھر میں پہلی مرتبہ انفرااسٹرکچر اور ڈیزائن اسٹینڈرائزیشن کا فیصلہ کرلیا گیا، "ون پنجاب، ون اسٹینڈرڈ، ون ڈیزائن” کے تحت صوبے میں تعمیرات میں یکسانیت اور عالمی معیار کا نفاذ ہوگا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے منصوبے کی منظوری دے دی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، جس میں انفرااسٹرکچر اسٹینڈرڈائزیشن پر بریفنگ دی گئی۔مریم نواز نے کہا ڈسپلن ہی ترقی کا اصل حُسن ہے، پنجاب اب ایک رنگ اور ایک معیار سے پہچانا جائے گا، لاہور سے راجن پور تک ہر گلی، ہر شاہراہ، دیدہ زیب اور ہر ادارہ نظم و ضبط کا شاہکار ہوگا۔وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ انفرااسٹرکچر اور روڈز کے یکساں ڈیزائن شہر کو جمالیاتی طور پر پرکشش بناتے ہیں، صوبہ بھر میں یکساں روڈ، گرین بیلٹ، سائن بورڈ، فٹ پاتھ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے اسٹینڈرائزڈ ڈیزائن مینول تیار کرنے کا حکم دے دیا۔

  • بھارتی شہری نے اپنی اہلیہ کے پاکستان میں نکاح کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

    بھارتی شہری نے اپنی اہلیہ کے پاکستان میں نکاح کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

    بھارتی شہری کرنیل سنگھ نے پاکستان آنے کے بعد اسلام قبول کرکے شادی کرنے والی اپنی اہلیہ سربجیت کور (نور فاطمہ) کے پاکستانی شہری سے نکاح کو لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا ہے۔

    کرنیل سنگھ نے اس قانونی چارہ جوئی کے لیے پاکستان میں سابق رکن صوبائی اسمبلی مہندر پال سنگھ کو اپنا نمائندہ مقرر کیا ہے اور ان کے ذریعے دائر درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ ان کی اہلیہ گزشتہ سال نومبر میں دس روزہ یاتری ویزے پر پاکستان آئی تھیں۔

    درخواست گزار کا الزام ہے کہ ان کی اہلیہ کو چند قابل اعتراض تصاویر کے ذریعے بلیک میل کیا گیا اور پھر دباؤ ڈال کر زبردستی مذہب تبدیل کروایا گیا، جس کے بعد ان کا نکاح ایک پاکستانی شہری سے کر دیا گیا،ہندو میرج ایکٹ کے مطابق محض مذہب کی تبدیلی سے پہلی شادی ختم نہیں ہوتی۔

    بھارتی حیدرآباد:رمضان کے دوران5 خصوصی پکوان ، جن کے بغیر سحری ممکن نہیں

    کرنیل سنگھ کا دعویٰ ہے کہ نور فاطمہ نے نکاح نامے میں خود کو طلاق یافتہ ظاہر کیا ہے جو کہ سراسر جھوٹ ہے کیونکہ ان کے پاس طلاق کی کوئی عدالتی ڈگری موجود نہیں اس بنیاد پر عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ سربجیت کور عرف نور فاطمہ کا نکاح کالعدم قرار دیا جائے اور ویزے کی مدت ختم ہونے پر انہیں فوری طور پر ڈی پورٹ کرنے کا حکم جاری کیا جائےاس کے ساتھ ہی ان کے پاکستانی شوہر کے خلاف بھی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے جنہوں نے مبینہ طور پر بلیک میلنگ کے ذریعے یہ شادی کی۔

    دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اس درخواست پر کچھ قانونی اعتراضات بھی عائد کیے ہیں رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ درخواست گزار نے جو پاور آف اٹارنی جمع کرایا ہے وہ محکمہ خارجہ سے تصدیق شدہ نہیں ہے اور نکاح کی منسوخی کے لیے براہ راست ہائی کورٹ کے بجائے متعلقہ نچلے فورم سے رجوع نہیں کیا گیا ان اعتراضات کے باوجود جسٹس فاروق حیدر نے اس کیس کی سماعت کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ یہ طے کیا جا سکے کہ آیا یہ درخوا ست مزید کارروائی کے لیے قابل قبول ہے یا نہیں۔

    دوستوں پراندھا دھند فائرنگ کے واقعہ کے بعد دوسرے فریق نے بھی درخواست دے دی

    بھارتی میڈیا کے مطابق سربجیت کور4 نومبر کو سکھ یاتریوں کے ایک جتھے کے ہمراہ پاکستان آئی تھیں تاکہ گرو نانک دیو کے 555ویں جنم دن کی تقریب پراکاش پرَو میں شرکت کر سکیں ان کا ویزا 13 نومبر 2025 تک کارآمد تھا، لیکن ویزے کی میعاد ختم ہونے کے باوجود وہ واپس بھارت نہیں گئیں اور اسی دوران ننکانہ صاحب کے رہائشی ناصر حسین سے شادی کر لی تھی،سربجیت کور پہلے سے طلاق یافتہ تھیں اور ان کے دو بیٹے ہیں، جن کے والد کرنیل سنگھ ہیں اور وہ گزشتہ تین دہائیوں سے انگلینڈ میں مقیم ہیں۔

  • 
جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات، آنکھ کے علاج سے متعلق گفتگو

    
جیل میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی ملاقات، آنکھ کے علاج سے متعلق گفتگو

    ‎پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی اڈیالہ جیل میں اہلیہ بشریٰ بی بی سے ملاقات کرادی گئی، جو جیل مینوئل کے تحت معمول کے مطابق منگل کے روز منعقد ہوئی۔
    ‎جیل ذرائع کے مطابق ملاقات جیل کے کانفرنس روم میں ہوئی۔ اس سے قبل بشریٰ بی بی نے جیل آمد پر اپنی فیملی کے افراد سے بھی ملاقات کی۔
    ‎ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران بشریٰ بی بی نے عمران خان کی متاثرہ آنکھ کی صحت اور گزشتہ روز ہونے والے طبی پروسیجر سے متعلق تفصیلات دریافت کیں۔ عمران خان کا حال ہی میں پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) میں آنکھوں کا دوسرا طبی معائنہ بھی کیا گیا تھا جہاں انہیں انجیکشن کی دوسری خوراک دی گئی۔
    ‎اس سے پہلے اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی کی ان کے اہلِ خانہ سے بھی ملاقات کرائی گئی۔ ذرائع کے مطابق ملاقات کرنے والوں میں ان کی بھابی اور بھتیجا شامل تھے، جبکہ گفتگو میں خاندانی معاملات اور عمران خان کے علاج پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
    ‎جیل حکام کے مطابق تمام ملاقاتیں مقررہ قواعد و ضوابط کے مطابق کرائی گئیں۔

  • لاہور کے علاقے شادمان میں گھریلو تنازع پر شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

    لاہور کے علاقے شادمان میں گھریلو تنازع پر شوہر کے ہاتھوں بیوی قتل

    ‎لاہور کے علاقے شادمان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں گھریلو جھگڑے کے دوران شوہر نے اپنی بیوی کو قتل کردیا۔
    ‎پولیس کے مطابق تقریباً 30 سالہ خاتون کی تشدد زدہ لاش گھر سے برآمد ہوئی، جس کے بعد فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم شوہر کو حراست میں لے لیا گیا۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ گھریلو تنازع کا شاخسانہ بتایا جا رہا ہے۔
    ‎پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شواہد اکٹھے کر کے مزید تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے، جبکہ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
    ‎حکام کے مطابق ملزم سے پوچھ گچھ جاری ہے اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • 
مریم اورنگزیب کی مریم نواز کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر سخت تنقید، پی ٹی آئی پر الزام

    
مریم اورنگزیب کی مریم نواز کے خلاف سوشل میڈیا مہم پر سخت تنقید، پی ٹی آئی پر الزام

    
مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ سوشل اور الیکٹرانک میڈیا پر مریم نواز کے خلاف منظم کردارکشی کی مہم چلائی جا رہی ہے، جس کے پیچھے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے عناصر کارفرما ہیں۔
    انہوں نے الزام عائد کیا کہ بعض لوگ گھٹیا سیاسی مقاصد کے لیے میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال کر رہے ہیں اور خواتین کے بارے میں نازیبا زبان اور منفی بیانیے کو فروغ دے رہے ہیں۔
    ‎ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کی مہمات دراصل ایک مخصوص سوچ کی عکاسی کرتی ہیں جس میں خواتین کے خلاف غیر مناسب بیانات اور رویے شامل رہے ہیں۔ انہوں نے اس طرزِ سیاست کی مذمت کرتے ہوئے اسے معاشرتی اقدار کے منافی قرار دیا۔

  • مریم نواز کا رمضان میں گراں فروشوں کے بائیکاٹ کی اپیل

    مریم نواز کا رمضان میں گراں فروشوں کے بائیکاٹ کی اپیل

    ‎وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے رمضان کے موقع پر عوام سے گراں فروشوں کا معاشی بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی ہے، کہ ریٹ لسٹ نہ ہو تو خریداری نہ کریں۔
    ‎مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں کا جائزہ لیا گیا، جہاں بتایا گیا کہ صوبے بھر میں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور دیگر ٹیموں نے 3 لاکھ 38 ہزار چھاپے مارے۔ ریٹ لسٹ نہ لگانے پر 1965، اوورچارجنگ پر 24 ہزار 600 دکانداروں کو 4 کروڑ روپے جرمانہ کیا گیا، 313 ایف آئی آر درج ہوئیں اور 2870 افراد گرفتار کیے گئے۔
    ‎وزیراعلیٰ نے نرخوں میں کمی پر پوری ٹیم کو شاباش دی اور عوام کو گراں فروشوں سے بچنے کی تلقین کی۔

  • لٹن روڈ،ریسٹورنٹ پر ڈکیتی میں ملوث ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

    لٹن روڈ،ریسٹورنٹ پر ڈکیتی میں ملوث ڈاکو مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

    لاہور میں لٹن روڈ کے ایک معروف ریسٹورنٹ پر ڈکیتی کی واردات میں ملوث تینوں مبینہ ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک ہوگئے۔

    پولیس حکام کے مطابق ملزمان کو ریکوری کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ اس دوران ان کے ساتھیوں نے انہیں چھڑانے کی کوشش کرتے ہوئے فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں تینوں زیر حراست ملزمان مارے گئے۔ترجمان لاہور پولیس کے مطابق واقعہ کرول گھاٹی کے قریب پیش آیا، جہاں پولیس ٹیم ملزمان کو واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کروانے کے لیے لے جا رہی تھی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ اچانک نامعلوم مسلح افراد نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ جوابی کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں تینوں ملزمان اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کی زد میں آ کر ہلاک ہوگئے، جبکہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

    پولیس حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے ملزمان کو چند روز قبل ساہیوال اور نارووال سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا تھا کہ ملزمان جیل سے رہائی کے بعد دوبارہ متحرک ہوئے اور انہوں نے اپنا نیا گینگ تشکیل دے کر شہر کے مختلف علاقوں میں وارداتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا۔ لٹن روڈ کے ریسٹورنٹ پر ہونے والی ڈکیتی بھی اسی گینگ کی کارروائی بتائی جا رہی ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے 12 لاکھ روپے نقدی بھی برآمد کی گئی ہے، جو مبینہ طور پر حالیہ وارداتوں سے حاصل کی گئی تھی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • مریم نواز نے لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں تفریق ختم کر دی ہے،عظمیٰ بخاری

    مریم نواز نے لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں تفریق ختم کر دی ہے،عظمیٰ بخاری

    پنجاب کی وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ مریم نواز نے لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں تفریق ختم کر دی ہے-

    عظمیٰ بخاری نے کہا کہ لاہور کی خوبصورتی اور ترقی کی مثالیں اب پورے پنجاب میں محسوس کی جا رہی ہیں اور پاکستان کے دیگر شہروں کے لوگ بھی لاہور کی ترقی سے متاثر ہو رہے ہیں اب پنجاب کے باقی شہروں کو بھی لاہور جیسا خوبصورت اور ترقی یافتہ بنایا جا رہا ہے اور ترقی و خوبصورتی کا سفر اب صرف لاہور تک محدود نہیں رہا۔

    عظمی بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں تفریق ختم کر دی ہے اور پنجاب کے مختلف شہروں میں لاہور کے سٹینڈر کے منصوبے شروع ہو رہے ہیں اب نہ کوئی ساؤتھ پنجاب ہے، نہ سینٹرل پنجاب، نہ جنوبی پنجاب، بلکہ بس ایک متحدہ پنجاب ہے صحت، تعلیم اور انفراسٹرکچر کے جدید منصوبوں کا دائرہ کار پورے صوبے میں وسیع کر دیا گیا ہے-

    عظمیٰ خان نے سابق سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کیخلاف درخواست دائر کردی

    انہوں نے کہا کہ پہلی بار پنجاب کے عوام کے ٹیکس کا پیسہ ان کی فلاح و بہبود پر خرچ ہو رہا ہے مریم نواز پنجاب کے عوام کی ایک ایک پائی دیانتداری سے ان پر خرچ کر رہی ہیں اور پنجاب حکومت کے کھربوں روپے کے منصوبوں پر کوئی مخالف بھی انگلی نہیں اٹھا سکتا، پنجاب میرٹ، گڈگورننس اور ترقی میں باقی صوبوں کے مقابلے میں ٹاپ پوزیشن پر ہے۔

    ڈاکٹر یاسمین راشد کا انتخابات میں نواز شریف کی کامیابی کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع