Baaghi TV

Category: لاہور

  • وزیراعلی سیلاب بحالی پروگرام کے تحت 6-ارب 39 کروڑ روپے تقسیم

    وزیراعلی سیلاب بحالی پروگرام کے تحت 6-ارب 39 کروڑ روپے تقسیم

    وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے وعدے کی تکمیل،وزیراعلی سیلاب بحالی پروگرام کے تحت 6-ارب 39 کروڑ روپے تقسیم شروع کر دی گئی

    پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے تحت90 فی صد فلڈ اسسمنٹ سروے مکمل کر لیا گیا،5لاکھ69 ہزار سیلاب متاثرین کا ڈیٹا تیار کر لیا گیا،شفافیت یقینی بنانے کے لئے 4لاکھ 63ہزار سیلاب متاثرین کے ڈیٹا کی ڈپٹی کمشنرز سے تصدیق کی گئی،پنجاب بنک کے تحت سیلاب متاثرین کو معاوضے کی ادائیگی کے لئے 98 ہزار سے زائد اے ٹی ایم کارڈز تیار ہیں،27سیلاب متاثرہ اضلاع میں معاوضے کی ادائیگی کے لئے 37کیمپ سائیٹ قائم ہیں،20اکتوبر سے 13اضلاع کے سیلاب متاثرین میں معاوضے کی تقسیم کا آغازکیا گیا،پنجاب کے دیگر اضلاع کے دوسرے فیز میں سیلاب متاثرین کو معاوضے کی تقسیم کا آغاز3نومبر سے ہو گا،کیمپ سائیٹ پر سیلاب متاثرین کو 50ہزار روپے نقد اور اے ٹی ایم کی فراہمی کی گئی،ہر سیلاب متاثرہ فرد پنجاب بنک کی اے ٹی ایم اے سے روزانہ 3لاکھ روپے تک نکال سکتا ہے،36 تحصیلوں میں سیلاب متاثرین کے لئے 19 کیمپ سائٹ قائم ہیں،ہر کیمپ سائٹ پر 500 سیلاب متاثرین کو 50 ہزار نقد اور اے ٹی ایم کا اجرا کیا گیا،بہاولنگر، دیپالپور،جھنگ، ننکانہ صاحب، مظفرگڑھ چنیوٹ،جھنگ میں سیلاب بحالی کیمپ قائم ہیں، خیرپورٹامیوالی سمیت دیگر مقامات پر بھی سیلاب بحالی کیمپ سائٹ قائم ہیں،سینئر منسٹر مریم اورنگ زیب، اور وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق آج خیر پور ٹامیوالی پہنچ گئے ،خیرپورٹامیوالی کی کیمپ سائٹ میں سیلاب بحالی پروگرام کا باقاعدہ آغازکر دیا گیا

  • انتشار کی اجازت نہیں دی جائے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب سے سپیکر پنجاب اسمبلی کی ملاقات

    انتشار کی اجازت نہیں دی جائے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب سے سپیکر پنجاب اسمبلی کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان کی ملاقات ہوئی ہے.

    ملاقات میں صوبے کی مجموعی سیاسی و انتظامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، قانون سازی کے مراحل اور ایوان کی کارروائی سے متعلق تفصیلی گفتگو کی گئی،ملاقات میں صوبے بھر میں امن وامان کی صورتحال خراب کرنے والوں سے سختی سے نمٹنے پر اتفاق کیاگیا،سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کاروبارمیں آسانی کے لئے ای بز متعارف کرانے پر خراج تحسین پیش کیا،ملک احمد خان نے صوبے میں امن وامان کی بہتری پر پنجاب کی عوام کی طرف سے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف سے اظہار تشکر کیا،

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ملک احمد خان کو پنجاب اسمبلی کے امور حکومتی اور سب کو ساتھ لیکر چلنے کی روش پر شاباش دی اور کہا کہ صوبے کی تاریخ میں پہلی بار ہر بڑا پراجیکٹ چھوٹے شہروں سے شروع کررہے ہیں۔ پنجاب میں کاروبار کا بہترین پوٹینشل موجود ہے،سرمایہ کاروں کو فائد اٹھانا چاہیے۔ پنجاب حکومت ملکی اور غیرملکی سرمایہ کاروں کی ہر ممکن معاونت کرے گی۔صوبے میں امن وامان کی صورتحال کنٹرول میں ہے انتشار کی اجازت نہیں دی جائے گی۔پہلی بار ترقیاتی منصوبوں کا مرکز صرف لاہور یا بڑے شہر نہیں بلکہ پنجاب کا ہر پسماندہ علاقہ بھی ہے۔

  • سی سی ڈی کا انسپکٹر تاجر کے اغوا کی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا

    سی سی ڈی کا انسپکٹر تاجر کے اغوا کی واردات کا ماسٹرمائنڈ نکلا

    لاہور میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ (سی سی ڈی) کے انسپکٹر جاوید اقبال کی مجرمانہ سرگرمیوں کا انکشاف ہوا ہے، جو اپنے ہی محکمے کے اہلکار کے ساتھ مل کر ایک تاجر کے اغوا میں ملوث پایا گیا۔

    پولیس کے مطابق انسپکٹر جاوید اقبال نے اہلکار توصیف کے ساتھ مل کر کاہنہ کے علاقے سے مقامی تاجر کو اغوا کیا۔ ملزمان نے مغوی کے اہل خانہ سے 40 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا اور رقم ایل او ایس کے قریب وصول کی۔لاہور پولیس کا کہنا ہے کہ مغوی تاجر کو رہا ہوتے ہی کاہنہ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اغوا کاروں کو گرفتار کرلیا۔دورانِ تفتیش انسپکٹر جاوید اقبال اور اہلکار توصیف کی حقیقت سامنے آگئی، جس پر دونوں کے خلاف سنگین نوعیت کے مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

    ترجمان لاہور پولیس کے مطابق محکمے کے اندر کسی بھی اہلکار کی مجرمانہ سرگرمی برداشت نہیں کی جائے گی، جبکہ سی سی ڈی کے اعلیٰ افسران نے واقعے کی مکمل انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاوید اقبال اور توصیف سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا وہ اس نوعیت کی دیگر وارداتوں میں بھی ملوث رہے ہیں یا نہیں۔

  • طیفی بٹ بہنوئی قتل کیس، امیر فتح ٹیپو کی گرفتاری کیلیے پولیس چھاپہ

    طیفی بٹ بہنوئی قتل کیس، امیر فتح ٹیپو کی گرفتاری کیلیے پولیس چھاپہ

    لاہور: طیفی بٹ کے بہنوئی جاوید بٹ کے قتل کے معاملے میں امیر فتح ٹیپو کی گرفتاری کے لیے پولیس نے بڑا چھاپہ مارا

    اچھرہ انوسٹی گیشن پولیس نے رات گئے امیر بالاج کے ڈیرے پر چھاپہ مارا اور دو افراد کو حراست میں لے لیا،پولیس کے مطابق جاوید بٹ قتل کیس میں نامزد ملزم امیر فتح کی عدم پیشی پر اس کی ضمانت خارج ہو چکی ہے،ڈی ایس پی گلبرگ سرکل قمر عباس کی قیادت میں پولیس نے بالاج ٹیپو کے بھائی امیر فتح اور اشتہاری ملزم عارف خان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا،انوسٹی گیشن پولیس نے طارق اور سہیل بٹ کو حراست میں لیا

    جاوید بٹ قتل کیس کا مقدمہ تھانہ اچھرہ میں درج ہے، ایف آئی آر میں امیر فتح اور قیصر بٹ کے نام شامل تھے،نامزد ملزم قیصر بٹ نے طیفی بٹ گروپ کے ساتھ صلح کر لی، جس کے بعد جاوید بٹ کے بیٹے نے قیصر بٹ کا نام مقدمے سے نکالوا دیا،پولیس نے مقدمے میں دو دیگر شوٹرز کو بھی گرفتار کیا تھا، جن کی عدالت سے ضمانت ہو گئی تھی،ڈی ایس پی قمر عباس کے مطابق جاوید بٹ قتل کیس میں نامزد ملزم امیر فتح کو پولیس نے بے گناہ نہیں لکھا

  • میاں برادران نے ہمیشہ ملک کوبحرانوں سے نکالا،طیب اسلام

    میاں برادران نے ہمیشہ ملک کوبحرانوں سے نکالا،طیب اسلام

    نارنگ منڈی(نامہ نگار محمد وقاص قمر)موجودہ حکومت بہترین اقدامات کررہی ہے مسلم لیگ ن ترقی کا دور واپس لے کرآئی ہے عوام نے جو امیدیں لگائی تھیں وہ پوری ہورہی ہیں میاں برادران نے ہمیشہ ملک کوبحرانوں سے نکالاہے پنجاب کا نقشہ بدل چکاہے عالمی سطح پر پاکستان کاامیج بہتر ہوا ہے ان خیالات کااظہار پاکستان مسلم لیگ ن کے سابق کونسلردیرینہ ساتھی طیب اسلام نے گفتگوکرتے ہوئے کیاانہوں نے مزیدکہاکہ ان شاء اللہ موجودہ حکومت کا وقت پورا ہونے سے قبل ہی پاکستان ہر طرح کے بحران سے نکل چکاہوگا میاں نوازشریف کے بعد شہباز شریف اور مریم نواز بہترین قیادت ثابت ہوئے ہیں معیشت خساروں سے نکل کر ترقی کی طرف جاچکی ہے پنجاب میں شروع کیے گئے درجنوں منصوبے پہلی بار عوام کیلئے لے کر آئے ہیں جو مسلم لیگ ن کی بہترین پالیسیوں کا نتیجہ ہے-

  • خدمت کی سیاست کے جذبے سے سرشار ہمارا کارکن ہر گھر تک پہنچے،خالد مسعود سندھو

    خدمت کی سیاست کے جذبے سے سرشار ہمارا کارکن ہر گھر تک پہنچے،خالد مسعود سندھو

    مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے کارکنان تیاریاں شروع کر دیں،خدمت کی سیاست کے جذبے سے سرشار ہمارا کارکن ہر گھر تک پہنچے،جنوبی پنجاب کے اضلاع میں سیلاب سے ہونے والے نقصانات کا مرکزی مسلم لیگ اپنی مدد آپ کے تحت ازالہ کر رہی ہے،متاثرین کے گھر بنا کر بحالی پروگرام جاری ہے

    ان خیالات کا اظہار انہوں‌نے مرکزی مسلم لیگ پنجاب کے اجلاس کی صدارت ہوئے کیا، اجلاس میں مرکزی مسلم لیگ پنجاب کے صدر محمد سرور چوہدری،صدر وسطی پنجاب حمید الحسن سمیت دیگر شریک ہوئے،اجلاس میں پنجاب میں نئے ذمہ داران کی تقرریوں کا بھی فیصلہ کیا گیا،اجلاس میں رانا عبدالرحمان کو ملتان کا ضلعی سیکرٹری جنرل ،عبدالحنان خالد کو خانیوال کا ضلعی سیکرٹری جنرل ،حافظ محمد منور گجر کو ڈی جی خان کا ضلعی سیکرٹری جنرل،عبدالرحمان سیاف کو تونسہ کا ضلعی سیکرٹری جنرل مقرر کیا گیا،اس موقع پر خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ کارکنان پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے لئے متحرک ہوں، گلی کوچے میں بھر پور مہم چلائی جائے،اور مرکزی مسلم لیگ کا پیٍغام خدمت کی سیاست ہر گھر تک پہنچایا جائے،پارٹی رہنما و کارکنان عوامی رابطہ مہم کو مزید تیز کریں ،ہم پاکستان کی سیاست کو ایک نیا رخ دیں گے جہاں انتشار کی بجائے پیار،نفرت کی جگہ محبت ملے گی،

  • وزیراعلیٰ پنجاب سے امریکی قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈرس کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب سے امریکی قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈرس کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے امریکی قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈرس کی ملاقات ہوئی ہے.

    امریکی قونصل جنرل نے وزیراعلی مریم نواز شریف کا پرتپاک مہمان نواز ی پر شکریہ ادا کیا،وزیراعلی مریم نواز شریف نے امریکی سرمایہ کاروں کوپنجاب میں شاندار مواقع سے فائدہ اٹھانے کی دعوت دی،وزیراعلی مریم نواز شریف سے امریکہ کے نئے پولیٹیکل اینڈ اکنامک آفیسر کا تعارف کرایا گیا،وزیراعلی مریم نواز شریف نے پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں گرمجوشی کو سراہا،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکہ کے دو طرفہ تعلقات میں بہتری خوش آئند ہے۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کا حالیہ دورہ امریکہ باہمی تعلقات میں مزید استحکام کا باعث ہو گا۔پاکستان اور امریکہ کے موجودہ تعلقات افق کی نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔پنجاب نے تاریخ کے بدترین سیلا ب کا سامنا پامردی سے کیا۔تاریخی ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن کے بعد بحالی کا کام شروع ہو چکا ہے۔ سیلاب متاثرین کے لئے حکومت پنجاب کے تاریخی پیکج کا کام شروع ہو چکا ہے۔پنجاب میں کلچرل ٹورازم کے فروغ کے لئے قدیمی ثقافتی ورثے کی بحالی اور بہتری کی جارہی ہے۔پنجاب ثقافتی تنوع سے مالا مال سرزمین ہے۔پنجاب عالمی سطح پر ٹورازم کے حب بننے کا بھرپور پوٹینشل رکھتا ہے۔سرزمین پنجاب ہزارہا سال پرانی تہذیب اور مذہبی ثقافت کا علمبردار ہے۔حکومت پنجاب کے وویمن ایمپاورمنٹ پراجیکٹ ثمر آور ہورہے ہیں۔لاہور سمیت دیگر شہروں میں بروقت اقدامات اور ماحول دوست پراجیکٹ کی وجہ سے ائیر کوالٹی انڈیکس میں بہتری آرہی ہے۔حکومت پنجاب سرحد پار سے درآنے والی سموگ کے اثرات کو کم ازکم سطح پر لانے کے لئے کوشاں ہے۔

    امریکی قونصل جنرل کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب کا سرمایہ کاری اور تجارت کے فروغ کے ای بزنس پراجیکٹ قابل تحسین ہے۔ای بزنس پراجیکٹ کی وجہ سے سرمایہ کاروں کیلئے آسانی پیدا ہورہی ہے۔پنجاب میں جس طرح اور جس سپیڈ سے کام ہورہا ہے،اسے محسوس کیا جارہا ہے،

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی افغان باشندوں کی نشاندہی کیلئے مساجد میں اعلان کرانے کی ہدایت

    وزیراعلیٰ پنجاب کی افغان باشندوں کی نشاندہی کیلئے مساجد میں اعلان کرانے کی ہدایت

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کی نشاندہی کیلئے مساجد میں اعلان کرانے کی ہدایت کی گئی۔

    وزیرا علیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت صوبے میں امن و امان کی صورتحال پر اجلاس ہوا جس میں افغان باشندوں سمیت کسی بھی غیر ملکی کو پراپرٹی کرائے پر دینے والوں کیخلاف ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا گیا،اجلاس میں گھر، دکان، فیکٹری، ہوٹل، پیٹرول پمپ وغیرہ کرائے پر دینے کی روزانہ رپورٹ طلب کرتے ہوئے غیر قانونی طور مقیم افغان باشندوں کی نشاندہی کے لیے مساجد میں اعلانات کرانے کی ہدایت دی گئی،اجلاس میں پٹواری، نمبردار اور متعلقہ علاقے کے ایس ایچ او کو غیر ملکیوں کو دی گئی پراپرٹی کی رپورٹ کرنے کے ذمہ دار قرار دیتے ہوئے تمام اضلاع میں غیر قانونی طور پر مقیم غیرملکیوں سے متعلق فیلڈ سروے کرانے پر اتفاق کیا گیا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اجلاس میں وزٹ ویزے یا غیر قانونی طور پر پاکستان میں داخل ہو کر ملازمت کرنے والے غیر ملکیوں کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا گیا.اجلاس میں غیر قانونی طور مقیم افغان باشندوں کی نشاندہی کے لیے مساجد میں اعلانات کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی طور پر ملازمت کرنے والے افغان باشندوں کو بھی قانونی کارروائی کا سامنا کرنا ہو گا،متعلقہ حکام کی جانب سے اجلاس کو بریف کیا گیا کہ افغان باشندوں کی نشاندہی کے لیے چہرے سے شناخت کی جدید ترین ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے،اجلاس کو بتایا گیا کہ خانیوال میں غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو پراپرٹی کرائے پر دینے پر5 مقدمے درج کیے جا چکے ہیں، صوبے بھر کے تمام اضلاع میں افغان شہریوں کے لیے 45 ہولڈنگ سینٹر قائم کر دیے گئے ہیں، غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کو قیام، طعام اور طورخم بارڈر تک ٹرانسپورٹ دی جا رہی ہے۔

  • سی سی ڈی کے رات گئے 4 مبینہ مقابلوں میں مجموعی طور پر 6 ملزمان ہلاک

    سی سی ڈی کے رات گئے 4 مبینہ مقابلوں میں مجموعی طور پر 6 ملزمان ہلاک

    لاہور میں سی سی ڈی کے رات گئے 4 مبینہ مقابلوں میں مجموعی طور پر 6 ملزمان ہلاک ہوگئے۔

    سی سی ڈی حکام مطابق مبینہ مقابلے نشترکالونی، گرین ٹاون، ہربنس پورہ، رنگ روڈ کے قریب ہوئے۔سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن ٹیم اشتہاریوں کی گرفتاری کیلئے نشترکالونی پہنچی، ملزمان نے فائرنگ کردی، فائرنگ کے تبادلے میں 2 ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے۔ گرین ٹاؤن میں مبینہ مقابلے کے دوران زیر حراست ملزم اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوا۔سول لائنز میں 3 ملزمان ہلاک ہوئے، ملزمان رنگ روڈ کے قریب شہریوں سے لوٹ مار کررہے تھے۔

  • لاہور میں پولیس بھی ڈاکے ڈالنے لگی، ڈکیتی کے بعد اہلکارگرفتار

    لاہور میں پولیس بھی ڈاکے ڈالنے لگی، ڈکیتی کے بعد اہلکارگرفتار

    لاہور: صوبائی دارالحکومت کے علاقے شاہدرہ میں شہری سے ڈکیتی کی واردات میں ملوث پولیس افسر نکلنے پر قانون نافذ کرنے والے اداروں میں ہلچل مچ گئی۔ ملزم کی شناخت سب انسپکٹر عمار کے نام سے ہوئی ہے، جسے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق، ملزم سب انسپکٹر عمار تھانہ نیو انارکلی آپریشنز وِنگ میں تعینات تھا۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ تقریباً 10 روز قبل اس نے اپنے ایک ساتھی جو ایک ریکارڈ یافتہ ڈاکو بتایا جا رہا ہے کے ساتھ مل کر اسلامیہ کالونی کے علاقے میں ایک شہری کو لوٹا۔ واردات کے دوران شہری سے 4 لاکھ 70 ہزار روپے نقدی چھین لی گئی تھی۔واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آنے کے بعد ایس پی سٹی نے معاملے کا سخت نوٹس لیا اور ایک خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی۔ ٹیم نے مستی گیٹ پولیس کے تعاون سے مؤثر کارروائی کرتے ہوئے سب انسپکٹر عمار کو گرفتار کر لیا۔

    پولیس حکام کے مطابق، ابتدائی تفتیش میں ملزم نے جرم کا اعتراف کر لیا ہے جبکہ اس کے ساتھی کی تلاش کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ مزید تفتیش اور شواہد اکٹھے کرنے کے لیے ملزم کو سی سی ڈی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔پولیس کے اعلیٰ افسران نے اس افسوسناک واقعے پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وردی کی آڑ میں جرم کرنے والوں کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ شہریوں نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ ایسے عناصر کو مثالی سزا دی جائے تاکہ قانون کے محافظ دوبارہ عوام کا اعتماد حاصل کر سکیں۔