Baaghi TV

Category: لاہور

  • چوہنگ میں 14 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی،دکاندار گرفتار

    چوہنگ میں 14 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی،دکاندار گرفتار

    لاہور: چوہنگ میں 14 سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کا افسوسناک واقعہ، کریانہ سٹور کا مالک گرفتار کر لیا گیا

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر حنا پرویز بٹ نے متاثرہ بچی کے گھر کا دورہ کیا،،گھر والوں نے دباؤ میں آ کر ابتدا میں واقعے کو زیادتی کی کوشش قرار دیا،حنا پرویز بٹ کی متاثرہ سے ذاتی ملاقات کے دوران حقیقت سامنے آ گئی،متاثرہ نے بتایا کہ اس کے ساتھ دوکاندار نے زیادتی کا ارتکاب کیا۔حنا پرویز بٹ نے پولیس کو ایف آئی آر میں دفعہ 376 شامل کرنے کی ہدایت کی،ایس پی چوہنگ اور انویسٹی گیشن افسر کو مکمل تفتیش اور ڈی این اے ٹیسٹ کی ہدایت کی،پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا

    حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ کم عمر بچیوں کے ساتھ زیادتی ناقابلِ معافی جرم ہے۔ایسے درندہ صفت افراد کو عبرت کا نشان بنایا جائے گا۔ خواتین کے خلاف جرائم پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی۔ خواتین کے لیے محفوظ پنجاب ہمارا مشن ہے۔

  • ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ، سپلائی میں تعطل اور موسمی اثرات ذمہ دار قرار

    ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ، سپلائی میں تعطل اور موسمی اثرات ذمہ دار قرار

    محکمہ پرائس کنٹرول نے ٹماٹر کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ اضافے کی بنیادی وجہ سپلائی میں تعطل اور موسمی حالات ہیں۔

    ترجمان محکمہ پرائس کنٹرول کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں حالیہ شدید بارشوں نے ٹماٹر کی فصل کو بری طرح متاثر کیا ہے، جس کے باعث منڈیوں میں عارضی قلت پیدا ہوگئی۔ترجمان نے بتایا کہ ٹماٹر کی درآمد میں بھی رکاوٹیں پیدا ہوئیں، افغانستان اور ایران سے ٹماٹر کی آمد وقتی طور پر متاثر ہونے سے ملکی سپلائی چین دباؤ کا شکار ہوئی۔ اس تعطل نے منڈی میں ٹماٹر کی قیمتوں میں اچانک اضافہ کر دیا۔محکمہ کے مطابق ٹرانسپورٹ کے مسائل اور موسمی تبدیلیوں نے بھی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنایا۔ تاہم ترجمان نے عوام کو اطمینان دلاتے ہوئے کہا کہ یہ اضافہ عارضی نوعیت کا ہے، اور آئندہ ہفتے سے قیمتوں میں واضح کمی متوقع ہے کیونکہ سپلائی معمول پر آنے والی ہے۔ترجمان پرائس کنٹرول نے مزید بتایا کہ نومبر میں سندھ کی نئی فصل مارکیٹ میں آنے سے ٹماٹر کی دستیابی میں بہتری آئے گی، جبکہ پنجاب کی فصل اپریل اور مئی میں تیار ہو کر ملکی ضروریات کو پورا کرے گی۔

    محکمہ پرائس کنٹرول نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے جھانسے میں نہ آئیں، حکومت مارکیٹ کی صورتحال پر مکمل نظر رکھے ہوئے ہے اور ناجائز منافع خوری کے خلاف سخت کارروائی کی جا رہی ہے۔

    واضح رہے کہ ملک بھر میں ٹماٹر نے شہریوں کے رنگ لال کردیئے ہیں ،ٹماٹر 700 روپے کلو فروخت ہونے لگاتو کہیں 500 روپے، لاہور میں ٹماٹر کا ریٹ پانچ سو روپے ہے، شہری ٹماٹر کی قیمت میں بے تحاشہ اضافے سے پریشان ہیں، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ اس کی قیمت معمول پر لانےکے لیے اقدامات کیے جائیں۔

  • نام نہاد بلوچ نیشنل موومنٹ کا برطانیہ میں بے بنیاد پروپیگنڈا بے نقاب

    نام نہاد بلوچ نیشنل موومنٹ کا برطانیہ میں بے بنیاد پروپیگنڈا بے نقاب

    بھارتی خفیہ ایجنسی را کی ایماء پر نام نہاد بلوچ نیشنل موومنٹ کی جانب سے برطانیہ میں زہری، بلوچستان سے متعلق بے بنیاد اور من گھڑت پروپیگنڈا پر مبنی احتجاج کا اہتمام کیا گیا، جس کی حقیقت ایک خاتون صحافی کی جانب سے کیے گئے سوالات پر آشکار ہو گئی۔

    مظاہرہ کرنے والے افراد نہ صرف زہری کے موجودہ حالات سے لاعلم پائے گئے، بلکہ خاتون صحافی کے سوالات کا جواب دینے سے بھی کتراتے رہے۔ صحافی کے مطابق مظاہرین اور غیر مقامی افراد کو اس مظاہرے کے لیے غیر ملکی لابیز کے ذریعے کرائے پر خریدا گیا تھا،مظاہرین کے ہاتھوں میں موجود تصاویر میں دکھائے گئے افراد اور بچوں کے بارے میں خود مظاہرین کو اُن کے ناموں کا بھی علم نہ تھا۔ بعض نے اعتراف کیا کہ وہ بلوچستان کے بارے میں کچھ نہیں جانتے، حتیٰ کہ وہ کبھی وہاں گئے بھی نہیں،یہ مظاہرہ جھوٹے نعروں، مصنوعی جذبات اور جھوٹے پروپیگنڈا پر مبنی تھا۔ درحقیقت زہری میں فتنہ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے دہشتگردوں کے خلاف عوامی شکایات موصول ہو رہی تھیں، جس کے بعد مقامی آبادی کی مدد سے سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو دہشتگرد عناصر سے پاک کیا۔

    ابتدائی طور پر سوشل میڈیا پر جعلی تصاویر اور سیکیورٹی فورسز سے متعلق گمراہ کن دعوے پھیلائے گئے، جو دراصل فتنہ الہندوستان کے "مسنگ پرسن” اور "احساسِ محرومی” جیسے پرانے پروپیگنڈے کا تسلسل تھے،زہری میں اب حالات مکمل طور پر پُرامن ہیں۔ سڑکیں کھلی ہیں، بازار آباد ہیں، اور بچے بلا خوف اسکول جا رہے ہیں۔ بلوچ عوام اور ریاست کے درمیان اعتماد اور تعاون نے اس جھوٹے پروپیگنڈے کو مسترد کر دیا ہے۔

  • تحریک لبیک پاکستان کے سو سودی اکاؤنٹس، 15 کروڑ کی ٹرانزیکشنز کا انکشاف

    تحریک لبیک پاکستان کے سو سودی اکاؤنٹس، 15 کروڑ کی ٹرانزیکشنز کا انکشاف

    تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی سود کے خلاف مہم کے برعکس اس کے اپنے مالی معاملات میں تضاد سامنے آگیا۔

    ذرائع کے مطابق جماعت کے تقریباً 100 بینک اکاؤنٹس ایسے ہیں جن پر سودی منافع حاصل کیا جا رہا ہے۔تحقیقات میں انکشاف ہوا ہے کہ ان اکاؤنٹس میں ایک سال کے دوران تقریباً 15 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشنز ہوئیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹی ایل پی کے بیانات اور اعمال میں واضح تضاد ہے، کیونکہ جس سودی نظام کے خلاف وہ آواز اٹھاتے ہیں، اسی سے خود فائدہ اٹھا رہے ہیں۔تحریک لبیک پاکستان کا قیام 2015 میں عمل میں آیا، جبکہ 2017 میں فیض آباد دھرنے کے بعد جماعت کو شہرت ملی۔ بانی خادم رضوی کے انتقال کے بعد قیادت ان کے بیٹے حافظ سعد رضوی کے پاس ہے۔

    حالیہ دنوں میں ٹی ایل پی نے لاہور سے اسلام آباد کی جانب مارچ کیا جسے مریدکے کے قریب روک دیا گیا۔ آپریشن کے دوران سعد رضوی اور ان کے بھائی انس رضوی موقع سے فرار ہوگئے، جن کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ آزاد کشمیر میں موجود ہیں.

    اسرائیل نے غزہ میں امدادی گزرگاہیں کھول دیں،رفح گزرگاہ تاحال بند

    طلال چوہدری کٰی کےپی حکومت پر تنقید: بلٹ پروف گاڑیاں واپس کرنا بچگانہ فیصلہ قرار

    ڈونلڈ ٹرمپ کا اگلے سال چین کا دورہ، رواں ماہ تجارتی معاہدے کی توقع

    غزہ میں 97 فلسطینیوں کی شہادت کے بعد اسرائیل نے دوبارہ سیزفائر نافذ کردیا

  • گورنر پنجاب نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025ء پر دستخط کردیئے

    گورنر پنجاب نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025ء پر دستخط کردیئے

    گورنر سلیم حیدر نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025ء پر دستخط کردیئے، حکومت جلد گزٹ نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن کو ارسال کرے گی۔

    گورنر پنجاب سلیم حیدر نے پنجاب لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025ء پر دستخط کردیئے، گورنر پنجاب کے دستخط کے بعد گزٹ نوٹیفکیشن جاری کیا جائے گا۔پنجاب حکومت لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025ء کا گزٹ نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن کو ارسال کرے گی، الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات دسمبر میں کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2025ء منظوری کے بعد گورنر پنجاب کو ارسال کیا تھا، الیکشن کمیشن پنجاب حکومت کی استدعا پر نئے بلدیاتی انتخابات کیلئے حلقہ بندیاں اور حد بندیوں کا کام نئے ایکٹ کے تحت کرے گا۔

  • وقتی طور پرکراچی کے شہریوں کو مسائل ہیں،حل کرلیں گے،شرجیل میمن

    وقتی طور پرکراچی کے شہریوں کو مسائل ہیں،حل کرلیں گے،شرجیل میمن

    سینئر وزیر سندھ شرجیل انعام میمن نےکہا ہےکہ اربوں روپے کی گندم امپورٹ کرنی پڑ رہی ہے، گندم کا ریٹ 4 ہزار 200 روپے فی من مقرر کیا جائے، شارع بھٹو دسمبر میں مکمل ہوگی، خواتین کے لیے پنک ای وی ٹیکسی بھی شروع کر رہے ہیں۔

    کراچی میں بی آرٹی آپریشنل کنٹرول سینٹر کے دورے کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ حکومت کی کوشش ہے کہ شہریوں کو ٹرانسپورٹ کی بہترین سہولت فراہم کی جائے، سندھ حکومت نے تعلیم حاصل کرنے والی اور نوکری پیشہ خواتین کے لیے پنک اسکوٹر کی سہولت شروع کی ہے، ٹرانسپورٹ بہتر بنانا پہلی ترجیح ہے،گرین لائن وفاق کا منصوبہ تھا، اسی سال سندھ حکومت کو ملا، اسی سال مزید ای وی بسیں روٹس پر آئیں گی، جلد ہی ڈبل ڈیکر بسیں بھی شروع کر رہے ہیں، کوشش ہےکہ ہر شہرکو کور کریں اور شہریوں کو سہولتیں دیں، سندھ کے مختلف شہروں میں پیپلز بس سروس چل رہی ہے، اس سال مزید 3، 4 اضلاع تک پیپلز بس سروس کو توسیع دیں گے، حکومت ہر مسافر پر سبسڈی دے رہی ہے ، کراچی میں بارش کے بعد کچھ سڑکیں خراب ہوئی ہیں جہاں بسوں کو مشکلات ہیں، ان روٹس کی نشاندہی کی ہے، انتظامیہ کام بھی کر رہی ہے، سڑکوں کی وجہ سے پیپلز بس سروس کے چند روٹس پر مسائل ہیں، کچھ ہماری اسکیم التوا کا شکار ہیں اس کی وجوہات بھی ہیں، ڈالر کا ریٹ بڑھنے کی وجہ سے تعمیراتی سامان کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، وقتی طور پرکراچی کے شہریوں کو مسائل ہیں ہمیں معلوم ہے، جلد ہی کراچی کے شہریوں کے ان مسائل کو حل کردیں گے، یلو لائن وقت پر ہے، ریڈ لائن پر کام کر رہے ہیں۔

    شرجیل میمن کا مزید کہنا تھاکہ وفاق سےگندم کا ریٹ 4 ہزار 200 روپے فی من مقررکرنےکا مطالبہ کرتے ہوئےکہا کہ اربوں روپے کی گندم امپورٹ کرنی پڑ رہی ہے، آپ اپنے کسان کو سپورٹ نہیں کرو گے تو وہ کیوں گندم اُگائےگا؟ کسی اورکو فائدہ دینے سے بہتر ہےکہ اپنے کسان کو فائدہ دیں۔

  • میرے ہوتے پنجاب کے عوام کو کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،وزیراعلیٰ پنجاب

    میرے ہوتے پنجاب کے عوام کو کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،وزیراعلیٰ پنجاب

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دیپالپور اوکاڑہ میں سیلاب متاثرین میں فلڈ کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کا شفاف طریقے سے سروے کیا جارہا ہے، پنجاب حکومت اپنے وسائل سے سروے کررہی ہے، 100 ارب روپے گھروں کی بحالی، تعمیر، فصلوں، جانوں کے نقصان پر دینے جارہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں نے دنیا کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلایا، میں نے سوچا پہلے پنجاب کے وسائل عوام کے قدموں میں رکھوں، پنجاب کے عوام کی عزت نفس کا بھی خیال رکھا، میرے ہوتے پنجاب کے عوام کو کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، پنجاب حکومت نے متاثرین کیلئے ریلیف کا کام اپنے پیسوں سے کیا۔سیلاب متاثرین کی گھروں میں باعزت بحالی کا آغاز ہونے جارہا ہے، میں نے کرپشن کے تمام راستے بند کردیئے، سیلاب متاثرین کی بحالی کا پیسہ کسی کو نہیں ملے گا، 70 فیصد سروے مکمل کرلیا گیا ہے، سروے کیلئے پورا نظام ترتیب دیا گیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ آج سے 15 اضلاع میں معاوضے کی تقسیم کا آغاز ہورہا ہے، اوکاڑہ، جھنگ، ملتان، بہاولپور، ننکانہ، مظفرگڑھ، ساہیوال، لودھراں، بہاولنگر، سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ، قصور، نارووال اور گوجرانوالہ میں آج سے آغاز ہوجائے گا،ہتقریباً 72 کیمپ قائم کردیئے ہیں، متاثرین کو معاوضے کی رقم کا چیک اور اے ٹی ایم کارڈ ملے گا

  • قمار بازوں کے خلاف  کریک ڈاؤن، لٹن روڈ سے 9 افراد گرفتار

    قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن، لٹن روڈ سے 9 افراد گرفتار

    ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کی خصوصی ہدایت پر قمار بازوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اسی سلسلے میں لٹن روڈ پولیس نے چوبرجی کواٹرز کے گراؤنڈ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جواء کھیلنے والے 9 افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں کاشف، نوید، فاروق، ندیم، ایوب، عرفان، زوہیب، طارق اور رحمت شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے داؤ پر لگی بھاری رقم اور متعدد موبائل فونز برآمد کیے گئے۔ایس ایچ او لٹن روڈ کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کے لیے کیس انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی نے اس موقع پر کہا کہ قمار بازی ایک سماجی ناسور ہے، اس کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری رہے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں تاکہ علاقے میں امن و قانون کی صورتحال برقرار رکھی جا سکے۔

  • دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کاپہلا نمبر

    دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کاپہلا نمبر

    لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہر وں میں پہلے نمبرپر آگیا۔

    انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی کے مطابق لاہور کا ائیرکوالٹی انڈیکس 332 پر پہنچ گیا اور فیصل آباد میں ائیرکوالٹی انڈیکس 325 ہے،اس کے علاوہ شیخوپورہ 311، ڈی جی خان 239، گوجرانوالہ 233 اور ملتان کا اے کیو آئی 224 ہے،پیر کی صبح علی الصبح لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس انتہائی خراب ہونے سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہوا۔

    ادارہ برائے ماحولیاتی تحفظ پاکستان کی درجہ بندی کے مطابق 0 سے 100 تک انڈیکس کو سبز اور مثبت جب کہ 101 سے 200 تک انڈیکس کو قدر آلودہ مگر قابل برداشت کی کیٹیگری میں رکھا گیا ہے،300 سے 500 کے درمیان انڈیکس آلودہ اور انتہائی آلودہ کی کیٹیگری میں آتے ہیں اور ایسے میں طویل مدت تک فضائی آلودگی کی صورت میں دل اور پھیپھڑوں کے مریضوں کو سانس لینے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے،ادارہ برائے ماحولیاتی تحفظ کی درجہ بندی میں بتایا گیا ہے کہ ائیر کوالٹی انڈیکس 500 سے زیادہ ہونے کا مطلب فضا شدید آلودہ ہے اور اس کے اثرات صحت مند افراد پر بھی پڑسکتے ہیں۔

  • پاکستان ہماری ریڈ لائن ،میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں ،نواز شریف

    پاکستان ہماری ریڈ لائن ،میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں ،نواز شریف

    مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ان کی ریڈ لائن ہے اور کسی کو بھی ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف سے جاتی امرا میں ہونے والی ملاقات کے دوران کی۔

    ذرائع کے مطابق اتوار کو ہونے والی اس ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود رہیں۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتِ حال، سرحدی سلامتی اور پاک افغانستان مذاکرات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو حالیہ مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے کہا کہ وطنِ عزیز کی حفاظت کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے قوم تیار ہے اور پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کے جوان اپنی جان کی پرواہ کے بغیر ملک کا دفاع کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہی پائیدار امن کی ضامن ہوگا اور عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے

    کوئٹہ میں غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن، 200 سے زائد گرفتار

    سیاست صرف نعروں اور وعدوں کا نہیں بلکہ خدمت کا نام ہے ،حافظ طلحہ سعید