Baaghi TV

Category: لاہور

  • میرے ہوتے پنجاب کے عوام کو کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،وزیراعلیٰ پنجاب

    میرے ہوتے پنجاب کے عوام کو کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،وزیراعلیٰ پنجاب

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے دیپالپور اوکاڑہ میں سیلاب متاثرین میں فلڈ کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب متاثرین کا شفاف طریقے سے سروے کیا جارہا ہے، پنجاب حکومت اپنے وسائل سے سروے کررہی ہے، 100 ارب روپے گھروں کی بحالی، تعمیر، فصلوں، جانوں کے نقصان پر دینے جارہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ میں نے دنیا کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلایا، میں نے سوچا پہلے پنجاب کے وسائل عوام کے قدموں میں رکھوں، پنجاب کے عوام کی عزت نفس کا بھی خیال رکھا، میرے ہوتے پنجاب کے عوام کو کوئی میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا، پنجاب حکومت نے متاثرین کیلئے ریلیف کا کام اپنے پیسوں سے کیا۔سیلاب متاثرین کی گھروں میں باعزت بحالی کا آغاز ہونے جارہا ہے، میں نے کرپشن کے تمام راستے بند کردیئے، سیلاب متاثرین کی بحالی کا پیسہ کسی کو نہیں ملے گا، 70 فیصد سروے مکمل کرلیا گیا ہے، سروے کیلئے پورا نظام ترتیب دیا گیا ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ آج سے 15 اضلاع میں معاوضے کی تقسیم کا آغاز ہورہا ہے، اوکاڑہ، جھنگ، ملتان، بہاولپور، ننکانہ، مظفرگڑھ، ساہیوال، لودھراں، بہاولنگر، سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ، قصور، نارووال اور گوجرانوالہ میں آج سے آغاز ہوجائے گا،ہتقریباً 72 کیمپ قائم کردیئے ہیں، متاثرین کو معاوضے کی رقم کا چیک اور اے ٹی ایم کارڈ ملے گا

  • قمار بازوں کے خلاف  کریک ڈاؤن، لٹن روڈ سے 9 افراد گرفتار

    قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن، لٹن روڈ سے 9 افراد گرفتار

    ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی کی خصوصی ہدایت پر قمار بازوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے۔ اسی سلسلے میں لٹن روڈ پولیس نے چوبرجی کواٹرز کے گراؤنڈ میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے جواء کھیلنے والے 9 افراد کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔

    پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں کاشف، نوید، فاروق، ندیم، ایوب، عرفان، زوہیب، طارق اور رحمت شامل ہیں۔ کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے داؤ پر لگی بھاری رقم اور متعدد موبائل فونز برآمد کیے گئے۔ایس ایچ او لٹن روڈ کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کے لیے کیس انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ایس پی سول لائنز چوہدری اثر علی نے اس موقع پر کہا کہ قمار بازی ایک سماجی ناسور ہے، اس کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری رہے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں تاکہ علاقے میں امن و قانون کی صورتحال برقرار رکھی جا سکے۔

  • دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کاپہلا نمبر

    دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں لاہور کاپہلا نمبر

    لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہر وں میں پہلے نمبرپر آگیا۔

    انوائرمینٹل پروٹیکشن ایجنسی کے مطابق لاہور کا ائیرکوالٹی انڈیکس 332 پر پہنچ گیا اور فیصل آباد میں ائیرکوالٹی انڈیکس 325 ہے،اس کے علاوہ شیخوپورہ 311، ڈی جی خان 239، گوجرانوالہ 233 اور ملتان کا اے کیو آئی 224 ہے،پیر کی صبح علی الصبح لاہور کا ائیر کوالٹی انڈیکس انتہائی خراب ہونے سے لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں شامل ہوا۔

    ادارہ برائے ماحولیاتی تحفظ پاکستان کی درجہ بندی کے مطابق 0 سے 100 تک انڈیکس کو سبز اور مثبت جب کہ 101 سے 200 تک انڈیکس کو قدر آلودہ مگر قابل برداشت کی کیٹیگری میں رکھا گیا ہے،300 سے 500 کے درمیان انڈیکس آلودہ اور انتہائی آلودہ کی کیٹیگری میں آتے ہیں اور ایسے میں طویل مدت تک فضائی آلودگی کی صورت میں دل اور پھیپھڑوں کے مریضوں کو سانس لینے میں مشکل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے،ادارہ برائے ماحولیاتی تحفظ کی درجہ بندی میں بتایا گیا ہے کہ ائیر کوالٹی انڈیکس 500 سے زیادہ ہونے کا مطلب فضا شدید آلودہ ہے اور اس کے اثرات صحت مند افراد پر بھی پڑسکتے ہیں۔

  • پاکستان ہماری ریڈ لائن ،میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں ،نواز شریف

    پاکستان ہماری ریڈ لائن ،میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں ،نواز شریف

    مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ان کی ریڈ لائن ہے اور کسی کو بھی ملک کی طرف میلی آنکھ سے دیکھنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ یہ بات انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف سے جاتی امرا میں ہونے والی ملاقات کے دوران کی۔

    ذرائع کے مطابق اتوار کو ہونے والی اس ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود رہیں۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتِ حال، سرحدی سلامتی اور پاک افغانستان مذاکرات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو حالیہ مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    سابق وزیرِ اعظم نواز شریف نے کہا کہ وطنِ عزیز کی حفاظت کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کے لیے قوم تیار ہے اور پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کے جوان اپنی جان کی پرواہ کے بغیر ملک کا دفاع کر رہے ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے اس موقع پر کہا کہ دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہی پائیدار امن کی ضامن ہوگا اور عوام کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے

    کوئٹہ میں غیر قانونی افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈاؤن، 200 سے زائد گرفتار

    سیاست صرف نعروں اور وعدوں کا نہیں بلکہ خدمت کا نام ہے ،حافظ طلحہ سعید

  • بس میں خواتین کو ہراساں کرنےوالا ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کا اہلکار کو گرفتار

    بس میں خواتین کو ہراساں کرنےوالا ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کا اہلکار کو گرفتار

    سرگودھا میں بس میں خواتین سے چھیڑ چھاڑ کرنے والے ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کے اہلکار کو گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس کے مطابق نارووال چوک مرید کے پر ہائی وے پیٹرولنگ اہلکار نے بس میں خاتون کو ہراساں کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی،پولیس کا کہنا ہے کہ بس میں خواتین کو ہراساں کرنے والے ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کے اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا ہے،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوشل میڈیا پر ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کے گرفتار اہلکار کی لاپ اپ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ’گرفتار! ہراسمنٹ کے لیے زیرو ٹالرنس‘۔

    دوسری جانب بہاولپور کے علاقے یزمان میں بھی خواتین کو چھیڑنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا،سی سی ڈی پنجاب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ملزم پولیس کو دیکھ کر بھاگا، تیز رفتاری کے باعث درخت سے ٹکرا کر زخمی ہو گیا، زخمی ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

  • لاہور پریس کلب میں کرپشن کے الزامات، نیب ،ایف بی آر ،ہائیکورٹ میں درخواستوں کا فیصلہ”

    لاہور پریس کلب میں کرپشن کے الزامات، نیب ،ایف بی آر ،ہائیکورٹ میں درخواستوں کا فیصلہ”

    الیکٹرانک میڈیا رپورٹرز ایسوسی ایشن (ایمرا) کے صدر محمد آصف بٹ نے لاہور پریس کلب کی موجودہ صدر ارشد انصاری کے خلاف سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے نیب، ایف بی آر اور لاہور ہائی کورٹ میں باضابطہ تحقیقات کے لیے درخواستیں دائر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

    محمد آصف بٹ کے مطابق ان کی درخواست کا دائرہ صرف موجودہ صدر ارشد انصاری تک محدود نہیں، بلکہ ان کے بھائیوں ریئس انصاری اور بابر اشرف کے گزشتہ تیس سالہ اثاثوں، آمدن، اور پریس کلب کی سرکاری گرانٹس میں مبینہ غبن، اور صحافی کالونی میں مبینہ غیر قانونی قبضوں تک پھیلا ہوا ہے۔

    "میرا گھر ہے، مگر چوروں سے خالی ہونا چاہیے”
    محمد آصف بٹ نے وضاحت کی کہ ان کی مخالفت لاہور پریس کلب کی عمارت یا ادارے سے نہیں بلکہ ان لوگوں سے ہے جو اس کی آڑ میں دو نمبری، کرپشن، اور اقربا پروری کو فروغ دے رہے ہیں۔ان کا کہنا تھا "پریس کلب میرا گھر ہے، اور میں اس گھر کو چند مخصوص چہروں کی کرپشن، ذاتی کاروبار، اور طاقت کے غلط استعمال سے آزاد دیکھنا چاہتا ہوں۔ یہ میری ذاتی لڑائی نہیں، یہ ادارے کی ساکھ، اور صحافت کے مقدس پیشے کے دفاع کی جنگ ہے۔”

    پوری فیملی کے اثاثے چیک کیے جائیں: آصف بٹ
    محمد آصف بٹ نے خود کو بھی احتساب کے دائرے میں شامل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ "میں نیب اور ایف بی آر سے اپیل کرتا ہوں کہ میرے اپنے اثاثوں کو بھی چیک کیا جائے، اور ساتھ ہی ارشد انصاری اور ان کے تمام بھائیوں کے 30 سالہ مالی ریکارڈ، جائیدادوں، اندرون و بیرون ملک اثاثوں، پلاٹس، اور بنک اسٹیٹمنٹس کی مکمل چھان بین کی جائے۔ اگر کچھ غلط ثابت ہو تو میں ہر قسم کی قانونی کارروائی کے لیے تیار ہوں۔ لیکن اگر ان کے اثاثے مشکوک نکلے تو قوم کو حقیقت سے آگاہ کیا جائے۔”

    21 اکتوبر کو اہم ثبوت سامنے لانے کا اعلان
    محمد آصف بٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ 21 اکتوبر بروز منگل کو ایک اہم پریس کانفرنس کریں گے، جس میں ارشد انصاری اور ان کے خاندان کے مبینہ مالیاتی بے ضابطگیوں اور کرپشن کے ٹھوس ثبوت، دستاویزات اور شواہد پیش کیے جائیں گے۔یہ پریس کانفرنس ممکنہ طور پر صحافتی برادری میں ایک نئی بحث کو جنم دے سکتی ہے۔

    پریس کلب کی ساکھ داؤ پر
    اس معاملے نے لاہور پریس کلب جیسے معتبر ادارے کی ساکھ پر بھی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ اگر ان الزامات میں وزن ہوا تو نہ صرف کلب کی قیادت بلکہ پورا ادارہ عوام اور صحافی برادری کے اعتماد کے بحران کا شکار ہو سکتا ہے۔ دوسری جانب، اگر الزامات بے بنیاد نکلے تو یہ خود آصف بٹ کی ساکھ کے لیے ایک بڑا چیلنج بن جائے گا۔

  • لاہور پریس کلب نے آصف بٹ کی رکنیت معطل کر دی،داخلہ بند

    لاہور پریس کلب نے آصف بٹ کی رکنیت معطل کر دی،داخلہ بند

    لاہور پریس کلب نے کونسل ممبر آصف بٹ کی رکنیت معطل کر دی، اس ضمن میں سیکرٹری لاہور پریس کلب زاہد عابد نے اعلامیہ جاری کیا ہے

    اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ لاہور پریس کلب صحافتی کمیونٹی کا ایک معتبر ادارہ ہے اور پریس کلب آئین کے مطابق ادارے اور صحافتی کمیونٹی کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر قانونی کارروائی کا حق محفوظ رکھتا ہے۔ گزشتہ دنوں کونسل ممبر آصف بٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر لاہور پر لیس کلب اور منتخب ایگزیکٹو باڈی ممبران کے خلاف غیر مناسب و غیر اخلاقی کمپین چلائی گئی جس پر کو رنگ باڈی نے ان سے وضاحت طلب کی اور صفائی کا موقعہ دیا مگر آصف بٹ نے اس پر کلب آفس میں کوئی وضاحت نہیں دی تاہم جنرل سیکرٹری کو ذاتی واٹس ایپ اور دیگر واٹس ایپ گروپس میں بھی انہوں نے اس معاملے پر جو جواب دیا اس میں اپنے لگائے گئے الزامات بارے کوئی ٹھوس شواہد پیش نہیں کر سکے اور نہ ہی بطور ادارہ لاہور پریس کلب بارے استعمال کئے گئے غیر مناسب الفاظ پر کوئی وضاحت دی۔

    لاہور پریس کلب بارے غیر مناسب الفاظ پر کلب ممبران اور گورننگ باڈی ارکان میں تشویش پائی گئی ہے اور اس بارے ممبران نے ناپسندیدگی کا اظہار بھی کیا ہے جبکہ آصف بٹ نے لاہور پریس کلب اور ایگزیکٹو کمیٹی ممبران بارے استعمال کئے گئے الفاظ پر معذرت نہیں کی بلکہ سوشل میڈیا پر مزید غیر اخلاقی پوسٹس کرتے رہے ۔ لاہور پریس کلب کی کورنگ باڈی کی جانب سے آصف بٹ کو اپنے الزامات اور غیر مناسب الفاظ بارے وضاحت کا جو موقعہ فراہم کیا گیا تھا انہوں نے اس پر عمل نہیں کیا لہذا گورننگ باڈی کے 15 اکتوبر کے اجلاس کے فیصلے کے مطابق اور لاہور پریس کلب آئین کے آرٹیکل IX رول 12 کے تحت آصف بٹ کی ممبر شپ معطل کر کے انکا کلب میں داخلہ بند کر دیا گیا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے اور کردارکشی کرنے پر گورننگ باڈی نے انکے خلاف قانونی کارروائی کا آغا ز بھی کر دیا ہے ۔

    لاہور پریس کلب کی گورننگ باڈی نے واضح کیا ہے کلب کے حوالے سے تنقید برائے اصلاح کا خیر مقدم کرتے ہیں اور ہر پلیٹ فارم پر جوابدہی کے لئے تیار ہیں لیکن تنقید کی آڑ میں ادارے، اس کے منتخب نمائندوں اور معز زممبران کے بارے غیر اخلاقی سوشل کمپین کی حوصلہ شکنی کی جائے گی اور صحافی برادری کی ساکھ و مفاد کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف آئندہ بھی سخت کارروائی کی جائے گی۔

  • کسی نے جارحیت کی تو ادھار نہیں رکھیں گے،رانا ثناء اللہ

    کسی نے جارحیت کی تو ادھار نہیں رکھیں گے،رانا ثناء اللہ

    وزراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ دہشت گردی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، کسی نے جارحیت کی تو ادھار نہیں رکھیں گے، گڈ اور بیڈ طالبان کی تھیوری ناکام ہو چکی ہے، کسی بھی جماعت پر پابندی مسلم لیگ ن کی پالیسی نہیں رہی۔

    وزیراعظم کے مشیر سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے لاہو میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان جنگ میں کبھی پہل نہیں کرے گا، پاکستان لڑائی میں کسی کا ادھار نہیں رکھے گا، پاکستان نے افغان مہاجرین کی برسوں میزبانی کی، افغانستان کے رویے پر انتہائی افسوس ہے، اب ہم مزید شہداء کے جنازے نہیں اٹھا سکتے، دہشت گردی کسی طور پر برداشت نہیں کی جائے گی، کسی بھی دہشتگردی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، کسی نے جارحیت کی تو ادھار نہیں رکھیں گے، افغان سرزمین سے پاکستان کیخلاف دہشتگردی کی کارروائیاں بند کی جائیں،ایک طرف وہ ہمارے لوگوں کو شہید کریں اور دوسری طرف مذاکرات کریں، ہمارا مطالبہ ہی یہی ہے کہ دہشت گردی کی کارروائیاں بند کریں، دہشت گردی کی کارروائیاں پہلے بند کی جائیں پھر بات ہوسکتی ہے۔انتشار اور فتنہ کسی کو نہیں پھیلانے دیں گے، کسی بھی جماعت پر پابندی مسلم لیگ ن کی پالیسی نہیں رہی، بدقسمتی سے 3 بار احتجاج کے دوران ہلاکتیں ہوئیں، پنجاب حکومت کی سفارش پر وفاقی کابینہ نے فیصلہ کرنا ہے۔

  • وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس،روڈا،نواز شریف آئی ٹی سٹی پیشرفت پر جائزہ

    وزیراعلیٰ کی زیر صدارت اجلاس،روڈا،نواز شریف آئی ٹی سٹی پیشرفت پر جائزہ

    نواز شریف آئی ٹی سٹی میں نومبر میں ایمپریل کالج لندن کا مقامی کیمپس قائم کرنے کا سنگِ بنیاد رکھا جائے گا۔ اس کیمپس میں 300 بیڈ کا جدید ترین ہسپتال بھی شامل ہوگا، جو علاقے کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ پراجیکٹ، راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) اور نواز شریف آئی ٹی سٹی پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے فیوچر پراجیکٹس کی جلد تکمیل کی ضرورت پر زور دیا اور سہ ماہی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔مریم نواز شریف نے روڈا کے قابل عمل بزنس پلان طلب کیا اور روڈا فیز ون کی تکمیل کے لیے دو سال کا ہدف مقرر کیا،اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ روڈا بند بننے سے لاہور دریائے راوی کے سیلاب سے محفوظ ہو جائے گا۔انٹرٹینمنٹ سٹی میں چین اور ترکیہ کی کمپنیوں نے دلچسپی کا اظہار کیا ہے، جہاں 80 سیٹر فلائنگ تھیٹر بھی بنایا جائے گا۔ڈی او ایف روبوٹک اور یو بینڈ پلیر کیتھیم پارک میں دلچسپی دکھا رہے ہیں۔نواز شریف آئی ٹی سٹی میں آئی ٹی ٹاور کی تعمیر 78 فیصد مکمل ہو چکی ہے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ راوی سٹی پاکستان کی پہلی مکمل گرین سٹی ہوگی۔

  • جذبات میں آکر اپنے ہاتھوں سے اپنے ملک کا نقصان نہ کریں، گورنر پنجاب

    جذبات میں آکر اپنے ہاتھوں سے اپنے ملک کا نقصان نہ کریں، گورنر پنجاب

    گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا ہے کہ بلدیاتی ایکٹ 2025 میرے دستخط کا منتظر ہے اور میں بلدیاتی ایکٹ کو سمجھنے کا منتظر ہوں۔

    مری بار ایسوسی ایشن کی استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان کا کہنا تھا سیکرٹری بلدیات پیر کو بریفنگ دیں گے پھر بلدیاتی ایکٹ 2025 پر فیصلہ کریں گے، میں اس ملک کا رہائشی ہوں، بیرون ممالک جائیدادیں بھی نہیں، نہ کہیں شفٹ ہونا ہے، احتجاجی مظاہروں سے ملکی ترقی کا راستہ نہ روکا جائے ، جذبات میں آکر اپنے ہاتھوں سے اپنے ملک کا نقصان نہ کریں، مری میں تجاوزات آپریشن کیلئے مقامی لوگوں کے گلے شکوے دور کرنےکی ضرورت ہے، سڑکیں بند کرنے، دکانیں جلانے اور عوام کی مال وجان کو نقصان پہنچانے کےخلاف سخت قانون سازی ہونی چاہیے،پیپلز پارٹی کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونے دے گی،چیزیں کچھ بہتر ہوئیں لیکن مزید بہتری کی گنجائش ہے، مقامی لوگوں کے ساتھ بیٹھ کر مسائل حل کرنے کی کوشش کی جائے گی،

    گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھاکہ انٹرنیشنل میڈیا پر اپنے ملک کو بدنام کرنے کی سخت سزا ہونی چاہیے، حکومت پاکستان کی مؤثر پالیسیوں سے دنیا بھر میں پاکستان کے وقار میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔پاکستان کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ امریکی صدر ہمارے فیلڈ مارشل سے ملاقات کو سعادت سمجھتا ہے۔