Baaghi TV

Category: لاڑکانہ

  • میہڑ:صحافیوں کے قتل عام، ڈرانے دھمکانے کے خلاف بھٹائی پریس کلب کی جانب سے انڈس ہائی وے پراحتجاجی دھرنا

    میہڑ:صحافیوں کے قتل عام، ڈرانے دھمکانے کے خلاف بھٹائی پریس کلب کی جانب سے انڈس ہائی وے پراحتجاجی دھرنا

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)صحافیوں کے قتل عام، ڈرانے دھمکانے کے خلاف بھٹائی پریس کلب کی جانب سے انڈس ہائی وے پراحتجاجی دھرنااور نعرےبازی کی گئی.

    پورے ملک میں صحافیوں کاقتل عام اور صحافیوں کو ڈرانے دھمکانے اور حملوں کےخلاف بھٹائی پریس کلب کے صحافیوں کا بابوعبداللہ سومرو اور منظورعلی جوئیہ کی قیات میں اندس ہائی وے پر تپتی دھوپ میں احتجاجی مظاہرہ کیاگیا اورسخت نعرے بازی کی گئی

    احتجاج کرتے صحافیوں نے کہاکہ ککڑ شہر کے پریس کلب کے صدر گل حسن نودھرانی پر بااثر افراد کی جانب جان لیوا حملہ کرنے والوں کو فوراََ گرفتار کیا جائے اور پوری ملک میں بے گناہ قتل ہونے والےصحافیوں کے قاتلوں کو گرفتارکیا جائے

    مظلوموں کی مدد کرنے والے صحافیوں کو تحفظ دیا جائے دوسری صورت میں احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائیگا.

  • میہڑ:کاروکاری تنازعہ،سولنگی برادری میں تصادم  3 خواتین سمیت 7 افراد زخمی

    میہڑ:کاروکاری تنازعہ،سولنگی برادری میں تصادم 3 خواتین سمیت 7 افراد زخمی

    میہڑ،باغی ٹی وی (منظورعلی جوئیہ)کاروکاری تنازعہ،سولنگی برادری میں تصادم 3 خواتین سمیت 7 افراد زخمی

    تفصیل کے مطابق گاؤں غازی خان سولنگی میں کارو کاری کے تنازعہ پر سولنگی برادری کے دو گروپوں میں جھگڑاہوگیا ،کلہاڑیوں اور ڈنڈوں کاآزادانہ استعمال ،

    کلہاڑیوں اور ڈنڈوں سے مسمات صائمہ سولنگی ،نواب سولنگی،اکبر سولنگی، مسمات اسلام سولنگی، مسمات رکبعہ سولنگی ،عبدالحمید سولنگی اور عاشق سولنگی زخمیوں میں شامل ہیں

    زخمیوں کو ورثاءکی جانب سے تحصیل ہسپتال میہڑ منتقل کیا گیا جہاں سے زخمیوں کو طبیٰ امداد دیکر مزید علاج کے لئے لاڑکانہ ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے

    آخری اطلاع ملنے تک پولیس کی جانب سے اس واقعہ پر کوئی قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی اور نہ ہی کوئی مقدمہ درج کیا گیا ،پولیس کے تساہل اور نااہلی کی وجہ سے حالات مزید خراب ہوسکتے ہیں ،علاقہ میں خوف وہراس پایا جارہا ہے.

    شہریوں کی جانب سے پولیس کے ارباب اختیار نوٹس لینے کامطالبہ کیا گیا ہے.

  • نیشنل ایکشن پلان پر وزیراعظم نے میٹنگ کرکے عزم استحکام  کا طریقہ اختیار کیا ہے،مراد علی شاہ

    نیشنل ایکشن پلان پر وزیراعظم نے میٹنگ کرکے عزم استحکام کا طریقہ اختیار کیا ہے،مراد علی شاہ

    دادو،باغی ٹی وی(نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ) وزیر اعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں دہشتگردی کی وجہ سے عوام بری طرح متاثر ہے مگر اس کا پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان کا مقابلہ کر رے رہیں،

    ملک میں دہشتگردی کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر خیبر پختون خواہ اورصوبہ بلوچستان ہے

    وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ دہشتگردی کی لہر کو کنٹرول کرنے کے لیئے نیشنل ایکشن پلان پر وزیراعظم نے میٹنگ کرکے عزم استحکام کا طریقہ اختیار کیا ہے، عزم استحکام کے سلسلے میں اے پی سی میں پی ٹی آئی نے شمولیت کا فیصلہ کیا ہے جوکہ بڑا مثبت فیصلہ ہے،

    سید مراد شاہ کاکہنا تھاکہ سیاسی اختلافات ضرور ہیں مگر دہشتگردی کے خلاف ساری سیاسی پارٹیاں متحد ہیں،

    وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ایک سوال کے جواب بتایا کہ محکمہ موسمیات نے مون سون کی بارشیں اور سیلاب کا خدشہ بتایا ہے،حالیہ سیلاب تاریخ کا سب سے بڑا سیلاب تھا جس میں ایم این وی ڈرین پر بہت بڑا پریشر تھا،اس وقت بھی ایم این وی ڈرین کی حالت بہت خراب ہے ہم نے بار بار وفاق کو لکھا ہے،

  • میہڑ:زرعی پانی کی قلت کیخلاف آباد گاروں کا تپتی دھوپ میں انڈس ہائی وے پر دھرنا

    میہڑ:زرعی پانی کی قلت کیخلاف آباد گاروں کا تپتی دھوپ میں انڈس ہائی وے پر دھرنا

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)زرعی پانی کی قلت کیخلاف آباد گاروں کا دھوپ میں انڈس ہائی وے پر دھرنا

    مختلف نہروں میں زرعی پانی کی قلت کے خلاف آبادگاروں کا آبادگار کنوینر سکندر سوڈھر کی قیادت میں سینکڑوں آبادگاروں کے ساتھ اندس ہائی وے پر تپتی دھوپ میں 2گھنٹے دھرنا اور ایریگیشن عملے کہ خلاف سخت نعرے بازی کی گئی

    آبادگاروں نے کہاکہ ایک سوچی سمجھی سازش کہ تحت کسانوں کی زرعی زمینوں کو بنجر بنایا جارہاہے اور کسانوں آبادگاروں کو فاقہ کشی کرنے پر مجبور کیا جارہاہے.

    مظاہرین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے فوراََ زرعی پانی کی قلت کو ختم کرکے آبادگاروں کی بےچینی دور کی جائے دوسری صورت میں پرامن احتجاجی جاری رہیگا.

  • میہڑ: گھر والوں کیلئے پینے کا پانی لانے والا 8 سالہ بچہ حادثہ کاشکار ہوکر جاں بحق

    میہڑ: گھر والوں کیلئے پینے کا پانی لانے والا 8 سالہ بچہ حادثہ کاشکار ہوکر جاں بحق

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ ) سندھ سرکار کاچھو کے علاقہ میں پینے کے پانی کی سپلائی لائن نہ دے سکی،شدید گرمی میں پینے کے پانی شدید قلت نے معصوم بچے کی زندگی چھین لی ،گھر والوں کیلئے پینے کا پانی لانے والا 8 سالہ بچہ حادثہ کاشکار ہوکر جاں بحق

    8 سالہ معصوم بچہ جابر تیونو پینے کے پانی کے لئے گدھا گاڑی لیکردور دراز سے پینے کا پانی بھرنے گیا ،جہاں پر معصوم بچے سے گدھا گاڑی کنٹرول نہ ہوسکی ،گدھاگاڑی آؤٹ آف کنٹرول ہونے کی وجہ سے الٹ گئی اور معصوم بچہ جابر تیونو گدھا گاڑی کے نیچے آکر جاں بحق ہوگیا

    معصوم بچے کے موت کی تصدیق مقامی ڈاکٹر نے کی.

  • میہڑ،بچہ نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کرجاں بحق،ڈہرکی میں فائرنگ سے  ایک نوجوان قتل

    میہڑ،بچہ نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کرجاں بحق،ڈہرکی میں فائرنگ سے ایک نوجوان قتل

    میہڑ،بچہ نہر میں نہاتے ہوئے ڈوب کرجاں بحق،ڈہرکی میں فائرنگ سے ایک نوجوان قتل

    میہڑسے باغی ٹی وی کے نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ کی رپورٹ کے مطابق شدیدگرمی کی وجہ سے رادھن نہر میں نہاتے ہوئے 8سالہ بچہ فرحان بھنڈ ڈوب کر جاں بحق ہوگیا.فوت ہونے والے بچے کو رادھن ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں پر ڈاکٹرنے بچے کی موت واقع ہونے کی تصدیق کردی.

    تحصیل میرپور ماتھیلو سے باغی ٹی وی کے نامہ نگار مشتاق علی لغاری کی رپورٹ کے مطابق ڈہرکی کے قریب نرلی پل پر گرگیج برادری کے دو گروپوں میں تصادم اور شدید فائرنگ ہوئی ہے ، فائرنگ کے نتیجے میں ایک نوجوان قتل ہوگیا جس کی لاش سول اسپتال منتقل کردی گئی ہے

    فائرنگ سے ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت الطاف حسین گرگیج ولد فدا حسین گرگیج ہوئی ہے

  • ماموں کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے پولیس اہلکار نے قید ی کی جان لے لی

    ماموں کے قتل کا بدلہ لینے کیلئے پولیس اہلکار نے قید ی کی جان لے لی

    لاڑکانہ رات دیر گئے سینٹرل جیل میں جیل پولیس اہلکار کی فائرنگ سے قیدی قتل ہو گیا

    سینٹرل جیل میں قتل کی سزا میں قید رتوڈیرو کے رہائشی قیدی کو جیل پولیس اہلکار نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا ،سینٹرل جیل پولیس نے فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار کو پکڑ کر متعلقہ تھانہ پولیس کے حوالے کر دیا ، مقتول قیدی 2021 سے سینٹرل جیل میں قید تھا،پولیس حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والے پولیس اہلکار نے اپنے ماموں کے قتل کے بدلے میں قیدی کو قتل کیا، قیدی کے قتل کے بعد پولیس اہلکار کو گرفتار کر لیا گیا ہے،

    جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ

    بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کے‌خواہشمند

    قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ

  • میہڑ: بڑھتی ہوئی بدامنی اور زرعی پانی کی قلت کیخلاف آبادگار اتحاد اور سندھ یونائٹیڈپارٹی کااحتجاج

    میہڑ: بڑھتی ہوئی بدامنی اور زرعی پانی کی قلت کیخلاف آبادگار اتحاد اور سندھ یونائٹیڈپارٹی کااحتجاج

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)بڑھتی ہوئی بدامنی اور زرعی پانی کی قلت کی خلاف آبادگار اتحاد اور سندھ یونائیٹیڈ پارٹی کی جانب سے احتجاج اورٹائر نذر آتش انڈس ہائی وے بلاک، ٹریفک معطل.

    میہڑمیں برھتی ہوئی بدامنی اور نہروں میں زرعی پانی کی قلت کے خلاف آبادگار اتحاد اور سندھ یونائیٹیڈپارٹی کی جانب سے آبادگار کنوینر سکندر سوڈھر اور دیگر کی قیادت میں تپتی دھوپ میں انڈس ہائی وے بلاک کرکے ٹائرنذر آتش کئے اور سخت نعرے بازی کی گئی

    دھرنے کے باعث لاڑکانہ سے کراچی آنے جانے والی ٹریفک معطل ہوگئی، مسافروں کو سخت پریشانی کا سامنا مظاہرین نے کہاکہ بدامنی نے پورے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے، شہری اپنے گھروں میں بھی محفوظ نہیں ہیں،پولیس انتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی ہے

    امن امان مکمل بحال کروایا جائے اور نہروں کی صفائی کرواکر زرعی پانی کی قلت کو ختم کیا جائے دوسری صورت میں پرامن احتجاج جاری رہیگا.

  • لاڑکانہ رتوڈیرو میں دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم ،چھاپہ مار کاروائیاں جاری

    لاڑکانہ رتوڈیرو میں دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم ،چھاپہ مار کاروائیاں جاری

    لاڑکانہ رتوڈیرو میں دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم کا معاملہ۔وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی ہدایت پر ایس ایس پی لاڑکانہ کی تیز ترین چھاپہ مار کاروائیاں جاری ہیں۔

    ویسر اور جالبانی گروپس کے خلاف ایکشن کو کامیاب اور نتیجہ خیز بنانے کے لیے پرعزم اور سرگرم عمل ہیں۔دونوں گروپس سے وابستہ فرار ہونیوالے افراد کو جلد قانون کی گرفت میں لائیں گے۔دونوں گروپس کے فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا،لاڑکانہ اور رتوڈیرو میں امن و امان کے فروغ اور احساس تحفظ کے شعور کو اجاگر کرنیکے لیئے فلیگ مارچ جاری ہے۔قانون شکن افراد کے خلاف گھیرا تنگ کرکے انھیں قرار واقعی سزا دلانا پولیس کے فرائض کا حصہ ہیں۔رتوڈیرو میں امن وامان کے استحکام اور لوگوں کو یقینی تحفظ کی فراہمی کے لیئے پولیس ڈپلائمنٹ مستعد اور الرٹ ہے۔

    واضح رہے کہ لاڑکانہ میں دو گروپس کے مابین فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے، فائرنگ میں بھاری اسلحہ استعمال کیا گیا ہے، مبینہ طور پر راکٹ لانچر بھی استعمال کیے گئے، علاقہ فائرنگ کی گھن گرج سے گونج اٹھا، لوگ گھروں میں چھپ کر جان بچانے پر مجبور ہوگئے تھے،صوبائی وزير داخلہ ضیا لنجار نے واقعے کا نوٹس لے کر فائرنگ ميں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے

    سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟چیف جسٹس برہم

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

  • میہڑ:صحافی نصراللہ گڈانی اور جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر صحافیوں کا احتجاج

    میہڑ:صحافی نصراللہ گڈانی اور جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر صحافیوں کا احتجاج

    میہڑ،باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)صحافی نصراللہ گڈانی اورجان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پرصحافی احتجاجاََسڑکوں پر نکل آئے اور شدید نعرے بازی.

    میرپور ماتھیلوکےصحافی نصراللہ گڈانی اور صحافی جان محمد مہر کے قاتلوں کی گرفتار کے لئے نیشنل پریس کلب کی کال پر مختلف صحافی تنظیموں اور سیاسی وسماجی تنظیموں سندھ یونائیٹید پارٹی ،جماعت اسلامی، عوامی جمہوری پارٹی، سندھ ترقی پسندپارٹی ،جی ڈی اے ،ینگ سٹوڈنس، سبزی وفوروٹ یونین، آبادگار اتحاد اور دیگر کی جانب سے گھنٹہ گھر چوک سے پریس کلب تک احتجاجی مظاہرہ کیاگیا.

    مظاہرین کا کہناتھا کہ عوام کی آواز کو دبانے کہ لئے سندھ کے صحافیوں کو قتل کیا جارہاہے اور حکومت کی جانب سے صحافیو ں کو کوئی بھی تحفط نہیں دیا جارہاہے اور حق اور سچ لکھنے پر صحافیوں کو سرِ عام قتل کیا جارہاہے، سندھ سرکار صحافیوں کو تحفظ دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے

    مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ صحافی نصراللہ گڈانی اور صحافی جان محمد مہر کےقاتلوں کو فوراََ گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے اور صحافیوں کو مکمل تحفظ دیاجائے.