Baaghi TV

Category: لودھراں

  • لودہراں : نئے منصوبوں کے افتتاح کی تقریب

    لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) وزیراعظم پاکستان خوشحالی منصوبہ گھریلو مرغبانی کا افتتاح،مہمان خصوصی صوبائی وزیر سردار حسنین بہادر دریشک اور جہانگیر خان ترین وزیر جیل سمیت عوامی نمائندوں اور ضلعی انتظامیہ کی شرکت، مرغبانی کےایک ہزاریونٹ تقسیم کیےگئے۔1646درخواستیں وصول کی گئیں،تیس فیصد رعایت پر پولٹری یونٹ تقسیم کیے جا رہے ہیں

    سردار حسنین دریشک،حکومت مرغبانی پر باقاعدہ ٹریننگ بھی دے رہی ہے سردار حسنین دریشک، عمران خان ملک میں غربت کا خاتمہ کر رہے ہیں میاں شفیق پارلیمانی سیکرٹری ایم این اے،اس سکیم سے ہماری خوراک بھی پوری ہو گی اور منافہ بھی میاں شفیق ایم این اے، لودہراں کے علاقے کو آفت زدہ قرار دیا جاۓ میاں شفیق پارلیمانی سیکرٹری،کسانوں کاشتکاروں کو قرضے دیے جائیں میاں شفیق پارلیمانی سیکرٹری ایم این اے،آج بہت خوشی کا دن ہے جہانگیر ترین مرکزی رہنما پی ٹی آئی،پاکستان تحریک انصاف بڑے پلوں سڑکوں کا بعد میں سوچے گی پہلے غریبوں کے لئے کام کرے گی جہانگیر خان ترین، مرغبانی کرنے والے لوگوں ڈیٹا موجود ہے جس چیک ہوتا رہے گا

    جہانگیر خان ترین،پکے کھالوں کے پروگرام کا افتتاح اگلے ماہ ہو گا جہانگیر ترین،پورے پاکستان میں 70 ہزار نئے کھالے بنائیں گے جہانگیر ترین،مکئ،گنا کی فصلوں کو نقصان پہنچا انشاء اگلے سال بہتر ہو جائے گا جہانگیر خان ترین،ملکی حالات کافی مشکل ہیں کسانوں کے لیے اچھے پیکج دیں گے جہانگیر ترین،تین سو ارب سے زراعت کا پروگرام پورے پاکستان میں شروع ہو چکا ھے جہانگیر ترین، گندم کی خریداری پورے پاکستان میں پہلی دفہ بہترین طریقے سے خریدی گئی جہانگیر ترین،لودہراں کے لیے میگا پراجیکٹس لانا میرا مشن ہے جہانگیر خان ترین ،اسلام آباد اور لاہور میں میری موجودگی لودہراں کی عوام کے لیے ھے جہانگیر ترین،تفصیلی رپورٹ عرفان ریحان

  • لودہراں : وومن پیس لیگ ٹرافی کی تقریب

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) پائلٹ پراجیکٹ کے زیر اہتمام جنوبی پنجاب میں جاری وومن پیس لیگ کی ٹرافی کی تقریب رونمائی اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور میں منعقد ہوئی۔
    علی خان ترین،اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب،ایل پی پی کے سی ای او ڈاکٹر عبدالصبور ودیگر نے تقریب میں شرکت کی۔
    اس موقع پر کھیلے گئے پول میچ میں آئی یو بی روہی نے آئی یو بی چیلنجرز کی ٹیم کو آٹھ وکٹوں سے شکست دے دی

  • لودہراں : یکجہتی کشمیر اجلاس

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) گورنمنٹ کی طرف سے جاری کردہ ھدایات کی روشنی میں ڈاکٹر سید ماجد احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو لودھراں کی خصوصی ھدایات پر ریسکیو اسٹیشن لودھراں میں یکجہتی کشمیر کے حوالے سے اجلاس منعقد ھوا

    جسکی صدارت عامر رشید ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر نے کی۔ اجلاس میں ریسکیو آفیسرز اور آفیشلز نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عامر رشید ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر ریسکیو 1122لودھراں کا کہنا تھا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ھے جسطرح جسم کے کسی حصے کو تکلیف ھوتو پورا جسم تڑپتا ھے اسی طرح کشمیری بھائیوں بہنوں پر ھونے والے مظالم بھی ھمارے لئے باعث تکلیف ھیں انکا کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ھم کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ھیں

    انکا مزید کہنا تھا کہ انڈین گورنمنٹ کشمیر سے فوری کرفیو اور غاصبانہ قبضہ ختم کرے اور کشمیریوں کو انکا حق خود ارادیت دیا جائے۔اجلاس کے آخر میں کشمیر کی آزادی کے لیے خصوصی دعا بھی کرائی گئی۔

  • لودہراں : عوام کے مسائل فوری حل کریں گے

    لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) چیف منسٹر پنجاب عثمان بزدار کے وژن کے مطابق آئی جی پنجاب کی ہدایت پر ڈی پی او ملک جمیل ظفر کا کھلی کچہری کا انعقاد۔ ترجمان پولیس

    تفصیلات کے مطابق کھلی کچہری کا انعقاد تھانہ سٹی لودہراں میں کیا گیا۔ ڈی پی او ملک جمیل ظفر نے شہریوں کے مسائل سنے، درخواستیں متعلقہ افسران کو مارک کرکے ہدایت کی کہ مقررہ وقت کے اندر لوگوں کی دادرسی کو یقینی بنایا جائے.

    عوام الناس کے مسائل کے حل کے لئے ان کی دہلیز تک جاؤں گا۔ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو فوری حل کرنا ہے ۔ کھلی کچہریوں سے عوام اور پولیس کے درمیان فاصلے کم ہوئے ہیں۔

    ہفتہ وار کھلی کچہری کے علاوہ بھی شہری دفتر آ کر اپنے مسائل بیان کر سکتے ہیں۔ لودہراں پولیس "انصاف آپ کی دہلیز پر” کے سلوگن پر عمل پیرا ہے۔ ڈی پی او ملک جمیل ظفر

  • لودہراں : حادثے میں جانی نقصان

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ملتان روڈ اڈا پرمٹ کے قریب موٹر سائیکل کی رکشہ میں ٹکر

    تفصیلات کے مطابق لودھراں پرمٹ پر ٹکر کی وجہ سے ایک نامعلوم موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق

    ایک موٹر سائیکل سوار بچے کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

    حادثے کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم نے فوری طور پر امدادی کارروائی کی

  • لودہراں : مختلف منصوبوں کا افتتاح شیڈول جاری

    لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین 12 اکتوبر بروز ہفتہ لودھراں میں مختلف منصوبوں کا افتتاح کریں گے

    جہانگیر خان ترین ہفتہ کے روز صبح 10 بجے اڈا پرمٹ پر لنک روڈ کا افتتاح کرینگے

    جہانگیر خان ترین 10:15 بجے اڈا پرمٹ کے قریب کیٹل مارکیٹ گراونڈ میں مرغی پال سکیم(وزیر اعظم پاکستان کا خوشحالی منصوبہ برائے فروغ گھریلو مرغبانی) کا افتتاح کرینگے

    جہانگیر خان ترین ہفتہ کے روز دن 12 بجے چک نمبر 100 ایم میں وزیر اعظم پاکستان کے نیا پاکستان ہاوسنگ سکیم کا افتتاح کرینگے

    جہانگیر خان ترین دن 1 بجے لودھراں شہر میں سوئی گیس کے آن لائن سب آفس کا افتتاح کرینگے

    وزیر ہاوسنگ پنجاب میاں محمود الرشید ، وزیر جیل خانہ جات پنجاب چوہدری زوار حسین وڑائچ و دیگر پارٹی رہنما,اراکین اسمبلی بھی جہانگیر ترین کے ہمراہ ہونگے

  • لودہراں : فوری کاروائی سے بیوہ دادرسی

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) یونین کونسل قریشی والاکی رہائشی پچپن سالہ بزرگ بیوہ خاتون نزیراں بی بی نے ڈی پی او ملک جمیل ظفر کو تحریری درخواست دی کہ اس کا شوہر ڈیڑھ سال پہلے فوت ہو گیا ہے، شوہر کی طرف سے دیئے گئے مکان پر رہائش پذیر تھی چند روز قبل مرحوم شوہر کے بھائیوں اور بھتیجوں نے مسلح ہوکر گھر پر دھاوا بول دیا اور قیمتی سامان اٹھانے لگے منع کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

    اور گھر سے زبردستی نکال دیا گیا ہے۔ ڈی پی او ملک جمیل ظفر نے فوراْ انکوئری ڈی ایس پی صدر سرکل ہمایوں افتخار کو مارک کی اور ہدایت کی کہ خود موقع پر جا کر حالات کو چیک کریں اور مظلوم کی دادرسی کریں۔ ڈی ایس پی ہمایوں افتخار نے خود موقع چیک کرتے ہوئے تمام حالات کو تسلی سے دیکھتے ہوئے بیوہ کے مکان پر کیا گیا زبردستی قبضہ ختم کرایا اور دوبارہ مکان بیوہ خاتون کے حوالے کیا۔ پولیس کے فوری اور بہترین کارکردگی دکھانے، بیوہ کو انصاف فراہم کرنے پر اہل علاقہ نے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا۔

    جب کے بیوہ متاثر خاتون نزیراں بی بی کا کہنا تھا کہ مرحوم شوہر کے بھتیجے اور بھائی زمین ہتھیانہ چاہتے ہیں ڈی ایس بی ہمایوں افتخار، ایس ایچ او قریشی والا نے فوری طور پر مکان واپس کرا دیا جس پر میں پولیس سے بہت زیادہ خوش ہوں۔

  • لودہراں : 9 جواریوں کو گرفتار کر لیا گیا

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ قریشی والا پولیس کا ملک پور موڑ پر جوئے کے اڈے پر چھاپہ، ترجمان پولیس

    تفصیلات کے مطابق جواء کے خلاف کارروائی ایس ایچ او تھانہ قریشی والا کی سربراہی میں محمد حسین ایس آئی معہ ٹیم نے کی. ت بلیئڑ پر جواء کھیلنے والے 9 افراد گرفتار، ترجمان پولیس

    ملزمان سے داؤ پر لگے 26510 روپے برآمد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، ترجمان پولیس

  • جنوبی پنجاب میں خواتین کے لیے خوشخبری انسداد تشدد مراکز برائے خواتین قائم، دائرہ کار کیا ہوگا جانیے

    جنوبی پنجاب میں خواتین کے لیے خوشخبری انسداد تشدد مراکز برائے خواتین قائم، دائرہ کار کیا ہوگا جانیے

    لودہراں۔(اے پی پی)ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خاں نے ڈی پی او ملک جمیل ظفر کے ہمراہ خواتین کے خلاف تشدد کے بڑھتے ہوئے واقعات کی روک تھام کے لئے ضلع لودہراں میں انسداد تشدد مرکز برائے خواتین کا افتتاح کیا۔اس موقع پر انہوں نے اسٹاف سے ملاقات کی اور انکو بریف کیا۔آر پی او ملتان نے کہا کہ پورے ملتان ریجن میں اس طرح کے سنٹر قائم کئے جائیں گے ملتان میں ابھی یہ سنٹر زیر تعمیر ہے اور لودہراں میں اس کا باقاعدہ افتتاح ہو گیا ہے۔وی اے ڈبلیو سی میں خاتون اسٹاف کو تعینات کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد خواتین کو زیادہ بہتر سہولیات مہیا کرنا ہے تاکہ خواتین اپنے درپیش مسائل بہتر ماحول میں خاتون اسٹاف کو بتا سکیں۔ خواتین پر کسی بھی قسم کا کوئی تشدد برداشت نہیں کیا جائے اور خواتین کو درپیش مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔وی اے ڈبلیو سی کا مقصدخواتین کو قانونی معاونت و رہنمائی کے علاوہ،گھریلو،ذہنی و جسمانی تشدد، وراثتی حقوق، چھوٹی عمر میں شادیوں، ونی، کاروکاری، تیزاب گردی،عفت میں خلل، زنا اور معاشرے میں کام کرنے والی خواتین کو در پیش مسائل کی رپورٹ کی صورت میں بلاتاخیر کاروائی کرنا ہے۔ انسداد تشدد مرکز برائے خواتین تھانہ صدر لودرہراں میں قائم کیا گیا ہے۔ آخر میں ریجنل پولیس آفیسر ملتا ن نے کہا کہ ان سب چھوٹی چھوٹی سہولیات دینے کا مقصد پولیس اور عوام کے درمیان حائل فاصلوں کو کم کرنا ہے جہاں ہم یہ سب کوششیں کر رہے ہیں وہاں شہریوں سے بھی اس بات کی امید رکھتے ہیں کہ وہ ہمارے ان تمام کاموں کو سراہیں گے اور ہمارے ساتھ تعاو ن کریں گے اور عوام الناس کے تعاون کے بغیر ہم اپنی منزل کو حاصل نہیں کر سکتے۔

  • لودہراں : آر پی او ملتان ریجن کی لودہراں آمد

    لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خاں کی جانب سے جاوید اسلام شہید پولیس لائن میں پولیس دربار کا انعقاد.

    تفصیلات کے مطابق اس موقع پر ڈی پی او لودہراں ملک جمیل ظفر بھی ہمراہ تھے.ولیس دربار کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا.

    ریجنل پولیس آفیسر وسیم احمد خاں نے پولیس دربار سے خطاب کیا.کمیونٹی پولسنگ وقت کی ضرورت ہے اور ہم نے مل کر اس کو فروغ دینا ہے.ہمارا مقصد اور عزم صرف اور صرف محنت، ایمانداری اور نیک نیتی کے ساتھ کام کرنا ہونا چاہیے.

    تمام پولیس آفیسران باقاعدگی کے ساتھ مساجد میں کھلی کچہریاں لگائیں اور لوگوں کے مسائل کو حل کریں.کسی قسم کا ٹارچر سیل آپ کے علاقے میں نہیں ہونا چاہیے.کسی شخص کو غیر قانونی طور پر حراست میں نہیں رکھا جائے گا.کرائم کو کنٹرول کریں اور اپنے اختیارات سے ہرگز تجاوز نہ کریں.تمام پولیس آفیسران خوبصورت اور صاف ستھری وردی پہنے، یہ وردی ہمارا فخر ہے.

    اگر کسی ملازم کو کوئی مسئلہ درپیش ہو وہ مجھے بتا سکتا ہے.محرم الحرام میں ملتان ریجن کے تمام آفیسران نے مثالی ڈیوٹی کی.تمام پولیس آفیسروں و ملازمین آپس میں رابطہ رکھیں تاکہ کمیونیکیشن گیپ کم کیا جا سکے.