Baaghi TV

Category: لودھراں

  • بورے والا : فیس بک کی دوستی شادی تک پہنچ گئی

    بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) فیس بک پر شروع ہونے والی دوستی شادی میں بدل گئی

    تفصیلات کے مطابق کے نواحی گاؤں 59 ای بی کے رہائشی نوجوان عامر سہیل کی انڈونیشین دوشیزہ دیوی فیری ولینڈیری سے فیس بک پر دوستی ہوئی جو محبت میں بدل گئی اور پاکستان پہنچ گئی، یہاں آ کر اس نے عامر سہیل کیساتھ آج مقامی عدالت میں نکاح کر لیا ۔

  • دنیاپور : صوبائی وزیر معجزانہ طور پر محفوظ

    دنیاپور۔صوبائی وزیر جیل خانہ جات چوہدری زوار حسین کی سرکاری گاڑی کو حادثہ ۔

    تفصیلات کے مطابق حادثہ دنیاپور کے نواحی علاقے چک نمبر 342 ڈبلیو بی کے قریب ہوا ۔حادثہ کے وقت صوبائی وزیر زوار حسین وڑائچ گاڑی میں سوار تھے ۔

    گاڑی ٹرک میں جا لگی چوہدری زوار حسین معجزانہ طور پر محفوظ رہے ۔حادثہ میں گاڑی تباہ ہو گئی ہے

  • لودہراں : سپرینٹنڈنٹ جیل ٹریفک حادثے میں جاں بحق

    لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) قومی شاہراہ اشرف شوگر ملز بہاولپور کے قریب تیز رفتار کار ٹرک کے نیچے جا گھسی، میاں بیوی موقع پر جاں بحق ہوگئے
    جاں بحق ہونے والوں کی شناخت ملک محبوب کے نام سے ہوئی ہے، متوفی ڈپٹی سپرینڈنٹ جیل لاہور تعینات تھا انکے ساتھ انکی اہلیہ بھی حادثہ میں جاں بحق ہوگئیں ـ

    ریسکیو ٹیم نے نعشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا

  • لودہراں : نئے تعینات ہونے والے ڈی سی او کا دورہ

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر عمران احمد قریشی نے آج یہاں اپنے عہدے کا چارج سنبھالتے ہی ڈپٹی کمشنر آفس کی مختلف برانچوں کا معائنہ کیا۔

    اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید محمد عباس شاہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈپلاننگ ہدایت اللہ خاں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالطیف خاں اور ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ عمران علی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ انہوں نے اس دوران انگلش برانچ، نظارت برانچ،اسٹیبلشمنٹ برانچ، کمپیوٹزاڈ اسلحہ برانچ، شکایات سیل اور ڈومیسائل برانچ اور دیگر برانچوں کا بھی معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر عمران احمد قریشی نے اے ڈی سی ریونیو کو شکایات سیل میں شکایت کنندگان کی درخواستوں پر عمل درآمد کے مراحل بارے آگاہی کا نظام وضع کرنے کی ہدایت کی۔

    انہوں نے اے ڈی سی جنرل کو ہدایت کی کہ ڈومیسائل برانچ کے باہر پوسٹر لگایا جائے جس پر واضع ہو کہ ڈومیسائل بنوانے کے لئے کن ضروری دستاویزات کی ضرورت ہے-

  • لودہراں : ڈینگی بچاؤ مہم پر اہم اجلاس

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) صوبائی سیکرٹری لٹریسی عارف انور بلوچ نے کہا ہے کہ ڈینگی سے بچائو اور اس کی افزائش کی مستقل روک تھام کے لئے محکمہ صحت سمیت دیگر تمام محکمے چوکس رہیں۔اور ڈینگی کی لارواکشی میں اپنا مخلصانہ رول ادا کریں۔

    انہوں نے یہ بات آج یہاں ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں انسداد ڈینگی کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نےضلع لودھراں کو ڈینگی فری ہونے پر ڈپٹی کمشنر رائو امتیاز احمد اور محکموں کی کاوشوں کو سراہا۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر رائو امتیاز انتظامی افسران سی سی او ہیلتھ اور دیگر معاون محکموں کے آفیسرز بھی موجود تھے انہوں نے مزید کہا ڈینگی کے انسداد کی روزانہ مانیٹرنگ کی جائے۔

    قبل ازیں انہوں نے قاسم والہ علاقے میں سر ویلنس ٹیم کے کام کواور لاروا کی موجودگی کو چیک کیا۔دریں اثنا انہوں نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ڈینگی کے آئیسولیشن وارڈ میں مریضوں کی خیریت دریافت کی اور ایم ایس کو ہر ممکن علاج کی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

  • دنیاپور : جواریوں کے خلاف بڑی کاروائی

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ صدر دنیاپور پولیس کا بستی ہیڈ مانجھا میں جوئے کے اڈے پر چھاپہ، ترجمان پولیس

    تفصیلات کے مطابق جواء کے خلاف کارروائی ایس ایچ او تھانہ صدر دنیاپور خالد محمود کی سربراہی میں ظفر اقبال ایس آئی معہ ٹیم نے کی.

    تاش پر جواء کھیلنے والے 9 افراد گرفتار، ترجمان پولیس ملزمان سے داؤ پر لگے 90050 روپے برآمد، ترجمان پولیس

    ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

  • لودہراں : انصاف کی فراہمی یقینی بنا رہے ہیں

    لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) لودہراں پولیس ” انصاف آپ کی دہلیز پر ” کے سلوگن پر عمل پیرا ہے، کھلی کچہریوں کا مقصدعوام اور پولیس کے درمیان حائل فاصلوں کو ختم کرنا ہے،

    عوام کو جہاں جہاں پولیس کی ضرورت ہو گی پولیس کو اپنے ساتھ پائے گی ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک جمیل ظفر نے جامع مسجد غوثیہ مہرویہ میں منعقدہ کھلی کچہری میں کیا۔ چیف منسٹر پنجاب عثمان بزدار کے وژن کے مطابق اور آئی جی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ عارف نوازکی ہدایت پر عوام کی سہولت کے لئے دو مختلف مقامات پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔ کھلی کچہر ی جامع مسجد غویہ مہرویہ دھنوٹ میں لگائی گئی بعد ازاں تھانہ سٹی کہروڑپکا میں بھی کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا۔

    اس موقع پرانہوں نے کہا آپ اپنے انفرادی مسائل کے ساتھ ساتھ اجتماعی مسائل سے بھی ہمیں آگاہ کر سکتے ہیں ہم ان مسائل کے حل کے لئے پوری کوشش کریں گے،ڈی پی او ملک جمیل ظفر نے کھلی کچہری میں شہریوں کے مسائل سننے کے بعد متعلقہ تھانہ کے ایس ایچ اوز کوعوام الناس کے مسائل فوری میرٹ پر حل کرنے کے احکامات دیئے۔ملک جمیل ظفرنے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا اور عوام اور پولیس کے مابین فاصلے مٹانا ہے۔

    پولیس صرف ایک فورس نہیں بلکہ یہ ایک سروس بھی ہے اور یہ پولیس کی ذمہ داری ہے کہ پولیس عوام کی جان،مال اور عزت کی حفاظت کرے۔ہم عوامی خادم ہیں ہمارا کام عوام کو انصاف مہیا کرنا ہے۔اس کے علاوہ ریجنل پولیس آفسیر ملتان وسیم احمد خاں کی ہدایت پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لودہراں ملک جمیل ظفر کی زیر نگرانی ضلع بھر کے ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوز نے اپنے اپنے تھانہ کے حدود میں مساجد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیااور شہریوں کے مسائل سن کر ان کو فوری حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔

    عوام پولیس کی دست و بازو ہے اور عوام علاقے میں جرائم کے سدباب کے حوالے سے پولیس کے ساتھ اپنا مکمل تعاون کریں۔

  • لودہراں : عوامی خدمت میں اہم اقدام

    لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) پکار 15 لودہراں عوام کی بہتر طریقے سے خدمت کرنے اور مشکل وقت میں عوام تک فوری رسائی کے لیے ایک بہترین پراجیکٹ ہے۔ پکار 15 کا مقصدپولیس کا ایمرجنسی صورت حال میں بر وقت ریسپانس کر کے عوام الناس کے جان ومال کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔

    ان خیالات کا اظہار ڈی پی او ملک جمیل ظفر نے پکار 15 کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام کو ایمرجنسی کی صورت میں فوری رسپانس کرنے اور عوام النا س کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے پکار 15 کا لاہور میں ہیڈ کوارٹرز قائم کیاگیا جہاں سے ضلعی پولیس دفاتر میں قائم کردہ یونٹ پر اطلاعات برائے فوری ایکشن ترسیل کی جاتی ہیں۔ اس مقصد کیلئے علیحدہ سافٹ وئیر مرتب کیا جا رہا ہے

    جس میں تمام کالز کی تفصیلات درج کی جاتی ہیں او ر ایک پولیس کمیونیکیشن آفیسر عامر جمیل کو ڈسٹرکٹ لودہراں میں تعینات کیا گیا ہے۔پکار 15 لودہراں کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق ماہ ستمبر پکار 15 پر 22723 کالز موصول ہوئیں جن میں سے 1390 کالز پر کاروائی کی گئی۔ جبکہ 15456 کالز غیر متعلقہ تھیں۔آخر میں ڈی پی او ملک جمیل ظفر نے عوام الناس سے اپیل کی کہ مہذب اور ذمہ دارشہری ہونے کا ثبوت دیتے ہوئے جھوٹی کالز کرنے سے اجتناب کریں تاکہ سروس کے معیار کومزید بہتر و موثر بنایا جاسکے۔

  • دنیاپور : سعودیہ پلٹ خاتون انصاف کے لئے دربدر

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) سعودیہ پلٹ خاتون انصاف کیلئے دربدر دنیاپور پولیس انصاف فراہم نہیں کررہی، نزیراں مائی کا الزام ، 35 سال سے سعودیہ میں رہ رہی ہوں ۔

    دوکوٹہ روڈ پر مدرسہ کے لیے 27 مرلے زمین وقف کی تھی میری عدم موجودگی میں بھتیجوں نےمدرسے کی حیثیت تبدیل کر دی اور مدرسے کی زمین پر بغیراجازت مکان دکان تعمیر کی گئی ہے نزیراں مائی کا الزام، اسلم نے مقبول کو بھی اس فراڈ میں شامل کر لیا ہے ، وزیر اعلی پنجاب قبضہ گروپ سے میری زمین وگذار کرائیں نزیراں مائی کی اپیل ، بروقت کارروائی نہ ہونے کی صورت میں نقصان کا اندیشہ ہے ۔ دنیاپور پولیس ملزمان کے خلاف کارروائی نہیں کر رہی مجھے جان کا خطرہ ہے اور ملزمان میرے خلاف جھوٹے مقدمات درج کروا رہے ہیں ۔ نزیراں مائی کا الزام

  • لودہراں : انسداد ڈینگی پر واک

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز احمد نے کہا ہے کہ ڈینگی کے حملے سے بچاؤ کے لئے ہر کنبے کا سر براہ احتیاطی اقدامات کرے اور حکومت پنجاب کی ہدایات پر مکمل عملدرآمد کرے۔

    انہوں نے یہ بات آ ج یہاں انسداد ڈینگی واک کی قیادت کرتے ہوئے شر کاء واک سے خطاب کرتے ہوئے کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ضلع لودھراں میں اللہ کے فضل سے اب تک کوئی کنفرم ڈینگی کیس نہیں ہے تاہم تمام شہری صفائی ستھرائی اور حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائیں۔

    واک ڈپٹی کمشنر آفس کے گیٹ سے شروع ہوئی اور غوثیہ چوک پر اختتام پذیر ہوئی۔شرکا ء نے ڈینگی سے بچاؤ کے احتیاطی اقدامات بارے بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے واک میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اکرم، ڈاکٹر اللہ رکھا ڈی ایچ او، ڈاکٹر عامر بشیر ڈپٹی ڈی ایچ او، مسعود نبی واہلہ ڈسٹرکٹ منیجر پی آر ایس پی، ڈپٹی ڈائر یکٹر زراعت ظفر ملک، اسسٹنٹ ڈائر یکٹر پلانٹ پرو ٹیکشن سید مقبول شاہ، ڈی او لٹریسی شازیہ نورین، ڈی او ایجوکیشن اسلم قیصرانی، ڈپٹی ڈی ای او میاں شہباز احمد پرائیویٹ سکولز ایسو سی ایشن کے چیئر مین اے ڈی سہیل، سول سو سائٹی کے افراد عام شہری اور سرکاری محکموں کے اہلکاروں نے بھی شر کت کی۔

    ڈپٹی کمشنر نے اختتام ِ واک پر مین روڈ پر آنے جانے والوں میں ڈینگی سے بچاؤ کے انسداد ی اور احتیاطی معلو ماتی پمفلٹس تقسیم کیئے۔