Baaghi TV

Category: لودھراں

  • لودہراں : پولیس افسران کے تبادلے

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹر کٹ پولیس آفیسر لودھراں ملک جمیل ظفر نے ذیل آفیسران کے تبادلہ کیے ہیں۔ترجمان پولیس

    تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر فیضان قیوم کو پولیس لائن سے ایچ او تھانہ سٹی لودھراں سب انسپکٹر محمد جاوید کو پولیس لائن سے ایس ایچ او تھانہ دھنوٹ ایس ایچ او گیلیوال رئیس علی کو ایس ایچ او تھانہ سٹی دنیاپور ایس ایچ او تھانہ دھنوٹ محمد زبیر کو ایس ایچ او تھانہ گیلے وال تعینات کر دیا گیا

    جبکہ ایس ایچ او تھانہ سٹی دنیاپور قمر ضیاء کو ایس ایچ او تھانہ جلہ آرائیں تعینات کر دیا گیا ہے.

  • دنیاپور : صحت کے حوالے سے سہولیات کا جائزہ

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی )ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز احمد نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال دنیاپور کا اچانک دورہ کیا،اسسٹنٹ کمشنر سید وسیم حسن بھی ان کے ہمراہ تھے

    ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز احمد نے ہسپتال کے عملہ کی حاضری کو چیک کیا اور مختلف شعبہ جات کا وزٹ کر کے صفائی و ستھرائی و دیگر انتظامات کا جائزہ لیا،ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز احمد نے وارڈز میں موجود مریضوں اور ان کے لواحقین سے علاج و معالجے کی سہولیات اور ادویات کی فراہمی کے بارے میں بھی دریافت کیا،ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز احمد نے ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر مظہر اقبال و دیگر عملے کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی میں 24 گھنٹے ادویات کی فراہمی اور عملے کی حاضری کو یقینی بنایا جائے

    ایمرجنسی مریض آنے پر کسی قسم کی غفلت و سستی کا مظاہرہ نہ کیا جائے،آؤٹ ڈور میں آنے والے مریضوں کا نہایت خندہ پیشانی سے علاج کیا جائے،صفائی ستھرائی کو اولین ترجیح دی جائے اور مریضوں میں ادویات کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے-

  • لودہراں : ناجائز منافع خوری پر کاروائی کے احکامات جاری

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز احمد نے کہا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس گراں فروشوں کے خلاف خصو صی مہم چلائیں۔ انہوں نے مجسٹریٹس کو سختی سے ہدایت کی کہ نا جائز منافع خور تاجروں، دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کریں اور انہیں موقع پر گرفتار کرائیں۔ انہوں نے یہ بات آج یہاں پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کے اجلاس میں کہی

    اجلاس میں ضلع کے انتظامی فسران اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس مو جود تھے۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر نے تاجر تنظیموں کے نمائندوں سے اشیاء خورد نوش کے نرخ مقرر کرنے سے قبل ان سے خطاب کرتے ہوئے کہی

    انہوں نے مزید کہا کہ تاجر برادری خود بھی اپنا محاسبہ کرے انہوں نے مزید کہا کہ تاجروں پر دینی اور ملی فریضہ عائد ہوتا ہے کہ وہ نا جائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی سے اجتناب کریں۔

  • لودہراں : ضلع بھر میں ڈینگی کا کوئی مریض نہیں ہے

    لودھراں :ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز احمد نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی بی (PTIB) کے نما ئندے کے مطابق ضلع لودھراں میں ڈینگی کا کوئی کنفرم مریض نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تاہم محکمہ صحت اپنی سر ویلینس مزید بہتر کرے اور سر ویلنس معیار میں کمی نہ آنے دے۔

    انہوں نے یہ با ت آج یہاں انسداد ڈینگی کی ضلعی کمیٹی کے اجلاس میں سر ویلنس ٹیموں کی کار کردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں تما م انتظامی افسران، سی ای او ہیلتھ اور انسداد ڈینگی کے دیگر معاون محکموں کے سربراہ موجود تھے۔

    ڈپٹی کمشنر نے میونسپل افسران کو ہدایت کی کہ شہروں میں بارش کا پانی کہیں نہ کھڑا ہونے دیں۔ انہوں نے مزید کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ذریعے گھر گھر پیغام پہنچائیں کہ بارش کے بعد گھروں کی چھتوں اور کہیں کونے کھدروں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں

  • دنیاپور : لاش کی شناخت کر لی گئی

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) کاظمی چوک دنیا پور کے قریب مارکیٹ سے ایک شخص کی لاش ملی نعش کو فوری طور پر پولیس نے اپنی تحویل میں لے کر سیول ہسپتال پہنچا دیا ہے

    جہاں پر بعدازاں معلوم ہوا ہے کہ مذکورہ لاش دنیاپور کے قریب چک نمبر 307 کے رہائشی مشتاق احمد ولد عطا محمد کی ہے
    بتایا جاتا ہے کہ مرنے والا شخص مشتاق احمد کا اپنی بیوی سے چند روز قبل جھگڑا ہوا تھا اور وہ دلبرداشتہ ہوکر نشے کا عادی ہو گیا تھا مرنے والے شخص مشتاق احمد یہ تین بچے تھے جن میں ایک بیٹی بھی شامل ہے

  • دنیاپور : دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) کے نواحی علاقے میں بوسیدہ دیوار گرنے سے ایک شخص موقع پر جاں بحق ہو گیا

    تفصیلات کے مطابق دنیاپور کے نواحی علاقے چاہ ٹالی والا بوسیدہ دیوار گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا

    ریسکیو ذرائع کے مطابق افسوس ناک واقعہ تھانہ جلہ آرائیں کے علاقہ میں پیش آیا بارش کی وجہ سے دیوار کے ساتھ کھڑا ہوا تو بوسیدہ دیوار آگری

  • لودہراں : جعلی جہانگیر خان ترین کو گرفتار کر لیا گیا

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) جہانگیر ترین بن کر ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ کو فون کرنے والے دو ملزمان پولیس نے گرفتار کرلیے. ترجمان پولیس

    تفصیلات کے مطابق ملزمان نے اپنی عزیزہ نرس کے تبادلہ کے لئے کال کی. ملزمان کے خلاف فراڈ اور ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا. ملزمان صدام نے اپنے دوست ثقلین کے موبائل سے ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ کو لاہور آفس نمبر پر فون کیا.

    ملزم صدام نے جہانگیر ترین کی آواز میں نرس رقیہ کا تبادلہ فوری بہاولپور کرنے کا کہا.

    ایڈیشل سیکرٹری نے شک گزرنے پر لودھراں پولیس کو مطلع کیا تو پولیس نے موبائل ٹریس کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا. ملزمان نواحی علاقے گوگڑاں کے رہائشی، اپنی عزیزہ نرس کا تبادلہ کرانا چاہتے تھے. دھوکہ دہی کرنے والے افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی. ڈی پی او لودہراں

  • لودہراں: انسداد ڈینگی کے اقدامات جائزہ

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر راؤا متیاز احمد نے انسداد ڈینگی کے اقدامات کا جائزہ لیتے ہوئے ناقص کارکردگی پر میونسپل کمیٹی دنیا پور اور کہروڑپکا کے چیف آفیسر ز کو جواب طلبی کے نوٹس اور متعدد لیڈی ہیلتھ ورکرز کو ڈس پلیئر لیٹر جاری کرنے کی ہدایت کی ہے جبکہ محکمہ ماحولیات کی احسن کارکردگی پر انہیں تعریفی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کو کہا ہے۔

    انہوں نے یہ بات آج یہاں اپنے دفترکے کمیٹی روم میں روزانہ کی بنیاد پر ڈینگی کی روک تھام کیلئے محکمہ صحت اور دیگر معاون مانیٹرنگ کرنے والے محکموں کی کارکردگی کاجائز ہ لیتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید محمد عباس شاہ، اسسٹنٹ کمشنر ز، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری، ڈی ایچ او ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈپٹی ڈی ایچ او عامر بشیر اور دیگر محکموں کے آفیسرز موجود تھے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ پرانے ٹائروں کو ٹکڑے کر کے تلف کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کینال ویو فیملی پارک کی جھیل میں بھی لاروا کش پونگ ڈالیں۔ اجلاس میں ڈاکٹر عامر بشیر نے بتایاکہ گذشتہ روز سرویلنس ٹیموں نے 130 جوہڑوں اور ابتک ایک لاکھ 85 ہزار سے زائد گھروں کی مانیٹرنگ کی جاچکی ہے۔ انہوں نے مزید بتایاکہ درباروں کی بھی خصوصی مانیٹرنگ جاری ہے۔

  • لودہراں : بروقت کاروائی مغوی بازیاب

    لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ سٹی کی حدود میں ماڈل سٹی سے نامعلوم کار سواروں نے اجمل نامی شخص کو اغوا کر لیا

    تھانہ سٹی پولیس کو اطلاح ملتے ہی ایس ایچ او بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اجمل نامی شخص اپنے بچوں کو سکول چھوڑ کر گھر واپس جا رہا ہے لودہراں تھانہ سٹی پولیس کے ایس ایچ او الطاف بھروانہ کی سربراہی میں رانا ارشاد اے ایس آئی نےملزموں کو فوری ٹریس کرکے مغوی کو بازیاب کرالیا ملزم فرار ہونے میں کامیاب

    تھانہ سٹی پولیس کی طرف سے ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے جاری ہیں ملزمان نے مغوی کی برہنہ کرکے تشدد کے ساتھ ویڈیو بنالی ملزمان مغوی کو جانی نقصان پہنچانا چاہتے تھے

  • لودہراں : صفائی کے دعوے صرف کاغذی کاروائی تک

    لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) گرین اینڈ کلین لودھراں کےدعویداروں یہ مناظر رہائشگاہ ڈپٹی کمشنر، ڈی پی او لودھراں اور پی ٹی سی ایل ایکسچینج دونوں دفاتر کے عقبی دیوار کے ہیں جہاں ڈینگی مارسپرےآج تک نہیں کیا گیا

    جہاں معزور افراد بھی گھریلوں سامان کی خریداری کیلئے آج بھی تنگ ہیں مگر ضلعی انتظامیہ ٹس سے مس نہیں ہو رہی اہل علاقہ نے متعدد بار درخواستیں بھی گزاری۔مگر انتظامیہ صرف دعوؤں اور فوٹو سیشن تک محدود رہتے ہوئے سب اوکے رپورٹ اعلی حکام کو پیش کررہی ہے مگر دوسری جانب پورے شہر کی یہی صورتحال ہے۔