Baaghi TV

Category: لودھراں

  • لودہراں : کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی

    لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) یکجہتی کشمیر کے حوالے سے لودہراں میں بڑی ریلی

    تفصیلات کے مطابق کشمیر کمیٹی لودہراں نے ڈاکخانہ چوک سے لے کر فوارہ چوک تک بڑی ریلی نکالی ریلی میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی اور زبردست قسم کے نعرے لگا کر کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کی گئی

    فوارہ چوک میں مختلف جماعتوں کے قائدین نے شرکاء ریلی سے خطابات کر کے کشمیریوں کا ہر قسم کا ساتھ دینے کی یقین دہانی کروائی

    ریلی کی قیادت کشمیر کمیٹی ضلع لودہراں کے چئیرمین ملک عابد رشید منگلا نے کی

  • لودہراں : عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک جمیل ظفر کی ڈپٹی کمشنر آفس میں مشترکہ کھلی کچہری کا انعقاد

    کھلی کچہری سے عوام اور پولیس میں اعتماد کا رشتہ مزید مضبوط ہو گا۔ کھلی کچہری کا مقصد لوگوں کے مسائل سن کر ان کا فوری ازالہ کرنا ہے

    ڈی پی او ملک جمیل ظفر اور ڈی سی راو امتیاز نے لوگوں کے مسائل سنے،درخواستیں متعلقہ افسران کو مارک کرکے ہدایت کی کہ مقررہ وقت کے اندر لوگوں کی دادرسی کو یقینی بنایا جائے.

    انسانیت کی خدمت کرنا بہترین عمل ہے، جس کا اجر دونوں جہانوں میں ملے گا. ڈی پی او ملک جمیل ظفر

  • صفائی نہ کرنے والوں اور کھلا پانی ذخیرہ کرنے والوں کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

    صفائی نہ کرنے والوں اور کھلا پانی ذخیرہ کرنے والوں کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

    لودھراں ۔(اے پی پی)ڈپٹی کمشنر راؤ امتیا زاحمد نے کہا ہے کہ صفائی نہ کرنے والوں اور کھلا پانی ذخیرہ کرنے والوں کو نوٹس جاری کریں اور ان کے خلاف انسداد ڈینگی کے حوالے سے غفلت کے ارتکاب پر ایف آئی آر درج کرائیں۔ انہوں نے یہ بات آج یہاں روزانہ کی بنیاد پر منعقدہ انسداد ڈینگی کمیٹی کے اجلاس میں محکمہ صحت اور مانیٹرنگ کرنے والے معاون محکموں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید محمد عباس شاہ، چیف ایگزیکٹوآفیسر ہیلتھ ڈاکٹر محمداکرم، ڈی ایچ او ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عامر بشیراور دیگر محکموں کے سربراہ موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر راؤ امتیا زاحمد نے مزیدکہاکہ قبرستانوں میں پرندوں کے پیالوں میں ناقابل استعمال جگہوں پر پانی کے خاتمے کیلئے خصوصی اقدامات کریں۔ انہوں نے مزیدکہاکہ نو تعمیر عمارات کی جگہوں پر بھی پانی نہ کھڑا ہونے دیں اور پانی کی ٹینکی والی عمارتوں کی چھتوں کی بھی مانیٹرنگ کریں۔ اجلاس میں محکمہ تعلیم، زراعت، دارالامان، کالجز، ماحولیات، لوکل گورنمنٹ مارکیٹ کمیٹی اور ضلع کونسل کے افسران بھی موجودتھے۔

  • لودہراں : ڈینگی سے محفوظ ضلع کیلئے مربوط جدوجہد

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنرراؤ امتیاز احمد نے کہا ہے کہ ضلع کو ڈینگی فری رکھنے کیلئے مربوط جدوجہد جاری رکھی جائے۔

    انہوں نے مزیدکہاکہ محکمہ صحت کے ساتھ دیگر معاون محکمے بھی انسداد ڈینگی اور لاروا کی نشاندہی کے لئے اپنی سرگرمیاں بلا تعطل جاری رکھیں۔ انہوں نے یہ بات آج یہاں اپنے دفترکے کمیٹی روم میں انسداد ڈینگی کمیٹی کے اجلاس میں انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔

    اجلاس میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر محمد اکرم، ڈی ایچ او ڈاکٹر وسیم اقبال،ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر عامر بشیر، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر شوکت علی اعجازاور دیگر محکموں کے سربراہ بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر راؤا متیاز احمد نے کہاکہ سکول سے لیکر کالجز تک ڈینگی سے بچاؤ کیلئے آگاہی پریڈ مختص کیا جائے اور طلباء کو احتیاطی تدابیر بارے آگاہ کیا جائے۔

    ڈاکٹر عامر بشیر نے بتایا کہ ضلع کے تمام ہاٹ سپاٹ کی نگرانی کی جار ہی ہے اور محکمہ صحت کے پاس حشرات کشن اور لاروا کش ادویات کی مناسب مقدار بھی موجود ہے۔

  • وہاڑی: چوری و ڈکیتی کی وارداتیں عروج پر

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) مترو کی حدود 114 ڈبلیو بی میں ایک رات میں 2 گھروں میں ڈکیٹی کی واردات، پولیس

    چار نامعلوم مسلح ڈاکو 350000 نقدی تین تولے زیور اور قیمتی سامان لے کر فائرنگ کرتے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے

    اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی.
    شہر کی ناکہ بندی کروادی گئی ہے بہت جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا،پولیس ترجمان.

  • لودہراں : جان لیوا حادثہ ایک شخص جاں بحق

    لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) گیلے وال 11ایم پی آر کے قریب پانی کی ٹینکی والہ رکشہ بے قابو ہو کر الٹ کر کھال میں جا گرا،ارسلان ولد سردار مئیو سکنہ بہاولپور جوکہ گیلے وال میں مزدوری کی غرض سے آیا ہوا تھا موقع پرجاں بحق جبکہ ساتھی سہیل ولد شریف میئوسکنہ محمودآباد زخمی ہوگیا

    مرحوم نے 3روز قبل نیا موٹرسائیکل خرید کر لوڈر رکشہ تیار کروایا تھا

  • لودہراں : تیز رفتاری کے باعث کئی افراد زخمی

    لودھراں(نمائندہ باغی ٹی وی) تیز رفتاری کے باعث حادثہ متعدد مسافر زخمی

    تفصیلات کے مطابق ڈرائیور کی غفلت لاہورسےکراچی جانیوالی مسافر بس کوحادثہ،ڈرائیور سمیت 9 مسافر زخمی ڈسڑکٹ ہسپتال ریفرر،ڈرائیور کی ٹانگ ٹوٹ گئی مسافر بس10 فٹ تک ڈیواڈر میں دھنس گئی ہے،50 سے زائد مسافر بس میں سوار تھے جو معجزانہ طور پر محفوظ رہے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، مسافروں کا موقف

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم 1122 موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ہیڈ کوارٹر لودہراں منتقل کر دیا

  • لودہراں : پولیس افسران کی تربیتی ورکشاپ

    لودہراں( نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی پی او ملک جمیل ظفر کی ہدایت پر ڈی ایس پی لیگل توقیر انور کی زیر نگرانی جاوید اسلام شہید پولیس لائن میں تفتیشی افسران کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا

    جس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر محمد ارسلان، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نور احمد، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر محمد حبیب رضوی نے تفتیشی آفیسران کو سنگین مقدمات قتل، اقدام قتل، زناءبالجبر، زناء، ڈکیتی راہزنی وغیرہ کی تفتیش کے متعلق نقائص کو کیسے دور کیا جائے کے متعلق بریف کیا،

    جسمانی ریمانڈ کے فارم 56-25 کے متعلق تفصیلی بریف کیا. پولیس اور پراسیکیوشن کے آپس میں باہمی تعاون سے جرائم پیشہ افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکتا ہے….

  • لودہراں : گھر میں قید کیا گیا نوجوان بازیاب کروالیا گیا

    لودھراں پولیس (نمائندہ باغی ٹی وی) جائیداد کا لالچ یا ذہنی معذوری سے تنگ آکر حقیقی بھائ نے پانچ سال قبل آئی کام کے طالبعلم افضل کو زنجیروں میں جکڑ کر کمرے میں قید کردیا اور پھر پانچ سال تک وہی قید خانہ اس معصوم کا بیڈ روم، کچن، ڈائننگ اور باتھروم بن کر رہ گیا

    کل شام صدر پولیس لودھراں کے اے ایس آئ استقار گجر نے ڈی پی او ملک جمیل ظفر کی ہدایت پر اس غریب مقید کو رہا کروایا اور جسم میں کیڑے پڑ چکے تھے اور تعفن سے وہاں کھڑا ہونا محال تھا، پولیس نے ہمسایوں کو اس بازیاب ہونے والے نوجوان کو نہلانے کیلئے کہا تو لوگ ناک پر کپڑا رکھ کر دور جا کھڑے ہوئے اور پھر ہمارے محافظوں نے ہی تمام تعفن، گندگی کی پرواہ کئے بغیر باوردی حالت میں ہی اس نوجوان کو نہلا دھلا کر صاف کپڑے پہنائے اپنے ہاتھوں سے میلی گند میں اٹی جوتیوں کو صاف کرکے نوجوان کو پہنایا اور علاج کیلئے بہاولپور ہسپتال داخل کرادیا

  • لودہراں : منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی

    لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ایس ڈی پی او صدر سرکل ہمایوں افتخارکی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ صدر لودہراں ظفر گرواں کی سربراہی میں منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی۔

    تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ صدر لودہراں ظفر گرواں نے ہمراہ سب انسپکٹر نزاکت علی، اسسٹنٹ سب انسپکٹر استقار احمد معہ ٹیم نے 4 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے ساڑھے چار کلو کے قریب چرس برآمد کر لی اور ملزما ن کے خلاف مقدمات درج کر کے پابند سلاسل کیا گیا ہے۔

    اس موقع پر ڈی پی او ملک جمیل ظفر نے کہا کہ لودہراں پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف ایسے ہی کریک ڈاؤن جاری رہے گا، انہوں نے کہا کہ منشیات سے پاک معاشرہ لودہراں پولیس کاعزم ہے اور منشیات کے مکمل خاتمہ کے لئے ہماری کوششیں جاری رہیں گی۔

    آخر میں ڈی پی او لودہراں نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرنے پر ایس ایچ او تھانہ صدر لودہراں اور ان کی ٹیم کو شاباش دی۔