دنیاپور گرلز کالج چوک تا کہروڑچوک دوریہ سڑک 2سال کا طویل عرصہ گزرجانے کے بعد بھی مکمل نہ ھو سکا
سڑک جگہ تعمیر سے پہلے ھی جگہ جگہ سے ٹوٹ پهوٹ کاشکار ھونے کی وجہ سے گاڑیوں کو نقصان پہنچتا ھے جسکے بعض آۓ روز حادثات معمول بن گئے
راہگیر متبادل راسته اختیار کرنے پر مجبور ھیں اور مختلف پریشانیوں کا سامنا ھے عوام کا اعلی حکام سے سڑک کی جلد تعمیر کا مطالبه تاکه عوام کو مشکلات سے دو چار نه ھونا پڑے
Category: لودھراں
-
دنیاپور : عوامی منصوبہ شدید تاخیر کا شکار
-
دنیاپور : ادویات کی قلت مریض پریشان
دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) تحصیل ھیڈکوارٹر ھسپتال میں مریضوں کوادویات کی کمی کاسامنا شوگر کے مریضوں کوانسولین نه ملنے سے شوگر کے مریضوں کی جان کو خطره لاحق ھے
مریضوں کا کہنا تھا که آۓروز ڈاکٹرز شوگر کی انسولین نه ھونے کا بھانه کرتے نظر آتے ھے
جبکه
دوردراز علاقوں سے آۓ مریضوں کو دربدر کی ٹھوکریں کهانےاور ادویات کی کمی کے بعض شہر کے میڈیکل سٹورز سے مہنگے داموں ادویات خریدنے پر مجبور ھیں
دوسری طرف ھسیپتال انتظامیه خاموش تماشائی بنی بیٹھی ھے
مریضوں کا مزید کهنا تھا که ھم ڈی سی او لودھراں اور وزیر صحت سے اپیل کرتے ھے که تحصیل ھیڈکوارٹر ھسپتال دنیاپور میں ادویات کی فراھمی کو یقینی بنایا جاۓ
تاکه مریضوں کو مشکلات کا سامنا نه کرنا پڑے -
لودہراں : انسداد ڈینگی کے خلاف مہم کیلئے اہم اجلاس
لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالطیف خاں نے کہا ہے کہ ڈینگی کی پیدائش کے ہاٹ سپاٹ کی خصوصی مانیٹرنگ جاری رکھی جائے۔ انہوں نے یہ بات آج یہاں انسداد ڈینگی کی ضلعی کمیٹی کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔
اجلاس میں چیف ایگزیکٹیو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر محمد اکرم، ڈی ایچ او ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈاکٹر عامر بشیر، فوکل پرسن راشد گجر اور دیگر افسران موجود تھے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ کباڑیوں، پرانے ٹائرز کی دوکانوں اور سٹوروں کی خصوصی صفائی کرائی جائے۔ انہوں نے کہاکہ تمام سرکاری دفاتر میں انسداد ڈینگی کیلئے صفائی کو سو فیصد یقینی بنایا جائے-
-
کہروڑپکا: عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا
کہروڑپکا (نمائندہ باغی ٹی وی) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید محمد عباس شاہ نے کہا ہے کہ کھلی کچہریاں عوامی مسائل کے حل کا فعال فورم ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ افسران میں مسائل کے حل کیلئے اپنی ذمہ داریوں کا احساس اُجاگر ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ افسران کھلی کچہری میں پیش ہونے والی درخواستوں پر تین دن کے اندر عمل درآمد یقینی بنائیں۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج یہاں میونسپل کمیٹی کہروڑپکا کے سبزہ زار میں وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر منعقدہ کھلی کچہری کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرڈسٹرکٹ پولیس آفیسرملک جمیل ظفر، اسسٹنٹ کمشنر کہروڑپکا ملک فراز احمد اعوان،سمیت تمام محکموں کے سربراہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید محمد عباس شاہ نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ عوامی خدمت کے جذبے سر شار ہو کر اپنے فرائض منصبی ادا کریں۔انہوں نے مزید کہاکہ کھلی کچہری کے ذریعے موجودہ حکومت لوگوں کو انصاف اُن کی دہلیز پر فراہم کر رہی ہے۔
انہوں نے مزیدکہاکہ باقاعدہ کھلی کچہریوں کے انعقاد کا مقصد عام آدمی کی صاحب اختیار افسران تک آسانی سے رسائی کو یقینی بنانا ہے۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک جمیل ظفر نے کہاکہ پولیس عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کر رہی ہے اورعوام انصاف ہوتا دیکھ رہے ہیں۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید محمد عباس شاہ نے سائلوں کی درخواستوں پر احکامات صادر کیے
-
دنیاپور : کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے خواتین کی ریلی
دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) میں خواتین کی کثیر تعداد نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالی
تفصیلات کے مطابق خواتین کی بڑی تعداد نے کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے آج صبح 10 بجے میلسی چوک سے کاظمی چوک دنیاپور تک ریلی نکالی خواتین نے بھارت کے ظلم کو بے نقاب کرتے ہوئے مودی اور اس کی ظالم افواج کے خلاف نعرے بازی کی اور کشمیری خواتین کو یہ پیغام دیا کہ ہم تمہارے ساتھ ہیں
خواتین نے ہاتھوں میں کشمیر کے پرچم اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے
-
لودہراں : اوباش نوجوان کو گرفتار کر لیا گیا
لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) لڑکیوں کو تنگ کرنے پر لودہراں شہر کے مشہور رسہ گیر کا بیٹا گرفتار
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پولیس کا ریڈ رانا جاوید ٹھاکر کا بیٹا ملزم رانا عبداللہ ٹھاکر گرفتار حوالات میں بند۔ ملزم نے چند دن پہلے اکیڈیمی سے چھٹی کے بعد لڑکیوں کو چھیڑنے سے منع کرنے پر اکیڈمی ٹیچر اور سٹوڈنٹ کو خنجروں کے وار سے شدید زخمی کر دیا تھا۔ پولیس کا موقف
-
لودہراں : 13 زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا
لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) گاڑی کا ٹائر پھٹنے سے کئی افراد شدید زخمی ہو گئے
تفصیلات کے مطابق لودہراں میں عوامی ٹریکٹر شوروم خانیوال روڈ لودھراں کے قریب بکریوں اور بھیٹروں سے بھرا منی ٹرک ٹائر پھٹنے کی وجہ سے الٹ گیا , جسکے نیتجے میں 13 افراد زخمی ہوئے , اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی – زخمیوں ڈسٹرکٹ ہسپتال لودھراں منتقل کر دیا گیا – ریسکیو ذرائع
-
دنیاپور : لڑکی پر سسرالیوں کا شدید تشدد
دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) سسرالیوں کا بہو کو گھر میں محبوس کرکے تشدد شوہر اور ساس آہنی راڈ سے تشدد کرتے رہے متاثرہ کا الزام ، متاثرہ لڑکی لواحقین کا انصاف کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق دنیاپور میں سسرالیوں نے بہو کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا وہاڑی کی رہاشی لڑکی عدن بی بی کی شادی دو سال قبل دنیاپور میں بلال سے ہوئی شادی سے قبل بلال سعودیہ میں محنت مزدوری کرتا تھا
ایک سال بعد سعودی عرب سے کام چھوڑ کر گھر آگیا لڑکی کے مطابق شوہر آوارہ گردی کرتا اور بے روز گار ہے چھوٹی چھوٹی بات پر تشدد کرتا نشہ کی حالت میں رہتا زبان بند کرنے کے لیے گھر میں قید کرکے آہنی راڈ سے شوہر اور ساس تشدد کرتے رہے لڑکی کےلواحقین نے پولیس کے ذریعے بازیاب کروایا
ملزمان کو سیاسی پشت پناہی حاصل ہے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے نوٹس لینے کا مطالبہ ہمیں انصاف دیں بچی تشدد سے ذہنی مریض بن چکی ہے (لواحقین)
-
لودہراں : تھیلیسمیا کے مریضوں کے لئے بلڈ ڈونیشن کیمپ
لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) لودہراں پولیس کی طرف سے جاوید اسلام شہید پولیس لائن میں فاطمید فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تھیلیسمیا کے مریضوں کے لئے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا،
بلڈ ڈونیشن کیمپ میں پولیس آفیسران و ملازمان نے تھیلیسمیاکے مریضوں کے لئے خون کا عطیہ کیا، تھیلیسمیا کے مریضوں کے لئے 26 بوتل خون عطیہ کیا، خون کا عطیہ کے ساتھ ساتھ تھیلیسمیا کے مریضوں کی صحت کے لئے دعا بھی کی گئی۔
-
لودہراں : کرنٹ لگنے سے مزدور جاں بحق
لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) گھر کی چھت پر کام کرتے ہوئے مزدور کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہو گیا
تفصیلات کے مطابق لودہراں میں اللہ ورایا والا چوک کہروڑپکا کے قریب ایک مزدور گھر کی چھت پر کام کرتے ہوئے 11 کے وی بجلی کی تار سے کرنٹ لگنے کی وجہ سے موقع پر جاں بحق ہو گیا –
واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیم موقع پر پہنچ گئی