Baaghi TV

Category: لودھراں

  • دنیاپور: زائد قیمتیں وصول کرنے پر دکانداروں کو جرمانے

    دنیاپور(نمائندہ باغی ٹی وی )تحصیلدار ملک ندیم سیال کے مختلف دوکانوں پر چھاپے،صفائی سھترائی ریٹ لیسٹ اور وزن چیک کیے۔متعدد ہوٹلز نان شاپس اور رھیڑی مالکان کو ہزاروں روپے جرمانہ کردیا۔

    دوکاندار صفائی سھترائی کا خیال رکھیں،ریٹس لیسٹ نمایاں جگہ آویزاں کریں اور نان روٹی کا وزن پورا رکھیں۔ملک ندیم سیال کی میڈیا سے گفتگو۔تفصیل کے مطابق اسپیشل مجسٹریٹ دنیاپور تحصیلدار ملک ندیم سیال نے اپنے عملی کے ہمراہ شہر میں مختلف دوکانوں ہوٹلز نان شاپس اورفروٹس شاپس پر چھاپے مارے اس دوراں انہوں نے صفائی سھترائی ریٹ لیسٹیں اور اشیا کا وزن چیک کیا اور متعددہوٹلز نان شاپس اور رھیڑی مالکان کوسخت وارننگ کے ساتھ ساتھ ہزاروں روپے جرمانہ بھی کیا

    اس موقعہ پر تحصیلدار ملک ندیم سیال نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر سید وسیم حسن شاہ کی ہدایت پر روزانہ کی بنیاد پر صفائی سھترائی اور ریٹس کے ساتھ ساتھ وزن چیک کیا جاتا ہے انہوں نے مزید کیا کہ دوکاندار صفائی کاخیال رکھیں ریٹ لیسٹیں نمایاں مقام پر آویزاں کریں اور وزن پورا رکھیں بصورت دیگر ان کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی۔

    ادھر عوامی و سماجی حلقوں نے تحصیلداروں ندیم کے اقدامات کو سراہا ہے اور گراں فروشوں کے خلاف مزید سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

  • وہاڑی: سسرالیوں کا بہو پر تشدد

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) نواحی گاؤں 228 ای بی کے رہائشی محمد یوسف نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ دو سال قبل اپنی بیٹی(ع) کا رشتہ مصری خاں میں غلام محمد کے بیٹے کاشف سے کیا.
    جو بعدازاں معلوم ہوا کہ کاشف منشیات کا دھندا کرتاہے اور تاس اور میچوں پر جوا کھیلتا ہے وقوعہ سے ایک دن پہلے کاشف جوا میں بھاری رقم ہار گیا اور بیوی کو کو مزید رقم گھر سے لانے کا کہا انکار کرنے پر پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا دیا.
    کاشف مصری خاں کا مشہور جواری ہے منشیات کے استعمال کے ساتھ ساتھ منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں بھی ملوث ہے علاقے کے بااثر لوگوں اور مقامی پولیس سے گہرے تعلقات ہیں جس کی وجہ سے مقامی پولیس تھانہ صدر دنیا پور کارروائی کرنے سے گریز ہے شادی کے چند ماہ بعد ہی جب اصل صورتحال سامنے آنے لگی تو لڑکی کو خاموش رکھنے کی غرض سے ڈرایا دھمکایا جانے لگا کچھ عرصہ قبل بھی لڑکی کو بری طرح سے زر و کوب کیا گیا تھا بات علیحدگی تک پہنچ گئی.
    مگر رشتہ دار بیچ میں پڑ گئے اور گارنٹی دیکر دوبارہ بچی کو سسرال لے گئے اس بار بھی پانچ دن سسرال میں نہیں گزرے تھے کہ کاشف نے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا جب ہمیں اطلاع ملی اور ہم بیٹی کے سسرال پہنچے تو ہمیں بھی سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں اور بچی کو حوالے کرنے سے بھی انکار کردیا.
    مجبوراً پولیس کو 15 پر کال کرکے بلایا گیا جس پر ماں بیٹا اور دیگر ملوث رشتہ دار موقع سے فرار ہوگۓ. 4 دن گزرنے کے بعد اور میڈیکل ہوجانے کے بعد بھی میڈیکل رپورٹ دینے میں ٹال مٹول اور اس بہانے سے ایف آئی آر کے اندراج میں بھی تاخیر برتی جارہی ہے. لڑکی کا والد پراۓ ضلع میں مصری کوٹ، دنیا پور اور لودھراں کے درمیان 4 دن سے خوار ہورہا ہے مگر کوئی شنوائی نہیں ہورہی محمد یوسف نے ڈی پی او لودھراں آر پی او ملتان وزیر اعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل کی ہے.

  • لودہراں : ٹرک کی ٹکر سے بس کو حادثہ

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) مسافر بس نے لودھراں خانیوال بائی پاس کے قریب واقع ریلوے پھاٹک کو ٹکر مارنے کے بعد ٹرک کو ٹکر مار دی۔ جسکے نتیجے میں 5 مسافر زخمی ہوئے –

    حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں- حادثے کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ، معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی شدید زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو ذرائع

  • لودہراں : ٹرک کی ٹکر سے بس کو حادثہ

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) مسافر بس نے لودھراں خانیوال بائی پاس کے قریب واقع ریلوے پھاٹک کو ٹکر مارنے کے بعد ٹرک کو ٹکر مار دی۔ جسکے نتیجے میں 5 مسافر زخمی ہوئے -حادثہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں- حادثے کے نتیجے میں پانچ افراد زخمی ، معمولی زخمیوں کو موقع پر طبی امداد دی گئی شدید زخمی کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ریسکیو ذرائع

  • لودہراں : قتل کیس کی دو وجوہات سامنے آ گئیں

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) مزدور قتل کیس دو الگ الگ وجوہات سامنے آگئی

    تفصیلات کے مطابق ملزم نے اعتراف جرم قبول کرلیا ہے کہ مزدوری کیوجہ سے قتل کیا ھے DPO کاموقف ملزم نے دوران پریس کانفرنس اعتراف جرم قبول کرتے ہوئے کہا کہ میں نے غیرت کے نام پر قتل کیا ہے ۔ گرفتار ملزم مصطفی کا موقف میں نے غیرت کے نام پر قتل کیا اور میں مطمئین ہوں۔ گرفتار ملزم تفتیش جاری ہے مزید حقائق سامنے آئینگے ۔ ڈی پی او۔

    ملزم کی والدہ بھی گرفتار ہے تحقیقات میں مزید آسانیاں ہونگی ۔ ڈی پی او کا پریس کانفرس کے دوران موقف

  • لودہراں : محکمہ صحت کی گاڑی کا خطرناک حادثہ

    لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) المناک حادثہ محکمہ صحت کو سوگوار کر گیا محکمہ صحت کے بنیادی مرکز صحت آدم واہن کے فیلڈ سٹاف کی گاڑی کو ڈسٹرکٹ ہسپتال ہیڈ کوارٹر لودہراں کے قریب ایکسیڈنٹ گاڑی میں فیلڈ سٹاف چوہدری محمد حسین سی ڈی سی سپروائزر دو ویکسینیٹرز عدیل اکرم اور عدنان یونس کے علاوہ سینٹری انسپکٹر حافظ گل محمد اور مرحوم کا بیٹا ذیشان ہمراہ تھے۔ ڈینگی سروے کی خاطر اپنے فرائص کی انجام دہی کو سر انجام دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہسپتال ہیڈ کوارٹر آ رہے تھے کہ ڈائیوو بس نے پیچھے سے اچانک ٹکر ماری اور اس المناک حادثہ میں چوہدری محمد حسین موقع پر جاں بحق ہو گئے عدنان یونس و گل محمد کو کمر اور کچھ پیٹ میں تکلیف کیوجہ سے بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال ریفر کر دیا گیا۔ گل محمد اور ذیشان کو بھی معمولی چوٹیں آئیں ہیں

  • لودہراں : قتل کی لرزہ خیز واردات

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) اڈا شہنال کے قریب ذہنی معذور شخص نے لکڑی کا کام کرنے والے مزدور کو تیز دھار آلہ سے قتل کرنے بعد پٹرول چھڑک کر آگ سے جلا دیا.اہل علاقہ کے مطابق قاتل مصطفی ایک ذہنی مریض ہے اور اکثر اوقات گھر کے کمرے میں ہی بند رہتا ہے جبکہ مقتول غلام فرید محنت مزدوری کی غرض سے گھر گھر جا کر چارپائیاں مرمت کرتا تھا –

    ملزم نے اپنی والدہ کو بھی مقتول نوجوان کو بچانے کی کوشش میں زخمی کر دیا -قتل کی لرزہ خیز واردات کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ گیلے وال نے موقع پر پہنچ کر تفتیش شروع کردی ہے ۔ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب –

  • لودہراں : انتہائی سفاکیت پر مبنی واقعہ

    لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) انتہائی افسوس واقعہ قتل کے بعد لاش جلا دی گئی

    تفصیلات کے مطابق لودہراں کے نواحی علاقے چک ہمتہ کے قریب افسوس ناک واقعہ پیش آیا اڈا شاہنال کے قریب حسن ماتم کے گھر لکڑی کا کام کرنے والے درکھان غلام فرید کو بےدرری سے کلہاڑیوں کے وار کرکے قتل کردیا اور اس کے بعد آگ لگا دی گئی

    ابھی تک واقعہ کی مکمل تفصیلات معلوم نہیں ہو سکی

    واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے پہنچ کر واقعہ کا جائزہ لیا اور اقدام قتل کی رپورٹ درج کر لی گئی

  • لودہراں : اجتماعی نماز جنازہ ، ہر آنکھ اشکبار ہو گئی

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) کل زہریلے کیمیکل سے وفات پانے والے تینوں نوجوانوں کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

    تفصیلات کے مطابق لودہراں کے نواحی علاقے موضع پرمٹ میں ایک سال دوسرا قیامت خیز لمحہ – کل رات زہلی سپرے کرتے وقت سپرے میں زہریلے کمیکل ہونے کی وجہ سے تینوں موقع پر جاں بحق ہوگئے –

    تینوں کی اجتماعی نماز جنازہ ادا کردی گئی .سینکڑوں لوگوں کی نے شرکت، ہرآنکھ اشکبار، لواحقین دھاڑیں مار کر روتے رہے –

  • لودہراں : ریسکیو 1122 سے گہرے کنویں سے کتا نکال دیا

    لودھراں( نمائندہ باغی ٹی وی) کی انسان کے ساتھ ساتھ جانوروں سے بھی ھمدردی کی اعلیٰ مثال حویلی نصیر خان روڈ پر پانچ دن پہلے 50 فٹ گہرے کنویں میں گرے ھوئے کتے کی اطلاع ریسکیو 1122 لودھراں کو دی گئی

    اطلاع ملتے ھی ریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر ایک گھنٹے کے طویل ریسکیو آپریشن کے بعد کتے کو زندہ نکال لیا۔ اہل علاقہ کی ریسکیو اھلکاروں کو داد۔ریسکیو ذرائع