Baaghi TV

Category: لودھراں

  • بورے والا : جعلسازی سے سمیں استعمال ہونے لگیں

    بورے والا (نمائندہ باغی ٹی وی) میں تھانہ فتح شاہ کے نواحی گاوں 42, 48 , 47 اور 49کے بی میں مبنہ طور پر نجی موبائل کمپنی زونگ کی فرنچائز کے مالک کی سرپرستی میں ایک گروہ بیس سے زاٸد مردو خواتین کو خدمت کارڈ کاجھانسہ دے کر سمیں نام کرنے کے بعدسمیں خود لے جاتا تھا ۔

    تفصیلات کے مطابق اہل علاقہ نے بتایا کہ ہم نے اس ٹیم کے متعلق مختلف افراد کو بتایا توانہوں نے کہا خدمت کارڈ ایسے نہیں بنتے جس پر اہلیان علاقہ کو تشویش ہونے لگی ۔شک گزرنے پر انہوں نے شناختی کارڈ پر سم چیک کی تو نجی کمپنی (زونگ )کی سم ان کے نام تھی ۔ نواحی گاوں 49 کے بی میں یہ گروہ اسی طرح کی کاروائی کرتے ھویے پکڑا گیا جس کو پولیس کے حوالے کر دیا ۔اہلیان علاقہ نے کہا کہ یہ سمیں کسی دہشت گردی یا دوسرے جرائم میں بھی استعمال کی جاسکتی ہیں پولیس نے تین افراد گرفتار کیے ہیں لیکن تھانہ فتح شاہ نے ابھی پرچہ نہیں دیا ۔

    متاثرہ افراد نے اعلٰی حکام سے ملزمان کے خلاف کاروائی کرنے اور سمیں متعلقہ افراد کو دینے کا مطالبہ کیا ہے ۔۔۔

  • لودھراں : یوم دفاع کی ضلعی تقریب

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) یوم دفاع کی تقریب کل کانجو ہال لودھراں میں منعقد ہو گی

    تفصیلات کے مطابق ضلع لودھراں میں یوم دفاع کی مرکزی تقریب ضلع کونسل کے صدیق خان کانجو ہال میں 6 ستمبر کو صبح 10 بجے منعقد ہو گی جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر لودھراں راؤ امتیاز احمد کریں گے۔ تقریب میں شہداء پاکستان اور عظیم قومی غازی ہیروز کی خدمات و قربانیوں کو یاد کیا جائے گا اور ملی نغمے پیش کیے جائیں گے –

  • لودھراں : شیخ رشید احمد عوام سے خطاب کریں گے

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) شیخ رشید احمد وفاقی وزیر ریلوے کل لودھراں آئیں گے

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کل صبح دس بجے
    لودهراں اسٹیشن پر بیس 20 منٹ کے مختصر قیام کے دوران جمع ہونے والی عوام سے خطاب کریں گے

    اور شجرکاری مہم کے تحت پودا لگائیں گے –

  • دنیاپور : موٹرسائیکل سوار جاں بحق ہو گیا

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) موٹرسائیکل درخت سے جا ٹکرائی ایک شخص جاں بحق

    تفصیلات کے مطابق دنیاپور کے نواحی علاقے چک 354 ڈبلیو بی کا رہائشی محمد الحسن خریداری کرکے گھر جارہا تھا اچانک موٹرسائیکل سے درخت کے ساتھ ٹکرانے سے جانبحق ہوگیا

    جاں بحق ہونے والے شخص کی عمر 30 سال کے قریب تھی

  • لودھراں : دو نمبر زرعی ادویات کی بڑی کھیپ پکڑی گئی

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) کسان کمپلین پر جعلی اور ایکسپائری زرعی ادویات کی فروخت کی نشاندہی:ڈپٹی ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ، کنٹرول پیسٹی سائیڈ ٹیم کا غوثیہ چوک میں ڈیلر غلام نبی کی دکان پر چھاپہ،لاکھوں روپے کی ایکسپائری جعلی زرعی ادویہ پکڑی گئی،جسمیں کارٹیپ،کاربوفیوران، تھائیو فینٹ میتھائل کی بھاری مقدار شامل تھی،دو ملزمان گرفتار ماڈل تھانہ سٹی میں مقدمہ درج

    تفصیلات کے مطابق پکڑی جانیوالی زرعی ادویات گزشتہ ایک سال سے امپورٹ نہ ہوئی ہے مگر منہ مانگی رقم لیکر دھڑلے سے فروخت مارکیٹ میں جاری تھی۔۔ذرائع کے مطابق غیر رجسٹرڈ پین پیسیفک کمپنی کی ادویات بھی غلام نبی ڈیلر ہی فروخت کر رہا ہے، ذرائع کے مطابق کارٹیپ جوکہ چاول کی فصل میں استعمال ہوتا ہے 12000 پیک 300 کے حساب سے خرید کیا گیااور مارکیٹ میں 1450 روپے فی پیک کے حساب سے فروخت کرکے 1 کروڑ 38 لاکھ روپے کمائے،جبکہ کابوفیوران جوکہ مکئی اور کماد کی فصل میں استعمال کی جاتی ہین کے 12 ہزار پیک 200 کے حساب سے خرید کرکے 1 ہزار فی پیک مارکیٹ میں فروخت کیے جبکہ مارکیٹ میں اسکی اصل قیمت 1500 فی پیک ہے اسکے علاوہ تھائیوفیٹ میتھائل جوکہ سبزیوں کی فصل میں استعمال کی جاتی ہےکہ8000بوتلیں جوکہ ایکسپائری ہوچکی تھی کو مارکیٹ میں 1400فی بوتل کے حساب سے فروخت کیا گیا، جعلی اور ایکسپائری ادویات کی آڑ میں 3 کروڑ 54 لاکھ روپے کمائے گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان عبید اور رمضان کو پیسے کی چمک کیوجہ سے ماڈل تھانہ سٹی میں وی آئی پی پروٹوکول دیا جارہا ہے اور حوالات سے نکال کر الگ کمرہ دیا گیا ہے، ذرایع سے معلوم ہوا کہ ملتان ٹیم نے کامیاب چھاپہ مارکر یہ ادویات پکڑی ہیں۔ لودھراں کے متعلقہ تمام زرعی ادارے خاموش تماشائی بنے رہے۔ اور بعد میں فون کال پر موقع پر پہنچے، ڈپٹی کمشنر لودھراں نے کہا کسانوں کی شکایات اور چھاپے کے بعد مکمل چھان بین کی جائیگی۔اور کسانوں کے نقصان کا مکمل ازالہ کیا جائیگا

  • لودھراں : کشمیر بنے گا پاکستان

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) کے نواحی علاقے گوگڑاں میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ریلی نکالی گئی

    تفصیلات کے مطابق یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ملک کے دیگر شہروں کی طرح گوگڑاں میں بھی ایم ڈی کیمبرج ہائی سکول گوگڑاں شیخ محمد عمران کی سربراہی میں اساتذہ کرام ,طالبعلم, اور گوگڑاں کی غیور عوام نے ملکر ریلی نکالی اور ثابت کر دیا کہ وہ کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ ہیں

  • لودھراں کی تاریخ سب سے بڑی ریلی

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی )وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلع کونسل لودھراں میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے منعقدہ مرکزی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی صوبائی وزیر جیل خانہ جات زوار حسین وڑائچ نے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی کیلئے پاکستان کا بچہ بچہ کٹ مرے گااور کشمیر آزاد ہو کر رہے گا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ اہلیان لودھراں نے وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردر عثمان بزدار کے کشمیر مشن ا ور وژن پر اپنے اعتماد کا مظاہر ہ کیا ہے۔ جلسہ میں ڈپٹی کمشنر راؤ امتیازاحمد، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک جمیل ظفر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل عبدالطیف خاں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ہدایت اللہ خاں، ممبر صوبائی اسمبلی نذیر خان بلوچ، امان اللہ خاں، رانا ارسلان خاں،رانا اعجازنون سمیت صوبائی و وفاقی محکموں کے سربراہوں، طلبا ء و طالبات، تاجر تنظیموں کے نمائندوں، وکلاء، ڈاکٹرز، اقلیتی برادری اور دیگر لوگوں نے شرکت کی۔ جلسہ گاہ میں ٹھیک بارہ بجے سائرن کی آوا ز پر خاموشی اختیار کی گئی اور سٹرکوں پر ٹریفک رک گئی۔ شرکاء چلچلاتی دھوپ اور حبس اور سخت گرمی میں کشمیر اور پاکستان کے جھنڈے لہراتے رہے۔ جلسہ گاہ میں شرکاء نے مٹ کے رہے گا ہندوستان، لے کے رہیں گے آزادی کے نعرے گونجتے رہے اور جلسہ گاہ میں کشمیر اور پاکستان کے قومی ترانے بھی بجائے گئے۔ ڈپٹی کمشنر راؤا متیازاحمدنے اپنے صدارتی خطاب میں کہاکہ لودھراں والوں کا کشمیریوں سے اظہار محبت و یکجہتی کے بے مثال جذبہ کو سلام پیش کرتا ہو ں کہ اتنی دھوپ اور گرمی میں کوئی مرد و عورت اور بچہ اپنی جگہ سے اِدھر سے اُدھر نہیں ہوا۔ انہوں نے کہاکہ ہمارا دل اور جان کشمیر کے لئے ہے۔ پارلیمانی سیکرٹری نذیر خان بلوچ نے اپنے خطاب میں کہاکہ ہم مرتے دم تک کشمیر یوں کے ساتھ ہیں اور اپنی خوشیوں کو کشمیر یوں کیلئے قربان کرتے ہیں۔ جلسہ میں سیاسی رہنماؤں نواب امان اللہ خاں، ارنا ارسلان خاں، سید ہ زیب النساء بخاری، تاجر تنظیموں کے نمائندوں چوہدری محمد سلیم، تاصم مسعود بٹ بھی موجود تھے۔ اختتام جلسہ پر مولانا محمد میاں نے کشمیر کی آزادی اور پاکستان کی سا لمیت کیلئے دعا کرائی

  • دنیاپور :گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی)ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز احمد کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سید وسیم حسن کا گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن

    تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نے پٹرول پمپس،کریانہ سٹور،فروٹ فروش و دیگر دوکانوں پر چھاپے مارے،زائد نرخ وصول کرنے اور پیمانہ کم ہونے پر پٹرول پمپس مالکان کو بھاری جرمانے کئے،غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے اور زائد نرخ وصول کرنے پر دوکانداروں کو بھی جرمانے کئے-

  • لودھراں : بس بڑے حادثے سے محفوظ

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) جواد کاٹن فیکٹری خانیوال روڈ لودھراں کے قریب بس اور آئل ٹینکر میں ٹکر 1 مسافر زخمی

    تفصیلات کے مطابق ریسکیو ٹیم ذرائع کے مطابق جواد کاٹن فیکٹری کے قریب آئل ٹینکر نے سامنے سے بس کو ٹکر مار دی تاہم بس کی رفتار کم ہونے کی وجہ سے بس بڑے حادثے سے بچ گئی

    بس میں سوار ایک شخص زخمی ہو گیا جسے ریسکیو ٹیم نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لودھراں منتقل کر دیا

  • لودھراں : رات کے وقت امدادی کاروائیوں کا جائزہ

    لودہراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی پی او ملک جمیل ظفر ہمراہ ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا وزٹ کیا

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات دیر تک ڈی پی او لودھراں ملک جمیل ظفر نے ڈی سی او لودھراں راؤ امتیاز کے ہمراہ لودھراں کے نواحی دریائے ستلج کے علاقوں کو دورہ کیا

    تازہ ترین سیلابی صورتحال کو دیکھا اور علاقے کے مقامی لوگوں سے امدادی کاروائیوں اور ضروریات کا بھی پتہ کیا

    مقامی افراد نے ڈی سی او لودھراں اور ڈی پی او لودھراں کی متاثرہ افراد سے اسطرح مدد کیلئے پہنچنے پر تعریف کی