Baaghi TV

Category: لودھراں

  • دنیاپور : پولیس کی کرائم میٹنگ

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈی ایس پی آفس دنیاپور میں کرائم میٹنگ

    تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی آفس دنیاپور میں کرائم میٹنگ منعقد کی گئی جس کی سربراہی ڈی ایس پی دنیاپور جواد سخا نے کی میٹنگ میں تھانہ سٹی دنیاپور کے ایس ایچ او قمر ضیاء ، منظور احمد ایس آئی، بشیر احمد ایس آئی، خالد اے ایس آئی ، سیف ایس آئی اور محرر فیاض حسین نے شرکت کی

  • لودھراں : منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاروائیاں جاری ہیں

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لودھراں ملک جمیل ظفر کی ہدایت پر تھانہ گیلے وال پولیس کی ایس ایچ او رئیس علی انصر اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد عمران گجر کی سربراہی میں منشیات فروش کے خلاف بڑی کارروائی،منشیات فروش چرس فروخت کرتے ہوئے گرفتار،ملزم کے قبضہ سے ایک کلوگرام سے زائد چرس برآمد، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے چرس فروخت کرنے والے منشیات فروش کا نام اعجاز بتایا جا رہا ہے جو پہلے بھی کئی بار منشیات فروشی میں پکڑا جا چکا ہے

  • وہاڑی : بروقت امدادی کاروائی نے مزدور کی جان بچا لی

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) بورےوالا حاجی شیر روڈ 39 ای بی میں کنواں کھودتے 40 فٹ گہرائی میں ایک مزدور مٹی کا تودہ گرنے سے دب گیا۔ ریسکیو 1122 بورےوالا کو اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیموں کو روانہ کر دیا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے بروقت رسپانس کرتے ہوئے مریض کو کنویں میں ہی فرسٹ ایڈ دی اور تقریباً 50 منٹ کے آپریشن کے بعد مزدور کو کنویں سے نکال لیا۔ کنویں میں پھنسے مزدور کو تحصیل ہیڈ کوارٹر بورےوالا منتقل کیا

  • لودھراں : علاقے میں خوف و ہراس چھا گیا

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) کے نواحی علاقے اڈا شاہنال پر ڈکیتی کی واردات ہوئی ہے جس میں ڈاکوؤں آتشی اسلحہ سے لیس تھے ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے ہیں ،ڈاکو لاکھوں کی نقدی لوٹ کر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے ہیں ذرائع کے مطابق مسلح ڈاکوؤں کی فائرنگ سےعلاقہ میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہو گئی ہے ماڈل تھانہ سٹی پولیس بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئی ۔

  • لودھراں : عوامی مسائل کے حل کیلئے کھلی کچہری

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مس حمیرا ارشاد اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لودھراں ملک جمیل ظفر عوام کے مسائل کے حل کے لئے دنیاپور پہنچے،میونسپل کمیٹی کے ہال میں کھلی کچہری لگائی گئی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مس حمیرا ارشاد اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک جمیل ظفر نے کھلی کچہری میں مختلف محکموں سے متعلق عوام کی شکایات اور مسائل سنے،سائلین کی درخواستوں کی سماعت کرتے ہوئے متعلقہ افسران کو سائلین کے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کئے،کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر دنیاپور سید وسیم حسن،چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری،ایم ایس تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال ڈاکٹر مظہر اقبال،ڈی ایس پی سرکل دنیاپور جواد سخا،سرکل دنیاپور کے تینوں تھانوں کے ایس ایچ اوز اور دیگر محکموں کے سربراہان اور افسران بھی موجود تھے-

  • لودھراں : ناردا کا عوام کی سہولت کیلئے اہم اقدام

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) نادرا نے عوام کی سہولت کیلئے ڈبل شفٹ کا آغاز کر دیا ہے جس کی وجہ سے زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید ہو سکیں گے ڈبل شفٹ کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے یکم جولائی سے ڈبل شفٹ کا باقاعدہ طور پر آغاز کر دیا جائے گا پہلی شفٹ صبح 8 بجے سے لے کر 3 بجے تک ہو گی جبکہ دوسری شفٹ دوپہر 3 بجے سے لے کر رات 10 بجے تک ہوا کرے گی عوام نے ناردا کے اس اقدام کو سراہا ہے

  • لودھراں : نئے تعمیر ہونے والے سپر ہائی وے کی حقیقت

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) لودھراں تا خانیوال تعمیر ہونے والا نئے روڈ کی کارگردگی آہستہ آہستہ سامنے آ رہی ہے روڈ کی تعمیر میں انتہائی ناقص میٹیریل استعمال کیا گیا ہے روڈ کی دونوں اطراف زمین میں دھنسنا شروع ہو گئی ہیں آج صبح پیاز سے لدا ٹرک دنیاپور کے قریب حادثہ کا شکار ہوا حادثہ کا سبب روڈ کی ناقص سائیڈ بنی ۔ ٹرک پر نارمل وزن تھا ٹرک دو فٹ تک روڈ میں دھنس گیا اور الٹ گیا تاہم ٹرک ڈرائیور کو ہلکی پھلکی چوٹیں آئی ہیں

  • لودھراں : ضلع کی سیٹیزن پورٹل کے حوالے سے رپورٹ

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) وزیراعظم سیٹیزن پورٹل پر ضلعی انتظامیہ کو 1480 شکایات موصول،812 شکایات پرشہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے عدم اطمینان کا اظہار کردیا، 668 شکایات پر اعتمادکااظہار۔سرکاری ذرایع)ضلعی افسران کو28جون تک سختی سے شکایات کے ازالہ کیلئے تنبیہ اور حکم جاری۔ تاخیری حربے استعمال کرنیوالے افسران کیخلاف قانونی کاروائی کی جائیگی۔ذرایع)تمام محکموں کےسربراہ پاکستان سیٹیزن پورٹل سے موصولہ شکایات کا فوری ازالہ کریں.اور ان شکایات کا پائیدار حل تلاش کیا جائے،انہوں نے مزید کہا کہ عوامی مسائل کےحل میں تساہل اور تاخیری حربے استعمال نہ کئے جائیں۔تمام افسران کو ہدایت کہ وہ اپنے محکموں میں شکایات کے ازالے کے لئے مستقل فوکل پرسن مقرر کریں احکامات جاری کر دیئے گئے

  • لودھراں : صحت کی سہولیات کے حوالے سے اہم اجلاس

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز احمد کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں محکمہ صحت کی ڈسٹرکٹ ریویو کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مس حمیرا ارشاد نے اجلاس کی صدارت کی،اجلاس میں ضلع بھر کے ہسپتالوں میں سہولیات اور حکومتی انڈی کیٹرز کے مطابق ہسپتالوں میں میڈکل اور پیرا میڈیکل سٹاف کی دستیابی کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر محمد اکرم چوہدری،ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر وسیم اقبال،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر عامر بشیر و دیگر افسران بھی موجود تھے-

  • لودھراں : مر کر بھی چین نہ آیا تو کدھر جائیں گے صنم

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) کے نواحی علاقے شیخ کاٹن فیکٹری چک ہمتہ میں حالات سے دلبرداشتہ ہو کر محمد عارف نامی شخص نے خودکشی کرلی محمد عارف سکنہ نور شاہ گیلانی لودھراں کے نواحی علاقے کا رہائشی تھا اس نے فیکٹری میں پلر سے رسہ باندھ کر پھندہ لے کر خودکشی کی واقعہ کی اطلاع پر گیلے وال پنجاب پولیس موقع پر پہنچ گئی اور چھان بین شروع کر دی گئی ہے ۔