Baaghi TV

Category: لودھراں

  • لودھراں : میونسپل کمیٹی عملہ نے حقیقت عیاں کر دی

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) 35افراد پر مشتمل عملہ پُرانے پاکستان سےنئے پاکستان میں بھی افسران کےہاتھوں یرغمال، لودھراں ساڑھے چار لاکھ شہری آبادی کیلئے صفائی سے لیکر سیوریج نظام کی دیکھ بھال کیلئے افسران صرف اور صرف فوٹو سیشن کرواتے ہیں۔ ملازمین نےبھانڈا پھوڑ دیا،جتنےوارڈہیں اتنے تو ہمارے پاس جھاڑوں والےبھی نہیں ہیں،ملازمین نےشہریوں سمیت سول سوسائٹی اور دیگر جماعتوں سے تعاون کی اپیل کر ڈالی،اب معلوم ہوا کہ لودھراں شہر کیوں اور کیسے گند سے بھرا پڑا ہے،اور ضلعی انتظامیہ کا صرف اور صرف گرین اینڈ کلین پاکستان مہم پر کیوں فوکس ہے۔اور کس کے حکم پر ہے اور کون اِس مہم سے مستفید ہو رہا ہے۔

  • دنیاپور : سہولیات کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) وسیم حسن شاہ کا چیف آفیسر میونسپل دنیاپور پرویز بٹ کے ہمراہ سپر ہائی وے دنیاپور کا دورہ کیا صفائی ستھرائی کے انتظامات کو دیکھا اور اس روڈ پر لگائے نئے درختوں کو بھی چیک کیا جبکہ انہوں نے دنیاپور کے مضافاتی علاقوں میں موجود صحت مراکز کا دورہ بھی کیا صحت مراکز میں ادویات کے سٹاک اور سٹاف کا جائزہ لیا اور انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل دنیاپور میں صحت و صفائی اور دیگر معاملات کو بہتر بنانے کے لئے اس طرح چیکنگ کیلئے دورے جاری رہیں گے

  • دنیاپور : ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ

    دنیاپور ( نمائندہ باغی ٹی وی) شہر میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات تین مسلح ڈاکو زرعی ادویات کے ڈیلر سے ہزاروں روپے کی نقدی چھین کر فرار تفصیل کے مطابق گزشتہ روز تین مسلح ڈاکو سرشام ماڈل ٹاؤن روڈ پر واقع زرعی ادویات ڈیلر شاپ پر دھاوا بولتے ہوئے تاجر ظفر اقبال سے 25 ہزار روپے کی نقدی چھین کر لے گئے اور مزاحمت اس کو پسٹل کا بٹ مار کر زخمی کردیا ، مزید یاد رہے کہ ایک ماہ قبل بھی ڈکیتی کی واردات میں گورمے کولا کی ڈسٹری بیوٹر شاپ پر 5 لاکھ روپے لوٹ لئے گئے تھے

  • لودھراں : مشہور سیاسی خاندان کا رویہ

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) مورخہ 16 فروری 2018 کو میاں صاحبان کی لودھراں آمد پر دنیا نیوز میں سعد خورشید کانجو کی طرف سے لگوایا گیا 50000 مبلغ پچاس ہزار روپے مالیت کا اشتہار جو کہ دو سال ہونے کو ہیں اب تک ادائیگی نا ہوئی ادائیگی کا مطالبہ کرنے پر ایم این اے عبدالرحمان کانجو کے برادر نسبتی سعد خورشید کانجو کی طرف سے دھمکیاں دی گئیں اور بدتمیزی کی گئی ۔ صحافیوں کی طرف سے سعد خورشید خان کانجو کے رویے کی شدید مذمت کی گئی صحافیوں کا کہنا ہے کہ اگر ادائیگی نہ کی گئی تو ہم شدید احتجاج کریں گے یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف لودھراں میں سعد کانجو کا بڑا عہدہ دیا گیا تھا پھر 2013ء کے جنرل الیکشن میں سعد کانجو نے جہانگیر ترین کے ساتھ ڈبل گیم کر کے مخالف پارٹی کا ساتھ دیا تھا

  • دنیاپور : ترقیاتی کاموں کا آغاز

    دنیاپور (نمائندہ باغی ٹی وی) جلہ آرائیں سے سپر ہائی وے نمبر 5 پل محمود تک روڈ شدید ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھا عرصہ دراز سے اس کی مرمت تک نہیں کی گئی حالت زار قابل رحم تھی ترقیاتی کاموں کے اعلان کے بعد جلہ آرائیں سے پل محمود تک روڈ کو دوبارہ نئے سرے سے تعمیر کرنے کا فیصلہ ہوا ہے جس کا ٹینڈر بھی ہو چکا ہے روڈ کی تعمیر کا کام گزشتہ دو دن سے تیزی جاری ہے اہل علاقہ نے پنجاب حکومت کی اس کارگردگی کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے جس طرح ترقیاتی کاموں کا آغاز ہوا ہے اس کو جاری رکھنا چاہئے

  • وہاڑی : منشیات فروشوں کے خلاف پنجاب پولیس کا ایکشن شروع

    وہاڑی (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ سٹی پولیس کی منشیات فروشوں کیخلاف دبنگ کاروائی کاروائی کے دوران ملزم سے 1100گرام چرس برآمد مقدمہ درج ملزم حولات میں بند

    تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او عامر مسعود جوئیہ، اے ایس آئی اعجاز احمد ، سیکورٹی کانسٹیبل یاسین، افتخار ، ذولفقار، راؤ علی اکبر نے کامیاب چھاپہ مار کر بدنام زمانہ منشیات فروش عبدالرزاق عرف گونگا کو دربار بابا عبدالرحمن سے رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے 1100گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کرلیا چکنمبر 911 ڈبلیوبی کارہائشی عبدالرزاق عرف گونگا کافی عرصہ سے منشیات کا کام کر رہے تھےاور پولیس کے لیے ایک چیلنج بنے ہوہا تھا ایس ایچ او عامر مسعود جوئیہ اور انکی ٹیم اے ایس آئی اعجاز احمد ،محمد یاسین، راؤ علی اکبر نے مخبر کی اطلاع پر ٹیم کے ہمراہ کامیاب ریڈکرکے بدنام زمانہ عبدالرزاق عرف گونگا کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مقدمہ درج کردیں اور بد نام زمانہ منشیات فروش عبدالرزاق عرف گونگا کو حوالات میں بند کر دیا ایس ایچ او عامر مقصود نے میڈیا کو بتایا کہ منشیات کا خاتمہ تھانہ سٹی پولیس کی اولین ترجیح ہے تھانہ سٹی کی حدود میں کوئی جرائم پیشہ افراد نہیں بچیں گا جرائم پیشہ افراد اپنا بندوبست کرلیں معززین علاقہ نے ایس ایچ او عامر مسعود کو خراج تحسین پیش کیا

  • لودھراں: شکایات کا جائزہ لینے کے لئے اہم اجلاس

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر لودھراں راؤ امتیاز احمد کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر آفس میں پاکستان سیٹیزن پورٹل کی شکایات کا جائزہ لینے کے لئے ایک اہم اجلاس منعقد کیا گیا اس اجلاس کی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلاننگ ہدایت اللہ خان نے صدارت کی اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر لودھراں یوسف کلیم، ایس این اے راؤ ناصر اور دیگر تمام محکموں کے سربراہان موجود تھے- اجلاس کی لودھراں کی طرف سے سیٹیزن پورٹل میں درج کی گئی شکایات کا جائزہ لیتے ہوئے اس متعلقہ اقدام پر غور کیا گیا

  • لودھراں : منشیات فروش کے خلاف آپریشن جاری

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) تھانہ سٹی پولیس نے 3 منشیات فروشوں کو دھر لیا ہے ایک منشیات فروش چرس فروخت کرتے ہوئے گرفتار ہوا اور اس ملزم کے قبضہ سے 310 گرام چرس برآمدہوئی جبکہ 2 منشیات فروش شراب فروخت کرتے ہوئے گرفتار ہوئے ہیں ان ملزمان کے قبضے سے 40 لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی گئی ہے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر دیئے گئے ہیں

  • کہروڑپکا : سرکاری املاک پر دن دیہاڈے ڈاکہ

    کہروڑپکا (نمائندہ باغی ٹی وی) میں میلسی چوک سے میلسی روڈ پر دن دھاڑے صدیق نامی شخص ہوٹل والا سرکاری لکڑیوں کو دن دھاڑے کاٹتا ہے محکمہ جنگلات کا عملہ اس واردات پر مکمل خاموش ہے مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ جنگلات کے گارڈ اس ہوٹل والے سے منتھلی لیتے ہیں جس کی وجہ سے وہ بلاخوف سرکاری املاک کو اس طرح لوٹتا ہے کافی دنوں سے یہ کام سر عام جاری ہے محکمہ کو اطلاع بھی دی گئی مگر کئی دفعہ اطلاع کے باوجود کاروائی نہیں کی گئی

  • لودھراں : ریسکیو 1122 کی امدادی کاروائیاں

    لودھراں (نمائندہ باغی ٹی وی) ڈاکٹر سید ماجد احمد ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو1122 لودھراں نے25 جون 2019 کی کارکردگی بتاتے ھوئے کہا کہ ریسکیو 1122 لودھراں نے 64؟ایمرجنسی کال پر اوسط ایکشن ٹائم 6.9 منٹ برقرار رکھتے ھوئے ریسپانس کیا اور مریضوں کو فرسٹ ایڈ دیکر ھسپتال منتقل کیا ان ایمرجنسیز میں 49 میڈیکل 08 روڈ ٹریفک ایکسیڈنٹ ،04 الیکٹرک شاک اور 03 کرائم کی ایمرجنسیاں شامل تھیں۔
    جبکہ ریسکیو 1122 لودھراں نے27مریضوں کو بہتر میڈیکل کی سہولیات کی غرض سے چھوٹے ھسپتالوں سے بڑےھسپتالوں میں پیشنٹ ٹرانسفر سروس کے ذریعے شفٹ کیا.۔