Baaghi TV

Category: ملتان

  • پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت لیا، بیٹنگ کا فیصلہ

    پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹاس جیت لیا، بیٹنگ کا فیصلہ

    پاکستان نے ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے دوسرے ون ڈے میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا،اس موقع پر انہوں نے کہا کہ دوسرے میچ کے لیے ایک تبدیلی کی گئی ہے اور حسن علی کی جگہ محمد وسیم جونیئر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے، جیت کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

    ویسٹ انڈیز کے کپتان نکولس پورن نے کہا کہ کوشش ہوگی میچ میں کامیابی حاصل کرکے سیریز برابر کرنے کی کوشش کریں گے۔ قبل ازیں پہلے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شسکت دیدی تھی۔

    پاکستان اسکواڈ میں کپتان بابراعظم، شاداب خان، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، محمد حارث، خوشدل شاہ، محمد نواز، شاہین شاہ آفریدی، محمد وسیم اور حارث رؤف شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ دو روز قبل کھیلے گئے پہلے انٹرنیشنل میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی تھی۔

  • گرفتاری کا خدشہ ، عثمان بزدار نے عدالت سے رجوع کر لیا

    گرفتاری کا خدشہ ، عثمان بزدار نے عدالت سے رجوع کر لیا

    گرفتاری کا خدشہ ، عثمان بزدار نے عدالت سے رجوع کر لیا

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے اینٹی کرپشن کیخلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب عثمان بزدار کیخلاف انکوائری سے متعلق جواب مانگ لیا، عثمان بزدار نے درخواست میں کہا کہ ن لیگ نے میرے خلاف جعلی کرپشن کیسز بنانے کی تیاری کرلی ہے،متعلقہ اداروں سے اس بارے میں پوچھتا ہوں تو وہ تعاون نہیں کر رہے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں نے پریس کانفرنسوں میں متعدد الزمات لگائے،عدالت چیف سیکریٹری پنجاب،اینٹی کرپشن حکام کو تفصیلات فراہم کرنے کا حکم دے،

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے جمعہ کے روز لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا ،ملتان بنچ میں دائر کی گئی ایک درخواست میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ہائیکورٹ سے استدعا کی کہ ان کے خلاف ممکنہ بدعنوانی کے مقدمات کی معلومات کے لیے ہدایت کرے تاکہ وہ اس کے مطابق اپنا دفاع تیار کر سکیں ،سابق وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے مطابق متعدد مواقع پر، مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطا اللہ تارڑ نے دعویٰ کیا کہ حکومت درخواست گزار، اس کے اہل خانہ اور سسرال والوں کے خلاف انسداد بدعنوانی کے قوانین کے تحت مقدمہ چلانے پر غور کر رہی ہے تارڑ کے بیانات سے حکومت کے ارادے ظاہر ہوتے ہیں

    عثمان بزدار نے سیمنٹ فیکٹری کے 16 لائسنس بیچے،مفتاح اسماعیل کا دعویٰ

    بنی گالہ میں کتے سے کھیلنے والی فرح کا اصل نام کیا؟ بھاگنے کی تصویر بھی وائرل

    بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح نے خاموشی توڑ دی

    فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے

    نیب نے فرح خان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کر دیا

    نیب نے سابق خاتون اول کی دوست کے حوالے سے وضاحت کردی

    واضح رہے کہ ترجمان پنجاب حکومت عطاء اللہ تارڑ کا ایک پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ عثمان بزدار اور ان کے ساتھ کرپشن میں ملوث افراد کیخلاف درخواست دائر کرینگے عمران خان ہر جلسے میں یوں کھڑے ہوتے ہیں جیسے مسیحا ہیں، ان کے کرتوت ایسے ہیں کہ شیطان شرما جائے،عمران خان نے بزدار کو اس لیے وزیراعلیٰ بنایا کہ زیادہ سے زیادہ سرمایہ لاسکے، 27کروڑ کے اثاثے صرف تونسہ میں بنائے گئے، یہ وزیر اعلیٰ بننے کے بعد بنائے گئے، 5ارب کی 55 سو کنال کی تونسہ کے قریب زمین لی گئی، یہ اس نے خریدی جس کے بارے کہا گیا کہ اس کے گھر میں بجلی بھی نہیں، یہ لوگ تقریر ایسے کرتے ہیں جیسے آسمان سے اترے ہوئے ہیں عثمان بزدار کیخلاف پنجاب اینٹی کرپشن میں درخواست دے رہے ہیں عثمان بزدار نے ساڑھے تین سالوں میں 10 ارب کے اثاثے بنا لیے

  • ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کے لیے 306 رنز کا ہدف دیا

    ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کے لیے 306 رنز کا ہدف دیا

    ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت لیا.پاکستان کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

    پاکستان کے خلاف تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو جیت کے لیے 306 رنز کا ہدف دیا ہے۔ مہمان ٹیم نے پہلےکھیلتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 305 رنز بنائے۔

    ویسٹ انڈیز کی جانب سے شائی ہوپ 127 اور شمارہا بروکس 70 رنز بناکر نمایاں رہے، ان کے علاوہ رومین پاؤل 32 ، روماریو شیفرڈ 25 اور کپتان نیکولس پوران نے 21 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے حارث رؤف نے4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ شاہین شاہ آفریدی نے 2، محمد نواز اور شاداب خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

    قبل ازیں ویسٹ انڈیز کے کپتان نکولس پورن کا ٹاس جیت کر کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز چیلنجنگ ہوگی، سیریز جیتنے کی پوری کوشش کریں گے۔

    قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ٹاس جیتتا تو میں بھی پہلے بولنگ کا ہی فیصلہ کرتا، ہر سیریز اہم ہے اور آج کے میچ میں محمد حارث ون ڈے ڈیبیو کر رہے ہیں۔

    پاکستانی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، فخر زمان، امام الحق، محمدر ضوان، شاداب خان، محمد حارث، خوشدل شاہ اور محمد نواز شامل ہیں۔ اس کے علاوہ شاہین آفریدی، حارث رؤف اور حسن علی بھی قومی ٹیم کا حصہ ہیں۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 10 اور تیسرا 12 جون کو کھیلا جائے گا۔

  • متحدہ عرب امارات سے پاکستان آنے والی پرواز میں بچے کی پیدائش

    متحدہ عرب امارات سے پاکستان آنے والی پرواز میں خاتون نے بچے کو جنم دیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق شارجہ سے سیالکوٹ آنے والی غیرملکی پرواز میں خاتون نے بچے کو جنم دیا بچے کی ولادت کے بعد خاتون اور نومولود کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    جیلوں میں قیدیوں کے ساتھ غیر انسانی رویے کے ذمہ داران چیف منسٹر اور چیف ایگزیکٹو…

    طیارہ اپنی منزل کی جانب محوِپرواز تھا کہ اس دوران خاتون کی طبیعت خراب ہو گئی جس کی اطلاع کپتان نے کنٹرول ٹاور کو دی اور طیارے کو ملتان ایئرپورٹ پر اتار لیا گیا۔

    میڈیکل لینڈنگ کے دوران گل بانو نامی خاتون مسافر نے دوران پرواز ایک لڑکے کو جنم دیا جس کے بعد فوری طور پر خاتون اور بچے کو نشتراسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    وزیراعظم کا ایف سی اہلکاروں کی تنخوا ہ میں 15 فیصد اضافے کا اعلان

    بچے کی پیدائش قبل از وقت ہے کیونکہ سول ایوی ایشن اور پی آئی اے کے قوانین کے تحت 32 ہفتے کے حمل کے بعد خواتین سفر نہیں کر سکتیں اور اس سے قبل سفر کرنے کے لیے انھیں والدین کی جانب سے حلف نامہ جمع کروانا پڑتا ہے جبکہ بین الاقوامی اور علاقائی پروازوں کے لیے پی آئی اے کے ڈاکٹر کا سرٹیفیکیٹ بھی درکار ہوتا ہے۔

    صا ئمہ نور نے ٹی وی سے دوری کیوں اختیار کی؟ وجہ بتادی

    واضح رہے کہ 2017 میں بھی پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی پرواز میں ایک خاتون نے بچی کو جنم دینے کا واقعہ پیش آیا تھا مدینہ سے ملتان آنے والے پی آئی اے کی پرواز پی کے 716 میں ملتان سے تعلق رکھنے والے مدینہ میں قیام پذیرجوڑے کے ہاں بچی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا رُخ بوجوہ موسمی خرابی کراچی موڑ دیا گیا تھا

  • ملتان کےنواحی علاقے میں ڈکیتی کے دوران خاتون سے اجتماعی زیادتی

    ملتان کےنواحی علاقے میں ڈکیتی کے دوران خاتون سے اجتماعی زیادتی

    ملتان : تھانہ الپہ کی حدود میں مسلح افراد نے ڈکیتی کی واردات کے دوران خاتون سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ رونما ہوا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق 3 نامعلوم مسلح افراد ڈاکوؤں نے شہری افتحار کے گھرداخل ہوئےاور واردات کرنے لگےملزمان نے اہل خانہ کو رسیوں سے باندھ کر خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کرنے کے بعد مقدمہ درج کرلیا-

    خود کو انٹیلیجنس آفیسر ظاہر کرنیوالے ڈکیت گرفتار

    متاثرہ خاتون کے مطابق نامعلوم ڈاکو اسلحہ کے زور پر اجتماعی زیادتی کرنے کے بعد نقدی اور موبائل فون چھین لوٹ کر لے گئے ڈاکو 50 منٹ تک اہل خانہ کو یرغمال بناکر واردات اور اجتماعی زیادتی کرتے رہے ۔

    دوسری جانب وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدارنے اجتماعی زیادتی کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او ملتان سے رپورٹ طلب کر لی اور ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم دے دیا عثمان بزدار نے کہا کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے اورمتاثرہ خاتون کو ہر قیمت پر انصاف فراہم کیا جائے۔

    پولیس یونیفام میں ناکہ لگا کر وارداتیں کرنے والا گروہ گرفتار

    قبل ازیں شفیق آباد پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے پانچ ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا،ملزمان پولیس وردیاں پہن کر معصوم شہریوں کو چیکنگ کے بہانے روک کر لوٹتے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرتے ملزمان کو موقع سے گرفتار کیا ،دوران واردات گروہ کا سرغنہ سب انسپکٹر کی جبکہ دیگر نے کنسٹیبلان کی یونیفارم پہنتے ملزمان کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے،ملزمان نے چند روز قبل شہری سے دوران چیکنگ رقم چھینی تھی ،گرفتار ملزمان میں سرغنہ عثمان سمیت ارسلان, ثمن, ساحل اور مرزا برہان بیگ شامل ہیں،ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے ہیں جبکہ تفتیش جاری ہے،ایس پی سٹی حفیظ الرحمان بگٹی کا کہنا ہے کہ شریف شہریوں کو لوٹنے والے کسی رعائیت کے مستحق نہیں-

    گھریلو ملازمائیں بن کر کیا کرتی تھیں خواتین؟ لیڈی گینگ گرفتار

    ادھر ڈیرہ اسماعیل خان،یونیورسٹی پولیس نے چند روز قبل خود کو انٹیلیجنس آفیسر ظاہر کرنے اور چکما دے کر ڈکیتی کی واردت میں شہری سے 10 لاکھ روپے لوٹنے والے نوسرباز بہروپئے کو لاہور اور اسکے ساتھی کو مظفرگڑھ سے گرفتار کر لیا،واردات میں استعمال گاڑی کی جعلی نمبر پلیٹ بھی برآمد کر لی گئی ہے-

    مورخہ 2022-01-25 کو تھانہ یونیورسٹی کی حدود قریشی موڑ ڈیرہ بھکر روڈ پر ایک ڈکیتی کی واردات وقوع پذیر ہوئی تھی،جس میں دو نامعلوم ملزمان بسواری گاڑی موٹر کار ہمراہ بوگس نمبر پلیٹ نمبر کندہ LEC-6409 پر آئے اور اپنی گاڑی کو ڈیرہ بھکر روڈ پر رواں ایک ٹرک نمبر K-2068 کے آگے لا کھڑا کر کے ٹرک کو روکا، اور ٹرک مالک کے سامنے خود کو انٹیلیجنس آفیسر ظاہر کرنے لگے، مالک ٹرک اور کنڈکٹر کو ہتھکڑیاں لگائیں، اور اسی دوران ٹرک کے مالک کو چکما دے کر مبلغ دس لاکھ (10,00000) روپے لوٹ کر فرار ہو گئے-

    زہریلا کھانا کھانے سے مدرسے کے 38 بچے بیہوش

  • ملتان :پولیس کا سٹیج اداکارہ کے گھر پر چھاپہ،مغوی بچہ بازیاب

    ملتان :پولیس کا سٹیج اداکارہ کے گھر پر چھاپہ،مغوی بچہ بازیاب

    ملتان میں پولیس نے سٹیج اداکارہ آئمہ خان کے گھر پر چھاپہ مار کر مغوی بچہ بازیاب کرلیا جبکہ اداکارہ کو شوہر سمیت گرفتار کرلیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق دو روز قبل ڈیڑھ سالہ بچے کو نواحی علاقے کڑی جمنداں سے اغواء کیا گیا تھا جب تفتیش کی تو سراغ آئمہ خان کے گھر پہنچا جس پر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچے کو بازیاب کرالیا جبکہ سٹیج اداکارہ کو شوہر سمیت گرفتار کرلیا۔

    رائیونڈ ،اغوا ہونے والے لڑکے کی لاش گیارہ روز بعد نہرسے برآمد

    پولیس حکام کے مطابق آئمہ خان کی شادی کو چار برس ہو گئے لیکن اولاد نہ ہونے پر شوہر نے انتہائی اقدام اٹھایا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق اداکارہ نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کرلیا ہے ۔

    قبل ازیں رائیونڈ سے لڑکے کو اغوا کیا گیا تھا جس کی لاش گزشتہ روزرثاء اسی مقام پر دس روز سے لاش تلاش کر رہے تھے ۔زیر حراست ملزمان نے محمد زبیر کو اغوا کرنے کے بعد قتل کر دیا تھا اور اس کی لاش نہر میں پھینک دی تھی پولیس کے عدم تعاون پر ورثاء نے دو مرتبہ احتجاج بھی کیا تھا مگر رائےونڈ پولیس لاش برآمد نہ کروا سکی تفتیش سی آئی اے منتقل کرنے کی بات ہوئی تو آج حادثاتی طور پر اسی جگہ سے لاش برآمد ہو گئی جہاں اس کے ورثاء دس روز سے تلاش کر رہے تھے

    بھارت:جنسی زیادتی کے واقعات ہر10 منٹ بعد رپورٹ ہونے لگے:تازہ واقعہ نے حقیقت کھول دی

    دوسری جانب گلشن راوی پولیس نے کارروائی کی اور نواں کوٹ پولیس نے مفرور ملزم خضر کو گرفتار کیا۔ملزم خضر کے خلاف مصطفی آباد تھانہ میں08 لاکھ روپے بوگس چیک کا مقدمہ درج تھا۔گلشن راوی پولیس نے عادی مجرم عادل کو گرفتار کیا عادی مجرم کے خلاف مختلف تھانوں میں چوری۔ڈکیتی کے مقدمات درج تھے ملزمان کو گرفتار کرکے متعلقہ پولیس اسٹیشن انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا

    اسلام آباد: تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات سپلائی کرنے والے تین ملزمان گرفتار

    علاوہ ازیں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے راولپنڈی کے علاقے سے اغواء کے بعد لڑکے کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لے لیا، وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کر لی ،وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے قتل میں ملوث ملزمان کی فی الفور گرفتاری کا حکم بھی دیا، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں۔متاثرہ خاندان کو ہر صورت انصاف فراہم کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے مقتول لڑکے کے غمزدہ خاندان کو انصاف فراہم کرنے کی یقین دہانی کروائی-

    پشاور: مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 5 افراد جاں بحق ،2 زخمی

  • عدالت نےعدت گزارے بغیردوسری شادی کو بے قاعدہ شادی قراردیا

    عدالت نےعدت گزارے بغیردوسری شادی کو بے قاعدہ شادی قراردیا

    لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ نے عدت گزارے بغیردوسری شادی کو بے قاعدہ شادی قراردیا۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق عدت گزارے بغیردوسری شادی کرنے پر مقدمہ درج کیا گیا تھا جس میں درخواست گزار نے سابقہ بیوی آمنہ کی عدت پوری کیے بغیر دوسری شادی پر زنا کے مقدمے کے لیے رجوع کیا تھا درخواست گزار کا موقف تھا کہ آمنہ نے فیملی عدالت سے خلع کی یک طرفہ ڈگری لےکر اگلے روز اسماعیل سے نکاح کر لیا۔

    عدالت کا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو نکاح نامے میں حق مہر کے کالم میں ترمیم کرنے کا حکم

    کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے کہا کہ عدت گزارے بغیر خاتون کے دوبارہ نکاح کو باطل قرار نہیں دیا جا سکتا،عدالت نے عدت مکمل کیے بغیر شادی کرنے پر زنا کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست خارج کر دی-

    لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ کے سربراہ جسٹس علی ضیا باجوہ نے امیر بخش کی درخواست پر 9 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کیا۔

    جسٹس علی ضیا باجوہ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ مسلم پرسنل قانون کے تحت بے قاعدہ نکاح کے اپنے نتائج ہو سکتے ہیں، بے قاعدہ نکاح کی بنیاد پر آمنہ بی بی اور اسماعیل کی شادی کو کالعدم قرار نہیں دیا جا سکتا۔

    قصور میں 13 ہزار ماہوار کے ملازم 4 ماہ سے تنخواہوں سے محرام

    قبل ازیں عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو نکاح نامے میں حق مہر کے کالم میں ترمیم کرنے کا حکم دیا تھا لاہور ہائی کورٹ میں واصف علی سمیت دیگر کی درخواستوں پر نکاح نامے اور حق مہر سے متعلق سماعت ہوئی تھی، جسٹس مرزا وقاص روف کی سربراہی مین دو رکنی بینچ نے تحریری فیصلہ جاری کیا تھا-

    عدالت نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو نکاح نامے میں حق مہر کے کالم میں ترمیم کرنے کا حکم دیا اور نکاح نامے میں اشیا کی تفصیل کے کالم 16 کو حق مہر کے کالم 13 کا حصہ قرار دیا گیا فیصلے کے مطابق فریقین حق مہر کے علاوہ کچھ لکھوانا چاہیں تو علیحدہ لکھوائیں۔

    کیا آپ شہریوں کو لاپتہ کرنے والوں کی سہولت کاری کر رہے ہیں؟ قاضی فائز عیسیٰ برہم

    عدالت نے فیصلہ جاری کرتے ہوئے نکاح نامے میں نقد، منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کیلئے علیحدہ کالم بنانے کا بھی حکم دیا تھااور کہا تھا کہ نکاح رجسٹرار کی تربیت کے لیے انتظامات کیے جائیں حکومت نکاح رجسٹرار کے لائسنس کے لیے کم سے کم تعلیم کا معیار مقرر کرے۔

  • بچے کی پیدائش کی خوشی میں ہوائی فائرنگ  سے 12 سالہ لڑکی جاں بحق

    بچے کی پیدائش کی خوشی میں ہوائی فائرنگ سے 12 سالہ لڑکی جاں بحق

    ملتان : بچے کی پیدائش کی خوشی میں ہونے والی ہوائی فائرنگ کی زد میں آ کر 12 سالہ لڑکی جاں بحق ہو گئی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ملتان میں تھانہ کپ کے علاقے پیپل محلہ میں ساحل نامی شخص کے ہاں بیٹا پیدا ہوا جس کی خوشی میں گھر میں تقریب منعقد کی گئی پولیس کے مطابق تقریب میں ساحل کے دوست مرشد نے ہوائی فائرنگ کی جس کی زد میں پڑوسیوں کی 12 سالہ بچی سویرا آکر زخمی ہو گئی۔

    کراچی میں دوسری شادی کی خواہش نے نوجوان کی جان لے لی

    پولیس کا کہنا ہے کہ سویرا کو زخمی حالت میں نشتر اسپتال منتقل کیا جا رہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گئی فائرنگ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    قبل ازیں کراچی میں ٹک ٹاک ویڈیو میں ایڈونچر کے لئے گھر کے باہر کھڑے شہری کو گولی ماردی تھی جس سے شہری جاں بحق ہو گیا تھا جس کے بعد پولیس نے تحقیقات کے دوران سی سی ٹی ویٹیج کی مدد سے دو کم عمر ٹک ٹاکرز کو حراست میں لیا تھا-

    رانگ نمبریا پھرانٹرنیٹ کے فیوض وبرکات:2 بہنوں کا قتل، ملزم کی نشاندہی پر ایک کے شوہر کی لاش بھی…

    پولیس حکام کا کہنا تھا کہ دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کی عمریں 14 سے 15 برس کے درمیان ہیں، ملزمان ٹک ٹاکرز ہیں،ابتدائی تحقیقات میں ملزمان نے بتایا کہ انھوں نے ایڈونچر کے لیے فائرنگ کی تھی، وقوعہ کے وقت قمر رضا گھر کے باہر روڈ پر کھڑا ہوا تھا اور گولی اس کے پیٹ میں لگی تھی۔

    کراچی: ایڈونچر کے لئے شہری کا قتل،ٹک ٹاک انتظامیہ کا موقف سامنے آ گیا

    پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے بھی شناخت کرلیا گیا ہے جبکہ ملزمان کے قبضے اور نشاندہی پر واردات میں استعمال کیا جانے والا اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی گئی ہے، ملزمان کے دیگر دو ساتھیوں کی تلاش میں مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں-

    طالبہ کے ساتھ جنسی تعلق،حمل ہونے پر پرنسپل نے اسقاط حمل کروا دیا

    جبکہ دوسری شادی کی خواہش پر سالے کی فائرنگ سے بہنوئی ہلاک، پولیس نے ملزم کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے آلہ قتل پستول اپنی تحویل میں لے لیا گلستان جوہر بلاک 8 میں واقع مکان نمبرA70 کے اندر جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ قتل کی واردات کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی تو گھر والوں نے ملزم کو پکڑ اہوا تھا، تاہم پولیس نے ملزم کو گرفتارکرکے اس کے قبضے سے آلہ قتل پستول اپنی تحویل میں لیا اور لاش پوسٹ مارٹم کی کارروائی کیلئے عباسی شہید اسپتال منتقل کی۔

    لاہور: درندہ صفت باپ کی بیٹی سے زیادتی

    ایس ایچ او فاروق سنجرانی کے مطابق مقتول کی شناخت 35 سالہ اسلم ولد پرویز کے نام سے ہوئی اور اسکا اپنے سالے فرحان سے جھگڑا ہوا تھا جس پر فرحان نے طیش میں آکر فائرنگ کردی جو بہنوئی کیلئے جان لیوا ثابت ہوئی۔

    کوئلے کے زہریلے دھوئیں سے شامی ماں اور 3 بچیاں جاں بحق

  • دسمبر شادیوں کا مہینہ مہنگائی کا توڑ بھی6 بہنوں کی 6 بھائیوں کے ساتھ ایک ہی روز شادی

    دسمبر شادیوں کا مہینہ مہنگائی کا توڑ بھی6 بہنوں کی 6 بھائیوں کے ساتھ ایک ہی روز شادی

    دسمبر شادیوں کا مہینہ .مہنگائی کا توڑ بھی6 بہنوں کی 6 بھائیوں کے ساتھ ایک ہی روز شادی

    ایک ہی روز نکاح کی تقریب منعقد کی گئی 6 بہنیں تیار ہوئیں لال جوڑا پہنا اور ایک ہی گھر سے 6 بہنوں کی ڈولی اٹھی ایک ہی گھر کے 6 لڑکوں نے ان 6 بہنوں سے شادی کی واقعہ پنجاب کے علاقے ملتان کا ہے جہاں ایک ہی فیملی میں آپس میں شادی ہوئی.ملتان کے رہائشی محمد لطیف کی 6 بیٹیاں ایک ہی گھر رخصت ہوگئیں والدین نے بچوں کے اصرار پر شادی کی اجتماعی تقریب بھی دھوم دھام سے سجائی گئی.

    نکاح خواں نکاح پڑھانے آیا تو آگے 6 دلہے انتظار میں تھے دوسری جانب 6 دلہنیں تھیں .شادی کے بعد دلہن انعم کا کہنا ہے کہ ہم 6 بہنیں ہیں، ہماری شادی ایک ساتھ ہورہی ہے اور ہم خوش ہیں دلہا شکیل نے خوشی کے اس موقع پر کہا کہ ایک جوائنٹ فیملی بن رہی ہے جبکہ ساجد کا کہنا ہے کہ سب بھائی ایک ہی گھر میں رہتے ہیں

    بھارتی پولیس اہلکاروں کی غیر ملکی خاتون سے 5 ماہ تک زیادتی

    ایک ہزار سے زائد خواتین، ایک سال میں چار چار بار حاملہ، خبر نے تہلکہ مچا دیا

    ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟

    کالج میں مجرا، لڑکی ہوش برقرار نہ رکھ سکی پرنسپل سے لپٹ گئی ،ویڈیو وائرل،کالج سیل

  • دبئی سے ملتان آنے والی پرواز کولاڑ کے مقام پر ہولڈ کروایا گیا

    دبئی سے ملتان آنے والی پرواز کولاڑ کے مقام پر ہولڈ کروایا گیا

    دبئی سے ملتان آنے والی نجی ائیر لائن کی پرواز کولاڑ کے مقام پر ہولڈ کروایا گیا

    پرواز نمبر ایف زیڈ 325، 17ہزار فٹ کی بلندی پر تھی نجی ائیر لائن کی پرواز کو سموگ کے خطرات کے سبب ہولڈ کیا گیا نجی ائیر لائن کی پرواز کو سات چکر لگوا کر لینڈنگ کی اجازت دی گئی، پرواز کو ہولڈ کروایا گیا ، پرواز نے سات چکر مسلسل فضا میں لگائے،بعد ازاں سموگ کی شدت میں کمی کے بعد پرواز کو لینڈنگ کی اجازت دی گئی، مسلسل چکر لگانے سے پرواز میں سوار مسافروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی اور خوف و ہراس پھیل گیا تا ہم نجی ایئر لائن کے عملے نے مسافروں کو بتایا کہ سموگ کی وجہ سے لینڈنگ میں تاخیر ہو رہی ہے

    دوسری جانب سموگ کا باعث بننے والوں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں ایک ہفتے کے دوران 225 مقدمات درج کر کے 153 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ترجمان پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ شہری سموگ کا باعث بننے والوں کے خلاف پولیس کو اطلاع دیں۔رواں سال اب تک آلودگی پھیلانے پر 2 ہزار 217 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں جبکہ 2 ہزار 294 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔سموگ کا سبب بننے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

    سموگ کی روک تھام کے لیے ضلعی انتظامیہ لاہور کے انسداد سموگ اسکواڈ کی سخت کاروائیاں بھی جاری ہیں،15 نومبر 2021 تا 20 نومبر 2021 کی رپورٹ جاری کر دی گئی،فضا میں دھواں چھوڑنے اور آلودگی کی روک تھام کے لیے آلات نہ ہونے پر 18 انڈسٹریل یونٹس میں خلاف ورزی پائی گئی.255 انڈسٹریل یونٹس بغیر کنٹرول سسٹم کے کام کر رہے تھے. 87 انڈسٹریل یونٹس کو سیل کر دیا گیا.03 ایف آئی آرز کا اندراج کروایا گیا.02 لاکھ روپے کے جرمانے عائد کئے گئے. شہر کے انڈسٹریل یونٹس کی چیکنگ کے لیے پانچ تحصیلوں میں انسداد سمموگ اسکواڈ ٹیمیں موجود ہیں .

    ایئر سیال آغاز کے پہلے سال ہی بحران کی جانب گامزن

    ایئرسیال کے بارے سچ اور جھوٹ کیا ہے ، اصل حقیقت جانیے مبشر لقمان کے ساتھ

    ایئر سیال کی پرواز کے ٹائر میں تکنیکی خرابی،پرواز تاخیر کا شکار