Baaghi TV

Category: ملتان

  • بلاول بھٹو کا دورہ ملتان فائنل ‘یوسف رضا گیلانی کیا تحفہ دیں گے؟ جانیں

    بلاول بھٹو کا دورہ ملتان فائنل ‘یوسف رضا گیلانی کیا تحفہ دیں گے؟ جانیں

    پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول کا دورہ ملتان فائنل ‘یوسف رضا گیلانی 7ارکان اسمبلی کا تحفہ دیں گے-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو ایک ہفتے تک بلاول ہاؤس ملتان میں قیام کے دوران جنوبی پنجاب کی اہم شخصیات اور پارٹی رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے پیپلز پارٹی کا آئندہ الیکشن میں ٹارگٹ جنوبی پنجاب ہو گا ‘جس کی نگرانی خود بلاول بھٹو کریں گے ‘یوسف رضا گیلانی ارکان اسمبلی کی بلاول سے خفیہ ملاقات کرائیں گے-

    ذرائع کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری 30اگست کو جنوبی پنجاب کے دورے پر ملتان آئیں گے امکان ہے کہ وہ کم و بیش ایک ہفتہ تک بلاول ہائوس ملتان میں قیام کریںگے۔ اس دوران سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی بلاول بھٹو کو جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے سات ارکانِ قومی و صوبائی اسمبلی کا تحفہ دینگے اور ان کی ملاقات بلاول بھٹو سے کرائیں گے ۔

    ذرائع کے مطابق ان ارکانِ اسمبلی میں جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں کے تحریک انصاف کے وہ ارکان جو آزاد حیثیت سے الیکشن جیتے تھے اور ن لیگ کے ارکان اسمبلی شامل ہیں اسی طرح دیگر اہم شخصیات بھی بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کرینگے-

    واضح رہے کہ پیپلز پارٹی کا آئندہ الیکشن کا ٹارگٹ جنوبی پنجاب ہوگا جس کی بلاول بھٹو خود نگرانی کرینگے اس سلسلے میں بلاول بھٹو نے پہلے ہی سید یوسف رضا گیلانی کو ٹارگٹ دے رکھا ہے یہی وجہ ہے کہ سابق وزیراعظم نے بلاول بھٹو کی ملتان آمد سے قبل اہم سیاسی شخصیات اورموجودہ و سابقہ ارکان اسمبلی سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے ۔

    ذرائع نے اس خبر کی بھی تصدیق کی ہے کہ سابق وزیراعظم و اپوزیشن لیڈر سینٹ سید یوسف رضاگیلانی سے جنوبی پنجاب کے تین ارکانِ قومی اسمبلی و چار ارکان صوبائی اسمبلی نے رابطہ کیا ہے ان میں ملتان سے کوئی رکن اسمبلی شامل نہیں ہے البتہ ان ارکان ِ اسمبلی کا تعلق جنوبی پنجاب کے مختلف علاقوں سے ہے –

    ذرائع کے مطابق ملاقات کرنے والے ارکان اسمبلی نے سید یوسف رضا گیلانی سے کہا ہے کہ آپ نے ہمارا خیال رکھناہے ہوسکتا ہے کہ ہمیں آئندہ الیکشن میں آپ کی ضرورت پڑے-

    ذرائع کے مطابق توقع ہے کہ ان ارکان اسمبلی کی بلاول بھٹو کے 30اگست کے دورہ ملتان کے دوران بلاول ہائوس میںخفیہ ملاقات کرائی جائے گی جسے میڈیا پر ظاہر نہیں کیا جائیگا۔ البتہ یہ واضح امکان موجود ہے یہ ارکان اسمبلی آئندہ الیکشن پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر لڑیں گے۔

  • سی اے اے نے ملک کے تمام اہم ایئرپورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کا آغاز کردیا

    سی اے اے نے ملک کے تمام اہم ایئرپورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کا آغاز کردیا

    سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے ملک کے تمام اہم ایئرپورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کا آغاز کردیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں داخلے کے لیے ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کی لازمی شرط عائد کی گئی ہے جس کے بعد سے اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، ملتان اورفیصل آباد ایئرپورٹس پر ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کا آغازکردیا گیا ہے جس کے بعد پاکستانی مسافروں کو لے کر پروازوں نے متحدہ عرب امارات کے لیے اڑانیں بھرنا شروع کردی ہیں۔

    اعداد و شمار کے مطابق ریپڈ پی سی آر ٹیسٹ کے آغاز سے اب تک وفاقی دارالحکومت اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دو ہزار 50 مسافر متحدہ عرب امارات کے لیے روانہ ہو چکے ہیں۔

    جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے اب تک چھ پروازوں کے ذریعے 1742 مسافروں کی روانگی ہوئی ہے جب کہ ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اب تک چھ پروازوں کے ذریعے 938 مسافروں کو متحدہ عرب امارات روانہ کیا گیا ہے۔

    لاہورایئرپورٹ سے اب تک 8 پروازوں کے ذریعے 1626 مسافروں کی متحدہ عرب امارات روانگی ہوئی ہے جب کہ باچا خان انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے 2561 مسافروں کو لے کر 14 پروازوں نے اڑان بھری ہے۔

    فیصل آباد انٹرنیشنل ائیر پورٹ سے اب تک دو پروازوں کے ذریعے 277 مسافروں کو متحدہ عرب امارات روانہ کیا گیا ہے 18 اگست سے معمول کے مطابق متحدہ عرب امارات کے لیے پروازیں اڑانیں بھریں گی۔

  • ملتان:یتیم لڑکی کی جائیداد پر سوتیلے بھائی اور چچا کا قبضہ، قتل کی دھمکیاں، لڑکی کی اعلی حکام سے انصاف کی اپیل

    ملتان:یتیم لڑکی کی جائیداد پر سوتیلے بھائی اور چچا کا قبضہ، قتل کی دھمکیاں، لڑکی کی اعلی حکام سے انصاف کی اپیل

    ملتان کے شہر کی رہائشی یتیم لڑکی عالیہ شعیب کی وراثتی جائیداد پر سوتیلے بھائی اور چچا نے قبضہ کر لیا متاثرہ لڑکی نے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب سے انصاف کی اپیل کی ہے-

    باغی ٹی وی : سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ملتان کے قریبی شہر کی رہائشی عالیہ شعیب کہنا ہے کہ ان کے والد کا دو سال ہوئے انتقال ہو چکا ہے دو سال گزرنے کے باوجود وارثت میں ان کوحصہ نہیں ملا ان کے چچا اور سوتیلے بھائی نے وراثتی جائیداد پر رقبضہ جما رکھا ہے-
    https://twitter.com/PTI_ki_cheeti/status/1421386090095779841?s=20
    میڈیکل فرسٹ ائیر کی طالبعلم عالیہ شعیب نےسوال کیا کہ کیا اس ملک میں انصاف ملنا اتنا مشکل ہے کیا اس ملک میں اگر آپ یتم ہوتے ہو تو اتنا دربدر کر دیا جاتا ہے کیا آپ کو دھمکیاں ملتی ہیں کہ آپ کو اپنا حق مانگنے پر قتل تک کرنے کی دھمکی دی جاتی ہے؟-

    عالیہ شعیب نے وزیر اعظم پاکستان، وزیراعلیٰ پنجاب ، چیف آف آرمی سٹاف اور چیف جسٹس آف پاکستان سے سوال کیا کہ کیوں ہمارے ادراوں میں سیاسی اثرو رسوخ اور پریشر بڑھ رہاہے کیوں ہمیں انصاف نہیں ملتا؟-

    عالیہ نے کہا کہ میرے والد کی وفات کو دوسال سےزیادہ عرصہ گزر گیا ہے میرے والد صاحب کہا کرتے تھے کوئی اپنا نہیں ہے لوگ صرف مطلب کے ہوتے ہیں اگر کوئی آپ کے ساتھ حد سے زیادہ اچھا اور میٹھا ہے اس سے زیادہ آپ کے لئے بُرا کوئی نہیں ہے اور ان کی وفات کے بعد مجھے یہ بات بہت اچھے سے سمجھ آئی اور انہی کے اپنوں نےمجھے یہ بات بات سمجھائی-

    ملتان کی رہائشی متاثرہ لڑکی نے مزید کہا کہ میرا ایک سوال ہے کیا اس ملک میں انصاف ملنا اتنا مشکل ہے کہ ہر کسی کے ساتھ ہی یہی ہو رہا ہے کیا یتیم بچے ہر وقت عدالتوں اور حکومتی اداروں کے چکر لگاتے پھریں کیا بیوہ عورتوں کے ساتھ بد سلوکی ہو رہی ہے کیا ان پر سیاسی پریشر بڑھ رہا ہے یا صرف ہمارے ساتھ ہی ہو رہا ہے ؟-

    انہوں نے بتایا کہ شروع میں سوتیلا بھائی اور چچا اچھے بن کر ریوینیو ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ مل کر جھوٹے کیس بناتے رہے وراثت کا انتقال جو کہ قانوناً ایک ماہ کے اندر اندر درج کیا جاتا ہے ہمیں کروانے میں ایک سال لگ گیا حلقہ پٹواری جو ہمارے چچا اور بھائی سے رشوت لئے بیٹھے ہیں ہمیں ہماری زمینوں کے دستاویزات نہیں دیتے-
    https://twitter.com/PTI_ki_cheeti/status/1421387772192038912?s=20
    ملتان کے ایم این اے احمد حسین ڈہہڑ کے سیاسی دباؤ وجہ سے کوئی ایکشن نہیں لیتا کمشنر ، ڈی سی تمام آفس کے بعد اب مجھے انصاف کی امید نہیں
    میری اعلیٰ حکام سے گذارش ہے کہ ہمیں انصاف دلایا جائے-

  • مونچھوں پر تاؤ اور فلموں کے ڈائیلاگ پر ٹک ٹاک بنانا ٹک ٹاکرز کو مہنگا پڑ گیا

    مونچھوں پر تاؤ اور فلموں کے ڈائیلاگ پر ٹک ٹاک بنانا ٹک ٹاکرز کو مہنگا پڑ گیا

    ملتان. بڑے بال ، مونچھوں پر تاؤ اور فلموں کے ڈائیلاگ پر ٹک ٹاک بنانا ٹک ٹاکرز کو مہنگا پڑ گیا۔

    ڈپٹی کمشنر ملتان نے 3 بھائیوں سمیت 4 ٹک ٹاکرز کو ایک مہینے کی نظر بندی پر سینٹرل جیل بھیج دیا سینٹرل جیل میں بند ٹک ٹاکرز کے اہل خانہ نے غیر قانونی نظر بندی کو ختم کرنے کے لئے ہائیکورٹ ملتان بنچ سے رجوع کر لیا سی پی او ملتان کی درخواست پر ڈپٹی کمشنر نے 3 ایم پی او کے تحت ٹک ٹاکرز کی نظر بندی کے احکامات جاری کئے تھے
    ۔
    ٹک ٹاکرز پر سنسنی خیز ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کر کے دہشت اور خوف پھیلانے کا الزام ہے، ہائیکورٹ نے نظر بندی کے خلاف حکومت پنجاب سے بذریعہ ہوم سیکرٹری ، کمشنر ، ڈپٹی کمشنر ، آر پی او اور سی پی او سے 2 اگست کو جواب طلب کر لیا

    دو خواجہ سراؤں کا قتل،پولیس نے خواجہ سراؤں کو دھکے مار کر تھانے سے نکال دیا

    پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟

    خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار

    دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں

    مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار

    درخواست گزار نے کہا کہ ٹک ٹاکرز غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں نہ ریکارڈ یافتہ ہیں، ٹک ٹاکرز نے امن و امان کو خراب نہیں کیا نا ہی ویڈیوز کے زریعے لوگوں کو مشتعل کیا ہے، ٹک ٹاکرز تینوں بھائی پٹرول پمپ پر سیکیورٹی گارڈ ہیں . نظر بندی کے احکامات غیر قانونی ہیں ، جنہیں کالعدم قرار دیا جائے،

  • سی ایس ایس امتحانات میں مسلسل ناکامی، طالبہ نے خودکشی کرلی

    سی ایس ایس امتحانات میں مسلسل ناکامی، طالبہ نے خودکشی کرلی

    سی ایس ایس میں مسلسل ناکامی، طالبہ نے خودکشی کرلی-

    لاہور : نواب ٹاؤن میں 25 سالہ لڑکی نے سی ایس ایس کے امتحان میں مسلسل ناکامی پر دلبرداشتہ ہوکر زندگی کا خاتمہ کر لیا، پولیس نے پنکھے سے جھو لٹکتی ندا کی لاش اور خودکشی سے پہلے لکھی گئی تحریر قبضے میں لے لی۔

    تفصیلات کے مطابق نشیمن اقبال فیز ون میں واقع دو کمروں کے اپارٹمنٹ سے ندا اکبر خان کی پنکھے سے لٹکتی ہوئی لاش ملی تھی، لڑکی کی دوست کی طرف سے اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ندا اکبر سی ایس ایس کے امتحان میں دو بار ناکام ہوئی ، مایوس ہو کر ندا نے زندگی کا خاتمہ کرلیا،

    لاش کے قریب سے ملنے والی تحریر میں ندا نے اپنی ناکامی کا اعتراف کیا۔ پولیس کے مطابق ندا اکبر کا تعلق ملتان سے ہے، چند روز قبل اپنی والدہ کے ہمراہ لاہور آئی، پولیس اور فرانزک ٹیمیں نے جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹےکرلیے۔ پولیس کا کہنا ہے ورثا کی طرف سے درخواست موصول ہونے پر کارروائی کی جائے گی۔

  • راہ گیرکوکال کرنے کیلئے موبائل فون دینا مہنگا پڑگیا

    ملتان میں تھانہ حرم گیٹ کے علاقے میں شہری کو مبینہ طور پراغوا کرنے کی کوشش کی گئی ہے، پاک گیٹ کے علاقے میں واجد نامی شہری گھر سے روٹی لینے کے لیے آیا تھا، 2 ملزمان نے کال کے لیے شہری سے موبائل فون مانگا تھا، موبائل واپس مانگنے پرملزمان نے واجد نامی شہری کو زبردستی رکشے میں بٹھا دیا تھا، تھانہ حرم گیٹ کے میں گیٹ پرواجد نے رکشے سے چھلانگ لگا دی تھی.

    ملزمان نے واجد پرفائرنگ کردی جس سے واجد نامی نوجوان زخمی ہوگیا تھا، فائرنگ کے نتیجے میں تھانہ حرم گیٹ کا سنتری شاہد بھی زخمی ہوگیا تھا، 2 فائرتھانہ حرم گیٹ کے چھوٹے دروازے پربھی لگے تھے، ملزمان فائرنگ کرتے ہوئے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے تھے، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا تھا، ملزمان کی گرفتاری کے لیے کاروائی شروع کردی گئی اورکیمروں کی ریکارڈننگ سے بھی مدد لی جارہی ہے.

  • اب خانیوال میں سولر پروجیکٹ لگائے جائیں گے لیاقت علی

    اب خانیوال میں سولر پروجیکٹ لگائے جائیں گے لیاقت علی

    سیکرٹری ہاؤ سنگ جنوبی پنجاب لیاقت علی چٹھہ اورڈپٹی کمشنر آغا ظہیرعباس شیرازی نے خانیوال کا دورہ کیا ہے، ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کا اگلے مالی سال میں 18 سکیموں پر 1531 ملین خرچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، گزشتہ سال 173 سکیموں پر 2506 ملین خرچ کیے جا رہے ہیں.
    لیاقت علی چٹھہ کا کہنا ہے کہ جاری منصوبوں کو 30 جولائی تک مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دیں ہیں، تمام صاف پانی کی سکیموں کو سولر پر چلانے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں، جاری ترقیاتی منصوبوں کو شفاف انداز سے جلد مکمل کیا جائے.ان خیالات کا اظہار سیکرٹری ہاﺅسنگ لیاقت علی چٹھہ نے خانیوال میں جاری مختلف سکیموں کا جائزہ لینے کے موقع پر کیا، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر ان سکیموں کی منظوری دیں گے، کام کے معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے گا.
    سیکرٹری ہاﺅسنگ نے کہا کہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ آفیسرز واٹر بوزر کمپنیاں بنائیں تاکہ سکیموں کو فعال انداز سے چلایا جائے، عوامی رابطہ مہم کو بہتر بنایا جائے۔ہر سکیم فعال کی جائے، 55واٹر فلٹریشن پلانٹس کو فوری فعال کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں، یونین کونسلرکو بھی واٹر فلٹریشن کی صفائی اور فعال رکھنے کی ہدایات جاری کر دیں گئیں ہیں، ۔سیکرٹری ہاﺅسنگ نے کہا کہ صاف پانی کی فراہمی کو ہر صورت یقینی بنائیں گے، جہانیاں اور خانیوال میں فاٹا کے زیر انتظام نیا پاکستان ہاﺅسنگ سکیمز کو سولر سسٹم پر رکھنے کی ہدایات کی گئیں ہیں، وہاڑی کی 17کمیونٹی کی کمپنیوں کو بھی مکمل کرنے کی ہدایات جاری کر دی گئیں ہیں.

  • جنوبی پنجاب پر شاہ محمود قریشی نے پی ٹی  آئی کاایجنڈا واضح‌ کردیا

    جنوبی پنجاب پر شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی کاایجنڈا واضح‌ کردیا

    جنوبی پنجاب کے علیحدہ مختص بجٹ پر شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی کا ایجنڈا واضح‌ کردیا

    باغی ٹی وی: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے جنوبی پنجاب سیکریٹریٹ کادورہ کیا اور اجلاس کی صدارت کی،جس میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری جنوبی پنجاب ثاقب ظفرکی جانب سےبریفنگ دی گئی .شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کیلئے33فیصدعلیحدہ بجٹ مختص ہونابارش کاپہلا قطرہ ہے،وسیب کی تقدیر بدلنےکیلئےتمام اختیارات کاجنوبی پنجاب سیکریٹریٹ منتقل ہونا ضروری ہے،

    ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے ہرشہراور قصبے میں یکساں ترقی پی ٹی آئی کاایجنڈا ہے،پی ٹی آئی عوام سےجنوب پنجاب کو صوبہ بنانے کاوعدہ نبھائے گی،علیحدہ بجٹ جنوبی پنجاب کےعوام کی محرومیوں کےازالےکاآغاز ثابت ہو گا،جنوبی پنجاب کو صوبہ بنانےکامطالبہ تمام تعصبات سےبالاتر ہے،

    ادھر حکومت نے انعام غنی کو ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس (اے آئی جی) جنوبی پنجاب مقرر کیا گیا۔ حکومت پنجاب نے سیکرٹریٹ میں انتظامی امور کو حل کرنے کے لئے مزید 385 افراد کی بھرتیوں کی بھی منظوری دی۔

    جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ میں 18 محکمے ہوں گے ، جن میں سے ہر ایک کے لئے خصوصی سکریٹری اور دو اضافی سیکرٹری ہوں گے۔

    سیکرٹریٹ میں قائم ہونے والے محکموں میں منصوبہ بندی اور ترقی ، صحت ، آبپاشی ، توانائی ، بلدیاتی اداروں ، فنانس ، زراعت اور تعلیم شامل ہیں۔سیکرٹریٹ میں ملتان ، بہاولپور اور ڈیرہ غازیخان سے متعلق تمام انتظامی امور حل کیے جائیں گے۔

  • ملتان: اے ٹی ایم سے لاکھوں روپے چوری کرنے والے گروہ کا ملزم گرفتار

    ملتان: اے ٹی ایم سے لاکھوں روپے چوری کرنے والے گروہ کا ملزم گرفتار

    ملتان، اے ٹی ایم سے 50 لاکھ روپے لوٹنے والے گروہ کا ملزم گرفتار-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے ملتان میں کارروائی کر کے اسکیننگ ڈیوائس کے ذریعے اے ٹی ایم سے 50 لاکھ روپے لوٹنے والے گروہ کے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    گرفتار ملزم سے ڈیوائسز برآمد کرلی گئیں۔ ملزم عمران کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

    دوسری جانب کوئٹہ میں سریاب کے علاقے گوہرآباد میں سی ٹی ڈی کے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ایک مبینہ دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق ہلاک ملزم فرقہ وارانہ، لسانی ٹارگٹ کلنگ اور فورسز پر حملوں میں ملوث تھا۔

  • ملتان میں ویکسینیشن سینٹر پر بھگدڑ سے 2 افراد زخمی

    ملتان میں ویکسینیشن سینٹر پر بھگدڑ سے 2 افراد زخمی

    ملتان : بیرون ملک جانے والوں کے ویکسینیشن سینٹر پر بھگدڑ سے 2 افراد زخمی ہوگئے ،پولیس

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن سینٹر کا دروازہ کھلتے ہی بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوگئے پولیس نے مزید کہا کہ ویکسین لگوانے کے لئے شہری صبح 5 بجے ہی سینٹر پہنچ جاتے ہیں-

    ترجمان ضلعی انتظامیہ ملتان نے بتایا ہے کہ کورونا ویکسین کی کھیپ ملتان پہنچ گئی ہے اور ویکسین ضلع کے 22 ویکسی نیشن سینٹر پرفراہم کر دی گئی ہے شہری آج ضلع میں قائم کسی بھی سینٹر سے کورونا ویکسینیشن کرا سکتے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ضلع ملتان کو سائینو وک ویکسین کی 36 ہزار ڈوز کا اسٹاک دیا گیا ہے،کورونا ویکسین کا مزید اسٹاک 3 دن بعد ملتان پہنچے گا۔

    ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع وہاڑی اور خانیوال کو بارہ بارہ ہزار، لودھراں کو 7ہزار 200 ویکسین ڈوز دی گئی ہیں۔

    لاہور ایکسپوسمیت دیگرویکسینیشن سینٹر فعال، ایسٹرا زینیکا کے خواہشمند انتظار کریں ڈی سی ریاض مدثر