بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی )پنجاب حکومت نے 15ستمبر سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کردیا لیکن بستی ملوک گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین کے باہر نجی بیکری انتظامیہ نے گندا پانی چھوڑا ہوا ہے جو محکمہ ایجوکیشن کی طرف سے تعلیمی ادارے کھولنے سے پہلے صفائی سھترائی کے انتظامات مکمل کرنے پر سوالیہ نشان ہے اس کے علاوہ کالج کے باہر بورڈ کے ساتھ جانور باندھے ہوئے ہیں شہریوں نے محکمہ ایجوکیشن کے اعلی افیسران اور وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے(رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی )
Category: ملتان

شجاع آباد گورنمنٹ ڈگری کالج میں 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کے حوالےسے ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا
شجاع آباد (نمائندہ باغی ٹی وی )یوم دفاع پاکستان کے حوالے سے ایک خوبصورت تقریب کا انعقاد کیا گیا شہدا کے نام سے منسوب پودے لگائے گئے پودے لگانے کی اس تقریب میں کالج کی انتظامیہ کے ساتھ ساتھ سیاسی اور دیگر سماجی شخصیات نے بھرپور انداز میں شرکت کی جن میں پی ٹی آئ شجاع آباد کے صدر حافظ کامران جنرل سیکٹر ی دلشاد خان نے خصوصی طور پر شرکت کی اور شہدا 6 ستمبر کے نام سے منسوب اپنے اپنے پودے لگاے اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج ملک اقبال صاحب نے اپنے خطاب میں کہا کے ہم نے آج 6 ستمبر یوم دفاع پاکستان کے موقع پر شہدا کے نام سے منسوب پودے لگا کر پاک فوج کے نوجوانوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے جنہوں نے مادر ملت کے دفاع کے لئے اپنی جانیں قربان کیں 6 ستمبر ملکی تاریخ میں سب سے اہم دن ہے اس روز پوری قوم دشمن کے لئے ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن گئی اور اپنی مسلح افواج کے ساتھ مل کر دشمن کو ایک ذلت آمیز شکست سے دوچار کیااور دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا گیا ۔1965 کی جنگ میں ہماری مسلح افواج نے شجاعت اور بہادری کے وہ جوہر دکھائے کے جس سے دشمن دشمن پر خوف طاری ہو گیا اور وہ بد ترین شکست سے دوچار ہوا ۔ہم زندہ قوم ہیں ہم اپنے شہداء کی قربانی ہرگز نہیں بھولیں گے ۔انہو مزید کہا کے درخت قدرت کی طرف سے ہمیں دیا ہوا تحفہ ہیں زمینی کٹاؤ اور . ماحولیاتی آلودگی کو کنٹرول کرنے میں درخت ایک اہم اور کلید ی کردار ادا کرتے ہیں اس لئے ہر پاکستانی کو چاہیے کے وہ وزیر اعظم پاکستان کی کلین گرین پاکستان مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے (رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد )

شجاع آباد شہر اور نواحی علاقوں میں سیوریج کے ناقص پانی سے سبزی اور پھلوں کی کاشت شہری مختلف وبائی امراض کا شکار
شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی ) شہر اور نواحی علاقوں میں بڑے پیمانے پر سیوریج کے پانی سے سبزیاں،پھل اور فصلیں کاشت ہونے لگی جس سے شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے فوڈ اتھارٹی نے چپ سادھ لی
شجاع آباد شہر اور نواحی علاقوں میں بڑے پیمانے پر سیوریج کے پانی سے فصلیں اور سبزیاں،پھل کاشت کی جانے لگیں فصلئں،سبزیاں اور پھل کاشت ہونے سے شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے پنجاب فوڈ اتھارٹی مبینہ طور پر سیوریج زدہ کاشت روکنے میں ناکام ہے کاشت کاروں کا کہنا ہے کہ ہم گزشتہ 10 سے 15 سال سے فصلوں کے لئے سیویج کا پانی استعمال کر رہے ہیں ہمیں پتہ ہے کہ یہ سیوریج کا پانی انسانی زندگی کیلئے زہر ہے لیکن ہم کیا کریں یہاں پر نہری پانی نہیں اور نہ ہی ٹیوب ویل یا ٹربائن لگوا سکتے ہیں اگر ہمیں صاف پانی مہیا ہو تو ہم یہ پانی نہیں لگائیں گے شہریوں نے وزیراعلی پنجاب،ڈی جی فوڈ اتھارٹی، کمشنر ملتان اور اسسٹنٹ کمشنر شجاع آباد محمد زبیر سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ فوڈ اتھارٹی کو فعال کیا جائے اور سیوریج کے پانی سے کاشت کرنے والے کسانوں کے خلاف کاروائی کی جائے
رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد
بارشوں کی وجہ سے قیمتی جانوں کا ضیا افسوس ناک ہے حکومت کو ٹھوس اقدامات اٹھا نا ہونگے جمیعت علماء پاکستان
بارشوں کی وجہ سے قیمتی جانوں کا ضیا افوس ناک ہے حکومت کو ٹھوس اقدامات اٹھانے ہونگے جمیعت علماء پاکستان (نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد )جمعیت علماء پاکستان ضلع ملتان کے سیکرٹری نشرو اشاعت عبدالوھاب قادری نے کہا ملک کی موجودہ صورتحال انتہائی خراب و حساس ہے بارشوں سے ملک میں جو نظام مفلوج ہوا ہے اور نقصانات ہوۓ ہیں کئ انسانی جانیں بھی زندگی کی بازی ہار گئ ایسے حالات میں پوری قوم کو اللہ کریم کی طرف رجو کرنا چاہیے بارش اللہ کی رحمت ہے پر زمین پر جب ظلم بڑھ جاۓ تو بارشیں رحمت نہیں زحمت بن جاتی ہیں اور یہ اللہ کی ناراض گی کا سسب ہے اور ہمارے حکمرانوں کے غلط ہونی کی حقیقی دلیل ہے افسوس کا مقام ہے کہ کراچی ڈوب چکا ہے اور پی پی والے پی ٹی آئی والے ایک دوسرے پر الظامات لگاکر عوام کے تحفظ نہیں کر رہے پیپلز پارٹی کی حکومت کراچی کی تباہی کی زمہ دار ہے تبدلی سرکار بھی مجرم ہے کراچی نے آپ کو موقع دیا اور آپ نے ان کے ساتھ ناانصافی کی حکومت اور انتظامیہ پورے ملک میں ایک جامع پالیسی ترکیب دیں جو پانی نکالنے میں فعال اور عملن کردار ادا کریں جس سے عوام میں پھیلی مایوسی دور ہو سکے ریاست ان علاقوں میں کھانے پینے اور ادویات کا انتظام بھی کریں جو آفت زدا قرار دیے گۓ ہیں عبدالوھاب قادری نے مزید کہا ایسے نازک وقت میں ملک میں امن و یکجہتی کی اشد ضرورت ہے کچھ شرپسند عناصر ملک میں آگ لگانا چاہتے ہیں مقدس ہستیوں کی گستاخی کرکے قانون ان کی سخت گرفت کرے اور قائدین اہلسنت علامہ قاری محمد زوار بہادر. مفتی اشرف آصف جلالی کو با عزت رہا کیا جاۓ حیرت ہے انصاف والوں کی حکومت میں سب سے زیادہ نا انصافی ہورہی ہے مقدس ہستیوں کا تحفظ کرنے والے گرفتار ہیں اور گستاخی کرنے والے آزاد ہیں جو انصاف کا قتل ہے (رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد )

جنرل ر عاصم سلیم باجوہ کے حوالہ سے غیر معروف ویب سائٹ کی خبر پر وزیر خارجہ نے دیا اہم بیان
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اے پی سی سے کوئی ڈر نہیں یہ پہلی یا آخری اے پی سی نہیں۔ پہلے بھی ایسی اے پی سی ہوتی رہی ہیں۔ اے پی سی بلانا مولانا فضل الرحمن کاحق ہے
ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز ی امام بارگاہ حسین آباد دولت گیٹ میں اتحاد و امت و یکجہتی کے حوالے سے دورہ کے موقع پر میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ میڈیکل ایکسپرٹس کی رائے پر وزیراعظم کی مشاورت کے بعد انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نواز شریف کو باہر علاج کیلئے جانے کی اجازت دی۔ لیکن اجازت کی شرائط کے مطابق وہ اپنی میڈیکل رپورٹ سے حکومت کو آگاہ نہیں کررہے اورشہباز شریف اپنے دیئے گئے بیان حلفی کے مطابق عمل درآمد نہیں کررہے اور وہاں بیٹھ کر سیاست کررہے ہیں۔ نواز شریف کو چاہئے اگران کی طبیعت ٹھیک ہے تو انہیں اخلاقاً واپس آناچاہئے اور واپس آکر مقدمات کا سامنا کرنا چاہئے
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ۔سی پیک چیئرمین جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ آ ج کل روایت چل گئی ہے خبر پہلے چل جاتی ہے تصدیق بعد میں کی جاتی ہے ۔ خبر کو تصدیق کے بعد بریک کرنا چاہئے ۔وزیر اعظم کے معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ کی خبروں کے حقائق بھی سامنے آ جائیں گے۔
کپتان ہو تو ایسا،اپوزیشن کی سازشوں کے باوجود وزیراعظم عمران خان کو ملی اہم ترین کامیابیاں
وزیراعظم عمران خان نے ٹرمپ سے کشمیر بارے بڑا مطالبہ کر دیا
وزیراعظم عمران خان سے چینی وزیر خارجہ کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
ہم اپنی سرزمین پرکسی دہشتگرد گروپ کوکام کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم
نائن الیون کے بعد پاکستان نے امریکہ کی جنگ میں شامل ہو کر بہت بڑی غلطی کی، وزیراعظم عمران خان
کشمیر سے متعلق سوال پر ٹرمپ نے کیا جواب دیا؟ جان کر ہوں حیران
سی پیک بارے امریکی بیان اندرونی معاملات میں مداخلت ،امریکہ باز آ جائے، رضا ربانی
امریکہ نے سی پیک بارے ایسی کیا بات کی کہ چینی سفیر ناراض ہو گئے
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے سی پیک اتھارٹی آرڈیننس پر دستخط کردیئے
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ جو میں نے کراچی کے ویڈیو کلپ دیکھے ہیں اس سے بے حد پریشانی لاحق ہے۔کراچی والے اس وقت قرب کی صورتحال سے دو چار ہیں۔گاڑیاں اور کنٹینر پانی میں تہر رہے ہیں۔ سندھ اور وفاقی حکومت کو چاہیے کہ ملکر شہریوں کی تکلیف کم کریں‘ اس وقت بارشوں کی نویت غیر معمولی ہے۔کراچی کے لوگوں کا کاروبار‘ رہن سہن بری طرح متاثر ہے۔کراچی کی کچی آبادیاں سمیت پوش علاقہ بھی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ہمیں کراچی کی عوام سے ہمدردی ہے۔ عوام کو ریلیف دینے کیلئے چاہے سندھ کی حکومت یا وفاق کی ہمیں مل کر کراچی کے لیئے اپنا کردار ادا کرنا ہے۔
جنرل ر عاصم باجوہ کیخلاف غیر معروف ویب سائٹ پر خبر،عاصم باجوہ نے اپنا موقف دے دیا

اے ٹی سی ملتان میں چھوٹو گینگ کے خلاف مقدمات کا فیصلہ سنا دیا گیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اے ٹی سی ملتان میں چھوٹو گینگ کے خلاف مقدمات کا فیصلہ سنادیا گیا
عدالت نے شک کافائدہ دیتے ہوئے دونوں کیسز میں ملزمان کو بری کردیا،ملزماں کے خلاف قتل ، اقدام قتل ، اغوا سمیت دیگر مقدمات درج تھے،ملزمان میں غلام رسول عرف چھوٹو، خالد عرف خالدی، اسحاق عرف ساقی شامل تھے
قبل ازیں 24 جنوری کو بھی چھوٹو گینگ کےمرکزی ملزم غلام رسول عرف چھوٹو سمیت4ملزمان کو بری کر دیا گیا،انسداددہشت گردی عدالت ملتان نےملزمان کوشک کا فائدہ دے کر بری کردیا،ملزمان کے خلاف پولیس پرفائرنگ اوردھماکہ خیز موادبرآمدگی کامقدمہ درج تھا.
گزشتہ برس ماہ جولائی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے چھوٹو گینگ کے سربراہ غلام رسول عرف چھوٹو سمیت 3ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر مجموعی طور پر 298/298 سال قید کی سزا سنائی تھی، عدالت نے مقدمہ میں گرفتار ایک ملزم کو مجموعی طورپر 308سال قید کی سزا سنائی۔
ڈیرہ غازی خان میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج شوکت حسین نے ضلع راجن پور کے تھانہ بنگلہ اچھا کے مقدمہ کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے جرم ثابت ہونے پر چھوٹو گینگ کے سربراہ غلام رسول عرف چھوٹو اور دیگر 2ملزمان کو مختلف دفعات کے تحت مجموعی طور پر 298/298سال قید اور دو، دو لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنا دی جبکہ مقدمہ میں گرفتار ایک ملزم غلام رسول کہو کو مجموعی طورپر 308 سال قید کی سزا سنادی۔
عدالت نے مقدمہ میں گرفتار دیگر تین ملزمان کو شک کا فائدہ دے کر بری کردیا۔ استغاثہ کے مطابق ملزمان نے سال 2011میں تھانہ بنگلہ اچھا کے علاقہ میں قائم پولیس پکٹ پر حملہ کیا تھا، فائرنگ سے اے ایس آئی ندیم مزاری اور آصف لانگری شہید جبکہ تین اہلکار زخمی ہوئے تھے۔ ملزمان نے 8پولیس اہلکاروں کو گن پوائنٹ پر اغوا بھی کرلیا تھا۔
واضح رہے کہ 2016میں کچہ کے علاقہ آپریشن کے دوران چھوٹو گینگ نے پاک فوج کے آگے ہتھیار ڈال کر گرفتاری دے دی تھی,
پاک فوج کو گرفتاری دینے والے چھوٹو گینگ کےمرکزی ملزم کو عدالت نے کیا بری

سیکرٹری انفارمیشن محمد ندیم قریشی نے اہل ملتان کو بہت بڑی خوشخبری سنادی.
16جولائی,لاہور: ترجمان پنجاب حکومت و پارلیمانی سیکرٹری انفارمیشن محمد ندیم قریشی نے اہل ملتان کو بہت بڑی خوشخبری سنادی.
ملتان قلعہ کی تاریخی دیوار کے ساتھ روایتی بیٹھک تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے.بیٹھک کی تعمیر کا فیصلہ والڈ سٹی پراجیکٹ کی سٹیرنگ کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا.ملتان کے تاریخی اور ثقافتی ورثے کی اصل حالت میں بحالی دلی خواہش ہے. پاک گیٹ سے دہلی گیٹ کے درمیان علاقہ تجاوزات کی زد میں رہتا ہے.اندرون شہر کی آبادی کے لئے تفریح کے مواقع بہت کم ہیں. شہریوں کے بیٹھنے کے لئے دیوار کے ساتھ خوبصورت بنچر لگائے جائیں گے.دیوار پر ملتان کی ثقافت کو پینٹنگز کی صورت میں اجاگر کیا جائے گا. تاریخی صرافہ بازار کو اصل حالت میں بحال کرنے کے منصوبے پر جلد کام شروع ہوگا.میری خواہش ہے کہ ملتان والڈ سٹی پراجیکٹ کو اتھارٹی میں تبدیل کر دیا جائے.

ملتان سمیت میپکو ریجن میں بدترین لوڈ شیڈنگ
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملتان سمیت میپکو ریجن میں بدترین لوڈ شیڈنگ جاری ہے
ملتان کی پیر خورشید کالونی،گلگشت کالونی،نواب پور روڈ،شجاع آباد روڈ،وھاڑی روڈ سے ملحقہ علاقوں میں بجلی کی فراہمی بند ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی بجلی بند کر دی جاتی ہے
ملتان میں آج صبح پانچ بجے سے اب تک مسلسل 4 کھنٹوں سے بجلی بند ہے، بجلی بند ہونے سے گھروں میں پانی ختم ہو گیا، شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ملتان سمیت میپکو ریجن کے 13 اضلاع میں بھی یہی صورتحال ہے، شدید گرمی میں بجلی کی بندش سے عوام بلبلا اٹھے
شہر قائد کراچی میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف ایم کیو ایم نے گزشتہ روز اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر دھرنا دیا، ملتان کے شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر لوڈشیڈنگ ختم نہ کی گئی تو ہم لاہور میں وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے.
شہریوں کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں وافر بجلی کی موجودگی کے باوجود لوڈشیڈنگ کی شکایات میں اضافہ صرف نااہلی اور بدانتظامی ہے. عوام حیران ہیں کہ لوڈشیڈنگ بھی جاری ہے اور بجلی کے بلوں میں ظالمانہ اضافہ بھی جاری ہے .عوام کورونا وبا، معیشت کی تباہی اور بیروزگاری سے دوچار ہیں، بجلی گیس کے بل بھی بڑھتے جارہے ہیں.موجودہ حکومت ہر روز عوام کے صبر کاکڑا امتحان لے رہی ہے .پٹرول کی قیمتوں میں اضافے سے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مزید اضافہ ظلم دَر ظلم ہے.اگر بل زیادہ دینے ہیں تو کم ازکم عوام کو بجلی تو دی جائے.اور انہیں سڑکوں پر نکلنے کے لئے مجبور نہ کیا جائے

نامور سرجن، نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا کرونا کے باعث جان کی بازی ہار گئے
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا کے وار جاری ہیں، کرونا سے ملتان کی نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا جان کی بازی ہار گئے
جنوبی پنجاب کی واحد میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا میں گزشتہ ماہ کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد انہیں نجی ہسپتال منتقل کیا گیا تاہم حالت بگڑنے پر انہیں کارڈیالوجی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں پر وہ 13 روز سے وینٹی لیٹر پر تھے۔
ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا کے پھیپھڑوں نے کام چھوڑ دیا تھا جس کے باعث وہ آج جان کی بازی ہار گئے۔ ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا معروف سرجن تھے، کورونا کے مریض بڑھنے پر انہوں نے دفتری امور کو چھوڑ کر اپنی ڈیوٹی وارڈ میں لگوالی تھی، مصطفیٰ کمال پاشا کی نماز جنازہ آج نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے ہاسٹلز گراؤنڈ میں ادا کی جائے گی۔
وزیراعظم پرتنقید کا وقت نہیں، کرونا وائرس کا پاکستان مقابلہ کر سکتا ہے، بلاول
کرونا وائرس، سندھ حکومت نے انتہائی اقدامات کا فیصلہ کر لیا،بین الصوبائی بارڈر ہوں گے بند
گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران
بھارت میں کرونا کے 44 مریض، مندر میں بتوں کو بھی ماسک پہنا دیئے گئے
مفتی عبدالقوی کا نیا چیلنج، دیکھیے خصوصی انٹرویو مبشر لقمان کے ہمراہ
خبردار،آ ئندہ 30 دن سخت احتیاط کریں ، کرونا شدت پکڑ رہا ہے، نقصان کی صورت میں ذمہ دار آپ خود ہونگے
ڈاکٹر مصطفیٰ کمال پاشا کی موت بہت بڑا صدمہ ہے، باغی ٹی وی نے انکے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا ہے،باغی ٹی وی کے ذریعے عوام نے مطالبہ کیا تھا کہ انہیں لاہور یا کسی اچھے ہسپتال میں علاج کے لئے منتقل کیا جائے تا ہم آج وہ کرونا سے لڑتے ہوئے جان کی بازی ہار گئے.


مقدمہ درج ہونے کے بعد جاوید ہاشمی کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریاستی اداروں پر تنقید پر جاوید ہاشمی کے خلاف مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے جاوید ہاشمی کی گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیم تشکیل دے دی
جاوید ہاشمی کے خلاف ملتان کے علاقے تھانہ کینٹ میں 647 نمبر مقدمہ درج کرکے ایف آئی آر کو سیل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے جاوید ہاشمی کی گرفتاری کے لیے اسپیشل ٹیم تشکیل دے دی ہے۔ ایس ایچ تھانہ کینٹ سمیت پولیس کے اعلیٰ حکام نے اس حوالے سے مؤقف دینے سے انکار کردیا ہے۔
دوسری طرف جاوید ہاشمی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے کوئی غلط بات نہیں کی ، پانچ بار ملکی آئین کس نے توڑا ؟ آئین توڑنے والوں کے خلاف بات کرتا رہوں گا، مجھے جیلوں میں ڈال دیں لیکن ضمانت نہیں کرواؤں گا
جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ جیل میں ضمانت نہیں کرواؤں گا، احتجاج رہے گا، انکو پہلے پتہ ہے پہلے بھی جیلوں میں سہولیتں نہیں پہنچائیں، نہ اداروں کو لوٹا نہ ملک کے معاملات میں مداخلت کی، جو سچی بات کی تھی وہ میں نے کی، ڈال دیں جیل میں، میں کیا کروں،جیل میں ساری زندگی بیٹھا رہونگا کتابیں لکھونگا، میں بنیادی طور پر وہ آدمی ہوں جس پر دباؤ نہیں ڈالا جا سکتا،
واضح رہے کہ جاوید ہاشمی نے ن لیگ چھوڑ کر تحریک انصاف جوائن کر لی تھی ،لیکن عمران خان کے دھرنے کے وقت میں انہوں نے تحریک انصاف کو خیر باد کہہ دیا تھا اور ایک بار پھر ن لیگ سے قربتیں بڑھ گئی تھیں










