Baaghi TV

Category: ملتان

  • شیخ رشید کی خوش قسمتی، ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی

    شیخ رشید کی خوش قسمتی، ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی

    شیخ رشید کی خوش قسمتی، ٹرین بڑے حادثے سے بچ گئی
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ٹرین میں ایک اور بڑا حادثہ ہوتے ہوتے رہ گیا،ملتان سے لاہور جانے والی ٹرین موسیٰ پاک ایکسپریس بڑے حادثے سے بچ گئی ہے۔ ٹرین کینٹ ریلوے سٹیشن سے روانگی کے لئے تیار تھی کہ اس کی بوگی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ آگ بھڑک اٹھنے پر مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور مسافروں نے ٹرین سے چھلانگیں لگا دیں.

    ٹرین نے 11 بج کر 45 منٹ پر لاہور کے لئے روانہ ہونا تھا۔ کینٹ سٹیشن پر کھڑے ہونے کے باعث معمولی نوعیت کی آگ کو فوری بجھا لیا گیا۔ بعد ازاں ٹرین کو روانہ کر دیا گیا،

    14 اکتوبر کو میرپور ماتھیلو کے قریب مال گاڑی کی 5 بوگیاں پٹری سے اترگئی تھی، مال گاڑی پنجاب سے کراچی جارہی تھی.

    شیخ رشید کی کارکردگی باغی ٹی وی سامنے لے آیا، 136 مسافر ٹرینوں میں سے 72 ٹرینیں خسارے میں

    یکم اکتوبر کو روہڑی ریلوے اسٹیشن کے گڈز یارڈ میں کنٹینر مال گاڑی کی چار بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، کنٹیر مال گاڑی کی بوگیاں اترنے سے کم و بیش 400 فٹ پٹری کو نقصان پہنچا

    واضح رہے کہ اس سے قبل17 اکتوبر کو ریل کار کی دو بوگیاں سوہاوا ریلوے اسٹیشن کے قریب پٹری سے اتر گئی تھیں، جس کے بعد ٹرینوں کی آمد و رفت معطل بھی ہوگئی تھی۔

    ٹرین حادثہ، تین بوگیوں میں کتنے مسافر سوارتھے؟ بکنگ کس نے کروائی؟ اہم خبر

    ٹرین حادثہ، شیخ رشید نے کیا امداد کا اعلان

    واضح رہے کہ رحیم یار خان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ،ٹرین کی بوگیوں میں‌ آتشزدگی سے 73 مسافر جاں بحق ہو گئے ،تیزگام ایکسپریس میں آگ بہاولپوراور رحیم یا ر خان کےدرمیان چنی گوٹھ کےمقام پر لگی ،تیز گام کراچی سےبراستہ لاہور راولپنڈی جار ہی تھی ،

    یاد رہے کہ پاکستان میں‌ اس سے قبل بھی ٹرینوں کے پٹری سے اترنے کے واقعات پیش آتے رہے ہیں تاہم اس سلسلہ میں‌ ریلوے حکام کی طرف سے ابھی تک مضبوط اقدامات نہیں اٹھائے جاسکے ہیں.

  • شجاع آباد اور مضافات کے علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں حد نگاہ چند میٹرز تک محدود

    شجاع آباد اور مضافات کے علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں حد نگاہ چند میٹرز تک محدود

    شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی ) شجاع آباد اور گردو نواح کے علاقے شدید دھند کی لپیٹ میں حد نگاہ چند میٹر ز تک محدود ہو کر رہ گئی ہے ۔ شدید دھند کی وجہ سے کاروباری زندگی مفلوج ہے آمد و رفت معمول کے مطابق مگر انتہائی سست روی کا شکار ہے سردی کی شدت کو کم کرنے کے لئے عوام نے چائے اور سوپ کے اسٹالوں کی جانب رخ کر لیا ہے محکمہ موٹروے اور پولیس کی جانب سے عوام کو ھدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ دھند کے دوران غیر ضروری سفر کرنے گریز کریں گاڑیوں کی ہیڈ لائٹ On رکھیں اور رفتار انتہائی کم رکھیں دیر سے پہنچنا نا پہنچنے سے بہتر ہے ۔ رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی ملتان شجاع آباد

  • بستی ملوک سالانہ بستی ملوک پریس کلب انتخابات مکمل نئے عہدہ داران کی لسٹ جاری کر دی گئی

    بستی ملوک سالانہ بستی ملوک پریس کلب انتخابات مکمل نئے عہدہ داران کی لسٹ جاری کر دی گئی

    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی ) سالانہ انتخابات بستی ملوک پریس کلب گزشتہ روز سابق صدر بستی ملوک پریس کلب رانا محمد عرفان کی زیر نگرانی ہوئے جس میں سال 2020کےلئےصدرچوہدری اشفاق احمد۔جنرل سیکرٹری وحید اختر۔سینئر نائب صدر راؤ عمران وارث۔نائب صدرطیب فاروق جٹ۔جوائنٹ سیکرٹری ملک انصر-انفارمیشن سیکرٹری ملک عبدالرشید۔فنانس سیکرٹری چوہدری افتخار احمد اورچیئرمین مجلس عاملہ ثاقب ممتاز ملک بلا مقابلہ منتخب ہوئے نومنتخب عہدےداران کو بستی ملوک کی کاروباری شخصیت بابر علی طور اور سیاسی شخصیت اسلم قاسمی نے پھولوں کے ہار پہنائے اور مبارک باد دی۔نومنتخب صدر چوہدری اشفاق احمد اور جنرل سیکرٹری وحید اختر نے کامیابی پر تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کی فلاح وبہبود اور علاقائی مسائل کےلئے تمام صحافیوں کے ساتھ مل کر بھرپور کام کیا جائے گا۔ رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • شجاع آباد رانا یوسف نون کو ملتان بیت المال کا میمبر نامزد ہونے پر اہلیان شجاع آباد کی طرف سے مبارکباد

    شجاع آباد رانا یوسف نون کو ملتان بیت المال کا میمبر نامزد ہونے پر اہلیان شجاع آباد کی طرف سے مبارکباد

    شجاع آباد ہم رانا محمد قاسم نون MNA رانا سہیل احمد نون سابق تحصیل ناظم گروپ کے رانا محمد یوسف نون کو میمبر ڈسٹرکٹ بیت المال ملتان نامزد ہونے پر اہلیان شجاعباد کی جانب سے دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں منجانب رانا کامران نون ،رانا سنی نون رانا ظفر منیر نون رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • شجاع آباد  خستہ حال بستی ملوک روڈ عوام کے لئے مسائل کا گڑھ  بن گیا انتظامیہ خاموش تماشائی

    شجاع آباد خستہ حال بستی ملوک روڈ عوام کے لئے مسائل کا گڑھ بن گیا انتظامیہ خاموش تماشائی

    شجاع آباد(نمائندہ باغی ٹی وی ) شجاع آباد تا بستی ملوک روڈ حکومت اور انتظامیہ کی جانب سے عدم توجہ کا شکار۔ روڈ میں جگہ جگہ ٹوٹ پھوٹ اور بڑ ے بڑ ے گڑھے بنے ہوے ہیں بارش کا پانی اور سیوریج کا گندہ غلاظت سے بھرا ہوا پانی ان گڑھو ں میں بھر نے سے تالاب کا منظر پیش کر رہا ۔یہ گندہ پانی صحت کے حوالے سے عوام پر منفی اثرات مرتب کرنے لگا ہے معصوم بچے اور شہری مختلف امراض میں مبتلا ح ہو رہے ہیں جن میں ملیریا، ہیپی ٹائٹیس، بخار، پھوڑ ے اور پھنسی جیسے امراض انتہائی کثیر مقدار میں نمودار ہو رہے ہیں سیوریج کے ناقص انتظام کی وجہ سے گندہ پانی روڈ پر جمع رہتا ہے ۔ علاقہ مکینو ں کا کہنا ہے ہم نے جن کو ووٹ دیا آج وہ بھی ہمارے مسائل کو سننا گوارہ نہیں کرتے موجودہ حکومت اور سابقہ حکومتوں کے نمائندوں نے ہم سے بہت سے وعدے کئے جو آج تک وفا نا ہو سکے خدارہ ہمارے حال پر رحیم کیجئے ہمارے چھوٹے بچے اس بدبو دار ماحول سے تنگ آ چکے ہیں ہمارا انتظامیہ اور حکومت سے متفقہ مطالبہ ہے کے اس روڈ کی تعمیر کو یقینی بنا کر ہمیں صحت مند ماحول دیا جائے تکے مستقبل میں ہم اور ہمارے بچے مختلف وبائی امراض کا شکار ہونے سے بچ سکیں ۔ رپورٹ رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • ٹڈی دل کو سپرے کرتا جہاز گرگیا، کتنا ہوا جانی نقصان

    ٹڈی دل کو سپرے کرتا جہاز گرگیا، کتنا ہوا جانی نقصان

    ٹڈی دل کو سپرے کرتا جہاز گرگیا، کتنا ہوا جانی نقصان
    باغی ٹی وی صادق آباد کے قریب فصلوں‌ پر سپرے کے دوران چھوٹا جہاز گر کر تباہ ہو گیا، حادثہ فنی خرابی کے سبب پیش آیا جس میں‌ طیارے کے دونوں پائلٹ جاں بحق ہو گئے۔
    صادق آباد کے نواح میں افسوسناک حادثہ، ٹڈی دل کی انسدادی سرگرمیوں میں شریک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ فیڈرل ڈیپارٹمنٹ پلانٹ پروٹیکشن کا طیارہ معمول کے مطابق ٹلو بنگلہ کے چولستانی علاقے باندھی میں فضائی سپرے کر رہا تھا کہ فنی خرابی کے سبب اچانک زمین پر آ گرا، طیارے میں سوار پائلٹ شعیب ملک اور انجنیئر فواد بٹ دونوں جاں بحق ہو گئے۔

    ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پر پہنچ کر لاشوں کو تباہ شدہ جہاز سے نکالا جبکہ پولیس نے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر شواہد اکھٹے کرنا شروع کر دیئے۔

  • کرپشن کے مجرموں کے خلاف حکومت کا بڑا اقدام،مراسلہ جاری

    کرپشن کے مجرموں کے خلاف حکومت کا بڑا اقدام،مراسلہ جاری

    کرپشن کے مجرموں کے خلاف حکومت کا بڑا اقدام،مراسلہ جاری
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ملتان میں 5 کروڑ روپے سے زائد کرپشن کے ملزمان کو "سی کلاس” دینے کے احکامات پر عمل شروع کر دیا گیا،پنجاب حکومت نے قوانین پر عملدرآمد کرنے کے احکامات دے دیئے،آئی جی جیل خانہ جات پنجاب نے جیل سپرنٹنڈنٹس کو نئی ہدایات کا مراسلہ جاری کردیا

    مراسلے میں کہا گیا کہ سی کلاس میں ایک تہہ والا کمبل اور چٹائی دستیاب ہوگی،سی کلاس میں تکیہ بستر اور ٹیلی ویژن کی سہولیات میسر نہیں ہوگی،جنوبی پنجاب میں مقید نیب زدگان کو "سی کلاس "میں منتقل کردیا گیا

    حکومت نے کچھ کیا تو عدلیہ کے کام میں مداخلت تصور کی جائے گی: فروغ نسیم

    آرٹیکل 149 کا اطلاق کراچی کے مسائل کا حل نہیں ، رضا ہارون نے تحفظات پیش کردیئے

    کسی شہر میں کچرا ہوگا تو کہیں نہیں لکھا کہ وفاق 149نافذ کرسکتا ہے، سعید غنی

    وفاقی وزیراعظم سواتی نے کہا تھا کہ ہم بڑے چور کو پکڑیں گے، یہ کہہ رہے ہیں کہ ہم جیل میں سی کلاس کیوں دی جا رہی ہے، ہمیں سہولیات فراہم کریں، اب اس قانون میں ہم نے تبدیلی کی ہے، جو بھی 5 کروڑ روپے سے زیادہ کرپشن میں پکڑا جائے گا اسے سی کلاس دی جائے گی، ان کے کھانے گھروں سے آ رہے ہیں، یہ قومی مجرم ہیں، ان کو سی کلاس ہی ملے گی

  • پرویز مشرف فیصلہ، جہانگیر ترین بھی خاموش نہ رہ سکے، بڑا اعلان کر دیا

    پرویز مشرف فیصلہ، جہانگیر ترین بھی خاموش نہ رہ سکے، بڑا اعلان کر دیا

    پرویز مشرف فیصلہ، جہانگیر ترین بھی خاموش نہ رہ سکے، بڑا اعلان کر دیا
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ پرویز مشرف کے خلاف فیصلے میں جج صاحب کو اس طرح کے الفاظ استعمال نہیں کرنے چاہئیں، تفصیلی فیصلہ دیکھ کر حیرانی اور بہت دکھ ہوا۔ اٹارنی جنرل اور وکلا کی مشاورت سے اپیل کا فیصلہ ہوگا،ہم نہیں چاہتے کہ ریاستی اداروں میں ٹکراؤ ہو، مشرف کے تفصیلی فیصلے پر پوری قوم کو بہت دکھ ہوا ہے۔ یہ عدالتی فیصلہ ہے اس سے زیادہ ہم کچھ نہیں کہہ سکتے

    پرویز مشرف کو سزا، فاروق ستار کا جج کو چیلنج ،کیا مظاہرے کا اعلان،کس کس کو دعوت دے دی؟

    خصوصی عدالت کا فیصلہ، پرویز مشرف نے چپ کا روزہ توڑ دیا، بڑا اعلان کرتے ہوئے کیا کہا؟

    پرویزمشرف بارے عدالتی فیصلہ جلد بازی کا مظاہرہ، ایسا کس نے کہا؟

    وقت کا تقاضا ہے ملک پر رحم کریں، فواد چودھری نے ایسا کیوں کہا؟

    پرویزمشرف فیصلہ، پیپلز پارٹی کے قمر زمان کائرہ نے ردعمل دے دیا

    پرویزمشرف فیصلہ، سراج الحق بھی میدان میں آ گئے، بڑا مطالبہ کر دیا

    جہانگیر ترین کا مزید کہنا تھا صوبہ جنوبی پنجاب بنانے کا وعدہ جلد پورا کریں گے۔ آئین میں سخت شرائط ہیں۔ جنوبی پنجاب صوبے کے لیے سیاسی طور پر کوششیں کر رہے ہیں۔ گزشتہ حکومتوں نے ملک پر قرضے چڑھا دیے، جو فصل آج ہم کاٹ رہے ہیں وہ بوئی کسی اور نے تھی۔ جنہوں نے یہ فصل بوئی وہ آج پاکستان سے بھاگ رہے ہیں۔ جنہوں نے غریب عوام کا پیسہ لوٹا انہیں نہیں چھوڑیں گے۔

     

  • قادر پوراں اور گھنٹہ گھر ملتان کے درمیان ویڈا بس سروس کے نئے روٹ کا افتتاح کر دیا گیا ۔

    قادر پوراں اور گھنٹہ گھر ملتان کے درمیان ویڈا بس سروس کے نئے روٹ کا افتتاح کر دیا گیا ۔

    ملتان (نمائندہ باغی ٹی وی )قادر پوراں اور گھنٹہ گھر ملتان کے درمیان ویڈا بس سروس کے نئے روٹ کا افتتاح کر دیا گیا ۔
    مدینتہ الالیاءملتان کے باسیوں کے لیے سفر آسان بنائے جارہے ہیں اور اب قادر پوراں اور گھنٹہ گھر ملتان کے درمیان ویڈا بس سروس کے نئے روٹ کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔افتتاح وزیر اعلی کے معاون خصوصی برائے ٹرنسپورٹ جاویداخترانصاری نے کیا۔ڈپٹی کمشنر عامرخٹک اور ملک واصف راں ایم پی اے،میٹرو بس سروس کے آپریشن منیجرواجد سلیم اورمنیجر ویڈا بس سروس شہباز علی بھی انکے ہمرہ تھے۔معاون خصوصی جاویداخترانصاری نے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کوآرام دہ بس سروس کی فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔اب بسیں گھنٹہ گھر ملتان سے قادر پور راں تک ڈائریکٹ چلیں گی۔تک چلیں گی۔اس سے قبل شہریوں کو ابن سینا ہسپتال سے دوسری بس میں بیٹھنا پڑتا تھا۔انہوں نے کہا کہ قادر پور راں سے بہاوالدین زکریا کا روٹ بھی جلد شروع کیا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر عامر خٹک نے کہا کہ شہر کے جس علاقے میں پبلک کی ڈیمانڈ ہو گی روٹ کی منظوری دی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ شہر میں 15 روٹس پر عوام کو ویڈا بس سروس کی سہولت حاصل ہے اور شہر میں 92 بسوں پر روزانہ 43 ہزار شہری سفر کررہے ہیں۔رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد

  • خون سفید ہوگیا چھوٹے بھائی نے بیوہ بھابی اور اس کے بچوں پر زمین تنگ کردی

    خون سفید ہوگیا چھوٹے بھائی نے بیوہ بھابی اور اس کے بچوں پر زمین تنگ کردی

    بستی ملوک(نمائندہ باغی ٹی وی ) خون سفید ہوگیا بڑے بھائی کی وفات کے بعد چھوٹے بھائی نے بیوہ بھابی اور اس کے بچوں پر زمین تنگ کردی وراثتی زمین ہتھیانے کےلئے بھتیجے۔بھتیجی کا سر کھول دیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ بستی ملوک کی حدود میں مرحوم بھائی کی وراثتی زمین ہتھیانے کےلئے اپنے ہی خونی رشتوں کا خون کر دیا۔محمد ایوب نےاپنے والد محمد ادریس کے ہمراہ بتایا کہ میرابڑا بھائی محمد جمشید کچھ عرصہ قبل وفا ت پا گیا تھا جس کی بیوی اور سات بچے میرے ساتھ رہتے ہیں جبکہ میرا دوسرا بھائی فلک شیر بھائی کی وفا ت کےبعد اس کی زمین ہتھیانے کےلئے آئے روز ہم سب کو پریشان کرتا رہتا ہے مرحوم بھائی جمشید کے بچے اپنی وراثتی زمین پر مکان بنانا چاہتے ہیں لیکن فلک شیر 15پر کال کر کے پولیس کو بلوا لیتا ہے زمین کا معاملہ عدالت میں بھی چل رہا ہے گزشتہ روز بھی اس نے بھتیجے اور بھتیجی کو مارا پیٹا ڈانڈا لگنے سے ان کے سر پھٹ گئے پولیس نے ڈاکٹ جاری کرتے ہوئے کاروائی شروع کردی جبکہ دوسرے دن ایوب نے بھی فرضی لڑائی کا بہانا بنا کر پولیس سے ڈاکٹ بنوا لیا اور ہمیں بلیک میل کرنے کےلئے کاروائی کر رہا ہے ہمارے والد بھی حیات ہیں وہ بھی اس سے سخت تنگ ہے ہماری اعلی حکام سے اپیل ہے کہ بلا جواز پریشان کرنے پر اس کے خلاف کاروائی کی جائے اور جو جس کا حق ہے اسے ہی دیا جائے۔
    رانا اظہر منیر نمائندہ باغی ٹی وی ملتان شجاع آباد