ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت کے مطابق سموگ سے بچاﺅ کی احتیاطی تدابیر کو اپنا کر اس سے محفوظ رہا جاسکتا ہے ،عوام الناس فصلوں کی باقیات،کوڑاکرکٹ، چمڑا اور ہسپتال کے فضلہ جات کو جلانے سے پرہیز کریں ،خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ان خیالا ت کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد نے انٹی سموگ کنٹرول پروگرام کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صاحب صولت حیات وٹو،سسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات عبدالقیوم ،بھٹہ مالکان سمیت ضلعی افسران نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے کہا کہ حکومت پنجا ب کی جانب سے جن اشیاءکے جلانے پرپابندی عائد کی گئی ہے وہ حالیہ موسم میں سموگ پیدا کرنے کا باعث بنتی ہیں، عوام کو سموگ کے خطرہ سے بچانے کے لیے پرانے ڈیزائن کے بھٹوں کو بند رکھا جائےگا صرف زگ زیگ ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے بھٹوں کو کام جاری رکھنے کی اجازت ہوگی۔اس موقع پرڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے کہا کہ ضلع بھر میں زگ زیگ ٹیکنالوجی کا ستعمال نہ کرنے والے اینٹوں کے بھٹوں کے خلاف کریک ڈاﺅن کا سلسلہ جاری ہے ۔ڈپٹی کمشنر راجہ منصوراحمد نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات عبدالقیوم کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سموگ کنٹرول پروگرام کے تحت قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے ٹائر ،ربڑ کی مصنوعات اور فصلوں کی باقیات جلانے والوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کروائی جائیں سموگ کے خاتمے کے لیے ہر ممکن کوشش کی جائے تاکہ ضلع بھر کی عوام کو بہتر اور صاف ستھرا ماحول مہیا کیا جاسکے۔
Category: ننکانہ

فصلوں کی باقیات،کوڑاکرکٹ، اور ہسپتال کے فضلہ جات کو جلانا ناقابل معافی جرم قرار۔

صوبائی وزیراقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹن کی ننکانہ صاحب کے نواحی گاﺅں ینگسن آباد آمد
ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی کاوشوں سے بہت جلد مسیحی برادری کے دونوں دیہاتوں میں ترقیاتی منصوبوں کا آغار کردیا جائے گا،انسانی حقوق کے متعلق تمام مسائل کے حل کے لیے ضلعی سطح پرخصوصی مہم چلائی جائے گی،کھیلوں کی سرگرمیوں سے نوجوان طبقہ منشیات جیسی برائیوں سے بچ سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہارصوبائی وزیراقلیتی امور و انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹن نے ننکانہ صاحب کے نواحی گاﺅں ینگسن آباد میں یوتھ ویلفئیرایسوسی ایشن ینگسن آباد کے زیر اہتمام سالانہ کرسمس فٹبال ٹورنامنٹ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے کیا ۔ مسیحی برادری کی یوتھ ویلفئیر ایسوسی ایشن ینگسن آبادکے زیر اہتمام منعقدہ سالانہ کرسمس فٹبال ٹورنامنٹ کے موقع پرڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد ،اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صولت حیات وٹو،مسیحی برادری کے دیگر عہدیداران ،پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا نمائندگان سمیت شائقین فٹبال کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔اس موقع پر صوبائی وزیربرائے اقلیتی امور و انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹن نے کہا کہ نوجوان نسل میںتعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے کھیلوں کی سرگرمیاںنہایت ضروری ہیں۔صوبائی وزیراقلیتی امور و انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹن ،ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے مسیحی برادری کی یوتھ ویلفئیرایسوسی ایشن ینگسن آباد کے زیر اہتمام منعقدہ سالانہ کرسمس فٹبال ٹورمنٹ کے اختتام پر بہترین کارکردگی اور جیتنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات اور شیلڈز بھی تقسیم کیں۔
گرل فرینڈ بوائے فرینڈ ٹرینڈ اور اس کا عذاب۔
تحریر بائے
عبدالرحمان یوسف
زنا اور اسکی ہولناکیاں
مسلم علما زنا کی تعریف کے بارے میں مختلف سطحوں کا نظریہ پیش کرتے ہیں اور اس لحاظ سے کوئی بھی ایسا فعل جس میں جنسی تسکین اللہ اور اس کے رسول کے بتائے ہوئے طریقوں کے خلاف حاصل ہو وہ زنا میں شمار ہو جاتا ہے؛ ان افعال میں بوسہ، مخالف جنس کو چھونا، جنس دہن حتٰی کے مخالف جنس کی جانب دیکھنا یا جنسی خیالات رکھتے ہوئے اس کے قریب ہونا بھی زنا میں شمار کیا جاتا ہے۔ علما کے مطابق کچھ زنا ایسے ہیں جن پر کوئی سزا (عام حالات میں) نہیں دی جاتی جبکہ وہ زنا جس پر سزا نافذ ہوتی ہے اس کی قانونی تعریف وہی ہے جو اس مضمون کے ابتدایئے میں درج کی گئی ہے یعنی عورت اور مرد کے جنسی اعضاء کا ایک دوسرے میں داخل ہونا، اس قسم کے زنا کے علاوہ دیگر اقسام کے زنا پر اگر فحاشی یا حرام کاری کی سزا ہو بھی تو وہ اپنی نوعیت کے اعتبار سے مختلف ہوتی ہے نا کہ سو کوڑوں یا رجم کی سزا۔گرل فرینڈ بوائے فرینڈ ٹرینڈ اور اس کا عذاب..
✍️ صحیح بخاری کی حدیث سے شروع کرتے ہیں کہ..
صحیح بخاری میں زنا کے گناہ کے بیان کا ایک چیپٹر ہے جس میں انٹرنیشنل نمبرنگ کے مطابق 6809 نمبر حدیث ہے…
*”رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ:*
*بندہ اس وقت مومن نہیں رہتا جس وقت وہ زنا کر رہا ہوتا ہے.
نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا۔
شادی شدہ مرد اور عورت زناکریں تو دونوں کو سنگسار کردو یہ اللہ کی طرف سے سزا ہے۔
زانی ایمان کی حالت میں زنا نہیں کرتا ( یعنی جب وہ زنا کرتا ہے تو ایمان سے خالی ہوجاتا ہے)۔
رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم سے بڑے گناہوں کے بارے میں پوچھا گیا توآپ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا:۔ ’’ ہمسایہ کی بیوی سے زنا کرنا
اس حدیث کے بعد زنا کے بارے میں دو تین باتیں جو کرنا چاہتا ہوں وہ کچھ یہ ہیں..
کہ..
جب بندہ زنا کر رہا ہوتا ہے تو اس کا ایمان اس کے جسم سے نکل کر الگ ہو جاتا ہے..
گویا جتنا وقت زنا میں گزرا وہ وقت کفر کی حالت میں گزر گیا…
یہ میں خود سے نہیں کہہ رہا الحمدللہ پورے حوالہ اور مکمل طور پر سمجھ بوجھ کے ساتھ شریعت کے مطابق لکھ رہا ہوں..
اب ذرا عورتیں سوچیں کہ جب کسی غیر محرم نے ان کے جسم کو شہوت کے ساتھ ہاتھ لگایا…. وہ سارا وقت ان کا کفر میں گزرا۔یہ اتنی دیر تک کفر کی حالت میں رہی ہیں.
اب کہنے کو تو مسلمان بنی پھرتی ہیں،لیکن کل کو نامہ اعمال جب کھولا جائے گا تو یہی لکھا ہو گا کہ اتنا وقت کفر کی حالت میں گزرا..
یار آپ خود سوچیں کہ ایسا گناہ جس کی وجہ سے ایمان ہی بندے سے گم ہو جائے….
اللہ اکبر کبیرہ….……………
سوچتا ہوں تو رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں کہ محض چند لمحوں کی لذت کے لیے اپنی آخرت ہی بربادکر دی جائے..
اور اگر اللہ نا کرے کسی کو اس دوران موت نے آ پکڑا تو میرے بھائی وہ توکفر میں مر گیا ….استغفراللہ….
اللہ تعالٰی ہمیں ایسے گناہ سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے آمین ثم آمین…
✍️ ایسا شخص جو زنا کرتے کرتے بڑھاپے کی عمر کو پہنچ گیا تو حدیث پاک میں آتا ہے کہ کل قیامت کے دن اللہ رب العزت اسے نہیں دیکھے گا…
اور ساتوں آسمان اور ساتوں زمینیں اس پر لعنت برسائیں گے…
✍️ *….دوسری بات …………*
ابن عساکر رحمہ اللہ نے ایک حدیث نقل کی ہے کہ: *اگر کوئی زنا پر مقیم ہوتا ہے وہ بُت پرست ہوتا ہے..*
چونکہ یہاں بہت قابل احترام لوگ تحریر پڑھ رہے ہوں گے اس لیے میں انتہائی مودبانہ الفاظ استعمال کروں گا کہ ہم لوگ صرف اس چیز کو زنا سمجھتے ہیں کہ اگر دو غیر محرم جنسی تعلقات قائم کریں تو یہ زنا کہلائے گا…
لیکن جو ابن عساکر رحمہ اللہ کی حدیث میں نے نقل کی ہے اس کی تفسیر میں علماء فرماتے ہیں کہ :
*اگر کسی عورت کا کسی غیر محرم کے ساتھ دو سال افئیر رہا…(آج کی زبان میں گرل فرینڈ اور بوائے فرینڈ کا تعلق) تو اللہ کے ہاں یہ دو سال تک دونوں بُت پرست رہے…*
*اس کا نام مومنوں کی فہرست میں نہیں ہو گا بلکہ بُت پرستوں میں ہو گا.*
اسی طرح اگر کسی مرد کا عورت سے غلط تعلق رہا تو گویا وہ بت پرست لکھا جا رہا ہے۔۔
آج سوچیے کہ ہم بُت پرستوں کی باتیں پڑھتے ہیں تو کہتے ہیں یہ ایمان سے محروم تھے…
کہیں ایسا تو نہیں کہ ہم کلمہ پڑھتے ہوئے بھی بُت پرست لکھے جا رہے ہوں..
اس لیے عرض کروں گا اپنے بھائیوں سے… اپنی بہنوں سے کہ اس پوائنٹ کو خوب اچھی طرح سمجھیں کہ یہ زنا کا گناہ ایمان سے محروم کر دے گا اور انسان کو اللہ کے دفتر سے محروم کر دے گا.
یہ جو ہوتا ہے نا کہ کسی کو محبت سے چاہنا، ہر وقت اس کا ذکر زبان پر رہنا…
تو پھر اللہ تعالیٰ بندے کا نام ایمانداروں کی لسٹ سے نکال دیتا ہے کہ جب میرے بندے نے اپنا دین ایمان ہی اسے سمجھ لیا ہے جو اس کے لیے کچھ رشتہ ہی نہیں تو اللہ کو کیا ضرورت ہے تمہیں اپنے شمار میں لکھنے کی..
تو کتنی عجیب بات ہے کہ جس عورت کا کسی مرد کے ساتھ پانچ سال غلط تعلق رہا..
چار سال رہا دو سال رہا..
وہ پانچ چار یا دو سال اللہ کے کاغذوں میں وہ مشرکہ لکھی گئی… وہ مومنہ نہیں رہی….اور یہ مرد بھی پانچ چار یا دو سال مشرک لکھا جاتا رہا…. یہ پانچ سال کے اعمال نامہ میں کفر لکھواتے رہے دونوں .
سوچیے یہ کتنا بڑا گناہ ہے..
اور پھر اس کی سزا جو آخرت میں ملے گی وہ پڑھ کر بندہ کانپ جاتا ہے.
ان میں سے ایک سزا یہ ہے کہ جو زانیہ عورت ہو گی اور بغیر توبہ کے مر جائے گی..
تو جہنم میں فرشتے اس کو ایک غار کی طرف لے جائیں گے..
اس غار کے اندر دھکا دے کر اس کے منہ پر چٹان رکھ دیں گے.. تاکہ وہ عورت نہیں نکل سکے…
اس غار کے اندر اتنے بچھو ہوں گے اور وہ اس طرح سے اس عورت کے جسم پر چمٹیں گے۔۔۔ جیسے شہد کی مکھیاں شہد کے چھتے پر ہوتی ہیں…
اور اتنے بچھو ایک وقت میں اسے ڈنگ ماریں گے اس کو تکلیف ہوگی…..
اور اس وقت اسے آواز آئے گی کہ تو نے وہ گناہ کیا جس کی وجہ سے تیرے جسم نے مزے لیے تھے…
آج تیرے جسم کے انگ انگ میں زہر جائے گا…
اور اس جسم کو تکلیف پہنچائے گا…
اب ذرا سوچیے کہ اکیلا جسم… اکیلا انسان… ایک غار….. منہ بند…. گھپ اندھیرا…شہد کی مکھیوں کے چھتے سے زیادہ بچھو… جسم پر چمٹے ہوئے…
وہ کاٹیں گے اور ایک وقت میں کاٹیں گے….
میرے بھائی آج دنیا کی مکھی اگر کاٹ لے تو آپ تو برداشت نہیں ہوتا…
میری بہن آج دنیا میں ایک چھپکلی کمرے میں آ جائے تو آپ ڈر جاتے ہو….
اس منظر سے ڈرو جب کوئی آپ کا مدد کرنے والا نہیں ہو گا….
محض دنیا کے چند لمحوں کی لذت کے لیے اپنے جسم کو ہمیشہ کی تکلیف سے بچائیں…
چند لمحوں کی لذت کے لیے اللہ کی بارگاہ میں بندہ دھتکار دیا جائے…. میرے بھائی… میری بہن… اس سے بڑی حماقت اور بدبختی بھلا کیا ہو گی…
میں ایک لڑکا ہو کر آپ سے کہہ رہا ہوں کہ ساری ساری رات آپ سے فون پر باتیں کرنے والے کو آپ سے کوئی ہمدردی نہیں ہے وہ صرف آپ کے حسن کا اور اپنی ہوس کا بھوکا ہے…
خدارا آپ چاہو تو اپنی بھی اور اُس کی بھی آخرت کو سنوار سکتی ہو..
اور بالفرض اگر اسے محبت ہے بھی تو وہ جس نے تمہیں ستر ماؤں سے زیادہ پیار کیا اس کی محبت کے سامنے تو اس شخص کی محبت آٹے میں نمک کا ہزارواں حصہ بھی نہیں ہے…
اور اس کے برعکس اگر کوئی شادی شدہ ہو کر بھی اس گناہ میں مبتلا رہا تو بتائیے کہ اس کے پاس کیا جواز ہو گا..
کریم آقا علیہ السلام نے فرمایا کہ جب تمہاری نظر کسی غیر محرم پر پڑے تو فوراً نظر جھکا لو…
اور علماء حدیث کے مفہوم میں لکھتے ہیں کہ: *”جب تمہارا کسی عورت کی طرف دل مائل ہو تو اپنی بیوی کی طرف رجوع کرو کہ وہ بھی تمہارے لیے بنائی گئی ہے…”*
ایک شخص اگر غیر شادی شدہ ہے تو میں سوچتا ہوں کہ ہو سکتا ہے وہ کل قیامت کے دن کہہ سکے کہ یا اللہ! والدین نے شادی نہیں کی تھی یا میرے اتنے وسائل نہیں بنائے تو نے..
لیکن ایک شخص شادی شدہ ہونے کے باوجود اس گند میں پڑا ہوا ہے تو اس سے تو گندا انسان اور کوئی نہیں ہو سکتا کہ اللہ تعالیٰ نے اسے بیوی جیسی نعمت سے نوازا ہے دو دو تین تین بچے ہیں اور یہ ہے کہ باہر گند پر بیٹھا ہوا اپنی زندگی تباہ کر رہا ہے…
سچی توبہ بہت بڑی شے ہے آج کے دن میں ایسے تمام گناہوں سے توبہ کر کے ہر بہن، بیٹی اور مرد مومن کی آخرت کو سنوارنے کی کوشش کیجئے..
میں نے بہت پہلے ایک بات لکھی تھی کہ اگر واقعی کوئی تمہارا اپنا ہے تو اس تعلق کی جانچ یہ ہے کہ اسے تمہاری آخرت کی کتنی فکر ہے..
اور یقین جانیے کہ یہ فطرتی امر ہے۔ بے شک آپ کی بیوی کو معلوم بھی نا ہو یا آپ کے شوہر کو معلوم بھی نا ہو کہ آپ کا کسی غیر محرم سے تعلق ہے میں پورے وثوق سے کہتا ہوں واللہ آپ میاں بیوی کے رشتے میں برکت ختم ہو جائے گی..
خود بخود بےتکی باتوں پر جھگڑا گھر میں ہر وقت چک چک ،لڑائی جھگڑا، بے برکتی، بے رونقی سی ہو جائے گی..
اور اگر بالفرض پتا چل گیا تو اس سے بڑی گندگی آپ کے لیے کیا ہو سکتی ہے…
حدیث کے مفہوم میں ہے: کہ *”جو لوگ فحش باتیں سنتے ہیں قیامت کے دن ان کے کانوں میں سیسہ پگھلا کر ڈالا جائے گا..”*
تو یہ جو لوگ کہتے ہیں کہ ہم تو بس موبائل کی حد تک ہیں میرے بھائی یہ موبائل تک نہیں بت پرستی اور کانوں میں سیسہ ڈلنے کی حد تک کی بات ہے…
آپ کیا سمجھتے ہیں کہ فون پر آپ دین کی باتیں کر رہے ہوتے ہیں..
بھلا ایک غیر محرم لڑکی کسی غیر محرم سے رات کے دس بجے سے تین تین بجے تک کون سی خاص باتیں کر رہی ہوتی ہے جو دن کے اجالے میں نہیں ہوتی ہیں…
یہاں بہت معزز لوگ تحریر پڑھ رہے ہوتے ہیں اس لیے میں نے محتاط الفاظوں میں بات کرنے کی کوشش ہے..
اپنی اور دوسروں کی آخرت کی فکر کریں
اس تحریر کو کاپی کر کے اس امت کے ہر نوجوان بھائی ہر نوجوان بہن تک پہنچائیں اگر کسی ایک کو بھی اللہ نے آپ کی وجہ سے ہدایت دے دی تو شاید آپ کی اور میری آخرت کی کامیابی کا سبب یہی بات بن جائے..
خدارا اپنی :”. سنو!!!
اے بنت حوا… اے ابن آدم…… خدارا…
اللّٰہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ جو حق بات کہی اللّٰہ تعالٰی ہمارے دلوں میں راسخ فرمائے ہمیں قرآن و سنت پر عمل کر کے دوسروں تک پہنچانے کی توفیق عطا فرمائے آمین.
اگر جذ بات میں مجھ سے کچھ سخت الفاظ لکھے گئے ہوں تو آپ سب سے بھی معذرت چاہوں گا اور اللّٰہ تعالیٰ بھی مجھے معاف فرمائے آمین.*وَ اٰخِرُ دَعۡوٰىہُمۡ اَنِ الۡحَمۡدُ لِلّٰہِ رَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ.*

صوبائی وزیر برائے سپورٹس پنجاب رائے تیمور بھٹی کا دورہ ننکانہ۔
ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت اور سکھ کمیونٹی کی جانب سے سپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا۔ کھیلوں کی ترقی اورکھلاڑیوں کو اپنے ٹیلنٹ کے اظہار کا بہترین پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے، کھیلوں کی سرگرمیوں سے نوجوان طبقہ منشیات جیسی برائیوں سے بچ سکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر برائے سپورٹس پنجاب رائے تیمور بھٹی نے ننکانہ صاحب کی سکھ کمیونٹی کے زیر اہتمام گوردوارہ تنبوصاحب میں کبڈی اور کرکٹ کے میچوں میں بطور مہمان خصوصی شرکت کرتے ہوئے کیا ۔ سکھ کمیونٹی کے زیر اہتمام گوردوارہ تنبو صاحب میں منعقدہ سالانہ سپورٹس گالا کے دوران ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اسماعیل الرحمن کھاڑک،اقلیتی ایم پی اے سردار مہندرپال سنگھ ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد عثمان خالد،اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صولت حیات وٹو،ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر مقبول احمد، سکھ کمیونٹی کے دیگر عہدیداران ،پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا نمائندگان سمیت سکھ کمیونٹی کے مردو خواتین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔اس موقع پر صوبائی وزیر برائے سپورٹس پنجاب رائے تیمور بھٹی نے کہا کہ نوجوان نسل میںتعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کو فروغ دینے کے لیے کھیلوں کی سرگرمیاں نہایت ضروری ہیں،ضلعی انتظامیہ ، ضلعی محکمہ سپورٹس اورننکانہ صاحب کی سکھ کمیونٹی کی اچھی کاوشوںکی بدولت طلباءاور کھلاڑیوں میں صحت مند سرگرمیوں میں حصہ لینے کا موقع ملا ہے۔صوبائی وزیر سپورٹس پنجاب رائے تیمور بھٹی ،ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد اوراقلیتی ایم پی اے مہندرپال سنگھ نے سکھ کمیونٹی کے زیر اہتمام منعقدہ سالانہ سپورٹس فیسٹیول کے اختتام پر بہترین کارکردگی اور جیتنے والی ٹیموں کے کھلاڑیوں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کیے۔
اراضی ریکارڈ سنٹرز میں ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہری کا انعقاد۔
ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر صوبہ بھر کی طرح ضلع ننکانہ صاحب کے تمام اراضی ریکارڈسنٹرز میں ریونیوعوامی خدمت کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا گیا ۔ضلع بھر کے تمام اراضی ریکارڈسنٹر زمیں منعقدہ ریونیو عوامی خدمت کھلی کچہر یوں کے دوران ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد عثمان خالد ،اے سی ننکانہ صاحب صولت حیات وٹوسمیت تحصیل شاہکوٹ اور تحصیل سانگلہ ہل کے اراضی ریکارڈ سنٹر میںایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ ) رانا امجد علی نے عوام الناس سے ریونیو سے متعلقہ مسائل سنے اور موقع پر متعلقہ تحصیلدار، سب رجسٹرار،قانونگو ،پٹواری ،عملہ اراضی ریکارڈسنٹر کوان مسائل کوفوری حل کرنے کے احکامات جاری کیے۔ضلع بھر کے تمام اراضی ریکارڈ سنٹرزمیں منعقدہ ریونیو عوامی خدمت کچہریوں میںاسسٹنٹ کمشنر ز،تحصیلدار،نائب تحصیلدار،سب رجسٹرار، پٹواریوں، عملہ اراضی ریکارڈسنٹر سمیت دیگر متعلقہ ضلعی افسران بھی موجود تھے ۔ اراضی ریکارڈسنٹر ننکانہ صاحب میں ریونیوعوامی خدمت کچہری کے دوران ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے کہا کہ ریونیو عوامی خدمت کچہریوں میں ریکارڈ کی درستگی،فرد کا اجرائ،رجسٹری سمیت ریونیوسے متعلقہ دیگر معاملات حل کیے جارہے ہیں،ضلع بھر کے تمام اراضی ریکارڈ سنٹرز میںبہترین،بروقت اور معیاری سروسز فراہم کی جارہی ہیں،اراضی ریکارد سنٹر میں اپنے مسائل کے حل کے لیے آنے والے کسی بھی سائل کو کسی قسم کی بھی دشواری پیش آتی ہے تو وہ فوری میرے آفس میں اطلاع کرے۔انہوں نے کہا کہ اوپن ڈور پالیسی کے تحت میرے آفس کے درواز ے ہمیشہ عوام الناس کے مسائل حل کرنے کے لیے کھلے ہیں ۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ حکومت پنجاب کی خصوصی ہدایت پرضلع بھر کے تمام اراضی ریکارڈ سنٹرز میں عوام کو پٹوار کلچر سے نجات دلانے ، درستگی ریکارڈ، فرد کا اجرائ، انتقالات کا اندراج، رجسٹری،انکم سرٹیفیکیٹ، معائنہ ریکارڈ،ڈومیسائل کا اجراءاور تصدیق انتقال کی کمپیوٹرائز خدمات کی شفاف انداز میں فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مالک اراضی کو فردات کا اجرائ، انتقالات کا اندارج و تصدیق کے لیے فوری عمل درآمد کیا جارہاہے۔ڈپٹی کمشنرراجہ منصور احمد نے اراضی ریکارڈ سنٹر سمیت محکمہ ریونیو کے تمام افسران و اہلکاران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اپنی حاضری کو سو فیصد یقینی بنائیں اور دفاتروں میں آنے والے سائلین سے نرمی سے پیش آئیں خلاف ورزی کرنے والے افسران و اہلکاران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ڈی ایچ کیو ننکانہ میں وومن کلینک اینڈٹیلی کام روم کا افتتاح۔
ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پرضلع بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں عوام الناس کو صحت کی بہترین،بروقت اورمفت سہولیات فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے،ہسپتال میں مریضوں کو بہترین علاج، تشخیص کیساتھ مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جارہا ہے،ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل سٹاف ودیگر عملہ مریضوں اور ان کے لواحقین کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آئیںاور اپنی ڈیوٹی کو سو فیصد یقینی بنائیں تاکہ عوام الناس حکومت پنجاب کی جانب سے مہیا کی جانے والی سہولیات سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکیں۔ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال کے وومن کلینک اینڈٹیلی کام روم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کامران واجد،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر اسفند یار،ڈاکٹرز،پیرامیڈیکل سٹاف ودیگر محکمہ صحت کے افسران وہلکاران بھی موجود تھے ۔اس موقع پرایم ایس ڈی ایچ کیوہسپتال ننکانہ صاحب ڈاکٹر اسفند یار نے ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد کووومن کلینک اینڈٹیلی کام روم میںمریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات بارے تفصیل سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں مریضوں کو بہترین علاج کی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال کے عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کیلئے بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لایا جائے، مریضوں کو بہترین علاج، تشخیص کے ساتھ ساتھ مفت ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔
صوبائی وزیر پاپولیشن پنجاب کرنل(ر) سردار ہاشم ڈوگر کا دورہ ننکانہ
ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے ویژن کے مطابق اور وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا جارہا ہے،عوام الناس کے مسائل بروقت حل نہ کرنے والے متعلقہ افسران کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ان خیالات کااظہار صوبائی وزیر پاپولیشن پنجاب کرنل(ر) سردار ہاشم ڈوگر نے تحصیل کونسل ہال میں منعقدہ کھلی کچہر ی کے دوران پرنٹ والیکٹرانک میڈیا نمائندگان سے گفتگوکرتے ہوئے کیا ۔عوام الناس کے مسائل کے حل کے لیے منعقدہ کھلی کچہر ی میں ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ننکانہ صاحب اسماعیل الرحمن کھاڑک ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد عثمان خالد،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (فنانس اینڈ پلاننگ) رانا امجد علی،اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صاحب صولت حیات وٹو،ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر کاشف مختار،چیف ایگزیکٹوآفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر طارق سہیل دیگرضلعی محکموں کے افسران سمیت لوگوں کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔عوام الناس کے مسائل کے حل کے لیے تحصیل کونسل ہال میں منعقدہ کھلی کچہری میں صوبائی وزیر بہبود آبادی سردار ہاشم ڈوگر نے عوام کے مسائل سن کر موقع پر حل کرنے کے احکاما ت جاری کیے۔اس موقع پرعوام الناس نے ریونیو،پولیس،صحت،واپڈا ،سوئی گیس ودیگر متعلقہ معاملات موقع پر حل ہونے پر حکومت پنجاب اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔علاوہ ازیں صوبائی وزیر پاپولیشن ویلفئیر پنجاب کرنل (ر) سردار ہاشم ڈوگر نے ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد اور ڈی پی او اسماعیل الرحمن کھاڑک کے ہمراہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں مریضوں اور انکے لواحقین کو مہیا کی جانے والی طبی سہولیات کاجائزہ لینے کے لیے ایمرجنسی وارڈ،ڈائلسسز سنٹرسمیت مختلف وارڈز کا دورہ کیا ۔اس موقع پر صوبائی وزیر بہبودآبادی پنجا ب نے کہاکہسرکاری ہسپتالوںمیں مریضوں اور انکے لواحقین کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے،بزدار حکومت کی ہدایت کے مطابق عوام الناس کو صحت کی بہترین اور معیاری سہولیات بروقت فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوںمیںمریضوں کو بہترین علاج، تشخیص کیساتھ مفت ادویات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔اس موقع پر صوبائی وزیر برائے بہبودآبادی پنجاب کرنل (ر) محمد ہاشم ڈوگر نے مریضوں اور انکے لواحقین کو مہیا کی جانے والی سہولیات پر اطمینان کا اظہارکیا اور ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد کی کاوشوں کو سراہا۔ بعدازاں صوبائی وزیر پاپولیشن ویلفئیرپنجاب کرنل (ر) سردار ہاشم ڈوگر نے پنجاب حکومت کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے قائم کیے گئے سہولت بازارسٹی ننکانہ صاحب میں اشیائے ضروریہ کے سٹالوں کا بھی جائزہ لیا۔سہولت بازار کے دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھرمیں قائم کیے گئے سہولت بازاروں میں اشیائے خورونوش کی دستیابی اور فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے جہاں عوام الناس کوسرکاری نرخوں پر آٹا،چینی،سبزیاں ،پھل سمیت دیگر اشیائے ضروریہ دستیاب ہیں۔اسسٹنٹ کمشنرز سمیت متعلقہ ادارے سہولت بازاروں میںروزانہ کی بنیاد پر چیک اینڈبیلنس کا سلسلہ جاری رکھیں ۔ صوبائی وزیر برائے بہبودآبادی پنجاب کرنل (ر) محمد ہاشم ڈوگرنے سہولت بازار میں لگائے گئے اشیائے خورونوش کے سٹالوں کا تفصیل سے معائنہ کیا اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ تمام سہولت بازاروں میں عوام الناس کو مزید بہترین سہولیات مہیاکی جائیں تاکہ عوام الناس حکومت پنجاب کی جانب سے زیادہ سے زیادہ مستفید ہوسکیں۔ صوبائی وزیر پاپولیشن پنجاب کرنل (ر) سردار ہاشم ڈوگر نے صدر تھانہ میں محکمہ پولیس کی جانب سے عوام الناس کے لیے لگائے گئے سہولت ڈیسک کا تفصیل جائزہ لیا اور پنجا ب حکومت کے اس احسن قدم کو سراہا۔
پولیو کےدو قطرے عمر بھر کی معذوری سے بچاﺅ کی ضمانت۔
ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں پولیو مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا پولیو ویکسین کے دو قطرے عمر بھر کی معذوری سے بچاﺅ کی ضمانت ہیں،والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو اس مہلک بیماری سے بچانے کے لیے اپنا کردار قومی فریضہ سمجھ کر ادا کریں، پولیوکے لا علاج مرض اور عمر بھر کی معذوری سے بچاﺅ کے لیے پولیو کی ویکسین ہی واحد اور محفوظ طریقہ ہے،ضلع بھر میں پولیو مہم 11جنوری 2021سے شروع ہوکر 15 جنوری تک جاری رہے گی۔ پولیو مہم کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد عثمان خالد، اسسٹنٹ کمشنر شاہکوٹ صباءسحر،اسسٹنٹ کمشنر سانگلہ ہل جمیل احمد نت،چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر طارق سہیل ، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کامران واجد،چیف آفیسر تحصیل کونسل عزیر انور،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرشاہکوٹ ڈاکٹر عدنان اظہر سمیت پولیو مہم کے دوران اپنی ڈیوٹی سرانجام دینے والی پولیوٹیموں کے نمائندوں نے شرکت کی ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنرراجہ منصور احمدکو بریفنگ دیتے ہوئے سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر طارق سہیل نے بتایا کہ ضلع بھر میں پولیو مہم کے دوران 2لاکھ46 ہزار5سو 63بچوں کو پولیو کے قطرے پلائیں جائیں گے جس کے لیے کل 746ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں، پولیو مہم کوکامیاب بنانے کیلئے محکمہ صحت کی 654موبائل ٹیمیں گھر گھر اور تعلیمی درسگاہوں میں ،65 فکسڈ ٹیمیں دیہی و بنیادی مراکز صحت ، 27ٹرانزٹ پوائنٹ ریلوے اسٹیشن، لاری اڈوں، اہم چوکوں ، چوراہوں ، بس اسٹاپس اور بازاروں میںکل 746ٹیمیں بچوں کو قطرے پلانے کا قومی فریضہ انجام دیں گی۔ ڈپٹی کمشنرراجہ منصورا حمد نے جنوری میں شروع ہونے والی پولیومہم کے سلسلہ میں کیے گئے پیشگی انتطامات کا جائزہ لیتے ہوئے محکمہ صحت، پولیس ودیگر متعلقہ محکمہ جات کے افسران و عملہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پولیومہم کے دوران اپنی ڈیوٹی کو قومی فریضہ سمجھ کر ادا کریں اور مہم کے دوران اس امر کو یقینی بنایا جائے کہ کوئی ایک بھی بچہ پولیو کے قطرے لینے سے نہ رہ جائے۔انہوں نے کہا کہ پولیومہم میں اپنے پانچ سال تک کے ہر بچے کو پولیو سے بچاﺅ کے قطرے ضرور پلوائیں،انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عوام الناس کو پولیو کے علاوہ دیگر مہلک بیماریوں سے بچانا حکومت پاکستان کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں ۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ہیلتھ کونسل کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا،اجلاس میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرہسپتال کے ڈائلسسز سنٹر کے بارے تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس میں مزید بہتری لانے کی ہدایات جاری کیں گئیں۔
ڈی ایچ کیوہسپتال میں سی ٹی اسکین مشین لگانے کی منظوری
ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پنجاب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے ڈی ایچ کیوہسپتال میں سی ٹی اسکین مشین لگانے کی منظوری دے دی گئی ہے یہ سب وفاقی وزیر اینٹی نارکوٹیکس کنٹرول بریگیڈئیر(ر)پیر اعجا ز احمد شاہ اور ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد کی خصوصی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ان خیالات کا اظہار چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیلتھ اتھارٹی ننکانہ صاحب ڈاکٹر طارق سہیل نے ڈی ایچ کیوہسپتال میں نئی سی ٹی اسکین مشین کی منظور ی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیا ۔سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر طارق سہیل نے کہا کہ PMUکی ٹیم نے مورخہ 21دسمبر کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب میں سی ٹی اسکین روم کا معائنہ کیا اور سی ٹی اسکین مشین لگانے والے روم کو تسلی بخش قرار دے دیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ پنجاب ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ نے رورل ہیلتھ سنٹر بڑاگھر میں شام اور رات کی شفٹوں کے لیے مزید فی میل سٹاف تعینات کرنے کی بھی منظور دے دی ہے۔سی ای او ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر طارق سہیل نے کہا کہ بہت جلد دیہی مرکز صحت بڑاگھر میں شام اور رات کی شفٹ مکمل طور پر فعال کردی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ آر ایچ سی بڑاگھر میں 10نئی ٹیمیں منظور کرنے کی تیاری آخری مراحل میں ہے جس میںڈاکٹر ،پیرامیڈیکل سٹاف سمیت نرسسز شامل ہیں۔ عوام الناس کو صحت کی تمام بنیادی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتطامیہ اور محکمہ صحت کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں ۔ انہوں کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے ویثرن کے مطابق مریضوں کو ذیادہ سے ذیادہ طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
شہید کی جو موت ہے وہ قوم کی حیات ہے۔
ننکانہ صاحب: نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بزدارحکومت کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام آرمی پبلک سکول کے شہیدطلباءو اساتذہ کو خراج عقید ت پیش کرنے کے لیے تحصیل کونسل ہال میں علماءمشائخ کانفرنس بسلسلہ یکجہتی و استحکام پاکستان کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے کیا ۔علماءمشائخ کانفرنس بسلسلہ یکجہتی و استحکام پاکستان کا آغا ز تلاوت قرآن و نعت رسول مقبول ﷺ سے کیا گیا ۔علماءمشائخ کانفرنس برائے یکجہتی و استحکام پاکستان میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) محمد عثمان خالد،اسسٹنٹ کمشنر ننکانہ صولت حیات وٹو،مرکزی راہنما جمعیت مشائخ پاکستان صاحبزادہ ڈاکٹر علامہ محب النبی طاہر،خواجہ نورالزمان چن پیر،علماءومشائخ ،ضلعی افسران و اہلکاران سمیت مختلف مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر سانحہ پشاور کے شہداءکو خراج عقیدت پیش کرنے کے حوالے سے منعقدہ علماءمشائخ کانفرنس کے دوران ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عظیم اقوام اپنے شہداءکی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھتی ہیں،آرمی پبلک سکول پشاور کے طلباءو اساتذہ کی عظمت کو سلام جنہوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ہمارا سر فخر سے بلند کر دیا،آپس میں پیار و محبت اور ملک کی سالمیت کے لیے ہم سب کو اپنا کردارادا کرنا ہوگا۔ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے کہا کہ سلام ان ماﺅں کو جن کے لخت جگر سانحہ پشاور میں شہید ہوئے،طلباءاور اساتذہ قوم کا سرمایہ افتخار ہیں،آج پوری قوم وطن دشمن عناصر کے خلاف سیسہ پلائی دیواروں کی طرح متحد ہیں۔سانحہ پشاور کے شہداءکو خراج عقید ت پیش کرنے کے لیے منعقدہ علماءمشائخ کانفرنس بسلسلہ یکجہتی و استحکام پاکستان میں مرکزی راہنما جمعیت مشائخ پاکستان صاحبزادہ ڈاکٹر علامہ محب النبی طاہر،خواجہ نورالزمان چن پیرودیگر نے بھی خطاب کیے اور16دسمبر2014کے دن شہید ہونے والے آرمی پبلک سکول پشاور کے طلباءو اساتذہ اکرام کی بہادری کو سراہا۔علماءمشائخ کانفرنس بسلسلہ یکجہتی و استحکام پاکستان کے اختتام پرسانحہ پشاور کے شہدا ءکے درجات کی بلندی اور ملک و قوم کی سلامتی کے لیے دعابھی کی گئی۔
ترجمان ڈپٹی کمشنر ننکانہ









