Baaghi TV

Category: اوکاڑہ

  • اوکاڑہ: اڈا طبروق اور گردونواح میں ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن

    اوکاڑہ: اڈا طبروق اور گردونواح میں ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) ڈسٹرکٹ کونسل کے عملے نے بھاری مشینری کی مدد سے اڈا طبروق پر ناجائز تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے سڑک کو عوام کے لیے کھول دیا۔ انٹی انکروچمنٹ انچارج ملک مدثر نزیر کے مطابق علاقے کو تجاوزات سے مکمل طور پر پاک کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق انٹی انکروچمنٹ ٹیم نے چک نمبر 11 فور ایل، 15 فور ایل اور گردونواح میں بھی آپریشن جاری رکھا، جس پر شہریوں نے سڑکوں کی بحالی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر عثمان احمد اور اسسٹنٹ کمشنر احسن ممتاز کا شکریہ ادا کیا۔

    ملک مدثر نزیر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کے احکامات کے مطابق ضلع کونسل کی ٹیم ہر صورت اپنے علاقے کو تجاوزات سے پاک رکھنے کی کوشش جاری رکھے گی۔

  • اوکاڑہ: یوم یکجہتی کشمیر کی بھرپور تیاریاں مکمل

    اوکاڑہ: یوم یکجہتی کشمیر کی بھرپور تیاریاں مکمل

    اوکاڑہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل حافظ محمد عمر طیب نے کہا ہے کہ پاکستانی قوم کشمیریوں سے والہانہ محبت کا اظہار کرتی ہے اور کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کی پرزور مذمت کرتی ہے۔ اس سلسلے میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے 5 فروری کو تمام ادارے بھرپور انداز میں تیاری کریں۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر تمام متعلقہ اداروں کے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں محکمہ صحت، تعلیم، کالجز، سپورٹس، ریسکیو 1122، میونسپل کمیٹی، ضلع کونسل، پاپولیشن ویلفیئر، ٹریفک پولیس سمیت تمام محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ میونسپل کمیٹی اور ضلع کونسل کی جانب سے شہر میں بینرز اور فلیکسیں آویزاں کی جائیں، سکولوں کالجز میں تقریبات منعقد کی جائیں اس کے علاوہ تینوں تحصیلوں میں ریلیاں بھی نکالنے کے لیے تیاریاں مکمل کی جائیں۔

  • اوکاڑہ: ریسکیو 1122 ،گزشتہ ماہ 4761 ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس

    اوکاڑہ: ریسکیو 1122 ،گزشتہ ماہ 4761 ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی(نامہ نگار ملک ظفر) ریسکیو 1122 اوکاڑہ نے گزشتہ ماہ 4761 ایمرجنسی کالز پر بروقت ریسپانس کیا اور 4767 افراد کو امداد فراہم کی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام کی زیر صدارت سنٹرل اسٹیشن اوکاڑہ میں ماہانہ کارکردگی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایمرجنسی سروسز کی تفصیلات جاری کی گئیں۔

    پچھلے ماہ ریسکیو 1122 اوکاڑہ کو 15408 کالز موصول ہوئیں، جن میں سے 4761 ایمرجنسی کالز تھیں۔ ان ایمرجنسیز میں 1022 روڈ ٹریفک حادثات، 3201 میڈیکل ایمرجنسیز، 49 آگ لگنے کے واقعات، 89 کرائم اور 400 دیگر متفرق حادثات شامل تھے۔

    ریسکیو 1122 نے روڈ ٹریفک حادثات میں متاثرہ 1162 افراد میں سے 18 افراد کو جان کی بازی ہارتے ہوئے ہسپتال منتقل کیا، جبکہ 620 افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی اور 524 افراد کو ہسپتال بھیج دیا گیا۔

    آگ لگنے کے 49 واقعات میں سے 15 کمرشل ایریا، 27 دیگر ایریا اور 7 رہائشی علاقوں میں آگ کی وارداتیں پیش آئیں، جس سے بروقت ریسپانس کے ذریعے تقریباً 46 ملین روپے کی پراپرٹی کو بچایا گیا۔

    ریسکیو 1122 کی موٹر بائیک سروس نے 2552 ایمرجنسیز پر بروقت ریسپانس کیا اور 2614 افراد کو مدد فراہم کی۔ اس کے علاوہ، 280 مریضوں کو بہتر طبی امداد کے لیے دیگر ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

  • اوکاڑہ: صدر گوگیرہ میں ناجائز تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا گرینڈ آپریشن

    اوکاڑہ: صدر گوگیرہ میں ناجائز تجاوزات کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا گرینڈ آپریشن

    اوکاڑہ,باغی وی (نامہ نگار ملک ظفر) اوکاڑہ کے علاقے صدر گوگیرہ میں ضلعی انتظامیہ نے ناجائز تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا آغاز کیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی زیر نگرانی اس آپریشن میں ضلع کونسل کے ملازمین نے عرصہ دراز سے قائم ناجائز تجاوزات کو مسمار کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق انفورسمنٹ آفیسر مدثر نذیر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ گوگیرہ میں عارضی اور پختہ تجاوزات کو ہٹایا۔ ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے بتایا کہ یہ آپریشن عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جا رہا ہے، جس سے ضلع بھر کی خوبصورتی میں اضافہ ہوگا اور عوام کو درپیش مشکلات کا خاتمہ ہو گا۔

    عوامی حلقوں نے حکومت پنجاب کے اس بے مثال اقدام کو سراہتے ہوئے اسے ایک مثبت قدم قرار دیا ہے۔

  • اوکاڑہ: عوامی میڈیا کونسل کا اجلاس، مثبت صحافت کے فروغ کا عہد

    اوکاڑہ: عوامی میڈیا کونسل کا اجلاس، مثبت صحافت کے فروغ کا عہد

    اوکاڑہ،باغی ٹی وی(نامہ نگار ملک ظفر) اوکاڑہ میں عوامی میڈیا کونسل کا خصوصی اجلاس چیف آرگنائزر محمد آصف کھوکھر کی زیر صدارت منعقد ہوا، جس میں تمام ممبران نے بھرپور شرکت کی۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ مثبت صحافت کے ذریعے عوامی خدمات کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔

    محمد آصف کھوکھر نے ممبران کو مثبت صحافت کو فروغ دینے کی ترغیب دیتے ہوئے کہا کہ انہیں عوام کے مسائل اجاگر کرنے اور دکھی انسانیت کی مدد کرنے کو اپنی اولین ترجیح بنانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوامی میڈیا کونسل کو اپنے پلیٹ فارم کو عوامی مسائل کے تدارک کے لیے پیش پیش رکھنا چاہیے، اور ممبران کو اپنے علاقوں کے مسائل کی نشاندہی کر کے اعلیٰ حکام تک عوام کی آواز پہنچانے کی کوشش کرنی چاہیے۔

    انہوں نے 2025 کے انتخابات کے انعقاد کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ رواں ماہ انتخابات کروا دیے جائیں گے تاکہ ذمہ دار ارکان اپنی صحافتی سرگرمیاں بہتر انداز میں جاری رکھ سکیں۔

  • اوکاڑہ: اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد کی پٹرول پمپس پر کارروائیاں

    اوکاڑہ: اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد کی پٹرول پمپس پر کارروائیاں

    اوکاڑہ(باغی ٹی وی، ملک ظفر) اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد کی پٹرول پمپس پر کارروائیاں

    اوکاڑہ میں عوامی ریلیف کو مدنظر رکھتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر رینالہ خورد چوہدری ضیاء اللہ نے پٹرول پمپس کی انسپکشنز کا سلسلہ شروع کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر شہر کے مختلف مقامات پر پٹرول پمپس کی چیکنگ کی گئی، جس دوران پٹرولیم مصنوعات کے نرخ اور پیمائش کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

    اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں اور پیمائش کے معاملے میں کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ عوام سے دھوکہ دہی کرنے والے پٹرول پمپ مالکان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور ان کے پٹرول پمپس سیل کر دیے جائیں گے۔

    چوہدری ضیاء اللہ نے مزید کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی مہنگے داموں فروخت پر سخت ایکشن لیا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والے پٹرول پمپ مالکان کے لائسنس منسوخ کر دیے جائیں گے۔ انہوں نے عوام کو معیاری اور مناسب قیمت پر پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

  • اوکاڑہ: سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کا ٹی ایچ کیو ہسپتال دیپالپور کا دورہ

    اوکاڑہ: سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کا ٹی ایچ کیو ہسپتال دیپالپور کا دورہ

    اوکاڑہ(باغی ٹی وی، ملک ظفر)سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کا ٹی ایچ کیو ہسپتال دیپالپور کا دورہ

    اوکاڑہ میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی، ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ نے ٹی ایچ کیو ہسپتال دیپالپور کا دورہ کیا اور طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات، صفائی ستھرائی، مفت ادویات کی دستیابی، ڈاکٹرز کی حاضری اور دیگر انتظامی امور کا معائنہ کیا۔

    ڈاکٹر سیف اللہ وڑائچ نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ مریضوں کو معیاری طبی سہولیات فراہم کرنے کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہسپتال کی مانیٹرنگ کا عمل مسلسل جاری رکھا جائے اور مریضوں کی تشخیص و علاج کے لیے بہترین طبی خدمات کو یقینی بنایا جائے۔ سی ای او نے مزید کہا کہ مریضوں کی خدمت کو اولین ترجیح دی جائے اور اس عمل میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے۔

  • اوکاڑہ: محکمہ سول ڈیفنس کی غیر قانونی ایل پی جی شاپس کے خلاف کارروائیاں

    اوکاڑہ: محکمہ سول ڈیفنس کی غیر قانونی ایل پی جی شاپس کے خلاف کارروائیاں

    اوکاڑہ، باغی ٹی وی(نامہ نگار ملک ظفر)محکمہ سول ڈیفنس کی غیر قانونی ایل پی جی شاپس کے خلاف کارروائیاں

    اوکاڑہ میں محکمہ سول ڈیفنس نے غیر قانونی ایل پی جی شاپس کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کر دیا۔ سول ڈیفنس آفیسر وقار اکبر کی ہدایات پر افسران نے متعدد مقامات پر ایل پی جی شاپس کی انسپیکشن کی۔ اس دوران خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرائے گئے اور ان کی دکانیں سیل کر دی گئیں۔

    اس موقع پر سول ڈیفنس آفیسر وقار اکبر نے کہا کہ ایل پی جی شاپس میں غیر قانونی گیس فلنگ کے خطرناک عمل کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس غیر قانونی دھندے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا اور انہیں انسانی زندگی سے کھیلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

  • اوکاڑہ: ڈی پی او کی تھانہ اے ڈویژن اور صدر میں کھلی کچہریاں، عوامی مسائل کے فوری حل کے احکامات

    اوکاڑہ: ڈی پی او کی تھانہ اے ڈویژن اور صدر میں کھلی کچہریاں، عوامی مسائل کے فوری حل کے احکامات

    اوکاڑہ،باغی ٹی وی (نامہ نگارملک ظفر) ڈی پی او کی تھانہ اے ڈویژن اور صدر میں کھلی کچہریاں، عوامی مسائل کے فوری حل کے احکامات

    اوکاڑہ کے دو تھانوں، تھانہ اے ڈویژن اور تھانہ صدر میں ڈی پی او محمد راشد ہدایت نے کھلی کچہریوں کا انعقاد کیا۔ ان نشستوں میں شہریوں کے مسائل سنے گئے اور ان کے حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے گئے۔

    پولیس ترجمان کے مطابق، کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف کی فراہمی یقینی بنانا ہے۔ ان نشستوں میں پولیس افسران عوام کے سامنے جوابدہ ہوتے ہیں، اور مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کیے جاتے ہیں۔

    ڈی پی او نے تفتیشی افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے اور ان درخواستوں کا مقررہ وقت میں فالو اپ یقینی بنایا جائے۔ علاوہ ازیں، ڈی پی او دفتر میں روزانہ کھلی کچہری کے انعقاد کے ساتھ مختلف علاقوں میں بھی یہ سلسلہ جاری ہے۔

  • اوکاڑہ:کپاس کی ابتدائی کاشت،کسانوں کیلئے تربیتی پروگرام کا انعقاد

    اوکاڑہ:کپاس کی ابتدائی کاشت،کسانوں کیلئے تربیتی پروگرام کا انعقاد

    اوکاڑہ(باغی ٹی وی نامہ نگار ملک ظفر) ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد اعجاز کی ہدایت پر محکمہ زراعت کے زیر اہتمام نواحی گاؤں 45/2 ایل میں کپاس کی ابتدائی کاشت کے سلسلہ میں کسانوں کی تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا جس میں علاقہ کے کسانوں کاشتکاروں کی کثیر تعداد میں شرکت کی،

    کسانوں کو کپاس کی بہترین پیداوار کے لیے موضوں بیجوں کی اقسام کے استعمال اور جدید طریقہ کاشت کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی، محکہ زراعت کے افسران کا کہنا تھا کہ کپاس ایک منافع بخش فصل ہے اور نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے فصل کی کاشت سے کسان بہتر آمدن کما سکتے ہیں اور اس طرح ملکی برآمدات کے لیے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں،

    اس موقع پر کپاس کی ابتدائی پیداوار کے لیے کسانوں میں ٹیکنالوجی لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا۔