Baaghi TV

Category: اوکاڑہ

  • اوکاڑہ یونیورسٹی،غیر اخلاقی ویڈیو وائرل،  کیمرہ مین پر مقدمہ درج

    اوکاڑہ یونیورسٹی،غیر اخلاقی ویڈیو وائرل، کیمرہ مین پر مقدمہ درج

    اوکاڑہ یونیورسٹی کی چھت پر طالب علم جوڑے کی نازیبا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے مقدمہ درج کروا دیا

    مقدمہ ڈپٹی رجسٹرار وقار کی مدعیت میں تھانہ سٹی رینالہ خورد میں مقدمہ درج کیا گیا،درج مقدمے میں کہا گیاکہ 12 جولائی کو اوکاڑہ یونیورسٹی کا طالب علم علی رضارولنمبر 1021 اور دو کیمرہ آپریٹر علی شان اے ایس سٹوڈیو اور سومیہ اور چند نامعلوم افراد بغیر اجازت یونیورسٹی میں آئے،اور ڈرون کیمرہ کے ذریعے باہمی مشاورت کے بعد غیر قانونی طور پر غیر اخلاقی ویڈیوز بنائیں،اور انہیں سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا،جس کی وجہ سے نہ صرف اعلیٰ تعلیمی ادارے کا نام بدنام ہوا بلکہ طلبا و طالبات میں خوف و ہراس پھیل گیا،لہذا طالب علم علی رضا سمیت دیگر کے خلاف کاروائی کی جائے

    اوکاڑہ یونیورسٹی کے واقعہ کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی تھیں، صارفین نے مختلف تبصرے بھی کئے تھے، صحافی امجد حسین بخاری نے ایکس پر ایف آئی آر کی کاپی شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اوکاڑہ یونیورسٹی میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کی ڈرون کیمرے سے ویڈیو بنانے والے کیمرہ مین اور سٹوڈنٹ پر مقدمہ درج

    https://x.com/AmjadHBokhari/status/1814001637079548321

    ایک صارف ارسلان جٹ نے لکھا کہ عجیب ملک ہے جرم کرنے والے کو نہیں بلکہ جرم کرنے والے کو ایکسپوز کرنے پر ہی سزا ملتی ہے،،،یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں جن سٹوڈنٹس نے غیر اخلاقی حرکت کی ان کی بجائے جس نے کیمرہ سے ویڈیو بنائی اسے یونیورسٹی سے نکال کر الٹا ایف آئی آر درج کروا دی گئی ہے

    ایک صارف نے لکھا کہ یونیورسٹی آف اوکاڑہ میں کرپشن، غیر اخلاقی حرکات، بلیک میلنگ اور آئس کی فروخت عروج پر رہتی ہے۔کیونکہ رینالہ خورد کا صحافتی مافیا ان کی پشت پناہی کرتا ہے۔پچھلے دنوں ایک جوڑے کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی یونیورسٹی انتظامیہ نے بجائے اپنی منجی تھلے ڈانگ پھیرنے کے ویڈیو بنانے والوں پر مقدمہ درج کروا دیا ہے۔ہے نا مزے کی بات؟اسے ذرا آگے پہنچائیں شاید کسی کے کان پر جوں رینگ ہی جائے

    صحافی جمیل فاروقی کہتے ہیں کہ سلام ہے اس بھائی کو جو یونیورسٹی آف اوکاڑہ کی چوٹی پہ "باجی جان ” کو انتہائی تندہی سے دانت صاف کرنے کا طریقہ بتا رہا ہے آپ خوامخواہ ہر بات میں کیڑے نکالتے ہیں ، میرے حساب سے ایک آدھ پرائیڈ آف پرفارمنس ادھر بھی ہوجائے

    بشریٰ بی بی کو زہر دے کر عمران خان کو جھکانے کی کوشش کی جارہی ہے،زرتاج گل

    کھانے میں زہر،کوئی ثبوت ہے؟ صحافی کے سوال پر بشریٰ بی بی "لال” ہو گئیں

    توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل 

    زلفی بخاری میری بیٹیوں کو کالز کرتا ہے، خاور مانیکا عدالت میں پھٹ پڑے

    خاور مانیکا انٹرویو اور شاہ زیب خانزادہ کا کردار،مبشر لقمان نے اندرونی کہانی کھول دی

    ریحام خان جب تک عمران خان کی بیوی تھی تو قوم کی ماں تھیں

    عمران خان کا سوشل میڈیا اڈیالہ جیل سے ہی آپریٹ ہو رہا ،شرجیل میمن کا دعویٰ

  • اوکاڑہ :محرم الحرام کے موقع پرامن وامان کے قیام کیلئے ضلع بھر میں پولیس کا فلیگ مارچ

    اوکاڑہ :محرم الحرام کے موقع پرامن وامان کے قیام کیلئے ضلع بھر میں پولیس کا فلیگ مارچ

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)اوکاڑہ محرم الحرام کے موقع پر امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے سلسلہ میں ضلع بھر میں فلیگ مارچ کا انعقاد کیا گیا

    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ 8 محرم الحرام کو فلیگ مارچ میں پاک آرمی، رینجرز، سرکل کے ایس ایچ اوز، ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس اور پولیس لائن کی نفری نے حصہ لیا،

    فلیگ مارچ سرکل افسران کی سربراہی میں ایگل سکواڈ کی ٹیموں سمیت بھاری نفری کیساتھ کیا گیا، ڈی پی او اوکاڑہ طارق عزیز سندھو نے کہا کے فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں میں احساس تحفظ اجاگر کرنے کیساتھ ساتھ حکومتی رٹ کو برقرار رکھنا ہے،

    پولیس محرم الحرام کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنائے گی، اوکاڑہ امن و امان کے قیام اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کیلئے اوکاڑہ پولیس پوری طرح مستعد ہے،

  • اوکاڑہ : عشرہ محرم الحرام ، 2100 سے زائد اہلکار سیکورٹی فرائض سر انجام دینگے

    اوکاڑہ : عشرہ محرم الحرام ، 2100 سے زائد اہلکار سیکورٹی فرائض سر انجام دینگے

    اوکاڑہ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر )عشرہ محرم الحرام ، 2100 سے زائد اہلکار سیکورٹی فرائض سر انجام دینگے

    تفصیل کے مطابق ڈی ایس پی سٹی مہر یوسف نے بتایا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کو قائم رکھنے کےلئے پولیس نے فول پروف سیکیورٹی پلان مرتب کرلیا، 10محرم الحرام تک ضلع میں روائتی و لائسنسی کل 639 مجالس کے منعقد ہوں گی ۔مجالس میں A کیٹگری کے 56 پروگرام ،B کیٹگری کے 228 پروگرام،C کیٹگری کے 355 پروگرام منعقد ہوں گے ۔

    ماتمی جلوس کے 176 پروگرام جن میں A کیٹگری کے 27 ، B کیٹگری کے67 اور C کیٹگری کے 82 پروگرام شامل ہیں، فول پروف سکیورٹی کےلئے 2100 سے زائد پولیس افسران و اہلکاران کو بائی نیم ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔

    ڈیوٹی پر مامور 02 ایس ایس پیز ، 08 ڈی ایس پیز ,21 انسپکٹر، 103سب انسپکٹر، 187 اے ایس آئی ، 86 ہیڈ کانسٹیبل اور 1657 کانسٹیبل شامل ہیں جبکہ 126 لیڈیز پولیس افسران و اہلکاران ،سپیشل فورس اور ریزروفورس بھی شامل ہے ۔

    ضلعی پولیس اور ایلیٹ فورس کی ٹیمیں گشت کےلئے مامور کی گئی ہیں ، ضلع کے داخلی اور خارجی مقامات پر پولیس پکٹس قائم کی گئی ہیں ، شہر میں ٹریفک کے بہاؤ کےلئے ٹریفک پولیس بھی ڈیوٹی سر انجام دیں گی.

  • اوکاڑہ: ڈاکو دکان لوٹ کر فرار، چوری میں ملوث ملازمہ اور ڈاکو گرفتار

    اوکاڑہ: ڈاکو دکان لوٹ کر فرار، چوری میں ملوث ملازمہ اور ڈاکو گرفتار

    اوکاڑہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر)ڈاکو دکان لوٹ کر فرار، چوری میں ملوث ملازمہ اور ڈاکو گرفتار

    اوکاڑہ میں لاری اڈا کے قریب آئل سٹور میں 3 مسلح ڈاکو داخل ہوئے اوراسلحہ کے زور پر دکاندار کو یرغمال بنا کر نقدی چھین کر فرار ہو گئے، پولیس نے متاثرہ شخص کی درخواست پر تفتیش شروع کر دی۔

    اوکاڑہ ہی میں چوری کی وارداتوں میں ملوث ایک گھریلو ملازمہ کو حراست میں لے لیا گیا، ملزمہ کے قبضہ سے 85 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد کر لیاگیا ہے، پولیس نے ملزمہ کو پولیس اسٹیشن منتقل کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

    دوسری طرف حویلی لکھا کے نواحی گاؤں میں مبینہ پولیس مقابلہ ہواہے، اس مقابلے میں پولیس نے ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ ایک فرار ہو گیا،

    گرفتار ڈاکو سے چھینی گئی موٹر سائیکل، نقدی اور اسلحہ برآمد کر لیا، فرار ڈاکو کی تلاش کیلئے پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کر دی۔

  • اوکاڑہ: مہنگی بجلی ،گیس و پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ، ٹیکس گردی کیخلاف مرکزی مسلم لیگ کا احتجاج

    اوکاڑہ: مہنگی بجلی ،گیس و پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ، ٹیکس گردی کیخلاف مرکزی مسلم لیگ کا احتجاج

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا اوکاڑہ پریس کلب کے سامنے میں بجلی ،گیس، پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے، بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ٹیکس گردی کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی جانب سے بجلی ، گیس، پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافے، بڑھتی ہوئی مہنگائی کیخلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے آئے روز نئے ٹیکسز اور بجلی ، گیس اور پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کرکے معاشی قتل عام کیا جارہا ہے ۔

    انہوں نے کہا ہے کہ آج بھی 5 روپے فی یونٹ حکومت نے بجلی مہنگی کردی ہے جو کہ عوام پر سراسر ظلم ہے ۔انہوں نے کہا کے الیکشن سے پہلے 300 یونٹ کا وعدہ کرنے والے آج 200 یونٹ پر قوم کا خون چوس رہے ہیں۔

    جب بھی اس ملک کے عوام کے حقوق کی بات ہوگی تو پاکستان مرکزی مسلم لیگ اپنی عوام کے لیے سڑکوں پر موجود ہوگی۔پورا ملک اس وقت مہنگائی کی آگ میں جل رہا ہے۔

    پورے ملک میں مایوسی کی کیفیت ہے۔آئی ایم ایف کے کہنے پر بجٹ تیار کیا گیا جو ہماری سب سے بڑی بدقسمتی ہے۔ہم اپنی عوام کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑ سکتے ،ہمیں آئی ایم ایف کی غلامی سے نکل کر ملک کو اسلامی فلاحی ریاست کی طرف لیکر آنا ہوگا۔

  • اوکاڑہ :سابق صدر ڈسٹرکٹ بار مقبول گجر کے گھر ڈکیتی کی واردات

    اوکاڑہ :سابق صدر ڈسٹرکٹ بار مقبول گجر کے گھر ڈکیتی کی واردات

    اوکاڑہ،باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر)سابق صدر ڈسٹرکٹ بار مقبول گجر کے گھر ڈکیتی کی واردات ، چار مسلح ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بناکر طلائی زیورات نقدی اور قیمتی موبائل فونز چھین لیے

    تفصیلات کے مطابق صابری کالونی کے رہائشی سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مقبول گجر کے گھر چار مسلح ڈاکو داخل ہوگئے ڈاکوؤں نے اہل خانہ کو یرغمال بناکر طلائی زیورات نقدی اور قیمتی موبائل فونز چھین لیے، ڈاکوؤں نے فرار ہوتے ہوئے خوف وہراس پھیلانے کے لیے شدید فائرنگ بھی کی۔

    واقعہ کی اطلاع پر تھانہ اے ڈویژن پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کی ناکہ بندی کرکے مفرور ملزمان کی تلاش شروع کردی

    دوسری جانب سابق صدر ڈسٹرکٹ بار کے گھر ہونے والی ڈکیتی پر ڈسٹرکٹ بار نے فوری ہڑتال کی کال دے دی ڈسٹرکٹ بار کی جانب سے فوری طور پرڈکیتی واردات میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے

    اوکاڑہ کے شہری گزشتہ کئی روز سے مسلسل چوری، ڈکیتی اور راہزنی کی وزارتوں کی وجہ سے عدم تحفظ کا شکار ہیں شہریوں نے آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری اقدامات کریں اور عوام کو تحفظ فراہم کریں

  • جام پور بار کے صدر پیر محمد احمد بودلہ کی وزیر معدنیات سردار شیر علی گورچانی سے لاہورمیں ملاقات

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر) جام پور تحصیل بار کے صدر پیر محمد احمد بودلہ کی وزیر معدنیات سردار شیر علی خان گورچانی کے ساتھ لاہور میں ان کے آفس میں ون ٹو ون ملاقات ہوئی، پیر محمد احمد بودلہ کی اسی ہفتے دوسری میٹنگ اپنے علاقے اپنی یونین کوٹ بودلہ اور اپنے حلقے جام پور کے لئے بہت کوششیں کر رہے ہیں اور ایک ہفتے میں دو دفعہ لاہور جا کر وزیر معدنیات سردار شیر علی خان گورچانی کے ساتھ مختلف مسائلِ پر بات چیت کی

    جن میں بجلی ، سیوریج ، صفائی کے کام اور ترقیاتی فنڈز پر بات چیت کی اور سب مسائل سے آگاہ کیا ،سردار شیر علی خان گورچانی نےبہت جلد فنڈز کے حوالے بجلی کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی یقین دہانی کرائی ہے اور سردار شیر علی خان گورچانی نے وعدہ کیا ہے کہ تحصیل بار کے صدر پیر محمد احمد بودلہ کی زیر نگرانی کام جلد از جلد شروع کروائے جائیں گے

    پیر محمد احمد بودلہ اپنے علاقے کے لوگوں کے مسائل سے بخوبی واقف ہیں اور ان کے لئے بہت کوششیں کر رہے ہیں اور اپنے علاقے کے لوگوں کے مسائل کے لئے پریشان رہتے ہیں اور ان کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں دن رات کوشاں ہیں.

  • اوکاڑہ:سانحہ خانیوال ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور نرسز کا سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج

    اوکاڑہ:سانحہ خانیوال ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور نرسز کا سیاہ پٹیاں باندھ کر احتجاج

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)اوکاڑہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور نرسز کی جانب سے سانحہ خانیوال پر بازوں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر او پی ڈی کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ناقص کوالٹی کی ادویات پر چیز کرنے والے کرداروں کا تعین کرتے ہوئے ہسپتال میں موجود باقی ادویات کی چیکنگ کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کیا گیا ۔

    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اور نرسز نے آج خانیوال سانحہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اس موقع پر وائے ۔ڈی ۔اے اوکاڑہ کے صدر ڈاکٹر معاویہ کا کہنا تھا کہ یہ ایک انتہائی افسوناک واقعہ ہے اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انکا مزید کہنا تھا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم متاثرہ فیملیز کے ساتھ کھڑے ہیں

    انہوں نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہسپتال میں ناقص کوالٹی ادویات کی خریداری میں ملوث عناصر کو بے نقاب کرتے ہوئے قرار واقعی سزا دی جائے اور ہسپتال میں موجود باقی میڈیسن کی چیکنگ کے لیے بھی کمیٹی قائم کی جائے تاکہ مزید قیمتی جانی نقصان سے بچا جا سکے

    ینگ ڈاکٹرز ایسوسی اوکاڑہ کے صدر ڈاکٹر معاویہ کا کہنا تھاکہ خانیوال انتظامیہ اس واقعہ میں کسی بھی سٹاف نرس یا عملے کو ملوث کرنے سے قبل معاملے کی شفاف انکوائری کو یقینی بنائے تاکہ مجرم کو قرار واقعی سزا مل سکے.

  • اوکاڑہ:پنجاب چوری ڈکیتی بڑھتی ہوئی وارداتیں پنجاب حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے،ڈاکٹر بابر رشید

    اوکاڑہ:پنجاب چوری ڈکیتی بڑھتی ہوئی وارداتیں پنجاب حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے،ڈاکٹر بابر رشید

    اوکاڑہ، باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)امیر جماعت اسلامی ضلع اوکاڑہ ڈاکٹر بابر رشید نے کہا ہے کہ پنجاب چوری ڈکیتی بڑھتی ہوئی وارداتیں پنجاب حکومت کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    وزیر اعلٰی پنجاب ٹک ٹاک کی دنیا سے باہر نکل کر عوام کے جان و مال کے تحفظ کے عملی اقدامات اٹھائیں ۔ ان خیالات کا اظہار وہ ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کے دوران کررہے تھے۔

    انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کا کل اوکاڑہ ہونیوالا احتجاجی مظاہرہ بہت اہمیت کا حامل ہوگا ۔ ہم آئی جی پنجاب آر پی او ڈی پی او سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اوکاڑہ کی عوام کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے ٹھوس اقدامات کریں ۔

    جلد آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے مزید کہاکہ جماعت اسلامی عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی

  • اوکاڑہ: ریسکیو 1122نے اپنی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی

    اوکاڑہ: ریسکیو 1122نے اپنی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری کردی

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر): ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر احتشام کی زیر صدارت ماہانہ کارکردگی اجلاس سنٹرل اسٹیشن اوکاڑہ میں منعقد ہوا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے کارکردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ریسکیو1122اوکاڑہ کوگزشتہ ماہ کل 20857کالزموصول ہوئی ہیں جس میں 4964 ایمرجنسی کالز ہیں۔

    11941غیر متعلقہ اورمس کالز، 3905 معلوماتی،29رونگ کالزاور 18فیک کالز ہیں۔ ایمرجنسی کال کا تناسب160کالز فی دن ہے۔4964 ایمرجنسیز میں 994روڈ ٹریفک حادثات، 3353میڈیکل، 97آگ لگنے کے واقعات،173کرائم اور347متفرق قسم کے حادثات شامل ہیں۔ روڈ ٹریفک حادثات میں 1090افراد متاثر ہوئے جن میں 08 افراد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جان بحق ہوئے جبکہ588 افراد کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداددی گئی اور494متاثرین کو طبی امداد دیتے ہوئے ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔

    آگ لگنے کے 97واقعات ہوئے جن میں 17کمرشل ایریا،20رہایشی علاقے اور 60واقعات دیگر علاقوں میں پیش آئے۔ آگ لگنے کی وجوہات میں شارٹ سرکٹ (22)،گیس لیکج(03)، نامعلوم (01)، دیگر(11)، کچن (02) اور لاپرواہی (58) بنی۔

    ان واقعات میں بروقت ریسپانس کرتے ہوئے تقریباََ155 ملین سے زائدکی پراپرٹی کو محفوظ کیا۔ریسکیو موٹر بائیک سروس کے ذریعے 2185ایمرجنسیز پر3.79 کے ایوریج ریسپانس ٹائم سے بروقت ریسپانس کرتے ہوئے2139 افراد کو مدد فراہم کی۔

    پیشنٹ ریفرل سسٹم کے تحت ضلع بھرمیں 398مریضوں کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے منتقل کیا گیا۔ 159مریضوں کو ضلع بھر سے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اوکاڑہ منتقل کیا گیا جبکہ239افراد کو بہتر طبی امداد کے حصول کیلئے ریسکیو1122 کے تربیت یافتہ عملہ کے زیرِ نگرانی میں دوسرے اضلاع کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔