Baaghi TV

Category: اوکاڑہ

  • اوکاڑہ:عام انتخابات سے متعلق ڈی پی او کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا

    اوکاڑہ:عام انتخابات سے متعلق ڈی پی او کی زیرصدارت اجلاس منعقد ہوا

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر منصور امان کی زیر صدارت ضلع بھر کی پولیس سے جنرل الیکشن کے حوالہ سے اجلاس منعقد ہوا ،
    اجلاس کا انعقاد طیب سعید شہید پولیس لائنز میں کیا گیا،اجلاس میں ایس پی انویسٹی گیشن ملک داؤد سمیت ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی

    الیکشن ضابطہ اخلاق کی پاسداری پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے ، اس موقع پر ڈی پی او نے کہا کہ اسلحہ کی نمائش ہوائی فائرنگ اور نفرت انگیز مواد کے تشیہر کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے گا۔

    ڈی پی او منصور امان نے پولیس افسران سے کہا کہ پٹرولنگ ، نگرانی ، ناکہ بندی اور دیگر اقدامات کو یقینی بنایا جائے ،

  • اوکاڑہ:میونسپل کارپوریشن کی غفلت ،شہرفلتھ ڈپومیں تبدیل

    اوکاڑہ:میونسپل کارپوریشن کی غفلت ،شہرفلتھ ڈپومیں تبدیل

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)اوکاڑہ میں حکومت پنجاب کے کلین اینڈ گرین کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ضلعی انتظامیہ نے شہریوں کو ان کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا۔میونسپل کارپوریشن کی غفلت کی وجہ سے شہرفلتھ ڈپومیں تبدیل ہونے لگا،

    شہر کے پوش علاقے چراغ سندھو کالونی کے ناکارہ سیوریج سسٹم نے شہریوں کا جینا محال کردیا ،شہریوں کا کہناہے کہ اس بوسیدہ سیوریج سسٹم کو کوئی ٹھیک کرنے کو تیار نہیں ۔

    میونسپل کارپوریشن کا عملہ اور عوامی نمائندوں نے ہمیں حالات کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا ہے، شہریوں نے کمشنر ساہیوال اور ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ سے فوری نوٹس لیتے ہوئے چراغ سندھو کالونی کے سیوریج سسٹم کو ہنگامی بنیادوں پر حل کروانے کا مطالبہ کیاہے

  • اوکاڑہ:فوڈ اتھارٹی نے 1500کلو گرام مردہ مرغیوں کا گوشت پکڑ لیا

    اوکاڑہ:فوڈ اتھارٹی نے 1500کلو گرام مردہ مرغیوں کا گوشت پکڑ لیا

    اوکاڑہ،باغی ٹی وی(ملک ظفر) اوکاڑہ فوڈ ڈیپارٹمنٹ کی بڑی کارروائی،1500کلو گرام مردہ مرغیوں کا گوشت پکڑ لیا
    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ فوڈ ڈیپارٹمنٹ نے کارروائی کرتے ہوئے 1500کلو مردہ مرغیوں کا گوشت پکڑ لیا۔مردہ مرغیوں کے گوشت کو شہر کے مختلف فوڈ پوائنٹس پر فروخت کیا جانا تھا۔

    کاروائی ایل بی ڈی سی کینال پل فیصل آباد روڈ نزد ایجوکیٹر سکول اوکاڑہ کے قریب کی گئی۔مردہ مرغیوں کو تلف کر دیا گیا ،موقع سے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا اورتھانہ صدر میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

  • اوکاڑہ میں فائر فائیٹنگ ڈرل و ٹریننگ کا انعقاد کیا

    اوکاڑہ میں فائر فائیٹنگ ڈرل و ٹریننگ کا انعقاد کیا

    اوکاڑہ (باغی ٹی وی نامہ نگار ملک ظفر) ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف کی خصوصی ہدایات پر محکمہ سول ڈیفنس اوکاڑہ کی ٹیکنیکل ٹیم نے ایل پی جی پلانٹ51ٹو ایل اوکاڑہ میں فائر فائیٹنگ ڈرل و ٹریننگ کا انعقاد کیا

    جس میں ایل پی جی پلانٹ کی مینجمنٹ و ورکرز نے ہنگامی صورتحال میں آگ بجھانے کا عملی مظاہرہ و آگ لگنے کی صورت میں پلانٹ سے بحفاظت انخلا،آلات آتش کشی و فائر بیٹر کا استعمال، فائر ہایڈرنٹ,واٹر کینن گن اور خودکار فائر سپرینکولر سسٹم کا استعمال، سائرن بجانے کی ریہرسل اور ہنگامی اسمبلی پوائنٹ برائے حاضری ملازمین کی اہمیت اور ذاتی حفاظتی سامان کی اہمیت کے بارے میں لیکچرز و ڈرل بمعہ پروٹوکول ڈریس منعقد کروائی گئی ۔

    ٹریننگ کے اختتام پر کامیاب ہونے والے ملازمین میں ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر اوکاڑہ چوہدری وقار اکبر نے سرٹیفکیٹس تقسیم کئے اور انتظامیہ پلانٹ کو پبلک سیفٹی کے حوالے سے مستقبل میں بھی ایسے اقدامات کو جاری رکھنے کی ہدایت کی ۔

    علاوہ ازیں عوام الناس کی سیفٹی کو یقینی بنانے کیلئے محکمہ سول ڈیفنس اوکاڑہ کی انسپکشن ٹیموں نے تحصیل دیپالپور کی متعدد کمرشل مارکیٹوں میں آگ بجھانے کے آلات کو چیک کیا اور آگ بجھانے کے نامکمل انتظامات پر 37 عدد شاپس کو تحریری نوٹس جاری کیے اور 14 شاپس کے چالان کر کے مزید کاروائی کے لیے عدالت بجھوا دیے ۔

  • اوکاڑہ: پر امن وشفاف الیکشن  کےانعقاد کے لئے ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد کیا جائے.ڈاکٹر ذیشان حنیف

    اوکاڑہ: پر امن وشفاف الیکشن کےانعقاد کے لئے ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد کیا جائے.ڈاکٹر ذیشان حنیف

    اوکاڑہ،باغی ٹی وی (ملک ظفر) ڈپٹی کمشنر ;;ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر ڈاکٹر محمد ذیشان حنیف نے کہا ہے کہ جنرل الیکشن 2024 کے شفاف اور پر امن انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق پر مکمل عمل درآمد کیا جائے، صاف شفاف الیکشن کے انعقاد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں ، تمام سیاسی جماعتوں کے نامزد امیدوار الیکشن کے کوڈ آف کنڈکٹ پر مکمل کو مدنظر رکھتے ہوئے الیکشن مہم میں نظم و ضبط کا مظاہرہ کریں ،

    ان خیالات کا اظہارانہوں نے ضلع کونسل میں جنرل الیکشن 2024 کے انعقاد کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کے شرکت سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر ڈی پی او کیپٹن ر منصور امان، ایس ای واپڈا;;ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسرجمشید زمان، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد شفیق ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کامران بشیر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید جمیل حیدر، اسسٹنٹ کمشنر غلام مصطفی جٹ ، چیف آفیسر ضلع کونسل رانا نوید،اسسٹنٹ ڈائریکٹر پلاننگ رضوان وارث ،سسٹم نیٹ ورک ایڈمنسٹریٹر افضال حسین بلوچ سمیت مختلف افسران مختلف سیاسی جماعتوں کے امیدوار، سول سوساءٹی اور شہری بھی موجود تھے،

    ڈی پی او کیپٹن ر منصور امان نے کہا کہ تمام سیاسی پارٹیوں کے امیدوار قانون کی پاسداری کو یقینی بنائیں عوامی حقوق تحفظ کے لیے پولیس اور قانون نافذ کرنے والے متحرک انداز میں کام کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ قانون کو ہاتھ میں لینے سے پرہیز کریں اور کسی بھی ناخوشگوار صورتحال میں پولیس کو فوری اطلاع دیں اور الیکشن کمیشن کے ضابطہ اخلاق کی مکمل پیروی کریں ،

    ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر محمد شفیق نے کہا کہ ڈسٹرکٹ الیکشن کمیشن جنرل الیکشن کے انعقاد کے سلسلہ میں بھرپور انداز میں کام کر رہا ہے کسی بھی قسم کی رہنمائی کے لیے ان کے دفتر کے دروازے ہمہ وقت کھلے ہیں ، لہذا جماعتوں کے امیدوار کسی بھی مسئلہ کی صورت میں انہیں فوری طور پر آگاہ کریں تاکہ ان کے مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے ۔

  • اوکاڑہ:روازانہ کی بنیادپر چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ہوشرباء اضافہ

    اوکاڑہ:روازانہ کی بنیادپر چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ہوشرباء اضافہ

    اوکاڑہ (ملک ظفر)اوکاڑہ شہر اور گردونواح میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں تھم نہ سکیں روزانہ کی بنیاد پر وارداتوں نے پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگادیا ،شہری بڑھتی ہوئی وارداتوں پر عدم تحفظ کا شکار

    تفصیلات کے مطابق اوکاڑہ شہر اور گردونواح میں روزانہ کی بنیاد پر چوری اور ڈکیتیوں کا سلسلہ جاری ہے تھانہ صدر کے علاقہ میں ڈکیتیاں اور چوریاں روکنے میں پولیس ناکام دیکھائی دیتی ہے تھانہ صدر کے علاقوں میں مختلف وارداتوں میں وسیم عباس ولد محمد رشید چاول کے بیوپاری سے موٹر سائیکل نمبر ASK9962 اور ہزاروں روپے نقدی لے گئے دوسری واردات میں محمد احمد ولد بشیر احمد سکنہ خان کالونی سے ستگھرہ موڑ پر تین نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے موٹر سائیکل اور ہزاروں روپے نقدی چھین کر فرار

    جبکہ تیسری واردات 55 ٹو ایل احاطہ ذاہد نذیر جٹ میں نامعلوم چور تین قیمتی بھینسیں مالیت آٹھ لاکھ روپے پک اپ ڈالا میں ڈال کر لے گئے بڑھتی ہوئی وارداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار ہیں شہریوں نے آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

  • اوکاڑہ،مریم نواز کے جلسے میں ن لیگی پرچم پھاڑنے والوں پر مقدمہ درج

    اوکاڑہ،مریم نواز کے جلسے میں ن لیگی پرچم پھاڑنے والوں پر مقدمہ درج

    اوکاڑہ ،مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کے جلسے میں پارٹی پرچم پھاڑنے والے طالب علموں پر مقدمہ درج کر لیا گیا

    ملزم عمار عرف حذیفہ نے 15 جنوری کو مریم نواز کے جلسہ والے دن اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر مسلم لیگ ن کے جھنڈے کو پھاڑ کر بے حرمتی کی،درج ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے جھنڈا پھاڑنے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کی۔ ایف آئی آر میں لیگی ٹکٹ ہولڈر چوہدری ریاض الحق کی تصاویر والی فلیکسز، بینر چوری کرنے کا بھی الزام عائد کیا گیا ہے،مقدمہ پاکستان مسلم لیگ ن کے کارکن عابد محمود کی جانب سے تھانہ اے ڈویژن میں درج کیا گیا

    مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ ملزم نے نامعلوم 6 سے 7 افراد کے ساتھ مل کر فلیکسز، بینرز چوری کیے اور پھاڑے۔ ملزم نے مسلم لیگ ن کے قائدین کو برا بھلا کہا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دی۔مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا

    واضح رہے کہ مسلم لیگ کی رہنما مریم نواز نے انتخابی مہم شروع کر دی ہے، مریم نواز نے پہلا جلسہ اوکاڑہ میں کیا تھا.

    fir

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

     نواز شریف کے مخالف عبرت ناک انجام کو پہنچ رہے ہیں

  • قدرت کی عدالت نے  ن لیگ کے ساتھ ہونے والے ظلم کا ’’سوموٹو‘‘ لے لیا ،مریم نواز

    قدرت کی عدالت نے ن لیگ کے ساتھ ہونے والے ظلم کا ’’سوموٹو‘‘ لے لیا ،مریم نواز

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے اوکاڑہ میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قدرت کی عدالت نے پاکستان، نوازشریف اور ن لیگ کے ساتھ ہونے والے ظلم کا ’’سوموٹو‘‘ لے لیا ہے،

    مریم نواز کا کہنا تھا کہ جب میں لاھور سے نکلی تو سوچا اتنی سردی اور دھند ھے کون باہر نکلے گا اتنی سردی میں اوکاڑہ کا اتنا کامیاب جلسہ بتا رہا ہے کہ 8 فروری کو اوکاڑہ میں شیر دھاڑے گا ،میاں نواز شریف نے مجھے اوکاڑہ سے انتخابی مہم کا آغاز کرنے کی ہدایت کی،آج اللہ کے فضل سے نواز شریف کے مخالف عبرت ناک انجام کو پہنچ رہے ہیں، یہ انتقام نواز شریف نہیں لے رہا، یہ انتقام مسلم لیگ ن نہیں لے رہی، یہ انتقام ان سے قدرت کا نظام لے رہا ہے، ایک سوموٹو سنا ہے جب عدالت خود بخود نوٹس لیتی ہے، قدرت کی عدالت نے نوا ز شریف کے ساتھ ہونے والے ظلم کا سوموٹو لے لیا ہے، کس طرح یہ بزدل جوتیاں چھوڑ کر بھاگے ہیں، استعفوں پر استعفے آ رہے ہیں. فرعون بنے ہوئے لوگ منہ چھپا رہے ہیں – ٹانگ پر پلستر اور منہ پر کالا ڈبہ لگا کر چھپنے والے وہیل چیئر پر نکلتے ہیں چوری کی ہے تو منہ چھپا رہے ،اوکاڑہ کے لوگوں نے مجھے زندگی بھر کیلئے خرید لیا ہے،انسان نوازشریف کی طرح سچا ہوتا ہے تو ڈٹ کر کھڑا ہو جاتا ہے، شیروں نے خراب سیاسی موسم میں بھی مسلم لیگ نواز کا ساتھ نہیں چھوڑا،

    مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ کل سے شور مچا رہے ہیں ہم سے انتخابی نشان لے لیا گیا،کون سا نشان؟ تمہارا انتخابی نشان ’’بلا‘‘ نہیں،انتخابی نشان ’’ڈنڈا‘‘ تھا جو ہاتھ میں پکڑا ہوا تھا،جس سےریاست پاکستان کو چلایا، وہ ڈنڈا تمہارے ہاتھ سے چھین لیا گیا ہے، تم نے اُس ڈنڈے سے شہدا کی یادگاروں کو توڑا، فوجی تنصیبات پر حملے کئے،تمہارا انتخابی نشان وہ چوری کی گھڑی یا پٹرول بم ہونا چاہئے تھا،، مریم نواز نے پی ٹی آئی کو دہشت گرد جماعت قرار دے دیا، کہا سیاسی جماعت کو الیکشن کا نشان مل سکتا ، دہشت گردوں کو انتخابی نشان نہیں مل سکتا ،مسلم لیگ ن اور اوکاڑہ کا رشتہ ہمیشہ تھا اور رہے گا،اب ساس سے فون کرا کے فیصلے لینے کی سہولت میسر نہیں ہے،نواز شریف کے امپائر عوام ہیں جو میرے سامنے جلسے میں موجود ہیں عمران کہتا تھا نواز شریف ایمپائر کو ملا کر کھیلتا تھا جبکہ یہ خود ایمپائروں کو ملا کر کھیلتا رہا اب یہ فارغ ہے،بانی پی ٹی آئی کو سہولت کاری کی عادت تھی، اب وہ سہولتکار نہیں رہے،نواز شریف عزت سے گھر گیا تھا، لیکن یہ ذلت سے گئے ہیں،خواتین اور نوجوان کےلئے پیغام ہے، ن لیگ کی آنے والی حکومت کی پوری توجہ مہنگائی، بجلی، گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے پر ہوگی، نوجوانوں کا مستقبل محفوظ بنانے کےلئے میری ساری توجہ ہو گی ،نواز شریف پر ظلم کرنے والا ایک ایک کردار اپنے انجام کو پہنچ رہا ہے ،استعفے پر استعفے آرہے ہیں ،دوسروں کا احتساب کرتے ہوئے فرعون بنے بیٹھے تھے۔ بے گناہوں کا احتساب کرتے ہوئے طاقت کے بل بوتے پر فرعون بنے بیٹھے تھے،نواز شریف کو 10 ہزار درہم تنخواہ نہ دینے پر جب نکالا تھا، نواز شریف عزت سے گھر گیا تھا ۔آپ کی طاقت سے گھر گیا تھا ،یہ سمجھتے تھے کہ انٹرپارٹی الیکشن میں ہیرا پھیری جعلسازی کرکے پتلی گلی سے نکل جائینگے لیکن اس بار ایسا نہ ہوا۔ اسکو بندیال کی عدالتوں کی عادت تھی اسکو عدالتوں سے گڈ ٹو سی یو سننے کی عادت تھی اسکو سہولتکاری کی عادت تھی ہن او سہولتکاریاں نئیں رہیاں،

    قبل ازیں مریم نواز جلسہ گاہ پہنچیں تو انکا شاندار استقبال کیا گیا، جلسہ میں ن لیگی کارکنان بڑی تعداد میں موجو د تھے، مریم نواز کا پتوکی میں بھی شاندار استقبال کیا گیا.

    مریم نواز کا پہلا انتخابی جلسہ، خطاب میں صرف عمران خان پر تنقید، عوام کو کوئی امید نہ دی
    مریم نواز نے ن لیگ کی انتخابی مہم کا پہلا جلسہ اوکاڑہ میں کیا، مریم نواز کے خطاب کا محور عمران خان پر تنقید رہا، مریم نواز اپنے خطاب میں پارٹی منشور،ن لیگی حکومتی کی کارکردگی کا ذکر نہ کیا، مریم نواز نے سپریم کورٹ کے ججوں کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا، مریم نواز کے جلسے میں لیگی کارکنان بڑی تعداد میں موجود تھے، مریم نواز نے جلسے میں عمران خان کے سہولت کاروں، انتخابی نشان کی واپسی، گھڑی چوری کا بھی ذکر کیا

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

  • اوکاڑہ:مریم نواز کا کل جلسہ، تعلیمی سرگرمیاں معطل

    اوکاڑہ:مریم نواز کا کل جلسہ، تعلیمی سرگرمیاں معطل

    اوکاڑہ،باغی ٹی وی(نامہ نگارملک ظفر)مریم نواز کا کل جلسہ، تعلیمی سرگرمیاں معطل،ڈی سی اوکاڑہ کی ہدایت پر نوٹیفکیشن جاری،
    مریم نواز پارٹی منشور کے اہم نکات پر بات کرینگی، ن لیگ

    تفصیل کے مطابق مسلم لیگ نون کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کل پیر 15 جنوری کو اوکاڑہ میں جلسے سے خطاب کریں گی۔ جلسے کے موقع پر مقامی انتظامیہ نے تعلیمی سرگرمیاں معطل رکھنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔

    اوکاڑہ میں مریم نواز کی آمدپرتعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ڈی سی اوکاڑہ کی ہدایت پر نوٹیفکیشن ڈائریکٹرایجوکیشن ساہیوال نے جاری کیا۔

    مقامی انتظامیہ نے کوریج کرنے والےصحافیوں کیلئے سیکورٹی پاس حاصل کرنالازم قرار دیا ہے۔مریم نواز پیر کو دن 12بجے جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔

  • اوکاڑہ میں مریم نواز کے جلسے کے باعث کل تعلیمی سرگرمیاں معطل رہے گی

    اوکاڑہ میں مریم نواز کے جلسے کے باعث کل تعلیمی سرگرمیاں معطل رہے گی

    اوکاڑہ میں مریم نواز کی آمدپرتعلیمی سرگرمیاں معطل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔مسلم لیگ ن کل اوکاڑہ میں جلسہ منعقد کر رہی ہے، جہاں پی ایم ایل این کی چیف ارگنائزر مریم نواز شریف کل پیر 15 جنوری کو اوکاڑہ میں جلسے سے خطاب کریں گی۔ جلسے کے موقع پر مقامی انتظامیہ نے تعلیمی سرگرمیاں معطل رکھنے کا حکم جاری کر دیا ہے۔
    ڈی سی اوکاڑہ کی ہدایت پر نوٹیفکیشن ڈائریکٹرایجوکیشن ساہیوال نے جاری کیا۔مقامی انتظامیہ نے کوریج کرنے والےصحافیوں کیلئے سیکورٹی پاس حاصل کرنالازم قرار دیا ہے۔مریم نواز پیر کو دن 12بجے جلسہ عام سے خطاب کریں گی۔ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگ زیب کا کہنا ہے کہ مریم نوازاوکاڑہ کےاقبال سٹیڈیم میں جلسے سے خطاب کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ جلسےمیں مسلم لیگ ن کےمنشورکےاہم نقاط پربات کی جائےگی۔