اوکاڑہ(علی حسین ) اوکاڑہ کے نواحی علاقے صدر گوگیرہ میں ڈاکوؤں اور پولیس کی کراس فائرنگ کے نیتجے میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے پانچ ساتھی فرار ہو گئے۔ ہلاک ہونیوالے ڈاکو کی شناخت کرنیکی کوشش کی جارہی ہے۔ پولیس نے علاقہ کے خارجی و داخلی راستوں کی ناکہ بندی کے ذریعے فرار ہونیوالے ڈاکوؤ ں کی تلاش شروع کردی ہے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ گوگیرہ کی پولیس پارٹی ریڈ کے لیے جارہی تھی کہ 40جیڈی کے قریب چھ ڈاکوؤں نے سڑک پر درخت گرا کر راستہ بند کررکھا تھا اور راہگیروں کو لوٹ رہے تھے۔ پولیس کے آنے پر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ پولیس نے جوابی کاروائی کرتے ہوئے ایک ڈاکو کو ہلاک کردیا جبکہ پانچ ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے۔ پولیس نے پورے علاقے کی گھیرا بندی کرکے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔
(مزید تفصیلات فالو اپ کی شکل میں باغی ٹی وی کی ویب سائیٹ پر اپلوڈ کی جائیں گی.)
Category: اوکاڑہ

ڈاکوؤں اور پولیس کے مابین فائرنگ۔ ایک ڈاکو ہلاک ، پانچ ڈاکو فرار

حجرہ شاہ مقیم آبادی شیلروالی میں لوگ گندگی سے جنازہ گزارنے ہر مجبور، میونسپل کمیٹی کی کارکردگی زیرو
اوکاڑہ(علی حسین) حجرہ شاہ مقیم آبادی شیلر والی میں جگہ جگہ گندگی اور تعفن زدہ کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگ گئے. علاقہ مکینوں کے بقول میونسپل کمیٹی حجرہ شاہ مقیم کی ناقص کاکردگی کھل کر اس وقت سامنے آئی جب ایک شخص کا جنازہ لوگوں سے گندگی سے گزارا۔ مکینوں نے میونسپل کمیٹی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا میونسپل کمیٹی کا عملہ صرف اپنے دفتر کی عمارت تک ہی محدود ہے۔ عوام نے حکام سے فی الفور متاثرہ علاقے کی صفائی ستھرائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اوکاڑہ میں بارش کے بعد نکاسی آب کا نظام بری طرح فیل۔ شہری پریشان
اوکاڑہ(علی حسین) اوکاڑہ میں کئی گھنٹوں کی بارش کے بعد شہر تالاب کا منظر پیش کرنے لگا ہے۔ اوکاڑہ اور گرد و نواح میں تسلسل کیساتھ بارش برسی جس کے بعد شہر اور مضافاتی علاقوں میں سیوریج کا نظام مجموعی طور پر ناکام نظر آیا۔ جگہ جگہ تالاب بن گئے اور کیچڑ نے گزرگاہوں میں ڈیرے جمالیے۔ اوکاڑہ شہر میں صرف ایک انڈرپاس ہے جو کافی عرصہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے وہاں بھی پانی کا ایک بڑا تالاب بن چکا ہے۔ راوی روڈ، ایم اے جناح روڈ، کچہری بازار سمیت اوکاڑہ فلائی اوور کے نیچے کا علاقہ بری طرح متاثر ہوا جس کی وجہ سے آمدورفت بھی بری طرح متاثر ہورہی ہے۔ نکاسی آب کا نظام بری طرح فیل ہوچکا ہے۔ پانی شہریوں کے گھروں میں داخل ہورہا ہے جسکی وجہ سے شہری شدید پریشانی میں مبتلا ہیں۔ شہریوں نے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ نکاسی آب کا نظام بہتر بنایا جائے۔

منڈی احمد آباد میں توہین صحابہ کرنیوالے شخص کے خلاف مذہبی منافرت پھیلانے کا مقدمہ درج ۔ علماء اور شہریوں میں بے چینی پھیل گئی۔
اوکاڑہ(علی حسین) گزشتہ دنوں منڈی احمد آباد میں توہین صحابہ کرنیوالے ایک شخص کے خلاف پولیس نے مذہبی منافرت پھیلانے کا مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمہ کو لیکر علماء اور شہریوں میں بے چینی پھیل گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق منڈی احمد آباد کے نواحی علاقے قلعی پھاٹک کے رہائشی محمد احمد عرف شبو بھٹی کو پیر بابا احمد علی شاہ عرف آمے شاہ نے بخار اتارنے والاایک تعویذ بنا کردیا اور کہا کہ گھر جاکر تعویذ کو سات مرتبہ جوتے مارنا ، جس کے نتیجے میں بخار رفو ہوجائیگا۔ سادہ لوح شخص محمد احمد تعویذ کو جوتے ماررہا تھا کہ اس دوران محمد احمد کے بھائی نے تعویذ پکڑ لیا۔ تعویذ کھولنے پر مقدس ہستیوں حضرت صدیق اکبر، حضرت عمر اور حضرت عثمان رضی اللہ عنھم کے نام لکھے پائے گئے۔ پولیس کو اطلاع دی گئی اور ملزم کے خلاف توہین صحابہ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنیکی درخواست کی گئی ۔ تاہم پولیس نے ملزم کے خلاف مذہبی منافرت پھیلانے کا مقدمہ درج کرلیا۔ جس پر علماء اور شہری مشتعل ہوگئےاور احتجاج کی کال دیدی۔ علماء اور شہری مطالبہ کررہے ہیں کہ صحابہ کرام کی توہین کرنیوالے کے خلاف توہین صحابہ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جائے۔

تھانہ گوگیرہ پولیس کی نااہلی دو ملزمان حوالات سے فرار، ایس ایچ او سمیت پانچ افراد معطل
اوکاڑہ(علی حسین) تھانہ گوگیرہ پولیس کی نااہلی کیوجہ سے دو ملزمان حوالات توڑ کر فرار ہوگئے۔ فرار ہونیوالے ملزمان میں نثار اور اظہر شامل ہیں جو تاحال گرفتار نہیں ہوسکے۔ پولیس کے مطابق مفرور ملزمان چوری کی کئی وارداتوں میں ملوث ہونیکی وجہ سے گرفتار ہوئے لیکن گزشتہ رات موقع پاکر حوالات سے فرار ہوگئے۔ ڈی پی او اوکاڑہ عمرسعید ملک نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تھانہ گوگیرہ کے قائم مقام ایس ایچ او ملک ارشد، انویسٹی گیشن انچارج، محرر و نائب محرر اور دو پولیس کانسٹیبل کو معطل کردیا۔

اوکاڑہ: فیس بک پر مذہبی منافرت پھیلانے والا شخص گرفتار، مقدمہ درج
اوکاڑہ تھانہ راوی کی حدود سے فیس بک پر فرقہ وارانہ مذہبی منافرت والا مواد اپ لوڈ کرنے والا نوجوان گرفتار کرلیا گیا۔سہیل لاشاری نے اپنے نام سے فیس بک آئی ڈی بنائی ہوئی تھی۔ جس پر وہ مذہبی منافرت والا مواد اب لوڈ کرتا جس میں اشتعال انگیزی والے الفاظ ادا کرتا رہتا۔ پولیس نے چھاپہ مارتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے وہ موبائل قبضہ میں لیا جس میں فرقہ وارانہ نفرت انگیز مواد اب تو لوڈ تھا۔ 295a اور 29 ٹیلی گراف ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔اوکاڑہ ملزم سے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

اوکاڑہ فیصل آباد روڈ پر حادثہ چار افراد زخمی
اوکاڑہ(علی حسین) اوکاڑہ فیصل آباد روڈ پر 20 جیڈی کے قریب آٹو رکشہ اور کار کے تصادم میں رکشہ میں سوار چار افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو1122 عملہ نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیکر ضلعی ہسپتال ریفر کردیا ہے۔

اوکاڑہ بھر میں یوم استحصال کشمیر منایا گیا۔ شہر اور مضافات سے یکجہتی ریلیاں نکالی گئیں۔
اوکاڑہ(علی حسین) ضلع بھر میں یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے ریلیوں اور پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر آفس اوکاڑہ سے ایک بڑی ریلی نکالی گئی جس سے سول سوسائٹی، وکلاء، سیاسی اور سماجی شخصیات نے خطاب کیا۔ دیپالپور ، بصیر پور، صدر گوگیرہ، رینالہ خورد اور دیگر علاقوں میں بڑی اور چھوٹی ریلیاں نکالی گئیں۔ ضلع اوکاڑہ میں صحافی طبقے نے بھی کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پروگرامز منعقد کیے۔

صدر گوگیرہ میں دل دہلا دینے والا واقعہ: شوہر نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی ۔ سالی شدید زخمی
اوکاڑہ( علی حسین ) صدر گوگیرہ میں خاوند نے بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی، جبکہ سالی شدید زخمی ہوئی۔ ملزم اللہ دتہ نے اپنی بیوی حمیدہ بی بی کا سوتے ہوئے تیزدھار چھری سے گلا کاٹ دیا۔ بعد میں اپنی سالی کو چھری کے وار کرکے شدید زخمی کردیا۔ اس کے بعد ملزم اللہ دتہ نے گلے میں پھندا ڈال کر خود کشی کرلی۔ قتل کی وجہ گھریلو رنجش اور ناچاکی بتائی جارہی ہے۔ پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لیکر اوکاڑہ ڈسٹرکٹ ہسپتال میں منتقل کردیا ہے۔

اوکاڑہ میں فوڈ اتھارٹی کا چھاپہ، مضر صحت کولڈ ڈرنکس بنانے والی فیکٹری سیل
اوکاڑہ(علی حسین)فوڈ اتھارٹی کی کاروائی سٹنگ فیکٹری پکڑی گئی۔اوکاڑہ کے علاقے گلاس فیکٹری میں جعلی سٹنگ بوتلیں بنانے والی منی فیکٹری پکڑی گئی۔
ندیم عرف دیماں نامی شخص عرصہ دراز سے اس مکروہ دھندے میں ملوث تھا۔
فوڈ ڈیپارٹمنٹ نے موقع پر جعلی سٹنگ بوتلیں بنانے والا کیمیکل ،بوتلیں اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔
فوڈ اتھارٹی کی جانب سے جعلی سٹنگ بنانے والی منی فیکٹری کو موقع سیل کر کے سیل کردیا گیا ہے۔









