Baaghi TV

Category: پشاور

  • بنوں،پولیس موبائل پر حملہ،جوابی کاروائی میں دو دہشتگردجہنم واصل

    بنوں،پولیس موبائل پر حملہ،جوابی کاروائی میں دو دہشتگردجہنم واصل

    بنوں ٹاؤن شپ میں دہشتگردوں کی پولیس موبائل پہ فائرنگ پولیس کی جوابی فائرنگ سے دو دہشتگرد مارے گئے

    بنوں ٹاؤن شپ حیات روڈ پر پولیس پر حملہ ہوا ہے، دہشت گردوں کے حملے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہو گیا ہے،جبکہ پولیس کی جوابی کاروائی میں دو حملہ آور مارے گئے ہیں، واقعہ کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے، پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر موجود ہے، زخمی پولیس اہلکار کو طبی امداد دینے کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

    بنوں کے علاقے ٹاون شپ حیات روڈ پر پولیس موبائل پر فائرنگ کا واقعہ،وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے حملہ ناکام بنانے پر بنوں پولیس کی ستائش کی اور کہا کہ فائرنگ کا بروقت جواب دینے اور 2 دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر بنوں پولیس کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔بنوں پولیس نے بہادری کے ساتھ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا۔ حملہ ناکام بنانے پر بنوں پولیس کو شاباش دیتا ہوں۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے فائرنگ سے زخمی پولیس اہلکار کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی،اور کہا کہ خیبرپختونخوا کی پولیس دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر ہے۔کے پی کے پولیس نے ہمیشہ جرات کے ساتھ دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنایا ہے۔

    سکھ برادری کا بھارتی وزیر خارجہ کی واشنگٹن آمد پر احتجاج

    خاتون جیل افسر کا قیدی کے ساتھ جنسی تعلق،ویڈیو لیک

  • خیبر: جیلوں کے مسائل پر اجلاس، سہولیات کی فراہمی کے احکامات

    خیبر: جیلوں کے مسائل پر اجلاس، سہولیات کی فراہمی کے احکامات

    خیبر(باغی ٹی وی رپورٹ) ضلعی اوورسائٹ کمیٹی برائے جیل خانہ جات کا اجلاس، بنیادی مسائل کے حل کے لیے اہم فیصلے

    خیبر: ڈپٹی کمشنر خیبر کیپٹن (ر) بلال شاہد راو کی زیر صدارت ضلعی اوورسائٹ کمیٹی برائے جیل خانہ جات کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر احسان اللہ، اسسٹنٹ کمشنر باڑہ نوید احمد، اسسٹنٹ کمشنر لنڈیکوتل عدنان ممتاز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

    اجلاس میں سب جیلوں کے مسائل، پانی اور بجلی کی فراہمی، علاج معالجہ، سیکورٹی اور صفائی کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے سب جیل لنڈیکوتل، جمرود اور باڑہ میں سہولیات کی فراہمی کو اولین ترجیح قرار دیا اور متعلقہ محکموں کو فوری اقدامات کی ہدایت دی۔

    کمیٹی ممبران کو آئندہ ہفتے جیلوں کے دورے کرنے، تعمیراتی کام مکمل کرنے اور محکمہ صحت کو میڈیکل ٹیمیں بھجوانے کے احکامات جاری کیے گئے۔ صفائی کے حوالے سے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن کو بھی ضروری اقدامات کی ہدایت دی گئی۔

  • پاراچنار میں سڑکوں کی بندش کےخلاف دھرنا چھٹے روز بھی جاری

    پاراچنار میں سڑکوں کی بندش کےخلاف دھرنا چھٹے روز بھی جاری

    صوبہ خیرپختونخوا کے شہر پارا چنار میں ڈھائی ماہ سے راستوں کی بندش کے خلاف دھرنا چھٹے روز بھی جاری ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈپٹی کمشنر کرم ایجنسی نے کہا کہ قیام امن اور عوامی مشکلات میں کمی کے لیے گرینڈ جرگے کے مذاکرات جاری ہیں۔دوسری جانب پارا چنار میں جاری دھرنے سے اظہار یکجہتی کے لیے مجلس وحدت مسلمین کی جانب سے کراچی اور لاہور میں دوسرے روز بھی دھرنا جاری ہے ۔تحصیل چیئرمین اپر کرم آغا مزمل حسین نے بتایا کہ راستوں کی بندش کے باعث شہری خوراک اور علاج کی سہولیات سے محروم ہیں، انہوں نے دعویٰ کیا کہ علاج کی سہولیات نہ ملنے کے باعث 100 سے زائد بچے دم توڑچکے ہیں۔واضح رہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن کا ہیلی کاپٹر پارا چنار میں ادویات کی فراہمی مریضوں کی منتقلی اور دیگر امدادی سرگرمیوں کے لیے مختص کردیا گیا۔این ڈی ایم اے کا پاراچنار میں دوائیں پہنچانے کے لیے ریلیف آپریشن بھی جاری ہے۔وزیراعظم نے باور کرایا ہے کہ دکھ اور مصیبت کی اس گھڑی میں خیبرپختونخوا کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا حکومت نے کُرم کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے ریلیف ایمرجنسی کی منظوری دی تھی اور زمینی راستے کی بحالی کے لیے اسپیشل پولیس فورس بنانے کا فیصلہ بھی کیا تھا۔صوبائی کابینہ نے واضح کیا تھا کہ کُرم میں صورتحال معمول پر آنے تک ریلیف سرگرمیاں جاری رہیں گی اور کشیدگی کے باعث متاثرہ افراد سے مالی تعاون جاری رکھا جائے گا، جب کہ فریقین کے درمیان معاہدہ ہونے کے بعد سڑک کھولی جائے گی۔

    تیز ہوائیں چلنے سے سردی بڑھ گئی، سرد اور خشک موسم متوقع

    محکمہ سندھ پولیس میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں

    موٹروے ایم 1 برہان سے صوابی تک دھند کے باعث بند

    جنرل ساحر شمشادکی دورہ کویت کے دوران ولی عہد سے ملاقات

  • لنڈی کوتل پریس کلب کے سالانہ انتخابات مکمل، شاہ رحمان شینواری دوبارہ صدر منتخب

    لنڈی کوتل پریس کلب کے سالانہ انتخابات مکمل، شاہ رحمان شینواری دوبارہ صدر منتخب

    لنڈی کوتل(باغی ٹی رپورٹ) ڈسٹرکٹ پریس کلب لنڈی کوتل (رجسٹرڈ) کے سالانہ انتخابات برائے 2025 مکمل ہوگئے۔ انتخابات کی نگرانی الیکشن کمیٹی کے چیئرمین اشرف الدین پیرزادہ نے کی اور انتخابی نتائج کا نوٹیفیکیشن جاری کیا۔

    انتخابات میں مجموعی طور پر 16 ووٹ پول کیے گئے۔ شاہ رحمان شینواری نے 14 ووٹ حاصل کرکے مسلسل دوسری مرتبہ صدر منتخب ہونے کا اعزاز حاصل کیا، جبکہ ان کے مد مقابل امیدوار صرف 2 ووٹ حاصل کر سکے۔ جنرل سیکرٹری کے عہدے پر شاہد شینواری نے 12 ووٹ حاصل کر کے کامیابی حاصل کی، جبکہ ان کے مدمقابل 4 ووٹ لے سکے۔ نائب صدر کے عہدے پر سائم خان افریدی اور پریس سیکرٹری کے عہدے پر رحیم افریدی بلا مقابلہ منتخب ہوئے۔

    تقریب میں ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر فرہاد خان افریدی کے نمائندے بیرسٹر لیاقت شینواری، ڈی جی انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کے نمائندے، اور مقامی سماجی و سیاسی شخصیات نے بطور مبصر شرکت کی۔ شرکاء میں ایڈوکیٹ قبیس شینواری، تحصیل بلدیاتی کونسل کے چیئرمین شاہ خالد، طورخم کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس کے صدر مجیب شینواری، قومی وطن پارٹی کے شعور افریدی، مسلم لیگ کی نیلم شینواری، جے یو آئی کے مولانا عاقب، اور دیگر معززین شامل تھے۔

    نو منتخب صدر شاہ رحمان شینواری نے اپنے خطاب میں پریس کلب کے مسائل کے حل اور سرکاری پریس کلب بلڈنگ کے حصول کے لیے جدوجہد جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ تمام اراکین کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے اور صحافی برادری کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات کریں گے۔

  • ملک کو نقصان پہچانے والے خود کو پاکستانی نہیں کہہ سکتے،امیر مقام

    ملک کو نقصان پہچانے والے خود کو پاکستانی نہیں کہہ سکتے،امیر مقام

    پشاور:وفاقی وزیر امیر مقام نے کہا ہے کہ کچھ لوگ ملک میں انتشار پھیلا رہے ہیں، سیاست بعد میں ہے سب سے پہلے ملک ہے اور ملک کو نقصان پہچانے والے خود کو پاکستانی نہیں کہہ سکتے-

    باغی ٹی وی: پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ قائد اعظم اور ان کے ساتھیوں نے آزاد ملک بنایا، ہر ضلع میں اس حوالے سے تقریبات ہورہی ہیں، یہ ملک قربانیوں سے حاصل کیا گیا ہے اور اب اس کا تحفظ کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، آج پاکستان ایٹمی طاقت ہے اور کوئی پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھ نہیں سکتاافواج پاکستان نے ملک کے لئے قربانیوں دی ہیں، جو لوگ اداروں کے خلاف باتیں کرتے ہیں انہیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے میزائل پروگرام اور ایٹمی طاقت پر کسی کی ڈکٹیشن نہیں مانیں گے، امریکا اور یورپ کی دھمکیوں میں نہیں آئیں گے، ہر بچہ اس ملک کے تحفظ کے لئے تیار ہے، ہم نے فیصلہ کیا ہے کسی بھی ملک کی ڈکٹیشن نہیں لیں گے، کل وزیر اعظم نے تمام بیرون قوتوں کو دو ٹوک جواب دیا ہے اس معاملے پر ہم سب کو مل کر آگے بڑھنا ہے۔

    جنوبی وزیرستان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن، 13 خوارج ہلاک

    ان کا کہنا تھا کہ سول نافرمانی سے نقصان پاکستان کا ہوگا یہ اس ملک کا نقصان ہے اداروں کا نقصان نہیں، یہ بات قابل برداشت نہیں، پی ٹی آئی کو جس طرح لایا گیا سب کے سامنے ہے، میثاق جمہوریت کی ہم نے ہمیشہ بات کی ہے آج مذاکرات کی بات کرنے والے پہلے کیوں بھاگ رہے تھے، دیر آید درست آید ہم تو پہلے سے مذاکرات کی بات کررہے تھے مگر یہی لوگ صوبے کی وسائل کو مرکز پر چڑھائی کے لیے استعمال کررہے ہیں۔

    پاکستان کا آئین اقلیتی برادریوں کے حقوق کے تحفظ کا ضامن ہے،محسن نقوی

    انہوں نے کے پی کے عوام سے کہا کہ پی ٹی آئی کو عوام نے تیسری بار مینڈیٹ دیا ہے انہیں عوام کو ڈیلیور کرنا چاہیے یہ لوگ پنجاب کو دیکھیں وہاں پر کتنا کام ہو رہا ہے مگر یہاں یہ لوگ انتشار پھیلا رہے ہیں، یہ لوگ اسلام آباد پر چڑھائی کے بجائے مسائل کے حل تلاش کریں، ہماری سیاست ایک شخص کے آگے پیچھے نہیں گھوم رہی آرمی چیف اور حکومت کا مقصد عوام کی خدمت اور ملک میں استحکام لانا ہے، ہم سب کو یہ عہد کرنا چاہیے کہ سب سے پہلے پاکستان اور پھر سیاست ہے، کے پی حکومت کو کاموں کے مقابلے میں پنجاب حکومت سے مقابلہ کرنا چاہیے۔

    ہم متحد ہوئے تو ملک کو ترقی یافتہ بناسکتے ہیں،مراد علی شاہ

  • پاراچنار،دھرنا جاری،ادویات نہ ملنے سے 100 سے زائد بچوں کی اموات

    پاراچنار،دھرنا جاری،ادویات نہ ملنے سے 100 سے زائد بچوں کی اموات

    پاراچنار میں ڈھائی ماہ سے راستوں کی بندش کے خلاف شہریوں کا دھرنا چھٹے روز بھی جاری ہے، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے حکومت کی بے توجہی کے خلاف آواز بلند کی ہے۔

    پاراچنار میں راستوں کی بندش کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، اور یہ صورتحال علاقے میں صحت، تعلیم اور روزمرہ کی ضروریات کی فراہمی میں مشکلات پیدا کر رہی ہے۔پاراچنار کے عوام نے ان راستوں کی بندش کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ خوراک اور علاج کی سہولتوں کی کمی کے باعث حالات مزید سنگین ہو گئے ہیں۔ تحصیل چیئرمین اپرکرم آغا مزمل کا کہنا تھا کہ "راستوں کی بندش کے باعث شہری علاج کی سہولت سے محروم ہیں، اور اس کا اثر بچوں پر بہت زیادہ پڑا ہے، جن میں سے 100 سے زائد بچے علاج نہ ملنے کی وجہ سے دم توڑ چکے ہیں۔”

    دوسری جانب، ضلع کرم کے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) کا کہنا ہے کہ علاقے میں امن و سکون قائم کرنے کے لیے گرینڈ جرگہ کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ "آج سے مذاکراتی عمل شروع ہو چکا ہے، اور گرینڈ امن جرگہ ضلع کرم پہنچ چکا ہے۔” یہ جرگہ علاقے میں قیام امن کے لیے مختلف فریقین کے ساتھ مذاکرات کرے گا۔

    خیبر پختونخوا حکومت نے وفاقی حکومت سے ضلع کرم میں ایف سی (فوجی فورسز) کی تعیناتی کی درخواست بھی کی ہے تاکہ علاقے میں امن قائم کیا جا سکے۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے اس حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "پاراچنار روڈ کے لیے اسپیشل پولیس فورس کے قیام کی منظوری دی گئی ہے، جس کا مقصد علاقے میں صدیوں پرانے تنازعہ کا پائیدار اور مستقل حل تلاش کرنا ہے۔”

    پاراچنار کی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے مجلس وحدت مسلمین نے کراچی کی نمائش چورنگی اور لاہور پریس کلب پر بھی احتجاجی دھرنا دیا۔ احتجاج میں شریک افراد نے مطالبہ کیا کہ حکومت فوری طور پر راستوں کی بندش ختم کرے اور پاراچنار کے عوام کو ان کے بنیادی حقوق فراہم کرے۔پاراچنار میں گزشتہ ڈھائی ماہ سے قبائل کے درمیان تصادم جاری ہے، جس کے نتیجے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ یہ تنازعہ علاقے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کی وجہ بنا ہوا ہے، جس کے باعث تمام چھوٹے بڑے راستے بند ہو چکے ہیں۔ صورتحال اس قدر سنگین ہو گئی ہے کہ علاقے میں معمولات زندگی مفلوج ہو چکے ہیں، اور عوام کی روزمرہ ضروریات کی فراہمی میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔پاراچنار کے عوام نے حکومت سے فوری طور پر راستوں کی بندش ختم کرنے اور علاقے میں امن و سکون کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔ دھرنے کے شرکاء کا کہنا ہے کہ جب تک ان کے مطالبات نہیں سنے جاتے، احتجاج جاری رہے گا۔

    ملک بھر میں سردی کی شدت میں اضافہ

    انسانی سمگلنگ میں ملوث گینگ بے نقاب، ایف آئی اے کی کارروائیاں

  • سوات اور گردونواح میں آج بھی زلزلے کے جھٹکے

    سوات اور گردونواح میں آج بھی زلزلے کے جھٹکے

    پشاور:وادی سوات کے علاقے مینگورہ اور گرد و نواح میں آج بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    باغی ٹی وی : زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات اور اس کے ملحقہ علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، لوگ خوفزدہ ہو کر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے،زلزلہ پیما مرکز اسلام آباد کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ زیر زمین گہرائی 225 کلومیٹر تھی،زلزلے کا مرکز پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔
    فوجی عدالتوں سے سزائیں،برطانیہ کے بعد امریکا کا ردعمل
    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سوات اور گرد ونواح میں 4.2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ گہرائی 165 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز بھی پاک افغانستان تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا۔

    سوات اور گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے

  • نو مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل انکوائری چاہتے ہیں، اسد قیصر

    نو مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل انکوائری چاہتے ہیں، اسد قیصر

    پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ ہماری جدوجہد آئین اور قانون کی بالادستی کیلئے ہے، ہم آزاد عدلیہ چاہتے ہیں،

    میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ کل مذاکراتی کمیٹی کا اجلاس ہوا، تین مطالبات سامنے رکھے،غیر قانونی کام بند کئے جائیں، جیلوں میں بند ورکر، عمران خان کو رہا کیا جائے، رہائی کا مطلب یہ نہیں کہ ہم رعایت مانگ رہے ہیں، انہوں نے انتقاما کیس بنائے کوئی قانونی حیثیت نہیں،سیاسی قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا، نو مئی اور 26 نومبر کے واقعات کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل انکوائری چاہتے ہیں،اتنے کیسز بنائے گئے ہیں کہ اہم مقدمات کی اہمیت ختم ہوگئی ہیں،پارلیمنٹرین پر دھشتگردی، قتل اور غداری کے مقدمات درج کیے گئے ہیں، سویلین کا ملٹری کورٹ میں فیصلے پر مایوسی ہوئی،پرامن احتجاج ہر شہری کا حق ہے، پاکستان تحریک انصاف کے کسی کارکن ایک گملہ تک نہیں توڑا، ہم اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، قانون کی حکمرانی ہونی چاہئے، پارلیمنٹ کے پاس اختیارات ہونی چاہئے، ہم آزاد عدلیہ چاہتے ہیں،ہم نے اپنا مؤقف حکومت کے سامنے رکھا ہے، آگے بڑھنا ہے، ملک کی معاشی صورتحال، امن و امان کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہم ملک کو بحران سے نکالنا چاہتے ہیں،ملٹری کورٹس میں سویلینز کے ٹرائل پر ہمیں شدید تشویش ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے پر بھی ہمیں شدید مایوسی ہے کہ اگر سپریم کورٹ ہی آئین کے خلاف چلی جائے تو پھر عام لوگ کہاں جائیں،

    قبل ازیں اسد قیصر کو پشاور ہائی کورٹ سے 30 جنوری تک راہداری ضمانت مل گئی ہے

    صنم جاوید کو لاہور ہائیکورٹ نے دیا جھٹکا

    سری لنکا کے مرکزی بینک کا بھارتی بینک پر جرمانہ

  • پشاور ہائیکورٹ کا سینیٹ الیکشن معاملہ جلد حل کرنے کا حکم

    پشاور ہائیکورٹ کا سینیٹ الیکشن معاملہ جلد حل کرنے کا حکم

    پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو سینیٹ الیکشن کے معاملے کو جلد حل کرنے کا حکم دے دیا ہے

    خیبر پختونخوا میں سینیٹ الیکشن کروانے سے متعلق درخواست پر سماعت پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابرہیم اور جسٹس وقار احمد نے کی،دوران سماعت وکیل درخواست گزار کا کہنا تھا گزشتہ سماعت پر الیکشن تاریخ کیلئے الیکشن کمیشن نے وقت مانگا تھا، الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ معاملے پر الیکشن کمیشن نے کچھ حد تک غور کیا، الیکشن کمیشن نے سینیٹ الیکشن سے متعلق میٹینگز کی ہیں،چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ اشتیاق ابراہیم نے کہا کہ آپ کو ہم دو ہفتے کا وقت دیتے ہیں، جس پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ زیادہ وقت دیں، ہو سکتا ہے سپریم کورٹ بھی کوئی فیصلہ کرے ،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ یہ الیکشن نہیں کرائیں گے نہ کرانا چاہتے ہیں، جس پر چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ وقار احمد نے کہا پہلے آپ نہیں کروانا چاہ رہے تھے، اب الیکشن کمیشن کروانا چاہ رہا۔

    وکیل الیکشن کمیشن کا کہنا تھا ہمیں مزید وقت دیا جائے، کوشش کریں گےمعاملے کو حل کریں،پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو سینیٹ الیکشن کے معاملے کو جلد حل کرنے کا حکم دے دیا.

    ٹرمپ کا اعلان، خواجہ سراؤں کے لئے مشکلات

    داؤد ابراہیم کے بھائی اقبال کاسکر کا فلیٹ قبضے میں لے لیا گیا

  • لکی مروت میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک

    لکی مروت میں سی ٹی ڈی اور پولیس کا مشترکہ آپریشن، ایک دہشتگرد ہلاک

    لکی مروت میں سی ٹی ڈی اور پولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا-

    باغی ٹی وی: سی ٹی ڈی حکام کے مطابق پولیس اور سی ٹی ڈی نے تھانہ گمبیلا کی حدود علاقہ شاگئی میں مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشتگرد ہلاک جبکہ دو فرار ہوگئے، ہلاک مبینہ دہشتگرد سے اسلحہ ایمونیشن برآمد کر لیا گیا۔

    ہلاک دہشتگرد آصف علی فتنہ الخوارج مقامی کمانڈر، انتہائی مطلوب خوارج انعام اللہ عرف لامبا کا اہم ساتھی تھا ہلاک مبینہ دہشت گرد اور اس کے ساتھی پولیس اور سکیورٹی فورسز پر حملے کا منصوبہ بنا رہے تھے، چھاپے کے دوران دہشتگردوں نے پولیس پر فائر نگ کی شروع کر دی، جوابی فائرنگ کے بعد سرچ آپریشن میں دہشت گرد ہلاک پایا گیا،جبکہ 2 دہشتگرد انعام عرف لامبا اور ولایت فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔