Baaghi TV

Category: پشاور

  • عمران خان کی رہائی کیلئے لوگ میرے ساتھ نکلے تو کسی عدالت کی کوئی ضرورت نہیں،شیر افضل

    عمران خان کی رہائی کیلئے لوگ میرے ساتھ نکلے تو کسی عدالت کی کوئی ضرورت نہیں،شیر افضل

    پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی میں عدالتوں اور انتظامیہ سے ہمیں کوئی توقع نہیں ، اب جو کرنا ہے خود کریں گے۔

    باغی ٹی وی: پشاور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہا کہ ہم نے خان کو اکیلا چھوڑ دیا ہے، خیبرپختونخوا میں پارٹی توقع کر رہی تھی کہ ہم پولیس والوں کو ہتھکڑیاں لگائیں گےجن پولیس افسران نے پی ٹی آئی کے خلاف ظلم کیا تھا انہیں ہم نے انعامات سے نوازا، میں ایسے احتجاج کا حصہ نہیں بنوں گا جو لولا لنگڑا ہو۔

    شیر افضل مروت نے کہا کہ اب فری خان دو مہم شروع کریں گے، عدالتوں اور انتظامیہ سے ہمیں کوئی توقع ںہیں، اب جو کرنا ہے خود کریں گے، اگر لوگ میرے ساتھ نکلے تو کسی عدالت کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔

    ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ چار ہفتوں میں دوبارہ لینے کا حکم

    دوسری جانب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پاکستان تحریک انصاف کےرہنماء اور رکن قومی اسمبلی شیرافضل مروت کو 2 مقدمات سےبری کردیا،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے کیسز کی سماعت ہوئی۔ کیسز کی سماعت محمدعباس شاہ سنیئر سول جج نے کی۔

    نائیک سیف علی جنجوعہ شہید (نشانِ حیدر)کا 76 واں یوم شہادت

    دونوں مقدمات میں نامزد دیگر ملزمان عدالت پیش نہیں ہوئے تاہم شیر افضل پیش ہوئے۔عدالت نے شیر افضل مروت کو دونوں مقدمات سے بری کر دیا جبکہ باقی ملزمان کی حد تک کیسز کی سماعت 11 نومبر تک ملتوی کردی۔ واضح رہے کہ ملزمان کیخلاف تھانہ کوہسار میں مقدمات درج ہیں۔

    زین قریشی نے بطورڈپٹی پارلیمانی لیڈر پی ٹی آئی استعفیٰ دےدیا

  • جنوبی وزیرستان،جے یو آئی رہنما سابق سینیٹر،کے گھر کے باہر دھماکہ

    جنوبی وزیرستان،جے یو آئی رہنما سابق سینیٹر،کے گھر کے باہر دھماکہ

    جنوبی وزیرستان کے علاقے خیسور میں سابق سینیٹر مولانا محمد صالح شاہ کے گھر کے باہر ایک دھماکہ ہوا ہے۔

    اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی،پولیس کے مطابق، نامعلوم افراد نے گزشتہ رات مکان کی دیوار کے ساتھ بم نصب کیا تھا، جس کے نتیجے میں مکان کا ایک حصہ تباہ ہوگیا۔ خوش قسمتی سے، اس دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اور پولیس اس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔مولانا محمد صالح کے بیٹے مولانا شمس الزمان نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے ان کے گھر میں داخل ہو کر فائرنگ کی اور پھر دھماکا کیا، جبکہ ان کے والد گھر میں موجود نہیں تھے، اہل خانہ فائرنگ کے واقعے سے محفوظ رہے، تاہم گھر میں کلاشنکوف اور دیگر اسلحے کے خول پڑے ہیں۔ مولانا شمس الزمان نے بتایا کہ ان کے والد صالح شاہ جمعیت علماء اسلام (ف) کے مرکزی رہنما ہیں۔

    یہ واقعہ جنوبی وزیرستان میں بڑھتی ہوئی عدم تحفظ کی علامت ہے۔ اس طرح کے حملے عوامی شخصیات کے لیے خطرہ ہیں اور اس سے ان کی جان کی سلامتی پر سوالات اٹھتے ہیں۔ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو اس قسم کے واقعات کی روک تھام کے لیے سخت اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے علاوہ، متاثرہ خاندان کی حفاظت کو یقینی بنانا بھی اہم ہے تاکہ ان کا احساس تحفظ بحال ہو سکے۔

    پی ٹی آئی کو جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقرری پر نہیں، آئینی ترامیم پر تحفظات ہے: شعیب شاہین

    سپریم کورٹ،برطرف ملازمین بحالی کی درخواست آئینی بینچز کو بھیج دی گئی

    40 فیصد مقدمات آئینی بنچوں کو منتقل کئے جائیں گے

    ٹک ٹاکر مناہل ملک کی انتہائی نازیبا،جسمانی تعلق،بوس و کنارکی ویڈیو وائرل

    پانچویں کلاس کی طالبہ کے ساتھ اجتماعی زیادتی،بنائی گئی نازیبا ویڈیو

    بچوں کی دینی تعلیم کے نام پر نازیبا ویڈیو بنانے والا گرفتار ، 497 ویڈیوز برآمد

    خواتین اداکاروں کی کپڑے بدلنے کے دوران نازیبا ویڈیو بنائے جانے کا انکشاف

  • ملاگوری میں امن جرگہ، سیکیورٹی فورسز اور عوام متحد

    ملاگوری میں امن جرگہ، سیکیورٹی فورسز اور عوام متحد

    ملاگوری(باغی ٹی وی رپورٹ)سیکیورٹی فورسز اور قوم ملاگوری کا گرینڈ جرگہ، امن کے قیام کے لیے تعاون کا عزم

    ملاگوری میں سیکیورٹی فورسز اور مقامی عوام کے درمیان ایک اہم گرینڈ جرگہ منعقد ہوا، جس میں فرنٹیئر کور 166 وِنگ کے کرنل بلال، صوبیدار مطہر، پولیس کمانڈر عظیم آفریدی، اور قبائلی مشران حاجی جماعت میر، حاجی خان میر، ملک ہمایون، حاجی سیفور، چیئرمین ابوالحسن، الفت حسین، ابرار حسین، گل نواز، ملک نواز میر اور حاجی خالد سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔

    جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کرنل بلال نے کہا کہ ملاگوری قوم غیور اور محب وطن ہے اور علاقے میں امن و امان کی بحالی کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ پولیس کی چیک پوسٹوں کو دوبارہ فعال بنایا جائے گا تاکہ حالیہ دہشت گردی کے واقعے سے پیدا ہونے والے خوف کا خاتمہ کیا جا سکے۔ کرنل بلال نے مزید کہا کہ وہ خود دن اور رات کے گشت سے علاقے میں امن قائم رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    مقامی سماجی کارکن الفت حسین نے اس موقع پر کہا کہ ملاگوری کے عوام کا دہشت گرد عناصر یا وطن مخالف قوتوں سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے پولیس کی چیک پوسٹ کے خاتمے کو امن خراب کرنے کی کوشش قرار دیا اور کہا کہ مقامی لوگ پہلے بھی علاقے میں امن قائم رکھتے آئے ہیں اور آئندہ بھی امن کے لیے ہر قسم کی قربانی دینے کو تیار ہیں۔

    جرگے کے دیگر مقررین نے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھنے اور ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کا عزم ظاہر کیا۔ جرگے کے دوران اس بات پر زور دیا گیا کہ علاقے میں امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کے لیے عوام اور سیکیورٹی اداروں کے درمیان تعاون کلیدی حیثیت رکھتا ہے۔

  • کیڈٹ عارف اللّٰہ شہید نے  لکی مروت میں دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے قربانی دی ،

    کیڈٹ عارف اللّٰہ شہید نے لکی مروت میں دہشتگردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے قربانی دی ،

    لکی مروت: مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خوارج نے لکی مروت میں نماز مغرب کے دوران ایک مسجد پر حملہ کیا، جس میں پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول کے نوجوان کیڈٹ عارف اللّٰہ نے بہادری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کیا اور اپنی جان قربان کرتے ہوئے نمازیوں کی جانیں بچائیں۔ 19 سالہ کیڈٹ عارف اللّٰہ اپنے آبائی شہر میں چھٹی پر موجود تھے اور اس وقت مسجد میں نماز ادا کر رہے تھے۔آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق جیسے ہی خوارج نے مسجد پر حملہ کر کے فائرنگ شروع کی، کیڈٹ عارف اللّٰہ نے فوری طور پر جواب دیا اور نڈر ہو کر دہشتگردوں کے خلاف مزاحمت کی۔ اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں کیڈٹ عارف اللّٰہ نے گتھم گتھا لڑائی کے بعد جام شہادت نوش کیا۔ ان کی اس بے مثال قربانی نے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا اور مسجد میں موجود کئی بےگناہ نمازیوں کو بچا لیا۔
    آئی ایس پی آر کے مطابق کیڈٹ عارف اللّٰہ کی بہادری نہ صرف ان کے عظیم جذبے کا ثبوت ہے بلکہ یہ عمل پاک فوج کے عزم کو بھی مضبوط کرتا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ عبادت کے دوران نہتے نمازیوں پر حملہ کرنا خوارج کی حقیقی سوچ کو عیاں کرتا ہے، جبکہ اس نوجوان کیڈٹ کا بہادرانہ اقدام دہشتگردی کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے عزم کی دلیل ہے۔شہید کیڈٹ کے خاندان کے افراد میں ان کے والدین، چار بھائی اور چار بہنیں شامل ہیں، جبکہ ان کے بڑے بھائی بھی پاکستان آرمی میں ملک کی حفاظت کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔ جوان عارف اللّٰہ کی قربانی نے نہ صرف لکی مروت بلکہ پورے پاکستان میں جذبہ حب الوطنی اور دہشتگردوں کے خلاف نفرت کے جذبات کو اور تقویت دی ہے۔پاکستانی عوام اور مسلح افواج کی طرف سے کیڈٹ عارف اللّٰہ شہید کو خراج عقیدت پیش کیا گیا ہے اور ان کی شہادت کو یاد کرتے ہوئے ان کی جرات اور بہادری کو سلام پیش کیا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق ایسی قربانیاں قوم کے عزم کو مزید پختہ کرتی ہیں اور وطن کی سالمیت کے تحفظ کے لیے ہر قربانی دینے کے جذبے کو نئی زندگی بخشتی ہیں۔

  • ضلع خیبر: شہید پولیس اہلکار ثاقب خان کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

    ضلع خیبر: شہید پولیس اہلکار ثاقب خان کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا

    ضلع خیبر(باغی ٹی وی رپورٹ) تھانہ ملاگوری حملے میں شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی،تھانہ ملاگوری حملے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکار ثاقب خان کی نماز جنازہ خیبر پولیس لائنز شاکس میں پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔

    نماز جنازہ میں ڈی پی او رائے مظہر اقبال، ایس پی انویسٹیگیشن روح الامین، اے سی جمرود عامر زیب سمیت شہید کے لواحقین، پولیس افسران، اہلکاروں اور بڑی تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر پولیس افسران نے شہید کے تابوت پر پھول چڑھائے اور ان کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے دعا کی۔

    ڈی پی او رائے مظہر اقبال نے شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے ان کی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ ثاقب خان ایک بہادر اور خوش اخلاق افسر تھا اور ان کے خون کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔ پولیس نے عزم ظاہر کیا کہ شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا اور امن کے قیام کے لیے ان کا مشن جاری رکھا جائے گا۔

  • وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا اسلام آباد پولیس پر الزام: قیدی وین پر حملہ ایک ڈرامہ ہے

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا اسلام آباد پولیس پر الزام: قیدی وین پر حملہ ایک ڈرامہ ہے

    پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، علی امین گنڈاپور، نے اسلام آباد پولیس کے حالیہ اقدام کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ سنگجانی میں قیدی وین پر حملہ ایک "ڈرامہ” ہے۔
    ایک بیان میں، گنڈاپور نے اس بات پر زور دیا کہ جعلی حکومت اور اسلام آباد پولیس آئے روز جعلی ڈرامے کر رہی ہیں، اور انہیں یہ غیر قانونی حرکات بند کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ ترنول کے ایس ایچ او نے خود اپنے ہاتھوں سے وین کے شیشے توڑے اور پریزن وین کے تالے توڑنے کے بعد قیدیوں کو نیچے کھڑا کیا۔وزیر اعلیٰ نے مزید کہا، "بار بار آپ کو تنبیہ کر رہا ہوں کہ ملک کے اندر لاقانونیت کا راج قائم کردیا گیا ہے۔” انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کے ایک وزیر، ایم پی اے، اور دیگر ورکرز کی ضمانت آج ہوئی ہے، اور یہ ڈرامہ اس بات کا بہانہ تھا کہ یہ لوگ فرار ہو رہے ہیں۔گنڈاپور کے اس بیان نے اسلام آباد پولیس کی کارروائیوں پر مزید سوالات اٹھا دیے ہیں اور خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے لاقانونیت کے خلاف آواز بلند کرنے کا عندیہ دیا ہے۔

  • بشریٰ بی بی نے پی ٹی آئی اجلاس طلب کر لیا،بیرسٹر سیف کی تردید

    بشریٰ بی بی نے پی ٹی آئی اجلاس طلب کر لیا،بیرسٹر سیف کی تردید

    سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی گزشتہ روز اڈیالہ جیل سے رہا ہوئیں اور بنی گالہ میں مختصر قیام کے بعد پشاور پہنچ گئیں

    بشریٰ بی بی سے پشاور میں وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی ملاقات ہوئی ہے، بشریٰ بی بی وی وی آئی پی پروٹوکول میں پشاور پہنچی تھیں، بشریٰ بی بی سے عمر ایوب کی بھی ملاقات ہوئی ہے، بشریٰ بی بی پشاور میں ہی ہیں اور انہوں نے پی ٹی آئی کا اجلاس طلب کر لیا ہے،بشری بی بی کی پارٹی میں انٹری، آج سے معاملات دیکھیں گی، بشری بی بی نے پارٹی کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کر لیا۔ بشری بی بی شبلی فراز ، علی امین گنڈاپور کے ہمراہ پارٹی سیاسی معاملات دیکھیں گی,بشری بی بی رہائی کے بعد آج پشاور میں ہنگامی اجلاس کی سربراہی کرینگی،دوسری جانب بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی نے پارٹی کا اجلاس طلب نہیں کیا،

    بشریٰ بی بی کی طبیعت ٹھیک نہیں، کان سے خون آ رہا،مشعال یوسفزئی کا دعویٰ
    دوسری جانب مشعال یوسفزئی کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے،کل رات ڈینٹسٹ نے بشریٰ بی بی کا چیک اپ کیا،انفیکشن کی وجہ سے بشریٰ بی بی کے کان سے خون آرہا تھا، بشریٰ بی بی کے مزید ٹیسٹ آج ہو نگے، بشریٰ بی بی کی ابھی تک کسی بھی پارٹی لیڈر سے کوئی ملاقات نہیں ہوئی نا ہی کوئی سیاسی گفتگو ہوئی ۔ انکی طبیعت ٹھیک نہیں ہے ۔

    قبل ازیں پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ صنم جاوید نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں کوئی محفوظ نہیں، یہاں پولیس کا جب دل چاہتا ہے گھروں میں گھس جاتی ہے،بشریٰ بی بی لندن پلان کے تحت جب جیل گئیں تو وہ ڈیل تھی، ان کی رہائی پر ڈیل کی باتیں کرنے والوں کو شرم کرنی چاہیے،بشریٰ بی بی خیبر پختون خوا میں زیادہ محفوظ ہیں وہاں ہماری حکومت ہے،بشریٰ بی بی کی رہائی کے بعد پولیس کی نفری بنی گالہ اور زمان پارک پہنچ گئی تھی،بنی گالہ اور زمان پارک پر پولیس کے سبب بشریٰ بی بی کو پشاور جانا پڑا،

    چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے عدلیہ پر بیرونی دباو کو نظر انداز کیا،جسٹس منصور کا خط

    طاقتوروں کا وار کامیاب،یحییٰ آفریدی چیف جسٹس،فیض حمید کا فیصلہ چند دن میں

    بس ایک دن کیلئے برداشت کر لیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

    سپریم کورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ایک اور درخواست

    جسٹس منصور علی شاہ کا چیف جسٹس کو خط،مخصوص بنچ میں بیٹھنے سے معذرت

    رجسٹرار آفس کو آئینی بنچ کے حوالے سے پالیسی دے دی ہے،نامزد چیف جسٹس

    پی ٹی آئی کو جسٹس یحییٰ آفریدی کی تقرری پر نہیں، آئینی ترامیم پر تحفظات ہے: شعیب شاہین

    سپریم کورٹ،برطرف ملازمین بحالی کی درخواست آئینی بینچز کو بھیج دی گئی

    40 فیصد مقدمات آئینی بنچوں کو منتقل کئے جائیں گے

  • وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے جمعہ کا پبلک ڈے منسوخ کر دیا،

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے جمعہ کا پبلک ڈے منسوخ کر دیا،

    پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور نے جمعہ کے روز ہونے والے پبلک ڈے کو منسوخ کرتے ہوئے اپنے کارکنان اور عوام کو ہدایت کی ہے کہ وہ وفاقی حکومت کے خلاف بڑے پیمانے پر جلسے کی تیاری کریں۔ انہوں نے اس سلسلے میں ایک مختصر پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے واضح کیا کہ جمعہ کا دن عموماً عوامی ملاقات کے لیے مخصوص ہوتا ہے، لیکن اس جمعہ کو ملاقات نہیں ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگلے جمعہ کو عوام سے ملاقات کی جائے گی۔گنڈاپور نے اپنے پیغام میں کارکنان کو یہ بھی ہدایت کی کہ وہ وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور آنے کی زحمت نہ کریں اور جلسے کی تیاری پر توجہ دیں۔ انہوں نے کہا، "آپ سب کو آگاہ کیا جاتا ہے کہ سی ایم ہاؤس پشاور آنے کی زحمت نہ کریں اور جلسے کے لیے تیاری کریں۔
    ایک مختصر میڈیا ٹاک کے دوران، وزیراعلیٰ نے 26 ویں آئینی ترمیم کو وفاقی حکومت کی من پسند ترمیم قرار دیتے ہوئے اس کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا، "پی ٹی آئی اس بار پورے پاکستان کو بند کرے گی۔ یہ حکومت آئین کو بار بار توڑ رہی ہے اور اس کے خلاف ہم مکمل بندوبست کر چکے ہیں۔پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق، علی امین گنڈاپور نے پارٹی قائدین اور کارکنان کو 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف بھرپور احتجاج کے لیے تیاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیراعلیٰ عمران خان سے جیل میں ملاقات کا ارادہ رکھتے ہیں، جہاں وہ احتجاج کے حوالے سے آگاہ کریں گے اور عمران خان کی ہدایت پر تاریخ کا اعلان کریں گے۔پارٹی قیادت نے انہیں مشورہ دیا ہے کہ اسلام آباد میں احتجاج یا دھرنے کے لیے کارکنان کو نکالنا مشکل ہو گا۔ اس تناظر میں، علی امین گنڈاپور نے بڑے شہروں اور اضلاع میں ضلعی قیادت کی نگرانی میں احتجاج کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ ذرائع کے مطابق، وزیراعلیٰ گنڈاپور احتجاج کے لیے تیاریوں کے حوالے سے پارٹی قیادت سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے پورے پاکستان میں بھرپور احتجاج کے لیے انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے اور کارکنان کو زیادہ سے زیادہ نکلنے کی ترغیب دی ہے۔

  • ضلع  خیبر میں 28 اکتوبر سے سات روزہ انسداد پولیو مہم کا آغازکیا جائے گا

    ضلع خیبر میں 28 اکتوبر سے سات روزہ انسداد پولیو مہم کا آغازکیا جائے گا

    لنڈی کوتل(باغی ٹی وی) ضلع خیبر میں سات روزہ انسداد پولیو مہم 28 اکتوبر سے شروع ہو رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر خیبر کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان اور ضلعی پولیس سربراہ رائے مظہر اقبال نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کر دیا۔ اس مہم کے دوران پولیو ٹیمیں گھر گھر جا کر بچوں کو حفاظتی قطرے پلائیں گی۔

    ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان کی زیر صدارت انسداد پولیو کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس میں منعقد ہوا، جس میں ضلعی پولیس سربراہ رائے مظہر اقبال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر احسان اللہ، محکمہ صحت کے ضلعی سربراہ ڈاکٹر ظفر علی خان، محکمہ تعلیم، عالمی ادارہ برائے صحت، پولیس اور دیگر اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں انسداد پولیو حکام نے مہم کے انتظامات، ٹیموں کی سیکیورٹی، والدین میں آگاہی اور انکاری والدین کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

    مہم کے دوران 945 پولیو ٹیمیں ضلع بھر میں دو لاکھ 8 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلائیں گی۔ یہ مہم 3 نومبر تک جاری رہے گی۔ ضلعی انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیموں سے تعاون کریں اور اپنے بچوں کو قطرے ضرور پلائیں تاکہ انہیں عمر بھر کی معذوری سے بچایا جا سکے اور ضلع خیبر کو پولیو سے پاک بنایا جا سکے۔

  • خیبر پختونخوا اسمبلی میں جانوروں کی فلاح و بہبود کا بل   2024 پاس

    خیبر پختونخوا اسمبلی میں جانوروں کی فلاح و بہبود کا بل 2024 پاس

    پشاور ، خیبر پختونخوا اسمبلی میں جانوروں کی فلاح و بہبود کا بل 2024 پاس کر لیا گیا ہے

    بل کے مطابق جانور پر زیادہ بوجھ ڈالنے ، تکلیف پہنچانے پر 3 ماہ تک قید یا 50 ہزار روپے جرمانہ کی تجویز دی گئی، جانوروں پر تشدد یا دوبارہ تکلیف پہنچانے پر سزا 6 ماہ، جرمانہ ایک لاکھ تک بڑھ سکتا ہے،ایکٹ کے تحت جرم کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ درجہ اول کرے گا ،جانوروں کو ذبح خانوں میں رحم دلی سے ذبح کیا جائے گا ، جانوروں کو تفریح کیلئے لڑانے پر بھی 3 ماہ قید کی سزا ہوگی،مستند یا لائسنس یافتہ ویٹرینیرین کے علاوہ کسی کو جانور کی سرجری کی اجازت نہیں ہوگی، جانوروں کے حقوق سے متعلق کوئی بات چھپانے پرمالک کو 10 ہزار جرمانہ یا 3 ماہ قید کی سزا تجویز کی گئی ہے

    یہ بل پشاور کی خیبر پختونخوا اسمبلی میں جانوروں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے ایک مثبت قدم ہے۔ اس میں جانوروں پر ظلم و تشدد کی روک تھام کے لیے سخت سزاؤں کا تعین کیا گیا ہے، جو کہ ایک اچھا اقدام ہے۔بل کے تحت جانوروں کے حقوق کی حفاظت کے لیے قوانین وضع کیے گئے ہیں، جیسے کہ جانوروں کو ذبح خانوں میں رحم دلی سے ذبح کرنا اور غیر مستند افراد کو جانوروں کی سرجری کرنے کی اجازت نہ دینا۔ یہ تمام نکات جانوروں کی بہبود کے لیے اہم ہیں اور ان کی فلاح و بہبود کو یقینی بناتے ہیں۔علاوہ ازیں، جانوروں کی لڑائی پر پابندی اور اس کے لیے سزا کا تعین کرنا بھی اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ حکومت جانوروں کے حقوق کے بارے میں سنجیدہ ہے۔ اگر یہ بل مؤثر طریقے سے نافذ کیا جائے تو یہ جانوروں کے لیے بہتر ماحول پیدا کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔