Baaghi TV

Category: پشاور

  • دہشتگردوں سے مل کر 12 کلو سونا لوٹنے والے سی ٹی ڈی اہلکار سمیت دو ملزمان گرفتار

    دہشتگردوں سے مل کر 12 کلو سونا لوٹنے والے سی ٹی ڈی اہلکار سمیت دو ملزمان گرفتار

    سی ٹی ڈی خیبر نے دہشتگردوں سے مل کر 12 کلو سونا لوٹنے والے اپنے اہلکار سمیت دو ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: نجی خبررساں ادارے کے مطابق پاکستان میں دہشت گرد کارروائی کے لئے فنڈنگ کا منصوبہ بےنقاب ہوگیا سی ٹی ڈی اہلکاروں کے منصوبے میں ملوث ہونے کا ثبوت سامنے آگیا نجی کارگو ٹرک کے ڈرائیور سے 12 کلو سونا قبضے میں لے کر فروخت کر کے آدھا حصہ ٹی ٹی پی اور باقی آپس میں تقسیم کرنے کا پلان بنایا گیا تھا –

    سی ٹی ڈی ذرائع کا کہنا ہے کہ سی ٹی ڈی اے ایس آئی نعمان نے نجی کارگو ٹرک کے ڈرائیور سے بارہ کلو سونا قبضے میں لے کر ہڑپنے کا منصوبہ بنایا تھا ہمارے افسران نے ملزمان کو حراست میں لیا اور سی ٹی ڈی اہلکار گل زادہ کے انکشافات کے بعد تمام گروپ کی نشاندہی ہوئی، واقعے کی رپورٹ ضلع خیبر کے سی ٹی ڈی تھانے میں درج کر کے مزید تحقیقات شروع کر دی گئیں ہیں۔

    مانچسٹر میں مسجدکو مشکوک خط موصول

    ماہرہ خان کو ریمپ واک پر شدید تنقید کا سامنا

    مونس الٰہی کی گرفتاری کے لئے ریڈ وارنٹ انٹرنیشل پولیس کو بھجوا دیا گیا

  • بشریٰ بی بی پشاور سیاست کرنے نہیں تو شاپنگ کرنے گئی؟ گورنر خیبر پختونخوا

    بشریٰ بی بی پشاور سیاست کرنے نہیں تو شاپنگ کرنے گئی؟ گورنر خیبر پختونخوا

    گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نےامن وامان کی صورتحال پرتوجہ دینے پرزوردیتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے کی خراب صورتحال کی وجہ سے خیبرپختونخوا کے تاجر اور عوام نقل مکانی پرمجبور ہو رہے ہیں۔

    پشاورمیں میڈیاگفتگو میں فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام ٹیکس اس لئےنہیں دیتے کہ آپ ان کی کمائی سے اسلام آبادپر چڑھائی کریں۔ حکومت نے سیاسی مقاصداوراپنے قیدیوں کو چھڑانے کیلئے ریسکیو 1122کی گاڑیوں کا استعمال کیں۔اس معاملے کی تحقیقات ہونی چاہیئے۔ریسکیو کی گاڑیاں استعمال کرنے پر جے آئی ٹی بننی چاہیے۔پاراچنار،ڈیرہ اسماعیل خان،بنوں سمیت مختلف علاقوں میں سکیورٹی اہلکار قربانیاں دے رہے ہیں،ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ کہ امن و امان کی مخدوش حالت کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے، حکومت کی ترجیح امن و امان نہیں بلکہ کچھ اور ہے، بشری بی بی سیاست نہیں کررہی تو کیا پشاور شاپنگ کرنے گئی ہیں ، آنے والے دنوں میں عوام دیکھے گی پی ٹی آئی میں بشری بی بی اور بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کے علیحدہ علیحدہ گروپس ہونگے،

    غیر ملکی کوچز لگانے کافائدہ کیا ہے؟سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرؤف کی باغی ٹی وی سے گفتگو

    فخر زمان کو بابر کے حق میں بولنا پڑا مہنگا،بابر اعظم فخر کونکالے جانے پر خاموش کیوں؟

    نئے کھلاڑیوں کو موقع دینے سے نتیجہ جیت کی صورت میں آیا۔محسن نقوی

    جیت کا سارا کریڈٹ پاکستانی عوام کو ملنا چاہیے۔شان مسعود

  • حکومت ہمیں مجبور کر رہی ہے کہ ہم پر امن نہ رہیں،علی امین

    حکومت ہمیں مجبور کر رہی ہے کہ ہم پر امن نہ رہیں،علی امین

    پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے حکومت کو وارننگ دیتے ہوئے کہاہے کہ بانی پی ٹی آئی کی کوئی شکایت آئی تو پورے ملک کو بند کر دیں گے۔

    باغی ٹی وی : ایک ویڈیو پیغام میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ وفاقی اور پنجاب حکومت نے بانی پی ٹی آئی کے ساتھ بد ترین رویہ اختیار کیا ہوا ہے اور انہیں جیل میں سہولتیں نہیں دی جا رہیں،کبھی بانی پی ٹی آئی کی بجلی بند کردی جاتی ہے تو کبھی کھانا نہیں دیا جاتا، وفا قی اور پنجاب حکومت کو وارننگ دیتا ہوں کہ بانی پی ٹی آئی کی کوئی شکایت آئی تو پورے ملک کو بند کر دیں گے،حکومت ہمیں مجبور کر رہی ہے کہ ہم پر امن نہ رہیں۔

    دوسری جانب علی امین گنڈا پور نے پشاور جلسے کے لیے شہر کے ہرحلقے سے ایک ہزار کارکنان لانےکی ہدایت کی جب کہ دیگر اضلاع سے ہر ایم پی اے کو 500 سے زیادہ کارکنان لانے کے ہدایت کی گئی ہے،ممبران نے مردان میں جلسہ کرنے کی تجویز دی تو علی امین گنڈا پور نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پرجلسہ پشاورمیں کررہے ہیں اورکوئی رکاوٹ نہیں ہوگی۔

    بشریٰ بی بی کو درج مقدمات میں 14 روز تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

    اسی طرح تحریک انصاف نے حکومت مخالف نئی تحریک کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے ملک بھر میں جلسوں کی منظوری دے دی، اسی طرح بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیوں کی فہرست اور تمام فیصلے سیاسی کمیٹی کرے گی۔

    سپریم کورٹ بار کے سالانہ انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل جاری

  • بشریٰ بی بی کو درج مقدمات میں 14 روز تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

    بشریٰ بی بی کو درج مقدمات میں 14 روز تک گرفتار نہ کرنے کا حکم

    پشاور ہائی کورٹ نے بشریٰ بی بی کو درج مقدمات میں 14 روز تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی : بشریٰ بی بی کی راہداری ضمانت اور مقدمات کی تفصیل سے متعلق درخواستوں کی پشاور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی، جسٹس شکیل احمد اور جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ نے درخواست پر سماعت کی،دوران سماعت پشاور ہائی کورٹ نے عدالت نے نیب، ایف آئی اے، وفاق اور صوبائی حکومت سے مقدمات کی تفصیل طلب کر لیں،بعد ازاں بشریٰ بی بی کو حفاظتی ضمانت دے دی اور درج مقدمات میں 14 روز تک گرفتار نہ کرنے کا حکم بھی دیا۔

    دوسری جانب بشریٰ بی بی کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کا امکان ہے، ذرائع کاکہنا ہے کہ بشریٰ بی بی کچھ دیر بعد اڈیالہ جیل روانہ ہوں گی،پشاور ہائیکورٹ سے راہداری ضمانت کے بعد بشریٰ بی بی کسی بھی صوبے میں جا سکتی ہیں،ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی بانی پی ٹی آئی سے کئی اہم معاملات پر گفتگو کریں گی۔

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ کو گزشتہ جمعرات کو رہا کیا گیا تھا جس کے ایک دن قبل اسلام آباد ہائی کورٹ نے سرکاری تحائف کی غیر قانونی فروخت سے متعلق کیس میں ان کی ضمانت منظور کی تھی، اڈیالہ جیل راولپنڈی سے ان کی رہائی کے نتیجے میں ان کی تقریباً 9 ماہ کی قید ختم ہوئی، بشریٰ بی بی کی رہائی کو عمران خان ​​اور ان کی فیملی کیلئے گزشتہ سال اگست کے بعد سے سب سے بڑا قانونی ریلیف سمجھا جا رہا ہے،عمران خان مسلسل یہ کہتے رہے ہیں کہ ان کی اہلیہ کو غیر منصفانہ طور پر گرفتار کیا گیا اور ان پر دباؤ ڈالنے کیلئے مختلف مقدمات میں پھنسایا گیا-

    متعلقہ حکام اور پی ٹی آئی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ بشریٰ بی بی کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے میرٹ پر ضمانت دی تھی لیکن ماضی کے برعکس اس مرتبہ انہیں جیل میں مزید عرصہ کیلئے قید رکھنے کیلئے کسی اور کیس میں گرفتار نہیں کیا گیا،ایک اہم سرکاری ذریعے نے بتایا تھا کہ بشریٰ بی بی کی رہائی کسی ڈیل کا نتیجہ نہیں لیکن انہوں نے یہ انکشاف کیا تھا کہ عدالت کی جانب سے ضمانت منظور ہونے پر انہیں جیل میں نہ رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

  • مرکزی کرم کی کمیونٹی نے ووکیشنل سنٹر کے لیے ہلال احمر سے مدد طلب کر لی

    مرکزی کرم کی کمیونٹی نے ووکیشنل سنٹر کے لیے ہلال احمر سے مدد طلب کر لی

    کرم (باغی ٹی وی رپورٹ) سینٹرل کرم کی کمیونٹی نے ہلال احمر سے فوری اپیل کی ہے کہ وہ ایک نئے ووکیشنل سنٹر کو فعال بنانے کے لیے سلائی مشینوں اور دیگر ضروری آلات کے عطیات فراہم کرے۔ اس مرکز کا مقصد علاقے کے لوگوں، خاص طور پر خواتین اور نوجوانوں کو پیشہ ورانہ مہارتوں کی تربیت فراہم کر کے انہیں بااختیار بنانا ہے تاکہ وہ اپنے معاشی حالات بہتر بنا سکیں۔

    یہ ووکیشنل سنٹر حکمت عملی کے تحت ایک ایسے علاقے میں قائم کیا گیا ہے جہاں پچاس ہزار سے زائد آبادی رہائش پذیر ہے۔ لیکن آلات کی کمی کے باعث سنٹر غیر فعال ہے اور کمیونٹی کو درپیش معاشی مشکلات کے حل میں رکاوٹ بن رہا ہے۔

    مقامی رہنماؤں نے مرکز کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ یہ تربیتی پروگرام نہ صرف افراد کو ہنر مند بنائے گا بلکہ کمیونٹی میں معاشی خودمختاری کو بھی فروغ دے گا۔ وہ پُرامید ہیں کہ ہلال احمر کے تعاون سے سنٹر جلد ہی کام شروع کرے گا، جس سے مقامی لوگوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں آئیں گی۔

    کمیونٹی ہلال احمر کے چیئرمین جناب ملک حبیب اورکزئی کی جانب سے تعاون کی منتظر ہے تاکہ اس ووکیشنل سنٹر کو جلد از جلد فعال بنایا جا سکے اور علاقے کے لوگوں کے لیے ترقی اور بااختیار بنانے کے مواقع پیدا کیے جا سکیں۔

  • خیبر پختونخوا حکومت کا الیکٹرانک جائیداد کارڈ کے اجرا کا فیصلہ

    خیبر پختونخوا حکومت کا الیکٹرانک جائیداد کارڈ کے اجرا کا فیصلہ

    پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نےلینڈ ریکارڈز کے حصول کو آسان اور محفوظ بنانے کے لیے الیکٹرانک جائیداد کارڈ کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے-

    باغی ٹی وی : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کی زیر صدارت بورڈ آف ریونیو کے اجلاس میں جائیداد کارڈ کو ابتدائی طور پر صوبے کے ضم شدہ اضلاع میں جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، بورڈ آف ریونیو کے اس اجلاس میں صوبائی وزیر مال کے علاوہ ایڈیشنل چیف سیکریٹریز، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

    بورڈ آف ریونیو کے حکام نے اجلاس کو بریفنگ میں بتایاکہ جائیداد کارڈ ای پاس بک کے طور پر کام کرے گا،شہری جائیداد کارڈ میں موجود کیو آر کوڈ اسمارٹ فون کے ذریعے اسکین کرکے اپنے تمام لینڈ ریکارڈ تک باآسانی رسائی حاصل کر سکتے ہیں، اس مقصد کے لیے انہیں سروس ڈیلیوری سینٹر، پٹوار خانے یا کسی بھی دفتر کا چکر نہیں لگانا پڑے گا، جائیداد کارڈ میں موجود ہائی سیکیورٹی فیچر کی بدولت زمینوں کے ریکارڈ میں ممکنہ جعل سازی کا موثر تدارک کیا جاسکے گا، اس کارڈ کے میں تمام اضلاع میں موجود ہر ایک شہری کی ملکیتی زمینوں کی تفصیلات درج کی جائیں گی۔

    ماضی کی مشہور فلم ’کرن ارجن‘ کو پھر سے سنیما گھروں میں ریلیز کرنے کا …

    وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک جائیداد کارڈ کا اجرا ریونیو اصلاحات کے سلسلے میں صوبائی حکومت کا اہم قدم ہے، صوبائی حکومت لینڈ ریکارڈ اصلاحات کے لئے انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کا موثر استعمال عمل میں لا رہی ہے اس طرح کے اقدامات سے لینڈ ریکارڈ کے جملہ امور میں شفافیت یقینی ہوگی اس کارڈ کے اجرا سے شہریوں مختلف قسم کی سہولیات کی فراہمی کے علاوہ جائیداد کی ملکیت سے متعلق تنازعات کو ختم کرنے میں مدد ملے گی، جائیداد کارڈ کا باضابطہ اجرا جلد سے جلد یقینی بنایا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کسان کارڈ کا اجرا کردیا

  • پی ٹی‌آئی کا یکم نومبر کو پشاور رنگ روڈ پر جلسہ کرنے کا فیصلہ

    پی ٹی‌آئی کا یکم نومبر کو پشاور رنگ روڈ پر جلسہ کرنے کا فیصلہ

    پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے یکم نومبر کو پشاور رنگ روڈ پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کرلیا-

    باغی ٹی وی : پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور جلسے سے خطاب کریں گے جلسے میں پورے پاکستان سے لیڈر شپ اور کارکنان شرکت کریں گے جبکہ تحریک انصاف نے حکومت مخالف نئی تحریک کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے تحریک انصاف کی سیاسی کمیٹی نے ملک بھر میں جلسوں کی منظوری دے دی، اسی طرح بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتیوں کی فہرست اور تمام فیصلے سیاسی کمیٹی کرے گی۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت اجلاس آج شام کو ہونے والے اجلاس میں تحریک انصاف کے یکم نومبر کے جلسے کی حکمت عملی اور آنے والے احتجاج کے بارے میں اعلان کیا جائے گا، ارکان اسمبلی کو زیادہ کارکن لانے کا ہدف دیا جائے گا۔

    پولیوٹیم کے داخلے سے انکار پرنجی مال کا مینجر گرفتار

    دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی میں کوئی بلاک نہیں ہے 26 ویں ترمیم کا طریقہ کار ہی غلط تھا،یہ مصنوعی حکومت ملک کو نہیں چلا سکتی،ملک میں افرا تفری ہے اور بلوچستان کے حالات دیکھ لیں، قبل ازیں بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا تھا کہ تحریک انصاف متحد ہے اور کوئی فارورڈ بلاک نہیں ہے۔

    یاد رہے کہ سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا تھا کہ آج کی سب سے بڑی خبر، پلان کے تحت پی ٹی آئی کا ایک بہت تگڑا بلاک بن چکا ہے، اس بلاک کو ایک زیرک آدمی ہیڈ کرے گا، میں نے پہلے ہی کہا تھا ایم کیو ایم پاکستان کی طرح پی ٹی آئی پاکستان بنے گی۔

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کے حق میں بول پڑے

  • پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی: اہم رہنماؤں کو نظر انداز کرنے کا انکشاف

    پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی: اہم رہنماؤں کو نظر انداز کرنے کا انکشاف

    پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس، جس کی صدارت بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کی، حال ہی میں وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں منعقد ہوا۔ اس اجلاس کی خاص بات یہ تھی کہ بیرون ملک مقیم پارٹی رہنماؤں کو، جو عمران خان کی رہائی کے بارے میں سخت مؤقف رکھتے ہیں، مکمل طور پر نظر انداز کیا گیا۔
    ذرائع کے مطابق، سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں اہم رہنماؤں قاسم سوری، شہباز گل، اور زلفی بخاری کو دعوت ہی نہیں دی گئی، جس کی وجہ ان کی جانب سے بانی چیئرمین کی رہائی پر پیش کردہ سخت مؤقف تھی۔ یہ اجلاس اس وقت منعقد ہوا جب عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر ایک اہم ملاقات کے لیے وزیراعلیٰ ہاؤس میں موجود تھے، اور ان دونوں نے سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں شریک رہنما عمر ایوب نے بتایا کہ وہ ورچوئل اجلاسوں میں شرکت نہیں کرتے، کیونکہ انہیں خدشہ ہوتا ہے کہ اس سے اجلاس کی کارروائی لیک ہو سکتی ہے۔ آج کا اجلاس ورچوئل نہیں تھا، مگر عمر ایوب نے مختصر وقت کے لیے اجلاس میں شرکت کی۔

    اجلاس کے دوران، فردوس شمیم نقوی اور حلیم عادل شیخ کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا۔ فردوس شمیم نقوی نے تجویز پیش کی کہ پارٹی کی تنظیم سازی کا عمل ازسر نو کیا جائے، ان کا کہنا تھا کہ "ایسے لوگ پارٹی عہدوں پر ہیں جو ان عہدوں کے لائق نہیں ہیں۔” حلیم عادل شیخ نے اس تجویز پر اعتراض کرتے ہوئے اختلافی مؤقف پیش کیا۔بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے اجلاس میں بانی چیئرمین عمران خان کا پیغام رہنماؤں تک پہنچایا، جس میں انہیں موجودہ سیاسی صورتحال پر آگاہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق، پی ٹی آئی آئندہ احتجاج سے متعلق ایک نئی حکمت عملی تیار کرے گی، جس کا مقصد پارٹی کے موجودہ حالات اور رہنماؤں کے درمیان اختلافات کو ختم کرنا ہے۔ اجلاس کی کارروائی نے واضح کیا کہ پارٹی کے اندرونی معاملات میں اختلافات اب کھل کر سامنے آ چکے ہیں، جس کے نتیجے میں آئندہ کے فیصلوں پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔یہ اجلاس پی ٹی آئی کے مستقبل کی حکمت عملی کے حوالے سے ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتا ہے، خاص طور پر جب عمران خان کی رہائی اور پارٹی کے اندرونی اختلافات کی بات آتی ہے۔

  • پشاور:  ٹشو پیپرز اور ڈائپرز کے کارخانے میں لگی آگ پر 24 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا

    پشاور: ٹشو پیپرز اور ڈائپرز کے کارخانے میں لگی آگ پر 24 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا

    پشاور کے علاقے حیات آباد میں ٹشو پیپرز کے کارخانے میں لگی آگ پر 24 گھنٹے بعد قابو پالیا گیا ہے اور اب کولنگ کا عمل جاری ہے-

    باغی ٹی وی: گزشتہ روز پشاور کے صنعتی زون حیات آباد انڈسٹریل ایریا میں واقع ٹشو پیپرز کے کارخانے میں شارٹ سرکٹ سے آگ بھڑک اٹھی اور منٹوں میں پوری فیکٹری کو لپیٹ میں لے لیا۔

    ریسکیو حکام نے بتایا کہ آگ کے باعث کارخانے کی عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے، آپریشن میں زیادہ پانی کے استعمال سے بلڈنگ کی چھت بھی گرگئی جبکہ آگ بجھانے میں ریسکیو 1122 کی 20 گاڑیوں نے حصہ لیا، ریسکیو 1122 کے 100 سے زائد اہلکار بھی آگ بجھانے کے عمل میں مصروف رہے، کیمیکل کی وجہ سے آگ پر قابو پانے کے لیے فوم کا بھی استعمال کیا گیا، آگ پر قابو پانے میں چارسدہ، مردان، صوابی اور ضلع خیبر کی ٹیموں نے بھی حصہ لیا، آگ بجھانے کے آپریشن کے دوران اب تک تقریباً 18ریسکیو اہلکاروں کی حالت غیر ہوئی، جنہیں طبی امداد فراہم کی گئی ہے اور اب ان کی حالت بہتر ہے۔

    معاون خصوصی برائے صنعت عبدالکریم نے واقعے کی انکوائری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پیمپر میں کیمیکلز کے استعمال کی وجہ سے آگ بجھانے میں زیادہ وقت لگا لیکن اصل وجوہات معلوم کرنے کے لیے رپورٹ مرتب کریں گے۔

    فیکٹری میں کام کرنے والے ملازمین کے اندازے کے مطابق فیکٹری کا 80 فیصد حصہ راکھ میں تبدیل ہوگیا ہے اور اربوں روپے کا نقصان ہوا تاہم مجموعی نقصان کا تخمینہ رپورٹ مکمل ہونے کے بعد ہی سامنے آسکے گا۔

  • پشاور:ٹشو پیپرز اورڈائپرز کی فیکٹری میں لگی آگ پر تاحال قابو نا پایا جا سکا

    پشاور:ٹشو پیپرز اورڈائپرز کی فیکٹری میں لگی آگ پر تاحال قابو نا پایا جا سکا

    پشاور کے علاقے حیات آباد میں ٹشو پیپرز اورڈائپرز کی فیکٹری میں لگی آگ پر 8 گھنٹے بعد بھی قابو نہیں پایا جاسکا۔

    باغی ٹی وی : حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں ٹشو پیپرز اورڈائپرز کی فیکٹری میں آگ بجھانے میں ریسکیو کے 120 سے زائد اہلکار اور35 فائرٹینڈرز مصروف ہیں،چند فائر فائٹرز کی حالت بھی بگڑ گئی ، آگ کی شدت زیادہ ہونےکے باعث نوشہرہ،مردان، چارسدہ اور ضلع خیبر سے بھی فائرٹینڈرز طلب کیے گئے ہیں۔

    ڈائریکٹرآپریشنز ریسکیو 1122 پشاور کےمطابق فیکٹری میں موجود کیمیکلز کی وجہ سے آگ کی شدت میں اضافہ ہوا، عمارت کے گرنے کا خطرہ موجود ہے اور آگ پر مکمل قابو پانے میں مزید کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں، ٹشو پیپرز اورڈائپرز کی فیکٹری میں آگ دن میں لگی تاہم اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

    ملک میں زبردست پرامن مزاحمتی تحریک کی ضرورت ہے،حافظ نعیم الرحمان

    اس حوالے سے گفتگو میں سابق گورنر خیبر پختونخوا غلام علی کا کہنا تھاکہ حیات آباد انڈسٹریل اسٹیٹ میں صبح سے لگی آ گ پر ابھی تک قابو نہ پانا افسوسناک ہے،انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ تمام وسائل کو بروئے کار لا کر آگ کو بجھایا جائے۔

    سپریم کورٹ کا آئندہ ہفتے کا روسٹر جاری