Baaghi TV

Category: پشاور

  • خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات،پولنگ جاری

    خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات،پولنگ جاری

    پشاور:خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے پولنگ کا عمل شروع ہو گیا ہے ، پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔

    باغی ٹی وی : سوات، مانسہرہ، ڈیرہ اسماعیل خان، ایبٹ آباد، شانگلہ، لوئردیر ، باجوڑ، بونیر، کرک، مانسہرہ، کوہاٹ، نوشہرہ اور لکی مروت میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ہو رہے ہیں،الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 45 ہزار 604 ہیں ، 260 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ضمنی بلدیاتی الیکشن کے لیے 6500 سے زیادہ اہلکار تعینات کیے گئے ہیں جبکہ پشاور میں 800 سے زیادہ اہلکار تعینات ہیں۔

  • کے پی کے ،تعلیمی نظام بحران کا شکار، تنخواہیں نہ ملنے پراساتذہ سڑکوں پر، 23 اکتوبر کو دھرنا ہوگا

    کے پی کے ،تعلیمی نظام بحران کا شکار، تنخواہیں نہ ملنے پراساتذہ سڑکوں پر، 23 اکتوبر کو دھرنا ہوگا

    لنڈی کوتل (باغی ٹی وی رپورٹ) کے پی کےمیں تعلیمی نظام بحران کا شکار، تنخواہیں نہ ملنے پراساتذہ سڑکوں پر، 23 اکتوبر کو پشاور میں دھرنا

    تفصیلات کے مطابق اے آئی پی پراجیکٹ کے تحت بھرتی کیے گئے پی ٹی سی ہائیر ٹیچرز نے بند تنخواہوں کی فوری ادائیگی اور مستقل بھرتی کے مطالبے کے لیے آواز بلند کر دی ہے،لنڈی کوتل پریس کلب میں تنظیمِ اساتذہ ضلع خیبر کے صدر شریف اللہ آفریدی، ضم اضلاع کے صدر جمیل خان، جنرل سیکرٹری قاسم عثمان، نائب صدر سمیع اللہ اور دیگر کابینہ ممبران نے پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔

    اساتذہ رہنماؤں نے کہا کہ 2022 میں ضم اضلاع کے گورنمنٹ پرائمری اسکولوں میں اساتذہ کی کمی پوری کرنے کے لیے پی ٹی سی ہائیر ٹیچرز کو بھرتی کیا گیا تھا۔ تاہم یہ اساتذہ گزشتہ آٹھ مہینوں سے تنخواہوں سے محروم ہیں اور محکمہ تعلیم نے سیکرٹری فنانس اور دیگر حکام کے تعاون سے ان کو فارغ کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

    رہنماؤں نے کہا کہ ان اساتذہ کی بھرتی سے اسکولوں میں عملے کی کمی پر قابو پا لیا گیا تھا مگر اب ان کو برطرف کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بارہا ضلعی ایم پی ایز اور ایم این اے سے رابطے کے باوجود کوئی نتیجہ نہیں نکلا اور حکومت نے اس مسئلے پر کوئی سنجیدگی نہیں دکھائی۔

    شریف اللہ آفریدی نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کے مسائل حل کرنا حکام کی ترجیحات میں شامل ہی نہیں ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ان اساتذہ کو مستقل کیا جائے اور آٹھ ماہ کی تنخواہیں فوری ادا کی جائیں۔

    پریس کانفرنس کے اختتام پر اساتذہ رہنماؤں نے اعلان کیا کہ اگر ان کے مطالبات پورے نہ کیے گئے تو 23 اکتوبر بروز بدھ کو پشاور میں صوبائی اسمبلی اور سیکریٹریٹ کے سامنے میل اور فیمیل اساتذہ بھرپور احتجاج اور دھرنا دیں گے۔

  • لنڈی کوتل: کسٹم ایجنٹس کے مسائل حل کرنے اور پاک افغان تجارت کو فروغ  دیں گے،مجیب شینواری

    لنڈی کوتل: کسٹم ایجنٹس کے مسائل حل کرنے اور پاک افغان تجارت کو فروغ دیں گے،مجیب شینواری

    لنڈی کوتل (باغی ٹی وی رپورٹ) آل طورخم کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس ایسوسی ایشن کے صدارتی امیدوار مجیب شینواری نے کہا ہے کہ کسٹم ایجنٹس کے بیشتر مسائل گوڈ ڈیکلریشن (جی ڈی) سے جڑے ہوئے ہیں اور منتخب ہونے کے بعد ان مسائل کے حل کو ترجیح دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ دو طرفہ تجارت کے فروغ کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے۔

    یہ بات انہوں نے لنڈی کوتل پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہی، جس میں سینئر کسٹم ایجنٹ ابوبکر آفریدی بھی شریک تھے۔

    مجیب شینواری نے بتایا کہ 26 اکتوبر کو آل طورخم کسٹم ایجنٹس کا سالانہ الیکشن منعقد ہوگا اور منشور کے تحت جی ڈی سے وابستہ مسائل خاص طور پر وی باک اور پی ایس ڈبلیو سسٹمز سے متعلق معاملات کو حل کرنے پر توجہ دی جائے گی۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ اسکیننگ اور وزن کرنے کے نظام (کانٹہ) کے مسائل بھی جی ڈی سے منسلک ہیں۔

    انہوں نے کہا ہم ہر نئی ایس آر او پر متعلقہ حکام، چیمبرز اور کسٹم افسران کے ساتھ مشاورت کریں گے تاکہ طورخم بارڈر پر درپیش چیلنجز سے آگاہ کیا جا سکے۔ مجیب شینواری نے عزم کا اظہار کیا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے کسٹم ایجنٹس کے مسائل حل کیے جائیں گے اور پاک افغان تجارت کے فروغ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

    مجیب شینواری نے مزید کہا کہ طورخم میں کسٹم ڈیپارٹمنٹ ایف بی آر کی پالیسیوں پر عمل درآمد کا ذمہ دار ہے۔ ہم وقت کے ساتھ چلنے کے عادی بنیں گے اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے تعاون سے مسائل کا حل نکالیں گے.

    پریس کانفرنس میں مجیب شینواری نے امید ظاہر کی کہ ان کے منتخب ہونے سے طورخم بارڈر پر کاروباری برادری کے مسائل میں کمی آئے گی اور دو طرفہ تجارت میں بہتری ممکن ہوگی۔

  • پشاور،پولیس گاڑی کے قریب دھماکا

    پشاور،پولیس گاڑی کے قریب دھماکا

    خیبر پختونخواہ کے صوبائی دارالحکومت پشاور میں دھماکا ہوا ہے

    دھماکہ پشاور کے علاقے ارمڑ میں ہوا ہے، دھماکے میں پولیس گاڑی کو نشانہ بنایا گیا، دھماکا سڑک کے کنارے نصب بارودی مواد پھٹنے سے ہوا، پولیس اور بم ڈسپوزل یونٹ کے اہل کار دھماکے کی جگہ پہنچ گئے اور تحقیقات کا آغاز کر دیا ، پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے لیا اور قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے،دھماکے میں ابتدائی طور پر کسی جانی ،مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی،

    آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس گاڑی کے قریب دھماکے کے واقعہ کا نوٹس لیا ہےاور فوری رپورٹ طلب کر لی ہے

    پنجاب کالج مبینہ زیادتی کیس،کالج انتظامیہ کی طلبا سے کلاسوں میں جانے کی اپیل

    لاہور کے کالج میں طالبہ سے زیادتی ،مبینہ من گھڑت ویڈیو کے خلاف مقدمہ درج

    لاہور میں طالبہ کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی: پنجاب حکومت کی ہائی پاور کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ

    پنجاب کالج مبینہ زیادتی، پولیس واقعہ سے انکاری،طلبا کا آج پھر احتجاج

    پنجاب کالج مبینہ زیادتی بارے من گھڑت افواہ پھیلانے والا گرفتار

  • وزیراعلیٰ کےپی کے،  کوکی خیل قبیلے کے مشران  سے مذاکرات کامیاب، پاک افغان شاہراہ کھل گئی

    وزیراعلیٰ کےپی کے، کوکی خیل قبیلے کے مشران سے مذاکرات کامیاب، پاک افغان شاہراہ کھل گئی

    پشاور (باغی ٹی وی رپورٹ) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی آمین گنڈاپور اور جمرود کے کوکی خیل قبیلے کے مشران کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد دو ماہ سے بند پاک افغان شاہراہ کو کھول دیا گیا۔ جرگے میں بے گھر افراد کی واپسی اور بحالی کے معاملات پر تفصیلی مشاورت کے بعد اہم فیصلے کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق جمرود میں کوکی خیل قبیلے کے عمائدین پر مشتمل جرگہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے ملاقات کے لیے پیش ہوا، جس میں ایم این اے اقبال آفریدی، ایم پی ایز سہیل آفریدی اور عبدالغنی آفریدی کے علاوہ کمشنر پشاور اور ڈپٹی کمشنر خیبر بھی شریک تھے۔ جرگے میں زوان کوکی خیل اتحاد کے صدر ثناء اللہ اور جمرود سیاسی اتحاد کے رہنما بھی موجود تھے۔ مشاورت کے دوران فوری طور پر ان علاقوں کے لیے رجسٹریشن کا عمل شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا جو دہشت گردوں سے کلیئر قرار دیے جا چکے ہیں۔

    جرگے نے وزیر اعلیٰ کی یقین دہانی پر 75 دنوں سے جاری دھرنے کے خاتمے اور بے گھر افراد کے تیراہ کی طرف مارچ کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔ اس موقع پر مشران نے وزیر اعلیٰ کے قائدانہ کردار کو سراہتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا۔ جرگے کے نمائندوں کا کہنا تھا کہ جس طرح وزیر اعلیٰ نے 11 اکتوبر اور بنوں کے معاملات حل کیے، اسی طرح وہ بے گھر افراد کی بحالی کے لیے بھی اقدامات کریں گے۔

    وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کوکی خیل عمائدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اگلے ہفتے متعلقہ اداروں کے ساتھ اجلاس میں بے گھر افراد کی واپسی کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

    وزیر اعلیٰ نے کہا کہ قبائلی عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بڑی قربانیاں دی ہیں، اور اب ان کی باعزت واپسی اور آبادکاری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ بحالی کے لیے درکار سامان کی خریداری اور ضروری انتظامات فوری طور پر مکمل کیے جائیں تاکہ متاثرہ خاندانوں کو جلد از جلد اپنے گھروں کو واپس بھیجا جا سکے۔

  • بونیر میں پولیس وین کے قریب بم دھماکا، 4 اہلکار زخمی

    بونیر میں پولیس وین کے قریب بم دھماکا، 4 اہلکار زخمی

    خیبر پختونخوا کے ضلع بونیر میں پولیس وین کے قریب آئی ای ڈی دھماکے کے نتیجے میں پولیس چوکی انچارج سمیت 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔

    میڈیا سے بات کرتے ہوئے ضلع بونیر کے پولیس افسر کے ترجمان اسرار احمد نے بتایا کہ ’پولیس وین نواگئی کے علاقے میں معمول کے گشت پر تھی، جس کے کانکئی چوک پہنچنے پر دھماکا ہوا۔‘پولیس اہلکار کے مطابق دھماکے میں امبیلا میں قائم پولیس چیک پوسٹ کے انچارج اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس پی) شاہد زادہ، کانسٹیبل نور محمد، افتخار علی اور الطاف احمد زخمی ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ ’زخمی پولیس اہلکاروں کو نجی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔‘اسرار احمد نے مزید بتایا کہ دھماکے کے بعد پولیس نے ڈسٹرک پولیس افسر (ڈی پی او) شاہد حسن کی سربراہی میں حملہ آور کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔یہ خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں پولیس اہلکاروں اور چوکیوں پر ہونے والا تازہ حملہ ہے۔

    بونیر میں ستمبر میں ہونے والے ایک اور واقعے میں نامعلوم مشتبہ افراد نے سرکاری اسکول کو آگ لگانے کے بعد اسے دھماکے سے اڑا دیا تھا، تاہم واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔خیال رہے کہ پیر کو صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر بنوں میں اقبال شہید پولیس لائنز پر خودکش جیکٹوں سے لیس برقع پوش دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے 4 پولیس اہلکار شہید ہو گئے تھے، جبکہ کارروائی میں 5 عسکریت پسند بھی مارے گئے تھے۔

    ڈی آئی خان،سکھر ائیرپورٹس منصوبے جلد از جلد شروع کئے جائیں، گورنر خیبرپختونخوا

    حکومت سندھ کی ڈاکٹر شاہنواز قتل کی تحقیقات کیلئے ہائی کورٹ سے باضابطہ درخواست

    طالبہ مبینہ زیادتی احتجاج، گجرات میں تشدد سے کالج کا گارڈ جاں بحق

  • ٹی ٹی پی اور داعش میں شمولیت کی ترغیب دینے والا گروہ پکڑا گیا

    ٹی ٹی پی اور داعش میں شمولیت کی ترغیب دینے والا گروہ پکڑا گیا

    پشاورمیں بڑے پیمانے پرعوام کو کالعدم تنظیموں تحریک طالبان پاکستان اور داعش میں شمولیت کیلئے راغب کرنے والوں کا اہم ترین نیٹ ورک پکڑا گیا ہے

    کاونٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ نے دہشتگردوں کی سہولت کاری، ریاست اور سکیورٹی فورسز کے خلاف نفرت پھیلانے پر 22 مقدمات میں 55سہولت کاروں کو نامزد کیا ہے۔ جن میں 39 سہوت کاروں کوگرفتارکیا جا
    چکا ہے،دہشتگردوں کی سہولت کاری کے مقدمات میں سے 13 کے خلاف تفتیش مکمل کرکے 11 مقدمات میں گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے،کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈٰی) خیبر پختونخوانے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی ) کے 19،داعش کے 5 اور جیش محمد کے1 سہولت کار کو گرفتار کرلیا ہے ،سی ٹی ڈی رپورٹ کے مطابق پشاور کے گنجان آباد علاقے ایک ملزم کالعدم تنظیم داعش کے کمانڈرکو خوراک ،ٹرانسپورٹ اور بھتہ خوری کی وصول کردہ رقم فراہم کرتا تھا ،دوسرے کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ لوگوں کو داعش میں شامل کرنے کی ترغیب دے رہا تھا۔جس کے قبضے سے آئی ایس آئی ایس کے 6 کتابچے برآمد کئے گئے جبکہ تیسرے کو پشاور کے نواحی علاقہ سے گرفتار کیا گیاجب وہ تنظیم کے کتابچے تقسیم کررہا تھا اورتنظیم کےلئے چندہ اکٹھا کررہاتھا۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق پاکستان کے خلاف پروپیگنڈہ ، سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کیخلاف شوشل میڈیا پر دو گروپس میں نفرت آمیز مواد شئیرکرنے اور تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) میں شمولیت کی جانب راغب کرنیوالے سہولت کاروں کو گرفتار کردیا ہے ۔پشاور کے نواحی علاقے سے ایک کامریڈ سہولت کارکو گرفتار کیا جا چکا ہےجو افغانستان اور ملک کے دیگرعلاقوں میں تشکیلوں کو معلومات فراہم کرتا تھا۔،اسی طرح سکیورٹی فورسز کے آمد و رفت کی معلومات فراہم کرنےوالے ٹی ٹی پی کے سہولت کار کو گرفتار کیا جا چکا ہے ۔پشاور کے نواحی علاقہ میں سی ٹی ڈی نے ٹارگٹ کلرز کے ایک سہولت کارکو اس وقت گرفتار کیا جب علاقہ میں شدت پسندوں کی تشکیل موجود تھی جس نے دوران تفتیش سی ٹی ڈی کو بتایا کہ کہ تشکیل اس علاقے میں ایک تہہ خانے کے اندر چھپی ہوئی ہے جس پر سی ٹی ڈٰی نے آپریشن کرکے کچھ شدت پسندوں کو گرفتار کیا

    سی ٹی ڈی کے مطابق کالعدم تنظیم تحریک طالبان پاکستان کے کچھ سہولت کاروں کو پشاورکے مدارس سے گرفتار کیا گیا جو مدرسے کی آڑمیں ٹی ٹی پی کی تشہیر کیا کرتے تھے جبکہ ٹی ٹی پی کےلئے بھتہ خوری اور خفیہ معلومات فراہم کرنے والے سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جاچکاہے ۔ پشاورمیں جیش محمد کے نام سے ایک اور کالعدم تنظیم کے تربیت یافتہ کارکن اور سہولت کار کو گرفتار کیا جا چکا ہے جو علاقے میں تنظیم کی جانب راغب کرنے کےلئے تبلیغ کرتا اور چندہ وصول کرتا تھا۔

  • خیبر کےکوکی خیل قبیلے کا دھرنا اور مارچ ختم کرنے کا اعلان

    خیبر کےکوکی خیل قبیلے کا دھرنا اور مارچ ختم کرنے کا اعلان

    پشاور: خیبر کےکوکی خیل قبیلے نے دھرنا اور مارچ ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

    باغی ٹی وی : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ضلع خیبر کےکوکی خیل قبیلے کے عمائدین پر مشتمل جرگے نے ملاقات کی، جس میں ایم این اے اقبال آفریدی، ایم پی ایز سہیل آفریدی اور عبدالغنی آفریدی کے علاوہ کمشنر پشاور اور ڈپٹی کمشنر خیبر نے شرکت کی۔

    ملاقات میں کوکی خیل قوم کے عارضی بے گھر افراد کی اپنے علاقوں کو واپسی کے مسئلے پر طویل مشاورت ہوئی شرکا نے کلیئر ہوجا نے والے علاقہ کے لوگوں کی واپسی کے لیے رجسٹریشن کا عمل فوری شروع کرنے پر اتفاق کیا جبکہ باقی ماندہ لوگوں کی واپسی کے لئے متعلقہ اداروں کے ساتھ اگلے ہفتے اجلاس منعقد کرکے واپسی کا لائحہ عمل اور ٹائم لائن طے کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    آئی سی سی ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ جاری،بابراعظم کی ایک درجہ …

    وزیر اعلیٰ کی یقین دہانی پر جرگے نے تیراہ کی طرف بے گھر افراد کے کل مجوزہ مارچ کو کینسل کرنے کا اعلان کیا جرگے نے 75 دنوں سے طورخم شاہراہ پر جاری دھرنا بھی ختم کرنے کا اعلان کردیاجرگے نے بے گھر افراد کی واپسی کا لائحہ عمل طے کرنے کے لئے وزیر اعلیٰ پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے 11 اکتوبر کا مسئلہ پُرامن انداز میں حل کرنے پر وزیر اعلیٰ کے قائدانہ کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔

    جرگہ عمائدین نے کہا کہ وزیر اعلیٰ نے انتہائی دانشمندی اور اپنی قائدانہ صلاحیتوں سے لوگوں کو خون خرابے سے بچالیا، وزیر اعلیٰ نے جس احسن طریقے سے 11 اکتوبر اور بنوں کا معاملہ حل کیا وہ ہمارا مسئلہ بھی ضرور حل کریں گے، ہمیں ان پر مکمل اعتماد ہے۔

    ملک میں سونے کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

    علی امین گنڈاپور نے کہا کہ مسئلے کے حل کے لئے مجھ پر اعتماد کرنے پر کوکی خیل کے عمائدین کا مشکور ہوں، میں ان کے اعتماد پر پورا اترنے کی بھر پور کوشش کروں گا اگلے ہفتے متعلقہ شراکت داروں کے ساتھ اجلاس منعقد کرکے بے گھر افراد کی بحالی کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا،وزیر اعلی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ان بے گھر افراد کی واپسی اور دوبارہ آبادکاری کے لئے درکار سامان کی خریداری اور دیگر لوازمات کا عمل شروع کیا جائے۔

  • خیبر سپورٹس فیسٹیول 2024 کا شاندار اختتام،کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم

    خیبر سپورٹس فیسٹیول 2024 کا شاندار اختتام،کھلاڑیوں میں انعامات بھی تقسیم

    جمرود(باغی ٹی وی رپورٹ) محکمہ کھیل خیبرپختونخوا اور ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے منعقد ہونے والا خیبر سپورٹس فیسٹیول 2024 اختتام پذیر ہوگیا۔ اختتامی تقریب اور انعامات کی تقسیم کی شاندار تقریب جمرود سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوئی، جس میں کھلاڑیوں اور شائقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خیبر، احسان اللہ مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر جمرود ڈاکٹر عامر زیب، صوبائی وزیر سی اینڈ ڈبلیو کے فوکل پرسن نوید آفریدی، ڈی ایس او راہد گل ملاگوری، اور ایڈیشنل ایس ایچ او غفار خان سمیت مختلف شعبوں سے وابستہ شخصیات بھی موجود تھیں۔

    اختتامی تقریب کے دوران زیڈ ایس کلب اور اسٹار کلب کے درمیان فٹبال کا فائنل میچ بھی کھیلا گیا۔ مقابلہ انتہائی سنسنی خیز رہا اور پینلٹی ککس کے ذریعے زیڈ ایس کلب نے اسٹار کلب کو شکست دے کر فتح اپنے نام کی۔

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احسان اللہ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 10 اکتوبر سے ضلع خیبر کے تینوں تحصیلوں جمرود، باڑہ، لنڈی کوتل اور ملاگوری میں مختلف کھیلوں کے مقابلے کامیابی کے ساتھ منعقد کیے گئے۔ ان مقابلوں میں کرکٹ، فٹبال، اور والی بال کے کھیل شامل تھے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ خیبر سپورٹس فیسٹیول کا مقصد نوجوانوں کو مثبت تفریح اور کھیل کے مواقع فراہم کرنا تھا تاکہ ان کے ٹیلنٹ کو فروغ دیا جا سکے۔ انہوں نے کہا، "ضلع خیبر کھیلوں کے لحاظ سے زرخیز خطہ ہے، اور یہاں کے کئی کھلاڑیوں نے قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کیا ہے۔”

    احسان اللہ نے اس عزم کا اظہار کیا کہ محکمہ کھیل خیبر کے ساتھ مل کر آئندہ بھی ایسے ایونٹس منعقد کیے جائیں گے تاکہ نوجوانوں کو مزید مواقع فراہم کیے جا سکیں۔

    تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی نے تینوں تحصیلوں کے مختلف فائنل مقابلوں کے ونرز اور رنرز اپ ٹیموں میں ٹرافیاں اور نقد انعامات تقسیم کیے۔

  • جعلی حکمران علی گنڈاپور سے عوامی مسائل حل کرنا سیکھیں،بیرسٹر سیف

    جعلی حکمران علی گنڈاپور سے عوامی مسائل حل کرنا سیکھیں،بیرسٹر سیف

    پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ جعلی فارم 47 والی حکومت کے پاس نہ سیاسی بصیرت ہے، نہ مسائل حل کرنے کی اہلیت-

    باغی ٹی وی : مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی مخلص قیادت میں جمرود جرگہ بطریق احسن منعقد ہوا، وزیراعلیٰ نے سیاسی اتفاق رائے قائم کیا جب کہ وفاقی حکومت نے انتشار پھیلایاوزیراعلیٰ نے حقیقی لیڈر کا کردار نبھاکر صوبے اور ملک کو ایک بحرانی کیفیت سے نکالا۔

    بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ جمرود جرگے کے پر امن انعقاد پر وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ایک مخلص لیڈر کی طرح علی امین نے اپنے مخالفین کو بھی ساتھ بٹھایا عوامی نمائندے ہی عوام کے درمیان رہ کر ان کے مسائل حل کرنے کا ہنر جانتے ہیں، جعلی فارم 47 والی حکومت کے پاس نہ سیاسی بصیرت ہے، نہ مسائل حل کرنے کی اہلیت۔

    شہر جہاں ہر دوسری عورت جڑواں بچے پیدا کرتی ہے

    مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا نے کہا کہ جو وفاقی وزیر وزیراعلیٰ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مار رہے تھے، وزیر اعلیٰ نے انہی کے ذریعے جرگے کا مسئلہ حل کرایا شریف خاندان نے ماڈل ٹاؤن کے ایک چھوٹے سے مسئلے میں حاملہ خواتین تک کی جانیں لی تھیں پنجاب میں پرامن احتجاج پر لاٹھیاں اور گولیاں برسانا معمول بن چکا ہے فارم 47 کے لیڈرز گولی اور لاٹھی سے مسائل کو مزید گھمبیر بنانے کے ماہر ہیں وفاق اور پنجاب کے جعلی حکمران علی امین گنڈا پور سے عوامی مسائل کا حل نکالنا سیکھیں۔

    ایس سی او کانفرنس:ٹریفک پلان جاری