جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے 28 اگست کو تاجروں کی ہڑتال کی بھرپور حمایت کا اعلان کیا ہے۔ پشاور میں پریس کانفرنس کے دوران، حافظ نعیم الرحمان نے بجلی کے ٹیرف میں کمی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پورے پاکستان میں بجلی کی قیمتوں میں فوری کمی کی جائے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ انہوں نے خیبرپختونخوا حکومت پر زور دیا کہ وہ اس معاملے پر وفاق سے بات چیت کرے اور عوام کو فوری طور پر ریلیف فراہم کرے۔حافظ نعیم الرحمان نے تاجروں کی ہڑتال کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ تاجر برادری کو 28 اگست کو اپنی دکانیں بند کرکے اپنے احتجاج کا اظہار کرنا چاہیے۔ انہوں نے تاجر برادری سے اپیل کی کہ وہ ہڑتال کو کامیاب بنائیں اور اپنے مطالبات کے حق میں متحد ہو جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر تاجروں کے کسی گروپ نے ہڑتال کا ساتھ نہ دیا تو یہ قوم کے ساتھ خیانت ہوگی۔
سپریم کورٹ کے حالیہ فیصلے پر تبصرہ کرتے ہوئے، حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے علما کرام کے موقف کو سنا اور اس فیصلے کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے جماعت اسلامی کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر تشکر کا اظہار کیا اور اسے مثبت قرار دیا۔سیاسی جماعتوں پر تنقید کرتے ہوئے، حافظ نعیم الرحمان نے پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن)، اور ایم کیو ایم کو نشانہ بنایا۔ انہوں نے کہا کہ یہ تمام جماعتیں مل کر بجٹ پاس کرتی ہیں اور عوام کی مشکلات کو نظرانداز کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جماعتیں صرف نورا کشتی کر رہی ہیں اور عوام کے مسائل کا حل تلاش کرنے میں ناکام رہی ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے جماعت اسلامی کی ممبرشپ کیمپین کا بھی اعلان کیا، جو یکم ستمبر سے شروع ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اس کیمپین کے ذریعے جماعت اسلامی کی سرگرمیوں کو بڑھایا جائے گا اور عوام کو پارٹی کے پلیٹ فارم پر متحد کیا جائے گا۔ حافظ نعیم الرحمان نے کچے میں پولیس آپریشن پر آئی جی پنجاب کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ ڈاکوؤں کے پاس اتنا جدید اسلحہ کہاں سے آیا اور آئی جی سندھ و آئی جی پنجاب کی غفلت کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر پولیس خود محفوظ نہیں ہے تو بدترین حالات کا تصور کیا جا سکتا ہے۔
Category: پشاور
-

حافظ نعیم الرحمان کی تاجروں کی ہڑتال کی حمایت، بجلی کے ٹیرف میں کمی کا مطالبہ
-

پاک افغان تجارت میں رکاوٹیں, تاجروں کو مشکلات کا سامنا
لنڈی کوتل (باغی ٹی وی رپورٹ)پاک افغان تجارت میں رکاوٹیں, تاجروں کو مشکلات کا سامنا
تفصیلات کے مطابق پاک افغان تجارت میں مختلف قسم کی رکاوٹیں پیدا ہو رہی ہیں جس سے دونوں ممالک کے تاجروں کو کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ گزشتہ روز لیزان کمیٹی کے اجلاس میں اس مسئلے پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
کمیٹی کے ممبران کا کہنا ہے کہ طورخم، غلام خان اور خرلاچی بارڈرز پر کسٹمز کلیئرنس میں تاخیر کے ساتھ ساتھ ٹی اے ڈی کے مسائل بھی تاجروں کو پریشان کر رہے ہیں۔ سینکڑوں مال بردار گاڑیاں بارڈرز پر کھڑی ہیں اور انہیں کلیئرنس میں کافی وقت لگ رہا ہے۔
پاکستانی سفارت خانے کابل میں ٹی اے ڈی کے لیے 500 ڈالر کی فیس وصول کی جا رہی ہے اور اس کے باوجود ایک ماہ تک ٹی اے ڈی ایشو نہیں ہوتا۔ اس کے علاوہ افغان قونصلیٹ پشاور میں بھی ٹی اے ڈی ایشو میں تاخیر ہو رہی ہے۔ ان مسائل کی وجہ سے پاک افغان تجارت متاثر ہو رہی ہے اور اب زیادہ تر تجارت چابہار اور بندر عباس کی طرف منتقل ہو گئی ہے۔
لیزان کمیٹی نے اس مسئلے پر فوری طور پر کارروائی کا فیصلہ کیا ہے اور متعلقہ حکام کو اس مسئلے کے حل کے لیے کہا ہے۔
-

خیبر کراٹے سنٹر: نوجوانوں کو منشیات اور جرائم سے بچانے کا گہوارہ ہے، نذیر شینواری
لنڈی کوتل(باغی ٹی وی رپورٹ)خیبر کراٹے سنٹر، نوجوانوں کو منشیات اور جرائم سے بچانے کا گہوارہ ہے، نذیر شینواری
تفصیل کے مطابق لنڈی کوتل کے ایک بوسیدہ مکان سے شروع ہونے والا خیبر ایجوکیشن کراٹے سنٹر آج ایک ایسی مثال بن چکا ہے جس نے نہ صرف نوجوانوں کی زندگیوں کو بدل دیا بلکہ پورے علاقے کا چہرہ بدل دیا ہے۔
گزشتہ 34 سالوں سے یہ سنٹر نوجوانوں کو منشیات اور جرائم سے دور رکھنے اور انہیں ایک صحت مند اور مثبت زندگی گزارنے کی تربیت دے رہا ہے۔ سنٹر کے بانی، حیات نذیر شینواری کا کہنا ہے کہ ان کا مقصد صرف کراٹے سکھانا نہیں تھا بلکہ نوجوانوں کو ایک ایسا راستہ دکھانا تھا جہاں وہ اپنی صلاحیتوں کو نکھار سکیں۔
سنٹر سے تربیت حاصل کرنے والے 20 ہزار سے زائد نوجوان آج کامیاب زندگی گزار رہے ہیں۔ ان میں سے بہت سے نوجوانوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ سنٹر کے اس کامیاب سفر نے ثابت کیا ہے کہ کھیلوں کے ذریعے نہ صرف جسمانی بلکہ ذہنی صحت کو بھی بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
خیبر ایجوکیشن کراٹے سنٹر کے بانی، حیات نذیر شنواری نے بتایا کہ یہ سنٹر پورے قبائلی علاقے میں کراٹے سکھانے والا پہلا سنٹر تھا۔ بہت سی مشکلات کے بعد یہ سنٹر کامیاب ہوا ہے۔ سنٹر سے تربیت حاصل کرنے والے بہت سے کھلاڑی بین الاقوامی مقابلے جیت چکے ہیں۔ حیات نذیر خود بھی ایک بار آل پاکستان کراٹے چیمپئن رہ چکے ہیں۔
نور اسلم شنواری، جو اس سنٹر سے ہی کراٹے سیکھا ہے نے ٹوکیو میں ہونے والے ایک بڑے کراٹے مقابلے میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ اس کی بہت اچھی کارکردگی کی وجہ سے اسے بین الاقوامی مقابلے میں جج بننے کا سرٹیفیکیٹ بھی ملا ہے۔ اب کوریا میں ایک اور بڑا کراٹے مقابلہ ہونے والا ہے جس میں ہماری ٹیم کو بھی بلایا گیا ہے۔ لیکن ہماری ٹیم کے کچھ کھلاڑیوں کے پاس پیسے نہیں ہیں کہ وہ کوریا جا سکیں۔
اس سنٹر سے تربیت حاصل کرنے والا ایک اور کھلاڑی، غنی شنواری، کوریا میں ہونے والے ایشیا کپ کا چیمپئن بن چکا ہے۔ اس سنٹر کے بہت سے کھلاڑیوں نے جاپان، کوریا، ملائشیا اور تھائی لینڈ جیسے ممالک میں ہونے والے کراٹے مقابلے میں حصہ لیا ہے۔ یہ خیبر کے لیے بہت بڑی بات ہے۔
کچھ کھلاڑیوں کو کراٹے کرنے سے پہلے ہڈیوں کی بیماری ہوتی تھی۔ لیکن کراٹے کی ورزش کرنے سے وہ اب بہت اچھے ہو گئے ہیں۔
یہ کھلاڑی بہت خوش ہیں کہ انہوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا نام روشن کیا ہے لیکن انہیں افسوس ہے کہ پاکستانی حکومت ان کی مدد نہیں کر رہی ہے۔ اگر حکومت ان کی مدد کرے تو یہ کھلاڑی پاکستان کے لیے اور بھی بہت سے تمغے لے کر آسکتے ہیں۔
-

علی امین گنڈا پور نے کارکنان میں پیسے کیوںتقسیم کئے؟
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی کارکنان میں پیسے تقسیم کرنے کی ویڈیو سامنے آنے کےبعد کے پی حکومت کا مؤقف بھی سامنے آیا ہے
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے صوابی میں تحریک انصاف کے کارکنان اور گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو پانچ پانچ ہزار روپے دیئے، اس موقع پر شبلی فراز بھی وزیراعلیٰ کے ہمراہ موجود تھے، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو کہا گیا کہ جلسہ منسوخ ہو گیا، کارکنان کو دہاڑی پھر بھی مل گئی،اب پیسے تقسیم کرنے کی وائرل ویڈیو پر مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ نے اپنی جیب سے پیسے تقسیم کیے ہیں، پیسے تقسیم کرنے کی کوئی بڑی وجہ نہیں، وزیراعلیٰ غرباء کے بہت ہمدرد ہیں،انہوں نے کارکنوں کی حوصلہ افزائی کے لیے پیسے تقسیم کیے، پی ٹی آئی کارکنان اسلام آباد جلسہ منسوخ ہونے کے باعث مایوس تھے۔
علی امین گنڈا پور جلسہ ملتوی ہونے پر ناخوش،پیسے بانٹنے کی ویڈیو وائرل
پی ٹی آئی کا بیانیہ مسترد،گھیرا تنگ،جلسہ منسوخی،سوالات اٹھ گئے
جلسہ منسوخ، پی ٹی آئی قیادت تقسیم، محمود اچکزئی کا تحفظات کا اظہار
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے جلسے کا اجازت نامہ منسوخ ہونے کے بعد پی ٹی آئی نے ایک بار پھر جلسہ ملتوی کر دیا،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اعظم سواتی کو بلا کر ہدایات دی ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے تصدیق کی ہے،تحریک انصاف کاآج اسلام آبادمیں ہونےوالاجلسہ ملتوی کر دیا گیا،اعظم سواتی نے بیرسٹرگوہر کی موجودگی میں جلسہ ملتوی کرنے کااعلان کیا، اعظم سواتی کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پرآج ملتوی ہونےوالاجلسہ 8ستمبرکوہوگا،
شکریہ جنرل باجوہ،اہم معلومات ہاتھ لگ گئی،فیض ،عمران ،بشریٰ کا گٹھ جوڑ
فیض حمید کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنائیں گے،عمران خان
فیض حمید عبرت کا نشان،عمران کا نشہ بند، بشریٰ پر فیض کا فیض
فیض حمید کے بارے مبشر لقمان کے پروگرام کھرا سچ میں محسن بیگ کے چشم کشا انکشافات
فیض حمید کی گرفتاری پر نہ ڈرا ہوں نہ گھبرایا ہوں،عمران خان
جنرل فیض حمید کا 30 سال تک قبضے کا منصوبہ،بغاوت ثابت؟
فیض نیازی گٹھ جوڑ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے کیسے توڑا تھا؟ اہم انکشافات
فیض حمید کی گرفتاری پر خلیل قمر،عمر عادل خوش،اڈیالہ جیل سے جاسوس گرفتار
-

علی امین گنڈا پور جلسہ ملتوی ہونے پر ناخوش،پیسے بانٹنے کی ویڈیو وائرل
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بھی اسلام آباد جلسہ کی منسوخی پر تحفظات کا اظہار کر دیا
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ آج ہمارا ترنول میں تاریخی جلسہ ہونا تھا ،ہم نے کہا تھا کہ جلسہ کینسل بھی ہو گا تو ہم کریں گے، عمران خان ہمارا لیڈر ہے، ہم اسکے حکم کے پابند ہیں، اس نے ثابت کیا کہ وہ قوم کی سوچتا ہے، تصادم یا انتشار ہونے کی وجہ سے ہمیں حکم بھیجا کہ آج نہ کرو، آٹھ تاریخ کو جلسہ کرنا ہے، ہم عمران خان کے حکم کے پابند ہیں، آگے بڑھنے کو تیار ہیں، پیچھے ہٹنے کو بھی تیار ہیں، ملک میں آئین کی پاسداری اداروں، عدالتوں کی ذمہ داری ہے، عمران خان نے اپنا ظرف ثابت کیا کہ وہ قوم کی سوچتا ہے، ایک عمران خان نے کہا رک جاؤ ہم رک گئے،لیکن آپ کو سمجھ نہیں آ رہی ملک میں مینڈیٹ چوری کی جو حکومت ہے اورفسطائیت ہے،ملک کے آئین ، قانون کو توڑ رہے ہیں ہوش کے ناخن لے لو، خان کی کال پر ہم تیار ہیں، سر پر سفید چارد ہمارا کفن ہوتا ہے، ہمارے لیڈر کی ظرف کی وجہ سے آپ ایوانوں میں بیٹھے ہو،
وزیراعلی خیبر پختونخواہ صوابی انٹرچینج پہنچ گئے , ریسکیو اہلکاروں کو پانچ پانچ ہزار روپے کے نوٹ تقسیم کر رہے ہیں#baaghitv #pakistan #breakingnews pic.twitter.com/7NuUrK9VPl
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) August 22, 2024
دوسری جانب ہر حال میں جلسہ کرنے کے خواہش مند وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اسلام آباد کا جلسہ ملتوی ہونے پر ناخوش ہیں،انہوں نے پارٹی کے ساتھ تحفظات کا اظہار کیا ہے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا ہر حال میں جلسہ کرنا چاہتے تھے لیکن اسلام آباد میں جلسہ کی منسوخی کا اعلان کر دیا گا، علی امین اور اسد قیصر نے طے کیا تھا کہ انتظامیہ جہاں روکے وہاں جلسہ ہوگا، دونوں رہنماؤں کے درمیان رابطے میں قانون ہاتھ میں نہ لینے پربھی اتفاق ہواتھا،اب وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا صوابی تک آئے اور میڈیا سے بات کی، پانچ پانچ ہزار روپے بانٹے اور واپس چل دیے،
پی ٹی آئی کا بیانیہ مسترد،گھیرا تنگ،جلسہ منسوخی،سوالات اٹھ گئے
جلسہ منسوخ، پی ٹی آئی قیادت تقسیم، محمود اچکزئی کا تحفظات کا اظہار
واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے جلسے کا اجازت نامہ منسوخ ہونے کے بعد پی ٹی آئی نے ایک بار پھر جلسہ ملتوی کر دیا،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اعظم سواتی کو بلا کر ہدایات دی ہیں،چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے تصدیق کی ہے،تحریک انصاف کاآج اسلام آبادمیں ہونےوالاجلسہ ملتوی کر دیا گیا،اعظم سواتی نے بیرسٹرگوہر کی موجودگی میں جلسہ ملتوی کرنے کااعلان کیا، اعظم سواتی کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پرآج ملتوی ہونےوالاجلسہ 8ستمبرکوہوگا،
شکریہ جنرل باجوہ،اہم معلومات ہاتھ لگ گئی،فیض ،عمران ،بشریٰ کا گٹھ جوڑ
فیض حمید کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنائیں گے،عمران خان
فیض حمید عبرت کا نشان،عمران کا نشہ بند، بشریٰ پر فیض کا فیض
فیض حمید کے بارے مبشر لقمان کے پروگرام کھرا سچ میں محسن بیگ کے چشم کشا انکشافات
فیض حمید کی گرفتاری پر نہ ڈرا ہوں نہ گھبرایا ہوں،عمران خان
جنرل فیض حمید کا 30 سال تک قبضے کا منصوبہ،بغاوت ثابت؟
فیض نیازی گٹھ جوڑ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے کیسے توڑا تھا؟ اہم انکشافات
فیض حمید کی گرفتاری پر خلیل قمر،عمر عادل خوش،اڈیالہ جیل سے جاسوس گرفتار
-

جلسہ کرنا ہمارا آئینی و جمہوری حق ہے. بیرسٹر سیف
مشیر خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے ایک بیان میں واضح کیا ہے کہ جلسہ کرنا تحریک انصاف کا آئینی اور جمہوری حق ہے۔ ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب حکومت کی جانب سے کچھ سیاسی جماعتوں کو جلسے کرنے کی اجازت دی گئی ہے، جبکہ تحریک انصاف کو اس حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے۔بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں کہا کہ اسلام آباد میں سوائے تحریک انصاف کے، تمام جماعتوں کو جلسوں کی اجازت دی جا رہی ہے، جسے وہ ناانصافی اور جانبداری قرار دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کا مقصد دھرنا دینا نہیں ہے بلکہ وہ ایک پرامن جلسہ منعقد کرنا چاہتے ہیں۔ اگر کبھی دھرنے کی ضرورت پیش آئی تو اس کا اعلان کھلے عام کیا جائے گا، لیکن اس وقت صرف جلسے کی بات ہے۔انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ترنول میں جلسہ کے بعد تحریک انصاف کے کارکن پرامن طریقے سے واپس چلے جائیں گے اور کسی قسم کے تصادم کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔
لیکن اگر جلسہ کرنے میں رکاوٹیں ڈالی گئیں تو تحریک انصاف اپنا راستہ خود صاف کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے کارکن خیبرپختونخوا اور پنجاب سے اسلام آباد آئیں گے، اور وہ عدالت کے حکم کے تحت ہر حال میں جلسہ کریں گے۔بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں مزید کہا کہ عوام کی جمہوری حقوق کے لیے جدوجہد جاری رکھی جائے گی اور تاریخ نے ہمیشہ یہ ثابت کیا ہے کہ عوام ہی جیتتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کا موقف قانونی اور جمہوری ہے، اور وہ اپنی جدوجہد کو پرامن طریقے سے جاری رکھیں گے۔تحریک انصاف کے اس بیان کے بعد سیاسی ماحول مزید گرما گیا ہے، اور یہ دیکھنا باقی ہے کہ حکومت اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس جلسے کو کس طرح سنبھالتے ہیں۔ بیرسٹر سیف کے بیانات نے اس جلسے کو ایک اہم سیاسی سرگرمی بنا دیا ہے، جس کے اثرات آگے جا کر ملکی سیاست پر بھی پڑ سکتے ہیں۔ -

گنڈا پور وزیراعلی ہے یا غنڈہ، پی ٹی آئی کا ایک اور نومئی طرز کا منصوبہ
تحریک انصاف کا انتظامیہ نے جلسہ منسوخ کیا تو پی ٹی آئی نے ایک بار پھر قانون کو ہاتھ میں لے کر جلسہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ۔ خیبر پختونخوا کے وزیراعلی علی امین گنڈاپور نے پھر سے سلطان راہی بننے کی کوشش کی۔ یہ وزیر اعلی ہے یا غنڈہ،بیانات سے تو، گفتگو سے تو یہ اجرتی قاتل لگ رہا ہے
جلسے کا نوٹیفیکیشن سیکیورٹی خدشات اور انتظامی وجوہات کی وجہ سے کینسل کیا گیا۔ جب ریاست اجازت نہ دے تو آپ تابع ہیں اس کا حکم ماننے کے لیے ۔آئے روز پاکستان میں دہشت گردی کا خدشہ ہے۔ خیبر پختونخوا میں بم دھماکے ہو رہے ہیں لیکن یہ عوام کو اکسا رہا ہے کہ وہ پہنچیں اور طاقت استعمال کریں۔اسی طرح کی بھڑکیں مار کر انہوں نے نو مئی کروایا اور اب یہ ایک اور خون کی ہولی کھیلنے کو تیار بیٹھے ہیں۔ یہ وقت اور ویڈیو محفوظ کر لیں ، اگر کل نقصان ہوا تو یہ ڈیجیٹل دھشتگرد اس کو فوج کے کھاتے ڈال رہے ہوں گے۔ پھر بولیں گے فالس فلیگ آپریشن کیا گیا، سیکورٹی کیوں نہ تھی، عوام کو کیوں اشتعال دلایا گیا، ہماری لیڈر شپ تو روک رہی تھی جتھوں کو فساد مچانے سے، قانون نافذ کرنیوالوں نے پہل کی وغیرہ وغیرہ۔
جب ان کو کہا جا رہا ہے کہ یہ کام نہ کرو۔ جب جتھے آتے ہیں تو کسی کا کنٹرول نہیں ہوتا۔ پہل آپ کر رہے ہیں بات نہ مان کر۔ جانتے بوجھتے عوام اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو آمنے سامنے کروا رہے ہیں۔ یاد رکھنا کوئی فالس فلیگ کا بہانا پھر نہ بنانا۔
دراصل مسئلہ یہ ہے کہ صوبائی وزیر شکیل آفریدی کے استعفے نے اس کی کرپشن کے پول لھول دیے ہیں جس پر اب یہ تلملا رہا ہے اور معصوم لوگوں کی لاشوں پر اپنے گندے کرتوت بچانے کے درپے ہے۔ دوسرا جب سے فیض حمید کو قید کیا گیا ہے ان سب کو ڈر ہے کہ اب ان کا معاملہ بھی لپٹنے والا ہے، تبھی تو علی امین گنڈا پور نے بھی آج دوبارہ شر انگیزی والا بیان دیا ہے۔
عام عوام سے التماس ہے کہ ایسے کسی شر پسند جھتے کا حصہ نہ بنیں یہ آپ سے نو مئی کروا کر، ظلے شاہ گروا کر، روتی ماؤں کے ویڈیو چلا کر سیاست چمکائیں گے جبکہ خود پتلی گلی پکڑ لیں گے۔ مشتری ہوشیار باش -

علی امین گنڈاپور کا ترنول میں ڈنکے کی چوٹ پر جلسہ کرنے کا اعلان
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ کل پورے پاکستان سے ترنول چوک پہنچ جائیں اور تحریک انصاف کے جلسے کو کامیاب بنائیں۔ علی امین گنڈاپور نے ترنول جلسے کے حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ عدالت سے حاصل کردہ این او سی (نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ) کو کمشنر اسلام آباد نے منسوخ کر دیا ہے، جو کہ وفاقی حکومت کی فسطائیت، جبر اور غیر قانونی اقدامات کا حصہ ہے۔وزیراعلیٰ نے اس فیصلے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام کل 3 بجے تک صوابی انٹرچینج پہنچ جائیں اور تحریک انصاف کے قافلے میں شامل ہوں۔علی امین نے کہا کہ کہ ہم ہر صورت میں جلسہ کریں گے، چاہے وفاقی حکومت اور اس کے ادارے ہمیں روکنے کی کتنی ہی کوشش کیوں نہ کریں۔
علی امین گنڈاپور نے کہا، "یہ عدالتوں کا احترام نہیں کرتے، لیکن کل کا دن ثابت کرے گا کہ طاقت عوام کی ہے یا ان مینڈیٹ چوروں کی۔” انہوں نے مزید کہا کہ کل کا دن پاکستان کی تاریخ کا ایک فیصلہ کن موڑ ہو سکتا ہے، جب قوم اپنی حقیقی قیادت، بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ کھڑی ہوگی۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ یہ عوام کا حق ہے کہ وہ اپنی مرضی کی قیادت کا انتخاب کریں اور ان کی آواز کو دبانے کی کوششیں کامیاب نہیں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ "قوم حق، آئین اور آزادی کے لیے کھڑی ہے اور ہم اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے ہر حد تک جائیں گے۔”علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کل کا جلسہ ایک مضبوط پیغام ہوگا کہ عوام کسی بھی جبر کے آگے نہیں جھکیں گے اور اپنے قائد عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کارکنان سے جلسے میں بھرپور شرکت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ وقت ہے کہ ہم سب متحد ہو کر اپنے حقوق کے لیے کھڑے ہوں۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے اس بیان نے سیاسی ماحول کو مزید گرما دیا ہے، اور ترنول چوک پر ہونے والا جلسہ سیاسی اہمیت کا حامل بن چکا ہے۔ عوام کی بڑی تعداد کی شرکت اور وفاقی حکومت کی جانب سے ممکنہ ردعمل کے باعث، یہ جلسہ ملک کی سیاسی صورتحال میں اہم موڑ ثابت ہو سکتا ہے۔ -

پیسکو کی بلنگ میں بے ضابطگی یا کرپشن؟ صارفین کے لیے تشویش ناک صورتحال
باغی ٹی وی کے مطابق ایک پیسکو صارف کو گزشتہ ماہ کے دوران دو مختلف بل موصول ہونے کے واقعے نے صوبے بھر میں بجلی کی بلنگ کے نظام پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔ اس واقعے نے نہ صرف صارفین کے درمیان الجھن پیدا کی ہے بلکہ پیسکو کی شفافیت اور ایمانداری پر بھی شکوک و شبہات کا اظہار کیا ہے۔ مذکورہ صارف کو جولائی 2024 کے ماہ کے لیے پہلا بل موصول ہوا جس میں 50 یونٹس کا کل بل 700 روپے تھا۔ بل کی آخری تاریخ 5 اگست 2024 دی گئی تھی۔ صارف نے اس بل کو وقت پر جمع کروا دیا۔ تاہم، وزیر اعظم کی ہدایت پر بل کی ادائیگی کی آخری تاریخ میں پورے ملک میں 10 دن کی توسیع کی گئی، جس کے بعد پیسکو کی ویب سائٹ پر صارف کو ایک نیا بل دکھایا گیا، جس میں 50 یونٹس کا کل بل 236 روپے تھا۔یہ دیکھ کر صارف حیران رہ گیا، کیونکہ اس نے پہلے ہی 700 روپے کا بل ادا کر دیا تھا۔ اس صورتحال کے باعث صارف نے فوری طور پر پیسکو حکام سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تاکہ اس بے ضابطگی کی وضاحت حاصل کی جا سکے، لیکن افسوسناک طور پر وہاں سے کوئی مثبت جواب موصول نہیں ہوا۔صارف کے مطابق، "یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ کیسے ایک ہی یونٹس کے لیے دو مختلف بلز بھیجے گئے اور دونوں کی رقم میں اس قدر فرق کیسے ہو سکتا ہے۔ یہ صورتحال صرف میری نہیں ہو سکتی؛ ممکن ہے کہ صوبے بھر میں دیگر صارفین کو بھی اسی طرح کے مسائل کا سامنا ہو رہا ہو۔”

باغی ٹی وی کے مطابق اس واقعے نے پیسکو کے بلنگ نظام کی شفافیت پر سنجیدہ سوالات اٹھا دیے ہیں۔ صارفین کے حقوق کے کارکنان نے اس مسئلے کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ یہ معلوم ہو سکے کہ یہ محض ایک تکنیکی غلطی تھی یا پھر پیسکو کے بلنگ نظام میں کسی قسم کی بدعنوانی موجود ہے۔یہ واقعہ اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ پیسکو کو اپنے بلنگ نظام میں شفافیت اور احتساب کو یقینی بنانے کے لیے فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ صارفین کو اعتماد دینے کے لیے ضروری ہے کہ پیسکو اپنے عملے کی تربیت میں بہتری لائے اور صارفین کے ساتھ مناسب رابطے اور مسائل کے حل کے لیے مؤثر نظام متعارف کرائے۔

صوبائی حکومت اور متعلقہ حکام کو اس واقعے کا نوٹس لینا چاہیے اور فوری طور پر ایک جامع تحقیقات کا آغاز کرنا چاہیے تاکہ اس طرح کے واقعات کا سدباب ہو سکے اور عوام کا اعتماد بحال ہو۔یہ خبر اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ بجلی کے بلنگ نظام میں شفافیت کی کتنی اہمیت ہے اور اس طرح کے واقعات سے نہ صرف صارفین کے اعتماد کو ٹھیس پہنچتی ہے بلکہ یوٹیلیٹی کمپنی کی ساکھ پر بھی سوالات اٹھتے ہیں۔ پیسکو کو فوری طور پر اس مسئلے کو حل کرنا ہوگا تاکہ عوام کا اعتماد بحال کیا جا سکے اور بلنگ کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے۔ -

انٹرنیٹ کی سست رفتاری کیخلاف درخواست پر جواب طلب
پشاور:انٹرنیٹ کی سست رفتار کے خلاف کیس پر سماعت ہوئی
پشاورہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز انور پر مشتمل دو رکنی بنچ نے سماعت کی،عدالت نےپی ٹی اے اور فیڈرل سیکرٹری آئی ٹی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا، وکیل درخواست گزار نے کہا کہ انٹرنیٹ سست ہونے کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، جسٹس اعجاز انور نے استفسار کیا کہ یہ فائر وال کیا چیز ہے؟ وکیل درخواست گزار نے کہا کہ یہ ایسی چیز ہے جس پر ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر کسی چیزوں کو روکا اور کنٹرول کیا جاسکتا ہے، جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ انٹرنیٹ میں تو کئی دنوں سے مسئلہ ہے، کیا حکومت کو بھی پتہ نہیں کہ ایسا کیوں ہورہا ہے؟ حکومت تو کہہ رہی ہے کہ یہ وی پی این کے استعمال سے سے ہوا ہے،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ حکومت نے لوگوں کو وی پی این استعمال کرنے پر مجبور کیا ہے،
انٹرنیٹ کی سست رفتاری پاکستان کی اقتصادی ترقی کے لیے خطرہ: اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس کی وارننگ
انٹرنیٹ فائروال کے نفاذ سے پاکستانی معیشت کو 30 کروڑ ڈالر کا نقصان ہو سکتا ہے: پی ایس ایچ اے
انٹرنیٹ کی سست روی ناقابل برداشت، 5G کی نیلامی کے لیے کوششیں جاری، شزہ فاطمہ
حساس ڈیٹا گوگل پر عام مل جاتا ہے، اسے کیسے روکا جائے،سینیٹر پلوشہ خان
واضح رہے کہ پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروسز کے شدید تعطل نے شہریوں کی روزمرہ زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے، سوشل میڈیا صارفین کو سست رفتار انٹرنیٹ کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق، واٹس ایپ سمیت دیگر مقبول سوشل میڈیا ایپلی کیشنز بھی سست روی کا شکار ہیں۔ انٹرنیٹ سروسز کے اس تعطل نے شہریوں کی روزمرہ کی سرگرمیوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔اس کے علاوہ، واٹس ایپ پر پیغامات ڈاؤن لوڈ نہ ہونے کی شکایات بھی سامنے آ رہی ہیں۔ اس صورتحال نے شہریوں میں تشویش پیدا کر دی ہے۔
پیدائشی سماعت سے محروم بچوں کے کامیاب آپریشن کے بعد”پاکستان زندہ باد” کے نعرے
معذوری کا شکار طالبات کی ملی دارالاطفال گرلز ہائی سکول راجگڑھ آمد،خصوصی تقریب
سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا
ریاست مدینہ کی جانب حکومت کا پہلا قدم،غریب عوام کی دعائیں، علی محمد خان نے دی اذان
وفاقی حکومت کی طرف سے پاکستان بیت المال کو سماعت وگویائی سے محروم بچوں کے لیے فنڈز نہ مل سکے ،
سماعت سے محروم بچے چلا رہے ہیں ریسٹورینٹ، صدر مملکت بھی وہاں پہنچ گئے، کیا کہا؟
ویلڈن پاک فوج، سماعت سے محروم افراد سننے اور بولنے لگے
چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم
حکومتی نااہلی،سماعت سے محروم سینکڑوں بچوں کا مستقل معذور ہونے کا خدشہ