Baaghi TV

Category: پشاور

  • ایف بی آر کی صنعت دشمنی،تاجر رہنماؤں کی امیر مقام سے ملاقات

    ایف بی آر کی صنعت دشمنی،تاجر رہنماؤں کی امیر مقام سے ملاقات

    وفاقی وزیر انجینئرامیرمقام اورتاجررہنماؤں وصنعت کاروں کی اہم بیٹھک، صدر عبدالرحیم کی قیادت میں ملاکنڈڈویژن کے صنعتکاروں اورتاجروں اورمشتمل وفد نے وفاقی وزیر کو ملاکنڈڈویژن میں ٹیکس کے حوالے سے بعض تحفظات سے آگاہ کرتے ہوئے خام مال پر18 فیصد سیلز ٹیکس کی چھوٹ ختم اور مزید 6 فیصد اضافی سیلز ٹیکس لگانے کے حوالے سے بریف کیا،وفد نے ملاکنڈڈویژن کو ٹیکس میں چھوٹ دینے پر وفاقی وزیرکا شکریہ اداکیا۔ وفد نے وفاقی وزیر انجینئرامیرمقام کے وفاقی کابینہ میں ملاکنڈڈویژن کے بہتر نمائندگی کرتے ہوئے ان کے کردار کو سراہا۔وفاقی وزیرکی طرف سے وفد کو بھرپور تعاؤن کی یقین دہانی کروائی گئی

    اسلام آباد میں ملاکنڈ ڈویژن ٹریڈرز فیڈریشن، سوات چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری، ملاکنڈ چیمبر آف کامرس کے نمائندہ وفد نے صدر عبدالرحیم کی قیادت میں وفد نے انجینئرا میر مقام کے ساتھ قومی اسمبلی چیمبر میں تفصیلی ملاقات کی ملاقات میں انکا بھر پور شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں وفاقی وزیر اُمور کشمیر و سیفران انجینئرا میر مقام نے فاٹا اور پاٹا کے عوام کی جو نمائندگی کی ہے ہم اُن کو دل کی گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں، وفد نے انجینئرا میر مقام سے کہا کہ حالیہ بجٹ میں ایف بی آر کے نمائندوں نے پاٹا / فاٹا کے صنعت کاروں کیلئے خام مال لانے کیلئے جو طریقہ کار وضع کیا ہے وہ صنعت دشمن پالیسی ہے انجینئرا میر مقام کے سامنے وفد نے واضح کیا کہ ٹیکس میں ایک سال تک چھوٹ دینے کے بعد معاملہ جوں کا توں رہنا چاہئے خام مال پر پہلے 18 فیصد جی ایس ٹی لاگو تھا جس کے بعد ہم بنک گارنٹی چیکس ایف بی آر کے ساتھ جمع کراتے تھے اب اس 18 فیصد ریلیف کو ختم کرکے ہم پر اُلٹا 6 فیصد اضافی جی ایس ٹی لگا دیا ہے جس کے بعد 18 فیصد کی بجائے اب صنعت کار کو 24 فیصد جی ایس ٹی دینا ہو گا،

    وفد نے انجینئرا میر مقام پر واضح کیا کہ چھوٹ کے بعد ان دو احکامات کا کوئی جواز نہیں بنتا، ایف بی آر والے گزشتہ 7,8 سالوں سے یہاں کے صنعت کی تباہی اور بربادی کے پیچھے لگے ہیں کسی بھی طریقے پر وہ پاٹا / فاٹا کے جغرافیائی حدود میں آنا چاہتے ہیں لیکن تاجران، صنعت کار اور سول سوسائٹی کسی بھی صورت میں ایسا نہیں ہونے دینگے، صدر عبدالرحیم نے واضح کیا کہ ہم نے تحریک کو کچھ دنوں کیلئے وفاقی وزیر انجینئرامیر مقام کی جدوجہد کے بناء پر موخر کیا ہے اگر جی ایس ٹی، سیلز ٹیکس کے طریقہ کار کو ختم نہیں کیا گیا تو نئے عزم اور ولولے کے ساتھ دوبارہ میدان میں اُتر کر بھر پور مخالفت کرینگے اگر مزاحمت کی گئی تو تمام تر ذمہ داری ایف بی آر کے گماشتوں پر عائد ہو گی انجینئرا میر مقام نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ پہلے بھی فاٹا/ پاٹا کے عوام کی بھر پور انداز میں خدمت کی اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔

    قومی اسمبلی: وزیرِ قانون کی سوات کے معاملے پر قرار داد کثرتِ رائے سے منظور

    سوات: مدین واقعہ میں ملوث 23 افراد گرفتار، تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل

    سوات،توہین مذہب کے الزام میں قتل ،تھانہ جلانے پرمقدمہ درج

  • سوات،توہین مذہب کیس، مرکزی ملزم گرفتار

    سوات،توہین مذہب کیس، مرکزی ملزم گرفتار

    سوات، توہین مذہب کیس، پولیس نے قانون ہاتھ میں لینے والے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے

    مدین میں مشتعل افراد کی جانب سے توہین مذہب کے الزام میں ایک شخص کو زندہ جلانے اور تھانے پر حملےکی تحقیقات میں مطلوب اہم ملزم گرفتار کیا ہے، ہوٹل میں ٹھہرے شخص پر توہین مذہب کا الزام لگا کر اسے زندہ جلا دیا گیا تھا اور تھانے کوبھی آگ لگا دی گئی تھی، پولیس نے واقعہ کے دو مقدمے درج کئے تھے، اب پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے.

    ڈی پی او سوات زاہد اللہ خان کا کہنا ہے کہ قرآن پاک کی مبینہ بے حرمتی کے الزام میں علاقہ مکینوں نے شہری پر تشدد کیا اور اسے برہنہ کرکے سڑکوں پر گھسیٹا اور جب مدین پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کیا تو مشتعل ہجوم نے تھانے کو بھی آگ لگا دی اور توڑ پھوڑ کی تھی جب کہ مشتعل افراد ملزم کو تھانے سے نکال کر لے گئے تھے، ایس پی انویسٹی گیشن بادشاہ حضرت کا کہنا تھا کہ” مدین واقعہ میں تھانے کو نقصان پہنچا جبکہ کئی گاڑیوں کو بھی جلایا گیا ہے تاہم اب پولیس نے مدین میں جلاؤگھیراؤ ، تھانے پر حملےکی تحقیقات میں مطلوب اہم ملزم کوگرفتار کرلیا ہے جسے سوات کی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا جائےگا”۔

    سوات میں ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں مزید 10 مشتبہ افرادبھی گرفتار ہیں، مقدمے میں گرفتار 23 میں سے 21 افرادکو آج عدالت میں پیش کیا جائے گا،واقعہ کے 2 مقدمات پولیس کی مدعیت میں درج ہیں، ایک ایف آئی آر مبینہ توہین کے مرتکب شخص کے خلاف جبکہ دوسری حملہ آوروں کے خلاف درج ہے

    پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والے مرکزی ملزم نے قانون ہاتھ میں لینے کے بعد ویڈیو بیان بھی دیا تھا، ملزم کا ویڈیو بیان سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تھا

    قومی اسمبلی: وزیرِ قانون کی سوات کے معاملے پر قرار داد کثرتِ رائے سے منظور

    سوات: مدین واقعہ میں ملوث 23 افراد گرفتار، تحقیقات کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل

    سوات،توہین مذہب کے الزام میں قتل ،تھانہ جلانے پرمقدمہ درج

    توہین مذہب کے مبینہ ملزم کو ہم نے عاق کر دیا تھا، والدہ کا بیان
    دوسری جانب توہینِ مذہب کرنے پر مشتعل ہجوم کے ہاتھوں مدین(سوات) میں جانبحق ہونے والے سلیمان کا تعلق سیالکوٹ سے ہے اس کی والدہ کا کہنا ہے کے میں نے اپنے بیٹے کو ڈیڑھ برس قبل عاق کر دیا تھا، سلیمان بیرون ملک محنت مزدوری کرتا تھا، – 2022 کو سلیمان جب بیرون ملک سے واپس آیا تو والدہ اور دیگر گھر والوں سے لڑنا، جھگڑنا اس کا معمول تھا، – 2022 میں والدہ اور بھائی کو جان سے مارنے کی کوشش پر والدہ کی مدعیت میں تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج ہوا – ڈیڈھ سال قبل ہم نے نا فرمانی اور غلط عادات کی وجہ سے بیٹے کو اخبار میں اشتہار دے کر عاق کر دیا تھا، سلیمان کی والدہ کا کہنا ہے نا فرمان بیٹے کے کسی بھی عمل کے ذمہ دار نہیں ہیں،

    سوات واقعہ،وفاقی ادارے کی رپورٹ آ گئی،پولیس حراست میں ملزم نے توہین مذہب سے انکار کیا تھا
    علاوہ ازیں سوات میں توہین مذہب کے واقعہ کے حوالہ سے وفاقی ادارے کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پولیس کی جانب سے ملزم کو تھانے منتقل کرنا غلطی تھی، ایس ایچ او نے حکام سے رہنمائی حاصل نہیں کی، نہ ہی ملزم کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ ہجوم کے وقت اعلیٰ پولیس افسران یا سیاسی رہنماؤں کی غیر موجودگی بھی نقصان کا باعث بنی،پولیس کی حراست میں ملزم نے توہین مذہب سے انکار کیا تھا، پولیس اور ہجوم کے درمیان تصادم میں پانچ پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد زخمی ہوئے تھے،جلاؤ گھیراؤ کے دوران تھانہ میں پولیس وین، 2 موٹر سائیکلیں اور 5 گاڑیاں بھی جلائی گئیں واقعے میں ڈی ایس پی آفس اور ایس ایچ او کوارٹر کو بھی نقصان پہنچا۔

  • گڈ بیڈ طالبان کے حوالے سے وزیراعلیٰ کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جارہا ہے،ترجمان

    گڈ بیڈ طالبان کے حوالے سے وزیراعلیٰ کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جارہا ہے،ترجمان

    پشاور: مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ گڈ بیڈ طالبان کے حوالے سے وزیراعلیٰ کے پی کا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جارہا ہے-

    باغی ٹی وی : بیرسٹر سیف نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کا خاتمہ اور استحکام سب کی اولین ترجیح ہے، وزیرا عظم نے ہفتے کو عزم استحکام کے حوالے سے بات کی،وفاقی حکومت کو عزم استحکام کےطریقہ کار، مدت اور دیگر متعلقہ امور کی وضا حت کرنی چاہئے کیونکہ اس اہم ترین معاملے پر سینٹ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کو اعتماد میں لینا ضروری ہے،سیاسی پارٹیوں سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت ضروری ہوگی جبکہ ضم اضلاع کے معاملات پر پی ٹی آئی نے 26 جون کو قبائلی ملکان کا گرینڈ جرگہ منعقد کیا ہے۔

    مشیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ عزم استحکام کے تفصیلی اور واضح خدوخال تاحال سامنے نہیں آئے ہیں، عزم استحکام کہاں اور کب شروع کرنا ہے، اسکی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں، عزم استحکام صرف ایک صوبے سے منسوب کرنے کا تاثر دینا قبل از وقت ہے۔

    غزہ جنگ : دو امریکی فوجیوں نے اپنی خدمات جاری رکھنے سے معذرت کرلی

    بیرسٹر سیف نے کہا کہ یقینًا عزم استحکام میں متعلقہ صوبے سے مشاورت نظر انداز نہیں کی جائےگی، وزیراعظم نے واضح طور پر کہا ہے کہ دہشت گردی کا خاتمہ صرف ایک ادارے کا مسئلہ نہیں ہے اسی طرح دہشت گردی صرف ایک صوبے کا نہیں پورے ملک کا مسئلہ ہے، دہشت گردی سے خیبر تا کراچی تک پورا ملک متاثر ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم متحد ہے، قوم دہشت گردی کے خلاف پاک فوج اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

    پاکستانی وفد بھارت سے مذاکرات کیلیے جموں پہنچ گیا

  • جنوبی وزیر ستان 22 گھنٹے لوڈ شیڈنگ،ایم این اے زبیر خان وزیر کا  جنڈولہ گریڈ سٹیشن میں انٹری

    جنوبی وزیر ستان 22 گھنٹے لوڈ شیڈنگ،ایم این اے زبیر خان وزیر کا جنڈولہ گریڈ سٹیشن میں انٹری

    جنوبی وزیرستان میں 22 گھنٹے لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے، جس کے بعد ایم این اے زبیر خان وزیر اپنے کارکنوں کے ہمراہ جنڈولہ گریڈ سٹیشن میں داخل ہوگئے، بٹن دبا کر اپر وزیرستان سراروغہ کو بارہ گھنٹے بجلی زبردستی بحال کروادی۔جنوبی وزیرستان میں رکن قومی اسمبلی زبیر خان وزیر کارکنوں کے ہمراہ جنڈولہ گرڈ اسٹیشن میں گھس گئے اور زبردستی اپر وزیرستان سرا روغہ فیڈر کی بجلی بحال کردی۔زبیر خان وزیر کا کہنا ہے کہ ایف آر جنڈولہ اور اپر وزیرستان کی بجلی 12-12 گھنٹے بحال رہے گی، بجلی آن اور آف کرنے کے لیے ان کے اپنے بندے جنڈولہ گرڈ اسٹیشن میں بیٹھے رہیں گے۔سوشل میڈیا پر زبیر وزیر کی جنڈولہ گرڈ اسٹیشن میں داخل ہونے والی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایم این اے جنوبی وزیرستان زبیر خان وزیر اپنے کارکنوں کے ہمراہ جنڈولہ گرڈ سٹیشن میں داخل ہوگئے، بٹن دبا کر اپر وزیرستان سراروغہ کو 12 گھنٹے بجلی کی ترسیل زبردستی شروع کردی۔ایم این اے زبیر وزیر نے مزید کہا کہ آج میں آیا ہوں، جنڈولہ گرڈ اسٹیشن میں کھڑا ہوں۔
    انہوں نے کہا کہ ابھی میں نے اپر وزیرستان سراروغہ کے فیڈر کا بٹن دبا کر چالو کردیا، انشااللہ یہ سلسلہ ترتیب وار جاری رہے گا 12 گھنٹے ایف آر جنڈولہ اور 12 گھنٹے اپر وزیرستان کو بجلی سپلائی متواتر جاری رہے گی۔ویڈیو میں انہیں کہتے سنا جا سکتا ہے کہ ایف آر جنڈولہ اور اپر وزیرستان کی بجلی جنڈولہ گرڈ اسٹیشن سے ہے، تاہم ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ 12 گھنٹے لوڈ شیڈنگ ہوگی جبکہ 12 گھنٹے بلا روک ٹوک بجلی چالو ہوگی۔ایم این اے زبیر وزیر نے مزید کہا کہ اس میں کوئی کمی نہیں آئے گی اور باقاعدہ جنڈولہ گرڈ اسٹیشن میں ہمارے بندے بیھٹے ہوں گے۔ویڈیو کے آخر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کارکنوں نے ایم این اے زبیر وزیر کے اس اقدام پر خوب تالیاں بجائیں۔

  • سوات،توہین مذہب کے الزام میں قتل ،تھانہ جلانے پرمقدمہ درج

    سوات،توہین مذہب کے الزام میں قتل ،تھانہ جلانے پرمقدمہ درج

    سوات کے علاقے مدین میں توہین مذہب کے الزام میں ایک شخص کے قتل اور پولیس اسٹیشن جلانے کے واقعات کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

    پولیس نے توہین مذہب کا الگ مقدمہ بھی درج کیا ہے،پولیس حکام کے مطابق دومقدمے درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے،

    واضح رہے کہ سوات میں توہین مذہب کے الزام پر علاقہ مکینوں نے شہری کو آگ لگادی۔مدین کے علاقے میں لوگوں نے مبینہ ملزم کو تشدد کانشانہ بنایا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا تو لوگوں نے تھانےکو بھی آگ لگادی اور ملزم کو تھانے سے نکال کر اسے جلا ڈالا۔پولیس کے اعلیٰ حکام کا کہنا ہے کہ تشدد اور جلائے جانے کے باعث ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ مشتعل مظاہرین کے حملے میں 8 پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے مدین سوات میں پیش آنے والے ناخوشگوار واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔وزیراعلیٰ نے انسپکٹر جنرل پولیس سے ٹیلیفونک رابطہ کرکے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی اور صورتحال کو کنٹرول کرنے کےلیے ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی تھی،

    سوات واقعہ پر مذہبی و سیاسی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ قانون ہاتھ میں کسی کو نہیں لینا چاہئے، اگر کسی نے جرم کیا ہے تو اسکے خلاف قانونی کاروائی ہونی چاہئے.

    سوات واقعہ،ہم دین کا نام استعمال کر کے اسلام، قانون، آئین ،ریاست کو پیروں تلے روندتے ہیں، احسن اقبال
    وفاقی وزیر، ن لیگی رہنما احسن اقبال نے ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس ایوان کو سوات واقعہ کا نوٹس لینا چاہیے کیونکہ ہمارا معاشرہ ایک ایسی تباہی کے کنارے پہنچ چکا ہے جہاں پر سٹریٹ جسٹس،جتھہ کلچرکے ذریعے ہم دین کے نام کو استعمال کر کے قانون اور ریاست کے تمام بنیادی اصولوں کواپنے پیروں تلے روند رہے ہیں، آج پوری دنیا میں پاکستان کی جگ ہنسائی ہو رہی ہے، ہمارا ہمسایہ ملک بھی ہمارا مذاق اڑا رہا ہے، ان واقعات کا ایک تسلسل ہے، سیالکوٹ، جڑانوالہ، سرگودھا میں اسی قسم کے واقعات ہوئے، میں ذاتی مثال دینا چاہتا ہوں‌مجھے اللہ نے زندگی دی،جب ایک جنونی نے حملہ کیا، گولی آج بھی میرے جسم میں موجود ہے، معاشرہ تباہی کے کنارے پر پہنچا،ہم دین کا نام استعمال کر کے اسلام، قانون، آئین ،ریاست کو پیروں تلے روندتے ہیں، اسلام تو کافر کی لاش کی حرمت کا بھی حکم دیتا ہے،یہاں دیکھیں لوگوں کو زندہ مار کر لاشوں کو جلا کر کس طرح دنیا کے سامنے پیش کر رہے ہیں،جنگ میں بھی ایسا نہیں ہوتا، ہم نے نوٹس نہ لیا تو یہ انارکی ہمیں جلا دے دی، ہم کہاں کھڑے ہیں، اسرائیل نے ظلم کا بازار گرم کر رکھا لیکن ہم بے بس ہیں،ہم دین کو استعمال کر رہے ہیں، علما کرام کا فرض ہے کہ اس کا نوٹس لیں، اس ایوان کی ایک خصوصی کمیٹی بنائی جائے جو واقعات کے محرکات کا جائزہ لے کر ایک لائحہ عمل دے.

    توہین مذہب کے مبینہ ملزم کو ہم نے عاق کر دیا تھا، والدہ کا بیان
    دوسری جانب توہینِ مذہب کرنے پر مشتعل ہجوم کے ہاتھوں مدین(سوات) میں جانبحق ہونے والے سلیمان کا تعلق سیالکوٹ سے ہے اس کی والدہ کا کہنا ہے کے میں نے اپنے بیٹے کو ڈیڑھ برس قبل عاق کر دیا تھا، سلیمان بیرون ملک محنت مزدوری کرتا تھا، – 2022 کو سلیمان جب بیرون ملک سے واپس آیا تو والدہ اور دیگر گھر والوں سے لڑنا، جھگڑنا اس کا معمول تھا، – 2022 میں والدہ اور بھائی کو جان سے مارنے کی کوشش پر والدہ کی مدعیت میں تھانہ سول لائن میں مقدمہ درج ہوا – ڈیڈھ سال قبل ہم نے نا فرمانی اور غلط عادات کی وجہ سے بیٹے کو اخبار میں اشتہار دے کر عاق کر دیا تھا، سلیمان کی والدہ کا کہنا ہے نا فرمان بیٹے کے کسی بھی عمل کے ذمہ دار نہیں ہیں،

    سوات واقعہ،وفاقی ادارے کی رپورٹ آ گئی،پولیس حراست میں ملزم نے توہین مذہب سے انکار کیا تھا
    علاوہ ازیں سوات میں توہین مذہب کے واقعہ کے حوالہ سے وفاقی ادارے کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پولیس کی جانب سے ملزم کو تھانے منتقل کرنا غلطی تھی، ایس ایچ او نے حکام سے رہنمائی حاصل نہیں کی، نہ ہی ملزم کو محفوظ مقام پر منتقل کیا۔ ہجوم کے وقت اعلیٰ پولیس افسران یا سیاسی رہنماؤں کی غیر موجودگی بھی نقصان کا باعث بنی،پولیس کی حراست میں ملزم نے توہین مذہب سے انکار کیا تھا، پولیس اور ہجوم کے درمیان تصادم میں پانچ پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد زخمی ہوئے تھے،جلاؤ گھیراؤ کے دوران تھانہ میں پولیس وین، 2 موٹر سائیکلیں اور 5 گاڑیاں بھی جلائی گئیں واقعے میں ڈی ایس پی آفس اور ایس ایچ او کوارٹر کو بھی نقصان پہنچا۔

  • توہین مذہب کے الزام میں شہری  کو زندہ جلانے کا مقدمہ اب تک درج نہ ہوسکا

    توہین مذہب کے الزام میں شہری کو زندہ جلانے کا مقدمہ اب تک درج نہ ہوسکا

    سوات کے علاقے مدین میں توہینِ مذہب کے الزام میں ایک شخص کو زندہ جلانے کا مقدمہ اب تک درج نہ ہوسکا۔ پولیس کے مطابق علاقہ مکینوں نے شہری پر تشدد کیا، برہنہ کر کے سڑکوں پر گھسیٹا۔ ملزم کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کیا گیا تو لوگوں نے تھانے کو بھی آگ لگا دی اور توڑ پھوڑ کی، مشتعل افراد ملزم کو تھانے سے نکال کر لے گئے اور جلا دیا۔ پولیس کا کہنا ہےکہ واقعے کی ایف آئی آر قانونی مشاورت کے بعد درج کی جائےگی۔ تشدد اور جلائے جانے سے ملزم ہلاک اور 8 پولیس اہل کار زخمی ہوئے۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی، انسپکٹر جنرل پولیس کو ٹیلی فون کیا اور صورتحال کنٹرول کرنے کےلیے ہنگامی اقدامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے شہریوں سے پرامن رہنے کی اپیل کی ہے۔

  • کہیں ایسا نہ ہو کہ عوامی ردعمل قابو سے باہر ہو جائے،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

    کہیں ایسا نہ ہو کہ عوامی ردعمل قابو سے باہر ہو جائے،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیرصدارت بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے متعلق اجلاس ہوا

    اجلاس میں صوبہ خیبر پختونخوا میں لوڈشیڈنگ کی تازہ ترین صورتحال، ریکوری اور دیگر امور پر بریفنگ دی گئی، اجلاس میں دوران بریفنگ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو بتایا گیا کہ ایک ماہ میں کے پی حکومت کے تعاون سے ایک ارب روپے کی ریکوری کی گئی، پیسکو کی تنصیبات اور عملے کو پولیس کی سکیورٹی فراہم کی گئی ہے، عیدالاضحیٰ میں زیرو لوڈشیڈنگ کا وعدہ گیا گیا تھا لیکن عملدر آمد نہیں ہوا، عید کے موقع پر بیشتر علاقوں میں 12 سے 18 گھنٹوں کی لوڈشیڈنگ کی گئی، بجلی کی بندش کے سبب یکم مئی سے اب تک غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف 81 احتجاجی مظاہرے ہوئے جس میں خواتین نے بھی شرکت کی

    اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ خیبر پختونخواہ علی امین گنڈا پورنے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بجلی سے جڑے مسائل حل کرنے کیلئے صوبائی حکومت مکمل تعاون کررہی ہے، افسوس کی بات ہے کہ وفاقی حکومت اپنے وعدے پورے نہیں کر رہی، عید کے موقع پر بھی بجلی کی غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی گئی، خاطر خواہ ریکوری کے بعد بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے، ناروا لوڈشیڈنگ کے باعث لوگوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے اور عوامی ردعمل سخت ہوتا جارہا ہے، لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کسی ایک سیاسی جماعت یا صوبائی حکومت کا نہیں، لوڈشیڈنگ ایک عوامی مسئلہ ہے اور عوام کا رد عمل بے جا نہیں،صوبے میں 12 گھنٹوں سے زیادہ بجلی لوڈشیڈنگ کسی صورت قبول نہیں، کہیں ایسا نہ ہو کہ عوامی ردعمل قابو سے باہر ہو جائے، وفاقی حکومت کو اس سلسلے میں سنجیدگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، صوبے میں لائن لاسز کو ختم کرنے کیلئے بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔

    خیبر پختونخوا: مختلف شہروں میں 12 گھنٹے سے زائد کی لوڈشیڈنگ بدستور جاری

    پشاور،لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج،عوام نے گرڈسٹیشن پہنچ کر خود بجلی بحال کر دی

    بجلی لوڈشیڈنگ کے ذمہ داروں پر صبح شام لعنت بھیجیں،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا

  • واپڈا کے وزیر  سے ملاقات طے  ہے، قانون ہاتھ میں لینے کے بجائے دلیل سے مسائل حل  کرنے چاہئے، فیصل کریم کنڈی

    واپڈا کے وزیر سے ملاقات طے ہے، قانون ہاتھ میں لینے کے بجائے دلیل سے مسائل حل کرنے چاہئے، فیصل کریم کنڈی

    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان بار کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کو کوئٹہ تک توسیع دیں گے، امن ہمارا مسئلہ ہے اس حوالے سے صوبائی کابینہ کا اجلاس ڈیرہ یا کلاچی میں بلایا جائے، واپڈا کے وزیر سے کل میٹنگ ہے، قانون ہاتھ میں لینے کے بجائے دلیل سے مسائل حل کرانے کی پالیسی پر یقین رکھتا ہوں۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے ڈیرہ اسماعیل خان بار کونسل کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کو کوئٹہ تک توسیع دیں گے، امن ہمارا مسئلہ ہے اس حوالے سے صوبائی کابینہ کا اجلاس ڈیرہ یا کلاچی میں بلایا جائے، واپڈا کے وزیر سے کل میٹنگ ہے، قانون ہاتھ میں لینے کے بجائے دلیل سے مسائل حل کرانے کی پالیسی پر یقین رکھتا ہوں۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ڈی آئی خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے این او سیز کا حصول جاری ہے، سی پیک کے قریب نیا انٹرنیشنل ایئرپورٹ بنائیں گے۔گورنر کے پی نے مزید کہا کہ گرمیوں میں بجلی نہیں سردیوں میں گیس نہیں، گیس کا مسئلہ حل کرنے پر کام کررہے ہیں، گرانٹس کی فراہمی پر میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا مشکور ہوں، ضم شدہ اضلاع میں ججز کی کمی کے حوالہ سے وفاقی حکومت سے بات کی ہے۔

  • پشاور لوڈ شیڈنگ: مظاہرین کے خلاف مقدمات درج

    پشاور لوڈ شیڈنگ: مظاہرین کے خلاف مقدمات درج

    پشاور میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف اب تک چار مقدمات درج کئے جاچکے ہیں، جن میں ایم پی اے فضل الہیٰ کے سیکریٹری جمیل خان بھی نامزد ہیں، پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنان پر بھی پرچہ کیا گیا ہے۔پشاور میں مظاہرین نے ایک بار پھر گرڈ اسٹیشن پر حملہ کردیا، مظاہرین پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی فضل الہیٰ کے کہنے پر اسٹیشن میں گھس گئے اور زبردستی چار فیڈرز آن کر دیئے، ان فیڈرز پر لاسز اسی فیصد سے زائد ہیں۔مقدمات کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ 13 جون کو 200 سے زائد مظاہرین نے رنگ روڈ بلاک رکھا، 18 جون کو ورسک روڈ گرڈ اسٹیشن کے سامنے احتجاج پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، 18 جون کو تیسری ایف آئی آر ایم پی اے فضل الہیٰ کے پرسنل سیکرٹری جمیل خان کے خلاف درج کی گئی۔چوتھی ایف آئی آر کسٹم چوک عمر گل روڈ پر پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے رہنما کے خلاف درج ہوئی۔

  • خیبر پختونخوا: مختلف شہروں میں 12 گھنٹے سے زائد کی لوڈشیڈنگ بدستور جاری

    خیبر پختونخوا: مختلف شہروں میں 12 گھنٹے سے زائد کی لوڈشیڈنگ بدستور جاری

    وزیراعلیٰٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورکی فیڈرز بحال کرانے اور نیشنل گرڈ کی بجلی روکنے کی دھمکی کے باوجود صوبے کے مختلف شہروں میں 12 گھنٹے سے زائد کی لوڈشیڈنگ بدستور جاری ہے۔ مردان میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف پی ٹی آئی کارکنوں نے مالاکنڈ روڈ پر واپڈا دفتر کے سامنے دھرنا دیا جب کہ پشاور میں بھی شہری بجلی کی لوڈشیڈنگ سے پریشان نظر آئے.وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے از خود مقرر کیے گئے 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ کے حکم پر ان کے اپنے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی عمل نہ ہوا۔نوشہرہ میں آج سنی اتحاد کونسل کے ایم این اے ذوالفقارخان نے کارکنوں کے ہمراہ پبی اور تاروجہ گرڈاسٹیشن پر دھاوا بول کر 12 فیڈرزکی بجلی زبردستی بحال کرادی جس پر پیسکو حکام نے رکن قومی اسمبلی کےخلاف مقدمہ درج کرانے کےلیے پولیس کو مراسلہ لکھ دیا۔ دوسری جانب ترجمان پیسکو کا کہنا ہے کہ زیادہ نقصان والے فیڈرز پر زیادہ لوڈشیڈنگ ناگزیرہے۔یاد رہے وزیر اعلیٰ کے پی کی جانب سے بجلی فیڈرز بحال کرانے اور نیشنل گرڈ کی بجلی بند کرنے کی دھمکی کے بعد گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور علی امین گنڈاپور کے درمیان دو روز میں لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر مشاورت اور مذاکرات پر اتفاق کیا گیا تھا۔