پشاور میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں کے خلاف اب تک چار مقدمات درج کئے جاچکے ہیں، جن میں ایم پی اے فضل الہیٰ کے سیکریٹری جمیل خان بھی نامزد ہیں، پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنان پر بھی پرچہ کیا گیا ہے۔پشاور میں مظاہرین نے ایک بار پھر گرڈ اسٹیشن پر حملہ کردیا، مظاہرین پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی فضل الہیٰ کے کہنے پر اسٹیشن میں گھس گئے اور زبردستی چار فیڈرز آن کر دیئے، ان فیڈرز پر لاسز اسی فیصد سے زائد ہیں۔مقدمات کے حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ 13 جون کو 200 سے زائد مظاہرین نے رنگ روڈ بلاک رکھا، 18 جون کو ورسک روڈ گرڈ اسٹیشن کے سامنے احتجاج پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا، 18 جون کو تیسری ایف آئی آر ایم پی اے فضل الہیٰ کے پرسنل سیکرٹری جمیل خان کے خلاف درج کی گئی۔چوتھی ایف آئی آر کسٹم چوک عمر گل روڈ پر پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ن کے رہنما کے خلاف درج ہوئی۔
Category: پشاور
-

خیبر پختونخوا: مختلف شہروں میں 12 گھنٹے سے زائد کی لوڈشیڈنگ بدستور جاری
وزیراعلیٰٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورکی فیڈرز بحال کرانے اور نیشنل گرڈ کی بجلی روکنے کی دھمکی کے باوجود صوبے کے مختلف شہروں میں 12 گھنٹے سے زائد کی لوڈشیڈنگ بدستور جاری ہے۔ مردان میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف پی ٹی آئی کارکنوں نے مالاکنڈ روڈ پر واپڈا دفتر کے سامنے دھرنا دیا جب کہ پشاور میں بھی شہری بجلی کی لوڈشیڈنگ سے پریشان نظر آئے.وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے از خود مقرر کیے گئے 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ کے حکم پر ان کے اپنے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی عمل نہ ہوا۔نوشہرہ میں آج سنی اتحاد کونسل کے ایم این اے ذوالفقارخان نے کارکنوں کے ہمراہ پبی اور تاروجہ گرڈاسٹیشن پر دھاوا بول کر 12 فیڈرزکی بجلی زبردستی بحال کرادی جس پر پیسکو حکام نے رکن قومی اسمبلی کےخلاف مقدمہ درج کرانے کےلیے پولیس کو مراسلہ لکھ دیا۔ دوسری جانب ترجمان پیسکو کا کہنا ہے کہ زیادہ نقصان والے فیڈرز پر زیادہ لوڈشیڈنگ ناگزیرہے۔یاد رہے وزیر اعلیٰ کے پی کی جانب سے بجلی فیڈرز بحال کرانے اور نیشنل گرڈ کی بجلی بند کرنے کی دھمکی کے بعد گزشتہ روز وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور علی امین گنڈاپور کے درمیان دو روز میں لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر مشاورت اور مذاکرات پر اتفاق کیا گیا تھا۔
-

محکمہ داخلہ کی خیبرپختونخوا میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے سے زائد نہ کرنے کی ہدایت
پشاور؛ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے صوبے میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے نوٹس پر صوبائی محکمہ داخلہ نے صوبے کے تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو خط لکھ دیا۔
باغی ٹی وی : صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے خط میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا میں بعض مقامات پر 22 گھنٹے تک لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے، بعض اضلاع میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج بھی ہو رہے ہیں، وزیراعلیٰ نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو پیسکو حکام سے میٹنگ کی ہدایات دی ہیں،تمام ڈپٹی کمشنرز لوڈشیڈنگ کے اوقات کی مانیٹرنگ کریں، کسی بھی ضلع میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے سے زائد نہ ہو، خرابی کی صورت میں کم سے کم وقت میں بجلی بحال کی جائے۔
گزشتہ روز وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کی جانب سے ڈیرہ اسماعیل خان گرڈ اسٹیشن کا کنٹرول سنبھالنے کے بعد وفاقی وزیر داخلہ اور ان کے درمیان اہم رابطہ ہوا تھا جس میں علی امین گنڈا پور نے وزیر داخلہ کو گرڈ اسٹیشنز کی حفاظت اور تحفظ کی یقین دہانی کروا ئی تھی-
یہاں ایک دوسرے پرگالم گلوچ ہوتی ہے،ہم چاہتے ہیں احترام ہو،چیف جسٹس
دونوں رہنماؤں میں خیبرپختونخوا میں 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ پر اگلے 2 روز میں مشاورت اور مذاکرات پر اتفاق ہوااس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ کوشش ہے کہ لوڈشیڈنگ کا مسئلہ جلد حل کریں، وفاقی تنصیبات کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ کےپی نے اتفاق کیا کہ افہام وتفہیم سے باہمی غلط فہمیاں دورکی جائیں گی، وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے وزیرداخلہ کو گرڈ اسٹیشنز کی حفاظت اور تحفظ کی یقین دہانی کروائی۔
مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب بھر میں ٹرانسپورٹ کرایوں میں کمی کیلئے گرینڈ آپریشن …
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور ڈیرہ اسماعیل خان گرڈ اسٹیشن پہنچے، انہوں نے وفاقی حکومت کو خیبرپختونخوا سے نیشنل گرڈ کو بجلی فراہمی بند کرنے کی واضح دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ اگر نیشنل گرڈ سے بجلی کم کی گئی تو بجلی بند کردوں گا، وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ آپ کس طرح بیٹھے ہیں اور کس طرح آپ کو نکالنا ہے مجھے پتہ ہے، واپڈا ہمارے صوبے کے ساتھ زیادتی کررہا ہے، یہ لوگ مینڈیٹ چوری کرکے حکومت میں بیٹھے ہیں، وفاقی حکومت اپنی ذمے داری پوری نہیں کررہی۔
جرائم ختم نہیں ہوئے لیکن کرمنلز کو محدود کردیا، وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ
-

محسن نقوی اور علی امین کالوڈشیڈ نگ کے مسئلے پر مشاورت اور مذاکرات پراتفاق
پشاور: خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ کے بحران پر وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور میں رابطہ ہوا ہے۔
باغی ٹی وی : وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے اپنے تحفظات سے وزیرداخلہ محسن نقوی کو آگاہ کیا دونوں نے خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈ نگ کے مسئلے پر 2 روزمیں مشاورت اور مذاکرات پراتفاق کیا اور کہا کہ افہام وتفہیم سے باہمی غلط فہمیاں دورکی جائیں گی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے وزیرداخلہ کو گرڈ اسٹیشنز کی حفاظت اور تحفظ کی یقین دہانی کرائی، اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھاکہ پوری کوشش ہے کہ خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ جلد حل ہو اور تمام وفاقی تنصیبات کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب سے اسپین کے سفیر کی ملاقات
واضح رہے کہ خیبر پختونخوا میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کا تنازع شدت اختیار کر گیا اور صوبائی وزیر کے بعد وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور بھی بجلی بحال کرنے خود گرڈ اسٹیشن پہنچ گئے تھے علی امین گنڈا پور اپنے علاقے کی بجلی بحال کرنے ڈی آئی خان گرڈ اسٹیشن پہنچے تھے اور انہوں نے اپنے اعلان کے مطابق لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 12 گھنٹے فکس کر دیا تھا-
پاکستان میں مون سون کا آغاز 27جون سے 4جولائی کے درمیان ہونے کی پیشگوئی
-

صوبے کا پیسہ دوگے تو آئی ایم ایف بارے سپورٹ ملے گی،وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف سے آخری بار کہہ رہا ہوں کہ ہمیں صوبے کا پیسہ دیں،اگر نیشنل گرڈ سے بجلی کم کی گئی تو بجلی بند کر دوں گا
ڈی آئی خان میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کا کام ہے، اسکی ذمہ داری ہے وہ نہیں کر رہی، ہمیں اراکین کی سپورٹ چاہئے، میں فرنٹ پر رہوں گا، اسکے بعد اراکین پارلیمنٹ ہوں گے، تحریک انصاف کو ووٹ ملا لیکن چوری ہو گیا،ان شاء اللہ ہمارا صوبہ ہماری حکومت ہے یہاں وہ ہو گا جو ہم چاہیں گے، میں کلیئر پیغام دے رہا ہوں آپکی باتوں پر ہمیں کوئی یقین نہیں ہے ہم نے جو کرنا ہے وہ کریں گے،میں اسلام آباد بھی آ رہا ہوں وہاں بھی یہ بات کریں گے، شہباز شریف نے فون کیا کہ آئی ایم ایف کے بارے سپورٹ چاہئے، مجھے صوبے کا پیسہ چاہئے ورنہ آئی ایم ایف کو بتاؤں گا کہ ہمارے ساتھ کیا ہو رہا، یہ پیسہ ہمارے نام پر لیتے ،ٹیکس لگائے، ہم پر بوجھ ڈالا گیا،آپ ہمیں مجبور کر رہے ہیں،وفاق کے ذمے ہمارے صوبے کے 16 ارب روپے واجب الادا ہیں، ہمیں اپنے عوام کے تعاون کی ضرورت ہے، یہ لوگ مینڈیٹ چوری کر کے حکومت میں بیٹھے ہیں، آپ کس طرح بیٹھے ہیں؟ آپ کو کس طرح نکالنا ہے؟ مجھے پتہ ہے وفاق اپنی ذمے داری پوری نہیں کر رہا، واپڈا خیبرپختونخوا کے ساتھ زیادتی کر رہا ہے، 12 گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ کسی فیڈر سے نہیں ہونی چاہیے۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے صوبے کے اراکینِ اسمبلی کو لوڈشیڈنگ کنٹرول کرنے کا ٹاسک دے دیا اور انہیں کہیں بھی 12 گھنٹے سے زیادہ بجلی بند نہ ہونے دینے کی ہدایت دے دی،ا نہو ں نے پولیس کو بھی پابند کر دیا کہ واپڈا کے کہنے پر کسی رکن کے خلاف مقدمہ درج نہ کیا جائے۔
شدید ترین عوامی دباؤ کے بعد وزیر اعلی،علی امین گنڈا پور ڈیرہ اسماعیل خان گرڈ اسٹیشن پہنچ گئے، اور کہا کہ ضلع کے تمام فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ12 گھنٹے سے زیادہ نہیں ہو گی،وزیراعلی نے شیڈول لکھ دیا، پیسکو کے اعلی حکام کو علی امین کی خواہش سے آگاہ کر دیا گیا،
دوسری جانب پشاور میں احتجاج اور جبری بجلی بحال کرانے والے تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی کے گرڈ اسٹیشن سے جانے کے بعد بجلی دوبارہ بند کر دی گئی ہے،پیسکو حکام کا کہنا ہے کہ رحمٰن بابا گرڈ اسٹیشن سے لائن لاسز والے 10 فیڈرز پر زبردستی بجلی بحال کرائی گئی، جس سے پیسکو کو 26 لاکھ 40 ہزار روپے کا نقصان ہوا، لاسز والے 10 فیڈرز دوبارہ بند کر دیے گئے ہیں،
خیبر پختون خوا اسمبلی کے رکن فضل الہٰی رات 11 بجے زبردستی بجلی بحال کرا کے گئے تھے،پشاور میں رحمٰن بابا گریڈ اسٹیشن سے بجلی بحال کرنے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے تاہم بجلی بحال کرنے والے سنی اتحاد کونسل کے ایم پی اے کو ایف آئی آر میں نامزد نہیں کیا گیا.
بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار اونٹ کراچی منتقل،مصنوعی ٹانگ لگائی جائے گی
گورنر سندھ کا مبینہ بااثر وڈیرے کے ظلم کا شکار شخص کو 2 اونٹ دینے کا اعلان
سانگھڑ، کھیت میں داخل ہونے پر وڈیرے نے اونٹ کی ٹانگ کاٹ دی
جبری مشقت بارے آگاہی،انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن کی لاہور میں میڈیا ورکشاپ
بہت ہو گیا،طوائفوں کی ٹیم، محسن نقوی ایک اور عہدے کےخواہشمند
قومی اسمبلی،غیر قانونی بھرتیوں پر سپیکر کا بڑا ایکشن،دباؤ قبول کرنے سے انکار
سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا
حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام
جمخانہ کلب میں مبینہ زیادتی،عظمیٰ تو پرانی کھلاڑی نکلی،کب سے کر رہی ہے "دھندہ
-

مقتول صحافی خلیل جبران کی نماز جنازہ ادا، تھانہ لنڈی کوتل میں مقدمہ درج
خٰیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں قتل ہونے والے صحافی خلیل جبران کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے
مقدمہ تھانہ لنڈی کوتل میں درج کیا گیا، مقدمہ زخمی وکیل سجاد کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ،مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں،مدعی مقدمہ سجاد ایڈوکیٹ حملے میں زخمی ہوئے تھے جو واقعہ کے عینی شاہد ہیں.
صحافی خلیل جبران کی نماز جنازہ آج آبائی علاقے سلطان خیل میں ادا کر دی گئی،نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی، صحافی برادری سمیت کثیر تعداد میں اہل علاقہ نے شرکت کی، اس موقع پر مقامی عمائدین نے مطالبہ کیا کہ خلیل جبران کے قتل کی آزادانہ تحقیقات کی جائے،علاقے میں امن قائم رکھنا ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے،اس طرح کھلے عام عوام کا قتل عام ریاستی اداروں کی ناکامی ہے،
پاک افغان شاہراہ پر صحافی خلیل جبران کی میت رکھ کر احتجاج،قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ
صحافی خلیل جبران کے ظالمانہ قتل کے خلاف صحافیوں اور مقامی لوگوں نے احتجاج مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے میت کو پاک افغان شاہراہ پر رکھ کر کچھ وقت کے لئے شاہراہ کو احتجاجا بند کردیا۔ مقامی صحافی جواد شنواری کے مطابق مظاہرہ میں صحافی برادری؛ سیاسی وسماجی شخصیات نےشرکت کی اور صحافی کے قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔واضح رہے کہ صحافی خلیل جبران کو گزشتہ روز گھر کے قریب گولیاں ماری گئی تھیں جس سے انکی موت ہو گئی تھی،وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے صحافی خلیل جبران کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ فائرنگ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کو یقینی بنایا جائے،گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی صحافی خلیل جبران کے قتل کی مذمت کی ہے۔
صحافی خلیل جبران کا قتل،وزیراعظم کی مذمت، قاتلوں کی گرفتاری کی ہدایت
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے لنڈی کوتل پریس کلب کے صدر خلیل جبران کے قتل کی مذمت کی ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے صحافی خلیل جبران کے اہلخانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور متعلقہ حکام کو صحافی خلیل جبران کے قاتلوں کی گرفتاری کی ہدایات بھی کی ہیں،وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ صحافیوں کا تحفظ یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کریں گے -

لنڈی کوتل:مسلح افراد کی فائرنگ سے صحافی خلیل جبران جاں بحق
لنڈی کوتل:لنڈی کوتل مسلح افراد کی فائرنگ سے صحافی خلیل جبران جاں بحق جبکہ ان کے ساتھی سجاد ایڈوکیٹ زخمی ہوگئے۔
باغی ٹی وی : ڈی پی او سلیم عباس کے مطابق خیبر کی تحصیل لنڈی کوتل کے علاقے مزرینہ میں فائرنگ سے خیبر ٹی وی کے صحافی خلیل جبران جاں بحق جبکہ ان کے ساتھی سجاد ایڈوکیٹ زخمی ہوگئے-
پولیس کے مطابق خلیل جبران ایڈوکیٹ سجاد ایڈوکیٹ کے ہمراہ گاڑی میں گھر جارہے تھے کہ اُن کی کار خراب ہوئی اور اس دوران موٹر کار میں سوار ملزمان نے انہیں گاڑی سے اتار کر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے فائرنگ کے نتیجے میں خلیل جبران موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایڈوکیٹ سجاد زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے پولیس کے مطابق خلیل جبران کو دہشت گردوں کی جانب سے دھمکیاں ملی تھیں۔
وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے صحافی خلیل جبران کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کردی ہے کہ فائرنگ میں ملوث عناصر کی فوری گرفتاری کو یقینی بنایا جائے،ادھر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی صحافی خلیل جبران کے قتل کی مذمت کی ہے۔
ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز نے خیبر نیوز سے وابستہ صحافی خلیل جبران کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے اپنے بیان میں واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایمنڈ نے کہا کہ پاکستان میں تواتر کے ساتھ صحافیوں پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے صحافیوں پر تشدد، اغوا اور دھمکیاں معمول بن چکی ہیں۔
ایمنڈ نے کہا کہ وفاقی و صوبائی حکومتیں اور ریاستی ادارے تمام دعوؤں کے باوجود اس قسم کے واقعات کو روکنے میں ناکام نظر آتے ہیں،ایمنڈ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اور وفاقی وزیرداخلہ سے مطالبہ کیا کہ صحافی خلیل جبران کے قتل میں ملوث افراد کو جلد از جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔
-

رکن صوبائی اسمبلی نے گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوکر بجلی بحال کردی، پیسکو کا پولیس اسٹیشن کو مراسلہ تحریر
پشاور: رکن صوبائی اسمبلی فضل الہٰی نے رحمان بابا گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوکر 10 فیڈرز کی بجلی بحال کردی۔
باغی ٹی وی :رکن اسمبلی اور ان کے ساتھی گرڈ اسٹیشن میں چارپائیوں پر لیٹ گئے کہتے ہیں کہ گرڈ سٹیشن پر ہی رہوں گا، بجلی بند نہیں کرنے دوں گا،ایم پی اے فضل الہٰی نے کہا کہ میں گرڈ اسٹیشن پرہی رہوں گا اور بجلی بند نہیں کرنےدوں گا، پیسکو اور ضلعی انتظامیہ نےلوڈشیڈنگ کا شیڈول دیا تھا، شیڈول کی خلاف ورزی پرگرڈاسٹیشن آکربجلی خود بحال کرنی پڑی۔
دوسری جانب پیسکو کے ایس ڈی او رشیدگڑھی سب ڈویژن نے اس معاملے پر رحمان بابا پولیس اسٹیشن کو مراسلہ تحریر کیا ہے۔
مستقبل میں ہمیں اسمارٹ فونز کی ضرورت نہیں ہوگی،ایلون مسک
مراسلے کے مطابق فضل الہٰی اور جمیل نے 45 افرادکے ہمراہ رحمان بابا گرڈ اسٹیشن پردھاوا بولا، ایم پی اے نے پولیس کی موجودگی میں زبردستی اخون آباد اور شلوزان فیڈر کی بجلی کھلوائی زبردستی فیڈر چلانے سے پیسکو کو 26 لاکھ 40 ہزار روپےکا نقصان ہوا،مراسلے میں ایم پی اے فضل الہٰی اور ساتھیوں کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے-
واضح رہے کہ پشاور، نوشہرہ، مردان اور کرک میں عید کے دوسرے روز بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف شہری سڑکوں پر آگئے اور نوشہرہ میں مظاہرین نے جی ٹی روڈ بند کردیا،دھر کرک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف خواتین نے احتجاج کیا، شگئی روڈ بلاک کردیا جس سے ٹریفک کی روانی معطل رہی۔
12 کی بجائے 19 ماہ بعد سالگرہ منانے والا امریکی کروڑ پتی
خواتین مظاہرین کا کہنا ہےکہ علاقے میں 20 گھنٹے سےزیادہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے پشاور میں کسٹم چوک باڑہ روڈ پر بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرہ کیا گیا، ٹائر جلاکر روڈ بند کردیا ترجمان پیسکو کے مطابق آج سے شیڈول لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ، جہاں لائن لاسز زیادہ ہیں وہاں لوڈشیڈنگ بھی زیادہ ہے۔
مرزا جان کی قاتلانہ حملے میں شہادت حکومت اور اداروں کی کارکرد گی پر بدنما …
-

نوشہرہ کے عوام نے جذبات میں آ کر ووٹ کا غلط استعمال کیا، پر ویز خٹک
سابق وزیر اعلیٰ کے پی پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ نوشہرہ کے عوام نے جذبات میں آ کر ووٹ کا غلط استعمال کیا۔پشاور، نوشہرہ، مردان اور کرک میں عید کے دوسرے روز بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف شہری سڑکوں پر آگئے اور نوشہرہ میں مظاہرین نے جی ٹی روڈ بند کردیا۔پرویز خٹک نے کہا عوام نے جنہیں ووٹ دیا ان سے بات کریں ، عوام نے جذبات میں آکر ووٹ کا غلط استعمال کیا، اپنے ساتھ خود زیادتی کی۔ادھر کرک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف خواتین نے احتجاج کیا، شگئی روڈ بلاک کردیا جس سے ٹریفک کی روانی معطل رہی۔ خواتین مظاہرین کا کہنا ہے کہ علاقے میں 20 گھنٹے سے زیادہ لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔پشاور میں کسٹم چوک باڑہ روڈ پر بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرہ کیا گیا، ٹائر جلاکر روڈ بند کردیا۔مظاہرین کی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی گاڑی بھی روک لی گئی اور لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ترجمان پیسکو کے مطابق آج سے شیڈول لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے ، جہاں لائن لاسز زیادہ ہیں وہاں لوڈشیڈنگ بھی زیادہ ہے۔
-

اب بہت دیر ہو چکی وزیر اعلی خیبر پختونخوا کوئی بات سننے کے لئے تیار نہیں، فیصل کریم کنڈی
خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ مجھے نہیں لگتا پیپلز پارٹی حکومت کا حصہ بنے گی۔فیصل کریم کنڈی نے مقامی ٹی وی سے بات چیت کے دوران کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور سے عید پر کوئی ملاقات نہیں ہوئی، اب بہت لیٹ ہو گیا ہے، مشکل ہے اب وزیراعلیٰ سے روابط ہوں مگر ناممکن نہیں۔گورنر کے پی نے مزید کہا کہ بجٹ پر پیپلز پارٹی اور حکومت میں مذاکرات جاری ہیں، اگر مذاکرات کامیاب ہوتے ہیں تو بجٹ کی منظوری میں ساتھ دیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کا کام حکومت پر دباؤ ڈالنا ہے، باجے بجا کر اپوزیشن واک آؤٹ کرے گی، بجٹ حکومت منظور کرا لے گی۔فیصل کریم نے مزید کہا کہ یہ بجٹ آئی ایم ایف کا ہے، قرض لیتے ہیں تو ان کی باتیں ماننی پڑتی ہیں، حکومت نے کوشش کی کہ اچھا بجٹ دے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیر اعظم کا یہ کہنا خوش آئند ہے کہ یہ آخری آئی ایم ایف پروگرام ہے۔
