بالاکوٹ کے علاقے پارس میں شاران کے مقام پر سیاحوں کی گاڑی کو حادثے کے باعث دو سیاح جاں بحق جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔ ایس ایچ او بالاکوٹ طارق خان کے مطابق جیپ حادثے میں8 سیاح سوار تھے جنہیں ٹی ایچ کیو بالاکوٹ منتقل کیا گیا ہے ، پولیس افسر کا کہنا تھا کہ حادثے کی وجوہات جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے
Category: پشاور
-

مردان،دریائے کابل سے نعش برآمد
مردان پل نوشہرہ کے مقام پر دریا کابل میں ایک نا معلوم شخس کی لاش ملی ہے ریسکیو 1122 کے مطابق ماہر غوطہ خوروں کی جانب سے نعش کو دریا سے نکال دیا گیا ہے جبکہ نعش کے پاس سے شناخت کے لئے کوئی بھی چیز موصول نہیں ہوئی..
ریسکیو 1122 غوطہ خوروں نے نا معلوم شخص کی نعش کو نکال کے ایمبولینس میں DHQ ہسپتال نوشہرہ منتقل کردیا گیا۔۔ -

گورنر خیبر پختونخوا کے صحت کے حوالے سے چلنے والی خبریں بے بنیاد ہے ،
گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کے خلاف سوشل میڈیا پر جاری خبریں اور دیگر پوسٹیں بے بنیاد قرار دی گئی ہے ہیں۔ پی اے گورنر کے پی کے کے مطابق 2016 کی جیو نیوز کی خبر کو آج کل شئیر کیا جارہا ہے۔ ان کے مطابق گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی کی کارکردگی اور عوام دوست مزاج نے مخالفین کی نیندیں حرام کر رکھی ہیں۔ اس لیے بار بار سوشل میڈیا پر فیک نیوز چلا رہے ہیں۔ گورنر غلام علی اب الحمدللہ صحت مند ہیں۔ گزشتہ روز نتھیا گلی میں زیادہ بلڈ پریشر ہونے پر گورنر صاحب نے ایبٹ آباد کے نجی ہسپتال میں چند گھنٹے آرام کیا۔ البتہ ہارٹ اٹیک کی باتیں من گھڑت ہیں۔
پی اے گورنر کے مطابق سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنوں کو چاہیے کہ سیاسی استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کریں اور ملکی مفاد کو ترجیح دیں۔ ایک دوسرے پر الزامات لگانے کی بجائے عوام کو اس مہنگائی میں ریلیف دینے کی کوشش کریں۔
گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے گورنر ہوتے ہوئے ایسے کردار ادا کیا جو اس سے پہلے کسی بھی گورنر نے نہیں کیا۔ مخالفین کو آئین پڑھ لینا چاہئے کہ گورنر کے پاس کیا اختیارات ہیں۔ کچھ سیاسی رہنماء گورنر غلام علی سے صوبہ خیبر پختونخوا کو چند ماہ میں ٹھیک کرنے کی آس لگائے بیٹھے ہیں۔ -

پشاورمیں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا
پشاور میں ورسک روڈ پر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا ہے، دھماکے میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 5 افراد زخمی ہو گئے۔
باغی ٹی وی: ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے میں سیکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا دھماکے کے فوری بعد پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ترجمان ریسکیو کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
لیڈی ریڈنگ اسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ورسک روڈ دھماکے کے 5 زخمی لیڈی اسپتال لائےگئے، زخمیوں میں 3 سکیورٹی اہلکار اور 2 شہری شامل ہیں دوسری جانب پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے اہلکاروں نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔
امریکا میں نائن الیون حملوں کو 22 برس بیت گئے
سی سی سی پی اشفاق انور کا اس حوالے سے کہنا ہے ابتدائی طور پر دھماکا خودکش نہیں لگتا، بارودی مواد روڈ کے کنارہ نصب کیا گیا تھا، بارودی مواد پھٹنے سے دھماکا ہوا، بی ڈی یو اور سی ٹی ڈی ٹیمیں شواہد اکھٹی کر رہی ہیں۔
ٹھٹھہ میں فقیرگولائی کےقریب کاراورٹرک میں تصادم،چارافراد جاں بحق
-

سوات، سی ٹی ڈی کو مطلوب دہشتگرد کو ہلاک کر دیا گیا
خیبر پختونخوا انسداد دہشت گردی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے سوات فضا گٹ میں دو پولیس اہلکاروں کے قتل میں مطلوب مسلح شخص کو ہلاک کردیا۔ خیبرپختونخوا کے انسداد دہشت گردی کے ادارے سی ٹی ڈی نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پولیس خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کار میں بیٹھے ایک شخص کو گرفتار کرنے کی کوشش کر رہی تھی لیکن جب گاڑی نہ رکی تو انہوں نے اس پر فائرنگ شروع کر دی۔ جس میں ایک مشتبہ بندوق بردار ہلاک اور دوسرا زخمی ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول نیکو محمد عرف نیکو تھا اور وہ پولیس کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب تھا۔ دوسری جانب ابھی تک کسی مسلح گروپ نے اس واقعے کے بارے میں کچھ نہیں کہا ہے۔رواں ماہ (ستمبر) کی 7 تاریخ کو مینگورہ میں ایک مسلح حملے میں دو پولیس اہلکار مارے گئے۔
تحریک طالبان پاکستان کے مسلح گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ -

منشیات کے روک تھام کے لئے سنیپ چیکنگ مزید فعال کر دیا گیا
پشاور موٹر وے ٹول پلازہ پر منشیات اور دیگر غیر قانونی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے نئی سٹرٹیجی کیساتھ سنیپ چیکنگ مزید فعال کردیا گیا ہے موٹروے کے دونوں اطراف یعنی پشاور سے باہر اور باہر شہروں سے پشاور آنے والی ہر قسم کی گاڑیوں کی چیکنگ کو لازمی قرار دیا گیا ہے سواریوں سمیت مال بردار گاڑیوں ، پبلک ٹرانسپورٹ اور دیگر تمام گاڑیوں کی چیکنگ کا سلسلہ رات گئے تک جاری ری ہے موٹروے ناکہ بندی پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے گئے جبکہ چیکنگ کی سی سی ٹی وی کیمروں کے زریعے بھی منیٹرنگ کی جا رہی ہے نئی حکمت عملی کیساتھ جامع چیکنگ کا مقصد جہاں پشاور کو پرامن شہر بنانا ہے وہی منشیات اور دیگر غیر قانونی اشیاء سمگلنگ کی روک تھام بھی یقینی بنانا ہے
منشیات اور دیگر غیر قانونی اشیاء کی سملگروں کے خلاف سخت قانونی کاروائی کیساتھ ساتھ رشوت ، جرائم پیشہ اور اسمگلروں کے ساتھ روابط رکھنے والے اہلکاروں کے خلاف سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لایی جائے گی شہر کے داخلی و خارجی راستے کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کرکے خصوصی چیکنگ کی جارہی ہے
شہریوں ، مسافروں اور دیگر شہروں سے آنے والے مہمان مسافروں سے اپیل ہیں کہ ڈیوٹی پر موجود پولیس کیساتھ تعاون کریں، -

الیکشن ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہے، پرویز خٹک
پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا کہ ملک میں الیکشن ہوتے ہوئے نظر نہیں آرہے، اگر یہ معاملہ عدالت گیا تو اور وقت لگے گا۔
پرویز خٹک نے کہا کہ ہم تو چائتے ہیں کہ الیکشن مزید آگے جائیں ہماری نئی پارٹی ہے ہمیں تیاری کے لیے وقت مل جائے گا، وکیلوں کے کہنے پر الیکشن نہیں ہوں گے حلقہ بندیاں ہوں گی اور آئین کے مطابق عدالت جو فیصلہ کرے گی سب کو قبول ہو گا۔
سابق وزیر نے کہا کہ عمران خان نے سائفر لیک کر کے حلف سے غدادری کی ہے۔ وہ قوم سے جھوٹ بولتا رہا اور قوم سمجھ بیٹھی کہ یہ نجات دھندہ ہے ہم سب بے وقوف بنے رہے۔ ہم تو سیاسی جہدوجہد کرتے رہے اداروں کے ساتھ ٹکراو کے حق میں نہیں تھے۔
انہوں نے کہا کہ میں آج بھی کہتا ہوں پی ٹی آئی کے لوگوں کو جب سمجھ آئے گی تب بہت دیر ہو چکی ہو گی۔ پرویز خٹک نے کہا کہ پی ڈی ایم نے ملک کو بے روزگاری اور مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا، تمام سیاسی جماعتوں نے عوام سے جھوٹ بولا۔ -

پاک افغان باڈر بندش کی وجہ سے ملکی خزانے کو بڑا نقصان
پاک افغان طورخم بارڈر پر گشیدگی آج چوتھے روز بھی برقرار ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق آج چوتھے روز بھی تجارتی سرگرمیوں سمیت ہرقسم آمدورفت معطل ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق طورخم سرحدی گزرگاہ بند ہونے سے کارگو گاڑیوں کی کئی کلومیٹر لمبی قطاریں بن گئی۔
طورخم سرحد کی دونوں جانب ہزاروں گاڑیاں پھنس گئی ہے۔ تاجروں نے مطالبہ کیا ہے کہ تازہ پھل اور سبزیاں لیجانے والی گاڑیوں کو بارڈر پار کرنے کی اجازت دی جائے۔ کشیدگی کے باعث طورخم بازار بھی بند ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
کسٹم حکام کے مطابق طورخم سرحدی گزرگاہ سے افغانستان کو یومیہ اوسطا 2.4 میلین ڈالرز کی برآمدات ہوتی ہے۔ افغانی درآمدات سے یومیہ اوسطا 60 میلین روہے کی ریونیو حاصل ہوتی ہے۔
حکام کا بتانا ہے کہ کشیدگی کے باعث گزشتہ 4 روز سے طورخم سرحدی گزرگاہ تجارت کے لئے بند ہے۔ گزشتہ 4 روز میں ملکی خزانے کو درآمدی محصولات میں 240 میلین روپے کا نقصان ہوا ہے۔ چار روز کے دوران افغانستان کو 8.16 میلین ڈالرز کی برآمدات نہ ہوسکی۔واضح رہے کہ بدھ کے روز پاک افغان طورخم بارڈر پر سرحدی فورسز کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا جس میں حکام کے مطابق 2 افراد مارے گئے تھے جن میں ایک افغان ڈرائیور اور ایک اہلکار شامل تھے۔
حکام کے مطابق افغان فورسز بارڈر پر چیک پوسٹ تعمیر کرنا چاہتے تھے جس پر پاکستانی فورسز نے انہیں منع کیا تھا جس کے بعد دونوں فورسز کی جانب سے ایک دوسرے پر شدید فائرنگ کی گئی تھی۔ اس واقعے کے بعد حکام کی جانب سے طورخم بارڈر کو ہر قسم تجارتی سرگرمیوں اور آمد ورفت کے لیے بند کیا گیا ہے۔ -

خیبر پختونخوا، ڈینگی کے کیسز میں مسلسل اضافہ
خیبر پختونخوا میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، محکمہ صحت کے مطابق صوبہ بھر میں ڈینگی کے اب تک 147 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ پشاور میں 38، مردان میں 28 اور صوابی میں 19 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ بٹگرام سے 12، چترال سے 7 اور چارسدہ سے 6 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
خیبر پختونخوا محکمہ صحت کے مطابق باجوڑ میں چھ، مانسہرہ میں 5 اور کوہاٹ میں چار کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ اسی طرح نوشہرہ میں 4، اور سوات، دیر، ڈیرہ، اور ایبٹ آباد میں تین تین کیس سامنے آئے ہیں۔ ان نئے اعدادوشمار کے بعد ملک بھر میں ڈینگی کے کنفرم کیسز کی تعداد 5749 تک پہنچ گئی ہے۔ -

پشاور، محکمہ ایکسائز کی کاروائی،72 کلو گرام چرس برآمد
پشاور : تھانہ ایکسائز پشاور ریجن کی منشیات کے خلاف ایک اور بڑی کاروائی، ترجمان ایکسائز کے مطابق گاڑی سے سے 72 کلو گرام چرس برآمد کر لیا گیا ، ترجمان ایکسائز نے مزید بتایا ایک ملزم فضل حیات ولد غنچہ گل ساکن شلوبر باڑہ موقع پر گرفتار کر لیا گیا مزید تفتیش اور قانونی کاروائی کیلئے تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں مقدمہ درج کر لیا گیا آفتاب الدین ڈائریکٹر نارکوٹکس کنٹرول کے سربراہی میں ذاہد اقبال خان ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر نارکوٹکس کنٹرول اور رسول رحمان خٹک ایس ایچ او تھانہ ایکسائز پشاور ریجن کے نگرانی شیر محمد خان انچارج انسپکٹر موبائل سکواڈ نے فرہاد خٹک اور عنایت آفریدی سب انسپکٹر و دیگر نفری موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کیا گاڑی کو روک کر دوران تلاشی گاڑی سے 72000 گرام (72 کلو گرام) چرس برآمد کی، ملزم فضل حیات ولد غنچہ گل ساکن شلوبر باڑہ کو موقع پر گرفتار کر کے مزید تفتیش اور قانونی کاروائی کیلئے تھانہ ایکسائز پشاور میں مقدمہ درج کردیا گیا،
