Baaghi TV

Category: پشاور

  • گورنرخیبرپختونخوا بیمار ہو گئے، ہسپتال منتقل

    گورنرخیبرپختونخوا بیمار ہو گئے، ہسپتال منتقل

    گورنرخیبرپختونخوا حاجی غلام علی کی طبیعت ناساز ہو گئی ہے

    گورنر کے پی کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں علاج کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، اس ضمن میں گورنر کے پی حاجی غلام علی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ نتھیاگلی میں گورنر کے پی کی طبعیت خراب ہوئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر ایوب میڈیکل کمپلیکش میں منتقل کیا گیا ہے،ڈاکٹروں نے گورنر کا چیک اپ کیا ہے، گورنر کے ہی حاجی غلام علی کا بلڈ پریشر ہائی ہو گیا تھا وہ ابھی تک ہسپتال میں ہیں اور انکا علاج چل رہا ہے،

    ڈپٹی میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر جنید سرور ملک نے گورنر کے پی حاجی غلام علی کی صحت بارے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کہ گورنر کے پی حاجی غلام علی کی حالت اطمینان بخش ہے احتیاطاً کریٹیکل کیئر یونٹ (سی سی یو) میں انڈر آبزرویشن رکھا گیا ہے

    بجلی کے بھاری بلوں کیخلاف پہیہ جام ہڑتال جاری

    مہنگائی، بچوں کو بھوکا دیکھنا مشکل کام خود کشیاں، احتجاج، بجلی بل موت کا پروانہ

    نگران حکومت سے عوام کی توقعات ، تحریر:ڈاکٹر سبیل اکرام

    سیاستدان سیاست پر ملک کے مفاد کو ترجیح دیں، ڈاکٹر سبیل اکرام

  • شمالی وزیرستان،مارٹر گولہ  فائر ہونے سے 5 افراد جاں بحق

    شمالی وزیرستان،مارٹر گولہ فائر ہونے سے 5 افراد جاں بحق

    شمالی وزیرستان میں مارٹر گولہ گر نے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہو گئے ،مارٹر گولہ شمالی وزیرستان تحصیل گڑیوم کے علاقے شکتوئی ارسل کوٹ گاؤں میں ایک گھر پر گرا،جس کے زد میں ماں اور اسکے 4 بچے آکر جاں بحق ہو گئے، زرائو کے مطابق دو بچے شدید زخمی بھی ہوئے زخمی بچوں کو بنوں منتقل کردیا گیا، ذرائع کے مطابق مارٹر گولہ نامعلوم سمت سے آگرا ہے،

  • پشاور،فوڈ سیفٹی اور حلال فوڈ اتھارٹی کا مصالحوں کی کارخانوں کے خلاف آپریشن

    پشاور،فوڈ سیفٹی اور حلال فوڈ اتھارٹی کا مصالحوں کی کارخانوں کے خلاف آپریشن

    خیبرپختونخوا فوڈ سیفٹی اینڈ حلال فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ مافیا کیخلاف آپریشن جاری ہے خفیہ اطلاع ملنے پرفوڈ سیفٹی ٹیم کا پشاورکے علاقے بخشو پل، شیرداد گڑھی میں بڑی کارروائی کی گئی ہے ، فوڈ سیفٹی ٹیم کامصالحہ جات فیکٹری پر اچانک چھاپا لگا ہے، فوڈ حکام کے مطابق معائنہ کے دوران فیکٹری سے 6 ہزار کلوگرام چوکر برآمد کرکے سرکاری تحویل میں لے لیا گیا ، فوڈ اتھارٹی نے مزید بتایا کہ چوکر کو مصالحہ جات کی تیاری میں استعمال کیا جا رہا تھا ، فیکٹری مالک گرفتار ، کارخانہ سربمہر کرکے قانونی کارروائی کا آغاز، بھاری جرمانہ بھی عائد کر لیا گیا ہے فوڈ اتھارٹی نے مزید بتایا کہ ڈائریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی شاہ رخ علی خان نے فوڈ سیفٹی ٹیم کی کامیابی کاروائی کو سراہا اور کاروائیاں مزید تیز کرنے کی ھدایت کی، ڈاریکٹر جنرل فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ ملاوٹ مافیا کیخلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا،اور سکی کو بھی عوام کے صحت سے کھیلنے کی اجازت نہیں دینگے،

  • پشاور،آٹے اور چینی سے عوام پریشان

    پشاور،آٹے اور چینی سے عوام پریشان

    پشاور میں مصنوعی بحران کی آڑ میں چینی اور آٹا مزید مہنگا ہوگیا۔ 20 کلو آٹےکا تھیلا 2900 اور 3000 میں فروخت ہونے لگا۔ 80 کلو آٹے کی بوری 500 روپے مہنگی، قیمت 11800 تک پہنچ گئی، چینی کا مصنوعی بحران، مارکیٹ میں چینی کی بوری 10 ہزار سے تجاوز کر گئی۔ تین دنوں کے دوران چینی کی بوری کی قیمت میں ساڑھے تین ہزار روپے تک کا اضافہ ہو گیا صارفین کو مشکلات کا سامنا، ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے وارے نیارے ہو گئے،شہری آٹے اور چینی کی قیمت سے شدید پریشان ہے،

  • پشاور میں ریسکیو1122 کی موٹر سائیکل ایمبولینس سروس کا آغاز

    پشاور میں ریسکیو1122 کی موٹر سائیکل ایمبولینس سروس کا آغاز

    ریسکیو1122 نے پشاور میں موٹر سائیکل ایمبولینس سروس کا آغاز کر دیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ڈی جی ریسکیو خطیر احمد کا کہنا تھا کہ ایمبولینس موٹر سائیکل سروس ٹریفک جام،سڑک بندش کے دوران خدمات یقینی بنائے گی ایمرجنسی کال پر موٹر سائیکل سروس فرسٹ ریسپانڈر کے طور پر کام کرے گی، موٹر سائیکل میں بی پی سیٹ، گلوکومیٹر، پلس اکسیمیٹر و نیبولائزر موجود ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل پر ریسکیو1122 ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشن موجود ہوگا، مریض یازخمی کو ضرورت کے مطابق موقع پر طبی امداد فراہم کی جائے گی موٹر سائیکل سروس کی کامیابی کے ساتھ منصوبے کا دائرہ کار مزید بڑھایا جائے گا، انہوں نے کہا کہ موٹر سائیکل سروس سے اب عوام الناس کو گھر کی دہلیز پر خدمات فراہم کریں گے۔

    ایشیا کپ:تمام میچز پاکستان میں نہ کرانے کی بڑی وجہ براڈ کاسٹرز کی ہچکچاہٹ تھی، …

    واضح رہے کہ ایمرجنسی سروس کو تنگ گلیوں اور سڑکوں پر لوگوں کو سروسز کی فراہمی میں مسائل پیش آرہے تھے ۔ ایمبولینس اور فائر وہیکلز کی رسائی اندرون شہرمیں مشکل سے ہورہی تھی خصوصاََ لاہور، فیصل آباد، ملتان، راولپنڈی، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان جیسے پرانے شہروں میں چھوٹی گلیوں اور تنگ سڑکوں پر ایمرجنسی وہیکلز آسانی سے نہیں جاسکتیں اس لئے پنجاب ایمرجنسی سروس نے موٹر بائیک ایمبولینس سروس شروع کرنے کا فیصلہ کیا، یوں سال 2017کے اواخر میں پنجاب کی تمام ڈویثرنز میں یہ سرو س بھی شروع کردی گئی۔

    پرویز الہیٰ عدالت پیش،پولیس نے جسمانی ریمانڈ مانگ لیا

    اس سروس کے اجراء کے بعد اندرون شہر رہنے والے شہریوں کو ابتدائی طبی امداد اور دیگر ایمرجنسی سروسز آسانی سے فراہم کی جارہی ہیں۔ اگر صحیح معنوں میں حالات کا تجزیہ کیا جائے تو حکومتیں ہمیشہ سرپرستی کرتی ہیں۔ اداروں کی نشو و نما کی ذمہ داری اداروں کے سربراہان پر عائد ہوتی ہے۔ ڈاکٹر رضوان نصیر نے اس ادارے کے اغراض و مقاصد کے پیش نظر ترجیحات کا تعین کیا اور ہر مرحلے کو بخوبی منطقی انجام تک پہنچایا –

    1960 کا قانون اس کا استعمال اسلام آباد پر کیسے ہو گا ؟عدالت

  • نوجوان نسل کے مستقبل کیساتھ کھیلنے والوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ڈسٹرکٹ نوشہرہ پولیس افیسر

    نوجوان نسل کے مستقبل کیساتھ کھیلنے والوں کیساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔ڈسٹرکٹ نوشہرہ پولیس افیسر

    نوشہرہ پولیس کا منشیات فروشوں کیخلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہے،گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18 منشیات فروش گرفتار کر لئے گئے جبکہ ان سے 04 کلوگرام چرس اور04 کلوگرام آئس برآمد۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس اختر حیات خان کے خصوصی احکامات پر ریجنل پولیس مردان محمد سلیمان کے ہدایات پر ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ناصر محمود نے عملی اقدامات کرتے ہوئے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو منشیات فروشوں کیخلاف بھر پور کاروائی کے احکامات جاری کیےتھےمستقبل کے معماروں کے رگوں میں منشیات کا زہراتار کر کھوکھلا کرنے والوں موت کے سوداگروں سے سختی سے نمٹنے کیلئے مختلف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی تھیں۔ پہلے مرحلے میں منشیات فروشوں کی لسٹیں مرتب کی گئی۔چھان بین کے بعد متعلقہ تھانہ جات کے افسران کو معاشرے کے ان ناسوروں کیخلاف کامیاب کاروائی کے احکامات دئیے گئے ۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے جن کے قبضے سے 04 کلوگرام چرس اور 04 کلوگرام آئس برآمد کر لی گئی۔ملزمان کیخلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر دئیے گئے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ناصر محمود نے کہا کہ منشیات ایک زہر ہے۔جو ہمارے معاشرے کو رفتہ رفتہ کھوکھلا کرتا جا رہا ہے۔آج کے دور میں ہمارے معاشرے کو بہت سے مسائل نے گھیر رکھا ہے۔جس میں سے ایک منشیات کی شکل میں ہمارے معاشرے میں سرائیت کرتی جا رہی ہے ۔ انشاء اللہ نوشہرہ سے اس ناسور کا خاتمہ نوشہرہ پولیس کے اولین اہداف میں شامل ہے۔نوشہرہ پولیس کا موت کے سوداگروں کیخلاف آپریشن جاری رہے گا۔نوشہرہ میں امن وامان برقرار رکھنے کیلئے منشیات فروشوں سمیت دیگر جرائم پیشہ افراد کیخلاف بھی کاروائیاں جاری رہے گی۔

  • سوات،کمسن بچے کے سامنے بیوی کو قتل کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

    سوات،کمسن بچے کے سامنے بیوی کو قتل کرنے والا سفاک ملزم گرفتار

    سوات تھانہ بنڑ پولیس کی کامیاب کاروائی، اپنے کمسن بیٹےکے سامنے اپنی ہی بیوی کو بے دردی سے قتل کرنے والا ملزم گرفتار، آلہ قتل پستول برآمد کر لی گئی،
    اس حوالے سے ایڈیشنل ایس پی سوات غلام صادق خان نے تھانہ بنڑ میں میڈیا سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اج صبح تھانہ بنڑ کے حدود میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا، جس میں ظالم شوہر نے اپنے کمسن بچے کے سامنے اپنی ہی بیوی پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ اور جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہوا ، انہوں نے کہا کہ واقعے کا نوٹس لیتے ار پی او ملاکنڈ محمد علی خان اور ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور نےہمیں فوری طور پر قتل میں ملوث ملزم کو گرفتار کرنے کا ٹاسک سونپ دیا، جس پر میں نے ڈی ایس پی سٹی امجد خان، ایس ایچ او تھانہ بنڑ جہان عالم خان و دیگر پولیس پر مشتمل ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی جنہوں بروقت کاروائی کرتے ہوئے اپنی بیوی مسماۃ (ن) کے قتل میں ملوث ملزم اختر علی ولد عمر علی ساکن بھٹئی چوک طاہر اباد مینگورہ کو الہ قتل سمیت ایک گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا۔ وجہ عناد شوہر بیوی کے درمیان گزشتہ کئی سالوں سے گھریلوں ناچاقی کی کیس عدالت میں زیر سماعت تھا۔

  • خیبر پختونخوا  کے نگران وزیر اعلی  سے یو این ڈی پی کے وفد سے ملاقات

    خیبر پختونخوا کے نگران وزیر اعلی سے یو این ڈی پی کے وفد سے ملاقات

    نگراں وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان سے یو این ڈی پی کے وفد کی ملاقات کی ہے، وفد کی قیادت یو این ڈی پی کے ریزیڈنٹ ریپریزنٹیٹیو سیموئیل رزک کر رہے تھے۔ ملاقات میں صوبے میں یو این ڈی پی کے تعاون سے چلنے والے مفاد عامہ کے مختلف پروگراموں سے متعلق امور پر گفتگو کی گئی، ملاقات میں یو این ڈی پی اور صوبائی حکومت کے درمیان معاونت کے دائرہ کار کو مزید بڑھانے سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا،
    نگران وزیر اعلی نے بتایا کہ صوبائی حکومت سماجی شعبوں میں یو این ڈی پی کے تکنیکی اور مالی تعاون کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے امید ہے یو این ڈی پی اور صوبائی حکومت کے درمیان معاونت کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا، نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا نے کہا کہ ضم شدہ قبائلی اضلاع کو حکومت کے ساتھ ساتھ یو این ڈی پی سمیت دیگر ڈونر ایجنسیوں کی بھی خصوصی توجہ کی ضرورت ہے، علاقے میں جاری طویل بد امنی کی وجہ سے ضم اضلاع کے لوگ بہت ذیادہ متاثرہ ہوئے ہیں،
    سابقہ قبائلی علاقوں کا خیبر پختونخوا میں انضمام ایک احسن اقدام ہے، لیکن وہاں پر تیز رفتار ترقی کے لئے مربوط کوششوں کی ضرورت ہے، ضم اضلاع میں بنیادی انفراسٹرکچر کی تعمیر میں حکومت کو ڈونر ایجنسیوں کے خصوصی تعاون کی ضرورت ہے، اعظم خان نے کہا کہ ان علاقوں میں میں امن و امان کو یقینی بنانے کے لئے پولیس کو مستحکم بنانے کی بھی ضرورت ہے، وزیر اعلی کی یو این ڈی پی کو صوبے خصوصاً ضم اضلاع میں دیہی ترقی کے شعبے میں کمیونٹی کے اشتراک سے کام کرنے کی تجویز دی، دیہی علاقوں کی ترقی کے لئے کمیونٹی آرگنائزیشنز کے اشتراک سے کام کرنے کے بہتر نتائج سامنے آئیں گے، ترقیاتی منصوبوں میں مقامی آبادی کی شراکت سے ان منصوبوں کے ذیادہ ثمرات عوام تک پہنچ سکتے ہیں، اعظم خان نے مزید بتایا کہ صوبے خصوصاً نوجوان نسل میں منشیات کے استعمال کا بڑھتا ہوا رجحان تشویشناک ہے، منشیات کی روک تھام کے لئے حکومت اور ڈونر ایجنسیوں کے درمیان اشتراک کار کی ضرورت ہے، نگران صوبائی حکومت یو این ڈی پی پروگرامز پر عملدرآمد کے سلسلے میں ادارے کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی،سیموئیل رزک نے نگران وزیر اعلی کے تجاویز کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ یو این ڈی پی خیبر پختونخوا میں مختلف سماجی شعبوں میں صوبائی حکومت کو معاونت فراہم کر رہی ہے،
    ضم ایریاز گورننس پروگرام، رول آف لاء پراجیکٹ، معاشی بحالی کا پروگرام، ایکو ٹوورازم، ایچ آئی وی ایڈز پروگرام، گلوف پروگرام اور فلڈ ریکوری پروگرام یو این ڈی پی کے اہم منصوبے ہیں، سیموئیل رزک نے مزید کہا کہ ان تمام پروگرامز پر عملدرآمد کے سلسلے میں یو این ڈی پی کو صوبائی حکومت مکمل تعاون فراہم کر رہی،
    اور اس سلسلے میں صوبائی حکومت کے متعلقہ محکموں اور یو این ڈی پی کے درمیان مربوط روابط قائم ہیں، سیموئیل رزک نے کہا کہ آنے والے وقتوں میں یو این ڈی پی صوبائی حکومت کے ساتھ اشتراک کار کو مزید وسعت دے گی،

  • چترال میں چکن پوکس کا مرض تیزی سے پھیلنے لگا

    چترال میں چکن پوکس کا مرض تیزی سے پھیلنے لگا

    ضلع چترال میں 11 سکولز میں 100 سے زائد طالبات چکن پاکس وائرس سے متاثر ہوئی ہیں جبکہ متعلقہ تمام سکولوں کو ایک ہفتے کے لیے بند کردیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیسز رپورٹ ہونے کے بعد متاثرہ علاقوں کو میڈیکل ٹیمز بھیج دیئے گئے ہیں جو میڈیکل کمیپس کے ساتھ ساتھ لوگوں میں اس حوالے سے آگاہی بھی پھیلا رہے ہیں۔ڈی ایچ او کے مطابق لیڈی ہیلتھ ورکرز کے ذریعے بھی لوگوں میں اس حوالے سے آگاہی مہم چلائی جارہی ہے جبکہ مرض پر قابو پانے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں۔ ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر متاثرہ علاقوں میں جاکر کیمپس لگاتے ہیں۔
    دوسری جانب ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں بھی 11 افراد اس مرض کا شکار ہے۔ ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد روغانی کے مطابق دو دن پہلے چترال میں چکن پاکس کے کیسز سامنے آنے کے بعد میڈیکل ٹیم بھیج دی گئی تھی جس نے وہاں میڈیکل کیمپ لگایا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مرض سے ابھی تک کوئی موت واقع نہیں ہوئی۔

  • پشاور وکلاء کا مہنگائی کے خلاف تحریک کا اعلان

    پشاور وکلاء کا مہنگائی کے خلاف تحریک کا اعلان

    پشاور وکلا کا بجلی، گیس، پیٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسز کے خلاف تحریک کا اعلان کر دیا ، اجلاس میں حالیہ مہنگائی کے خلاف معتدد قرار دادیں منظور کر لی گئی،
    سرکاری افسران کو ملنے والی مراعات کو فری ختم کرنے کی قرار داد منظور کر دی گئی،قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ مفت بجلی استعمال کرنے والوں سے بھی فری یونٹ سسٹم ختم کیا جائے، ایک سے زائد گاڑی رکھنے والے افسر سے گاڑیاں واپس لی جائے، قرار داد میں یہ بھیہ کہا گیا ہے کہ کرپشن میں ملوث ملزمان کو قرار واقع سزا دی جائے، اور آئینی مدت کے اندر شفاف الیکشن کا فوری انعقاد کرایا جائے، وکلا کی خصوصی کمیٹی وزیر اعلی اور گورنر کے سامنے اپنی سفارشات رکھے گی،وکلاء اجلاس نے قرار داد متفقہ طور پر منظور کر لی دوسری جانب مہنگائی کے خلاف پشاور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کا اجلاس منعقد کیا گیا، صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن طارق آفریدی ایڈوکیٹ نے کہا کہ آج مہنگائی کے خلاف ہم نے یہ اجلاس طلب کیا ہے۔ مہنگائی کے خلاف اب تحریک کا آغاز کررہے ہیں اس میں سیاسی پارٹیوں کو بھی دعوت دینگے۔ انہوں نے کہا جب پٹرول کی قیمت بڑھ جاتی ہے تو سب چیزیں مہنگی ہوجاتی ہے۔ صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن طارق آفریدی ایڈوکیٹ نے مزید بتایا کہ سرکاری افسران اور واپڈا والے کومفت یونٹ دیئے جاتے ہیں اور اس کا بوجھ غریب عوام پر پڑتا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مفت یونٹ کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔ طارق آفریدی ایڈوکیٹ نے کہا کہ مہنگائی کے خلاف ہم تحریک چلائے گے اور عدالتوں سے بھی رجوع کرے گے۔ سنیئر وکلاء پر مشتمل کمیٹی بنائے گے وہ گورنر اور وزیراعلی سے ملے گے۔ مہنگائی کا مسئلہ ان کے ساتھ اٹھائے گے, مطالبات نہیں مانے گئے تو پھر سیاسی پارٹیوں, تاجر اور طلباء تنظیموں کو ساتھ لیکر احتجاجی تحریک چلائے گے۔ طارق آفریدی ایڈوکیٹ نے اس بات پر زور دیا کہ جب تک مہنگائی کم نہیں کی جاتی ہم آرام سے نہیں بیٹھے گے۔اس حوالے سے پاکستان بار کونسل نے بھی کل اجلاس بلایا ہے۔ اس دوران جنرل سیکرٹری ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن لاجبر خان نے کہا کہ آئے روز اشیاء خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ تشویش ناک ہے۔ اور مہنگائی اب عوام کے لئے ناقابل برداشت ہوگئی ہے۔