Baaghi TV

Category: پشاور

  • 3 ماہ کے دوران67 کروڑ 95 لاکھ روپے سے زائد ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد

    3 ماہ کے دوران67 کروڑ 95 لاکھ روپے سے زائد ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد

    ایف آئی اے کی پی زون کی ہنڈی حوالہ میں ملوث ملزمان کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں،

    ڈائریکٹر کے پی زون نثار خان تنولی کی ہدایت پر ہنڈی حوالہ اور کرنسی کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے، گزشتہ 3 ماہ کے دوران کے پی زون نے حوالہ ہنڈی اور کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث عناصر کے خلاف 109 چھاپہ مار کاروائیاں کیں ، چھاپوں کے نتیجے میں 109 مقدمات درج کئے گئے جبکہ 127 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔چھاپہ مار کاروائیاں پشاور، ایبٹ آباد، ڈی آئی خان، نوشہرہ، سوات، مردان، بٹخیلہ، کوہاٹ کے مختلف علاقوں اور طورخم بارڈر پر کی گئی۔چھاپوں کے دوران 67 کروڑ 95 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کی گئی۔

    گرفتار ملزمان یو اے ای، سعودی عرب و دیگر ممالک سے ہنڈی حوالہ کے نیٹ ورکس کے ساتھ رابطے میں تھے۔ملزمان کی گرفتاری کے لئے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی معاونت بھی حاصل کی گئی۔گرفتار ملزمان بغیر لائسنس کرنسی کی ایکسچینج میں ملوث تھے۔ملزمان سے ہنڈی حوالہ سے متعلق متعدد رسیدیں اور موبائل فونز بھی برآمد کئے گئے۔گرفتار ملزمان کے زیر استعمال دکانیں اور آفسس کو بھی سیل کیا گیا ہے۔گزشتہ 3 ماہ کے دوران متعدد پلازوں کو بھی سیل کیا گیا جہاں کرنسی کی غیر قانونی سرگرمیوں جاری تھیں ،گرفتار ملزمان کے خلاف فارن ایکسچینج ریگولیشن ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے

    لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

    شادی کا جھانسہ ، ویڈیو بناکر زیادتی اور پھر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

    لودھراں میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ،پولیس کا کاروائی سے گریز

    دوران ڈکیتی ماں باپ کے سامنے حافظ قرآن بیٹی کے ساتھ درندوں کی زیادتی

    سکول سے گھر آنیوالی خاتون کے سامنے نوجوان نے کپڑے اتار دیئے، ویڈیو وائرل،مقدمہ درج

    تقریب کے بہانے بلا کر خاتون کے ساتھ ہوٹل میں اجتماعی زیادتی

    کے پی زون کے تمام سرکلز میں ڈپٹی ڈائریکٹرز کی زیر نگرانی خصوصی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں چھاپہ مار ٹیمیں خفیہ اطلاع پر غیر قانونی کرنسی کی خریدوفروخت میں ملوث ایجنٹوں کے خلاف کاروائیاں کر رہی ہیں ،غیر ملکی کرنسی کی سمگلنگ میں ملوث عناصر کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزائیں دلوائی جائیں گی۔ہنڈی حوالہ میں ملوث ڈیلروں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔غیر قانونی ایکسچینج میں ملوث ڈیلروں کا ڈیٹا مرتکب کر لیا گیا۔ ہنڈی حوالہ میں ملوث ملزمان کے خلاف گھیرا تنگ کیا جا چکا ہے ،ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے محسن حسن بٹ کی خصوصی ہدایات پر ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائیوں میں دیگر اداروں سے بھی معاونت لی جاری ہے۔

  • خیبر پختونخوا کے امن کو ایک بار پھر تباہ کیا جا رہا ہے،ایمل ولی

    خیبر پختونخوا کے امن کو ایک بار پھر تباہ کیا جا رہا ہے،ایمل ولی

    عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر امل ولی خان نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں ایک بار پھر امن کا ماحول خراب کیا جا رہا ہے اور پشتون دھڑوں نے میدان جنگ بنانے کی سازشیں شروع کر دی ہیں تاہم عوامی نیشنل پارٹی پشتون دھڑے کو امن تباہ کرنے کی کبھی اجازت نہیں دے گی۔
    ایمل ولی خان نے امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر مالاکنڈ کے سخاکوٹ میں ہونے والا کنونشن منسوخ کر دیا ہے۔
    ایمل ولی خان نے کہا کہ پشتونوں کے خلاف ظلم کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر ہمیں اپنے وسائل استعمال کرنے کی اجازت دی جائے تو آئی ایم ایف سمیت بیرونی دنیا سے قرضہ مانگنے کی ضرورت نہیں۔ ایمل ولی خان نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک ایسی جماعت تھی جو بنتے ہی ختم ہوگئی لیکن عوامی نیشنل پارٹی تحریک کا نام ہے اور ہمیشہ رہے گی، صوبے کو کس نے تباہ کیا؟ اس کا سب کو علم ہے اب ایک بار پھر ان لوگوں سے اقتدار کا وعدہ ہے جو پشتون عوام پر ظلم کررہے ہیں۔ . ایمل ولی خان نے کہا کہ ہم تین ماہ میں الیکشن چاہتے ہیں۔

  • کلین اینڈ گرین خیبر پختونخوا کو اپنا مقصد بنانا ہے ، نگران وزیر بیرسٹر جمال کاکا خیل

    کلین اینڈ گرین خیبر پختونخوا کو اپنا مقصد بنانا ہے ، نگران وزیر بیرسٹر جمال کاکا خیل

    نگران صوبائی وزیر برائے اطلاعات ، سیاحت ، ثقافت ، آثار قدیمہ و عجائب گھر خیبرپختونخوا بریسٹر فروز جمال شاہ کاکا خیل نے گلیات ڈیویلپمنٹ اتھارٹی اجلاس منعقد کیا نگران صوبائی وزیر سیاحت و اطلاعات بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل نے کہا کہ محکمہ سیاحت سیاحوں کو بہترین سہولتیں فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہے۔
    محکمہ سیاحت کی جانب سے عوام الناس کو مختلف مواقع فراہم کیے جائیں تاکہ شمالی علاقہ جات کی سہولیات سے سیاح لطف اندوز ہوں۔بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل نے مزید بتایا کہ گڈ گورننس پر عمل کیا جائے اور کلین اینڈ گرین خیبرپختونخوا کے لیے مناسب صفائی مہم کو ترجیح بنایا جائے۔ اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ اقربا پروری اور سفارش کلچر کا خاتمہ کیا جائے گا اور صرف میرٹ پر کام ہوگا۔بیرسٹر فیروز جمال شاہ کاکا خیل نے عوام کے شکایات پر عملدرامد کرتے ہوئے کہا کہ نتھیا گلی میں پارکنگ کا مسئلہ مناسب منصوبہ بندی کے ساتھ حل کیا جائے۔ نتھیا گلی میں چلڈرن پارک بھی بنایا جائے گا جس سے سیاحت کو مزید فروخت ملے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوشش کر رہے ہیں کہ سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جائیں، ہمارے سیاح ہمارے مہمان ہیں۔

  • عوام کے مسائل کو تر جیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، آئی جی  پی خیبر پختونخوا

    عوام کے مسائل کو تر جیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، آئی جی پی خیبر پختونخوا

    آئی جی پی خیبر پختونخوا نے ماڈل پولیس اسٹیشن بنوں جانی خیل کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر بات کرتے ہوئے آئی جی پی نے کہا کہ پولیس کی اکائی میں پولیس اسٹیشن کو بنیادی حیثیت حاصل ہے اور شکایت کنندہ گان اور مصیبت میں مبتلا افراد اپنے درپیش مسئلے کے حل کے لیے سب سے پہلے یہاں رجوع کرتے ہیں اور ہدایت کی کہ سائلین کو انصا ف کی برقت فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔انھوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ صوبے میں تھانوں کی حالت زار بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ جہاں ضرورت ہوگی نئے تھانے ترجیحی بنیادوں پر قائم کئے جائیں گے۔ آئی جی پی نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کے حالات کار اور اوقات کار بہتر بنانے کے لیے ہر ممکن اقدامات اُٹھائے جائیں گے۔ آئی جی پی نے اُمید ظاہر کی کہ نیا قائم شدہ تھانہ جات علاقے میں امن و امان کے قیام کے حوالے سے سنگ میل ثابت ہو ں گے۔ آئی جی پی نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس ایک بہادر پولیس ہے اور ہر حال میں عوام کے جان و مال کی تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی۔

  • مردان، چینی کے نرخوں میں کمی ،اور مصنوعی مہنگائی کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد

    مردان، چینی کے نرخوں میں کمی ،اور مصنوعی مہنگائی کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد

    ڈپٹی کمشنر مردان کے زیر صدارت ضلع بھر میں چینی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے اور ذخیرہ اندوزی و مصنوعی مہنگائی پر قابو پانے کے حوالے سے میٹینگ کا انعقاد کیا گیا،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر مردان، اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی، ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ہیڈکوارٹر ، ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر سمیت شوگر ملز اور متعلقہ محکموں کے نمائندوں اور انجمن تاجران نے شرکت کی۔
    ایڈمنسٹریشن افسران اور محکمہ خوراک کی جانب سے ضلع بھر میں چینی کی شوگر ملز اور اوپن مارکیٹ میں موجودہ صورتحال اور اسکی قیمت کے حوالے سے تفصیلی پوچھ گچھ کی، اس دوران ایڈمنسٹریشن افسران اور ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولز اور کین انسپکٹر نے چینی کی ذخیرہ اندوزوں اور منافع خوروں کے خلاف اٹھائے گئے اقدامات پر تفصیلی بریفینگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے ایڈمنسٹریشن سمیت متعلقہ محکموں کے افسران کو صوبائی حکومت کے جاری کردہ احکامات کی روشنی میں ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو مقرر کردہ نرخوں پر بلا کسی رکاوٹ اشیاء ضروریہ کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے ضلع بھر کے چھوٹے بڑے گوداموں اور ڈیلروں کے معائنے کئیے جائیں اور ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کرنے والوں پر کڑی نظر رکھی جائے اور ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

  • خیبر پاک افغان بارڈر پر کشیدگی تیسرے روز بھی  جاری

    خیبر پاک افغان بارڈر پر کشیدگی تیسرے روز بھی جاری

    ضلع خیبر طورخم بارڈر پر پاک افغان فورسز کے درمیان گشیدگی تیسرے روز بھی جاری ،سیکورٹی ذرائع کے مطابق تجارتی سرگرمیاں سمیت ہرقسم آمدورفت معطل ہے جس کی وجہ سے طورخم سرحدی گزرگاہ بند ہونے سے کارگو گاڑیوں کی کئی کلومیٹر لمبی قطاریں بن گئی، طورخم سرحد کے دونوں جانب ہزاروں گاڑیاں پھنس گئی ہے، تاجر برادری کا مطالبہ ہے کہ تازہ پھل اور سبزیاں لیجانے والے گاڑیوں کو بارڈر پار کرنے کی اجازت دی جائے، کشیدگی کے باعث طورخم بازار بھی بند، سیکورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ چیک پوسٹ کے قیام کےتنازعہ پر پاک افغان فورسز کے درمیان تین روز مسلح جھڑپ ہوئی،
    دوسری جانب ضلع خیبر لنڈیکوتل بازار میں بلدیاتی نمائندگان و دیگر سماجی حلقوں کے مشران کے سربراہی میں پاک افغان کشیدہ صورتحال کے پیش نظر امن ریلی نکالی گئی۔لنڈی کوتل بازار باچاخان چوک سے امن ریلی شروع ہوکر پریس کلب پر ختم ہوئی۔ ریلی کے شرکاء نے امن کے حق میں نعرے لگائے،
    ریلی کے شرکاء سے لنڈی کوتل تحصیل کے ڈپٹی چیئرمین اور دیگر نے کہا کہ ہم افغانستان اور پاکستان دونوں ممالک میں امن چاہتے ہیں دونوں ممالک کے حکام مذاکرات کے ذریعے اپنے مسائل حل کریں۔
    انہوں نے کہا کہ ہم امن چاہتے ہیں۔ گزشتہ روز فائرنگ واقعہ کے باعث طورخم بارڈر کے بندش کے باعث دونوں اطراف سے ہزاروں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ دو طرفہ تجارت بھی متاثرہ ہو گیا ہے جبکہ طورخم بارڈر سے عوام نے سیکورٹی خدشات اور خوف کی وجہ سے نقل مکانی بھی شروع کردی ہے۔

  • لکی مروت،چار لائن مین کرنٹ لگنے سے جاں بحق

    لکی مروت،چار لائن مین کرنٹ لگنے سے جاں بحق

    لکی مروت میں نئے ہائی ٹرانسمشن لائن پر کام کے دوران بجلی کا کرنٹ لگنے سے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ یہ واقعہ تھانہ غزنی خیل کے حدود میں واقع گاؤں تتر خیل میں پیش آیا۔
    ریسکیو ذرائع کے مطابق چاروں افراد بجلی کے گیارہ ہزار لائن پر کام کر رہے تھے۔ جس دوران گرڈ اسٹیشن سے بجلی کھول دی گئی جس سے چاروں افراد کی کرنٹ لگنے سے موت واقع ہو گئی ،تاہم واقعہ کی رپورٹ درج نہیں ہوئی تاہم چاروں افراد پرائیویٹ ٹیکنیشن بتائے جارہے ہیں جو نئی ایچ ٹی لائن بچھا رہے تھے۔
    جاں بحق ہونے والوں میں ولی اللہ ،عارف اللہ ،حضرت علی اور میر احمد شاہ شامل ہیں۔ لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال لکی مروت منتقل کردیا گیا ہے۔

  • خیبر پختونخوا  کے نگران وزیر اعلی کا  قبائلی اضلاع میں امداد کی تقسیم

    خیبر پختونخوا کے نگران وزیر اعلی کا قبائلی اضلاع میں امداد کی تقسیم

    وزیر اعلیٰ نے خصوصی فنڈ سے ضم اضلاع کے مستحق افراد میں مالی امداد تقسیم کیئے، قبائلی اضلاع کے عوام کے ساتھ ہفتہ وار ملاقاتوں کے دوران بعض مستحق افراد نے وزیر اعلی سے مالی امداد کی درخواست کی تھی۔ ان افراد میں ذیادہ تر بیمار اور نادار افراد شامل تھے۔ نگران وزیر اعلی نے کہا کہ قبائلی اضلاع کے عوام کے ساتھ ملاقاتوں میں سامنے آنے والے مسائل کے حل پر کام جاری ہے، قبائلی اضلاع کے عوام بہت ذیادہ مشکلات سے دوچار ہوئے ہیں، اعظم خان نے کہا ضم اضلاع کے عوامی مسائل کا حل ہماری حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے، حکومت ضم اضلاع کے لوگوں کے مسائل حل کرنے اور ان کی امداد کا سلسلہ آئندہ بھی جاری رکھے گی، مستحق افراد نے انتہائی کم وقت میں مالی امداد کی فراہمی پر وزیر اعلی کے تہہ دل سے مشکور ہیں، نگران وزیر اعلی قبائلی اضلاع کے مسائل کے حل میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں جس پر قبائلی عوام ان کے شکر گزار ہیں،

  • سوات یونیورسٹی سے 16 طلباء کو نکال دیا گیا

    سوات یونیورسٹی سے 16 طلباء کو نکال دیا گیا

    سوات یونیورسٹی میں جنسی ہرآسانی کے خلاف آواز اٹھانے والے16 طلبہ کو ایک سال کے لئے یونیورسٹی سے نکال دیا گیا۔ نکالے گئے طلبہ میں 5 کا تعلق شعبہ صحافت،3 ٹورازم ،7 شریعہ اینڈ لاء اور ایک طالب العلم کا تعلق شعبہ سی بی ایم سے ہے۔
    سوات یونیورسٹی میں جنسی ہراسانی کا سکینڈل سامنے انے اور ویڈیو ز سو شل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ان طلبہ نے یونیورسٹی میں طالبات اور خواتین اساتذہ کے کے حق میں اور جنسی ہراسانی کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ جس کے بعد انکوئری کر سوات یو نیورسٹی کے تمام کلاسز کے دروازوں میں شیشے نصب کئے گئے تھے،لیکن یونیورٹی انتظامیہ کی جانب سے ان تمام طلبہ کو نکال دیا ،

  • کراچی اور پشاورمیں سیوریج کے پانی میں پولیو کے وائرس کی تصدیق

    کراچی اور پشاورمیں سیوریج کے پانی میں پولیو کے وائرس کی تصدیق

    اسلام آباد: کراچی اور پشاور سمیت چار مختلف مقامات سے جمع کیے گئے سیوریج کے پانی میں پولیو کے وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    باغی ٹی وی : اسلام آباد میں نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ نے سیوریج کے پانی میں ٹائپ ون وائلڈ پولیو وائرس (ڈبلیو پی وی ون) کی موجودگی کی تصدیق کی ہے کراچی کے علاقے کیماڑی میں 17 اگست کو محمد خان کالونی میں سیوریج کے نمونے میں وائلڈ پولیو وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے، اگر پولیو وائرس سیوریج کے پانی میں پایا جاتا ہے تو اس کے نمونے کو مثبت کہا جاتا ہے۔

    امسال کراچی میں یہ دوسرا مثبت نمونہ ہے کراچی میں 2023 میں پہلی بار پولیو وائرس کی تصدیق جون میں سہراب گوٹھ کے ماحولیاتی نمونے میں ہوئی تھی، اس سے قبل کراچی میں پولیو کے مثبت نمونے اگست 2022 میں لانڈھی اور ملیر سے ملے تھے۔

    باجوڑ میں دھماکا،ایک شخص جاں بحق ایک زخمی

    ڈبلیو پی وی ون وائرس کو YB3A کلسٹر کے حصے کے طور پر درجہ بندی کیا گیا ہے اور یکم مارچ 2023 کو افغانستان کے ننگرہار بٹی کوٹ میں ماحولیاتی نمونے میں پائے جانے والے وائرس سے جینیاتی طور پر 99 فیصد منسلک ہے یہ ضلع میں 7 اگست سے 13 اگست تک پولیو کے قطرے پلانے کی حالیہ مہم کے بعد سامنے آیا ہے اس اعتبار سے پاکستان میں 2023 کے لیے مثبت ماحولیاتی (سیوریج) نمونوں کی کل تعداد اب 21 ہے۔

    دیگر تین نمونے پشاور کے شاہین مسلم ٹاؤن، یوسف آباد اور تاج آباد اور حیات آباد ایک اور 2 کے تھے یہ اس سال ضلع میں ریکارڈ کیے گئےدس مثبت نمونے ہیں تمام وائرسز کو YB3A کلسٹر کے حصے کے طور پر درجہ بندی کیا گیا ہے اور 16 مئی 2023 کو افغانستان کے بہسود میں پولیو کیس میں پائے جانے والے وائرس سے جینیاتی طور پر منسلک ہیں۔

    ذخیرہ اندوزوں کے خلاف آپریشن،چینی کے ساڑھے 5 ہزار سے زائد بیگ برآمد

    واضح رہے کہ پولیو ایک انتہائی متعدی اور لاعلاج بیماری ہے، یہ پولیو وائرس کی وجہ سے ہوتی ہے اور بنیادی طور پر 5 سال سے کم عمر کے بچوں کو متاثر کرتی ہے، یہ وائرس اعصابی نظام پر حملہ آور ہوتا ہے اور بعض صورتوں میں فالج یا موت کا باعث بھی بن سکتا ہے پولیو کا کوئی علاج نہیں ہے، بار بار ویکسی نیشن بچوں کی حفاظت کا سب سے مؤثر طریقہ ہے، پولیو ویکسین نے لاکھوں بچوں کی پولیو سے حفاظت ممکن بنائی ہے، جس سے دنیا کے تقریباً تمام ممالک پولیو سے پاک ہوچکے ہیں، دنیا میں صرف پاکستان اور افغانستان 2 ایسے ملک ہیں جہاں پولیو تاحال موجود ہے۔