Baaghi TV

Category: پشاور

  • پشاور اے ٹی سی میں  پی ٹی آئی کے سابق اراکین کے کیسز کی سماعت

    پشاور اے ٹی سی میں پی ٹی آئی کے سابق اراکین کے کیسز کی سماعت

    پشاور اینٹی کرپشن میں سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سابق ایم پی اے رنگیز خان اور عاقب اللہ کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی،اینٹی کرپشن عدالت کے جج بابر علی خان نے سماعت کی، اسد قیصر، رنگیز خان اور عاقب اللہ کی عبوری ضمانت میں 20 ستمبر تک توسیع کر دی سابق ایم پی اے رنگیز خان اور عاقب اللہ عدالت میں پیش ہویئں،جبکہ سابق سپیکر کی آج حاضری سے استثنی کی درخواست دی گئی جو منظور ہو گئی، اے ٹی سی عدالت نے سماعت 20 ستمبر تک ملتوی کردیا
    واضح رہے کہ اسد قیصر،رنگیز خان اور عاقب اللہ پر غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے،

  • پشاور ہائی کورٹ میں آوٹ آف ٹرن پروموشن کیسز پر محفوظ فیصلہ سنا دیا

    پشاور ہائی کورٹ میں آوٹ آف ٹرن پروموشن کیسز پر محفوظ فیصلہ سنا دیا

    پشاور ہائی کورٹ میں محکمہ پولیس میں آوٹ آف ٹرن پروموشن کیسسز پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا، عدالت نے پولیس افسران کی آوٹ آف ٹرن پروموشن کو کالعدم قرار دیدیا،،عدالت نے دیگر صوبے سے آئے پولیس افسران کی پروموشن کو بھی قانونی قرار دیدیا جبکہ دوسرے صوبوں کے پولیس افسران کو واپس بھیجنے کے اقدام بھی کالعدم قرار دیا گیا عدالت نے کیڈٹس اور انسٹرکٹرز کی پرومشن کو قانونی قرار دے دیا ، عدالت نے خواتین پولیس افسران کے کیسز متعلقہ ڈیپارٹمنٹ کو واپس بھیج دیئےمتعلقہ محکمہ خواتین پولیس افسران اور کلاس فور پروموشن کو قانون اور فیصلے کے مطابق دیکھیں،

  • چارسدہ اور مردان میں بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف عوام آج بھی سراپا احتجاج

    چارسدہ اور مردان میں بجلی کے بھاری بلوں کے خلاف عوام آج بھی سراپا احتجاج

    مردان اور چارسدہ میں مرکزی تنظیم تاجران کا بجلی بلوں کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے، مرکزی تنظیم تاجران تاجراتحاد احسان باچہ گروپ کی سر براہی میں مہنگائی اور بجلی کے بھاری بلوں کے حلاف مردان بنک روڈ پر شدید احتجاج کیا جا رہا ہے احتجاج میں کثیر تعداد عوام کی بھی شامل ہے،شہریوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بجی کے بل پکڑے ہوئے ہے،اور حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی چل رہی ہے،احتجاج کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عوام اور تاجران نے کہا کہ اضافی بلوں نے عوام کی نیندیں حرام کردیں ہیں ، پہلے ہی مہنگائی کے بوجھ تلے عوام دبے اب بھاری بل بھیج کر مزید تنگ کیا جا رہا ہے،جو برداشت نہیں کیا جائے گا،، تاجران اور مقررین نے احتجاج کے دوران کہا کہ حکمران اپنی عیاشیاں ختم کردیں اور عوام کے مسائل پر نظر ڈال دے ،اسکے علاوہ صدر تاجران مشتاق سیماب نے کہا کہ بجلی کے تمام فری یونٹ ختم کئے جائیں۔ واضح رہے کہ مردان چارسدہ اور اور خیبر پختونخوا کے عوام پہلے ہی بجلی کی لوڈ شیڈنگ سے شدید تنگ تھے اوپر سے بھاری بل بھی موصول ہوئے جس کی وجہ سے عوام مزید سیخ پا ہو گئے ہیں،جس کی وجہ سے پورے ملک سمیت کے پی کے مردان میں آج چوتھے روز شدید احتجاج جاری ہے،دوسری جانب چارسدہ کے تاجران کی جانب سے بھی بجلی کے بلوں میں ناروا ٹیکسس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جا رہا ہے
    چارسدہ مظاہرے میں تاجر اتحاد کی قیادت اور تاجروں نے بھرپور شرکت کی ، مظاہرین نے بجلی کی بل بھی جلا دئیے اور حکومت اور اشرافیہ کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی احتجاج میں شرکاء نے چارسدہ فاروق اعظم چوک کو مظاہرین نے ہر قسم ٹریفک کے لیے بند رکھا تھا مظاہرے سے تاجر اتحاد چارسدہ مرکزی صدر افتخار حسین صرافہ اور جنرل سیکرٹری حبیب نے حطاب بھی کیا جبکہ آئندہ کے لائحہ عمل کے لیے تاجروں کا شٹر ڈاون ہڑتال لائحہ عمل کے بارے میں اعلان بھی متوقع ہے چارسدہ میں کسی بھی ناحوشگور واقعے سے نمٹنے کے لئے پولیس کی نفری بھی موجود ہے،

  • خیبر علی مسجد خود کش دھماکے کے سہولت کار نے پولیس پر فائرنگ کی تھی،ایف آئی آر کا متن

    خیبر علی مسجد خود کش دھماکے کے سہولت کار نے پولیس پر فائرنگ کی تھی،ایف آئی آر کا متن

    پشاور علی مسجد خود کش دھماکے میں گرفتار ملزم ابوذر کی ہلاکت پر سی ٹی ڈی پشاور کے مطابق انہوں نے دہشت گردوں سے کراس فائرنگ کی اور ایف آئی آر درج کرلی، گرفتار سہولت کار نے دوران تفتیش علاقہ سرکے خوڑ جمرود کے ایک غار میں خود کش جیکٹس چھپانے کا انکشاف کیا تھا،ایف آئی آر میں موقف اپنایا گیا ہے کہ تفتیشی ٹیم اور پولیس جب ملزم کے ہمراہ مذکورہ جگہ پہنچے تو پہلے سے موجود دہشت گرد عبد اللہ شلمانی اور دیگر نے فائرنگ شروع کردی ،ایف آئی آر کے مطابق پولیس کا دہشت گردوں کے ساتھ دس منٹ تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا ،جس سےابوذرموقع پر جاں بحق ہوا جبکہ پولیس کی ایک گاڑی کونقصان پہنچا، ایف آئی آر میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ابوزر کہ ہلاکت اور علی مسجد دھماکے کی ایف آئی آر دہشت گرد عبد اللہ شلمانی اور دیگر کے خلاف داود خان ایچ ایچ او سی ٹی ڈی کی مدعیت میں درج ہوئی،

  • لکی مروت،پولیس موبائل پر حملہ،دو اہلکار شہید

    لکی مروت،پولیس موبائل پر حملہ،دو اہلکار شہید

    خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد کی جانب سے پولیس موبائل پر حملے کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔
    حکام کے مطابق لکی مروت میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نا معلوم افراد کی جانب سے پولیس موبائل پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے، حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والوں اہلکاروں میں بشیر خان اور سیف علی خان شامل ہیں جبکہ عصمت اللہ، امداد اور انعام اللہ زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق علاقے کی ناکہ بندی کر کے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکار شہید

    پولیس موبائل پر حملہ، 2 اہلکار شہید

    خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں نامعلوم افراد کی جانب سے پولیس موبائل پر حملے کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے ہیں جبکہ حکام کے مطابق لکی مروت میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں نا معلوم افراد کی جانب سے پولیس موبائل پر حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید جبکہ 3 زخمی ہوگئے۔

    علاوہ ازیں حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والوں اہلکاروں میں بشیر خان اور سیف علی خان شامل ہیں جبکہ عصمت اللہ، امداد اور انعام اللہ زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    جبکہ پولیس ذرائع کے مطابق علاقے کی ناکہ بندی کر کے حملہ آوروں کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ دوسری جانب خیبر: علی مسجد خودکش دھماکے کا گرفتار سہولتکار مبینہ مقابلے میں ہلاک ہوگیا، خیبر کے علاقے علی مسجد خودکش دھماکے کا گرفتار سہولت کار ابوذر مبینہ مقابلے کے دوران مارا گیا، سہولت کار کو خودکش جیکٹس کی نشاندہی کیلئے جمرود لے جایا گیا تھا۔

    جبکہ سی ٹی ڈی نے دہشت گرد عبداللہ شلمانی اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا تاہم مقدمے کے متن کے مطابق سہولت کار ابوذر کو خودکش جیکٹس کی نشاندہی کیلئے لے جایا گیا تھا، مقدمے میں کہا گیا کہ جمرود میں دہشت گردوں نے اہلکاروں پر حملہ کردیا، دہشت گردوں اور پولیس میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

    متن کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے ملزم ابوذر مارا گیا، فائرنگ سے پولیس کی گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم یاد رہے کہ 25 جولائی کو جمرود غار اوبہ پل کے علاقے علی مسجد میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں ایڈیشنل ایس ایچ او جمرود عدنان آفریدی شہید ہوگئے تھے۔

    جبکہ دھماکے سے مسجد کی عمارت منہدم ہوئی تھی، جب کہ دہشت گرد کا سہولت کار گرفتار کرلیا گیا تھا، علی مسجد جمرود شہر سے 15 کلومیٹر اور پشاور سے 45 کلومیٹر کے فاصلے پر ایک چھوٹا سا قصبہ ہے، جو پاکستان اور افغانستان کے درمیان بین الاقوامی تجارتی راستے پر واقع ہے، جو پشاور کو سرحدی قصبے لنڈی کوتل اور پھر طور خم بارڈر کراسنگ سے جوڑتا ہے۔

  • خیبر پختونخواہ کے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں زیادہ تر آزاد امیدواران کامیاب

    خیبر پختونخواہ کے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں زیادہ تر آزاد امیدواران کامیاب

    خیبرپختونخوا کے 21 اضلاع کی 65 ویلج اور محلہ کونسلوں میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے غیر حتمی نتائج کے مطابق زیادہ تر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے ہیں۔ خیبرپختونخوا کے 21 اضلاع میں 65 ویلج اور پڑوس کونسلز کی 72 نشستوں کے لیے انتخابات عمومی طور پر پرامن ماحول میں ہوئے۔
    اب تک کے غیر یقینی نتائج کے مطابق ان انتخابات میں آزاد امیدواروں نے سب سے زیادہ 40 نشستیں حاصل کی ہیں اور پاکستان تحریک انصاف 14 نشستوں کے ساتھ کامیاب ترین سیاسی جماعت ہے۔ پی ٹی آئی کے ساتھ ساتھ جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے چھ، جماعت اسلامی نے پانچ، عوامی نیشنل پارٹی نے چار، پاکستان پیپلز پارٹی نے دو اور ڈیرہ اسماعیل کی تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے چھ نشستیں حاصل کی ہیں۔

    جنرل کونسلر کے لئے تمام سیاسی جماعتوں، پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمانی، پاکستان تحریک انصاف، پاکستان مسلم لیگ (ن)، جمعیت علمائے اسلام، جماعت اسلامی، تحریک لبیک پاکستان اور نیشنل عوامی پارٹی نے شرکت کی۔اسکے علاوہ کونسل، یونین، خواتین، مزدور، عوام اور اقلیتی سیٹوں پر بھی انتخابات ہوئے، اس سے قبل یہ انتخابات جماعتی بنیادوں پر نہیں کرائے گئے تھے تاہم 2021 میں پشاور ہائی کورٹ نے بھی خیبرپختونخوا میں گاؤں اور پڑوسی کونسل کے انتخابات جماعتی بنیادوں پر کرانے کا حکم دیا تھا۔ یہ حکم خیبرپختونخوا کے لوکل گورنمنٹ الیکشن کے خلاف دائر درخواستوں کے نتیجے میں جاری کیا گیا تھا
    خیبرپختونخوا الیکشن کمیشن کے ترجمان سہیل احمد کا کہنا ہے کہ الیکشن میں اضلاع کی تعداد 21 تھی تاہم کئی اضلاع میں امیدوار بغیر مقابلے کے منتخب ہوئے۔
    انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن کو اس ضمنی انتخاب کی تیاری میں دو ماہ کا وقت لگا ہے۔
    اس سے قبل پیپلز پارٹی کے سیکرٹری اطلاعات فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ اگر الیکشن کمیشن 21 اضلاع میں انتخابات کرا سکتا ہے تو عام انتخابات بھی 90 دن میں ممکن ہیں۔

  • عمران خان صرف اپنی بادشاہت چاہتے تھے،پرویز خٹک

    عمران خان صرف اپنی بادشاہت چاہتے تھے،پرویز خٹک

    کاغان سابق وزیر اعلی اور پی ٹی آئی پارلیمنٹیر ینز پرویز خٹک نے سیاحتی مقام کاغان کا دورہ کیا جہاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کاغان کی سڑکیں دیکھ کر شرم آنے لگی،یہاں آتے ہوئے سیاح کیا کہتے ہونگے، کتنے نااہل حکمران ہیں، پرویز خٹک نے مزید کہا کہ دنیا اگے چلے گئی، ہم پیچھے جارہے ہیں، پی ٹی آئی پی کے سربراہ ک کہنا تھا خوبصورت خواب دکھانے والے کرپٹ سیاست دانوں کے صرف اپنے خاندان خوبصورت ہوجاتے ہیں۔ یہ قائد اعظم کا پاکستان نہیں، یہاں سیاسی لوگوں اپنئ بھاری کے لئے قرضے لئے ہے جسکی وجہ سے اج ہم قرضوں کی دلدل سے نہیں نکل پا رہے۔ پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی میں رہ کر وقت ضائع کیا
    کیونکہ تحریک انصاف نے اس ملک کے لئے کچھ نہیں کیا۔عمران خان کہتا تھا کہ خیبرپختونخوا میں اصلاحات لائے, کیا پنجاب میں نہیں لا سکتے تھے؟انہوں نے ایک دفعہ پھر عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا عمران خان تاحیات بادشاہ بننا چاہتا تھا،اور خان کے ذہن میں فرعونیت اگئی تھی۔اس نے کہا کہ یہ وہ الیکٹیبل ہیں جو اج اپکو چھوڑ رہے ہیں۔
    پرویز خٹک نے عمران خان کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ پورا صوبہ عمران خان کو چھوڑے گا، اور عمران خان نے مجھے وزیراعلی بنا کر کون سا احسان کیا۔

  • سوات،غیر ملکی سیاح کا لیپ ٹاپ چوری کرنیوالے گرفتار

    سوات،غیر ملکی سیاح کا لیپ ٹاپ چوری کرنیوالے گرفتار

    سوات: تھانہ مدین پولیس نےچوری میں ملوث افراد کیخلاف گھیراو تنگ کر لیا، بیرون ملک سے آئی ہوئی سیاح خاتون سے لیپ ٹاپ اور پاور بینک چرانے والا ملزم چند گھنٹوں کے اندر گرفتارکر لیا،

    گزشتہ روز روس سے آئی ہوئی خاتون مسماۃ لوسی جو کی بلیو واٹر ہوٹل مدین میں زیر رہائش تھی ،اس کے کمرہ سے نامعلوم ملزمان نے ایک عدد لیپ ٹاپ اور پاور بینک چوری کیا تھا، اطلاع ملتے ہی ڈی پی او سوات شفیع اللہ گنڈاپور کے سخت نوٹس پر ایس ڈی پی او سرکل مدین حبیب اللہ خان نے دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ ٹیکنیکل طریقے سے کاروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے لیپ ٹاپ اور پاور بینک برآمد کر لیا

    ایس ڈی پی او سرکل مدین حبیب اللہ خان نے لیپ ٹاپ اور پاور بینک سیاح خاتون کو حوالے کیا جس پر انہوں نے خوش ہوکر پولیس کی کوئیک رسپانس اور ملزم کو ٹریس آؤٹ کرکے چوری شدہ سامان کو ریکور کرنے پر ڈی ایس پی مدین اور دیگر پولیس ٹیم کے کام کو نہایت سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

    بالاکوٹ، آٹھ افراد سیلاب میں بہہ گئے،سوات میں عمارت گرنے کا خوفناک منظر، ویڈیو

    سیلاب سے متاثرہ آخری آدمی کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، آرمی چیف

    پاک فوج نے فلڈ ریلیف ہیلپ لائن قائم کر دی،

    ہ وادی کمراٹ میں 18 سیاح پھنسے ہوئے ہیں

  • کے پی؛ لوئر دیر ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیاب

    کے پی؛ لوئر دیر ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیاب

    خیبر پختونخوا کے 21 اضلاع میں ہونے والے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں آزاد امیدواروں نے میدان مار لیا جبکہ پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) دوسرے اور جمعیت علماء اسلام تیسرے نمبر پر رہی جبکہ خیبر پختونخوا کے 21 اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ہوئے ، الیکشن کمیشن نے 72 میں سے 71 نشستوں کے نتائج جاری کئے جن کے مطابق 40 سیٹوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے اور 14 نشستوں پر پی ٹی آئی کامیاب ہوئی ہے۔

    تاہم ترجمان الیکشن کمیشن کے مطابق 6 نشستوں پر جے یو آئی ف، 5 پر جماعت اسلامی اور 4 پر عوامی نیشنل پارٹی ( اے این پی ) نے کامیابی سمیٹی اور پاکستان پیپلز پارٹی نے دو جبکہ تحریک لبیک پاکستان ( ٹی ایل پی ) نے ایک سیٹ اپنے نام کیں، تاہم دوسری جانب غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج کے مطابق پشاور کی 6 میں سے 3 نشستیں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے جیت لیں، گھڑی بنات ون، گھڑی فضل خالق اور نودھیہ بالا کی نشست پر تحریک انصاف نے کامیابی حاصل کی تھی۔

    علاوہ ازیں ویلج کونسل ریگی یوسفزئی کی نشست پر جمیعت علماء اسلام کے امیدوار کامیاب ہوئے جبکہ ویلج کونسل معروف زئی کی نسشت عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار نے جیت لی اور گھڑی بنات چار کی نشست پر آزاد امیدوار نے کامیابی سمیٹی۔

    جبکہ سوات کی تین ویلج کونسلز کے غیر سرکاری اور غیر حتمی نتائج کے مطابق ویلج کونسل بریکوٹ میں کسان کونسلر کی نشست پر پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے امجدعلی 578 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ ویلج کونسل ڈوغلگے مٹہ کی یوتھ کونسلر کی نشست پر جمعیت علماء اسلام ( جے یو آئی ) کے عبدالرحمان 649 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔

    جبکہ ویلج کونسل قلاگے کی یوتھ کونسلر کی نشست پر آزاد امیدوار شاہد اقبال نے 625 ووٹ لے کر کامیابی سمیٹی ہے اور کوہاٹ میں ویلج کونسل کی نشست پر آزاد امیدوار محمد ناصر 1169 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے، ویلیج کونسل 13 رحمان آباد میں آزاد امیدوار تنویر انجم نے 571 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ باجوڑ میں یوتھ کونسلر کی واحد نشست پر آزاد امیدوار اسلام الدین کامیاب ہوگئے، انہوں نے 550 ووٹ حاصل کئے ہیں۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    زمین تنازعہ؛ باپ پر تشدد کرنے والا ملزم گرفتار
    کے پی؛ لوئر دیر ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیاب
    افغانستان میں سیاحتی مقام جانے پر خواتین کو روک دیا گیا
    وزیر اعظم کا عوام کو بجلی بلوں میں ریلیف دینے کا حکم
    علاوہ ازیں نوشہرہ درشی وارڈ نمبر 2 میں پی ٹی آئی پی کے امیدوار عبد العزیز نے 617 ووٹوں کے ساتھ کامیابی حاصل کی جبکہ جمعیت علماء اسلام ف کے حمایت یافتہ امیدوار مظہر 380 ووٹوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے اور نوشہرہ تحصیل جہانگیرہ ایوب آباد وارڈ 9 میں پاکستان مسلم لیگ ن کے حمایت یافتہ امیدوار عالمگیر 575 ووٹوں کے ساتھ پہلے نمبر پر رہے ۔