خیبرپختونخوا میں بیشتر سرکاری محکمے بجلی بل دینے سے انکاری ، محکمہ تعلیم،صحت،پولیس،واٹر اینڈ سینی ٹیشن کمپنیز اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز اربوں روپے کا ناہندہ نکلی، گولن گول پیڈو سمیت کئی سرکاری محکموں کے ذمے پیسکو کا 6 ارب 93 کروڑ روپے بقایا ہے،دستاویز کے مطابق سب سے زیادہ بقایاجات گولن گول کے ذمے ساڑھے 3 ارب رپوے ہے، محکمہ پولیس کے ذمے 31 کروڑ روپے کے واجبات ہے،دستاویز میں بتایا گیا ہے کہ خیبر پختونخوا کے 18 اضلاع ٹی ایم ایز کے ذمے پیسکو کے 67 کروڑ روپے سے زائد کے بقایاجات سالوں بعد بھی ادا نہ ہوسکے ،اسی طرح صوبے کے 21 پرائمری سکولوں پر پیسکو کے 28 کروڑٖروپے بقایا جات ہے،دستاویز کے مطابق بی ایچ یوز اوور ڈی ایچ کیو اسپتالوں کے ذمے 4 کروڑ روپے سے زائد بقایا جات ہے۔ صوبے کے 14 اضلاع کے واٹر اینڈ سینی ٹیشن کمپنیاں بھی 60 کروڑ روپے کی ناہندہ ہے۔ اسی طرح ڈ سٹرکٹ ہیڈکوارٹر اسپتال ہری پور اور ڈی ایچ کیو چارسدہ کے ذمے بھی 7،7 ملین روپے بقایا جات ہے،
بقایاجات کی عدم ادائیگی جس سے نہ صرف پیسکو کو مشکلات ہے، بلکہ عوام کو بھی بروقت سہولیات کی فراہمی میں مشکلات ہے، ترجمان پیسکو عثمان سلیم کے مطابق صارفین کو ٹرانسفرمرز ،نئی تاریں اور دیگر آلات مہیا کرنے میں آسانی پیدا ہوگی اگر سرکاری محکمے بقایاجات ادا کرے،اور پیسکو کے پاس ٹیمیں موجود ہے جو ریکوری کرنے میں مصروف ہے، ترجمان پیسکو عثمان سلیم نے بتایا کہ جو محکمہ واجبات کی ادائیگی نہیں کرتا انہیں بار بار خط لکھا جاتا ہے اور ان کے سربراہان سے بھی رابطے کئے جاتے ہے۔
Category: پشاور
-

خیبر پختونخوا کے سرکاری محکمے پیسکو کے ناہندہ نکلے
-

خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں واپڈا کی جانب سے بھاری بلز موصول ہونےکے خلاف احتجاج
ملک بھر کی طرح خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع مردان،صوابی اور پشاور میں بھی بجلی کے بھاری بھیجے جانے کے خلاف شہریوں نے احتجاج شروع کر دیا مظاہرین نے بجلی کے بل جلا کر احتجاج میں شدید غم و غصے کا اظہار کیا مظاہرین کی بڑی تعداد نے نے پشاور کوہاٹی چوک کو بلاک کر دیا احتجاجی مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہزاروں اور لاکھوں روپے کے بل بیجھنا سراسر زیادتی ہے،حکومت نے بجلی اور ہر چیز مہنگی کر کے قیامت ڈھا دی ہے، شہریوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی کی پرانی قیمتوں کو بحال کیا جائے،شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے مزید امتحان میں نہ ڈالا جائے، اگر ایسا نا ہوا تو حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج ہو گا اور اس احتجاج کی تمام زمہ داری حکومت پر عائد ہو گی، اسی طرح مردان کے گلی باغ کے مکینوں کا اووربلنگ کے خلاف مردان پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا ،شہریوں نے بتایا کہ واپڈا نے ہر بجلی بل میں 3 اور 4 سو یونٹ اضافی ریڈنگ بھیجی ہے،انہوں نے بجلی کے بلوں کو ہاتھوں میں اٹھا کر نعرہ بازی کی،
-

پشاور، مہنگائی سے تنگ شہری نے خود پر تیل چھڑک کر آگ لگا دی
ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کے ناک میں دم کر رکھی ہے،مہنگائی سے تنگ اکر ایک شہری نے بجلی کا بل زیادہ آنے پر خود پر تیل چھڑک کر بازار میں مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی جس کو مقامی افراد اور ریسکیو اہلکاروں نے بچانے کی کوشش کی ۔ آگ سے شہری جھلس کر زخمی ہو گیا۔ جو اب اسپتال میں زیر علاج ہے۔ریسکیو 1122 کے مطابق واقعہ پشاور کے علاقے گلبہار عشرت سنیما چوک میں پیش آیا۔ جس کی اطلاع مقامی افراد نے ریسکیو کو دی۔
ریسکیو ترجمان نے بتایا کہ شہری پی سی او چلاتا تھا اور شہری مہنگائی سے شدید تنگ تھا۔ اور کاروبار نہ ہونے سے پریشان تھا۔ جس کے باعث مبینہ طور پر خود پر پیٹرول چھڑک کر خود کو آگ دیا۔انہوں نے بتایا کہ ریسکیو کی ٹیم بروقت موقع پر پہنچ گئی اور شہری کو زخمی حالت میں لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کر دیا۔ جہاں اب ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ -

محمد ابراہیم خان پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس مقرر
پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس محمد ابراہیم خان نے پشاور میں اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے پشاور میں منعقدہ ایک تقریب میں گورنر خیبر پختونخوا حاجی غلام علی نے ان سے عہدے کا حلف لیا، اور انہیں نئی ذمہ داریوں پر مبارکباد دی ہے۔اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد اعظم خان، پشاور ہائی کورٹ کے ججز، اراکین اسمبلی اور صوبائی وزراء بھی موجود تھے۔سیکرٹری قانون شگفتہ نوید نے جسٹس محمد ابراہیم خان کی بطور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ تقرری کا اعلان بلند آواز میں پڑھ کر سنایا۔
-

صوابی،فائرنگ کے نتیجے میں 4 بھائی قتل ایک زخمی
خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں درخت کاٹنے پر دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں 4 بھائی جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
اہل علاقہ کے مطابق صوابی کے علاقے مانیری میں ایک خاندان کے 5 افراد اپنی زمین میں درختوں کی کٹائی میں مصروف تھے اس دوران ان پر دوسرے گروپ نے فائرنگ کر کے چار بھائیوں کو قتل جبلہ ایک شدید زخمی ہو گیا، فائرنگ کے بعد پولیس کی بڑی تعداد نے علاقے میں پہنچ کر واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔لاشوں اور زخمی کو کو ڈی ایچ کیو منتقل کیا گیا،جاں بحق ہونے والوں میں ولی اللہ، صفین، عماد اور عامر شامل ہیں۔اس سے قبل بھی صوابی میں مختلف اوقات میں قتل کے ایسے ہی واقعات ہوچکے ہیں۔ -

پشاور،حیات آباد میں فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار شہید
پشاور حیات آباد تھانہ تاتارا کی حدود میں فائرنگ کے نتیجے میں ملٹری پولیس کا جوان جاں بحق ہو گیا ، ذرائع کے مطابق تھانہ تاتارا کی حدود میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ملٹری پولیس کا حاضر سروس سپاہی خورشید خان ولد محمد حسن جاں بحق ہو گیا، 36 سالہ خورشید خان بر قمبر خیل ضلع خیبر کے رہائشی تھے۔ حیات آباد پولیس اطلاع ملتے ہی حرکت میں آ گئی اور ڈی ایس پی محمد ارشد خان فوری موقع پر پہنچ گئے اور نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا، پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے خورشید خان کے ورثأ کیساتھ رابطہ کر لیا گیا ہے اور ان کے آنے کے بعد ان کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا جائے گا۔ پولیس نے واقعہ سے متعلق اصل حقائق معلوم کرنے کی خاطر مختلف پہلوؤں پر تفتیش شروع کردی ہے
-

کے پی کے،ضلع تیراہ میں سپورٹس سٹیڈیم کے انجینئیر اغوا
خیبرپختونخوا ضلع تیراہ میں مغوی انجینئر اور اس کے دوست کی رہائی کے لیے کوششیں جاری ہیں۔ مغوی عامر خٹک نامی شخص تیراہ میں حکومت کی جانب سے بنائے جانے والے سپورٹس اسٹیڈیم میں انجنئیر کے طور پر کام کر رہا تھا، جن کو گزشتہ شام اپنے دوست کے ہمراہ اغوا کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق یہ انجینئر تیراہ کے علاقے پیر میلہ میں نجی پلازہ کے ایک کمرے میں مقیم تھا، شام کے بعد کچھ شر پسند افراد نے اس کے کمرے پر حملہ کر کے اسے اغوا کر لیا، مغوی انجینئر کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع کرک سے ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مسلح افراد انجینئر عامر خٹک اور ان کے ایک اور دوست عظمت کو ساتھ لے گئے اور تیسرے دوست کو پیچھے چھوڑ گئے۔
-

خیبر پختونخوا نگران وزیر اعلی کا سول ملازمین کو غیر جانبداری سے کام کرنے کی ہدایت
خیبر پختونخوا نگران وزیر اعلی کی زیرصدارت سول افسران کا اہم اجلاس منعقد کیا گیا، وزیر اعلی اعظم خان نے سرکاری افسران فرائض کی انجام دہی میں کوئی دباو قبول نہ کرنے کی ہدایت کی،انہوں نے میرٹ اور شفافیت ہر صورت یقینی بنانے پر زور دیا ۔ وزیر اعلی نے کہا کہ سول افسران کے لئے قائداعظم محمد علی جناح کی 1948 میں کی گئی تقریر مشعل راہ ہے۔انہوں نے کہا کہ قائداعظم کا فرمان ہے کہ سرکاری ملازمین انتہائی لگن، دیانتداری اور غیر جانبداری سے کام کریں۔لہذا بابائے قوم کے فرمودات پر سول افسران سختی سے عمل پیرا ہوں۔ وزیر اعلی نے کہا کہ نگران حکومت کا آزادانہ اور منصفانہ انتخابات میں اہم کردار ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کو برابری کی بنیاد پر انتخابی ماحول فراہم کرینگے۔ اعظم خان نے چیف سیکرٹری کو ہدایات جاری کئے کہ سابقہ ادوار میں کی گئی غیر قانونی بھرتیوں کی رپورٹ پیش کی جائے اور غیر مجاز افراد اور افسران سے سرکاری گاڑیاں فورا واپس لی جائیں۔ نگران وزیر اعلی نے بتایا کہ سرکاری افسران تمام فیصلے صرف اہلیت، انصاف اور شہریوں کی فلاح و بہبود کو دیکھتے ہوئے کریں۔ اور سول افسران کو فرائض سرانجام دینے کے لیے سازگار ماحول فراہم کرینگے۔ وزیر اعلی نے سختی سے اس بات پر زور دیا کہ غیر ضروری اخراجات کم کرکے کفایت شعاری پر سختی سے عمل کیاجائے۔کرپشن کیسز سے متعلق رپورٹ فوری دی جائے ۔
-

خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع میں درجنوں مقامی چیئر لفٹس بند
بٹگرام چئیر لفٹ حادثے کے بعد خیبر پختونخوا کے متعدد اضلاع میں درجنوں مقامی چیئر لفٹس بند کردی گئی
سوات، شانگلہ، بونیر، دیر لوئر،دیر اپر، چترال، ہری پور، ایبٹ آباد مانسہرہ میں مقامی چئیر لفٹس چلائی جارہی تھیں ،بٹگرام ، کوہستان اپر، لوئر ، کولائی پالس میں دیگر علاقوں تک رسائی کے لئے سینکڑوں ڈولیاں کیبل تار یا رسیوں سے آپریٹ ہوتی ہیں،خیبرپختونخوا کے تمام اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز کو مقامی چئیر لفٹس،ڈولیوں کے معائنے کی ہدایت کی گئی ہے،مقامی افراد کا کہنا ہے کہ چئیر لفٹس بندش سے مقامی افراد کو خوراک کی کمی سمیت دیگر مسائل کا سامنا ہوگا، پہاڑی علاقوں میں دیہات، سکولوں،بازاروں تک رسائی کےلئے مقامی ڈولیاں استعمال ہوتی ہیں،لفٹس بندش سے بیشتر بچے سکول جانے سے قاصر ہو گئے،متبادل راستوں کا مطالبہ کر دیا تا ہم صوبائی حکومت کی جانب سے چیئر لفٹ کی بندش کے بعد متبادل راستہ بھی نہیں دیا گیا،
قبل ازیں بٹگرام میں چیئرلفٹ والا واقعہ پیش آنے کے بعد چیئر لفٹ کے مالک اور آپریٹر کو حراست میں لے لیا گیا ہے،پولیس حکام کے مطابق بٹگرام میں چیئرلفٹ کے مالک، آپریٹر کو گرفتار کیا گیا ہے اور اسکے ساتھ چیئرلفٹ کنٹرول روم کو سیل کر دیا گیا ہے گرفتار ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے۔چیئر لفٹ میں گزشتہ روز آٹھ افراد پھنس گئے تھے، رسی ٹوٹ گئی تھی، پاک فوج کے جوانوں نے مقامی افراد کے ساتھ ملکر ریسکیو آپریشن کیا اور رات کو پھنسے افراد کو نکال لیا گیا تھا، آرمی ایوی ایشن کے پانچ اور پاک فضائیہ کے 2 ہیلی کاپٹرز نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا تھا ، لفٹ میں 8 لوگ موجود تھے ،پھنسنے والوں میں ابرار عبدالغنی ،عرفان عمر عزیز،گلفراز حاکم داد،اسامہ شریف شامل ہیں، رضوان عبدالقیوم،عطااللہ،نیاز محمد،شیر نواز تھے
بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف
لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان
لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو
صوبہ بھر کی چئیر لفٹس کے معائنہ کی ہدایت
آرمی ریسکیو ہیلی کاپٹر کے لفٹ کے قریب پہنچتے ہی ڈولی نے ہلنا شروع کر دیا
بٹگرام میں آلائی جھنگڑئے پاشتو کے مقام پر رسی ٹوٹنے سے چئیر لفٹ دریا کے بیچوں بیچ بلندی پر پھنس گئی تھی ،چیئر لفٹ پر سکول کے بچے اور استاد سوار تھے،ریسکیو 1122 اور ضلعی حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ صبح ساڑھے چھ بجے پیش آیا، لفٹ کا رسہ ٹوٹنے کے واقعہ کے بعد والدین اور اہل علاقہ موقع پر پہنچ گئے تھے، ریسکیو آپریشن مکمل ہوا تو فضا نعرہ تکبیر کے نعروں کے ساتھ گونج اٹھی تھی، شہریوں نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائے
-

جاوید آفریدی کا بٹگرام چئیر لفٹ واقعے میں قیمتی جانیں بچانے پر صاحب خان کے لئے سرپرائز
پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے بٹگرام چئیر لفٹ واقعے کے ہیرو کے لیے نوکری اور انعام کا اعلان کر دیا،جاوید آفریدی نے کہا کہ صاحب خان اور معاونین نے مشکل حالات میں جو ہمت اور بہادری دکھائی وہ سب کے لیے مثال ہے، جاوید آفریدی نے مزید کہا کہ صاحب خان اور ان کے ساتھی کو اس بہادری پربطور انعام ملازمت اور سرپرائز ایوارڈ دینا چاہتا ہوں، ٹوئٹر پیغام میں جاوید آفریدی نے کہا کہ صاحب خان اور معاونین نے مشکل حالات میں جو ہمت اور بہادری دکھائی ہے وہ سب کے لیے مثال ہے، بہادر نوجوانوں نے اپنی جان خطرے میں ڈال کر دوسروں کی جان بچاکر جہاں انسانیت کی مدد کی وہیں پوری قوم کو خوشی کے لمحات فرایم کیے۔ واضح رہے کہ صاحب خان اور ساتھیوں نے بٹگرام میں چئیر لفٹ پر پھنسے اسکول طلبا اور ٹیچر کو ریسکیو کرکے جان بچائی تھی…