Baaghi TV

Category: پشاور

  • خیبر پختونخوا کے مختلف واقعات میں فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک

    خیبر پختونخوا کے مختلف واقعات میں فائرنگ کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک

    خیبرپختونخوا کےضلع لکی مروت اور نوشہرہ میں فائرنگ کے دو مختلف واقعات میں چھ افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تھانہ دادو والا کی حدود لکی مروت میں ہفتہ وار بازار میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق فائرنگ سے متعدد افراد زخمی ہوئے جنہیں علاج کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال نورنگ لے جایا گیا۔
    اسی طرح نوشہرہ پولیس کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں دو راہزن ہلاک اور ایک زخمی ہوا۔ پولیس کے مطابق گزشتہ رات ایس ایچ اشفاق خان معمول کے مطابق گشت کر رہے تھے کہ اسی وقت ایس ایچ ایاز خان نے انہیں اطلاع دی کہ اضا خیل سے دو راہزن پبی کی طرف جا رہے ہیں جس کے بعد وہ پشتون نگری کے قریب پہنچے تو علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا۔ اس وقت پولیس نے مشتبہ افراد کو رکنے کا اشارہ کیا تاہم موٹر سائیکل سواروں نے پولیس پر فائرنگ کردی جس کے بعد پولیس نے ان کا تعاقب کیا اور ان پر گولی چلائی جس کے نتیجے میں وہ راہزن جاں بحق ہوگئے۔ جن کی شناخت ذوق احمد اور اجمل صوابی کے رہائشی ہیں۔ .

  • چیئر لفٹ کے مالک ،آپریٹر کو حراست میں لے لیا گیا

    چیئر لفٹ کے مالک ،آپریٹر کو حراست میں لے لیا گیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بٹگرام میں چیئرلفٹ والا واقعہ پیش آنے کے بعد چیئر لفٹ کے مالک اور آپریٹر کو حراست میں لے لیا گیا ہے،

    پولیس حکام کے مطابق بٹگرام میں چیئرلفٹ کے مالک، آپریٹر کو گرفتار کیا گیا ہے اور اسکے ساتھ چیئرلفٹ کنٹرول روم کو سیل کر دیا گیا ہے گرفتار ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کی جا رہی ہے۔چیئر لفٹ میں گزشتہ روز آٹھ افراد پھنس گئے تھے، رسی ٹوٹ گئی تھی، پاک فوج کے جوانوں نے مقامی افراد کے ساتھ ملکر ریسکیو آپریشن کیا اور رات کو پھنسے افراد کو نکال لیا گیا تھا،  آرمی ایوی ایشن کے پانچ اور پاک فضائیہ کے 2 ہیلی کاپٹرز نے ریسکیو آپریشن میں حصہ لیا تھا ، لفٹ میں 8 لوگ موجود تھے ،پھنسنے والوں میں ابرار عبدالغنی ،عرفان عمر عزیز،گلفراز حاکم داد،اسامہ شریف شامل ہیں، رضوان عبدالقیوم،عطااللہ،نیاز محمد،شیر نواز تھے

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

    صوبہ بھر کی چئیر لفٹس کے معائنہ کی ہدایت

    آرمی ریسکیو ہیلی کاپٹر کے لفٹ کے قریب پہنچتے ہی ڈولی نے ہلنا شروع کر دیا 

    بٹگرام میں آلائی جھنگڑئے پاشتو کے مقام پر رسی ٹوٹنے سے چئیر لفٹ دریا کے بیچوں بیچ بلندی پر پھنس گئی تھی ،چیئر لفٹ پر سکول کے بچے اور استاد سوار تھے،ریسکیو 1122 اور ضلعی حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ صبح ساڑھے چھ بجے پیش آیا، لفٹ کا رسہ ٹوٹنے کے واقعہ کے بعد والدین اور اہل علاقہ موقع پر پہنچ گئے تھے، ریسکیو آپریشن مکمل ہوا تو فضا نعرہ تکبیر کے نعروں کے ساتھ گونج اٹھی تھی، شہریوں نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائے

  • حادثہ کے بعد  چئیر لفٹس کے معائنہ کی ہدایت

    حادثہ کے بعد چئیر لفٹس کے معائنہ کی ہدایت

    خیبر پختونخوا حکومت نے بٹگرام چئیر لفٹ حادثہ کے بعد صوبہ بھر کی چئیر لفٹس کے معائنہ کی ہدایت کردی

    تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو چئیرلفٹس کے معائنہ کی ہدایت کر دی، صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ تمام کمرشل ،ڈومیسٹک اور تفریحی مقامات کی چئیر لفٹس کی فوری چیکنگ کی جائے دریاوں اور ندی نالوں کے اوپر چلنے والی سفری چئیر لفٹس کی چیکنگ کی جائے تمام لفٹس کے ڈیزائن ، گنجائش،اور ان میں حفاظتی اقدامات کا معائنہ کیا جائے طوفان اور آسمانی بجلی کی صورت میں چئیرلفٹس میں حفاظتی تدابیر کیا ہیں چئیر لفٹس چلانے کے لیے ضلعی انتظامیہ سے این او سی لینا لازمی ہوگا صوبہ بھر کی چئیر لفٹس کے حوالے سے رپورٹ ایک ہفتہ کے اندر حکومت کو جمع کرائی جائے

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بٹ گرام میں کیبلز ٹوٹنے سے پھنسنے والی چئیر لفٹ سے تمام افراد کو ریسکیو کر لیا گیا ہے، رات اندھیرا ہونے کے بعد ہیلی کاپٹر واپس چلے گئے تھے، موسم کی خرابی کی وجہ سے بھی ہیلی کاپٹر کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا تھا تا ہم لفٹ میں پھنسے تمام افراد کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا، لفٹ میں 8 لوگ موجود تھے ،پھنسنے والوں میں ابرار عبدالغنی ،عرفان عمر عزیز،گلفراز حاکم داد،اسامہ شریف شامل ہیں، رضوان عبدالقیوم،عطااللہ،نیاز محمد،شیر نواز تھے

    آپریشن مکمل ہونے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سابق وزیراعظم شہباز شریف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ بٹگرام میں چئیر لفٹ میں پھنسے بچوں سمیت 8 افراد کے بحفاظت ریسکیو ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہیں۔ سپیشل سروسز گروپ کی تمام ٹیم اور اس کی قیادت کرنے والے GOC میجر جنرل عادل رحمانی کو مبارک اور سلام پیش کرتے ہیں۔ یہ ایک مشکل، صبر آزما اور اعصاب شکن ریسکیو آپریشن تھا جس میں کئی طرح کی دقتیں حائل تھیں لیکن جس پیشہ ورانہ مہارت اور جذبے سے تمام کوشش ہوئی، وہ ایک قابل فخر اور قابل رشک مثال ہے۔ ریسکیو آپریشن کی کامیابی پر قوم اور پھنسے افراد کے اہل خانہ اللہ تعالیٰ کا شکر بجالاتے ہیں۔مقامی آبادی نے انتظامیہ کی جس طرح مدد کی، وہ اخوت، بھائی چارے، اتحاد اور انسانیت کے لئے تڑپ کی اعلی مثال ہے جس پر مقامی لوگوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔ عطاء اللہ، نیاز محمد اور اسامہ کو نویں جماعت میں کامیاب ہونے کی بھی خصوصی مبارک ہو۔ اللہ تعالیٰ نے انہیں نئی زندگی کے ساتھ تعلیم کے ایک اور درجے میں کامیابی عطاء فرمائی۔ یہ واقعہ سبق بھی ہے کہ خیبرپختونخوا خاص طور پر ایسے علاقوں میں بچوں کی تعلیم اور انفراسٹرکچر کی ترقی پر فوری توجہ دی جائے۔ متعلقہ علاقوں میں چئیر لفٹس کی ہنگامی طور معائنہ اور مرمت کرائی جائے۔اللہ تعالیٰ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے، آمین۔ سب کی خیر ہو

    بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

    لوٹوں کے سبب مجھے "استحکام پاکستان پارٹی” سے کوئی اُمید نہیں. مبشر لقمان

    لوگ لندن اور امریکہ سے پرتگال کیوں بھاگ رہے ہیں،مبشر لقمان کی پرتگال سے خصوصی ویڈیو

  • خیبر پختونخوا پولیس میں  افسران کے تقرر و تبادلے

    خیبر پختونخوا پولیس میں افسران کے تقرر و تبادلے

    خیبر پختونخوا پولیس میں افسران کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے-

    باغی ٹی وی : اعلامیے کے مطابق ایس پی عالمزیب ڈائریکٹر اسکول آف ایکسپلوسیو ہینڈلنگ سے ایس پی انویسٹی گیشن نوشہرہ تعینات کیے گئے جبکہ ایس پی عقیق حسین اپر کرم سے ایس پی انوسٹی گیشن بنوں تعینات ہوں گے،اسی طرح افتخار علی شاہ ایس ایس یو سی پیک خیبر پختونخوا سے ایڈیشنل آئی جی پی ایلیٹ فورس تعینات کیے گئے جبکہ ایڈیشنل ایس پی آپریشن مردان روخان زیب ایس پی سٹی کوہاٹ مقرر کردیئے گئے۔

    حمیرا احمد نے صدر پاکستان کی پرنسپل سیکرٹری کی خدمات انجام دینے سے انکار کر …

    اعلامیے کے مطابق ایڈیشنل ایس پی کوہاٹ زاہد خان کو ایس پی صدر کوہاٹ تعینات کردیا گیا ہے محمد انعام جان ڈی ایس پی سٹی مردان کو ایس پی سٹی مردان کی ذمہ داری سونپی گئی ہے جبکہ کمال حسین ایس پی انوسٹی گیشن نوشہرہ سے ڈائریکٹر پولیس اسکول آف ایکسپلوسیو ہینڈلنگ مقرر کردیئے گئے وصال احمد ڈی ایس پی لیگل مردان ریجن سے ایس پی ہیڈ کوارٹرز مردان تعینات ہوگئے۔

    امریکی ریاست کیلیفورنیا میں سمندری طوفان نے تباہی مچا دی

  • آئی جی پولیس کی خیبر پختونخوا میں تقرر اور تبادلے

    آئی جی پولیس کی خیبر پختونخوا میں تقرر اور تبادلے

    آئی جی پولیس خیبر پختونخوا اخترحیات خان نے 8 افسران کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے جس کے مطابق ایس پی عالمزیب خان ڈائریکٹر پولیس سکول آف ایکسپلوسیو ہینڈلنگ نوشہرہ سے ایس پی انویسٹیگیشن نوشہرہ تعینات کر دئے گئے، اعلامیہ کے مطابق ایس پی عقیق حسین اپر کرم سے ایس پی انوسٹی گیشن بنوں ،
    جبکہ ایڈیشنل ایس پی آپریشن مردان روخان زیب ایس پی سٹی کوہاٹ مقرر کر دئے گئے، اعلامیہ میں مزید بتایا گیا ہے افتخار علی شاہ ایس ایس یو سی پیک خیبر پختونخوا سے ایڈیشنل آئی جی پی ایلیٹ فورس تعینات ہو گئے،محمد انعام جان ڈی ایس پی سٹی مردان سے ایس پی سٹی مردان ایڈیشنل ایس پی کوہاٹ زاہد خان ایس پی صدر کوہاٹ تعینات ، کمال حسین ایس پی انوسٹی گیشن نوشہرہ سے ڈائریکٹر پولیس سکول آف ایکسپلوسیو ہینڈلنگ نوشہرہ تعینات کر. دئے گئے،
    اعلامیے کے مطابق وصال احمد ڈی ایس پی لیگل مردان ریجن سے ایس پی ہیڈ کوارٹرز مردان تعینات کر دئے گئے،

  • مردان،پولیس کی اہم کاروائی،چار افراد کا قاتل گرفتار

    مردان،پولیس کی اہم کاروائی،چار افراد کا قاتل گرفتار

    مردان میں تھانہ ہوتی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ماں اور ان کے تین بیٹوں کو قتل کرنے والے اشتہاری مجرم کو گرفتار کرلیا۔ ٹی این این کے مطابق گزشتہ روز 15 اگست کو تھانہ ہوتی کی حدود رشید آباد میں مکان کے تنازعہ پر 4 افراد کے قتل کا دردناک واقعہ رونما ہوا۔ضلعی پولیس سربراہ نجیب الرحمن نے واقعے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے واردات میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے لئے ڈی ایس پی سٹی سرکل انعام جان خان کی نگرانی میں تفتیشی افسران پر مشتمل ٹیم تشکیل دی جنہوں نے واردات میں ملوث اشتہاری مجرم فواد تک رسائی حاصل کرکے انہیں گرفتار کرلیا۔اسی طرح ایک اور کارروائی کے دوران تھانہ ہوتی کے پولیس نے خود کو ایف آئی اے کا انسپکٹر ظاہر کرنے والے جعلی انسپکٹر امان خان کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کر دیا۔
    پولیس کے مطابق ملزم نے مدعی مقدمہ حسین اللہ نامی شخص کے چچا، جو بیرونی ملک میں مقیم ہے، سے مختلف سرکاری کاموں کے سلسلے میں دھوکہ دہی کے ذریعے 5 لاکھ 67 ہزار روپے ہڑپ لئے تھے۔
    پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم امان خان سے مذکورہ رقم برآمد کر لی گئی ہے جبکہ ملزم کو قانونی کارروائی کے بعد مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

  • خیبرپختونخوا،لنڈی کوتل اور پشاور میں مسیحی برادی کا احتجاج

    خیبرپختونخوا،لنڈی کوتل اور پشاور میں مسیحی برادی کا احتجاج

    خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر اور پشاور میں فیصل آباد کے علاقے جڑانوالہ گرجا گھروں اور گھروں کو نذر آتش کرنے والے عناصر کے خلاف خیبرپختونخوا کے مسیحی برادری نے احتجاج کیا اور واقعے میں ملوث ملزمان کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ مظاہرے میں لنڈی کوتل کے باچاخان چوک سے پریس کلب تک مارچ کیا اور افسوسناک واقعے میں ملوث افراد کے خلاف نعرے لگائے۔احتجاج میں مسلمانوں نے بھی شرکت کی اور واقعے کی مذمت کی۔ اس موقع پر سابق ایم پی اے ولسن وزیر نے کہا کہ تمام مذہبی کتابوں اور مقدس مقامات کی بے حرمتی قابل مذمت ہے۔
    انہوں نے کہا کہ افسوسناک واقعہ سے ان کے دل کو دکھ پہنچا ہے۔ اور مطالبہ کیا کہ چیف جسٹس، نگران وزیراعظم اور آرمی چیف واقعہ کا نوٹس لیں اور قصورواروں کو قرار واقعی سزا دیں۔منسٹر ولسن نے کہا کہ اسلام اور پاکستان کے قوانین اقلیتوں کو مکمل تحفظ فراہم کرتے ہیں اور بعض فرقوں اور مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کو کسی مذہبی کتاب، مسجد یا چرچ کی بے حرمتی کا اختیار نہیں ہے۔
    واضح رہے کہ بدھ کے روز جڑانوالہ میں توہین مذہب کے واقعے کے خلاف احتجاج کرنے والے افراد نے کرسچن کالونی اور عیسیٰ نگری میں عیسائیوں کے گرجا گھروں، گھروں، گاڑیوں اور سامان کو آگ لگا دی تھی جس میں بھاری مالی نقصان کیا گیا تھا ۔دوسری جانب پشاور پریس کلب کے سامنے مسیحی برادری نے افسوسناک واقعے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔

  • خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں فائرنگ اور اغوا کے واقعات،5 افراد قتل

    خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں فائرنگ اور اغوا کے واقعات،5 افراد قتل

    خیبرپختونخوا کے قبائلی علاقے میں زمین کی ملکیت کے تنازع پر دو بھائیوں میں فائرنگ کے نتیجے میں خاتون سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں افراد سگے بھائی ہیں اور جاں بحق ہونے والی خاتون بھی ان میں سے ایک بھائی کی بیوی تھی۔
    پولیس ذرائع کے مطابق تینوں افراد کی لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال پہنچایا گیا۔
    دوسری جانب ضلع بنوں میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ذرائع کے مطابق بنوں کے علاقے جانی خیل میں موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے افراد کا تعلق طالبان کے گل بہادر گروپ سے ہے۔ پولیس کے مطابق اس واقعے کے حوالے سے مزید تفتیش جاری ہے۔
    ایک اور واقع میں بنو دبکاخیل کے علاقے میں عالم دین مولانا بجیت علی کو مسلح افراد نے اس وقت اغوا کرلیا جب وہ گھر سے دبکاخیل منڈی میں اپنے مدرسے جارہے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلح افراد نے مولانا بجیت علی کو دمرت نہر ٹوچی پل کے قریب سے ان کی گاڑی سے اغوا کر لیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مغوی مولوی حکومت نواز تھا۔

  • شانگلہ،جیپ گہری کھائی میں جا گری 3 افراد جاں بحق

    شانگلہ،جیپ گہری کھائی میں جا گری 3 افراد جاں بحق

    ضلع شانگلہ ٹریفک حادثے میں تین افراد جاں بحق جبکہ 15 شدید زخمی ہو گئے،پولیس کے مطابق حادثہ ایک جیپ کے بریک فیل ہونے کے سبب پیش آیا ،جسکی وجہ سے جیپ گہری کھائی میں جاگری،ابتدائی اطلاعات کے مطابق 3 افراد موقع پر جاں بحق اور پندرہ سے زیادہ زخمی ہو گئے، جیپ گاڑی چکیسر سے مضافاتی علاقہ دندے جارہی تھی ،تاہم لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر چیکسپر ہسپتال منتقل کیا گیا،

  • پشاور،متھرا میں دہشت گردوں کے حملے میں زخمی اہلکار آج شہید ہو گئے،

    پشاور،متھرا میں دہشت گردوں کے حملے میں زخمی اہلکار آج شہید ہو گئے،

    18 اگست کو تھانہ متھرا کے علاقہ خان خیل سرخہ میں نامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سے زخمی ہونے والا سب انسپکٹر گل جلال خان ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے،شہید ہونے والے سب انسپکٹر گل جلال خان کی نماز جنازہ پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں ادا کر دی گئی،شہید کی نماز جنازہ میں انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ اختر حیا ت گنڈا پور، سی سی پی او پشاور سید اشفاق انور ، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی شوکت عباس ، ایس ایس پی آپریشنز ہارون الرشید خان ، ڈی سی پشاور ، چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان ، ایس ایس پی انوسٹی گیشن نثار احمد سمیت دیگر پولیس افسران نے جنازہ میں شرکت کیاس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ،انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ اختر حیات گنڈا پور، سی سی پی او سید اشفاق انور، ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی شوکت عباس اور دیگر افسران نے شہید کے تابوت پر پھولوں کے چادر چڑھائے اور شہید کی مغفرت اور بلند درجات کے لئے دعا کی انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ اختر حیا ت گنڈا پور اور سی سی پی او سید اشفاق انور نے شہید کے ورثاء سے بات چیت کرتے ہوئے شہید کی گراں قدر خدمات پر خراج تحسین پیش کیا، انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبر پختونخواہ نے شہید کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے واضح کیا کہ شہید کے لہو کو رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا انہوں نے مزید کہا کہ ملوث ملک دشمن عناصر کو جلد کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا