Baaghi TV

Category: پشاور

  • خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ کے 9 وزراء کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

    خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ کے 9 وزراء کو ذمہ داریاں سونپ دی گئیں

    پشاور:خیبرپختونخوا کی نگران کابینہ کے 9 وزراء کو محکمے الاٹ کردیئے گئے ہیں-

    باغی ٹی وی : محکمہ ایڈمنسٹریشن کے اعلامیہ کے مطابق جسٹس ریٹائر ارشاد قیصر جیل خانہ جات ، ریلیف اور سوشل ویلفئیر کی وزیر ہوں گی جبکہ احمد رسول بنگش کو خزانہ، ریونیو اور ایکسائز و ٹیکشن کا محکمہ دیا گیا ہے ۔

    محکمہ ایڈمنسٹریشن کے اعلامیہ کے مطابق آصف رفیق خوراک ، جنگلات اور زراعت کے وزیر، ڈاکٹر نجیب اللہ کو سائنس، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور اسپورٹس کا محکمہ الاٹ کیا گیا ہے،ڈاکٹر محمد قاسم جان کو ایلمنٹری ، سکینڈری اور ہائر ایجوکیشن کا محکمہ دے دیا گیا ہے جبکہ جسٹس ریٹائر ارشد حسین شاہ قانون وپارلیمانی امور ، اوقاف و مذہبی امور کے وزیر ہوں گے سید عامر عبداللہ کو نئے ضم اضلاع کے امور کا محکمہ الاٹ کر دیا گیا ہے-

    پاکستان معاشی طور پر دیوالیہ ہوچکا. مبشر لقمان

    محکمہ ایڈمنسٹریشن کے اعلامیہ کے مطابق نگران وزیراعلیٰ کے مشیروں اور معاون خصوصی کو بھی محکمے تفویض کیے گئے ہیں مشیر ڈاکٹر ریاض انور کو صحت، لیبر اور بہبود آبادی کے محکمہ دیئے گئے ہیں جبکہ مشیر سرفرازعلی شاہ کو سی اینڈ ڈبلیو،پلاننگ اینڈ ڈویلوپمنٹ اور پبلک ہیلتھ کا محکمہ تفویض کیا گیا ہے معاون خصوصی ظفر اللّٰہ خان کو اریگیشن اور ہاؤسنگ کے محکمے الاٹ کیے گئے ہیں۔

    تنگوانی: ڈاکو دن دیہاڑے سکول ٹیچر سے بائیک اور سامان چھین کر فرار،ڈکیتی کیخلاف گاؤں …

  • پی ٹی ایم کے مزید دو رہنما جنوبی وزیرستان سے گرفتار

    پی ٹی ایم کے مزید دو رہنما جنوبی وزیرستان سے گرفتار

    پشتون تحفظ موومنٹ(پی ٹی ایم) کے رہنما جنوبی وزیرستان اپر کے سب ڈویژن سروکئی کے میئر شاہ فیصل غازی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے رہنما جمال مالیار کو ایک اور ساتھی کے ہمرا ہ ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نےگرفتار کرلیا ہے. پی ٹی ایم کے رہنما کی گرفتاری گذشتہ روز یارک ٹول پلازہ سے شاہ فیصل غازی،جمال مالیار اور فدا محسود کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے. تاہم اب تک انھیں‌عدالت کے سامنے پیش نہیں‌کیا گیا ہے. پی ٹی ایم کے رہنما عالمزیب محسود نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ پی ٹی ایم اسلام آباد کے کئی ساتھی لاپتہ ہیں.واضح‌رہے کہ پی ٹی ایم کی جانب سے 18 اگست کو اسلام آباد کے علاقے ترنول میں‌جلسہ منعقد کیا گیا تھا جس میں علی وزیر اور ایمان مزاری دونوں نے خطاب کیا تھا۔جلسے کے ایک روز بعد 19 اگست کو اسلام آباد کے ترنول پولیس اسٹیشن اور محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) پولیس اسٹیشن میں پی ٹی ایم رہنما علی وزیر اور انسان حقوق کی سرگرم کارکن ایمان زینب مزاری کے خلاف ایف آئی آر درج کی۔وفاقی پولیس نے علی وزیر کو ہفتے کے روز جبکہ ایمان مزاری کو اتوار کی صبح ان کے گھر سے گرفتار گیا تھا۔گزشتہ روز دونوں کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں پیش کیا گیا، جہاں ان کے خلاف درج دو مقدمات کی سماعت ہوئی ،واضح رہے کہ پی تی ایم کے رہنما اور علی وزیر نے جلسے میں ریاست مخالف نعرے لگوائے تھے،

  • پشاور،نگران وزیر اعلی کےپی کے کا صحت کارڈ سہولت بند کرنے کا نوٹس

    پشاور،نگران وزیر اعلی کےپی کے کا صحت کارڈ سہولت بند کرنے کا نوٹس

    صحت کارڈ اسکیم کے تحت مفت علاج معالجے کی بندش کا نگران وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد اعظم خان نے نوٹس لے لیا۔وزیر اعلی کی متعلقہ حکام کو فوری طور پر اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کو بقایا جات کی ادائیگی کے لئے اقدامات کی ہدایت کر دی،وزیر اعلی کی ہدایت پر متعلقہ حکام نے اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی کو ایک ہفتے کے اندر بقایا جات ادا کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ اسٹیٹ لائف انشورنس کمپنی نے فوری طور پر مقررہ ہسپتالوں میں صحت کارڈ اسکیم کے تحت مفت علاج معالجے کی سہولت بحال کردی، اسٹیٹ لائف انشورنس نے اس سلسلے میں پینل پر موجود ہسپتالوں کو مفت علاج معالجے کی سہولیات بحال کرنے کے احکامات جاری کر دئے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ایک سال سے فنڈ فراہم نہیں کیے جا رہے، تاہم استیت لائف انشورنس کمپنی نے نوٹیفکشن جاری کیا کہ گزشتہ ایک سال سے 21 ملین فنڈز تاحال موصول نہیں ہوئے ہیں۔ فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث سروس کو بر قرار رکھنا ناممکن ہے، حکومت نے ایک ملین کی قسط جاری کی وہ چیک بھی تاحال موصول نہیں ہوا ہے۔

  • پشاور، پولیس کی اہم کارروائی، بھاری تعداد میں اسلحہ سمگل کرنے کوشش ناکام، دو ملزمان گرفتار

    پشاور، پولیس کی اہم کارروائی، بھاری تعداد میں اسلحہ سمگل کرنے کوشش ناکام، دو ملزمان گرفتار

    خفیہ اطلاع ملنے پر ڈی ایس پی کینٹ ہارون جدون کی نگرانی میں ایکٹنگ ایس ایچ او تھانہ گلبرگ طارق خان کی اہم کاروائی کی گئی ہے، گاڑی کے زریعے بھاری تعداد میں اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے، خصوصی کارروائی کے دوران اسلحہ سمگلنگ میں ملوث دو ملزمان جبکہ ان سے 45 عدد پستول برآمدکر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا.ملزمان کی پہچان قیصر خان اور محمد عابد سے نام سے ہوئی ہے،
    ملزمان گاڑی کے زریعے بھاری تعداد میں اسلحہ پشاور اور بعد ازاں دیگر اضلاع کو سمگل کرنے کی کوشش کررہے تھے گرفتار دونوں ملزمان کا تعلق منظم اسلحہ سمگلرز نیٹ ورک سے ہے جو نواحی علاقہ متنی کے رہائشی ہیں ملزمان کو خفیہ اطلاع ملنے پر اہم کارروائی کے دوران باڑہ روڈ ناکہ بندی پر گرفتار کرلیا،
    پشاور ۔ کاروائی کے دوران اسلحہ سمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑی بھی پولیس تحویل میں لے لی گئی ہے گرفتار ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران اسلحہ سمگلنگ میں ملوث ہونے کا اعتراف کرلیا گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزیدتفتیش شروع کردی گئ ہے

  • پشاور،ہسپتال واش روم سے خاتون ٹیکنیشن کی لاش بر آمد

    پشاور،ہسپتال واش روم سے خاتون ٹیکنیشن کی لاش بر آمد

    خیبر ٹیچنگ ہسپتال کے اینڈوسکوپی کی ٹیکنیشن حلیمہ بی بی ہسپتال کے واش روم میں مردہ پائی گئی۔ابتدائی معلومات کے مطابق بی بی حلیمہ کے جسم پر انجیکشن اور ہاتھوں پر بلیڈ سے زخموں کے نشانات پائے گئے،مکمل تحقیقات کےلیے لاش کو پوسٹمارٹم کے لیے خیبر میڈکل کالج کے فارینزک بھیج دیا گیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق حلیمہ کےجسم کے مختلف حصوں پر انجیکشن کے نشانات تھے۔حلیمہ بی بی کا تعلق پبی، ضلع نوشہرہ سے ہے۔ ہسپتال ڈائیریکٹر ڈاکٹر ظفر آفریدی کے مطابق واقع کی مزید تفصیلات کے لیے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی گئی۔

  • ائی جی پی خیبر پختونخوا کا نوشہرہ اور مردان میں پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا افتتاح

    ائی جی پی خیبر پختونخوا کا نوشہرہ اور مردان میں پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا افتتاح

    انسپکٹر جنرل آف پولیس خیبرپختونخوا اخترحیات خان نے آج نوشہرہ اور مردان کا دورہ کیا جہاں انہوں نے نوشہرہ میں پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول روم، نئے قائم شدہ ابابیل سکواڈ، پولیس لائنز باﺅنڈری وال اور پولیس ریسٹ ہاﺅس کی تزئین و آرائش کا افتتاح کیا۔نیز مردان میں پولیس چوکی بغدادہ کے افتتاح کیساتھ ساتھ نئی ذمہ داریاں سنبھالنے والے ڈویڑنل ایس پیز کو انکے عہدے کے بیجز لگائے۔
    واضح رہے کہ آئی جی پی نے صوبے کے تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں پولیس کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔ پشاور میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کی طرز پر پچھلے دنوں کوہاٹ میں بھی سنٹر کا باقاعدہ افتتاح کیا گیا تھا۔ اسی طرح پشاور میں ابابیل سکواڈ کی موثر کاروائیوں اور افادیت کے پیش نظر اسے مزید تین اضلاع نوشہرہ، مردان اور کوہاٹ میں شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور آج اس سلسلے میں نوشہرہ ابابیل سکواڈ کا افتتاح بھی کیاگیا۔
    آئی جی پی نے مردان میں بغدادہ پولیس چوکی کی نو تعمیر شدہ عمارت کا افتتاح کیا۔ انہوں نے مردان میں نئے تعینات ہونیوالے ڈویژنل ایس پیز کو نئے عہدے کے رینک بھی لگائے۔ ڈی پی او مردان نجیب الرحمان نے آئی جی پی اختر حیات خان کو اپنے ضلع کے حوالے سے بریفینگ بھی دی۔
    ان مواقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آئی جی پی اختر حیات خان نے کہا کہ آج کل کے جدید دور میں جرائم کی بیخ کنی میں ٹیکنالوجی خصوصاً آرٹیفیشل انٹیلی جنس کا استعمال بہت اہمیت اختیار کرچکا ہے۔اس کی بدولت اب مجرموں تک پہنچنا چند لمحوں میں ممکن ہے اور یہ کہ ٹیکنالوجی میں غلطی کی گنجائش بھی نہیں ہوتی۔ آئی جی پی نے ٹیکنالوجی پر مبنی پولیسنگ کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے نہ صرف بہتر نتائج حاصل کئے جارہے ہیں ہائی ٹیک ہتھیاروں کی بدولت دہشت گردوں کے حملے پسپا کئے جارہے ہیں۔اور مزید یہ کہ پولیس کی متعلقہ علاقے میں جرائم کے سدباب پرگرفت مزید مضبوط ہو کر عوام کو بہتر اور موثر پولیسنگ کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ آئی جی پی کا مزید کہنا تھا کہ پشاور میں ابابیل سکواڈ کے کامیاب تحربے کے بعد اسے دوسرے اضلاع تک وسعت دی جارہی ہے۔ ابابیل سکواڈ کا مقصد سٹریٹ کرائم میں کمی لانا، عوام میں موجودگی اور عوام کو تحفظ کا احساس دلانا ہے اور کسی بھی حادثہ یا ایمرجنسی کی صورت میں پولیس کے رسپانس ٹائم کو کم کرناہے۔ یہ سکواڈ ضلع نوشہرہ کے گنجان آباد علاقوں، گلی محلوں اور بازاروں میں اسٹریٹ کرائم اور سماج دشمن عناصر کی سرکوبی کے لیے خصوصی گشت کرے گا۔
    اس سے قبل
    آئی جی پی نے تختی کی نقاب کشائی کے ذریعے کمانڈ اینڈ کنٹرول روم کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ آئی جی پی کمانڈ سنٹر کے مختلف حصوں میں گئے اور وہاں پر نصب کیمروں کے ذریعے شہر کے مختلف حصوں کی مانیٹرنگ کا جائزہ لیا۔ ڈی پی او نوشہرہ ناصر محمود نے آئی جی کو کمانڈ سنٹر کی تفصیلات بتائیں۔ آئی جی پی نے پولیس ریسٹ ہاﺅس کی تزئیں اور باﺅنڈری وال کی تعمیر کا بھی افتتاح کیا۔ جبکہ ڈی آئی جی مردان محمد سلیمان خان نے فیتہ کاٹ کر ابابیل سکواڈ نوشہرہ کا باقاعدہ افتتاح کیا۔
    آئی جی پی نے میڈیا کو بتلایا کہ مردان میں ڈویڑنل ایس پیز کی تعیناتی کا مقصد تنظیم و نسق اور امن و امان کی صورتحال کو موثر نگرانی سے بہتر بنانا اور عوام کو سہولت فراہم کرنا ہے۔ انہوں نے نو تعینات ایس پیز کو اپنے فرائضِ منصبی کماحقہ ادا کرنےکی ہدایت کی۔
    ڈی آئی جی مردان محمد سلیمان خان، ڈی پی اوز اور دیگر اعلیٰ پولیس حکام بھی ان مواقع پر آئی جی پی کے ہمراہ موجود تھے۔

  • بٹگرام چئیر لفٹ واقعے میں رضا کاروں کیلئے پی ایم ایل این کے امیر مقام کا ذاتی طور پر انعام دینے کا اعلان

    بٹگرام چئیر لفٹ واقعے میں رضا کاروں کیلئے پی ایم ایل این کے امیر مقام کا ذاتی طور پر انعام دینے کا اعلان

    انجینئر امیر مقام کا بٹگرام چیئر لفٹ واقعے میں رضاکاروں کو اپنی ذاتی جیب سے پانچ لاکھ روپے دینے کا اعلان، چیف آف آرمی اسٹاف سمیت صوبائی ومرکزی حکومتوں سے ان کیلئے قومی اعزاز دلانے کا بھی مطالبہ کیا، انجینئرامیرمقام نے چیف آف آرمی سٹاف جنرل حافظ عاصم منیر کی ریسکیو آپریشن میں خصوصی دلچسپی لینے اور خود نگرانی کرنے پر شکریہ ادا کیااور پاک فوج کی پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہا، انجینئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کرتےہیں کہ مشکل ترین اور صبر آزما ریسکیو آپریشن جس پیشہ ورانہ مہارت اور تحمل سے ممکن ہوا وہ ایک قابل فخر مثال ہے اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ چونکہ میں ملک سے باہر ہوں اگر پاکستان میں ہوتا تو بٹگرام ضرور جاتا، تمام 8 افرادکی بحفاظت ریسکیو آپریشن کی کامیابی پر قوم اور متاثرہ خاندانوں کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔انجینئرامیرمقام کا کہنا تھا کہ وطن عزیز میں زلزلہ ہو، سیلاب ہو، دہشگردی ہو یا کوئی بھی دوسری آفت پاک فوج کے جوان ہمیشہ سیسہ پلائی دیوار کی طرح کھڑے رہتے ہیں اور ہر قسم کے حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جس پر پوری قوم کو فخر ہے انہوں نےکہا کہ بٹگرام میں چیئر لفٹ میں پھنسے بچوں سمیت تمام 8 افراد کی بحفاظت ریسکیو ہونے پر میجر جنرل جی او سی اور میجر جنرل عادل رحمانی کی قیادت میں پاک فوج کے سپیشل سروسز گروپ کی تمام ٹیم کو خراج تحسین کیا گیا اور کہا کہ مقامی آبادی کاانتظامیہ سے تعاون نہ صرف قابل تعریف ہے بلکہ بھائی چارے اور اخوت کی اعلیٰ مثال ہے، انہوں نے صوبائی و مرکزی حکومتوں کے متعلقہ انتظامیہ، اداروں اور دیگر اہلکاروں کا بھی ریسکیو آپریشن میں اپنا حصہ ڈالنے پر شکریہ ادا کیا۔ انجینئرامیرمقام نے شنگ شانگلہ سے تعلق رکھنے والے ماہرین سمیت مقامی ماہرین کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے ریسکیو آپریشن کی کامیابی میں بھرپور کردار ادا کیا۔

  • صوابی،عبوری ضمانت کے باوجود نوجوان کو گرفتار کر کے لاپتہ کیا گیا،والدین کا الزام

    صوابی،عبوری ضمانت کے باوجود نوجوان کو گرفتار کر کے لاپتہ کیا گیا،والدین کا الزام

    چھوٹا لاہور کے رہائشی نور شاہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ میرے بیٹے عنایت کے خلاف پولیس نے ایف آئی آر درج کیا تھا جس پر ہم نے اشفاق ایڈوکیٹ کو اپنا وکیل بنا کر عدالت میں درخواست دائر کیا جس پر عدالت نے عبوری ضمانت دے دی اور ضمانت کی کاپی میرے بیٹے نے تھانہ چھوٹا لاہور پہنچایا جہاں ایس ایچ او شفیق نے انہیں خراست میں لے کر ساتھ گئے دوسرے شحص کو رخصت کر دیا، دو دن جیل میں رکھنے کے بعد میرے بیٹے کو لا پتہ کر کے مبینہ تشدد کا بھی نشانہ بنایا ہے۔متاثرہ خاندان اس کیس کے حوالے سے ڈی پی مردان سے بھی مل چکے ہے لیکن کوئی شنوائی نہ ہو سکی متاثرہ والدین کا نگران وزیر اعلی کے پی کے سے اپیل ہے کہ ان کے بیٹے کو بازیاب کرا دیں،

  • مردان،ایک کلوگرام سے زائد چرس اور غیر قانونی اسلحہ  برآمد، مقدمات درج

    مردان،ایک کلوگرام سے زائد چرس اور غیر قانونی اسلحہ برآمد، مقدمات درج

    ضلعی پولیس سربراہ نجیب الرحمن کی خصوصی احکامات پر تحت بھائی سرکل پولیس کی منشیات اور غیر قانونی اسلحہ ساتھ رکھنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن ، ایس پی تحت بھائی سرکل خالد خان کی نگرانی اور ایس ایچ او بلال حلیم خان کی قیادت میں تھانہ لوندخوڑ پولیس ٹیم نے دوران ناکہ بندی مشکوک افراد و گاڑیوں کی چیکنگ کرتے ہوئے منشیات فروش واقف ولد جعفر سکنہ ملادادکلے اور غیر قانونی اسلحہ ساتھ رکھنے والا ملزم وحید مراد ولد ربنواز کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے 01کلوگرام سے زائد چرس اور 01 کلاشنکوف برآمد کرکے متعلقہ تھانہ منتقل کیا گیا جہاں پر ملزمان کیخلاف مروجہ ایکٹس کے تحت مقدمات درج کر دییے گئے۔

  • خیبر پختونخوا کے عوام صحت کارڈ سے محروم

    خیبر پختونخوا کے عوام صحت کارڈ سے محروم

    خیبر پختونخوا کے عوام صحت کارڈ کے ذریعے علاج کرنے سے محروم ہوگئے، اس سلسلے میں اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق صوبہ بھر میں صحت کارڈ پر نئے داخلے بند کر دیے گئے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے شروع کیے گئے صحت انصاف کارڈ کے تحت مفت علاج سروس کو معطل کر دیا گیا ہے، جس پر کل سے عمل درآمد شروع ہوچکا ہے۔اسٹیٹ لائف انشورنس کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 22 اگست سے صحت انصاف کارڈ پر نئے داخلے نہیں کیے جائیں گے، تاہم پیشگی اجازت ملنے پر صرف ایمرجنسی علاج کیا جائے گا۔

    نوٹیفکیشن میں لکھا گیا ہے کہ فنڈر کی عدم دستیابی کے باعث سروس کو معطل کیا جا رہا ہے، کیونکہ گزشتہ ایک سال سے فنڈ فراہم نہیں کیے جا رہے، گزشتہ ایک سال سے 21 ملین فنڈز تاحال موصول نہیں ہوئے ہیں۔ فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث سروس کو بر قرار رکھنا ناممکن ہے، حکومت نے ایک ملین کی قسط جاری کی وہ چیک بھی تاحال موصول نہیں ہوا ہے۔