Baaghi TV

Category: پشاور

  • خیبرپختونخوا کابینہ میں ردوبدل، وزرا و معاونین کے محکمے تبدیل

    خیبرپختونخوا کابینہ میں ردوبدل، وزرا و معاونین کے محکمے تبدیل

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے صوبائی کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے کئی وزرا، مشیروں اور معاونین کے محکمے تبدیل کر دیے۔

    جاری نوٹیفکیشن کے مطابق باجوڑ سے منتخب ایم پی اے حمید الرحمان کو وزیراعلیٰ کا معاون خصوصی مقرر کر دیا گیا۔ ارباب عاصم کو معاون خصوصی برائے ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن تعینات کیا گیا ہے، یہ قلمدان وزیر تعلیم فیصل ترکئی کے استعفے کے بعد خالی ہوا تھا۔اعلامیے کے مطابق صوبائی وزیر خلیق الرحمان کو محکمہ صحت جبکہ صوبائی وزیر فضل شکور کو محکمہ سیاحت تفویض کر دیا گیا۔ وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی ڈاکٹر امجد کو مکمل وزیر بنا دیا گیا، جبکہ مشیر زاہد چن زیب کو محکمہ لیبر سونپا گیا ہے۔

    مزید برآں، صوبائی وزیر پختون یار کو محکمہ کھیل کا قلمدان، جبکہ صوبائی وزیر اسپورٹس فخر جہان کو محکمہ پبلک ہیلتھ انجینیئرنگ دے دیا گیا۔ مشیر صحت احتشام علی کو محکمہ ایکسائز کا قلمدان سونپا گیا ہے۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے عمران خان سے ملاقات کے بعد کابینہ میں ردوبدل کا عندیہ دیا تھا، جبکہ گزشتہ روز دو وزرا نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دیا تھا۔

    عدالتی امور ڈیجیٹلائز،سپریم کورٹ میں ای آفس سسٹم کا آغاز

    غزہ جانے والا گلوبل صمود فلوٹیلا کا اسرائیلی گھیراؤ اور لائیو فیڈ بند

    غزہ جانے والا گلوبل صمود فلوٹیلا کا اسرائیلی گھیراؤ اور لائیو فیڈ بند

    بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے 2 آپریشنز، 13 دہشتگرد ہلاک

  • بنوں میں خوارج کی بزدلانہ کارروائی، عوامی رابطہ پل دھماکے سے اڑا دیا

    بنوں میں خوارج کی بزدلانہ کارروائی، عوامی رابطہ پل دھماکے سے اڑا دیا

    بنوں کی تحصیل جانی خیل میں خوارج نے دھماکہ خیز مواد سے رابطہ پل تباہ کر دیا،

    جانی خیل کے عوام نے خوارج کی جانب سے پل کی تباہی پر شدید ردِعمل کا اظہار کیا ہے،بنوں کی تحصیل جانی خیل کے علاقے مالی خیل میں خوارج نے سیکیورٹی فورسز کے قافلے کو نشانہ بنانے کی کوشش کی،خوارج نے رابطہ پل کے نیچے بارودی مواد نصب کیا، جس کے پھٹنے سے پل مکمل طور پر تباہ ہوگیا، واقعے کے بعد اہلِ علاقہ نے خوارج کے خلاف شدید غم و غصہ کا اظہار کیا،اہلِ علاقہ نے اس بزدلانہ کارروائی کی مذمت اور اسے علاقے کے امن و ترقی پر کھلا حملہ قرار دیا اور کہا کہ تمام سڑکیں، مساجد اور مدارس عوامی سہولت کے لیے بنائے گئے ہیں،خوارج کے یہ بزدلانہ حملے کسی صورت برداشت نہیں کیے جا سکتے،یہ خوارج چاہے افغانی ہوں یا کسی اور شناخت سے تعلق رکھتے ہوں، ان کا یہ عمل سراسر غلط ہے، خوارج کی یہ حرکات صرف عوام کو تکلیف دینے اور نقصان پہنچانے کے مترداف ہیں،یہ تمام حملے اسلام کے قطعی منافی ہیں خوارج اگر واقعی مسلمان ہوتے تو ایسا ہرگز نہ کرتے،پل کی تباہی کے بعد کئی بیمار اور ضعیف افراد کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،خوارج اگر اتنا ہی طاقتور ہیں تو بزدلانہ حملوں کی بجائے سامنے آکر مقابلہ کریں،

  • پشاور ہائیکورٹ،پیکا ایکٹ کے تحت جاری نوٹسز معطل

    پشاور ہائیکورٹ،پیکا ایکٹ کے تحت جاری نوٹسز معطل

    پشاور ہائی کورٹ نے پیکا ایکٹ کے تحت صحافیوں کو جاری نوٹسز معطل کردیئے۔

    نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پیکا ایکٹ کے تحت صحافیوں کو نوٹسز جاری کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس خورشید اقبال نے کی ،دورانِ سماعت عدالت نے صحافیوں کو دیئے جانے والے نوٹسز معطل کردیئے اور نیشنل سائبر کرائم کے حکام سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیا ۔ عدالت نے اگلی سماعت پر فریقین سے جواب بھی طلب کیا ہے، وکیل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار صحافی ہیں ، جنہیں ایف آئی اے سائبر کرائم نے نوٹس دیا ہے اور نوٹسز میں یہ نہیں کہا گیا کہ کس جرم میں نوٹسز دیئے گئے ہیں ،وکیل کے مطابق پشاور ہائیکورٹ نے اس نوعیت کے نوٹسز پہلے بھی معطل کئے ہیں۔ عدالت کے آرڈرز موجود ہیں ، جس پر عدالت نے نوٹسز معطل کرتے ہوئے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

  • برطانیہ، فرانس اور جرمنی کا ایران پر پابندیوں کے بعد سفارتی رابطے رکھنے کا اعلان

    برطانیہ، فرانس اور جرمنی کا ایران پر پابندیوں کے بعد سفارتی رابطے رکھنے کا اعلان

    برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران پر اقوامِ متحدہ کی پابندیاں دوبارہ لاگو ہونے کے بعد جاری مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وہ تہران کے ساتھ سفارتی رابطے اور مذاکرات جاری رکھیں گے اور ایران سے اشتعال انگیزی سے باز رہنے اور جوہری تحفظ کی قانونی پابندیوں کی پاسداری کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

    بیان میں تینوں یورپی ممالک نے ایران کے حالیہ اقدامات پر تشویش کا اظہار کیا اور علاقائی سلامتی کے لیے سفارتی حل پر زور دیا گیا۔ اقوامِ متحدہ کی جانب سے ایران پر معاشی، تجارتی، سفری اور ہتھیاروں سے متعلق پابندیاں گزشتہ شب سے دوبارہ نافذ کی گئی ہیں۔دوسری جانب ایرانی وزارتِ خارجہ نے ان پابندیوں کو دوبارہ فعال کرنے کو ’’قانونی طور پر بے بنیاد اور ناقابلِ جواز‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران اپنے قومی حقوق اور مفادات کا مضبوطی سے دفاع کرے گا۔

    وزارتِ خارجہ نے خبردار کیا کہ ایرانی عوام کے حقوق اور مفادات کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی اقدام کا مناسب اور سخت جواب دیا جائے گا۔

    بنگلہ دیش میں قبائلی لڑکی کے گینگ ریپ کے بعد ہنگامے، تین ہلاک، کرفیو نافذ

    خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ، تعداد 2283 تک پہنچ گئی

    نیپال کی ویسٹ انڈیز کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست، سیریز جیت لی

    ٹرمپ نے غزہ امن منصوبہ پیش کر دیا، مسلم ممالک کی حمایت حاصل

  • خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ،  تعداد 2283 تک پہنچ گئی

    خیبرپختونخوا میں ڈینگی کے کیسز میں اضافہ، تعداد 2283 تک پہنچ گئی

    پشاور، خیبرپختونخوا میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔

    محکمہ صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر میں 95 نئے مریض رپورٹ ہوئے، جس کے بعد متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 2 ہزار 283 تک پہنچ گئی۔محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ اس وقت 43 مریض مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ سب سے زیادہ کیسز ضلع چارسدہ میں سامنے آئے جہاں مریضوں کی تعداد 892 تک پہنچ گئی ہے۔ مانسہرہ میں 285، ہری پور میں 227 اور پشاور میں 143 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    ماہرین صحت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ گھروں اور محلوں میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں، مچھردانیوں کا استعمال یقینی بنائیں اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔صوبائی حکومت نے بھی ڈینگی کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات تیز کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

    ٹرمپ پُراعتماد: نیتن یاہو کے ساتھ غزہ جنگ بندی معاہدے کی توقع

    بھارت میں قید پاکستانی شہری راقیب بلال رہا، وطن واپس روانہ

    حکومت سندھ کا بڑا اقدام: پاکستان کی پہلی حکومتی ٹیکسی سروس کا اعلان

    غزہ جنگ بندی معاہدے کے بہت قریب ہیں،وائٹ ہاؤس
    نیتن یاہو کی قطری وزیراعظم سے دوحہ حملے پرمعذرت

  • باجوڑ میں فتنہ الخوارج کا چھوڑا بارودی مواد پھٹنے سے 3 بچےشہید

    باجوڑ میں فتنہ الخوارج کا چھوڑا بارودی مواد پھٹنے سے 3 بچےشہید

    باجوڑ میں فتنہ الخوارج کا چھوڑا بارودی مواد پھٹنے سے 3 بچےشہید اور 5 زخمی ہو گئے۔

    سکیورٹی ذرائع کے مطابق بارودی مواد پھٹنے کا افسوسناک واقعہ27 ستمبر کو باجوڑ کے علاقے لغڑئی میں پیش آیا جہاں بچے فتنہ الخوارج کے چھوڑے گئے مواد سےکھیل رہےتھےکہ اسی دوران بارودی مواد پھٹ گیا۔ سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ بارودی مواد پھٹنے سے 3 بچے شہید اور 5 زخمی ہوئے، دھماکے میں زخمی بچوں کا علاج پاک فوج کے ڈاکٹرز کی زیرنگرانی سی ایم ایچ پشاور میں جاری ہے۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق پولیس اور متعلقہ اداروں نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر کے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں، یہ سانحہ ثبوت ہےکہ فتنہ الخوارج نے علاقے میں کس طرح بارودی جال بچھا رکھا ہے۔

  • خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو ادائیگی کیلئے کرپٹو کرنسی کے استعمال کا انکشاف

    خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو ادائیگی کیلئے کرپٹو کرنسی کے استعمال کا انکشاف

    خیبر پختونخوا میں دہشتگردوں کو ادائیگی کیلئے کرپٹو کرنسی کے استعمال کا انکشاف ہوا ہے، صوبے میں دہشتگردی میں ملوث داعش کا بڑا نیٹ ورک پکڑا گیا۔

    نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ انسداد دہشتگردی کی رپورٹ کے مطابق بیرون ملک سے تعلق رکھنے والے خودکش حملہ آور کے سہولت کاروں کو کرپٹو کرنسی بھیجی گئی، کرپٹو کرنسی ای والٹ کے ذریعے افغانستان سے کوئٹہ بھیجی گئی، جس کے بعد رقم پاکستانی روپے میں تبدیل کرکے لاہور اور کرک بھیجی گئی،دہشتگردوں کے سہولت کار اور ہینڈلرز پشاور، کرک، کوئٹہ، ضلع خیبر اور کوہاٹ میں موجود تھے، 11 مئی کو بیرون ملک سے تعلق رکھنے والے 22 سال کے دہشتگرد نے روکے جانے پر پولیس موبائل وین پر خودکش حملہ کیا تھا، حملہ آور کا ہدف ایک اہم سیاسی مذہبی شخصیت تھی،رپورٹ کے مطابق خودکش حملہ آور گزشتہ سال 24 اپریل کو نجی پرواز کے ذریعے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچا تھا، نیٹ ورک کے 7 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے، دیگر کی تلاش جاری ہے۔

  • گنڈاپور واضح پالیسی دیں، اداروں کے ساتھ ہیں یا دہشت گردوں کے ساتھ، گورنر خیبر پختونخوا

    گنڈاپور واضح پالیسی دیں، اداروں کے ساتھ ہیں یا دہشت گردوں کے ساتھ، گورنر خیبر پختونخوا

    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ یہ جلسہ کرنےکاموقع نہیں، جلسوں سے بانی پی ٹی آئی آزاد نہیں ہوں گے۔

    پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جلسہ ٹیکس پیئرز کے پیسوں پر بوجھ ہے، جلسے کے لیے لوگوں کو کرایے پر لایا جائے گا،وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور واضح پالیسی دیں، اداروں کے ساتھ ہیں یا دہشت گردوں کے ساتھ، ایک بندہ ایک بیان دیتا ہے، دوسرا کچھ اور کہتا ہے، صوبے میں امن و امان کا مسئلہ ہے، حکومت کی طرف سے واضح پالیسی نظر نہیں آرہی، صوبہ خود مختار ہے وہ واضح پالیسی دیں،لوگوں نے قربانی دی ہے، وزیر اعلیٰ کو خود پتہ نہیں کیا چل رہا ہے۔صوبے کی پالیسی غیر واضح ہے، ہم انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز اور سکیورٹی فورسز کی مکمل حمایت کرتے ہیں تاکہ امن بحال ہو۔

    قبل ازیں پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی اربـاب زرک خان خلیل نے گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہاؤس پشاور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پارٹی امور، صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے پارٹی کو مزید فعال بنانے، صوبے کو درپیش چیلنجز کے حل اور عوامی خدمت کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا.

  • اورکزئی کے مشتی قبیلے کا خوارج کے خلاف جرگہ، عوام کا ڈٹ جانے کا اعلان

    اورکزئی کے مشتی قبیلے کا خوارج کے خلاف جرگہ، عوام کا ڈٹ جانے کا اعلان

    خیبر پختونخواہ کے ضلع اورکزئی کے علاقے حسن زودرہ میں مشتی قبیلے نے خوارج کے خلاف ڈٹ جانے کا اعلان کر دیا ہے۔ قبائلی عمائدین اور عوام نے بڑے جرگے میں شرکت کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ اب وہ خوارج کو علاقے میں ظلم، جبر اور بھتہ خوری کرنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

    جرگہ سے قبل خوارج بھتہ وصول کرنے کے لیے قبیلے کے لوگوں کے پاس آئے تھے، تاہم مشتی قبیلے کے جوانوں اور عوام نے بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے انہیں پسپا ہونے پر مجبور کر دیا۔ اس واقعے کے بعد قبیلے کے عمائدین نے فوری طور پر ایک اہم جرگہ طلب کیا، جس میں عوام کو خوارج کے خلاف متحد کرنے پر زور دیا گیا۔جرگے کے موقع پر سیکیورٹی فورسز اور پولیس اہلکار بھی علاقے میں پہنچے جن کا قبائل کی جانب سے والہانہ استقبال کیا گیا۔ عمائدین نے اس موقع پر کہا کہ خوارج کو معصوم عوام سے بھتہ وصول کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔

    قبائلی عمائدین نے اعلان کیا کہ "ہم ریاست اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑے ہیں اور خوارج کے خلاف بھرپور مزاحمت کریں گے۔” جرگے کے دوران پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے حق میں نعرے بھی لگائے گئے اور عوام نے اتحاد و یکجہتی کے عزم کا اظہار کیا۔یہ جرگہ قبائل کی اس عزم کا مظہر ہے کہ وہ دہشت گردوں اور خوارج کو اپنے علاقوں میں قدم جمانے نہیں دیں گے اور ریاستی اداروں کے ساتھ مل کر امن کے قیام کے لیے کردار ادا کرتے رہیں گے۔

  • گنڈاپور نے پی ٹی آئی جلسے سے قبل ساڑھے 9 کروڑ روپے خرچ  کر دیے

    گنڈاپور نے پی ٹی آئی جلسے سے قبل ساڑھے 9 کروڑ روپے خرچ کر دیے

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے 27 ستمبر کو ہونے والے پی ٹی آئی جلسے سے قبل ہی ساڑھے 9 کروڑ روپے خرچ کر ڈالے۔

    پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اراکین اسمبلی کو 3،3 لاکھ روپے، جبکہ یوتھ ونگ، آئی ایس ایف اور ضلعی تنظیموں کو 2،2 لاکھ روپے فراہم کیے گئے ہیں۔مزید بتایا گیا ہے کہ جلسے کے لیے دیگر صوبوں سے آنے والے 3 ہزار سے زائد کارکنوں کی رہائش کا انتظام بھی کیا گیا ہے، جس کے لیے ہوٹلوں میں 3 دن کے لیے 80 کمرے بک کروائے گئے ہیں۔

    ترجمان وزیراعلیٰ فراز مغل نے ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو میں کہا کہ "جلسہ ہے تو اس پر پیسے تو خرچ ہوں گے۔

    روس سے تیل و گیس نہ خریدیں، ٹرمپ کا ترک صدر کو مشورہ

    بھارت سے کشیدگی کی بڑی وجہ شیخ حسینہ کو پناہ دینا ہے، ڈاکٹر محمد یونس

    سلووینیا کی اسرائیلی وزیراعظم کے ملک میں داخلے پر پابندی

    اسرائیلی حملوں نے خطے کو خطرے میں ڈال دیا،شامی صدر