Baaghi TV

Category: پشاور

  • بی آر ٹی منصوبے کی تکمیل کی ڈیڈ لائن ایک بار پھر تبدیل

    بی آر ٹی منصوبے کی تکمیل کی ڈیڈ لائن ایک بار پھر تبدیل

    بی آر ٹی منصوبے کی تکمیل کی ڈیڈ لائن ایک بار پھر تبدیل
    باغی ٹی وی : وہ وعدہ ہی کیا جو وفا ہوگیا، خیبرپختونخوا کے وزیر اطلاعات شوکت یوسفزئی نے بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) منصوبے کی تکمیل کی ڈیڈ لائن ایک بار پھر تبدیل کر دی۔

    ایک تقریب کے دوران صوبائی وزیر اطلاعات کے پی شوکت یوسفزئی نے کہا کہ بی آر ٹی منصوبے سے متعلق حکومت پر خوب تنقید کی گئی تاہم مخالفین کو معلوم ہی نہیں کہ بی آر ٹی منصوبہ رواں سال اپریل میں عوام کے لیے کھول دیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی حکومت بی آر ٹی منصوبے کے افتتاح کے حوالے سے کئی بار تاریخ دے چکی ہے تاہم تاحال حکومت بی آر ٹی منصوبے کو عوام کے لیے کھولنے میں ناکام رہی ہے۔خیال رہے کہ صوبائی حکومت اور بی آر ٹی پر کام کرنے والے ادارے پشاور ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے اکتوبر 2017 میں اس کے آغاز کے بعد 6 ماہ یعنی 20 اپریل 2018 تک اسے پایہ تکمیل تک پہنچانے کا دعویٰ کیا تھا۔تاہم ایسا نہ ہوسکا جس کے بعد منصوبے کے منتظمین بدل بدل کر اس کی تکمیل کی مخلتف تواریخ 20 مئی سے 30 جون، 31 دسمبر سے 23 مارچ 2019 بتاتے رہے۔اس دوران منصوبے کی ابتدائی لاگت بھی 49 ارب روپے سے بڑھ کر 68 ارب روپے تک جاپہنچی ہے۔

  • خیبر پختونخواحکومت نے واٹس ایپ پر سرکاری اعلامیے اور اطلاعات پہنچانے پر اہم حکم جاری کردیا

    خیبر پختونخواحکومت نے واٹس ایپ پر سرکاری اعلامیے اور اطلاعات پہنچانے پر اہم حکم جاری کردیا

    خیبر پختونخوا حکومت نے میسجنگ سروس واٹس ایپ پر سرکاری اعلامیے اور اطلاعات پہنچانے پر اہم حکم جاری کردیا

    باغی ٹی وی : ٹیکنالوجی کے استعمال سے آسانی تو ٹھیک لیکن اس کا استعمال کلی طور پر سرکاری کام نمٹانے سے متعلق صوبائی حکومت نے اہم حکم جاری کیا ہے. خیبر پختونخوا حکومت نے میسجنگ سروس واٹس ایپ پر سرکاری اعلامیے اور اطلاعات پہنچانے پر پابندی عائد کردی ہے۔

    وفاقی حکومت کی ہدایت پرمحکمہ ایڈمنسٹریشن خیبر پختونخوا نے سرکاری اعلامیے اور پیغامات پہنجانے کے لیے واٹس ایب کے استعمال پر پابندی لگادی ہے۔جاری اعلامیہ کے مطابق سرکاری خطوط اور اطلاعات کے لیے واٹس ایپ اور دیگرسوشل میڈیا کا استعمال نہ کیا جائے۔

    سرکاری اعلامیہ میں تمام محکموں کو ہدایات پرفوری عمل درامد یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔ واٹس ایپ کے استعمال پر پابندی پر ہنگامی بنیادوں پر اور سختی سے عمل درآمد کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔خیال رہے کہ 16 فروری کو پنجاب حکومت نے غیر متعلقہ افراد پر خفیہ معلومات افشاں ہونے کے خدشات کے پیش نظر دفاتر میں واٹس ایپ کے ذریعے سرکاری دستاویزات کی شیئرنگ پر پابندی عائد کردی تھی۔
    واضح‌رہے کہ اس سے پہلے پنجاب حکومت نے بھی واٹس ایپ پر سرکاری کام کرنے پر پابندی لگا دی تھی .اب خیبر پختونخوا حکومت نے بھی یہ پابندی لگا دی ہے .

  • ماسک مہنگے ہو گئے تو کیا ہوا، پاکستانیو ،گھبرانا پھر بھی نہیں، صدر مملکت

    ماسک مہنگے ہو گئے تو کیا ہوا، پاکستانیو ،گھبرانا پھر بھی نہیں، صدر مملکت

    ماسک مہنگے ہو گئے تو کیا ہوا، پاکستانیو ،گھبرانا پھر بھی نہیں، صدر مملکت

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کے مریض آنے کے بعد ماسک کی بلیک میں فروخت اور قلت پر صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پاکستانی قوم کو مشورہ دیا ہے کہ گھبرانا نہیں

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ اگر ماسک مہنگے ہو گئے ہیں تو گھبرانے کی ضرورت نہیں،کورونا وائرس سے احتیاطی تدابیر کیلئے عوام میں آگاہی کی ضرورت ہے،میں نے ٹیشو سے ماسک بنانے کی ویڈیو ٹوئٹر پر ڈالی ہے ۔

    صدر مملکت نے مزید کہا کہ 51 سے زائد ممالک میں کورونا وائرس پھیل چکا ہے ،پاکستان میں بھی پھیلنے کا امکان ہے،عوام احتیاطی تدابیر استعمال کریں ۔احتیاطی تدابیر کیلئے عوام میں آگاہی کی ضرورت ہے،وائرس زیادہ پھیل گیاتو حج بھی متاثر ہو سکتا ہے ،پاکستان میں صحت کے کافی مسائل ہیں ، پیپاٹائٹس بھی پاکسان کا سب سے بڑا مسئلہ ہے.

    پاکستان میں وائرس ایران سے آیا، کتنے مزید مشتبہ مریض ہیں؟ ڈاکٹر ظفر مرزا کی بریفنگ

    کرونا وائرس، چین سے اچھی خبر آ گئی، کتنے مریض صحتیاب ہو چکے؟

    کرونا وائرس، حکومت نے کیا اقدامات کئے ،اپوزیشن کی سینیٹ اجلاس میں کڑی تنقید

    واضح رہے کہ پاکستان میں کرونا کی روک تھام کیلئے ہنگامی اقدامات جاری ہیں وائرس کے شکار دو مریضوں کا کراچی اور اسلام آباد میں علاج جاری ہے،

    دوسری جانب پاکستان میں کرونا کے مشتبہ کیسز سامنے آنے لگے۔ حیدر آباد میں وائرس کے شبہ میں مزید 2 افراد کو ہسپتال لایا گیا، 45 سالہ خاتون 10 روز قبل ایران سے واپس آئی تھی جبکہ 55 سالہ شخص محمد ظفر بھی 12 فروری کو زیارتوں کے بعد ایران سے واپس آیا تھا، دونوں مریض آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج ہیں، مزید تصدیق کیلئے خون کے نمونے لیبارٹری بھیج دئیے گئے ہیں۔

    کرونا وائرس پر قابو پانے کیلئے ملک بھر میں اقدامات جاری ہیں، ائیرپورٹس پر ہیلتھ کاؤنٹرز میں تھرمل سکینرز اور گنز میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا۔ سول ایسوی ایشن کے اجلاس میں یہ طے کیا گیا کہ یومیہ بنیاد پر ایئرپورٹ بلڈنگز میں فیومیگیشن کی جائے گی۔ ہیلتھ کاؤنٹرز پر موجود پیرامیڈیکل سٹاف کی موجودگی بھی مانیٹر ہوگی۔ کراچی کے جناح ٹرمینل ایئر پورٹ پر جراثیم کش، لوشن اور ماسک رکھنے کا فیصلہ بھی کیا گیا

  • چین سے طلبا کو لانا ہماری نہیں وفاق کی ذمہ داری، صوبائی حکومت کا عدالت میں جواب

    چین سے طلبا کو لانا ہماری نہیں وفاق کی ذمہ داری، صوبائی حکومت کا عدالت میں جواب

    چین سے طلبا کو لانا ہماری نہیں وفاق کی ذمہ داری، صوبائی حکومت کا عدالت میں جواب

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں چین میں پھنسے پاکستانی طلبا کی واپسی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی.

    چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ جسٹس وقار احمد سیٹھ کی سربراہی میں بینچ نے سماعت کی،درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ چین سے جو طالب علم پاکستان فون کرتا ہے انتظامیہ بند کردیتی ہے ۔

    چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ وقاراحمد سیٹھ نے دوران سماعت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اب تو کرونا وائرس افغانستان اور ایران تک پہنچ گیاہے

    ایڈیشنل اٹارنی جنرل کے پی نے عدالت میں کہا کہ طلبا کوو اپس لانا ہماری نہیں وفاق کی ذمہ داری ہے، پشاورہائیکورٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومت سے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 16 مارچ تک ملتوی کردی،

    کرونا وائرس سے چین میں مزید 71 افراد ہلاک ہو گئے۔ مرنے والوں کی تعداد 2 ہزار چھ سو تریسٹھ ہو گئی۔ نیشنل ہیلتھ کمیشن کے مطابق پانچ سو آٹھ کرونا وائرس کے نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ ہبئی صوبے میں لاکھوں افراد لاک ڈاؤن میں ہیں۔ جن کا گھروں سے نکلنا بند کر دیا گیا ہے وہاں سب کچھ بند ہے.

    دوسری جانب دنیا کے تیس ممالک کرونا وائرس کی زد میں آ چکے ہیں۔ جنوبی کوریا کے مزید 60 شہریوں میں کرونا وائرسکی تصدیق ہوئی ہے جس کے بعد متاثرین کی تعداد 893 ہو گئی، جنوبی کوریا میں کرونا سے آٹھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جاپان میں کرونا سے ہلاک افراد کی تعداد چار ہو گئی۔ اٹلی میں کرونا سے سات افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ کویت، اومان، بحرین، عراق، افغانستان میں کرونا کے مریض سامنے آ گئے۔

    کرونا وائرس، چین میں ہلاکتوں میں اضافہ ،کتنے پاکستانی چین میں ہیں ؟ ترجمان دفتر خارجہ نے بتا دیا

    کرونا وائرس پاکستان میں پھیلنے کا خدشہ، ملتان کے بعد لاہور میں بھی چینی باشندہ ہسپتال داخل

    وفاقی دارالحکومت میں بھی کرونا وائرس کا مشتبہ کیس سامنے آ گیا

    کرونا وائرس، چین سے طالب علم پاکستان پہنچا تو اسکے ساتھ کیا ہوا؟

    کرونا وائرس، مائیں رو رہی ہیں ،حکومت سو رہی ہے، مشاہد اللہ خان کی سینیٹ میں کڑی تنقید

    گائے کا پیشاب پینے سے کرونا وائرس ہو گا ختم،ہندو مہاسبھا کے صدر کے علاج پر سب حیران

    وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ کرونا وائرس جیسے 4وائرس پہلے سے موجود ہیں،کرونا وائرس کی مخصوص علامات نہیں،جس کے باعث تشخیص مشکل ہے،لیبارٹری میں جانچ پڑتال کے بغیر کرونا وائرس کی تشخیص نہیں کی جاسکتی،

    کرونا وائرس، بچاؤ کے لئے بھارت نے کیا بڑا فیصلہ

    کرونا وائرس، وزیراعظم نے چین کو بڑی پیشکش کر دی

  • فاٹا انضمام کے بعد پہلا فیصلہ،باجوڑ کی عدالت نے بھائی کو قتل کرنیوالے مجرم کو سنائی سزا

    فاٹا انضمام کے بعد پہلا فیصلہ،باجوڑ کی عدالت نے بھائی کو قتل کرنیوالے مجرم کو سنائی سزا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق فاٹا انضمام کے بعد پہلی بار ضلعی عدالت باجوڑ کے ایڈیشنل سیشن جج اول میاں زاہد اللہ جان نے جرم ثابت ہونے پر قتل کے مجرم کو عمر قید اور دس لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی گئی

    باجوڑ میں قتل کا الزام ثابت ہونے پر ملزم کو عمر قید اور 10لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی،ایڈیشنل سیشن جج اول میاں زاہد اللہ جان نے قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم محمد سلام ولد محمد یوسف سکنہ تتے تحصیل سلارزئی ضلع باجوڑ کو عمر قید کی سزا کا حکم سنادیا۔

    عدالت نے ملزم کو دس لاکھ روپے جرمانہ کی سزا کا بھی حکم سنایا جو ملزم ورثا مقتول محمد اسلام کو ادا کریگا۔ بعدم ادائیگی جرمانہ ملزم مزید چھ ماہ قید گزاریگا۔

    ملزم پر الزام تھا کہ اُس نے 2014 میں اپنے بھائی کو قتل کیا تھا۔

    فاٹا کی نشستوں سے متعلق 26 ویں آئینی ترمیم کا بل اسمبلی میں پیش

  • لینڈ سلائیڈنگ، 30 مزدور دب گئے، 7 لاشیں نکال لی گئیں

    لینڈ سلائیڈنگ، 30 مزدور دب گئے، 7 لاشیں نکال لی گئیں

    لینڈ سلائیڈنگ، 30 مزدور دب گئے، 7 لاشیں نکال لی گئیں

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بونیر میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث سات افراد جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ 23 مزدور تاحال ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔

    بونیر میں لینڈ سلائیڈنگ سے 30 مزدور دب گئے جس کے بعد امدادی کاروائیاں جاری کر دی گئیں، ریسکیو ٹیمیں موقع پرپہنچیں اور امدادی کاروائیوں کا آغاز کرتے ہوئے 7 افراد کی لاشیں نکال لیں جبکہ باقی 23 افراد کو نکالنے کی کوشش جاری ہے

    پولیس کے مطابق واقعہ ماربل کی کان میں پیش آیا جب مزدور کام کر رہے تھے تو لینڈ سلائیڈنگ ہوئی، ابتدائی طور پر مقامی افراد نے اپنی مدد آپ کے تحت امدادی کاروائیاں شروع کیں بعد ازاں ریسکیو ٹیمیں بھی پہنچ گئیں.

    ملبے تلے دبے دیگر مزدوروں کو نکالنے کی کوششیں جاری ہیں. پولیس بھی موقع پر موجود ہے.

  • سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ،اوورسیز شہری کی بہن کو قتل اور ریپ کی دھمکی، مانگی حکومت سے مدد

    سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ،اوورسیز شہری کی بہن کو قتل اور ریپ کی دھمکی، مانگی حکومت سے مدد

    سوشل میڈیا ایکٹوسٹ ،اوورسیز شہری کی بہن کو قتل اور ریپ کی دھمکی، مانگی حکومت سے مدد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا ایکٹوسٹ، اوورسیز پاکستانی نے حکومت سے مدد مانگ لی، کہا لوگ بلیک میل کر رہے ہیں اور قتل کرنے، بہن سے زیادتی کی دھمکیاں دی جا رہی ہیں، حکومت مدد کرے،

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر خیبر پختونخواہ کے نوجوان وصال خان نے پیغام میں کہا کہ میں اوورسیز پاکستانی ہوں،تین چار دنوں سے یہ لوگ ماں بہن کی گالی دے رہے ہیں جب سے ان لوگوں کو ایکسپوز کیا، پولیس نے ابھی تک کاروائی نہیں کی،

    https://twitter.com/wisalbcn/status/1230785552670167040?s=08

    نوجوان نے انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ذیشان مردان کا رہائشی ہے، لوگوں کو بلیک میل کرتا ہے، دوسرا بندہ اپنے آپ کو صحافی کہتا ہے وہ بھی ملوث ہے ،تیسرا بندہ صابر مہمند جدہ میں رہ رہا ہے صابر نامی، یہ ان کے گروپ میں ہے کہ پہلے بہن کو مار دوں گا اور پھر ریپ کروں گا، ذیشان ویڈیو اپ لوڈ کر رہا ہے

    نوجوان کا کہنا تھا کہ میں نے صرف یہ کہا کہ میں قانونی کاروائی کروں گا آپ لوگ جو کر رہے ہیں، میں نے پولیس، سٹیزن پورٹل ہر جگہ پر درخواست دے دی،اسکے بعد مجھے نہیں معلوم کہ ان کے ساتھ کیا کرنا چاہئے، میں نے انکے پیجز بلاک کئے، لوگ مجھے ویڈیو بھیجتے رہتے ہیں، مجھے حکومت سے مدد چاہئے،

    نوجوان نے سوشل میڈیا ویب سائٹ پر دھمکیوں کی ویڈیو بھی شیر کیں

    https://twitter.com/wisalbcn/status/1230937601911271424

    دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اگر اس طرح سب سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کو دھمکی ملنے لگی، تو سارے لوگ سچ پر آواز اٹھانے سے ڈرجائیں، ہم لوگ سب کے حقوق کے لئے آواز اٹھاتے ہیں، گورنمنٹ کو چاھئے وصال کو پروٹیکشن دینی چاہیے اور اس معاملے پر فوری ایکشن لینا چاھیے

  • سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی، فائرنگ کے تبادلے میں خود کش حملہ آور سمیت 5 دہشت گرد ہلاک

    سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی، فائرنگ کے تبادلے میں خود کش حملہ آور سمیت 5 دہشت گرد ہلاک

    سی ٹی ڈی کی بڑی کاروائی، فائرنگ کے تبادلے میں خود کش حملہ آور سمیت 5 دہشت گرد ہلاک
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور میں سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کی بڑی منصوبہ بندی ناکام بنا دی، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے،

    پشاور کے علاقہ ریگی ملاگورہ میں سی ٹی ڈی، پولیس اور نامعلوم مسلح افراد کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے بعد پولیس کی بھاری نفری طلب کی گئی، پشاور کے علاقے ریگی شگئی میں سی ٹی ڈی نے مشتبہ افراد کی نشاندہی پر کارروائی کی اور 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا جن سے خود کش جیکٹس اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

    ایس ایس پی ظہور آفریدی کے مطابق پولیس کی بھاری نفری اور ایلیٹ فورس کے دستے جائے وقوع پر پہنچے تو مقابلہ شروع ہوگیا جس میں ایک خود کش حملہ اور دیگر 4 دہشت گرد مار ے گئے۔

    پولیس افسر کے مطابق حملہ آوروں کے پاس سے تین ایس ایم جی، تین خود کش جیکٹ، دو پستول، دو ہینڈ گرینیڈ، ایک واکی ٹاکی سیٹ، دو خنجر اور گولیاں برآمد ہوئیں۔ واقعہ کے بعد علاقہ میں‌سرچ آپریشن تیز کر دیا گیا ہے، دہشت گردوں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے.

  • ن لیگ کے گرد نیب کا گھیرا تنگ، ایک اور لیگی رہنما کو طلب کر لیا

    ن لیگ کے گرد نیب کا گھیرا تنگ، ایک اور لیگی رہنما کو طلب کر لیا

    ن لیگ کے گرد نیب کا گھیرا تنگ، ایک اور لیگی رہنما کو طلب کر لیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب نے مسلم لیگ ن کے ایک اور رہنما کو طلب کر لیا

    نیب کی جانب سے مسلم لیگ ن کے رہنما امیر مقام کو طلب کیا گیا ہے، امیر مقام کو اثاثہ جات کیس میں طلب کیا گیا ہے،امیر مقام کو نیب نے 24 فروری کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے اور ضروری ریکارڈ ساتھ لانے کا کہا ہے.

    امیر مقام کے خلاف گزشتہ برس اپریل میں چیئرمین نیب جسٹس ر جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس میں‌ اثاثہ جات کیس کی تحقیقات کا حکم دیا تھا،

    امیر مقام نے گرفتاری کے خدشے کے پیش نظر پشاور ہائیکورٹ سے رجور کیا تھا جس پر عدالت نے نیب کو گرفتاری سے روکا تھا، تا ہم اب نیب نے دوبارہ امیر مقام کو طلب کر لیا ہے،

    نواز شریف کے قریبی دوست میاں منشا کی کمپنی کو نوازنے پر نیب کی تحقیقات کا آغاز

    نواز شریف سے جیل میں نیب نے کتنے گھنٹے تحقیقات کی؟

    نواز شریف کی بیماری کا علاج جیل میں نہیں ہو سکتا، ڈاکٹر کا انکشاف

    شہباز شریف اور مریم پہنچے کوٹ لکھپت، شہباز شریف کی گاڑی کی ٹکر سے کارکن ہوا زخمی

    واضح رہے کہ نیب شریف فیملی کے خلاف تحقیقات کر رہی ہے، نواز شریف کے خلاف چوھدری شوگر ملز کی تحقیقات ہو رہی ہے، مریم نواز، یوسف عباس سے بھی چودھری شوگر ملز کیس میں تحقیقات ہو رہی ہے، حمزہ شہباز رمضان شوگر ملز، آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں تحقیقات ہو رہی ہے، شہباز شریف سے بھی تحقیقات ہو رہی ہیں.

  • ڈیرہ اسماعیل خان میں موبائل پولیس  پر حملہ ہیڈ کانسٹیبل شہید

    ڈیرہ اسماعیل خان میں موبائل پولیس پر حملہ ہیڈ کانسٹیبل شہید

    ڈیرہ اسماعیل خان میں موبائل پر حملہ ہیڈ کانسٹیبل شہید

    باغی ٹی وی :کوئٹہ کے بعد ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی آج دہشت گردی ہوئی ہے۔ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا کیا گیا۔
    دہشت گردوں کے اس حملے میں ہیڈ کانسٹیبل ریاض شہید اور ڈرائیور عطا اللہ زخمی ہو ئے ہیں۔زخمی اہل کار کو اسپتال پہنچا دیا گیا جہاں ڈاکٹر ان کی جان بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔پولیس موبائل انسداد پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور تھی۔پولیس کے مطابق پولیس موبائل جب گاؤں میڈی کے قریب پہنچی تو سڑک کنارے نصب آئی ای ڈی کا دھماکا ہو گیا۔دھماکے کے بعد دہشت گردوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ شروع کردی، گولیاں لگنے سے ایک اہل کار موقع پر ہی شہید ہو گیا۔خیال رہے ملک بھر میں 17 فروری سے پولیو کے خلاف مہم شروع کی گئی ہے۔
    پولیو سے سب سے زیادہ خیبر پختونوخواہ متاثر ہے جہاں صرف رواں برس 9 کیس سامنے آچکے ہیں۔دہشت گردوں کی جانب سے حملے ایسے وقت کیے جا رہے ہیں جب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل پاکستان کا دورہ کر رہے ہیں۔پاکستان نے پہلے ہی ان خدشات کا اظہار کر دیا تھا کہ بھارت ہائی پروفائل دورں کو سبوتاژ کرنے کے لیے دہشت گردی کراسکتا ہے۔