Baaghi TV

Category: پشاور

  • کرک: دہشت گردوں کے خلاف سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن، مورچے تباہ

    کرک: دہشت گردوں کے خلاف سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن، مورچے تباہ

    کرک پولیس اور سی ٹی ڈی نے امانکوٹ اور ٹیری کے پہاڑی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن کیا، جس میں پولیس اور سی ٹی ڈی کی بھاری نفری جدید ہتھیاروں سے لیس ہو کر شریک ہوئی۔

    ڈی پی او کرک کے مطابق ایف سی اہلکاروں پر حملے اور دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر یہ کارروائی کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر کا خاتمہ اور عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے، اس مشن کے لیے بلا امتیاز آپریشن جاری رہے گا۔آپریشن کے دوران ایف سی اہلکاروں پر حملے میں ملوث تین اہم دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی گئی، دہشت گردوں کے گھروں کو مسمار اور نذر آتش کر دیا گیا، جبکہ پہاڑوں میں ان کے محفوظ مورچے بھی تباہ کر دیے گئے۔

    ڈی پی او نے کہا کہ کرک پولیس دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرے گی اور ان کا تعاقب خاتمے تک جاری رکھے گی۔

    پی ٹی اے کارروائی، 13 ہزار سے زائد دھوکہ دہی سے متعلق یو آر ایل بلاک

    واٹس ایپ کا بڑا ایکشن،دنیا بھر میں 68 لاکھ فراڈ اور اسکیم اکاؤنٹس ڈیلیٹ

    مقبول احمد گوندل آڈیٹر جنرل پاکستان مقرر

    ملک بھر میں سونے کی قیمت میں کمی

  • علی امین گنڈا پور اچھے بچے ہیں، وکٹ کے دونوں اطراف کھیلتے ہیں،  فیصل کریم کنڈی

    علی امین گنڈا پور اچھے بچے ہیں، وکٹ کے دونوں اطراف کھیلتے ہیں، فیصل کریم کنڈی

    گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کسی کی حکومت گرانے کے حق میں نہیں ہیں،خدشہ ہے پی ٹی آئی خود وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرعدم اعتماد کردے گی۔

    گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ ایوان میں ہمارا ایک رکن بھی زیادہ ہوا تو تحریک عدم اعتماد لائیں گے،خدشہ ہے پی ٹی آئی خود وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرعدم اعتماد کردے گی، خیبرپختونخوا میں قیام امن کیلئے جس کا کردار ہوگا اس کے ساتھ کھڑے ہوں گے، پی ٹی آئی والے عدالتوں سے ریلیف لیں، ان کو این آر او نہیں ملنا۔

    فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ،جو لوگ ماضی میں کہتے تھے این آر او نہیں دیں گے، وہ آج خود مانگ رہے ہیں، فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ 9 مئی کے ذمہ داروں کو ضرور سزا ملنی چاہیے، جزا سزا کا نظام ٹھیک کیے بنا ملک ٹھیک نہیں ہو سکتا،علی امین گنڈا پور اچھے بچے ہیں، وکٹ کے دونوں اطراف کھیلتے ہیں، گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ خود کو بہت کچھ سمجھنے والے سینیٹ میں حلف لینے بھی نہیں آ سکے۔

    ٹرمپ اور مودی کے موجودہ تعلقات کی اصل وجوہات کیا؟

    اپنی سرزمین پر امریکی فوجیوں کوکارروائیوں کی اجازت نہیں دیں گے، میکسیکن صدر

    مہنگائی کی شرح میں 0.05 فیصد اضافہ

  • بنوں ،سیکیورٹی فورسز کا بڑا ایکشن، 14 سہولت کار گرفتار، 3 ٹھکانے تباہ

    بنوں ،سیکیورٹی فورسز کا بڑا ایکشن، 14 سہولت کار گرفتار، 3 ٹھکانے تباہ

    خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں حالیہ کوآڈ کاپٹر حملوں کے بعد سیکیورٹی اداروں نے ہوید اور وزیر آباد کے علاقوں میں مشترکہ سرچ اور ٹارگٹڈ آپریشن کرتے ہوئے کالعدم تنظیم کے 14 سہولت کاروں کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان بنوں پولیس خانزالہ قریشی کے مطابق خفیہ اطلاعات پر پاکستان آرمی اور پولیس کی جانب سے کیے گئے اس آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے 3 ٹھکانے بھی مسمار کر دیے گئے۔ کارروائی وزیر آباد اور دریائے ٹوچی کے ساتھ واقع علاقے ٹوڈو نار میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی، جہاں 5 مشتبہ اہداف کو کلیئر کیا گیا۔آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 2 موٹر سائیکلیں اور ایک رکشہ بھی قبضے میں لے لیا، جبکہ ہوید بازار اور اطراف کے علاقوں میں سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے مشترکہ گشت جاری ہے۔

    ترجمان نے مزید بتایا کہ جمعہ کی صبح 5 بجے سے شروع ہونے والے آپریشن میں علاقے کو مکمل گھیرے میں لے کر گھر گھر تلاشی لی گئی۔ شہریوں کی حفاظت کے پیش نظر علاقے میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے اور عوام کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔خانزالہ قریشی نے کہا کہ آپریشن کا مقصد علاقے کو دہشتگردی سے پاک کرنا اور پائیدار امن قائم کرنا ہے۔ انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر سیکیورٹی اداروں کو دیں اور دہشتگردوں کو سہولت فراہم کرنے سے باز رہیں، کیونکہ یہ سنگین جرم ہے اور اس پر سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

    پاکستانی کرکٹر مبینہ زیادتی کا الزام، مانچسٹر پولیس کی تفتیش جاری

  • بنوں،ایف سی کی چیک پوسٹ پر ڈرون حملہ، ایک اہلکار شہید، تین زخمی

    بنوں،ایف سی کی چیک پوسٹ پر ڈرون حملہ، ایک اہلکار شہید، تین زخمی

    بنوں کے علاقے تختی خیل میں فرینٹیئر کور کی چیک پوسٹ پر ایک کواڈ کاپٹر ڈرون کے ذریعے حملہ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید اور تین دیگر زخمی ہوگئے۔

    ڈی پی او سلیم عباس کلاچی نے تصدیق کی ہے کہ زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ حملے میں شہید ہونے والے اہلکار کی شہادت سے اہلکاروں میں گہرا صدمہ پہنچا ہے۔واقعے کے فوراً بعد فرینٹیئر کور اور پولیس نے مل کر علاقے میں وسیع سرچ آپریشن کا آغاز کیا ہے تاکہ حملہ آوروں کو گرفتار کیا جا سکے اور مزید حملوں کو روکا جا سکے۔ سیکورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں چوکسی بڑھا دی گئی ہے اور حساس مقامات پر اضافی حفاظتی انتظامات کیے گئے ہیں۔

  • جنوبی وزیرستان اپر کا نام ’محسود وزیرستان ضلع‘ رکھنے کی قرارداد منظور

    خیبر پختونخوا اسمبلی نے جنوبی وزیرستان اپر کا نام تبدیل کرنے کی قرارداد منظور کر لی ہے۔

    یہ قرارداد آزاد امیدوار آصف خان کی جانب سے پیش کی گئی۔قرارداد کے متن میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ جنوبی وزیرستان اپر کی 90 فیصد آبادی محسود قبیلے پر مشتمل ہے اور موجودہ نام نہ تو مقامی ثقافت کی نمائندگی کرتا ہے اور نہ ہی اس کی تاریخی حیثیت کی عکاسی کرتا ہے۔قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ ضلع کا نام تبدیل کر کے "محسود وزیرستان ضلع” رکھا جائے تاکہ مقامی آبادی کی شناخت اور ثقافت کو سرکاری سطح پر تسلیم کیا جا سکے۔

    مزید کہا گیا کہ کسی بھی علاقے کی شناخت کو اس کی اکثریتی آبادی کے ساتھ ہم آہنگ ہونا چاہیے تاکہ وہاں کی تہذیب و تمدن کو جائز مقام حاصل ہو۔

    بھارت نے پاکستان پر حملوں میں اسرائیلی ہتھیار استعمال کیے،نیتن یاہو کی تصدیق

    ٹیکس فراڈ میں ملوث تاجروں کی گرفتاری، نیا طریقہ کار جاری

    بجلی سستی کرنے کی منظوری ، صارفین کو 55 ارب روپے کا ریلیف

    پنجاب حکومت کا صفائی فیس عائد کرنے کا فیصلہ

  • جنوبی وزیرستان ، ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، 2 افراد جاں بحق ، 14 زخمی

    جنوبی وزیرستان ، ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ، 2 افراد جاں بحق ، 14 زخمی

    جنوبی وزیرستان کے لوئر وانا کے علاقے رستم بازار میں ایک خطرناک ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور 14 دیگر زخمی ہو گئے جن میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔

    ڈی ایس پی عمران اللہ نے بتایا کہ یہ دھماکہ پولیس موبائل وین کے قریب ہوا، جس سے شدید تباہی ہوئی۔ دھماکے کے فوراً بعد ڈی ایچ کیو اسپتال وانا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تاکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی جا سکے۔واقعہ کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ ریسکیو اور پولیس کی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو قابو میں لینے کے ساتھ ساتھ شواہد جمع کرنا شروع کر دیے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات جاری ہیں اور حملہ آوروں کی تلاش کے لیے کارروائی تیز کر دی گئی ہے۔

  • جنوبی وزیرستان میں ڈپٹی کمشنر کی گاڑی پر حملہ، 2 اہلکار زخمی

    جنوبی وزیرستان میں ڈپٹی کمشنر کی گاڑی پر حملہ، 2 اہلکار زخمی

    جنوبی وزیرستان اپر کے علاقے لدھا میں ڈپٹی کمشنر عصمت اللّٰہ اور اسسٹنٹ ڈپٹی کمشنر کی گاڑی پر نامعلوم افراد کی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

    فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی کا شیشہ ٹوٹ گیا،واقعے میں دو پولیس اہلکار معمولی زخمی ہوئے،ڈی سی عصمت اللّٰہ وزیر نے تصدیق کی کہ وہ ٹانک سے لدھا آتے ہوئے حملے کا نشانہ بنے.واقعے کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے جبکہ حملہ آوروں کی شناخت کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

    علاقے میں ایک بار پھر سیکیورٹی کی صورتحال پر سوالات اٹھنے لگے ہیں، مقامی انتظامیہ نے سیکیورٹی مزید سخت کرنے کا عندیہ دے دیا۔

    پاک-ترکیہ بحری فورسز کی مشق، سمندر و خشکی میں آپریشنز کا عملی مظاہرہ

    بھارت،سابق بی جے پی ترجمان کی بطور جج تقرری پر ہنگامہ

  • اعظم سواتی کو پشاور ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

    اعظم سواتی کو پشاور ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا

    پشاور: تحریک انصاف کے سینئر رہنما اعظم خان سواتی کو پشاور ایئرپورٹ پر بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا ہے۔

    اعظم سواتی بیرون ملک جانا چاہتے تھے تا ہم انہیں نہیں جانے دیا گیا، پشاور ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے گزشتہ روز اعظم خان سواتی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کے احکامات جاری کیے تھے اور انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دی تھی۔ تاہم، اس عدالتی حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایئرپورٹ پر اعظم سواتی کو سفر سے روکا گیا، جس پر انہوں نے قانونی چارہ جوئی کا راستہ اپنایا۔ذرائع کے مطابق اعظم خان سواتی نے اس اقدام کے خلاف فوری طور پر پشاور ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی ہے۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود ان کو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی گئی، جو کہ عدالت کی توہین کے مترادف ہے۔عدالت میں دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ عدالتی حکم کو فوری طور پر لاگو کیا جائے اور اعظم سواتی کو بغیر کسی رکاوٹ کے بیرون ملک جانے کی مکمل آزادی دی جائے۔

  • کرک، دہشت گردی کا افسوسناک واقعہ، چار ایف سی اہلکار شہید

    کرک، دہشت گردی کا افسوسناک واقعہ، چار ایف سی اہلکار شہید

    کرک: تھانہ گرگری کی حدود میں ایک خوفناک دہشت گردی کا واقعہ پیش آیا جہاں نامعلوم مسلح افراد نے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) کے اہلکاروں کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں چار اہلکار شہید ہو گئے۔

    یہ واقعہ کرک کے علاقے امان کوٹ توے کے قریب پیش آیا، جہاں ایف سی اہلکار فیلڈ سیکیورٹی کی ڈیوٹی انجام دے رہے تھے۔ وہ گاڑی میں سوار ہو کر اپنی مقررہ جگہ پر روانہ ہو رہے تھے کہ اچانک پہاڑ کی چوٹی پر پہلے سے گھات لگائے ہوئے مسلح افراد نے ان پر حملہ کر دیا۔ شدید فائرنگ کے نتیجے میں چار اہلکار موقع پر ہی شہید ہو گئے۔شہید ہونے والے اہلکاروں کا تعلق لکی مروت اور ٹانک کے علاقوں سے ہے۔ ڈی پی او کرک شہباز الٰہی نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ واقعے کے فوراً بعد سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ پہاڑی علاقوں میں حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے اور علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو مکمل طور پر سیل کر دیا گیا ہے تاکہ ملزمان کو فرار ہونے کا موقع نہ مل سکے۔

    ڈی پی او کرک نے مزید کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری ہے اور تمام دستیاب وسائل استعمال کیے جا رہے ہیں تاکہ دہشت گردوں کو جلد از جلد گرفتار کیا جا سکے اور علاقے میں امن و امان قائم کیا جا سکے۔

  • کسی بھی صورت میں دہشتگردوں کو پناہ یا سہولت فراہم نہ کریں،جرگے میں فیصلہ

    کسی بھی صورت میں دہشتگردوں کو پناہ یا سہولت فراہم نہ کریں،جرگے میں فیصلہ

    جنوبی وزیرستان کے علاقے شکتوئی میں سیکیورٹی فورسز اور عمائدین علاقہ کے مابین جرگہ ہوا، جس میں علاقے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔

    جرگے کے دوران وِنگ کمانڈر نے مقامی افراد پر زور دیا کہ وہ اپنے علاقوں میں امن و امان کے قیام کے لیے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور کسی بھی صورت میں دہشتگردوں کو پناہ یا سہولت فراہم نہ کریں۔ انہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ اگر آئندہ کسی آپریشن کے دوران دہشتگرد مقامی آبادی کو انسانی ڈھال کے طور پر استعمال کرتے ہیں، تو سیکیورٹی فورسز کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی ذمہ دار نہ ہوں گی۔وِنگ کمانڈر نے کہا کہ دہشتگرد عناصر نہ صرف ریاست کے لیے خطرہ ہیں بلکہ مقامی لوگوں کے امن و روزگار کے بھی دشمن ہیں۔ ان کے خاتمے کے لیے عوام اور فورسز کا باہمی تعاون ناگزیر ہے۔ مشران نے ایف سی کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ وہ کسی بھی مشکوک سرگرمی یا دہشتگرد کی موجودگی کی فوری اطلاع دیں گے تاکہ خطے کا امن برقرار رہے۔