Baaghi TV

Category: پشاور

  • وادی تیراہ واقعہ: جاں بحق افراد کے لیے ایک کروڑ، زخمیوں کے لیے 25 لاکھ روپے کا اعلان

    وادی تیراہ واقعہ: جاں بحق افراد کے لیے ایک کروڑ، زخمیوں کے لیے 25 لاکھ روپے کا اعلان

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے وادیٔ تیراہ کے افسوسناک واقعے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے ایک ایک کروڑ روپے جبکہ زخمیوں کے لیے 25، 25 لاکھ روپے مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

    علی امین گنڈاپور نے کہا کہ حکومت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ مکمل ہمدردی رکھتی ہے اور ان کی بحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے اس واقعے کے بعد قبائلی مشران اور عوامی نمائندوں پر مشتمل جرگہ پشاور طلب کر لیا ہے تاکہ مقامی جذبات اور تحفظات سنے جا سکیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت پائیدار امن، شہریوں کے تحفظ اور باہمی احترام کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔ انہوں نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ علاقے میں امن و امان یقینی بنایا جائے۔

    اس موقع پر وزیر اعظم نے بھی وادی تیراہ میں خوارج کی فائرنگ سے پُرامن شہریوں کی شہادت پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔علی امین گنڈاپور نے مزید کہا کہ حالیہ آل پارٹیز کانفرنس میں انہی واقعات اور مسائل کو سنجیدگی سے زیر بحث لایا گیا اور ان کے حل کے لیے تجاویز مرتب کی گئیں۔ جرگوں کا باقاعدہ سلسلہ اگلے ہفتے سے ڈویژنل اور بعد ازاں صوبائی سطح پر شروع کیا جائے گا تاکہ تمام فریقین کی مشاورت سے دیرپا حل تلاش کیا جا سکے۔

    فلپائن میں سیلاب و لینڈ سلائیڈنگ، 30 افراد جاں بحق

    بھارت: ہریدوار کے مندر میں بھگدڑ، 7 افراد ہلاک، 55 سے زائد زخمی

    اسرائیلی فوج کا غزہ جانے والی امدادی کشتی "حنظلہ” پر حملہ، قبضہ کرلیا

  • پاکستان میں پولیو وائرس ایک بار پھر خطرناک حد تک پھیلنے لگا

    پاکستان میں پولیو وائرس ایک بار پھر خطرناک حد تک پھیلنے لگا

    پاکستان میں پولیو کیسز میں اضافہ، مزید 3 نئے کیسز کی تصدیق ہو گئی،جسکےبعدرواں سال کے دوران پولیو کیسز کی تعداد 17 ہو گئی ہے۔

    نیشنل ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق خیبرپختونخوا میں دو جبکہ سندھ میں ایک نئے پولیو کیس کی تصدیق ہوئی ہےخیبرپختونخوا کے اضلاع شمالی وزیرستان اور لکی مروت سے پولیو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جب کہ سندھ کے ضلع عمرکوٹ میں بھی ایک بچہ پولیو وائرس کا شکار پایا گیا ہےپولیو وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے ہنگامی اقدامات کیے جا رہے ہیں، تاہم مسلسل کیسز سامنے آنا قومی صحت عامہ کے لیے ایک بڑا چیلنج بن چکا ہے پولیو وائرس کمزور قوتِ مدافعت والے بچوں کو نشانہ بناتا ہے۔

    محکمہ صحت نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ انسدادِ پولیو مہم کے دوران اپنے بچوں کو ہر بار پولیو کے قطرے ضرور پلائیں۔

    ہزاروں افراد کا احتجاج، وزیراعظم سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

    عمران خان نےضمانت منسوخی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

    سیالکوٹ: فانا گینگ کا سرغنہ گرفتار، لاکھوں کا مال مسروقہ اور اسلحہ برآمد

  • اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس،دہشت گردی کے خلاف قومی بیانیہ پر اتفاق

    اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس،دہشت گردی کے خلاف قومی بیانیہ پر اتفاق

    پشاور میں عوامی نیشنل پارٹی کے زیرِ اہتمام باچا خان مرکز میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس میں ملک کی بڑی سیاسی جماعتوں نے شرکت کی اور دہشت گردی و انتہا پسندی کے خلاف متفقہ قومی بیانیہ تشکیل دینے پر اتفاق کیا۔

    کانفرنس میں پاکستان تحریکِ انصاف، مسلم لیگ (ن)، جمعیت علمائے اسلام (ف)، جماعتِ اسلامی، پیپلز پارٹی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کے نمائندے شریک ہوئے۔ شرکاء نے قیامِ امن کے لیے وفاقی حکومت سے مذاکرات کے لیے نمائندہ کمیٹی تشکیل دینے اور بے امنی کے خلاف احتجاجی تحریک کے تحت اسلام آباد یا راولپنڈی میں دھرنے کے عندیے پر بھی غور کیا۔

    کانفرنس کے اختتام پر 28 نکاتی مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا، جس میں نیشنل ایکشن پلان پر مکمل عمل درآمد، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے گناہ افراد پر قائم مقدمات ختم کرنے، اور قبائلی اضلاع میں تباہ شدہ انفرااسٹرکچر کی ازسرِ نو تعمیر کا مطالبہ کیا گیا۔شرکاء نے افغانستان کے ساتھ پرامن و تجارتی روابط کے فروغ، دہشت گردی سے متاثرہ علاقوں کو خصوصی ترقیاتی پیکیج دینے، روزگار کے مواقع فراہم کرنے، غیر اعلانیہ کرفیو اور مواصلاتی پابندیاں ختم کرنے پر بھی زور دیا۔

    اعلامیے میں انصاف، تعلیم اور صحت جیسی بنیادی سہولیات ہر فرد تک پہنچانے کو ریاست کی اولین ترجیح قرار دیا گیا۔

    چینی ایکسپورٹ: شوگر ملز مالکان اور ڈیلرز کے خلاف تحقیقات کا آغاز

    خاتون کو بلیک میل، ملزم کو 3 سال قید، 4 لاکھ ہرجانے کا حکم

    تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کشیدگی پر ٹرمپ کا پاک بھارت جنگ بندی کا تزکرہ

  • افغانستان سے متعلق فیصلے ہماری مشاورت کے بغیر ممکن نہیں،علی امین گنڈا پور

    افغانستان سے متعلق فیصلے ہماری مشاورت کے بغیر ممکن نہیں،علی امین گنڈا پور

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان اور ترقی ہماری اولین ترجیح ہے، خیبرپختونخوا میں امن و امان قائم کرنے کے لیے ہر حد تک جائیں گے-

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ وفاق خیبرپختونخوا پر اپنے نام نہاد فیصلے مسلط نہیں کرسکتا، صوبے میں کسی بھی قسم کا نیا آپریشن قابل قبول نہیں، وفاق کو دوٹوک پیغام ہے بارڈر سیکیورٹی وفاق کی ذمہ داری ہےخیبرپختونخوا میں امن و امان اور ترقی ہماری اولین ترجیح ہے، خیبرپختونخوا میں امن و امان قائم کرنے کے لیے ہر حد تک جائیں گے، وفاق خیبرپختونخوا پر اپنے نام نہاد فیصلے مسلط نہیں کرسکتا۔

    راولپنڈی:غیرت کے نام پر قتل 17 سالہ لڑکی کی پورٹ عدالت میں پیش

    علی امین گنڈا پور نے کہا کہ افغانستان سے متعلق فیصلے ہماری مشاورت کے بغیر ممکن نہیں، خیبرپختونخوا میں امن وامان کی بحالی کے لیے اپنا جرگہ بنا رہے ہیں، وفاق خیبرپختونخوا کے وسائل پر قابض ہے، ضم اضلاع کو بھی فنڈز فراہم نہیں کیے جارہے، صوبے میں کسی بھی قسم کا نیا آپریشن قابل قبول نہیں، وفاق کو دوٹوک پیغام ہے بارڈر سیکیورٹی وفاق کی ذمہ داری ہے، اگر آپ لوگ ناکام ہورہے ہیں تو صوبائی پولیس سیکیورٹی سنبھال لے گی۔

    ہمایوں سعید شوٹنگ کے دوران شدید زخمی

  • ہنگو ، ڈی پی او خالد خان پر حملے میں ملوث دہشت گرد ہلاک

    ہنگو ، ڈی پی او خالد خان پر حملے میں ملوث دہشت گرد ہلاک

    ہنگو ،نریاب کے علاقے میں پولیس نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کریک ڈاؤن آپریشن کیا۔ اس دوران ڈی پی او ہنگو خالد خان پر حملے میں ملوث ایک دہشت گرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دہشت گرد کو نشانہ بنایا گیا لیکن یہ دہشت گرد خود اپنے گروپ کے افراد کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔ خوش قسمتی سے اس موقع پر پولیس کے اہلکار مکمل طور پر محفوظ رہے اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔یہ آپریشن اس وقت شروع کیا گیا جب مقامی سیکیورٹی اداروں کو ہنگو کے نریاب علاقے میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ فورسز نے فوری طور پر محاصرہ کر کے کارروائی کی، جس میں دہشت گردوں کی مزاحمت کے باوجود پولیس اہلکاروں نے حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا۔

    سات روز قبل بھی ہنگو میں دہشت گردوں کے خلاف ایک بڑے آپریشن کے دوران ڈی پی او خالد خان زخمی ہوئے تھے۔ اس پچھلے آپریشن میں فائرنگ کے تبادلے میں کم از کم پانچ دہشت گرد مارے گئے تھے۔ اس واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں انسداد دہشت گردی کے مزید سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں تاکہ امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جا سکے۔پولیس اور دیگر سیکیورٹی ادارے اس بات کا اعادہ کر چکے ہیں کہ وہ دہشت گردوں کے خلاف ہر ممکنہ کارروائی کرنے کے لیے تیار ہیں اور عوام کی حفاظت ان کی اولین ترجیح ہے۔

  • سوات میں کامیاب آپریشن، تین مطلوب دہشت گرد ہلاک

    سوات میں کامیاب آپریشن، تین مطلوب دہشت گرد ہلاک

    خیبرپختونخوا کے ضلع سوات میں پولیس اور محکمہ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے مشترکہ کارروائی کے دوران تین اہم مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

    ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) سوات کے ترجمان معین فیاض کے مطابق، تحصیل کبل کے علاقے شلخو سر میں انٹیلیجنس بیسڈ مشترکہ آپریشن کیا گیا، جس کے دوران دہشت گرد اجمل عرف وقاص، مطیع اللہ عرف اسحٰق اور رحیم اللہ عرف روح کو ہلاک کر دیا گیا۔ اجمل عرف وقاص ملوک آباد کا رہائشی تھا اور دہشت گردی کے 9 مقدمات میں مطلوب تھا، جن میں 8 افراد کے قتل کا الزام بھی شامل ہے۔ مطیع اللہ عرف اسحٰق کے خلاف ضلع شانگلہ میں دہشت گردی کے دو مقدمات درج تھے، جب کہ رحیم اللہ رحمانی عرف روح بھی دو مقدمات میں مطلوب تھا۔

    ترجمان نے بتایا کہ ڈی پی او سوات محمد عمر کی ہدایت پر وادی کی مختلف تحصیلوں میں دہشت گردوں کے خلاف سرچ اینڈ اسٹرائیک آپریشن جاری ہے، جب کہ سوات کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس کی سخت چیکنگ برقرار ہے۔ڈی پی او سوات کی جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا ہے کہ ضلع کا امن ہر قیمت پر برقرار رکھا جائے گا اور کسی کو بھی حالات خراب کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    وزیراعظم نے اسکلز ایمپیکٹ بانڈ کی منظوری دے دی

    نیو میکسیکو کی یونیورسٹی میں فائرنگ، ایک شخص ہلاک، کیمپس بند

    لیاری عمارت حادثہ: سعید غنی نے ذمہ داری قبول کر لی

    چلاس میں آلودہ پانی سے پیٹ کے امراض میں اضافہ

  • خیبرپختونخوا حکومت آل پارٹیز کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ جاری

    خیبرپختونخوا حکومت آل پارٹیز کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ جاری

    خیبرپختونخوا حکومت آل پارٹیز کانفرنس کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا

    اعلامیہ میں کہا گیاکہ شہداء اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ گہرے رنج و غم اور مکمل یکجہتی کا اظہارکرتے ہیں، دیرپا امن کی بحالی کے لیے جامع اور مربوط اقدامات فوری طور پر کیے جائیں، خوارج کے خاتمے کے لیے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ہدفی کارروائیاں (اینٹیلجنس بیسڈ کاروائی )عمل میں لائی جائیں ، دیرپا امن کی کاوش اور دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے تمام سیاسی جماعتیں، مشران، عوام، حکومت خیبر پختونخوا، انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے بلاتفریق بھر کاروائی کا اعادہ کرتے ہیں، صوبے کو عسکریت پسندی کے چنگل سے نجات دلائی جائے گی اور امن بحال کیا جائے گا، جو علاقے میں خوشحالی اور پائیدار ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز ثابت ہوگا، اِس سلسلے میں تمام سیاسی جماعتیں اور عوامی نمائندے ضلعی سطح پر انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ مسلسل اور بھر پور تعاون کا اعادہ کریں

  • ہم کسی بھی وفاقی فورس کو صوبے میں کارروائی کی اجازت نہیں دیں گے،علی امین گنڈاپور

    ہم کسی بھی وفاقی فورس کو صوبے میں کارروائی کی اجازت نہیں دیں گے،علی امین گنڈاپور

    پشاور: وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کو کسی بھی فیصلے پر اعتماد میں نہ لینا آئین کی خلاف ورزی ہے۔

    آل پارٹیز کانفرنس کے بعد علی امین گنڈاپور نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اے پی سی کا جنہوں نے بائیکاٹ کیا، ان کے لیے ہمارے دروازے کھلے ہیں، آج کی کانفرنس صرف امن و امان کے حوالے سے تھی، ماضی میں دہشتگردی کے خلاف آپریشن ہوا دہشت گردی سے ہمارے صوبے کا بے حد نقصان ہوا ہےقبائلی علاقوں کے مشیروں سے مشاورت کے بعد گرینڈ جرگہ بلا رہے ہیں آپریشن کی اجازت نہ ہی دی جائے گی او نہ ہی کوئی آپریشن قبول ہے۔

    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ گڈ طالبان کی اجازت نہیں دیں گے،ہمارے ادارے گڈ طالبان کو سپورٹ کررہے ہیں، یہاں گڈ طالبان کی کوئی گنجائش نہیں ہے پہلے ادارے ڈرون سے کارروائی کررہے تھے، اب دہشت گرد بھی ڈرون کے ذریعے حملے کررہے ہیں ہم صوبے میں ڈرون کے ذریعے کارروائی کی اجازت بھی نہیں دیں گے۔

    ظاہر جعفر نفسیاتی طور پر صحت مند قرار

    انہوں نے کہا کہ قبائلی اضلاع میں 300 پولیس اہلکار مقامی اقوام کے ذریعے تعینات کریں گے سرحدوں کی حفاظت وفاقی حکومت کی ذمے داری ہے، وفا قی ادارے سرحدوں کی حفاظت کریں، ہم اپنی سرزمین کی حفاظت کر سکتے ہیں،صوبے اور قبائلی علاقوں سے جو وعدے کیے گئے تھے وہ پورے کیے جائییں اگست میں این ایف سی کا وعدہ کیا گیا، ہم اس کے لیے آئینی مطالبہ کررہے ہیں۔صوبے کے جو اثاثے ہیں وہ ہمارے ہیں، ہمارے اختیار میں ہیں ، مائنز اینڈ منرلز بل میں ایسی کوئی شق نہیں ہے کہ صوبے کا اختیار چھینا جارہا ہے۔

    ممبئی ٹرین دھماکہ کیس: مسلمان نوجوانوں کی رہائی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج

    وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ فرنٹیئر کانسٹیبلری کو وفاقی فورس بنانے کے خلاف عدالت جارہے ہیں ہم کسی بھی وفاقی فورس کو صوبے میں کارروائی کی اجازت نہیں دیں گے یہاں کوئی آپریشن نہیں ہونے دیا جائے گا آل پارٹیز کانفرنس کا بائیکاٹ کرنے والی جماعتوں کو اگر فیصلوں کا علم تھا تو وہ بھاگ گئے ہیں ہم اپنے فیصلے خود کریں گے جوصوبے کے عوام کے لیے ہوں گے یہ چاہتے ہیں دہشت گرد کارروائی کریں، ڈرون حملے ہوں اور آپریشن ہو،محسن نقوی ان کی آنکھوں کا تارا ہے، یہ کرکٹ کے فیصلے کرسکتا ہے، فلائی اوور بنا سکتا ہے لیکن ہمارے صوبے کے فیصلے نہیں کر سکتا۔

    اسحاق ڈار کل امریکی ہم منصب سے ملاقات کریں گے، دفتر خارجہ

  • خیبر پختونخوا سے نو منتخب سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

    خیبر پختونخوا سے نو منتخب سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری

    لیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا سے نو منتخب سینیٹرز کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    پی ٹی آئی کے 6، جے یو آئی، پی پی کے 2 اور ن لیگ کے ایک سینیٹر کا نوٹیفکیش جاری ہوا،روبینہ خالد، روبینہ ناز، اعظم خان سواتی، مولانا عطا الحق درویش، نور الحق قادری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا؛فیصل جاوید، مراد سعید، نیاز احمد مرزا محمد آفریدی طلحہ محمود کی کامیابی کا بھی نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔

    الیکشن کمیشن کے مطابق نوٹیفکیشن کے بعد نومنتخب سینیٹرز حلف اٹھائیں گے، نومنتخب سینیٹرز کی مدت اپریل 2030 کو ختم ہوگی، پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سینیٹرز کو آزاد قرار دیا گیا۔

  • پیپلز پارٹی، اے این پی اور جے یو آئی کا  اے پی سی کا بائیکاٹ

    پیپلز پارٹی، اے این پی اور جے یو آئی کا اے پی سی کا بائیکاٹ

    خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے بلائی گئی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) سے پاکستان پیپلز پارٹی، عوامی نیشنل پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام نے شرکت سے انکار کر دیا ہے۔ اپوزیشن جماعتوں نے اسے محض نمائشی اقدام قرار دے دیا۔

    اپوزیشن لیڈر خیبرپختونخوا اسمبلی ڈاکٹر عباداللہ خان کا کہنا ہے کہ تمام اپوزیشن جماعتوں نے متفقہ طور پر اے پی سی میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کیونکہ حکومت سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہی ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے صدر سید محمد علی شاہ باچا نے کہا کہ صوبے میں حکومت صرف دھرنوں اور مظاہروں میں مصروف ہے، عوامی مسائل پر توجہ نہیں دی جا رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت واقعی سنجیدہ ہوتی تو متعدد بار ہونے والی مشاورتوں کا کوئی نتیجہ ضرور نکلتا۔

    دوسری جانب عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر میاں افتخار حسین نے بھی واضح الفاظ میں کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی بلائی گئی کانفرنس میں شرکت کا کوئی فائدہ نہیں کیونکہ حکومت پہلے ہی اپنے فیصلے کر چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ کانفرنس تحریک انصاف کی سیاسی حیثیت میں بلائی جاتی تو اے این پی ضرور شرکت کرتی۔جے یو آئی (ف) کی جانب سے بھی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس سے صوبائی حکومت کی جانب سے امن و امان کے مسئلے پر سیاسی اتفاق رائے حاصل کرنے کی کوشش کو دھچکا پہنچا ہے۔

    واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال کے پیش نظر حکومت نے تمام سیاسی جماعتوں کو اے پی سی میں مدعو کیا تھا، لیکن بڑی اپوزیشن جماعتوں کی عدم شرکت سے کانفرنس کی اہمیت متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔

    ایران نے آئی اے ای اے کی تکنیکی ٹیم کے دورے کی اجازت دے دی
    ایئر انڈیا حادثے میں برطانیہ کو غلط میتیں بھیجنے کا معاملہ، بھارتی وضاحت

    ایرانی صدر کا پاکستان کا متوقع دورہ، تیاریاں حتمی مراحل میں

    اٹلی: چھوٹا طیارہ ہائی وے پر گر کر تباہ، خاتون سمیت 2 افراد ہلاک