Baaghi TV

Category: پشاور

  • سینیٹ ٹکٹوں پر پی ٹی آئی میں اختلافات ،  ناراض امیدواروں سے پہلی ملاقات ناکام

    سینیٹ ٹکٹوں پر پی ٹی آئی میں اختلافات ، ناراض امیدواروں سے پہلی ملاقات ناکام

    سینیٹ انتخابات کے لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں ٹکٹوں کی تقسیم پر شدید اختلافات سامنے آ گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی ناراض امیدواروں سے پہلی ملاقات بے نتیجہ ختم ہو گئی، جبکہ دوسری بیٹھک آج عشاء کے بعد ہوگی۔

    وزیراعلیٰ نے سینیٹ کے ٹکٹوں میں نظرانداز کیے گئے پارٹی رہنماؤں کو منانے کی کوشش کی، تاہم عرفان سلیم، عائشہ بانو، ارشاد حسین اور خرم ذیشان سمیت ناراض رہنما بات چیت سے مطمئن نہ ہو سکے۔ان رہنماؤں نے احتجاج اور پریس کانفرنس کے بعد وزیراعلیٰ کی دعوت پر ملاقات کی تھی، لیکن کوئی حتمی نتیجہ نہ نکل سکا۔ اب وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور ایک بار پھر عشاء کے بعد ملاقات کریں گے اور کوشش کریں گے کہ ناراض اراکین اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیں۔

    ذرائع کے مطابق اگر ناراض امیدوار دستبردار نہ ہوئے تو سینیٹ کے انتخابات آئینی طور پر لازمی ہوں گے، حالانکہ علی امین گنڈاپور پہلے ہی اپوزیشن سے سینیٹ امیدواروں کو بلا مقابلہ منتخب کرانے پر معاہدہ کر چکے ہیں۔ادھر پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں ٹکٹوں کی نامزدگی پر اختلافات اس حد تک بڑھ گئے ہیں کہ صوبائی صدر نے نئی ترجیحی فہرست چیئرمین کو ارسال کر دی، جس میں مرزا خان آفریدی کا نام خارج کر دیا گیا ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف سے لیبیا کے کمانڈر ان چیف کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر گفتگو

    برطانیہ کی روس پر نئی پابندیاں، 20 سے زائد مبینہ جاسوس اور ہیکرز نشانے پر

    چین میں 300 پاکستانی طلبہ کی زرعی ٹریننگ مکمل، وزیراعظم کا تعاون پر اظہار تشکر

    پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 14 سال بعد سرپلس

  • عرفان سلیم سینیٹ امیدوار ہوں‌گے،خیبر پختونخوا کے پی ٹی آئی کارکنان کا اعلان

    عرفان سلیم سینیٹ امیدوار ہوں‌گے،خیبر پختونخوا کے پی ٹی آئی کارکنان کا اعلان

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پشاور سے تعلق رکھنے والے عہدیداروں نے نیوز کانفرنس میں اعلان کیا ہے کہ پارٹی کے سینئر رہنما اور سینیٹ کے امیدوار عرفان سلیم اپنے کاغذاتِ نامزدگی واپس نہیں لیں گے اور وہ آئندہ ہونے والے سینیٹ انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے۔ عہدیداروں نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کا یہ جائز مطالبہ تسلیم نہ کیا گیا تو 21 جولائی کو خیبرپختونخوا اسمبلی کا گھیراؤ کیا جائے گا اور وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاج کیا جائے گا۔

    نیوز کانفرنس میں پی ٹی آئی پشاور کے عہدیداروں نے زور دیا کہ عرفان سلیم پارٹی کے ایک مخلص اور وفادار کارکن ہیں جنہوں نے ہمیشہ پارٹی کی خدمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عرفان سلیم کو بطور سینیٹ امیدوار نامزد کرنا کارکنوں کے ساتھ انصاف ہے اور ان کی جگہ کسی اور کو نامزد کرنا پارٹی کارکنوں کے جذبات کی توہین ہوگی۔ی ٹی آئی رہنماؤں نے اس موقع پر پارٹی قیادت پر شدید تنقید کی اور الزام عائد کیا کہ پارٹی میں واقعی محنت کرنے والے مخلص کارکنوں کو نظر انداز کر کے باہر سے آئے ہوئے اور مالی وسائل کے حامل افراد (جنہیں عموماً ‘اے ٹی ایمز’ کہا جاتا ہے) کو ٹکٹ دی جا رہی ہے، جو کہ پارٹی کی سالمیت کے خلاف ہے اور اس کو قبول نہیں کیا جائے گا۔

    رہنماؤں نے واضح کیا کہ اگر ان کے مطالبات پر کوئی توجہ نہ دی گئی تو وہ 21 جولائی کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کے موقع پر خیبرپختونخوا اسمبلی کا گھیراؤ کریں گے اور وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاج کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ سینیٹ الیکشن محض انتخابات نہیں بلکہ تحریک کی شروعات ہے اور اس کے بعد پارٹی میں بغاوت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

  • خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی میں سینیٹ انتخابات پر اختلافات شدت اختیار کر گئے

    خیبرپختونخوا: پی ٹی آئی میں سینیٹ انتخابات پر اختلافات شدت اختیار کر گئے

    خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اندرونی اختلافات کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی پشاور کے صدر عرفان سلیم نے سینیٹ کا ٹکٹ واپس لینے کے بدلے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا مشیر بننے کی پیشکش مسترد کر دی ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے 5 سینیٹ امیدواروں نے کاغذاتِ نامزدگی واپس لینے سے انکار کر دیا ہے اور وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کے فیصلوں کے سامنے ڈٹ گئے ہیں۔عرفان سلیم نے پارٹی قیادت کو واضح پیغام دیا ہے کہ فارم 47 کے ذریعے آنے والی حکومت سے کوئی کمپرومائز قبول نہیں۔

    پی ٹی آئی کے ایک اور سینیٹ امیدوار مظہر مشوانی نے بھی عرفان سلیم کی حمایت میں کھل کر مؤقف اپنایا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پارٹی رہنماؤں کی جانب سے مطالبہ کیا جا رہا ہے کہ نور الحق قادری اور مرزا آفریدی سے سینیٹ ٹکٹ واپس لیے جائیں کیونکہ ان کے خاندان کے افراد پہلے ہی اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں۔ناراض رہنماؤں نے کہا کہ اگر فیصلہ واقعی عمران خان کا ہے تو وزیراعلیٰ خود الیکشن لڑیں۔

    پارٹی کے ضلع پشاور کے عہدیداران نے اعلان کیا ہے کہ سینیٹ انتخابات کے حوالے سے پارٹی کے اندرونی اختلافات پر کل پشاور میں ایک اہم پریس کانفرنس کی جائے گی، جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔دوسری جانب پارٹی کے ناراض رہنماؤں نے ایک مشترکہ بیان میں خیبرپختونخوا حکومت کے مشیر بیرسٹر سیف کے بیان کو جھوٹ پر مبنی قرار دیا اور دعویٰ کیا کہ عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ سینیٹ انتخابات سے متعلق مشاورت کی جائے اور فارم 47 حکومت سے کوئی سمجھوتہ نہ کیا جائے۔

    پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ عرفان سلیم کو کسی صورت ٹکٹ واپس نہیں لینے دیں گے کیونکہ وہ پارٹی کے دیرینہ اور نظریاتی کارکن ہیں۔تجزیہ کاروں کے مطابق سینیٹ انتخابات کے قریب آتے ہی پی ٹی آئی کے اندر اختلافات گہرا رخ اختیار کر گئے ہیں، جس کے اثرات خیبرپختونخوا کی سیاست پر بھی پڑنے کا امکان ہے۔

    بشریٰ بی بی کے بیٹے موسیٰ مانیکا کے خلاف اقدامِ قتل کا مقدمہ درج
    کراچی ،سی ٹی ڈی اور خفیہ ایجنسی کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی میں بارش کے بعد صورتحال کنٹرول میں، مرکزی سڑکیں کلیئر

    شام پر اسرائیلی حملے خطے کے لیے خطرہ ہیں، ترک صدر اردوان

  • سانحہ سوات: سیالکوٹ کے لاپتہ بچے عبداللّٰہ کی لاش برآمد

    سانحہ سوات: سیالکوٹ کے لاپتہ بچے عبداللّٰہ کی لاش برآمد

    چط27 جون کو دریائے سوات کے سیلابی ریلے میں بہنے والے 17 افراد میں شامل سیالکوٹ کے بچے عبداللّٰہ کی لاش بریکوٹ کے مقام سے برآمد کر لی گئی۔

    ریسکیو حکام کے مطابق بچے کی شناخت کے بعد ضروری کارروائی مکمل کرکے میت کو سیالکوٹ، ڈسکہ روانہ کیا جائے گا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد13 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ 4 افراد کو زندہ بچا لیا گیا تھا۔واقعے کے بعد جاری تحقیقات میں پی ڈی ایم اے، ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کی سنگین غفلت سامنے آئی ہے۔ تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو پیش کر دی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ اداروں کے درمیان کوآرڈینیشن کا فقدان رہا۔ایڈوائزری پر عمل درآمد نہیں کیا گیا۔

    ریسکیو 1122 کی ریسپانس میں تاخیر اور تربیت یافتہ عملے و آلات کی کمی واقعے کی شدت کا سبب بنی۔دریا کنارے سیفٹی کے مؤثر انتظامات موجود نہیں تھے۔سیاحتی مقامات پر خطرات کی درجہ بندی اور منظم ایس او پیز کی عدم موجودگی نے عوامی سلامتی کو خطرے میں ڈالا۔

    اس المناک واقعے پر سیالکوٹ میں فضا سوگوار ہے، جب کہ حکومت کی جانب سے سانحے میں جاں بحق افراد کے ورثاء کو 2 کروڑ روپے کے چیکس بھی تقسیم کیے جا چکے ہیں۔تجزیہ کاروں کے مطابق سانحہ سوات نے ضلعی اور صوبائی انتظامیہ کی کارکردگی پر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں، اور متعلقہ اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائیوں کی سفارش بھی کر دی گئی ہے۔

    پنجاب اسمبلی: اپوزیشن کے 26 ارکان کی معطلی پر حکومت و اپوزیشن میں اتفاق

    پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بنگلادیش اسکواڈ کا اعلان

    پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے بنگلادیش اسکواڈ کا اعلان

    پنجاب کے بڑے شہروں میں طوفانی بارشوں سے تباہی، بجلی کا نظام درہم برہم

  • کے پی اسمبلی کا اجلاس 20 جولائی کو طلب

    کے پی اسمبلی کا اجلاس 20 جولائی کو طلب

    پشاور:گورنرخیبرپختونخوا نے کے پی اسمبلی کا اجلاس 20 جولائی کو طلب کرلیا۔

    گورنر نے وزیراعلیٰ کی جانب سے ارسال کردہ سمری پر دستخط کرتے ہوئے اسمبلی اجلاس بلایا ہے، گورنر کی جانب سے بلائے گئے اجلاس میں اسمبلی کے نئے 25 ارکان حلف لیں گے پارلیمانی ذرائع کے مطابق مذکورہ اجلاس میں دیگر امور سے پہلے نئے ارکان سے حلف لیاجائے گا، نئے ارکان سے حلف کے بعد دیگر کاروائی کی جائے گی ، نئے ارکان کے حلف کے بعد 21 جولائی کو سینٹ انتخابات کا انعقاد ہوگا، سینٹ انتخابات میں اراکین صوبائی اسمبلی 11 سینیٹرز کا انتخاب کریں گے مذکورہ سینیٹرز 2030ء تک ایوان بالا کاحصہ رہیں گے ، نئے سینیٹرز میں 7 جنرل ،2 خواتین اور2 ٹیکنوکریٹ نشستیں شامل ہیں۔

    گورنر فیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کو سینیٹ انتخابات کے لیے مشاورت سے بیٹھنا چاہیے انہوں نے واضح کیا کہ اگر مشاورت نہ ہوئی تو 35 آزاد ارکان کی موجودگی میں اپوزیشن زیادہ سینیٹ نشستیں حاصل کر سکتی ہے۔

    چیف جسٹس آف پاکستان اور وزیراعلیٰ پنجاب کا عالمی یوم انصاف پر خصوصی پیغام

    فیصل کریم کنڈی نے بتایا کہ انہوں نے حکومت کو ہارس ٹریڈنگ روکنے کے لیے تجاویز دی تھیں وزیراعلیٰ سے اس سے قبل اجلاس کے انعقاد پر بات ہوئی تھی، تاہم وزیراعلیٰ نے لاعلمی ظاہر کی کہ پہلے اجلاس ریکوزیشن پر بلائے گئے تھے حکومت کو چاہیے کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد قائم کرےانہوں نے قبائلی اضلاع کے حوالے سے بھی تحفظات کا اظہار کیا کہ یہ علاقے وفاق اور صوبے کے درمیان فٹبال بنے ہوئے ہیں افغانستان کی سرحد پر ہر بڑی طاقت نظریں رکھتی ہے اور وہیں چھوڑا گیا جدید اسلحہ آج پاکستان کے خلاف دہشتگردی میں استعمال ہو رہا ہے۔

    کوہستان اسکینڈل میں ملوث عناصر کو نشان عبرت بنایا جائے،اعظم سواتی

    فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سیاسی اختلافات اپنی جگہ، مگر خیبرپختونخوا کے مفادات کا دفاع وفاق کے ساتھ مل کر کیا جائے گا وفاق نے جرگہ سسٹم کی بحالی کے لیے کمیٹی قائم کی ہے لیکن اس میں قبائلی اضلاع کے اصل اسٹیک ہولڈرز کو شامل نہیں کیا گیا گورنر نے مطالبہ کیا کہ ان اسٹیک ہولڈرز کو کمیٹی میں نمائندگی دی جائے تاکہ فیصلہ سازی مؤثر ہو سکے۔

  • کوہستان اسکینڈل میں ملوث عناصر کو نشان عبرت بنایا جائے،اعظم سواتی

    کوہستان اسکینڈل میں ملوث عناصر کو نشان عبرت بنایا جائے،اعظم سواتی

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعظم سواتی نے کہا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف عدت کا کیس بن سکتا ہے، تو میرے خلاف اپنا مکان بیچنے کا کیس بھی بن سکتا ہے۔

    اعظم سواتی کوہستان مالی اسکینڈل میں نیب میں پیش ہوگئےاعظم سواتی کوہستان مالی اسکینڈل نیب پشاور کی جانب سے طلب کیے جانے پر نیب کے دفتر پہنچے نیب کے پی کوہستان میں 40 ارب روپے سے زیادہ کرپشن کی تحقیقات کررہا ہے اور نیب نے اعظم سواتی کے پہلے دیےگئےجواب پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

    نیب کے دفتر پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو میں اعظم سواتی نے کہا کہ کوہستان اسکینڈل میں جس نے کرپشن کی، ان کو عبرت ناک سزا دی جائےآج نیب دفتر آیا تھا، پہلے بھی بڑے وزیروں کو کرپشن پر جیل بھیجا گیا ہے، مکان کی فروخت کی تمام دستاویزات نیب کے حوالے کر دی ہیں، مکان جس نے خریدا تھا وہ رئیل اسٹیٹ کا ایجنٹ تھا۔

    ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ: پاکستان نے دفاعی چیمپین ایران کو شکست دیدی

    انہوں نے کہا کہ ہمیں نیب سے تعاون کرنا چاہیے، جنہوں نے خیبرپختونخوا (کے پی) کے وسائل کو نقصان پہنچایا انہیں عبرت ناک سزا دی جائے، نیب کی کارکردگی پر انہیں داد دیتا ہوں نیب بڑے اچھے طریقے سے کوہستان اسکینڈل کی تحقیقات کر رہا ہے، میں نے مکان فروخت کیا ہے، نیب نے ریکوری کے بعد بیچنا ہو تو 61 کروڑ روپے قیمت دوں گا۔

    اعظم سواتی نے کہا کہ آج پتاچل جائےگا سینیٹ انتخابات پرکے پی حکومت کا اتفاق ہوگیا یا نہیں، بانی پی ٹی آئی نےجس طرح کہا تھا اسی طرح سینیٹ کے ٹکٹس تقسیم کیےگئے۔

    عراق :شاپنگ میں خوفناک آتشزدگی، کم از کم 60 افراد جاں بحق، درجنوں لاپتہ

  • کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل: ملزم کی ایک بار پھر نیب کو پلی بارگین کی درخواست

    کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل: ملزم کی ایک بار پھر نیب کو پلی بارگین کی درخواست

    پشاور: کوہستان مالی اسکینڈل کے ملزم نے ایک بار پھر نیب کو پلی بارگین کی درخواست دے دی۔

    قومی احتساب بیورو (نیب) نے خیبرپختونخوا کے ضلع کوہستان میں 32 ارب روپے کی مالی بے ضابطگیوں پر انکوائری کا آغاز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب نے متعلقہ تمام سرکاری محکموں سے ریکارڈ طلب کر لیا ہے جبکہ غیرمجاز ادائیگیوں کی چھان بین کے لیے ایک تحقیقاتی ٹیم بھی تشکیل دے دی گئی ہے، کوہستان کرپشن اسکینڈل کے ملزم محمد ایوب نے نیب کو 3 ارب 45 کروڑ روپےکی پلی بارگین کی درخواست دی ہے۔

    نیب ذرائع کے مطابق ملزم کے ذاتی بینک اکاؤنٹ سے 3 ارب 45 کروڑ روپے کی مشکوک ٹرانزیکشنز کا انکشاف ہوا ہے۔ احتساب عدالت نے پلی بارگین سے متعلق ملزم کی درخواست پر نیب کو کارروائی کی ہدایت دی ہے۔

    وزیراعظم کی ہدایت،چینی کے شعبے کو ڈی ریگولیٹ کرنے کیلیے اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم

    نیب نے بتایا ہے کہ ملزم ایوب 3 اقساط میں رقم واپس کرنے پر آمادہ ہے اور نیب بھی اس تجویز پر رضامند ہو چکا ہےذرائع کا کہنا ہے کہ پلی بارگین کی درخواست کو جلد منظور کیے جانے کا امکان ہے، واضح رہے کہ ایوب نے اس سے قبل بھی پلی بارگین کی درخواست جمع کرائی تھی۔

    دوسری جانب کوہستان مالیاتی اسکینڈل میں نامزد ایک اور شخصیت جبران ملک نے نیب نوٹس کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔ یہ درخواست سینئر وکیل علی عظیم آفریدی ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر کی گئی۔ درخواست گزار کا کہنا ہے کہ وہ زکوٰة کمیٹی کے سابق چیئرمین رہ چکے ہیں اور اب کاروباری شخصیت کے طور پر سرگرم ہیں۔

    اکیلے پن کی موت: کمزور رشتے، زہریلی قربت اور ہماری اجتماعی بے حسی، تحریر :صدف ابرار

    درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ نیب کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں کسی قسم کا واضح الزام نہیں لگایا گیا، صرف آج پیش ہونے کو کہا گیا ہے۔ اس بنا پر عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ درخواست کو آج ہی سماعت کے لیے مقرر کیا جائے تاکہ انصاف کے تقاضے پورے کیے جا سکیں۔

    واضح رہےکہ کوہستان مالی اسکینڈل کچھ عرصے پہلے سامنے آیا تھا جس کے بعد نیب تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات ہوئے تھےبعد ازاں نیب نے خیبر پختونخوا کی تاریخ کے میگا کرپشن اسکینڈل کیس کو انکوائری سے باضابطہ تفتیش میں تبدیل کردیا،اس کیس میں اب تک مجموعی طور پر25 ارب روپے مالیت کے اثاثے برآمد اور ضبط کیے ہیں، نیب نے ایک ارب روپے سے زائد نقد رقم، غیر ملکی کرنسی اور 3 کلو گرام سے زیادہ سونا برآمد کیا جب کہ مختلف کمرشل بینکوں میں موجود 73 بینک اکاؤنٹس بھی منجمد کردیے گئے ہیں جن میں 5 ارب روپے سے زیادہ رقم موجود ہے، نیب کی جاری تحقیقات میں مزید گرفتاریوں اور انکشافات کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    دوسری شادی کا کوئی ارادہ نہیں، والد کی زندگی سے سبق سیکھا،اداکار علی عباس

  • بنو ں میں سی ٹی ڈی کا کامیاب آپریشن،3 دہشت گرد ہلاک

    بنو ں میں سی ٹی ڈی کا کامیاب آپریشن،3 دہشت گرد ہلاک

    محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے بنو ں میں ایک کامیاب آپریشن کے دوران تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ سی ٹی ڈی حکام کے مطابق ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم گل بہادر اور ضرار دہشت گرد گروپ سے تھا۔

    سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ تینوں دہشت گردوں کی شناخت مدثر، تراب اور محمد حسین کے نام سے ہوئی ہے، جو پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے مطلوب تھے۔مزید بتایا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے، جو ان کے حملوں اور دیگر دہشت گردانہ سرگرمیوں میں استعمال ہونے والی تھی۔محکمہ انسداد دہشتگردی نے علاقے میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے مزید کارروائیاں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا ہے اور عوام سے بھی دہشت گردوں کی سرگرمیوں کے حوالے سے معلومات فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

  • پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں سینیٹ ٹکٹوں کی تقسیم پر شدید اختلافات، کارکنان سراپا احتجاج

    پی ٹی آئی خیبرپختونخوا میں سینیٹ ٹکٹوں کی تقسیم پر شدید اختلافات، کارکنان سراپا احتجاج

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم پر پارٹی میں شدید اختلافات سامنے آگئے ہیں۔ پارٹی قیادت کی جانب سے جاری کردہ امیدواروں کی فہرست نے دیرینہ کارکنان اور پارٹی کے وفادار حلقوں میں غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔

    ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے سینیٹ انتخابات کے لیے خیبرپختونخوا سے جنرل نشستوں پر مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا خان آفریدی اور مولانا نورالحق قادری کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹیکنوکریٹ نشست کے لیے سابق وفاقی وزیر اعظم خان سواتی کو دوبارہ میدان میں اتارا گیا ہے جبکہ خواتین کی مخصوص نشست کے لیے روبینہ ناز کو پارٹی ٹکٹ دیا گیا ہے۔پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سینیٹ ٹکٹوں کی تقسیم میں پارٹی کے وفادار، نظریاتی اور دیرینہ کارکنوں کو بری طرح نظرانداز کیا گیا ہے اور ان کی جگہ بااثر، امیر اور سیاسی طور پر طاقتور افراد کو ٹکٹ دیے گئے ہیں۔ یہ فیصلہ چیئرمین عمران خان کے اس مستقل مؤقف کے خلاف تصور کیا جا رہا ہے جس میں وہ پارٹی کارکنان کو ترجیح دینے کے دعوے کرتے رہے ہیں۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ پارٹی قیادت نے عرفان سلیم، عائشہ بانو، خرم ذیشان اور دیگر متحرک اور مخلص کارکنان کو ڈراپ کر کے پارٹی کے اصولوں کی خلاف ورزی کی ہے۔

    اس فیصلے کے خلاف تحریک انصاف کے درجنوں کارکنان اور رہنماؤں نے پشاور پریس کلب کے باہر احتجاجی دھرنا دیا اور مرکزی شاہراہ کو ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیا۔ مظاہرین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر قیادت کے خلاف نعرے درج تھے۔احتجاج میں شریک ایک کارکن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا: "اگر نظریاتی اور وفادار کارکنان کو ہی نظرانداز کرنا ہے تو پھر ہم نے اتنے سال جدوجہد کیوں کی؟ پی ٹی آئی صرف امیروں کی جماعت بن رہی ہے۔”

  • خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس 20 جولائی کو طلب، 21 جولائی کو سینیٹ انتخابات ہوں گے

    خیبرپختونخوا اسمبلی اجلاس 20 جولائی کو طلب، 21 جولائی کو سینیٹ انتخابات ہوں گے

    خیبرپختونخوا صوبائی حکومت نے اسمبلی اجلاس 20 جولائی بروز اتوار طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    اجلاس کے دوران مخصوص نشستوں پر منتخب ارکان سے حلف لیا جائے گا، جس کے بعد 21 جولائی بروز پیر کو سینیٹ انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے کے بعد نئی پارٹی پوزیشن جاری کر دی ہے۔الیکشن کمیشن کے نوٹیفکیشن کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پاکستان پیپلز پارٹی کی ایک، ایک خاتون مخصوص نشست ختم کر دی گئی ہے، جبکہ مسلم لیگ (ن) کو خواتین کی ایک اضافی مخصوص نشست الاٹ کی گئی ہے۔ اس تبدیلی کے بعد جے یو آئی (ف) اور مسلم لیگ (ن) کی مخصوص نشستیں برابر ہو کر 9، 9 ہو گئی ہیں۔

    پیپلز پارٹی کی مخصوص نشستوں کی مجموعی تعداد 5 ہو گئی ہے، جبکہ عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) اور پاکستان تحریکِ انصاف پارلیمنٹیرینز کے پاس ایک، ایک مخصوص نشست ہے۔الیکشن کمیشن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں سنی اتحاد کونسل اور پی ٹی آئی کے تمام ارکان کو آزاد قرار دیا گیا ہے، جس کے بعد ایوان میں پارٹی پوزیشن مزید پیچیدہ ہو گئی ہے۔ سینیٹ انتخابات کے لیے سیاسی جوڑ توڑ کا سلسلہ تیز ہو چکا ہے۔

    ایرانی سفیر ایف بی آئی فہرست میں شامل، دفتر خارجہ کا ردعمل سامنے آ گیا

    لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے پیپلز پارٹی چھوڑ دی

    زندگی بچانے والی ادویات پر 5 سالہ ٹیکس استثنیٰ منظور

    سندھ پولیس میں جعلی ڈومیسائل پر بھرتیاں، مقدمات درج کرنے کا حکم