Baaghi TV

Category: کوئٹہ

  • انسان از وہاب ادریس خان

    انسان از وہاب ادریس خان

    دنیا چاند پر پانی ڈھونڈنے میں مصروف ہے اور ہم کراچی کے گٹروں کے پانی کو لے کر پریشان ہیں۔ ہر سال مون سون کا موسم آتے ہی کراچی کے گٹر اُبل پڑتے ہیں اور حسبِ معمول شہری چیختے چلاتے نظر آتے ہیں۔ سینکروں ٹی وی شوز بھی اس موضوع پر کر دئے جاتے ہیں اور اس سال محکمہ موسمیات نے بھی بیس فیصد زیادہ بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ کراچی کی سٹی گورنمنٹ کا کہنا ہے کہ کراچی کے گٹر صاف کرنا کوئی آسان کام نہیں۔ یہ سننا تھا کہ بس ہمارا دھیان فوراَ اس بات پر چلا گیا کہ ہم نے ایٹم بم بنا یا بھی ہے یاایسے ہی غلط بیانی کی ہے، لیکن پھر جب چاغی کے پہاروں کا بدلہ رنگ یاد آیا تو یقین ہوا کہ ایٹم بم تو ہم نے بنایا ہےاور وہ علیحدہ بات ہے کہ ہم گٹر صاف نہیں کر سکتے۔ بات صرف کراچی تک ہی محدود نہیں ہے، اسلام آباد میں تو ورلڈ ریکارڈ بنتے بنتے رہ گیا۔ دنیا کہ تمام ممالک اب تک صرف جہاز اڑانے میں کامیا ب ہوئے ہمارا تو ائیر پورٹ اڑتے اڑتے رہ گیا۔ پچھلے دنوں اِک ہلکی سی آندھی نے جو تباہی مچائی وہ پوری دنیا نے دیکھی۔ یہ سب دیکھ کر تو حیرانی ہی ہوئی تھی لیکن سخت پریشانی اس وقت ہوئی جب لاہور میں دو بزرگوں کا مکالمہ سُنا۔ ایک بزرگ دوسرے بزرگ سے پوچھ رہے تھے اڑے بھائی کورونا وائرس کو تم کہیں دیکھے ہو کیا؟ اور جواب تو اور بھی متا ثر کُن تھا؛ نہیں میاں پتہ نہیں کیا ڈرامہ ہے ہمیں تو کہیں نہیں ملا ابھی تک، تمہیں ملے تو ضرور بتانا۔

    یکِ بعد دیگرِ تین بڑے شہروں کے واقعات بیا ن کرنے کا مقصدیہ ہے کہ ہمارے مسائل علاقائی یا شہری نہیں بلکہ اجتماعی ہیں، اور یہ مسائل ہماری سوچ اور ذہنیت میں پائے جاتے ہیں۔ چاہے وہ کوئی سی گورنمنٹ ہو یا کوئی کنٹریکٹر جو تھوڑے سے پیسے بچانے کی خاطر پورے ملک کو خطرہ میں ڈال دیتے ہیں اور منافع اور سیاست کوانسانیت پر ترجیح دیتے ہیں اور یا چاہےوہ پاکستان کا عام آدمی ہو جو شعور نہ ہونے کی وجہ سے معاشرے میں ایسی باتیں پھیلا دیتا ہےجس کے نتائج بہت خطر ناک نکل سکتے ہیں۔

    حکومتِ پاکستان نے احساس پروگرام تو شروع کر دیا ہے لیکن میں سمجھتا ہوں کہ وقت آگیا ہے کہ پورے پاکستان میں "انسان” پروگرام شروع کیاجائے جس پر انسانوں کی ذہنی سوچ پرکام ہونا چاہئےجس کے تحت انسانوں کو حقیقی معنوں میں انسان بنایا جائے۔ میرا ایمان ہےجس دن ہم مکمل انسان بن جائیں گے پاکستان دن دُگنی رات چُگنی ترقی
    کرے گا

    غالب نے بھی کیا خوب کہا ہے۔

    بس کے دشوار ہے ہر کام کا آسان ہونا
    آدمی کو بھی میسر نہیں انسان ہونا

  • بی ایل اے کیساتھ  کھلی جنگ جیت تک جاری رہے گی، بی ایل اے کے خاتمے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے، نوابزادہ جمال رئیسانی

    بی ایل اے کیساتھ کھلی جنگ جیت تک جاری رہے گی، بی ایل اے کے خاتمے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے، نوابزادہ جمال رئیسانی

    بی ایل اے کیساتھ کھلی جنگ جیت تک جاری رہے گی، بی ایل اے کے خاتمے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے، نوابزادہ جمال رئیسانی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نوابزاہ جمال رئیسانی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں بی ایل اے کی جانب سے کیے جانے والا دہشتگردانہ حملہ قابلِ مذمت ہے، میں بی ایل اے کی اس کاروائی کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

    نوابزادہ جمال رئیسانی کا مزید کہنا تھا کہ بی ایل اے کیساتھ ہماری کھلی جنگ ہے اب یہ جنگ جیت تک جاری رہے گی، بی ایل اے کے خاتمے تک ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے

    کراچی حملہ ناکام بنانے کے لیے سیکیورٹی اداروں نے دشمن کا بہادری سے مقابلہ کیا، وزیر اعظم

    شہر قائد کے بعد پشاور میں سیکورٹی اداروں نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بنایا ناکام

    آج کے حملے کے تانے بانے بھارت کے سلیپرسیل سے ملتے ہیں، وزیر خارجہ

    قوم کے تعاون سے دہشت گردوں کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیں گے،آرمی چیف

    پاکستان کو غیر مستحکم کرنیکی سازشیں کرنیوالے ناکام رہیں گے، گورنر بلوچستان

    کراچی اسٹاک ایکسچینج حملہ،چینی سفارتخانہ بھی میدان میں آ گیا، مذمت کے ساتھ کیا بڑا اعلان

    کراچی ،دہشت گردانہ حملے میں شہید پولیس اہلکار کی نماز جنازہ ادا

    کراچی حملہ، مولانا فضل الرحمان کی مذمت، ساتھ ہی بڑا مطالبہ کر دیا

    دہشت گردی کا حملہ ناکام بنانے والے پولیس کے بہادر سپاہیوں اورمحافظوں کو وزیراعظم کا سلام

    بھارت کے دہشتگردی میں ہاتھ کو کسی صورت نظر انداز نہیں کیا جاسکتا،ثروت اعجاز قادری

    دہشت گردوں کا حملہ ناکام بنانیوالے اہلکاروں کو انعام دینے کا فیصلہ

    واضح رہے کہ کراچی سٹاک مارکیٹ پر دہشت گردوں کا حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، حملے میں ‌ایک پولیس اہلکار سمیت 5 افراد شہید ہو گئے جبکہ چاروں دہشتگردوں‌ کو ہلاک کر دیا گیا۔

    4 دہشتگردوں نے آج صبح سٹاک مارکیٹ پر دستی بموں سے حملہ کر دیا جبکہ آٹو میٹک ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر ایک پولیس اہلکار اور 4 سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گئے،دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ تبادلے میں چاروں حملہ آور مارے گئے۔

    کراچی پولیس چیف نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سٹاک مارکیٹ پر دہشتگرد حملہ ناکام بنا دیا گیا جبکہ حملہ کرنے والے چاروں دہشتگردوں کو بروقت کارروائی میں ہلاک کر دیا گیا۔ ایس ایس پی مقدس حیدر کے مطابق ایک پولیس اہلکار اور 3 سکیورٹی اہلکار واقعے میں جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ دہشت گردوں کی گاڑی تحویل میں لے لی ہے، برآمد کئے گئے اسلحے میں دستی بم اور آٹو میٹک رائفلیں شامل ہیں

    بھارت اپنے رویے سے پاکستان میں دہشتگردی کرانے کی حقیقت نہیں بدل سکتا ،ترجمان دفتر خارجہ

  • پاکستان کو غیر مستحکم کرنیکی سازشیں کرنیوالے ناکام رہیں گے، گورنر بلوچستان

    پاکستان کو غیر مستحکم کرنیکی سازشیں کرنیوالے ناکام رہیں گے، گورنر بلوچستان

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کراچی سٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ملک دشمن عناصر معاشی طور پر پاکستان کو غیرمستحکم کرنا چاہتے ہیں جن میں ناکام اور نامراد ہی رہیں گے.

    گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی کا کہنا تھا کہ سیکورٹی فورسز کی فوری اور بروقت کارروائی سے دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیئے. اس سلسلے میں متعلقہ سیکورٹی اہلکاروں کی یہ جرات مندانہ کاروائی خراج تحسین کی مستحق ہے جسکی وجہ سے کراچی اسٹاک ایکسچینج کو مزید نقصانات سے بچا لیا گیا.

    گورنر یاسین زئی نے دہشتگردی کے حملے میں شہید ہونے والے کی مغفرت کیلئے دعا کی اور انکے سوگوار خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ پوری قوم آپ کے غم میں برابر کے شریک ہے.

    کراچی حملہ ناکام بنانے کے لیے سیکیورٹی اداروں نے دشمن کا بہادری سے مقابلہ کیا، وزیر اعظم

    شہر قائد کے بعد پشاور میں سیکورٹی اداروں نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ بنایا ناکام

    آج کے حملے کے تانے بانے بھارت کے سلیپرسیل سے ملتے ہیں، وزیر خارجہ

    واضح رہے کہ کراچی سٹاک مارکیٹ پر دہشت گردوں کا حملہ سکیورٹی فورسز نے ناکام بنا دیا، حملے میں ‌ایک پولیس اہلکار سمیت 5 افراد شہید ہو گئے جبکہ چاروں دہشتگردوں‌ کو ہلاک کر دیا گیا۔

    4 دہشتگردوں نے آج صبح سٹاک مارکیٹ پر دستی بموں سے حملہ کر دیا جبکہ آٹو میٹک ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ کی جس کی زد میں آ کر ایک پولیس اہلکار اور 4 سکیورٹی گارڈ جاں بحق ہو گئے، اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، دہشتگردوں کے ساتھ فائرنگ تبادلے میں چاروں حملہ آور مارے گئے۔

    سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ تحقیقاتی اداروں نے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیئے۔ کراچی پولیس چیف نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سٹاک مارکیٹ پر دہشتگرد حملہ ناکام بنا دیا گیا جبکہ حملہ کرنے والے چاروں دہشتگردوں کو بروقت کارروائی میں ہلاک کر دیا گیا۔ ایس ایس پی مقدس حیدر کے مطابق ایک پولیس اہلکار اور 3 سکیورٹی اہلکار واقعے میں جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ دہشت گردوں کی گاڑی تحویل میں لے لی ہے، برآمد کئے گئے اسلحے میں دستی بم اور آٹو میٹک رائفلیں شامل ہیں

    قوم کے تعاون سے دہشت گردوں کی ہر کوشش کو ناکام بنا دیں گے،آرمی چیف

  • کوئٹہ میں آن لائن کلاسز  کے خلاف احتجاج پر  پولیس کا طالبات پر تشدد اور گرفتاریاں

    کوئٹہ میں آن لائن کلاسز کے خلاف احتجاج پر پولیس کا طالبات پر تشدد اور گرفتاریاں

    کوئٹہ میں آن لائن کلاسز کے خلاف احتجاج پر پولیس کا طالبات پر تشدد اور گرفتاریاں

    باغی ٹی وی : کوئٹہ میں آن لائن کلاسز کے خلاف احتجاج کرتی طالبات کو پولیس نے تشدد کا نشانہ بنایا اور گرفتار کر لیا . نوشکی پریس کلب کے سامنے کوئٹہ میں آن لائن کلاسز کے خلاف مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات کے گرفتاریوں کے خلاف نوشکی کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا گرفتاریوں کے خلاف شدید نعرہ بازی کی گئی. طلبا نے کہا کہ آن لائن تعلیم کے نام پر جو آن لائن کلاسز شروع کئیے جارہے ہیں خوش آئند ہے مگرانٹر نیٹ کی سہولت بھی دی جائے، آن لائن کلاسز صرف ایلیٹ طبقہ کے لئیے بنایا گیا ہے، آواران میں ٹیلی فون اور نیٹ کی سہولت نہیں پھر وہ کس طرح آن لائن کلاسز لے سکیں گے، اسی طرح بلوچستان کے اکثر اضلاع موبائل اور نیٹ کی سہولت سے محروم ہے،


    طلبا اور طالبات کا کہنا تھا کہ ہمیں تھری جی اور فور جی کے نام پر دھوکہ دیا جارہاہے، انہوں نے کہاکہ ہمار بلوچ خواتین جب گھر سے نکل کر تعلیمی میدان میں آجاتے ہیں، مگر سہولیات کی فقدان ہے اور جب احتجاج کرتے ہیں تو انکا دوپٹہ اتار کر گرفتار کرلیتے ہیں، بلوچستان یونیورسٹی یونیورسٹی کم اور ایف سی کیمپ زیادہ ہے، انہوں نے کہاکہ بلوچستان کی اکثر آبادی انٹرنیٹ کی سہولت ناپید ہےاور اکثر علاقوں میں نیٹ ورک اور انٹر نیٹ تھری اور فور جی کو بند کئیے ہوئے ہیں پھر آن لائن کلاسز کس طرح کامیاب ہونگے، اسٹوڈنٹس آئین کے اندر احتجاج کررہے تھے تو پھر گرفتار کیوں کیے گئے .

  • سابق صوبائی وزیر داخلہ کی درخواست ضمانت ہائیکورٹ نے منسوخ کر دی

    سابق صوبائی وزیر داخلہ کی درخواست ضمانت ہائیکورٹ نے منسوخ کر دی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بچی اغوا کیس میں بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر داخلہ سینیٹر سرفراز بگٹی کی ضمانت منسوخ کر دی گئی ہے

    بلوچستان ہائیکورٹ نے سرفراز بگٹی کی ضمانت کی توثیق سے متعلق دائر درخواست پرفیصلہ سنادیا، عدالت نے سرفراز بگٹی کی درخواست ضمانت منسوخ کر دی ہے، بلوچستان ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنادیا

    واضح رہے کہ 17 جنوری کو بلوچستان ہائیکورٹ نے سینیٹر سرفراز بگٹی کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی تھی ۔ عدالت نے سینیٹر کو 3 لاکھ کے مچلکے جمع کروانے کا حکم دیا تھا

    ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کوئٹہ سید منیر احمد آغا نے بلوچستان عوامی پارٹی کے سینیٹر میر سرفراز بگٹی سے متعلق درج مقدمے میں ان کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری خارج کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا

    واضح رہے کہ سینیٹر سرفراز بگٹی پر 10 سالہ ماریہ کے اغواء میں معاونت کا مقدمہ درج ہے۔ انہوں نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت سے گرفتاری کے حکم پر ہائی کورٹ سے عبوری ضمانت لی تھی۔ جو آج عدالت نے منسوخ کر دی

  • اخترآباد میں موٹرسائیکل چھینے کی واردات

    موٹرسائیکل چیھنے کے دوران ڈاکوں کی فائرنگ ایک شخص جاں بحق،ایک زخمی ہوا واقعے کے خلاف لواحقین،علاقہ مکینوں کا آخترآباد روڈ پر احتجاج جاری مظاہرین نے اخترآباد مغربی بائی پاس کو بند کردیامظاہرین کا کہنا تھا کے کوئٹہ میں چوری کے واردات میں اضافہ ہوگیا ہے، ڈاکوں کے فائرنگ سے جاں بحق نوجوان کے لواحقین کا احتجاج جاری رکھیں گے

  • نیب نے نواب ثناء اللہ زہری اور قدوس بزنجو کو طلب کرلیا

    نیب نے نواب ثناء اللہ زہری اور قدوس بزنجو کو طلب کرلیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیب بلوچستان نے سابق وزیر اعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری اور اسپیکر بلوچستان اسمبلی میر عبدالقدوس بزنجو کو مبینہ کرپشن کیس کی تحقیقات کے سلسلہ میں 23 جون کو نیب آفس میں طلب کر لیا ہے

    قومی احتساب بیورو نے دونوں سابق وزراء اعلیٰ کو ذاتی حیثیت میں بیان ریکارڈ کروانے کے لئے نیب دفتر میں طلب کیا ہے ذرائع کے مطابق دونوں وزراء اعلیٰ سے 2008ء میں قائم ہونے والی کمپنی کو 2018-19ء میں ایک انویسمنٹ کمپنی نے سرمایہ کاری کے لئے دی جانے والی رقم کے بارے میں تحقیقات کی جائیں گی

    اس کمپنی میں سابق وزراء اعلیٰ کے دور سے پہلے 2008ء میں 22 کروڑ روپے کی انویسمنٹ کی گئی تھی تاہم بعدازاں کمپنی کا ملک روڈ حادثہ میں جاں بحق ہوگیا تھا جس کے بعد حکومت بلوچستان نے اپنی رقم نکلوانے کے لئے کمپنی کو خطوط بھی لکھے لیکن تاحال رقم کی واپسی ممکن نہ ہو سکی

    ذرائع کے مطابق دونوں وزراء اعلیٰ سے اس کمپنی کو لکھے گئے خطوط اور ان کے ادوار میں کئے جانے والے رابطوں کے حوالے سے تحقیقات کی جائیں گی۔

  • ‎کسٹمز کوئٹہ اور ایف سی کی  مشترکہ .کاروائ 

    وفاقی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ممبر کسٹمز (آپریشنز )کی ہدایات پر کویئٹہ کسٹمز اور ایف سی(نارتھ) نے کوئٹہ کے نواحی علاقہ کچلاک کے مقام پر بڑے پیمانے پر غیر ملکی سامان کی سمگلنگ کی کوشش ناکام 4 کروڑ روپے کی غیر ملکی سامان قبضے میں لے لی گی ۔ کلیکٹر کسٹمز کوئٹہ عبدالوحید مروت کو خفیہ اطلاعات ملی کہ سمگلرز ایک بار پھر کچلاک اور ان سے منسلک علاقے میں جمع ہو کر غیر ملکی سامان سمگل کرنے کے کوشش کر رہے ہیں جس کے لۓ بڑے منظم طریقے سے بڑے بڑے گودام بنا ۓ گۓییں اور اس میں سامان ڈمپ کیا جاتا ہے اور مناسب موقع کے انتظار کے بعد اسے کویٹہ اور اندرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش کرینگے جس پر کلیکٹر نے بڑے منظم اور جامع تیاری کے لۓ ایف سی نارتھ کے تعاون حاصل کے لۓ ایڈشنل کلیکٹر یا سر کلہور ، ڈپٹی کلیکٹر کسٹمز اکبر جان کو ہدایت جاری کی اور سپرنٹنڈنٹ طارق سلطان کو یداہات جاری کی جس پر انسپیکٹر شہزاد اختر اور دیگر اسٹاف بمعہ ایف سی نارتھ ریجن ،نے کچلاک میں واقع دو بڑے گودامز پر چھاپہ مارا اور تین ٹرکز سامان جن میں بڑے پیمانے پر غیر ملکی سامان پان پراگ چھالیہ ڈرائ فروٹس چائنیز نمک جو صحت کے لۓ مضر ہے ٹائرز سیگریٹس ویلڈنگ راڈز اور الیکٹرونکس مصنوعات وغیرہ شامل تھے کو قبضے میں لیا گیا ۔ اسمگلرز اور ان کے حواریو نے موقع پر حالات خراب ہونے کی کوشش کی جس پر قابو پایا گییا ۔ کسٹمز اور ایف سی کی یہ ایک بہترین کوشش تھی جس سے ممبر کسٹمز (اپریشنز) اور کلیکٹر نے سراہا۔

  • ملکی و غیر ملکی ماہرین کی رپورٹس میں بلوچستان کے بارے میں خوفناک پیش گوئیاں

    کوئٹہ: وبائی امراض کے پھیلاؤ کاجائزہ لینے والے ملکی و غیر ملکی ماہرین کی رپورٹس میں خوفناک پیش گوئیاں کی گی ہیں صوبائی اسٹریٹجک پلاننگ سیل بلوچستان کی جانب سے آکسفورڈ یونیورسٹی کے ماہرین کی رپورٹ کے مطابق آپریشن اینڈ کمانڈ سینٹر میں بلوچستان یونیورسٹی کے ماہرین نے وبا کے پھیلاؤ کا تخمینہ لگایا ہےسخت لاک ڈاؤن کی صورت میں6لاکھ افراد متاثر‘5ہزار اموات کا خدشہ ہے غیر ملکی ماہرین کی رپورٹ کے مطابق جزوی لاک ڈاؤن میں 55سے 60لاکھ افرادمتاثر 60ہزار اموات ہوسکتی ہیں لاک ڈاؤن نہ کرنے کی صورت میں 98لاکھ افراد متاثر اور ایک لاکھ لوگوں کی اموات کا خدشہ ہے سربراہ صوبائی اسٹریٹجک پلاننگ سیل رفیع اللہ کاکڑ کے مطابقصوبے صورتحال لاک ڈاؤن نہ ہونے اور جزوی لاک ڈاؤن کے درمیان ہے اس صورتحال میں خدشہ ہے جولائی کے آخر تک 80لاکھ متاثرین اور80ہزار اموات ہوں جامعہ بلوچستان کے دو پروفیسرز ڈاکٹر وحیدنور اور ڈاکٹر ثنا اللہ پانیزئی کی رپورٹ کے مطابق صوبے میں کورونا وائرس سے نومبر تک 95لاکھ متاثر ہوں گےایس آئی آر ماڈل کے تحت ‘بلوچستان میں وبا کا عروج جولائی میں ہوگا‘ڈاکٹر وحیدنور بروقت لاک ڈاؤن کے نتیجے میں وبا کا عروج مئی سے جولائی تک منتقل ہوا‘ ضروری نہیں یہ تمام کیسز رپورٹ ہوں.

  • بلوچ قبائل کو بارڈر پر تعینات کیا جائے پھر دیکھیں ہم بھارت کا کیا حشر کرتے ہیں، جمال خان رئیسانی

    بلوچ قبائل کو بارڈر پر تعینات کیا جائے پھر دیکھیں ہم بھارت کا کیا حشر کرتے ہیں، جمال خان رئیسانی

    بلوچ قبائل کو بارڈر پر تعینات کیا جائے پھر دیکھیں ہم بھارت کا کیا حشر کرتے ہیں

    باغی تی وی رپورٹ کے مطابق ، سراج خان شہید رئیسانی کے بیٹے جمال خان رئیسانی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت ایک بار پھر پاکستان میں سرجیکل اسٹرائیک کرنے کے بہانے ڈھونڈ رہا ہے، جسطرح پہلے اُسکا خواب پورا نہیں ہو سکا اس بار پھر پورا نہیں ہو گا۔بلوچ قبائل کو بارڈرز پر تعینات کیا جائے، ہم بھارت کو سبق سکھانے کیلئے ہردم تیار ہیں۔ پاک فوج ہمیں زمہ داری دے پھر دیکھیں ہم کیا حشر کرتے ہیں

    واضح‌ رہے کہ پاکستان میں منگل کی رات سوشل میڈیا پر افواہ پھل گئی کہ بھارتی فضائیہ کے جیٹ فائٹرس کراچی اور بہاول پور کے قریب اڑان بھرتے نظر آئے ہیں۔ اس کے بعد پاکستان میں ٹویٹر پر یہ ٹرینڈ کرنے لگا اور لوگ دعوی کرنے لگے کہ ہندستان کے حملے کے ڈر سے کراچی شہر میں فی الحٓل بلیک آؤٹ تک کردیا گیا ہے۔ پاکستان میں بھارت کو سپرائز دینے کے متعلق ٹاپ ٹرینڈ رہا جس میں کہا گیا کہ بھرت کو پھر سے سرپرائز دیا جائے .

    "انڈیا دوبارہ سرپرائز چاہتا ہے” #IndiaWantsSurpriseAgain ٹویٹر پاکستان پر ٹاپ ٹرینڈ