Baaghi TV

Category: کوئٹہ

  • مزید 3 صوبائی وزراء، 3 اراکین اسمبلی بنے کرونا کا نشانہ

    مزید 3 صوبائی وزراء، 3 اراکین اسمبلی بنے کرونا کا نشانہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کرونا وائرس کی سپیڈ جاری ہے، اموات اور مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے

    پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں 3 وزیر اور 3 اراکین اسمبلی میں کرونا کی تشخیص ہو چکی ہے ،بلوچستان کے صوبائی وزیر خزانہ ظہور بلیدی، صوبائی وزیر ریونیو سلیم احمد کھوسو، وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے کھیل عبدالخالق ہزارہ اور تین اراکین اسمبلی نصراللہ خان زیرے، میر یونس عزیز زہری اور زابد ریکی کرونا کا شکار ہو چکے ہیں

    چند روز قبل جمعیت علما اسلام سے تعلق رکھنے والے رکن بلوچستان اسمبلی سید فضل آغا کورونا کے باعث جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ اسی طر ح نواب ثنا اللہ زہری دور حکومت میں صوبائی وزیر صنعت رہنے والے سردار در محمد ناصر بھی کورونا کا شکار ہوکر وفات پا چکے ہیں

    بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی سے رکن قومی اسمبلی اور جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی بھی کرونا وائرس کا شکار ہو چکے ہیں اور انہوں نے خود کو قرنطینہ کر رکھا ہے

    بلوچستان میں کورونا وائرس 29 اضلاع تک پہنچ گیا ہے۔ اب تک تقریبا ًسات ہزار افراد اس میں مبتلا ہوئے ہیں اور 58 مریضوں کی وفات ہو چکی ہے

    کرونا مریضوں میں اضافہ، کراچی میں آغا خان ہسپتال سمیت دیگر نے مریض لینے سے انکار کر دیا

    لیاقت نیشنل ہسپتال کا کارنامہ،ٹریفک حادثہ میں جاں بحق خاتون کو کرونا مثبت قرار دیکر لاش ضبط کر لی

    بلوچستان میں 2 ہزار 148 بیڈ کورونا مریضوں کےلیے مختص کئے گئے ہیں،بلوچستان میں 68بیڈز پر آکسیجن کی سہولت موجود ہے، بلوچستان میں 29 وینٹی لیٹرز موجود ہیں،اس وقت بلوچستان میں کوئی مریض وینٹی لیٹر پرنہیں،

    کرونا کے کتنے مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں؟ وہ کونسا صوبہ جہاں وینٹی لیٹرز پر کوئی مریض نہیں؟

  • کوئٹہ،آگ نے تباہی مچا دی، 35 دکانیں جل کر راکھ، ایک مسجد شہید،متعدد افراد زخمی

    کوئٹہ،آگ نے تباہی مچا دی، 35 دکانیں جل کر راکھ، ایک مسجد شہید،متعدد افراد زخمی

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں خوفناک آتشزدگی ہوئی ہے،

    سریاب کسٹم کے قریب آئل ٹینکر اور دکانوں میں آگ لگنے سے اب تک دو افراد زخمی ہوئے ہیں ،زخمی افراد کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا جارہا ہیں آتزشدگی سے ایک مسجد شہید اوردکانیں، پٹرول پمپ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے

    https://twitter.com/Ikram_999/status/1270118029863641089

    چیف فائر آفیسر کوئٹہ عبدالحق اچکزئی کا کہنا ہے کہ آگ پر تقریباً پورے طور پر قابو پا لیا گیا۔ 35 دوکانیں آگ کی لپیٹ میں آئی۔ سریاب کسٹم کے قریب آئل ٹینکر الٹنے سے لگی آگ پر قابو پانے کے دوران تین فائر فائٹرز معمولی زخمی بھی ہوئے۔

    چیف فائر آفیسر کا کہنا ہے کہ اللہ پاک کا شکر ہے کہ آگ پر آبادی تک پہنچے سے پہلے ہی قابو پا لیا گیا۔

    آتشزدگی کے دکانیں مکمل تباہ ہوگئی ہیں، قریبی آبادی کے افراد نے فائر بریگیڈ کے ساتھ ملکر آگ پر قابو ہایا،

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان میں ایک بس میں ہونے والی آتشزدگی میں 47 افراد جان کی بازی ہار گئے تھے

  • پیٹرول سستا عوام کو پھر بھی کچھ فائدہ نہیں

    پیٹرول سستا ہونے کا فائدہ عام عوام تک نہیں پہنچ سکا ایک طرف تو اکثر پمپ پر پیٹرول ابھی تک دستیاب نہیں اور ٹرانسپورٹرز نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے کاسلسلہ شروع کردیا ہے پبلک ٹرانسپورٹ کھلنے کے بعد پورے بلوچستان کے ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں کمی نہیں کی گئی ڈبل ڈیکر بس کا کرایہ فی سواری 4000، 2بائی 2 کا کرایہ 2000,, ٹو بائی ون کوچ کا کرایہ 2500وصول کرنے لگے ہے پاکستانی ڈیزل سستا ہونے کے بعد ایرانی ڈیزل بھی مزید سستا ہوکر 60روپے فی لیٹر تک پہنچ چکا ہےگزشتہ روز پبلک ٹرانسپورٹ بحال ہونے کے بعد ٹرانسپورٹ مالکان نے اپنی من مانی شروع کردیا ہے، ضلعی انتظامیہ اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی خواب غفلت سے بیدار نہیں سکے

    ضلعی انتظامیہ اور ٹرانسپورٹ اتھارٹی مسلسل کوتاہی میں مصروف عمل ہے، عوام حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں کمی کرکے عوام کو فائدہ پہنچائے۔

  • ایف آئی اے سائبر کرائم کوئٹہ  کہاں ہے؟

    گذشتہ 5 دنوں سے شرپسند عناصر سوشل میڈیا پر نفرت انگیز پوسٹوں اور ویڈیوز کے ذریعے بلوچستان میں رہنے والے شیعہ سنی اور پشتون کو آپس میں لڑانے کی کوشش کر رہے ہیں جس کی وجہ سے حکومت کو کوئٹہ میں انٹرنیٹ معطل کرنا پڑی۔ اگر ایف آئی اے سائبر کرائم کوئٹہ اپنا کام سر انجام دیتی اور ایسے افراد کے فیس بک یا ٹویٹر اکاؤنٹس کے ذریعے انکی شناخت کرتی اور انکو کیفر کردار تک پہنچا تی تو حکومت کو انٹرنیٹ معطل کرنے کی ضرورت پیش نہ آتی۔ھم اہلیان کوئٹہ وزیر اعظم عمران خان سے درخواست کرتےہیں کہ وہ ڈی جی ایف آئی اے کو یی ہدایت جاری کریں کہ ایف آئی اے سائبر کرائم کوئٹہ ایسے لوگوں کے خلاف قانونی کارروائی کرے جو سوشل میڈیا کے ذریعے بلوچستان کے حالات خراب کرنا چاہتے ہیں.

  • شاہد آفریدی نے  چمن میں‌ پانچ سو گھرانوں میں راشن تقسیم کردیا

    شاہد آفریدی نے چمن میں‌ پانچ سو گھرانوں میں راشن تقسیم کردیا

    شاہد آفریدی نے چمن میں‌ پانچ سو گھرانوں میں راشن تقسیم کردیا
    باغی ٹی وی : آفریدی نے بلوچستان کےدوسرے دروے کے دوران سرحدی شہر چمن میں پانچ سو گھرانوں میں راشن تقسیم کیا ۔ شاہد آفریدی نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت زیادہ خوشی ہے کہ دوبارہ بلوچستان آنے کا موقعہ ملا ۔ میں نے یہاں عوام سے وعدہ کیا تھا دوبارہ آنے کا میں یہاں کے لوگوں کے پیار کا انتہائی مشکور ہوں ۔ شاہد آفریدی نے کہا کہ چمن کے عوام کا پاکستان کی معیشت میں بہت اہم کردار ہے ۔

    ‏شاہد آفریدی نے چمن مختلف کھلاڑیوں سے بھی ملاقات کی جھنوں نے کھیلوں میں ہاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کیا اور چمن کے کھلاڑیوں کو شاہد آفریدی فاونڈیشن کی طرف سے ہر قسم کی سپورٹ کا یقین دلایا ۔
    ‏شاہد خان آفریدی نے پاک افغان سرحد پر باب دوستی کا بھی دورہ کیا جہاں اُنھوں نے پاکستان اور افغان فوجیوں سے ملاقات بھی کی

  • پشتو کے مشہور شاعر سید عابد  علی شاہ عابد انتقال کر گئے

    پشتو کے مشہور شاعر سید عابد علی شاہ عابد انتقال کر گئے

    پشتو کے مشہور شاعر سید عابد علی شاہ عابد 83 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

    باغی ٹی وی : نامور مصور اور پی این سی اے کے سابق ڈی جی جمال شاہ کے بڑے بھائی اور پشتو کے مشہور شاعر سید عابد علی شاہ عابد انتقال کر گئے- آج صبع چھ بجے حرکت قلب بند ھونے کے بعد83 سال کی عمر میں اس جہان فانی سے رخصت ہو گئے۔

    عابد علی شاہ عابد سید یار محمد شاہ اور نور جہان بی بی کے بڑے صاحبزادے تھے عابد علی شاہ عابد پشتو و اُردو کے شاعر اور ادیب ہونے ساتھ ساتھ وہ پشتو اکیڈمی بلوچستان کے سابق چئرمین بھی رہے

    عابد علی شاہ عابد کے سوگواران میں مصور و مجسمہ ساز مُبارک شاہ اور چار بیٹیاں نواسیاں اور نواسوں کو چھوڑ گئے مرحوم کی تدفین کوئٹہ میں کردی گئی۔

  • شاہد آفریدی امدادی سامان تقسیم کرنے بلوچستان پہنچ گئے

    شاہد آفریدی امدادی سامان تقسیم کرنے بلوچستان پہنچ گئے

    شاہد آفریدی امدادی سامان تقسیم کرنے بلوچستان پہنچ گئے

    باغی ٹی وی : شاہد آفریدی لسبیلہ پہنچ گئے، ضلع لسبیلہ میں پانچ سومستحق گھرانوں میں راشن تقسیم کیا،لسبیلہ میں سامان تقسیم کرتے وقت انہوں نےکہا کہ اس مرتبہ اپنے بچوں کو بھی ساتھ لایا ہوں، سابق کپتان شاہد آفریدی نے دورہ بلوچستان کیا اور بلوچستان میں امدادی مہم کے تحت سامان تقسیم کیا ہے .انہوں نے کہا کہ صرف اسلام آباد ،کرچی اور لاہور والے ہی نہیں بلوچستان میں رہنے والے بھی پاکستانی ہیں، اپنے بچوں کو تعلیم ضرور دلایں،
    https://twitter.com/SAfridiOfficial/status/1267450141549768710?s=20

    شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ تعلیم انسان کو انسان سے پیار کرنا سکھاتی ہے، میں ٹیلنٹڈ بچوں کو کرکٹ سیکھانے کراچی لے جاوں گا، انتظامیہ کو کہا ہے یہاں کرکٹ میچ کرائیں، کرکٹ کو ٹیلنٹ سامنے آئے گا بلوچستان کے لوگوں کا خیال رکھنا مخیر حضرات اور حکومت کا حق ہے

  • ہزارہ ، ہجومی تشدد،کتنے ملزمان گرفتارکر لئے، وزیرداخلہ نے بتا دیا

    ہزارہ ، ہجومی تشدد،کتنے ملزمان گرفتارکر لئے، وزیرداخلہ نے بتا دیا

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے ہزارہ ٹاؤن میں عوام کے تشدد سے جاں‌ بحق نوجوان کے قتل کے مبینہ 11 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے

    کوئٹہ کے ہزارہ ٹاؤن میں گزشتہ رات ہجوم نے 3 نوجوانوں کو تشدد کا نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں بلال جان کی بازی ہار گیا، ورثا کا وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنا جاری ہے لواحقین کا مطالبہ ہے کہ ڈی ایس پی اور ایس ایچ او تھانہ بروری کے خلاف کاروائی کی جائے اور قاتلوں کوگرفتارکرکے قرارواقعی سزا دی جائے۔

    صوبائی وزیرداخلہ بلوچستان میرضیاء لانگو نے کیرانی روڈ واقعہ ایس ایچ او بروری تھانے کو معطل کردیا ہے۔وزیر داخلہ نے متعلقہ اداروں کو واقعے کی تحقیقات کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

    وزیرداخلہ میر ضیاء لانگو کا کہنا ہے کہ قانون سے بالاترکوئی نہیں حکومت رٹ کوجوکوئی بھی چیلنج کرے گا،ان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی کی جائے گی، لواحقین کےغم میں برابرکے شریک ہیں، صوبائی حکومت تمام پہلوؤں سے جائزہ لے کر واقعے کے ذمہ داران کو کیفر کردار تک پہنچائے گی۔

    بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ہزارہ ٹاؤن میں مشتعل افراد نے 3 نوجوانوں‌ کو قتل کر دیا جس پر سوشل میڈیا پر صارفین احتجاج کر رہے اور اس وقت #justiceforjibran ٹویٹر پر ٹرینڈ چل رہا ہے

    کوئٹہ کے ہزارہ ٹاؤن میں تین پختون جوانوں کو مار مار کر قتل کر دیا گیا

    ہزارہ ٹاؤن میں 3 نوجوانوں کا بہیمانہ قتل،جسٹس فار جبران ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    کرانی روڈ پر ہجوم نے تشدد کرکے 3 افراد کو ہلاک کردیا 400افراد کے قریب ہجوم نے نوجوانوں پر پکڑ کر مقامی حمام شاپ منتقل کیا جہاں تشدد سے تینوں افراد جاں بحق ہوئے۔ نوجوانوں پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے

    ہزارہ ٹاؤن میں عوامی تشدد سے جاں بحق نوجوان کے ورثا کا لاش کے ہمراہ دھرنا جاری

  • ہزارہ ٹاؤن میں عوامی تشدد سے جاں بحق نوجوان کے ورثا کا لاش کے ہمراہ دھرنا جاری

    ہزارہ ٹاؤن میں عوامی تشدد سے جاں بحق نوجوان کے ورثا کا لاش کے ہمراہ دھرنا جاری

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ کے ہزارہ ٹاؤن میں مشتعل افراد کے ہاتھوں مارے جانے والے بلال کے لواحقین نے وزیراعلیٰ بلوچستان ہاؤس کے باہر لاش کے ہمراہ دھرنا دے دیا ہے

    ہزارہ ٹاؤن میں تشدد کے نتیجے میں ایک نوجوان بلال جان کی بازی ہار چکا ہے، ورثا نے لاش کے ہمراہ وزیراعلیٰ بلوچستان ہاؤس کے باہر دھرنا دے دیا ہے، اور مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو گرفتار کیا جائے،

    اس موقع پر بڑی تعداد میں مقتول بلال کے اہلخانہ کے ہمراہ لوگ موجود ہیں اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں

    شہریوں کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میی ہزارہ کمیونٹی کی طرف سے تین نوجوانوں پر ظالمانہ تشدد اور تشدد کی وجہ سے بلال کا قتل ناقابل برداشت ھے۔ملوث افراد کو عبرتناک سزا دی جاۓ تاکہ ایسے واقعات کی روک تھام کیا جا سکے کیونکہ پاکستان میی ایسے واقعات معمول بنتا جا رہا ھے اور اسے نہ روکا گیا تو نتائج خطرناک ہونگے

    بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ہزارہ ٹاؤن میں مشتعل افراد نے 3 نوجوانوں‌ کو قتل کر دیا جس پر سوشل میڈیا پر صارفین احتجاج کر رہے اور اس وقت #justiceforjibran ٹویٹر پر ٹرینڈ چل رہا ہے

    کوئٹہ کے ہزارہ ٹاؤن میں تین پختون جوانوں کو مار مار کر قتل کر دیا گیا

    کرانی روڈ پر ہجوم نے تشدد کرکے 3 افراد کو ہلاک کردیا 400افراد کے قریب ہجوم نے نوجوانوں پر پکڑ کر مقامی حمام شاپ منتقل کیا جہاں تشدد سے تینوں افراد جاں بحق ہوئے۔ نوجوانوں پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے

    ہزارہ ٹاؤن میں 3 نوجوانوں کا بہیمانہ قتل،جسٹس فار جبران ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

     

  • ہزارہ ٹاؤن میں 3 نوجوانوں کا بہیمانہ قتل،جسٹس فار جبران ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    ہزارہ ٹاؤن میں 3 نوجوانوں کا بہیمانہ قتل،جسٹس فار جبران ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    ہزارہ ٹاؤن میں 3 نوجوانوں کا بہیمانہ قتل،جسٹس فار جبران ٹویٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ہزارہ ٹاؤن میں مشتعل افراد نے 3 نوجوانوں‌ کو قتل کر دیا جس پر سوشل میڈیا پر صارفین احتجاج کر رہے اور اس وقت #justiceforjibran ٹویٹر پر ٹرینڈ چل رہا ہے

    کرانی روڈ پر ہجوم نے تشدد کرکے 3 افراد کو ہلاک کردیا 400افراد کے قریب ہجوم نے نوجوانوں پر پکڑ کر مقامی حمام شاپ منتقل کیا جہاں تشدد سے تینوں افراد جاں بحق ہوئے۔ نوجوانوں پر تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے

    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزمان کس طرح نوجوانوں پر بہیمانہ تشدد کر رہے ہیں،

    ایک صارف فرحان رضا کا کہنا تھا کہ کوئٹہ کے ہزارہ ٹاون میں تین نوجوانوں کو ہجوم نے قتل کردیا۔ بھیانک اور شرمناک واقعہ ہے۔ اگر اس ہجوم کو سزائیں ملنی چاہیے۔ مذہبی شدت پسندی کی کچھ عرصے سے ابھرنے والی نئی لہر اس بار پاکستان کو ناقابل تلافی نقصان پہنچائے گی۔ آگ پھیلی تو اس بار اسے کنٹرول کرنا کسی کے بس میں نہ ہوگا۔

    ایک اور صارف سجن بگٹی کا کہنا تھا کہ ہزارہ برادری کے انسانیت سوز حملے سے جانبحق ہونے والے پشتوں بھائیوں کے غم میں برابر شریک ہیں اور اس واقعہ کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہیں ان سفاک قاتلوں کو جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے

    https://twitter.com/SajanBa76638674/status/1266613236964757506

    ایک اور صارف مصباح خان کا کہنا تھا کہ یہ وہ سحر نہیں جس کا ہمیں انتظار تھا.میرا دل بند ہو جائے گا. یہ سب کیا ہو رہا ہے مجھ سے برداشت نہیں ہو رہا. خدارا انصاف کرو ورنہ ہم تاریخ کا حصہ بن جائیں گے اور لکھا جائے گا اک ایسی قوم بھی تھی جواپنے ملک میں ناانصافی کی وجہ سے تباہ وبرباد ہو گئی میرا کوئٹہ

    ایک اورر صارف ذیشان کا کہنا تھا کہ میڈیا کے معزز صحافیوں سے گزارش ہے کہ وہ بھی انصاف کے لئے آواز اٹھائیں اور کوئٹہ میں ہونے والے شہید جبران کو انصاف دلانے کے لئے ساتھ دیں۔ ابھی تک قاتل آزادانہ گھوم رہا ہے اور حکومت خاموش ہے ۔اس معصوم انسان کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔

    ایک اور صارف مفتی محمد قاسم کا کہنا تھا کہ ہم بلال احمد شہید کے المناک واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دہشت گرد قاتلوں کو فورا گرفتار کئے جائیں تاکہ ان نوجوانوں کے خون کیساتھ انصاف ہوسکے،اللّٰہ تعالٰی شہید بلال نورزئی ودیگر شہداء کے درجات کو بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے

    کوئٹہ کے ہزارہ ٹاؤن میں تین پختون جوانوں کو مار مار کر قتل کر دیا گیا